Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • ‏جب تک شفاف الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا:عمران خان

    ‏جب تک شفاف الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا:عمران خان

    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہر چیز کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‏جب تک شفاف الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا

    انہوں نے کہا کہ ہم جب اقتدار میں آئے تو اس وقت ملک بہت مشکل میں تھا، یہ لوگ پاکستان کو خسارے میں چھوڑ کر گئے تھے۔ کورونا بحران کے دوران ہم نے معیشت کو تباہی سے بچایا جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے غریب عوام کو صحت کارڈ بھی فراہم کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جدوجہد ہماری بہتری کیلئے ہوتی ہے اور اپنےحقوق کیلئے باہرنکلنا جہاد ہے جبکہ پرامن احتجاج ہماراجمہوری حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 120روپے اضافہ کیا گیا اور اب بجلی کا بل آئے تو سب کو لگ پتہ جائے گا کہ بم پھٹا ہے یا نہیں۔

    عمران خان کے قتل کی سپاری دے دی گئی، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

    سابق وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈیزل مہنگا ہونے سے کسانوں کو بہت نقصان ہورہا ہے اور اگر کسان متاثر ہوگا تو فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ پیدا ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں پیٹرول 12روپے بڑھا تو انہوں نے لانگ مارچ کیے، ہم نے پیٹرول کی قیمت 10روپے بڑھانے کی بجائےکم کرکے ریلیف دیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے آتے ہی پیٹرول کی قیمت میں84روپے کا اضافہ کردیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت پاکستان کی معیشت تیزی سےنیچےجارہی ہے، کہا گیا آئی ایم ایف کی وجہ سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھائی گئیں، ہم نےآئی ایم ایف سے معاہدہ کیا لیکن قوم کاخیال رکھا

    عمران خان نے اتوار رات 9 بجےاحتجاج کی کال دے دی

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ تھا کہ ان کے پاس قابلیت نہیں یہ صرف اپنےکیسز ختم کرنے کے لئے اقتدار میں آئے، امریکا سے سازش ہوئی اور یہاں میرجعفر اور میرصادق ساتھ مل گئے، میں نےکہا تھاکہ اگر سازش کے تحت حکومت کو گرادیا گیا توسنبھالا نہیں جائےگا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور میں اداروں کو آزادی سےکام کرنے دیا، خرم دستگیرنے ٹی وی پروگرام میں کہا کہ اگر عمران خان رہ جاتا تو انہوں نے ہمیں جیلوں میں ڈال دینا تھا، خرم دستگیرکی بات سے ثابت ہوگیا کہ یہ صرف این آراوٹو لینےحکومت میں آئے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ یہ امریکا کے غلام ہیں اس لیے روس سےسستاتیل نہیں خریدر ہے اور اگرآپ کو قوم کی فکر ہے توآپ کو 2ماہ ہوگئے روس سےسستا تیل کیوں نہیں خریدا؟انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیٹف ایشو پر ہمارےدور میں بہت کام کیا گیا، جب ہم فیٹف قانون سازی کررہےتھےتویہ اس وقت نیب قانون میں ترمیم لانےکی کوشش کی کیونکہ جب یہ نیب قانون بنےگا تو کل ان کے1200ارب کے کرپشن کیسز ختم ہوجائیں گے۔

    عمران خان سے رابطےتیزہوگئے:بڑی بڑی شخصیات قافلے میں شامل ہونے کےلیےتیار

    عمران خان کا کہنا تھا کہ بلاول نےکہا بھارت سے اچھے تعلقات ہونے چاہئیں تو ہم نے بھی بھارت سے اچھےتعلقات بنانےکی کوشش کی، جب بھارت نےکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تو ہم نے ناطہ توڑدیا اور اب اگر آپ بھارت سے تعلقات بناتے ہیں تو یہ کشمیریوں سے غداری ہوگی ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب ایک ایجنڈے کے تحت یہ کام کررہےہیں، جب تک صاف اور شفاف الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا ہمارااحتجاج جاری رہےگا۔

  • عمران خان نے اپنی مرضی کے جج بنا کر اپوزیشن کو سزائیں دینے کا پروگرام بنایا ہوا تھا،وزیر داخلہ

