Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • مقبوضہ کمشیرہائی کورٹ بار کا اسلامو فوبیا کے خلاف کامیابی پروزیراعظم پاکستان عمران خان کوخراج تحیسن

    مقبوضہ کمشیرہائی کورٹ بار کا اسلامو فوبیا کے خلاف کامیابی پروزیراعظم پاکستان عمران خان کوخراج تحیسن

    سرینگر:مقبوضہ کمشیرہائی کورٹ بار کا اسلامو فوبیا کے خلاف وزیراعظم کی کوششوں کوخراج تحسین،اطلاعات کےمطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ جی این شاہین نے 15مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے طور پر منانے کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان کی کوششوں کوامت کے لیے ایک بہت بڑا صدقہ جاریہ قرار دیا ہے ،

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جی این شاہین نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلام فوبیا سے نمٹنے کے لئے 57مسلمان ممالک کے تعاون سے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی تاریخی قرارداد منظور کی اور 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اسلام فوبیا کے خلاف کامیاب جدوجہد کی قیادت کی۔جی این شاہین نے کہا کہ مجھے عمران خان کویہ کہتے ہوئے سن کر خوشی ہوئی کہ میں بھارت کے خلاف نہیں بلکہ بھارتی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پوری دنیا میں مسلمانوں کی ایک طاقتور آواز بن کر ابھرے ہیں۔

    وزیراعظم کی ان کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ دنیا بھر سے جاری ہے اوراس سلسلے میں عرب دنیا بھی وزیراعظم کوخراج تحیسن پیش کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ عمران خان عالم اسلام کے پہلےلیڈر ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر اسلام ،ختم نبوت اور اسلامی شعائر کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ دفاع کا بیڑہ بھی اٹھا رکھا ہے

  • وزیراعظم عمران خان پرچوہدری شجاعت کی سورہ حجرات والی نصحیت اثرکرگئی

    وزیراعظم عمران خان پرچوہدری شجاعت کی سورہ حجرات والی نصحیت اثرکرگئی

    لاہور:وزیراعظم عمران خان پرچوہدری شجاعت کی سورہ حجرات والی نصحیت اثرکرگئی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان جو کہ زرداری ، شہبازشریف اور فضل الرحمن کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا کررہے تھے اور اس دوران سخت تنقید بھی برداشت کی ،جس کے جواب میں وزیراعظم نے بھی جوابی وار کیئے تو ایک نئی بحث چھیڑ دی گئی

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم چند دن پہلے فضل الرحمن کو ڈیزل کہہ کرپکاررہے تھے تو اس دوران چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم کو مشورہ دیاکہ اپوزیشن کی دھمکیوں اور شرارتوں کے جواب میں اپنے مخالفین کو بگڑے ناموں سے نہ پکاریں‌ یہ چیز اللہ کو پسند نہیں ، چوہدری شجاعت حسین نے سورہ الحجرات کا حوالہ بھی دیا تھا

    شاید یہی وجہ ہےکہ پہلے جلسوں‌ کی نسبت سوات والے جلسے میں وزیراعظم فضل الرحمن کے جارحانہ رویے کے باوجود مولانا فضل الرحمن کہہ کر پکارتے رہے ،

    سوات میں عوامی جلسے سے خطاب کیا جس دوران عمران خان نے پی ڈی ایم کے صدر پر تنقید کرتے ہوئے انھیں ’مولانا فضل الرحمٰان‘ کہہ کر مخاطب کیا جس پر جلسے میں شریک شرکاء نے زور زور سے ڈیزل کے نعرے لگانا شروع کر دیے۔

    بعد ازاں عمران خان نے معذرت کی اور کہا غلطی ہوگئی سوری! مولانا نہیں فضل الرحمان کیوں کہ میں عالم دین کی عزت کرتا ہوں۔

    عمران خان نے مولانا سے سوال کیا کہ آپ 30 سال سے سیاست میں ہیں اور دین کے نام پر سیاست کررہے ہیں، میں آپ سے پوچھتا ہوں کیا آپ نے کبھی مغرب کے رہنماؤں سے اسلاموفوبیا کے خلاف سوال کیا؟

