Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • ضلع حافظ آباد کی عوام اپنے کپتان کے استقبال کے لیے تیار:وزیراعظم عمران خان آج کریں گے خطاب

    ضلع حافظ آباد کی عوام اپنے کپتان کے استقبال کے لیے تیار:وزیراعظم عمران خان آج کریں گے خطاب

    حافظ آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں آج حافظ آباد کا دورہ کریں گے جہاں وہ مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم کے تحت وزیراعظم عمران خان آج حافظ آباد کا دورہ کرینگے،اپنے دورے میں وہ گوجرانوالہ حافظ آباد،کوٹ سرور روڑ اور نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    چوہتر کلو میٹر حافظ آباد،گوجرانوالہ دو رویہ سڑک پر 9.748 ارب لاگت آئیگی جبکہ چار سو بیڈ کے نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی تعمیر پر 9.795 ارب لاگت آئےگی، حکومت کی جانب سے حافظ آباد کے لیے 30 ارب روپے کا میگا ترقیاتی پیکج دیا گیا ہے۔

    اپنے دورے میں وزیر اعظم پاکستان حافظ آباد کے لیے مزید نئے منصوبوں کا بھی اعلان کرینگے، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہونگے۔

    وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب میونسپل کرکٹ اسٹیڈیم میں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کرینگے، وزیراعظم کی آمد کے موقع پر شہر بھر میں پارٹی پرچم اور تشہیری بینرز آویزاں کر دیئے گے ہیں۔

    دوسری جانب جلسے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ متحرک ہوچکی ہے، صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم کے اطراف تزئین و آرائش کا کام بھی جاری ہے جبکہ عرصہ دراز سے ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کو بھی مرمت کیا جا رہا ہے۔

  • عمران خان کا قتل ثواب کا کام کہنے والا جے یو آئی کارکن گرفتار

    عمران خان کا قتل ثواب کا کام کہنے والا جے یو آئی کارکن گرفتار

    پشاور:وزیراعظم عمران خان کو جہاں بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ اور پاکستان مخالف خفیہ ایجنسیوں سے جان کا خطرہ وہاں پاکستان میں ایسی قوتوں کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں جنہوں نے آج تک موجودہ حکومت کو دل سے تسلیم نہیں کیا ، ان میں جے یو آئی ف پہلے نمبر پر ہے

    ادھر اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پچھلے دو دن سے جے یو آئی ف کے کارکنوں کے سوشل میڈیا پیجز پرایک ایسی ویڈیو وائرل کی جارہی ہےجس میں ایک مدرسے کا انتہا پسند استاد عمران خان کے قتل کوثواب قرار دے کرلوگوں کواس گھنوئنے جرم کے لیے اُکسارہا ہے

     

    کہا جارہا ہےکہ جے یو آئی ف کے اس انتہا پسند کا نام قاری عبدالحمید اور والد کا نام محمد کریم ہے جو کہ پائندہ خیل علاقہ پڑانگ کا مستقل رہائشی ہے ،یہ چار بھائی ہیں ان میں ایک بیرون ملک جبکہ دوسرے ادھر علاقے میں مختلف کام کرتے ہیں ، قاری عبدالحمید مولانا فضل الرحمن کا فارغ التحصیل ہے اور آج کل کسی مسجد کا امام وخطیب ہے

    مذکورہ انتہاپسند جوکہ اسی علاقے میں جے یو آئی ف کے ایک مدرسے میں پڑھاتا ہے ، اس قاری عبدالحمید نے 10 مارچ کو موٹروے پراسلام آباد کی طرف مارچ کے دوران ایک ویڈیو وائرل کی تھی جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ عمران خان کو قتل کرنا ایسے ہی ہے جیسے کسی بکرے کو ذبح کرنا ہے

     

     

    قاری عبدالحمید کہتا ہے کہ عمران خان کو قتل کرنا ثواب کا کام ہے ، اوروہ اپنے قائد مولانا فضل الرحمن کے حکم کا منتظر ہے کہ وہ عمران خان کے قتل کا حکم دیں اور میں قتل کرکے اپنا فریضہ ادا کروں ، دوسری طرف پولیس نے گرفتار حوالات میں بند کردیا ہے امید کی جارہی ہےکہ بہت جلد اس کا سوفٹ وہئر اپ ڈیٹ ہوجائے گا

     

    یاد رہے کہ دفاعی تجزیہ نگار زید حامد بھی کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی خارجہ پالیسی اور پاکستان میں اسلائمیزشن کی وجہ سے عالمی قوتیں ان کو راستے سے ہٹانا چاہتی ہیں اور ایسا وزیراعظم لانا چاہتی ہیں جو چین سے دور اور بھارت کے قریب ہو