    عمران خان نے اپنی مرضی کے جج بنا کر اپوزیشن کو سزائیں دینے کا پروگرام بنایا ہوا تھا،وزیر داخلہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے اپنے لوگوں نے معلومات دیں کہ وہ پاگل آدمی ہے-

    باغی ٹی وی : اپنے ایک بیان میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے تو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) پر کچھ کیا ہی نہیں، اس معاملے میں کچھ کردار تو اسٹیبلشمنٹ کا ہے جس نے فیٹف قانون سازی پر اتحادی جماعتوں کو سابق حکومت کے ساتھ ٹیبل پر بٹھایا ورنہ عمران تو اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملانے کو تیار ہی نہ تھے ۔

    قاسم سلیمانی کو 500 امریکیوں کے خلاف ممکنہ سازش روکنے کے لیے مارا گیا،سابق امریکی وزیر خارجہ

    وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے اپنی مرضی کے جج بنا کر اپوزیشن کو سزائیں دینے کا پروگرام بنایا ہوا تھا،عمران خان کو ہٹانے کی ایک وجہ یہ بھی تھی۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ

    قبل ازیں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان عوام آپ کا جھوٹا اور منافق چہرہ پہچانتی ہے اور 25 مئی کا بھگوڑا اب اپنی دی مہنگائی پر فتنہ و فساد پھیلانا چاہتا ہے ہ عوام ملکی مفاد کو چند ہیروں کے عوض بیچنے کی کال پر کیوں نکلے ؟ عوام جھوٹے، منافق اور چور کی کال پر کیوں نکلے؟ 4 سال مزدور کی مزدوری اور عوام کی روٹی کھانے والے کی کال پر کیوں نکلے؟ مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کے ذمہ داروں کی کال پر عوام کیوں نکلے؟-

    کسی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہو گی،وفاقی وزیر اطلاعات

    انہوں نے کہا تھا کہ عوام پولیس کو گولیاں مرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ عوام ملک کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی ہرزہ سرائی کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ عوام ملک کو تاریخی مقروض کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟

    پاکستان نے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

  • عوام پر ظلم برداشت نہیں ،کل آئیندہ کا لائحہ عمل دوں گا،عمران خان

    عوام پر ظلم برداشت نہیں ،کل آئیندہ کا لائحہ عمل دوں گا،عمران خان

    چیئرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت جماعتی ترجمانوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں فیٹف سے نکلنے کیلئے بھرپور محنت کرنے اور پاکستان کو یہ سنگِ میل دلوانے پر چیئرمین تحریک انصاف کی حماد اظہر کو مبارکباد دی گئی جبکہ فیٹف رابطہ کمیٹی کے اراکین اور افسران کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا.

    اجلاس میں موجودہ حکومت کی جانب سے معیشت کی تباہی اور عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کرنے پر بھی تبادل خیال کیا گیا جبکہ بجلی، تیل اور گیس کی قیمتوں میں چیئرمین عمران خان کی کال پر ملک گیر احتجاج پر بھی مشاورت کی گئی.

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وبا اور عالمی مہنگائی کے سامنے تحریک انصاف کی حکومت ڈھال بن کر اپنے لوگوں کو بچا رہی تھی، لٹیروں نے اپنی تجوریاں بچانے کیلئے ملک گروی رکھ کر عوام پر مہنگائی کا عذاب نازل کردیا

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنی جائیدادیں باہر رکھنے والوں کو عوام کی مشکلات اور ملک کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں ہے،تحریک انصاف اپنے لوگوں پر دن دیہاڑے ظلم برداشت نہیں کرے گی، انہوں نے کہا کہ کل کے احتجاج میں قوم کے ساتھ ملکر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے.

    عمران خان نے کہا کہ ظالم جبر اور طاقت سے عوام کو اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنے سے نہیں روک سکتے، پچھلے دو ماہ کے واقعات نے سازش کے ہر کردار اور اس کے اہداف پوری طرح آشکار کئے، بغیر تیاری کے سازش سے حکومت پر قابض ہونے والا لشکر اپنی چوری بچانے کیلئے قوم کا مستقبل دا پر لگا رہا ہے، خود کو اقتدار میں رکھنے کیلئے اداروں کو بدترین تباہی سے دوچار کیا جارہا ہے، تنبیہ کی تھی کہ سنبھلتی معیشت کو عدمِ استحکام سے دوچار کیا گیا تو حالات بے قابو ہوں گے.

    عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں بغیرتیاری محض اپنی چوری بچانے کیلئے سازش سے اقتدار کا رستہ بنانے والوں کی جانب معیشت کی تباہی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا.اجلاس کے دوران عوامی تائید و ساکھ سے محروم حکومت سے دوست ممالک اور آئی ایم ایف کی روا رکھی جانے والی سرد مہری کا بھی تجزیہ پیش کیا گیا.

    تحریک انصاف کے اجلاس میں مجرموں کے ہاتھوں میں معیشت کو غیرمحفوظ اورمستقبل عدمِ تحفظ کا شکار قرار دیا گیا.اجلاس میں سازش کے ذریعے مسلط حکمرانوں کی جانب سے آزادی اظہار خصوصا سوشل میڈیا پر شہریوں کو ہراساں کئے جانے کی شدید مذمت کی گئی.

    اجلاس میں نااہل، ناکارہ، نالائق، بیحس اور ظالم حکومت کی جانب سے اداروں کی تباہی پر شدید تشویش کا اظہارکیا جبکہ کراچی میں ضمنی انتخابات سے عوام کی مکمل لاتعلقی اور ساکھ کے حامل پرامن انتخاب کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی ناکامی پر بھی تشویش کا اظہار
    کیا گیا.اجلاس میں حکومت کی جانب سے بجٹ میں قبائلی اضلاع کے بجٹ میں 21 ارب کی کٹوتی کی شدید مذمت کی گئی.

    تحریک انصاف نے فاٹا کے انضمام کو رول بیک کرنے کی سازش کا بھی جائزہ لیا مگر ایسی ہر کوشش کی بھرپور مزاحمت کا فیصلہ کیا گیا ہے. قبائلی اضلاع کے 50 لاکھ شہریوں کو تحریک انصاف کے فراہم کردہ صحت کارڈ سے محروم کرنے کی اطلاعات پر بھی شدید تشویش کا اظہارکیا گیا.

    علاوہ ازیں حنا ربانی کھر کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو امپورٹڈ حکومت خصوصاً ربانی کھر کو فیٹف سے نکلنے کی اہمیت معلوم ہوگی، لیکن آپ میں کچھ شرم و حیا ہوتی تو آپ قوم سے اور تحریک انصاف سے معافی مانگتے، جب ہم یہ قانون سازی کر رہے تھے تو آپ نے اس کی مخالفت کی،

    ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اگر اس وقت تعداد پوری کوری تو ہم فیٹف کی گرے لسٹ کے قریب بھی نہ آتے، اب قوم سے مانگو کہ آپ، آپکی جماعت اور امپورٹڈ سرکار میں موجود دیگر جماعتوں نے مخالفت کرکے سنگین غلطی کی، آپ نے فیٹف قوانین کی مخالفت کرکے قوم سے زیادتی کی، اب بھی کچھ شرم کرو اور عمران خان اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کرو، اعتراف کرو کہ عمران خان نے پاکستان کو بچایا اور گرے لسٹ سے نکلنے کا موقع دیا،قوم یاد رکھے کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں نون لیگ کے دورِ حکومت میں شامل کیا گیا،اب حنا ربانی کھر جو باتیں کررہی ہیں ان کی ضرورت ہرگز نہیں،قوم بالکل نہیں بھولے گی کہ جب کام ہورہا تھا اس وقت آپ لوگوں نے اپنے این آر او کیلئے اسکی مخالف کرنے کی شرمناک حرکت کی.

  • عمران خان کے قتل کی سپاری دے دی گئی، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

    عمران خان کے قتل کی سپاری دے دی گئی، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے قتل کے لئے سپاری دے دی گئی ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اطلاع ہے کہ کچھ لوگوں نے افغانستان میں موجود کوچی نامی دہشت گرد کو تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دی ہے

    فیاض الحسن چوہان جو عمران خان کے گزشتہ روز ترجمان مقرر کئے گئے ہیں کی ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیکورٹی سخت کی جائے، دوسری جانب عمران خان نے آنے والے دنوں میں کئی شہروں میں جلسوں کا فیصلہ بھی کیا ہے