    عمران خان نے مزید کہا کہ آپ مدرسے کے بچوں کو میرے خلاف جب نکالتے ہیں تو اب آپ کو شرم آنی چاہیے کہ آپ جسے یہودی لابی کہتے تھے اس نے وہ کام کر دکھایا جو آپ نے 30 سال میں نہیں کیا۔

    یاد رہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف انتہائی نفرت انگیز الزام تراشی کرتےہوئے یہودی تک کہتے رہے ہیں اور یہ وہ الزام ہے کہ جس کی روک تھام کے لیے سخت سزا کا تصور پیش کیا گیا ہے ، ایسے ہی ن لیگ ،جے یو آیی ف، ن لیگ کی ذیلی تنظیم مرکزی جمعیت اہلحدیث اور ایسے ہی دیگر مخالفین کے سوشل میڈیا پیجز میں اس قدر نفرت اور غلیظ زبان استعمال کی جارہی ہے کہ اس کی مثال دنیا کے کسی گئے گزرے معاشرے میں بھی نہیں‌ ملتی

    ادھر اس ٹکراو کے بعد چوہدری شجاعت حسین نےوزیراعظم کو سورہ حجرات کا مطالعہ کرنے کی نصیحت کی تھی

  • کیا ن لیگ پاکستان میں قومی حکومت بنانے جا رہی ہے؟ شاہد خاقان عباسی نے اصل حقائق بتا دیئے

    کیا ن لیگ پاکستان میں قومی حکومت بنانے جا رہی ہے؟ شاہد خاقان عباسی نے اصل حقائق بتا دیئے

    لاہور:کیا ن لیگ پاکستان میں قومی حکومت بنانے جا رہی ہے؟شاہد خاقان عباسی نے اصل حقائق بتا دیئے،اطلاعات کے مطابق سنیئرصحافی مبشرلقمان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے بعد نئے الیکشن ہوں گے اور پھرایک قومی حکومت ہوگی

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی حکومت میں جہاں تک تعلق ہے پی ٹی آئی کی شمولیت کا تو اگران کا رویہ درست رہا تو ان کو بھی شامل کرلیا جائے گا ،ایک اور سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ان کے پاس یہ صلاحیت ہے کہ وہ ملک کو بحرانوں سے نکال لیں گے

    عدم اعتماد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 23 کے قریب حکومتی ارکان کا ہمارے ساتھ رابطہ ہے اور وہ تبدیلی چاہتے ہیں، ایک موقع پر جب مبشرلقمان نے یہ پوچھا کہ اتحادیوں کے بغیر تو عباسی نے کہا کہ اتحادیوں کے بغیر ان کے اپ مطلوبہ تعداد ہے

    ایم کیوایم کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ ان کے کنسرنز ہیں لیکن امید ہے کہ وہ بھی بہت جلد دور کرلیئے جائیں گے

    پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ وفاق میں تبدیلی کے بعد ہی ممکن ہے اور اپوزیشن اگر فیصلہ کرے گی تو چوہدری پرویزالٰہی کو قبول کرلیا جائے گا اور یہ بھی امکان ہے

    مبشرلقمان کے ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پنجاب میں عثمان بزدار کا جانا ٹھہر گیا ہے لیکن اس کے حوالے سے مزید فیصلے بعد میں ہوں گے

    بلوچستان کے حوالے سے مبشرلقمان نے انکشاف کیا کہ اگلے چند دنوں تک حکومت کو ختم کیا جارہا ہے تو اس کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جام کمال ایک اچھے انسان ہیں ان کی حکومت کو ختم کرنا اچھا شگون نہیں تھا

    مبشرلقمان نے کہا کہ یار محمد رند اگلے وزیراعلٰی ہوسکتے ہیں ، تواس کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ تو نہیں چاہتے لیکن اگر ہوگئی تو پھر قبول کرنا پڑے گی

     

    https://www.youtube.com/watch?v=9Iz7r912Cpk

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم کا کہنا کہ سندھ ہاوس میں ارکان اسمبلی کی بولیاں لگی ہوئی ہیں یہ بات غلط ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں‌ جو حمایت کررہا ہے وہ بے لوث کررہے ہیں جبکہ حکومت بڑی بڑی آفرز دی ہیں‌

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم دھمکیاں دے رہے ہیں اور یہ شکست کا ایک دوسرا روپ ہے ،ان کایہ بھی کہنا تھا کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں‌گے