  • مریم سب کوپیچھےچھوڑگئیں:اینٹ کاجواب پتھرسے    :وزیراعظم کوغنڈہ اوربدمعاش قراردیا:قوم دیکھتی رہ گئی

    مریم سب کوپیچھےچھوڑگئیں:اینٹ کاجواب پتھرسے :وزیراعظم کوغنڈہ اوربدمعاش قراردیا:قوم دیکھتی رہ گئی

    لاہور:مریم سب کوپیچھےچھوڑگئیں:اینٹ کا جواب پتھر:وزیراعظم کوغنڈہ اوربدمعاش قراردیا:قوم دیکھتی رہ گئی،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ن لیگ ، پی پی اور جے یو آئی ف کے سربراہان کے خلاف تنقید اور گفتگو ایک نیا رُخ اختیار کرگئی ہے

    ن لیگ کی ترجمان نوازشریف،شہبازشریف اور مریم نواز کی فرنٹ مین مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو انتہائی گھٹیا ناموں سے پکارتے ہوئے مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے

    مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو غنڈہ اور بدمعاش کہہ کرسب قرض چکا دیئے ہیں

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ بات چیت سیاستدانوں سے ہوتی ہے،گالیاں دینے والے غنڈے اور بدمعاشوں سے نہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ ایک طرف سیاسی مخالفین کو گالیاں، دھمکیاں اور بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں، دوسری طرف بات چیت کے لیکچر؟

     

    مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کو مشورہ دیا کہ یہ باتیں عمران صاحب کو سمجھائیں جنہوں نے سیاست کو دشمنی میں بدل دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں گند اور غلاظت عمران صاحب نے ڈالی ہوئی ہے ، عدم اعتماد معاشرے سے غلاظت کے اس ڈھیر اور عدم برداشت کے منبع کو ہٹانے کے لیے لائی جارہی ہے۔

    یاد رہے کہ پچھلے کئی ماہ سے ملکی سیاست میں صبر،تحمل اوربردباری ختم ہوتے جارہی ہے اور سیاستدان ایک دوسرے کو انتہائی گھٹیا اور غلیظ ناموں سے پکار رہے ہیں

    جہاں شیخ رشید اپنے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہیں وہاں ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثنااللہ شیخ رشید کو پنڈی کا شیطان کہہ کرپکارتے ہیں اور میڈیا میں آج تک کسی مفکر نے ان سخت ترین اور انتہائی گھٹیا جملوں پررانا ثنااللہ کا مواخذہ نہیں کیا ، ایسے ہی پی ٹی آئی کے ڈاکٹرشہبازگل بھی بہت ناقص زبان استعمال کرتے ہیں ، مریم نواز بھی جملے کستے ہوئے ایسے ایسے قبیح جملے کہہ جاتی ہیں کہ میڈیا اصلاح کی بجائے واہ واہ کرکے داد سبقت دیتا ہے

    ادھرمریم نواز نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس معاملے میں اور جان ڈالی اور عمران خان کی حکومت کو ذلت اورشرمندگی سے تعبر کیا وہ کہتی ہیں کہ :

     

     

    ایسے ہی وزیراعظم عمران خان بھی باز نہیں آرہے اور اپنے منصب کا لحاظ رکھے بغیراپنے مخالفین پرسخت جملے کستے ہیں ، ان کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ نوازشریف، شہبازشریف اور آصف زرداری کے خلاف کرپشن اور لوٹ مار کے کیسز عدالتوں میں دائر ہیں اور وہ خود فیصلہ سنا دیتے ہیں

     

    یاد رہے کہ پچھلے چند دنوں سے سیاسی فرقہ واریت میں اضافے کے بعد عوامی ردعمل میں بھی اضافہ ہوا اور میڈیا پربھی اس روے کی مذمت کی گئی جس کے بعدحکومت کی طرف سے اس اندازگفتگو سے اجتناب کرتے ہوئے سیاسی معاملات کو بات چیت سے حل کرنے کی پیش کش کی گئی جسے مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران کو غنڈہ اور بدمعاش کہہ کرمسترد کردیا

  • اتناہی یہ ابھرےگاجتناکہ دبا دیں گے:گھبرانانہیں اللہ ہمارے     ساتھ ہیں:وزیراعظم کا زبردست مکالمہ