    واضح رہے کہ عمران خان خود بھی کہہ چکے ہیں کہ انہین قتل کروایا جا سکتا ہے، سیالکوٹ جلسے میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ‏میرے قتل کی سازش ہورہی ہے:میں نے ویڈیو ریکارڈ کروا کے رکھ دی ہے ہ اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ ویڈیو پوری قوم کے سامنے آئے گی

    عمران خان کے اس بیان کے بعد ن لیگی رہنما مریم نواز نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’رانا صاحب! عمران خان سے قتل کی سازش کے ویڈیو ثبوت لیے بغیراس کو چھوڑنا مت تاکہ اس کے نئے شوشے اور جھوٹ کو بے نقاب کیا جائے عمران خان کو سکیورٹی دیں مگر قوم کے مجرم اور سب سے بڑے فتنے کو اس کی اوقات سے باہر مت کریں، 4 سال میں عوام کے پیسے پر پروٹوکول کی جو لت اس کو لگ گئی ہے یہ وہی مانگ رہا ہے

  • عمران خان نے اتوار رات 9 بجےاحتجاج کی کال دے دی

    عمران خان نے اتوار رات 9 بجےاحتجاج کی کال دے دی

    اسلام آباد:پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کے بعد گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پرعوام کی پریشانی کوبھانپتے ہوئے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اتوار رات 9 بجے احتجاج کی کال دے دی ہے۔

    پٹرولیم مصنوعات میں 59 روپے تک اضافہ کردیا گیا

    پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بات کرنا چاہتا ہوں، یہ اب تک پیٹرول کی قیمت میں 85 روپے اضافہ کر چکے ہیں، پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔

    پیٹرول کےبعد سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ

    عمران خان نے کہا ہے کہ بجلی ہم 16 روپے فی یونٹ چھوڑ کر گئے تھے، آج بجلی 29 روپے فی یونٹ ہو گئی جو مزید بڑھے گی، آٹے کا تھیلا ہماری حکومت میں 1100 کا تھا جو اب 1500 کا ہو گیا۔

    چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ گھی کی قیمت بھی فی کلو 400 سے بڑھ کر 650 روپے کلو تک پہنچ گئی، جب ہم گئے تو پیٹرول 150 روپے فی لیٹر تھا، ہمارے ساڑھے 3 سالوں میں پیٹرول صرف50 روپے بڑھا تھا۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

    انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کوبھی پرامن احتجاج میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں، پر امن احتجاج کرنا ہمارا آئینی اورجمہوری حق ہے، قوم اتوارکی رات 9 بجے ملک گیراحتجاج کیلئے نکلے، اتوارکی رات 10بجے قوم سے مخاطب ہوں گا۔

  • پاکستان دو قدم بڑھتا اور پھر چار قدم پیچھے کیوں؟ثمینہ پیرزادہ کا سوال

    پاکستان دو قدم بڑھتا اور پھر چار قدم پیچھے کیوں؟ثمینہ پیرزادہ کا سوال

    ثمینہ پیرزادہ نے حال ہی میں ایک ٹویٹ کیا جس میںانہوں نے سوال پوچھا کہ ایسا کیوں ہے کہ پاکستان دو قدم آگے بڑھتا ہے اور چار قدم پیچھے چلا جاتا ہے دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مڈل کلاس طبقہ ہمیشہ سے ہی پستا آیا ہے۔یہی نہیں دو دن قبل جو انہوں نے ٹویٹ کیا اس میں لکھا کہ ”توڑ دو بھیک کا کٹورا کپتان کو واپس لاﺅ پھر دیکھو ہم کیا کرتے ہیں، پیسے کے بغیر کیسے چلے گا کاروبار ؟ ظالمو صاف شفاف انتخابات واحد حل کوئی دھاندلی نہیں۔ان کے ان ٹویٹس پر کافی کمنٹس کئے گئے کوئی ثمینہ کے حق میں بولا تو کوئی خلاف ۔