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر عدم اعتماد میں کوئی رکاوٹ بنا تو آرٹیکل 6 لاگو ہوگا،اس کے ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو لوگ ہمیں ووٹ دیں گے ان کو سپورٹ تو کریں گے ، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ امید ہے کہ 185 تک ارکان عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیں گے

  • ن لیگ نےوزیراعظم عمران خان کوہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن سے مدد مانگ لی

    ن لیگ نےوزیراعظم عمران خان کوہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن سے مدد مانگ لی

    اسلام آباد:ن لیگ نےوزیراعظم عمران خان کوہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن سے مدد مانگ لی ،اطلاعات کےمطابق ن لیگ جہاں ایک طرف 11 جماعتی اتحاد کی مدد سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لیکر آئے ہیں وہاں دوسری طرف عدم اعتماد میں ناکامی کیصورت میں وزیراعظم عمران خان کو ہٹانے کےلیے الیکشن کمیشن سے مدد مانگ لی ہے ،

    اس سلسلے میں ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان خود کو شہنشاہ معظم ثابت کرنے کے خواہشمند، اب الیکشن کمیشن ان کی بندوق کے نشانے پر ہے، سوات میں جلسہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم کی اسمبلی رکنیت فوری معطل کی جائے۔

    وزیراعظم عمران خان کے سوات میں جلسہ سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج پھر عمران خان نے کنٹینر کی تقریر دہرائی ہے، وزیراعظم قانون کی حکمرانی کی دھجیاں بکھیر رہا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے تک نہیں مانے جاتے، اب ان کی بندوق کے نشانے پر الیکشن کمیشن ہے، یہ ادارہ فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے منع کرنے کے باوجود سوات میں جلسہ کیا، ای سی پی ان کو نا اہل کرے ورنہ ہر طاقت ور قانون کا مذاق اڑائے گا، عمران نیازی تب کہاں گیا تھا جب آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا ، پاکستان کی خود مختاری پر سمجھوتا کیا گیا۔

    رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ عمران کے ساتھ کھڑے ہونے کا مطلب مہنگائی اور بیروزگاری کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، عمران نیازی صاحب اب آپ کے احتساب کا وقت آگیا ہے، جب جلسوں کا وقت آئے گا تو ہم جلسہ، جلسہ بھی کھیلیں گے،

  • وزیراعظم عمران خان کا چیلنج:اپوزیش کی طرف سے حامد میر نے قبول کرلیا:ڈی چوک کا مقام تجویز

    وزیراعظم عمران خان کا چیلنج:اپوزیش کی طرف سے حامد میر نے قبول کرلیا:ڈی چوک کا مقام تجویز

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا چیلنج:اپوزیش کی طرف سے حامد میر نے قبول کرلیا:ڈی چوک کا مقام تجویز،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کے حوالے سے اپنی پالیسیوں کے دفاع میں جو مناظرے کا چیلنج اپوزیشن کودیا گیا تھا وہ حامد میر نے قبول کرلیا ہے

    حامد میر نے اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جو معیشت کے حوالے سے دعوے کیے ہیں اور ساتھ ہی اپوزیشن کو چیلجن کیا ہے وہ اس چیلنج کوقبول کرتے ہیں اور اس سلسلے میں اسلام آباد کا معروف ڈی چوک مناظرے کی جگہ ہوگا

    حامد میر نے کہا کہ "میں وزیراعظم عمران خان کیساتھ لائیو انٹرویو کیلئے تیار ہوں، اور اگر وزیراعظم چاہیں تو شہبازشریف اور بلاول کو میں دعوت دے سکتا ہوں”۔

    ان کاکہناتھاکہ اگر وزیراعظم عمران خان اپوزیشن لیڈر کا سامنا کرنے کو تیار نہیں تو پھر میں ان کیساتھ اکیلا انٹرویو کرسکتا ہوں۔اپوزیشن نے بھی وزیراعظم کا یہ چیلنج قبول کیا لیکن کہاہے کہ اگر حکومت کی کارکردگی بارے ایماندارانہ خیالات چاہیں تو وزیراعظم کو راولپنڈی کے راجہ بازار کا دورہ کرنا چاہیے ۔

    سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی اور پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف نے کہا ہےکہ اس طرح کی بحث کے لیے بہترین جگہ پارلیمنٹ ہے جو کہ گزشتہ ساڑھے تین سال سے ٹھیک سے نہیں چلائی گئی لیکن ابھی بھی وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک سے اس کی پوزیشن کی وضاحت ہوسکتی ہے ۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہناتھاکہ ” ہم چیلنج قبول کرتے ہیں اور ڈی چوک پر رسمی بحث کے لیے تیار ہیں”۔ پرویز اشرف کاکہناتھاکہ ” ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بحث کرتے ہیں، اب بھی تیار ہیں لیکن میرے خیال میں اب اس کیلئے جانے کا وقت ہے”۔

  • واجب الاحترام والاکرام میری قوم تمہیں مبارک:اسلامو فوبیا      کیخلاف آٔپکی دعائیں رنگ لےآئیں:وزیراعظم کا  پیغآم

    واجب الاحترام والاکرام میری قوم تمہیں مبارک:اسلامو فوبیا کیخلاف آٔپکی دعائیں رنگ لےآئیں:وزیراعظم کا پیغآم

    نیویارک:واجب الاحترام والاکرام میری قوم کو مبارک ہو:اسلامو فوبیا کے خلاف آٔپکی دعائیں رنگ لے آئیں:وزیراعظم کا قوم کے نام پیغآم ،اطلاعات کے مطابق پاکستان اور او آئی سی کی اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی قرارداد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے منظور کرلی ہے جس پر وزیراعظم عمران خان نے امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے۔

    عالمی میڈیا اس بات کوبیان کرتے ہوئے کہہ رہا ہےکہ اسلامو فوبیا کے خلاف پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں ، عالمی میڈیا نے وزیراعظم پاکستان کوعالم اسلام کا ایک حقیقی رہنما قراردیا ہے

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کے لیے قرارداد پیش کی گئی۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے اسلاموفوبیا کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام متحدہ میں آوازاٹھائی، نائن الیون کے بعد مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات بڑھے، مذہبی آزادی ہرشخص کا بنیادی حق ہے۔

     

     

    انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ملکوں میں سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے اسلاموفوبیا کوہوا دی جاتی ہے، اسلاموفوبیا کے خلاف آگاہی اور تدارک کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، اس سے مسلمانوں کے خلاف تشدد اورمنافرت بڑھتی ہے۔

    منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اسلام اورمسلمانوں کے خلاف نفرت کوروکنا ہوگا، اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مذہبی رواداری کا فروغ وقت کا تقاضا ہے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا کے خلاف منظور کردہ قرارداد کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سےخوشی کا اظہار کیا گیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ میں آج امت مسلمہ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئے لہر کے خلاف ہماری آواز سنی گئی ہے، اقوام متحدہ نے او آئی سی کی جانب سے پاکستان کی طرف سے متعارف کرائی گئی ایک تاریخی قرارداد منظور کی ہے، قرارداد میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن قرار دیا گیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغآم میں‌کہا ہےکہ یہ سب اللہ کی رحمت سے اور میری قوم کی دعاوں سے ممکن ہوا ہے آج اہل پاکستان اپنے رب کا شکریہ ادا کرنا چاہیے

    وزیراعظم نے مزید لکھا کہ آج اقوام متحدہ نے بالاخر دنیا کو درپیش سنگین چیلنج کو تسلیم کر لیا ہے، اگلا چیلنج اس تاریخی قرارداد پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

  • عدم اعتماد:آرٹیکل 63 اے:آصف زردای نے خط لکھ عمران خان کے خلاف سازش ناکام بنادی

    عدم اعتماد:آرٹیکل 63 اے:آصف زردای نے خط لکھ عمران خان کے خلاف سازش ناکام بنادی

    کراچی:عدم اعتماد:آرٹیکل 63 اے:آصف زردای نے خط لکھ عمران خان کے خلاف سازش ناکام بنادی ،اطلاعات کے مطابق اس وقت آئنی ماہرین نے سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے پی پی ارکان اسمبلی کو لکھے جانے والے خط کو وزیراعظم عمران خان کی خاموش حمایت قراردیتے ہوئے اسے اہم قرار دیا ہے ،