    اتناہی یہ ابھرےگاجتناکہ دبا دیں گے:گھبرانانہیں اللہ ہمارے ساتھ ہیں:وزیراعظم کا زبردست مکالمہ

    اسلام آباد:اتنا ہی یہ ابھرے گا جتنا کہ دبا دیں گے:وزیراعظم کاپُرجوش انداز میں ارکان اسمبلی سے مکالمہ،اطلاعات کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی زیادہ دلجمعی کے ساتھ خدمت کرنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حالیہ صورتحال سے مزید مضبوط ہو کر ابھرے گی۔

    وزیر اعظم عمران خان سے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، ملاقات کرنے والوں میں شوکت علی، شیر علی، ارباب راجہ، خرم شہزاد ، علی نواز اعوان، راشد شفیق، منصور حیات خان، ذوالفقار علی خان، کنول شوزب، بیگم شاہین سیف اللہ طورو، نفیسہ خٹک، نورین فاروق ابراہیم، سابق رکن قومی اسمبلی چودھری اشفاق، حاجی یونس علی انصاری، میاں کاشف اشفاق شامل تھے۔

    وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے نچلی سطح پر کارکنوں کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں سے ورثہ میں ملنے والی دیوالیہ معیشت کو استحکام ملا، ملکی معیشت سسٹین ایبل گروتھ کی راہ پر گامزن ہے، عوام کے ساتھ اپنا رابطہ مضبوط کریں، سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جاری مختلف سرکاری سکیموں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کریں۔

    عمران خان نے کہا کہ حکومت عوام کی پریشانیوں سے پوری طرح آگاہ ہیں، حکومت درآمدی مہنگائی کے منفی اثرات سے عوام کو بچانے کے لیے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت ٹارگٹڈ سبسڈیز اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کار دوست ماحول پیدا کر کے مہنگائی کے منفی اثرات کو کم کرنے کی بھرپورکوشش کر رہی ہے۔

    دوسری طرف وزیراعظم عمران خان سے سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم کو ایوان بالا کی حمایت اور یکجہتی کا یقین دلایا گیا۔

    شہزاد وسیم نے کہا کہ پی ٹی آئی اپوزیشن کی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو اسی طرح ناکام بنائے گی، جیسے اس سے قبل کئی موقعوں پر اس نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کو شکست سے دوچار کیا ہے۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی زیادہ دلجمعی کے ساتھ خدمت کرنے کے لیے پی ٹی آئی حالیہ صورتحال سے مزید مضبوط ہو کر ابھرے گی۔

  • لوئر دیر جلسہ: وزیر اعظم سمیت 10 افراد 14 مارچ کو الیکشن کمیشن طلب:پیغام پہنچ گیا

    لوئر دیر جلسہ: وزیر اعظم سمیت 10 افراد 14 مارچ کو الیکشن کمیشن طلب:پیغام پہنچ گیا

    دیر:لوئر دیر جلسہ: وزیر اعظم سمیت 10 افراد 14 مارچ کو الیکشن کمیشن طلب:پیغام پہنچ گیا،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے لوئر دیر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ کرنے پر وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ، گورنر اور وفاقی وزراء کو 14 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان خان، وزیر اعلیٰ محمود خان، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 10 افراد کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”472247″ /]

     

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹسز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو 14 مارچ صبح ساڑھے 10بجے، وفاقی وزیر ترقی اسد عمر کو 11بجے، صوبائی وزیر زکوة و عشر انور زیب خان کو صبح ساڑھے 11بجے، رکن صوبائی اسمبلی لیاقت خان کو 12بجے، وزیر اعلیٰ کے معاون شفیع اللہ کو ساڑھے 12بجے، وزیر اعلیٰ محمود خان کو دوپہر ایک بجے، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کو دو بجے، وزیر دفاع پرویز خٹک کو اڑھائی بجے، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کو تین بجے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سہہ پہر ساڑھے تین بجے طلب کیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 18 اضلاع میں جاری بلدیاتی الیکشن کیلئے طے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ عوامی نمائندے خود یا پھر اپنے نمائندہ کے ذریعے حاضری یقینی بنا کر اپنا تحریری جواب جمع کرائیں۔

  • علیم خان اور جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے خلاف کھڑے نہیں ہوسکتے،اہم شخصیت کا دعویٰ

    علیم خان اور جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے خلاف کھڑے نہیں ہوسکتے،اہم شخصیت کا دعویٰ

    علیم خان اور جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے خلاف کھڑے نہیں ہوسکتے،اہم شخصیت کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ علیم خان اور جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے خلاف کھڑے نہیں ہوسکتے