    یاد رہے کہ اداکارہ ثمینہ پیرزادہ جو پچھلے کچھ عرصے سے بہت زیادہ سیاست میں دلچپسی لے رہی ہیںاو ر عمرا ن خان کو کھل کر سپورٹ کررہی ہیں ان کے تیکھے مگر عمران خان کے حق میں کئے گئے ٹویٹس پر صارفین خوب ہاتھ صاف کرتے ہیں کچھ تو یہاں تک کہہ دیتے ہیں کہ ہم آپ کو بہت پسند کرتے تھے آپ ہماری پسندیدہ اداکارہ تھیںلیکن جب سے آپ عمرا ن خان کی اندھا دھند تقلید کررہی ہیں اور غلط کو غلط نہیں بلکہ صحیح کہہ رہی ہیں تب سے آپ ہماری فیورٹ نہیں رہیں۔ثمینہ پیرزاد ہ نے یہ تو ٹویٹ کر دیا کہ اختلاف رائے کا احترام کیا جائے لیکن وہ خود اس بات پر عمل نہیں کرتیں اور کسی دوسرے کا عزت احترام سے کیا گیا اختلاف بھی ان کو اتنا چھبتا ہے کہ بلاک کر جاتی ہیں۔

  • توقع ہے الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کے کیسز مناسب وقت میں نمٹائے گا،عدالت

    توقع ہے الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کے کیسز مناسب وقت میں نمٹائے گا،عدالت

     

    پی ٹتوقع ہے الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کے کیسز مناسب وقت میں نمٹائے گا،عدالتی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 دن میں سنانے سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ سنا دیا ، پی ٹی آئی نے 20 اپریل کو فارن فنڈنگ کیس سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے الیکشن کمیشن کو دیئے گئے حکم کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی اسلام آبا دہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے 25 اپریل کو سنگل بینچ کا آرڈر معطل کرنے کا حکم جاری کیا تھا ،

    عدالت نے ایک ماہ میں فیصلہ سنانے کی حد تک سنگل بنچ کا فیصلہ کلعدم قرار دیتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات ایک ساتھ کرنے کی پی ٹی آئی کہ درخواست نمٹا دی ،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت امید کرتی ہے کہ کارروائی شفاف انداز میں آگے بڑھائی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے ابھی تک کوئی آرڈر پاس نہیں کیا الیکشن کمیشن کے نمائندے نے یقین دہانی کرائی کہ سب سیاسی جماعتوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی آگے بڑھائی جائے گی الیکشن کمیشن پر شک کی گنجائش نہیں کہ تمام جماعتوں سے ایک جیسا برتاؤ ہوگا،توقع ہے الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کے کیسز مناسب وقت میں نمٹائے گا

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل

    ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ ایک ماہ میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے تا ہم پی ٹی آئی دوبارہ عدالت پہنچی گئی اور اس فیصلے کو چیلنج کر دیا جس پر عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا، اور پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف ملا

  • عمران حکومت نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا شہباز شریف پابندی ہیں،مریم نواز

    عمران حکومت نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا شہباز شریف پابندی ہیں،مریم نواز