    اس حوالے سے اہم ترین حقائق سامنے آرہےہیں کہ مقتدرحلقوں کو یہ یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ پی پی ریاست کو عدم استحکام کا شکار نہیں ہونے دی گی خاص کر ریاست کی بین الاقوامی خارجہ پالیسی کی تعریف کی گئی ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اسی وجہ سے کافی مطمئن تھے کہ بالآخر وہ تمام سازشوں کو دبانے میں ناکام ہوجائیں گے ، شایدیہی وجہ ہےکہ آصف علی زرداری کی طرف سے لکھے گئے خط کو وزیراعظم عمران خان کی بہت بڑی کامیابی قراردیا جارہاہے ، اس کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جارہی ہے کہ زرداری کو یہ معلوم ہوگیا ہے کہ پارٹی سربراہ کے خلاف ووٹ دینے سے ارکان اپنی نشست سے محروم ہوجائیں گے ،اس کا دوسرا مفہوم یہ بھی ہے کہ اسی قانون کا استعمال اسپیکر پی ٹی آئی سبربراہ عمران خان کی ہدیات پر کریں گے اور یوں عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے سے پہلے ہی دم توڑ جائے گی

    دوسری طرف وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے سابق صدر آصف زرادری کے خط کو انکی گھبراہٹ قرار دے دیا ہے۔ وفاقی وزیر شبلی فراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو سمجھے تھے کہ بلاول کی کانپیں ٹانگ رہی تھی، اب تو انکے والد آصف زرداری کی بھی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو اپنے ایم این ایز پر شک ہے جس کے باعث خط لکھنا پڑا، سابق صدر آصف زرداری نے گبھراہٹ میں آکر اراکین کو نااہلی سے متعلق متنبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 63 اے سے متعلق خط سابق صدر آصف زرداری کی گھبراہٹ صاف ظاہر ہوتی ہے، آصف زرداری کے ساتھ انکے اپنے لوگ نہیں۔

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے مزید کہا کہ یہ ہمیں طعنہ دیتے ہیں مگر ہم نے کوئی خط نہیں لکھا، اراکین کو خط لکھنا ان کی گبھراہٹ کی عکاسی کرتا ہے۔

    پیپلزپارٹی نے اپنے ارکان پارلیمنٹرینز کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت لازمی قرار دیتے ہوئے غیر حاضر رکن اور پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ پر آرٹیکل 63 اے تحت کارروائی کا انتباہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی قیادت نے پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی کے نام اجلاس میں لازمی شریک ہونے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف زرداری کی جانب سے ارسال کردہ خط پارٹی کے تمام اراکین قومی اسمبلی کو موصول ہو گیا ہے۔جس میں تحریک عدم اعتماد کے موقع پر ایوان میں حاضری یقینی بنانے اور ووٹنگ میں حصہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

    مراسلے کے متن میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جا چکی ہے ۔ پیپلزپارٹی کے ایم این ایز تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے دن ایوان میں حاضری یقینی بنائیں اور ووٹنگ میں حصہ لیں۔

    مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ پارٹی کی ہدایت کے برخلاف ووٹ کرنے یا ووٹنگ میں حصہ نہ لینے پر رکن کے خلاف آئین آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ان کے اپنے اراکین ان کےساتھ نہیں ، پی پی کس منہ سے تریسٹھ اےکےتحت خط لکھ رہی ہے، عمران خان نے آئندہ پانچ سال بھی وزیراعظم رہنا ہے۔

  • عمران خان نےدیرکردی،نسلی دوست ساتھ کھڑاہوتاہے،شیخ رشید کا چودھری برادران کو پیغام

    عمران خان نےدیرکردی،نسلی دوست ساتھ کھڑاہوتاہے،شیخ رشید کا چودھری برادران کو پیغام

    عمران خان نےدیرکردی،نسلی دوست ساتھ کھڑاہوتاہے،شیخ رشید کا چودھری برادران کو پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے 4 سال کنفیوژن پھیلانے کے سواکچھ نہیں کیا،