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ علیم خان اور جہانگیر ترین کو پی ٹی آئی کے لیے محنت کرتے ہوئے دیکھا ہے ،میں ان سے پھر ملوں گا دیکھتے ہیں کیا صورتحال بنتی ہے،اپوزیشن والوں نے 172نمبرز پورے کرنے ہیں ،دیکھتے ہیں کون مائی کا لال ہے جو عمران خان کے خلاف ووٹ دینے جاتے ہیں ،جس نے پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لیا وہ کس طرح عدم اعتماد میں شامل ہوسکتا ہے،جو عمران خان کے خلاف کھڑا ہوگا ان کے حلقے والے ان سے نمٹیں گے ،

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقات پہلے سے طے شدہ تھی،ایم کیو ایم سے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی ،کوئی گلے شکوے نہیں ہوئے،ایم کیو ایم کے دفاتر کھولنے کے لیے ہم نے ملاقاتیں کیں آصف زرداری جو دعوے کررہے ہیں اس کا کیا کہہ سکتے ہیں ق لیگ کے رہنماوں نے بار بار یقین دلایا کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ،پاکستان میں آج تک عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہوئی ہے،اب بھی اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑے گی علیم خان اورجہانگیرترین پی ٹی آئی سے الگ نہیں ہوسکتے،پی ٹی آئی کاایک بھی آدمی اپوزیشن کے ساتھ حال میں داخل نہیں ہوسکتا، سندھ میں سب اراکین رابطے میں ہیں

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہو چکی ہے، علیم خان نے ترین گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور علیم خان کی گزشتہ روز نواز شریف سے بھی ملاقات ہوئی ہے ،علیم خان اور جہانگیر ترین دونوں لندن میں ہیں، علیم خان نے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا تو وزیراعظم کے حکم پر گورنر سندھ نے علیم خان سے ملاقات کی تھی تا ہم علیم خان وزیراعظم سے ملاقات کے لئے راضی نہ ہوئے اور کہا کہ جو بھی فیصلہ ہو گا جہانگیر ترین سے ملکر کروں گا

    دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے بھی ڈی چوک پر میدان لگانے کا فیصلہ کیا ہے،پی ڈی ایم کی جماعتیں بھی ڈی چوک پر جلسہ کریں گی اور جلسہ عدم اعتماد والے روز ہو گا اس ضمن میں مشاورت جاری ہے ،تحریک انصاف نے بھی ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ،وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ تمام کارکن ڈی چوک جلسے تیاریاں شروع کر دیں،ڈی چوک جلسہ کوئی عام نہیں ہو گا،پرانے پاکستان کا ڈاکو راج نظام اب ہمیشہ کے لیے دفن ہونے جا رہا ہے، پاکستان حقیقی معنوں میں آزاد ہونے جا رہا ہے وزیراعظم عمران خان کل حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے ،عوام وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد کررہے ہیں،اپوزیشن تحریک عدم اعتماد عمران خان پر اعتماد پلس میں بدل گئی،

    عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا تو علیم خان نے کیا دیا جواب؟

    آجکی میٹنگ جہانگیر ترین کے گھر کیوں رکھی؟ علیم خان کا بڑا اعلان

    بزدار کی کرسی بچانے کی بھی کوششیں جاری،وزراء متحرک

    تحریک عدم اعتماد 48 گھنٹے سے پہلے آجائے گی،مولانا فضل الرحمان

    علیم خان کی لندن روانگی طے،نواز شریف سے ہو گی ملاقات ؟ِ

    اپوزیشن تیار،وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع

    عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کے تمام معاملات طے ہوچکے

    جمہوریت بہترین انتقام ہے ،سلیکٹڈ کا وقت ختم ،بلاول

    اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات

    بزدار کیخلاف عدم اعتماد،پرویز الہیٰ سے ملنے اہم شخصیات پہنچ گئیں

    بزدار بھی کرسی بچانے کیلئے متحرک، بڑا فیصلہ کر لیا

    ایمپائراسی طرح نیوٹرل رہا تو بڑے بےآبرو ہوکر جانا ہوگا،اہم شخصیت کا دعویٰ

    صبربھائی، ابھی کچھ دن ہیں،مریم نوازنےعمران خان کو ٹویٹر پرٹیگ کر کےایسا کیوں کہا؟

    ایم کیو ایم وفد کی آصف زرداری سے ملاقات طے

    عدم اعتماد جمع ہونیکے بعد اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،اہم ملاقاتیں جاری