    عمران حکومت نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا شہباز شریف پابندی ہیں،مریم نواز
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت پیشی کے بعد میڈیا ٹاک کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت رخصت ہوتی ہے تو عوام کو کارکردگی بتاتی ہے،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف حکومت نے اپنی طرف سے ایک ٹیکس نہیں لگایا یہ وہی معاہدہ جو عمران خان حکومت نے آئی ایم ایف سے کیا،معیشت خراب ہوگئی تو پاکستان کا پیسہ گروی رکھا گیا،شہباز شریف آئی ایم ایف معاہدے کے پابند ہیں پچھلے بجٹ پر پیٹرول پر لیوی اور سیل ٹیکس بڑھانے کا معاہدہ کیا گیا تھا عمران خا ن کو پتہ چلا کہ حکومت جانے والی ہے توجاتے ہوئے ملکی معیشت پر وار کیا،چار سال میں معیشت پر کاری ضرب نااہلی کی وجہ سے لگی، جاتے جاتے جو فیصلہ کر گئے اس سے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا،یہ جولائی 2019 کا آئی ایم ایف معاہدہ ہے جوسابق حکومت نے کیا شہبازشریف بطوروزیراعظم آئی ایم ایف معاہدے کے پابند ہیں،اگر ہم اس معاہدے کو توڑتے تو پاکستان خدانخواستہ خسارے میں جاتا عمران خان ایسا بوجھ معیشت کا بوجھ ڈال گئے جسے اٹھانے کی ملک کی سکت نہیں،عمران خان کا خیال تھا کہ اگر میں جاؤں گا تو اگلی حکومت کو برباد کر کے جاؤں گا،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے جو جاتے ہوئے تباہی کی وہ 22 کروڑ کی عوام۔ کو بھگتنی پڑھ رہی ہے چور عمران خان ہے جس نے پاکستان کو آج اس نہج پر پہنچا دیا ٹاک شو کی ضرورت نہیں ،قوم کے سامنے ہوں سوال یہ نہیں کہ سازش یا مداخلت ہوئی، عمران خان اس بات کو این ایس سی میں کیوں لے کر گئے، عمران خان نے سوچا جھوٹ بول دیں تو ختم ہوجائے گا، ایسا نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر نے جو بات کی سازش نہیں ہوئی، تو حقائق بیان کیے،ڈی جی آئی ایس پی آر عمران خان کو خوش کرنے کے لیے بات نہیں کر رہے تھے،عمران خان نے سیاست چمکانے کے لیے پاکستان کی سیکیورٹی کو داؤ پر لگا دیا،پرویز مشرف سے متعلق نواز شریف کا بیان انسانی بنیادوں پر تھا،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ بینظیربھٹو کا قتل ہوا تو نوازشریف ہی اسپتال گئے ،عمران خان کے خلاف کرپشن اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں مشرف دور میں نوازشریف کو والدہ کی تدفین کے لیے آنے کی اجازت نہیں دی گئی ،نوازشریف نے سیاسی حریف ہونے کے باوجود پیپلزپارٹی کی کارکنوں کے سر پر ہاتھ رکھا عمران خان سیڑھی سے گرے تو نوازشریف نے مہم ترک کرکے عیادت کی ،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈاکے عمران خان نے ڈالے،کوئی فتنہ و فساد کی کال دے گا ریاست پوری قوت سے روکے گی،پاکستان اگلے سال مقررہ وقت پر الیکشن کی طرف جائے گا،عمران خان کی جعلی جماعت کے لیے میں اکیلی ہی کافی ہوں،عمران خان کو بیساکھیاں چاہیے تھیں

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

  • عمران خان اپنی کارکردگی سے متعلق کوئی  بات نہیں کرتے ،انکا رونا صرف یہ ہے حکومت سے کیوں نکالا،خواجہ آصف

    عمران خان اپنی کارکردگی سے متعلق کوئی بات نہیں کرتے ،انکا رونا صرف یہ ہے حکومت سے کیوں نکالا،خواجہ آصف

    وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی کارکردگی سے متعلق کوئی بات نہیں کرتے.مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں ہے-

    باغی ٹی وی : وزیردفاع خواجہ آصف ماضی میں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا گیا ،روس یوکرین جنگ کی وجہ سے پیٹرول او ر گیس کی قیمتیں اوپر گئیں،عمران خان اپنی کارکردگی سے متعلق کوئی بات نہیں کرتے ،مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں ہے،عمرا ن خان کےدور میں ریکارڈ قرضے لیے گئے،عمران خان کہتے ہیں ان کے خلاف سازش ہوئی جس میں ادارے شامل ہیں ،توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے ہمیں شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار پر کام کرنا ہوگا-

    30سال میں ہماری معاشی پالیسی سب سے بہتر تھی،عمران خان

    خواجہ آف نے کہا کہ ہمیں پیٹرول کی قیمت پھر بڑھانا پڑی کیونکہ معیشت کھنڈرات کی صورت ملی،متحدہ عرب امارات اور ہماری پیٹرول کی قیمت اس وقت بھی برابر ہے،آئی ایم ایف معاہدے میں شرائط پی ٹی آئی کی لگائی ہوئی تھیں ،عمران خان کا رونا صرف یہ ہے کہ ان کو حکومت سے کیوں نکالا گیا،جو قیمتیں وہ چھوڑ کے گئے ان کے ساتھ رہنا دشوار ہوا،ہماری مارکیٹس رات ایک بجے تک کھلی ہوتی ہیں ،دنیا میں یہ کہیں نہیں ہوتا، کراچی کے علاو ہ باقی شہر اپنے اوقات پر نظر ثانی کریں تو 4 ہزارمیگاواٹ بجلی بچ سکتی ہے،دنیابھرمیں ساڑھے 6 بجےمارکیٹیں بندہوتی ہیں،ملک کومعاشی بحران سےنکالنےکیلئےسب کومل کرکام کرناہوگا،ہمیں پانی،بجلی،گیس کےاستعمال میں کفایت شعاری کرناہوگی-