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 4 ماہ سے فضل الرحمان لانگ مارچ کی باتیں کررہے ہیں ،مولاجٹ کی سیاست نہیں چلے گی 23 سے30مارچ تک زوردار ہفتہ ہوگا اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور عمرا ن خان کی طرف ہی آئیں گے مارکیٹ میں بولیاں لگ رہی ہیں،5،6خاندانوں کی جائیدادیں بیرون ممالک ہیں کل صبح تک عمران خان کے حق میں اچھافیصلہ آئےگا، جوڈو کراٹے کا ہفتہ شروع ہونے والا ہے اوآئی سی کانفرنس ہورہی ہے ،چینی وزیرداخلہ بھی آرہے ہیں،جو غیرت مند ہیں وہ عمران خان کے ساتھ ہوں گے،فضل الرحمان کہہ رہے ہیں کہ ہم نے لاٹھیاں بھگو کے رکھی ہیں افسوس کی بات ہے کہ یہ لوگ ایسی باتیں کررہے ہیں ،

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جلسے کرنے میں دیر کی،اگر عمران خان پہلے یہ جلسے کرتے تو عدم اعتماد کی تحریک نہ آتی، پاک آسٹریلیا میچ بھی ہے کہ اس صورتحال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنی چاہیے جو کبھی گھر سے باہر نہیں نکلے تھے وہ لوگوں سے ملنے جارہے ہیں بلاول سے میرا کبھی بھی جھگڑا نہیں رہا میری بلاول سے پیدائشی صلح ہے،اللہ نہ کرے کہ پیپلز پارٹی پنجاب فتح کرے،لڑائی جھگڑے نہیں ہونے چاہیے انارکی نہیں ہونی چاہیے،امپائر پاکستان کے ساتھ ہیں اپوزیشن 23 مارچ کوآئے تحفظ فراہم کریں گے، اگرکسی کوروکا گیا تومیں ذمہ دارہوں گا،گزارش ہےملک کو انتشار کی طرف نہ جانےدیں، عدم اعتماد کے بجائے کچھ اوربھی نکل سکتا ہے،

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چودھری برادارن کو مشورہ ہے کہ عمران خان کیساتھ کھڑے ہوں، میں مشورہ دے سکتا ہوں آگے ان کا اپنا فیصلہ ہے،جو نسلی اور اصلی دوست ہوتا ہے وہ ساتھ کھڑا ہوتا ہے ،آئندہ 72 گھنٹے انتہائی اہم ہیں، اپوزیشن کی بےوقوفیوں کی وجہ سےعمران خان زیادہ مضبوط ہوئے جی ڈے اے اور بی این پی حکومت کے ساتھ ہیں میرادل کہتا ہے ایم کیو ایم بھی حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کرے گی،تمام اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں گے ،اگر کوئی ممبر بک گیا یا کسی نے ہیر پھیر کی تو پھر لگ پتہ جائے گا ،اگرکسی رکن کو ووٹنگ سے روکا گیا تومیں ذمہ دارہوں گا،

    وزیراعظم نے کہا تھا کہ تین ماہ…..شیخ رشید بھی مان گئے

    طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید

    بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

    بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

    وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

    شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

    چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم کومشیروں سے خبردار کر دیا

    حکومت اپنے اتحادیوں کو اپوزیشن کیمپ کی طرف نہ دھکیلے،پرویز الہیٰ

    حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

    لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

    بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

    مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

    بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

    عمران خان کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کیلئے تھا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    فیصل واوڈا کی نااہلی،شیخ رشید کا اعلان،اپوزیشن کو بھی چیلنج دے دیا

    پشاور دھماکہ،وزیراعظم کو بریفنگ، ملزمان کی شناخت ہو چکی، شیخ رشید

    شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

    پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

    عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

    تحریک عدم اعتماد،اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،ملاقاتیں جاری

    واقعی عمران خان گھبرا گئے؟ کابینہ اجلاس چوتھے ہفتے بھی التوا کا شکار

    تمام اختیارات وزیراعظم کو دے دیئے گئے،شیخ رشید کا دعویٰ

  • تمام الزامات ثابت، کیوں استعفیٰ نہیں دیتے،اکبر ایس بابر کا وزیراعظم کو چیلنج

    تمام الزامات ثابت، کیوں استعفیٰ نہیں دیتے،اکبر ایس بابر کا وزیراعظم کو چیلنج

    تمام الزامات ثابت، کیوں استعفیٰ نہیں دیتے،اکبر ایس بابر کا وزیراعظم کو چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ریاست مدینہ کا نام لے کر کیا کر رہے ہیں؟