    23 سے 30 مارچ اہم ہفتہ ،پنجاب کی سیاست پر بات نہیں کر سکتا، شیخ رشید

    وفاق سے قبل پنجاب میں تبدیلی ؟ بزداربھی کرسی بچانے میں مصروف

    حکومتی اتحادی جماعت کا وفد آصف زرداری سے ملنے پہنچ گیا

    اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کی قرارداد منظور

    آنکھیں کھول کے دیکھو!تمھاری جماعت کے بخیے ادھڑ رہے ہیں،مریم نواز

    تحریک انصاف کا ٍڈی چوک پر پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کا اعلان

    ترین گروپ کی جانب سے وزیراعلیٰ کا امیدوار کون؟

    کیا حکومت نے ہمیں بچہ سمجھا ہوا ہے؟ ق لیگی رہنما برس پڑے

    شہباز شریف نے مولانا سے ملاقات کر کے عمران خان کو وارننگ دے دی

    عدم اعتماد کی تحریک پی ڈی ایم کا اہم ترین سربراہی اجلاس طلب

  • ریاست مدینہ کا نام لیکر اس قدر جھوٹ عمران خان ہی بول سکتا ہے۔ سلیم صافی

    ریاست مدینہ کا نام لیکر اس قدر جھوٹ عمران خان ہی بول سکتا ہے۔ سلیم صافی

    اسلام آباد:عمران خان کا ڈرون حملوں کے خلاف بیان جھوٹ ہے:سلیم صافی بھی عمران خان کے بیانات پربیان دینے میں کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے ،اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کے ڈرون حملوں سے متعلق بیان پرمعروف صحافی سلیم صافی نے ٹویٹ کراپنا موقف پیش کردیا ہے

     

    سلیم صافی کہتے ہیں کہ اکتوبر2001 میں مشرف نےامریکہ کواڈے اورراستہ دیا۔عمران خان 2002 کےانتخابات تک انکےساتھ تھے۔امریکہ سےاتحاد کےخلاف پہلےدن سے احتجاج ایم ایم اےنےکیا۔

    سلیم صافی نے مزید کہا کہ ڈرون حملوں کےخلاف پہلاجلوس اے این پی نے چکدرہ سے باجوڑ تک نکالاتھا۔ ریاست مدینہ کا نام لے کر اس قدر جھوٹ صرف عمران خان ہی بول سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان میں ڈرون حملوں کے حوالے سے پچھلے کئی سالوں سے یہ موقف اپنا رہے تھے کہ پاکستان پرڈرون حملے پاکستان کی غیرت پرحملے ہیں اور بند ہونے چاہیں ، ان کی گفتگواکثر وبیشتر اسی موضوع پرہورہی ہے ، جس کے جواب میں سلیم صافی نے اپوزیشن سے عمران خان کے سوالات کا جواب دیا ہے

     

     

    یہ بھی یاد رہے کہ ایم ایم اے نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کا بھرپور ساتھ دیا تھا اور ایک طرف اقتدار کے مزے لیئے تھے

    یاد رہے کہ وفاقی وزیرفرخ حبیب نے پاکستان میں ہونے والے ڈرون حملوں کے بارے میں ایک ٹویٹ کی تھی جس میں نوازشریف اور زرداری کے دورحکومت میں ہونے والے ڈرون حملوں کی تعداد بتائی گئی ہے

  • وزیراعظم کوگفتگوکرتےوقت تحمل اورحکمت عملی سےکام لیناچاہیے،جارحانہ اندازاچھا نہیں‌:مبشرلقمان

    وزیراعظم کوگفتگوکرتےوقت تحمل اورحکمت عملی سےکام لیناچاہیے،جارحانہ اندازاچھا نہیں‌:مبشرلقمان

    لاہور:وزیراعظم کوگفتگوکرتےوقت تحمل اورحکمت عملی سےکام لیناچاہیے،جارحانہ اندازاچھا نہیں‌:اطلاعات کے مطابق سینئر صحافی مبشرلقمان جو وزیراعظم کے ان دوستوں میں سے ایک ہیں جن کو وزیراعظم کی دوستی اور وزیراعظم کی صاف شفاف شخصیت پر فخرہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ جب سچ اور حقیقت بیان کرنے کا وقت آتا ہے تو مبشرلقمان دوستیوں اور تعلقات کی پرواہ نہیں کرتے

     

    شاید یہی وجہ ہے کہ مبشرلقمان جو کہ وزیراعظم عمران خان پرتنقید کے ساتھ ساتھ اچھائی کا پہلو بھی بیان کرتے ہیں وزیراعظم کی طرف سے پاکستان میں موجودہ جارحانہ رویے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انداز کسی کے لیے بھی اچھا نہیں ،یہ بھی کہا ہے کہ اپنی غلطی مان لینے میں ہی بہتری ہے ،