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اس وقت ہمارا انحصار اور سہارا صرف عوام ہیں،مشکل فیصلے کرنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں –

    پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تاریخی کارنامہ،گردوں کی 83سالہ مریضہ کو بنا کنٹراسٹ انجکشن کے…

    وزیرمملکت پیٹرولیم ڈویژن مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان نے فیصلہ کیا اور بارودی سرنگ بچھائی، کسی کابینہ یا ای سی سی میں سائن نہیں کیا گیا، عمران خان قیمت نہیں بڑھاتےتوسرکاری خزانے پر 100 ارب سے 130 ارب تک بوجھ بڑھتا،عمران خان نے 1500 سے 1200ارب روپے کی سبسڈی دی ،پورے دفاعی اخراجات 1500 ارب روپے ہیں،ہمارے سخت فیصلوں کے ذمہ دار عمران خان ہیں ،بڑی استقامت کے ساتھ مشکل فیصلے کر کے اس بحران سے نکلیں گے،عمران خان نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانےکاسیاسی فیصلہ کیا،آج گیس کی مد میں 1400 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاکرخزانےپربوجھ ڈالاگیا-

    سینیٹ کا اجلاس:اپوزیشن کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان سے واک آؤٹ

    وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر معاشی معاملات سے متعلق کام کررہے ہیں ،ہمیں یقین ہے کہ ہم جلد ان حالات سے نکل جائیں گے،میثاق معیشت کی دعوت بھی دیتے رہے، بوجھل دل کے ساتھ بیٹھے ہیں ،ہم کوشش کریں گے کہ تاجر برادری کوبھی اعتماد میں لیں ،بجلی بحران سے نجات دینے کی پوری کوشش کریں گے-

    حالات کی سنگینی پر میں عنقریب سپریم کورٹ جا سکتا ہوں ،شیخ رشید

  • ترقیاتی منصوبےبروقت مکمل کیےجائیں:سُستی ناقابل برداشت:محمود خان

    ترقیاتی منصوبےبروقت مکمل کیےجائیں:سُستی ناقابل برداشت:محمود خان

    پشاور:صوبے میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اوران میں کسی قسم کا تعطل قابل قبول نہیں ، ان خیالات کا اظہارکرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    پشاور سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کے پی کے وزیراعلیٰ محمود خان کی زیرِ صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا،محمود خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی محکموں کے تحت تکمیل شدہ منصوبوں کے افتتاح اور نئے منصوبوں کے سنگِ بنیاد رکھنے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے NTS لیک کیس پے نوٹس لیا؟

    یہ بھی معلوم ہواہے کہ اس اہم اجلاس کو مختلف شعبوں میں افتتاح اور سنگِ بنیاد کے لئے تیار منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ صوبے میں اس وقت اربوں روپے مالیت کے 483 چھوٹے بڑے منصوبے افتتاح اور سنگِ بنیاد کے لئے تیار ہیں۔

    بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مختلف محکموں کے تحت 368 چھوٹے بڑے منصوبے افتتاح کے لئے تیار ہیں، 115 منصوبے سنگِ بنیاد رکھنے کے لئے تیار ہیں، محکمہ آبپاشی کے تحت 181 منصوبے افتتاح کے لئے تیار ہیں، محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے تحت 71 منصوبے افتتاح تیار ہیں۔

    وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی

    بریفنگ میں کہا گیا کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں 36 منصوبے افتتاح کے لئے تیار ہیں، سیاحت اور کھیل کے شعبوں میں 25 منصوبے افتتاح کے لئے تیار ہیں۔

    اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ صوبائی حکومت کےمیگامنصوبوں کا افتتاح وزیر اعلیٰ خود کریں گے، چھوٹے منصوبوں کا افتتاح متعلقہ وزراء اور ایم پی ایز کریں گے، وزیر اعلیٰ کی جانب سے ہدایت دی گئیں کہ ان منصوبوں کے افتتاح اور سنگِ بنیاد کے لئے شیڈول تیار کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ محمود خان کا ایسا اعلان کی شہبازشریف ہوگیا پریشان