    اکبر ایس بابر نے کہا کہ آپ حکمران ہیں، حکمران جماعت کے سربراہ ہیں، فارن فنڈنگ کو سامنے لائیں ،سٹیٹ بینک کا ریکارڈ کیا کہتا ہے، کس مقصد کے لئے ڈالر لئے، جو لوگ آپکو پیسہ دے رہے تھے انکی نیت کیا تھی کوئی کسی کو پیسہ نہیں دیا تھا، آج تحریک انصاف نے غیر ملکی پاکستانیوں کو بلایا، میں پوچھتا ہوں کہ پیسہ کہاں ہے،پیسہ کون اڑا گیا، الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں کیوں نہیں، پاکستانی فنڈنگ کریں لیکن اسکا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں ملنا چاہئے، آفشور کمپنیوں سے پیسہ آیا،

    اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی چیلنج کیا تھا آج بھی چیلنج کرتا ہوں میرے سات مناظرہ کرو، ثابت کروں گا ،آپ نے درجنوں درخواستیں دیں، مدینے کی ریاست میں کوئی سوال پوچھتا ہے تو اسکا منہ بند کیا جاتا ہے یا جواب دیا جاتا ہے، مدینے کی ریاست کے چکر میں پاکستان کو پتہ نہیں کیا بنا دیا، آپ آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، آج بھی التوا کی کوشش کی، سات سال سے کیس چل رہا، درجنوں پیشیاں ہو چکیں اور بہانے استعمال کیے جا رہے ہیں، ریاست مدینہ میں ایسا ہوتا تھا، عمران خان اب ایکسپوز ہو چکا ، اب استعفی دینا چاہئے،سکروٹنی کمیٹی نہ میری ہے نہ آپکی، یہ الیکشن کمیشن کی ہے، رپورٹ آئی اب استعفیٰ دو، رپورٹ میں آپکے خلاف تمام الزامات ثابت ہو چکے ہیں، کیوں استعفیٰ نہیں دیتے،

     

    اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان انتشار کی طرف جا رہا ہے،میں عمران خان کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہوں،پاکستان عمران خان کوگروی نہیں رکھا گیا، آج بھی لوگ اصولوں پر کھڑے ہیں‌ الیکشن کمیشن جلد از جلد اس کا کیس فیصلہ سنادے الیکشن کمیشن کا فیصلہ انتشار کی صورتحال سے نکلے گا مجھ پر الزام لگایا جاتا ہے کہ میں کسی کی ایما پر یہ کررہا ہوں،میں تمام تر ریکارڈ عوام کے سامنے رکھوں گا اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں میرے الزامات سچ ثابت ہوئے،اسٹیٹ بینک کا ریکارڈ آگیا اسے کیوں چھپایا جارہا ہے،

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

    چینی بحران کے ذمہ داروں کیخلاف کب ہو گی کاروائی؟ اسد عمر نے اعلان کر دیا

    اصل چینی چور کا نام رپورٹ سے غائب کر دیا گیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

    فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کر دی

    الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ،پی ڈی ایم کو مہنگا پڑ گیا،الیکشن کمیشن کا ایسا فیصلہ کہ مریم نے "سرپکڑ”لیا

    فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی پر اعتراض ہے یا نہیں؟ تحریک انصاف نے عدالت میں بتا دیا

    حکم دینے والا ہوں مجھے جواب دینے کی ضرورت نہیں،پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں کس نے ایسا کہا؟

    پی ٹی آئی کونسے اکاؤنٹس کا ریکارڈ نہیں دے رہی،اکبر ایس بابرنے الیکشن کمیشن میں کیا کہا؟

    اکبر ایس بابر کو مریم نوازکیا دیتی ہیں؟ فرخ حبیب نے لگایا بڑا الزام

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کرنے کا چیلنج دیا تھا جسے مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم کے اس چیلنج کو قبول کرلیا تھا وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت اور براہ راست ٹی وی پر نشر کرنے پر بھی تیار ہیں، بے شک فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھا دیا جائے بلکہ پارٹی سربراہوں کو بٹھا کر کیس سنا جائے۔

    الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں؟ سپریم کورٹ

    فارن فنڈنگ کیس، اور عمران خان پھنس گئے

    فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی، تہلکہ خیز انکشاف

    فارن فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے پھروقت مانگ لیا

    عمران خان ڈی چوک پر اپنا اعمال نامہ لے کر آئیں،مریم اورنگزیب

  • عمران صاحب واقعی آلو ٹماٹرکی قیمت ٹھیک کرنےنہیں بلکہ ملک اورعوام کا کباڑہ کرنے آئے تھے،شہباز شریف

    عمران صاحب واقعی آلو ٹماٹرکی قیمت ٹھیک کرنےنہیں بلکہ ملک اورعوام کا کباڑہ کرنے آئے تھے،شہباز شریف

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ عمران صاحب!آپ پاکستان کے دوستوں کو ناراض کرنے آئے تھے، وہ ایجنڈا آپ نے پورا کردیا دنیا میں پاکستان کو تیسرا مہنگا ترین ملک آپ بنا چکے ہیں، مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کی قیامت برپا کر چکے ہیں اب گھر جائیں-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم کی جانب سے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام حافظ آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے کی جانے والی تقریر پر اپنے ردعمل میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران صاحب!آپ واقعی آلو ٹماٹر کی قیمت ٹھیک کرنے نہیں آئے تھے بلکہ ملک اورعوام کا کباڑہ کرنے، سقوط کشمیر، سی پیک کو روکنے اور کرپشن میں پاکستان کے 24 درجے بڑھانے آئے تھے،یہ تباہی آپ نے کر دی ہے، اب گھر جائیں۔

    وزیراعظم سورۃ الحجرات پڑھ لیتےتوسیاستدانوں کوبُرےناموں اورالقاب سےنہ پکارتے،چوہدری شجاعت حسین

    شہباز شریف نے وزیراعظم کی تقریر پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کے دوستوں کو ناراض کرنے آئے تھے، آپ پاکستان کی معاشی خود مختاری آئی ایم ایف کے حوالے کرنے آئے تھے، وہ ایجنڈا آپ نے پورا کر دیا، آپ ڈالر کی قیمت 125 سے 180 کرنے آئے تھے، معیشت کی یہ تباہی آپ نے پوری کامیابی سے کر دی ہے، فارن فنڈنگ کی کالی دولت کی مدد سے جو گند ڈالنے آئے تھے، وہ آپ پھیلا چکے ہیں آپ نے پاکستان کی 6 فیصد گروتھ روکنے اور کم ترین 3 فیصد مہنگائی کو تاریخ کی بلند ترین 26 فیصد پر لے جانے کا ایجنڈا پورا کردیا

    وزیراعظم گھبرا چکے ہیں اور گالیاں دینے پر اتر آئے ہیں،بلاول زردای

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے وزیراعظم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنا بنی گالہ کا غیرقانونی محل، حرام دولت حلال کرنے کی اسکیمیں دینے آئے تھے آپ! پٹرول کی قیمت 96 روپے سے 160 کرنے آئے تھے آپ آٹا 35 روپے سے 100 روپے، چینی 52 سے 130 روپے کلو اور بجلی 11 روپے سے 26 روپے فی یونٹ کرنے آئے تھے گیس کی قیمت میں 100 فیصد، دوائی کی قیمت میں 500 فیصد اضافہ کرچکے ہیں، گھی کی قیمت 140 سے بڑھ کر 440 روپے کلو تک بھی پہنچا چکے ہیں۔

    میاں شہباز شریف نے کہا کہ آپ قوم کا آٹا چینی کھاد چھننے آئے تھے، یہ کام آپ کامیابی سے انجام دے چکے ہیں، اخلاقیات کا جنازہ نکالنے آئے تھے، وہ آپ کر چکے ہیں دنیا میں پاکستان کو تیسرا مہنگا ترین ملک آپ بنا چکے ہیں، مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کی قیامت برپا کر چکے ہیں عمران صاحب! آپ کا کام پورا ہوگیا، اب گھر جائیں اور مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کی ماری قوم کو سکھ کا سانس آنے دیں۔

    عدم اعتماد کے دن شاہراہ دستور پر 20 لاکھ لوگ لائیں گے، ن لیگی رہنما احسن اقبال