     

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ پچھلے چند دنوں سے جو ملک کے اندر سیاسی رسہ کشی جاری ہے اس میں‌ وزیراعظم کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا ، وہ کہتے ہیں کہ یہ رویہ بہت غیر صحت مند اور خوفناک ہے۔ ملک کے لیے شدید بدامنی کا باعث بن سکتا ہے۔

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ میری وزیراعظم سے عرض ہے کہ اپوزیشن کے جارحانہ انداز میں دھیما پن اپنائیں اور اپنی ذمہ داری ادا کریں‌

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ مجھےمعلوم نہیں کہ وزیراعظم کے دماغ میں کیا گزرا ہے۔ میرے ساتھیوں اور میں نے برسوں تک کتپان کا ساتھ دیا اور دے رہے ہیں لیکن ان کا یہ موجودہ رویہ اچھا نہیں لگا احتیاط برتنی چاہیے تھی

     

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ میں دیکھ رہا ، سُن رہا ہوں کہ بیان کے جواب میں بیان اور وہ بھی جارحانہ انداز، ان کا کہنا تھا کہ دلیل اپنی جگہ لیکن حکمت کے فوائد بہت ہی زیادہ ہوتے ہیں اس لیے وزیراعطم ذمہ داری کا مظآرہ کریں‌

     

     

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا کا دور ہے بیان کو غلط رنگ دے کر بار بار شیئرکیا جائے توپھرسننے والا بھی متاثرہوئے بغیر نہیں رہ سکتا ، ا سلیے کوشش کریں کہ پہلے تولیں پھر بولیں اور اسی میں ہی بھلائی ہے

  • کپتان کے کھلاڑی گھبرا گئے، بیرون ملک کی ٹکٹیں کٹ گئیں

    کپتان کے کھلاڑی گھبرا گئے، بیرون ملک کی ٹکٹیں کٹ گئیں

    کپتان کے کھلاڑی گھبرا گئے، بیرون ملک کی ٹکٹیں کٹ گئیں

    وزیراعطم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد کھلاڑیوں نے کپتان کا ساتھ چھوڑنا دینا شروع کر دیا

    بڑے بڑے افسران اور سیاسی شخصیات ملک سے فرار ہونا شروع ،ابھی مذید لوگوں کے نام آئیں گے ،نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد کئی حکومتی رہنما،افسران ملک چھوڑ رہے ہیں ، سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر برطانیہ چلے گئے ہیں ،خاتون اول کی دوست فرح خان اور احسن گجر 23 مارچ کو امریکہ روانہ ہوں گے ،زلفی بخاری کے قریبی دوست وسیم بھی چند دنوں میں برطانیہ چلے جائیں گے

    تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے یا نہیں اس حوالہ سے کچھ نہیں کہا جا سکتا، تا ہم اب کپتان کی ٹیم گھبراہٹ کا شکار ہو چکی ہے،نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق کئی حکومتی رہنما ملک چھوڑنے کے لئے تیار ہیں،اور وہ کسی بھی وقت جا سکتے ہیں،

    شہزاد اکبر نے نجی ٹی وی کی خبر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ محترم محسن نقوی صاحب جب آپکو بلاول ہاؤس اور ماڈل ٹاون کی (لاحاصل) یاتروں سے فرست ملے تو تھوڑی توجہ اپنی صحافت پے بھی دیں لیں میں ہمہ وقت پاکستان میں موجود ہوں اور اپنے لیڈر ⁦⁦⁩ کے ساتھ کھڑا ہوں۔ براے مہربانی اپنی خبر کی تصیح کر لیں

    عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا تو علیم خان نے کیا دیا جواب؟

    آجکی میٹنگ جہانگیر ترین کے گھر کیوں رکھی؟ علیم خان کا بڑا اعلان

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

    آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

    آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

    کھلاڑیوں کا کمال،بزدار آؤٹ ہونے لگے، چودھریوں کے ہاتھ بھی خالی رہ جانیکا امکان

    بزدار کی کرسی بچانے کی بھی کوششیں جاری،وزراء متحرک

    تحریک عدم اعتماد 48 گھنٹے سے پہلے آجائے گی،مولانا فضل الرحمان

    علیم خان کی لندن روانگی طے،نواز شریف سے ہو گی ملاقات ؟ِ

    اپوزیشن تیار،وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع

    عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کے تمام معاملات طے ہوچکے

    جمہوریت بہترین انتقام ہے ،سلیکٹڈ کا وقت ختم ،بلاول

    اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات

    گورنر سندھ نہ منا سکے،علیم خان لندن روانہ

    علیم خان کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات

    https://login.baaghitv.com/ecp-nay-imran-khan-ko-jalsa-say-roikk-diaa/

  • میرا مقابلہ تین ڈاکووں سے، ایک یارکر سے تین وکٹیں اڑاوں گا،عمران خان

    میرا مقابلہ تین ڈاکووں سے، ایک یارکر سے تین وکٹیں اڑاوں گا،عمران خان

    میرا مقابلہ تین ڈاکووں سے، ایک یارکر سے تین وکٹیں اڑاوں گا،عمران خان
    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دیر کے لوگوں کا مشکورہوں پاکستان فلسفے کی بنیاد پرقائم ہوا،

    وزیراعظم عمران خان نے لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا فلسفہ سمجھنے کا بھی ایک مقصد ہے پاکستان کے فلسفے کے مطابق اللہ کے سوا کسی کےسامنے نہیں جھکنا،اللہ نے حکم دیا کہ رسول ﷺ کی سنت پر عمل کریں 25سال پہلے یہ سوچ کر جدوجہد شروع کی کہ اپنے لوگوں کو کسی کے سامنے سر جھکنے نہیں دوں گا تین لوگوں کی وجہ سے پاکستان کے پاسپورٹ کی عزت نہیں ،تین لوگوں نے ملک کو مقروض بنایا نوازشریف اور زرداری نے اقتدار میں ڈرون حملوں کی مذمت نہیں کی،نوازشریف اور زرداری نے اپنے اثاثوں کی وجہ سے مذمت نہیں کی ڈرون حملوں کی مذمت تحریک انصاف کررہی تھی نوازشریف نے اپنے دور اقتدار میں مودی کے خلاف ایک بات بھی نہیں کی تین لوگوں نے ملک کو کمزور کیا ،یہ دنیا کے سامنے جھکے،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جے یو آئی رضا کاروں نے جو کیا اس کی مذمت کرتا ہوں میں بطور ملک کا سربراہ باپ کی طرح ہوں ،قوم کی تربیت میری ذمہ داری ہے،ڈیز ل نے ایک پریس کانفرنسکی اور کہا کہ اقتدار میں آکر ہم اداروں کو ٹھیک کریں گے ،ڈیزل سے کہتاہوں آج اگر یہ ملک بچا ہوا اس کی وجہ افواج پاکستان ہے جس ملک کے پاس دفاعی طاقت نہیں ہوتی وہ تباہ ہوجاتے ہیں ،ڈیزل بتائیں آپ ملک میں اداروں کو کیسے ٹھیک کریں گے ؟ مجھے یہ بھی کہتے ہیں نوازشریف کو بھگوڑا مت کہیں ،نوازشریف نے کھٹمنڈو میں مودی سے خفیہ ملاقات کی،کیا ملک کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری اداروں کو ٹھیک کریں گے ؟کیا شہبازشریف ملکی اداروں کو ٹھیک کریں گے ؟کیا یہ ڈاکووں کا گلدستہ ملک ٹھیک کرے گا؟ سب کو پیغام ہے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے والا ہے ،شکرہے کہ ان لوگوں نے عدم اعتماد پر مجھے ردعمل کا موقع دیا،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں ایک ہی بار 3وکٹیں گرادوں گا،ڈی چوک اسلام آبا دمیں عوام کا سمندرہوگا ،نوازشریف امریکی صدر کےساتھ بیٹھے تھے اور ان کی کانپیں ٹانگ رہی تھیں، بلاول بچے کی کیا بات کروں ،اتنا پیسہ خرچ کرکے اسلام آبا دآیا،زبردستی لیڈر بنانے میں ایسے ہی مسائل ہوتے ہیں امریکہ میں مہنگائی کا چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹا ہے،آج میرا مقابلہ تین ڈاکووں سے ہے، ایک یارکر سے تین وکٹیں اڑاوں گا،ڈیزل نے امریکی سفارت خانہ کو کہا میں خدمت کروں گا مجھے ایک موقع دو،شہبازشریف ان کو ٹائی پہن کر کہتا ہے موقع دیں میں خدمت کروں گا،اللہ نے ہمیں اجازت نہیں دی کہ ہم نیوٹرل ہو جائیں ،جانور نیوٹرل ہوتا ہے کبھی انسان نیوٹرل نہیں ہوسکتا انسان اچھائی کے ساتھ کھڑا ہوتا، انسان میں اچھائی اور برائی کی تمیز ہوتی ہے۔حکومت گرانا آسان ہے ، جان دینی پڑ ی تو بھی ڈاکووں کو نہیں چھوڑوں گا اپوزیشن کے لوگ نوٹوں کے تھیلے لے کر پھر رہے ہیں،ان چوروں نے35سال حکومت کر کے اچھے اور برے کی تمیز ختم کردی،

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ جو تحریک عدم اعتماد لے کر آئے ہیں وہ چور اور ڈاکو ہیں،ہم چور اور ڈاکووں کو بھاگنے نہیں دیں گے وزیراعظم عمران خان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ لوئر دیر کے لوگوں نے 31مارچ کا فیصلہ سنا دیا ،ہم ڈیز ل کو اسلام آبا دسے بھگا ئیں گے دیر کے لوگ عمرا ن خان کے سپاہی ہیں

    وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ ‏تحریک عدم اعتماد کے ایک دن پہلے بڑا جلسہ کریں گے ‏عمرا ن خان اقتدار میں آئے تو سب سے پہلے قوم کی خودمختاری کی بات کی عمران خان عوام کے لیے ساری دنیا سے لڑ رہےہیں،عمرا ن خا ن دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرتے ہیں عمران خان نے یو ین میں مسلمانوں کی مشکلات پر بات کی ،فضل الرحمان نے کہا عمران خان نے مغرب سے متعلق کیسے ایسی بات کی،

    قبل ازیں الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق پرنظرثانی کردی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ فیصلہ سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ،تمام ارکان پارلیمنٹ کوانتخابی مہم میں حصہ لینےکی اجازت ہے پبلک آفس ہولڈرز پر انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی رہے گی ،الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو لوئردیرمیں آج جلسہ سے روک دیا گیا،وزیراعظم عمران خان نے آج لوئردیرمیں جلسہ کرنا تھا

    قبل ازیں اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے ایم این ایز کی ملاقاتیں جاری ہیں اسپیکر اسد قیصر سے رکن قومی اسمبلی ساجد خان مہند کی ملاقات ہوئی ہے اسپیکر سے رکن قومی اسمبلی ملک انور تاج اور شیر علی ارباب کی بھی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں اراکین نے وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اسپیکر نے اراکین کو تحریک عدم اعتماد کے آئینی طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی چیئرمین سینیٹ کی چیمبر آمد ہوئی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ہوئی ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ملاقات میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم ہے پاکستان دہشت گردی کے باعث کئی سال عالمی کرکٹ کی میزبانی سے محروم رہا آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی آمد پر پاکستانی قوم خوش تھی،آسٹریلوی ٹیم کو صدارتی سطح کی سیکیورٹی دی گئی ،سیاسی مصروفیات کے باعث کرکٹ دیکھنے کا وقت نہیں ملتا،وفیصلہ کن میچ تب ہوگا جب پچز اچھی بنائی جائیں گی 1976کا دورہ آسٹریلیا میرے کیریئر کے بہترین لمحات میں شامل ہیں بھارتی حکومت اقلیتوں بلخصوص مسلمانوں کےلیے نفرت پھیلا رہی ہے بین الاقوامی سطح پر بڑھتی مہنگائی نے لوگوں کو غربت سے نیچے دھکیل دیا پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہورہی ،ڈپلومیسی اورڈائیلاگ پر یقین رکھتا ہوں

    عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا تو علیم خان نے کیا دیا جواب؟

    آجکی میٹنگ جہانگیر ترین کے گھر کیوں رکھی؟ علیم خان کا بڑا اعلان

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

    آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

    آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

    کھلاڑیوں کا کمال،بزدار آؤٹ ہونے لگے، چودھریوں کے ہاتھ بھی خالی رہ جانیکا امکان

    بزدار کی کرسی بچانے کی بھی کوششیں جاری،وزراء متحرک

    تحریک عدم اعتماد 48 گھنٹے سے پہلے آجائے گی،مولانا فضل الرحمان

    علیم خان کی لندن روانگی طے،نواز شریف سے ہو گی ملاقات ؟ِ

    اپوزیشن تیار،وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع

    عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کے تمام معاملات طے ہوچکے

    جمہوریت بہترین انتقام ہے ،سلیکٹڈ کا وقت ختم ،بلاول

    اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات

    گورنر سندھ نہ منا سکے،علیم خان لندن روانہ

    علیم خان کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات