Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • جےیوآئی کےارکان اسمبلی کوگرفتارنہیں کیا:شوق سےبیٹھے ہیں:ہماری طرف سےآزادہیں:شیخ رشید

    جےیوآئی کےارکان اسمبلی کوگرفتارنہیں کیا:شوق سےبیٹھے ہیں:ہماری طرف سےآزادہیں:شیخ رشید

    اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کے آپریشن کے معاملے پر پریس کانفرنس کی۔

    شیخ رشید نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے دو ارکان قومی اسمبلی کو ہم نے گرفتار نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنے شوق سے تھانے میں بیٹھے ہیں، ہماری طرف سے وہ رہا ہیں، ہم مولانا فضل الرحمان کو بھی گرفتار نہیں کریں گے، ان کی کمپنی کی مشہوری نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹے گا، جو تشدد کرے گا اسے کچل دیا جائے گا۔

    شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سڑکیں بلاک کرنے کی اپیل پر کہا کہ جہاں سڑک بند ہوگی ان سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

    شیخ رشید نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران انصار الاسلام کے ایک عہدے دار کا ویڈیو بیان بھی نشر کیا۔ پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے خلاف پولیس کے آپریشن کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کا الرٹ جاری کیا جا چکا ہے، ہمارے پاس اطلاعات اچھی نہیں ہیں، خدانخواستہ عدم اعتماد سے پہلے امن و امان کا مسئلہ پیدا نہ ہو جائے۔

    اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کے آپریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت اہم سیل پکڑا ہے، 60 سے 70 لوگ لاجز میں داخل ہوئے، ان کے لاجز میں کپڑے بدلوائے گئے، پولیس نے 4 گھنٹے تک منت سماجت، مذاکرات کیے کہ ان لوگوں کو ہمارے حوالے کر دیں، ہمارے حوالے نہ کرنے پر پولیس نے آپریشن کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ انصار الاسلام کے لوگ پیچھے بھی آ رہے ہیں، نتیجہ آپ بھگتیں گے، کانوں کو ہاتھ لگائیں گے، باہر سے لوگ آرہے ہیں اور ہم کوشش کریں گے انہیں روک لیا جائے۔

    خیال رہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے ڈنڈہ بردارکارکنوں کے احتجاج کے دوران پارلیمنیٹ لاجز میں زبردستی داخل ہونے والوں کو پولیس نے حراست میں لیا تھا لیکن پھر اس کے بعد فورا چھوڑ دیا

     

     

    پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن ڈی آئی جی آپریشن کی کمانڈ میں کیا جارہا ہے۔ میڈیا کو پارلیمنٹ لاجز سے نکال دیا گیا جس کے بعد پولیس کی نفری نے صلاح الدین ایوبی کے لاج کا دروازہ توڑ کر انہیں گرفتار کر لیا جبکہ متعدد رضا کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان تمام افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔

    دوسری طرف انصارالاسلام فورس کے پارلیمنٹ لاجز میں داخل ہونے کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے نوٹس لے لیا اور ڈی چوک پر قائم ناکہ انچارج، پارلیمنٹ لاجز کے انسپکٹر انچارج، لائن افسر معطل کر دیئے گئے۔

    ترجمان کے مطابق افسران اور اہلکاروں کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا، ایس ایس پی آپریشنزمعاملے کی انکوائری کریں گے۔

    اُدھر پارلیمنٹ لاجز میں پولیس اور اراکین اسمبلی آمنے سامنے ہوئے اس دوران تلخ کلامی بھی ہوئی جبکہ پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی آغا رفیع اللہ اور اہلکاروں میں ہاتھا پائی ہوئی۔پارلیمنٹ لاجز میں پولیس اور ایم این اے کے سٹاف میں ہاتھا پائی کے دوران وہاں موجود رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق کا پاؤں دروازہ لگنے سے زخمی ہوگیا۔

    دوسری طرف اسلام آباد پولیس نے جے یو آئی ف کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے شیخ رشید کے ان الفاظ کی تائید کی ہے کہ ہم نے کسی کوگرفتار نہیں کیا جو کوئی بیٹھا ہوا ہے اپنے شوق سے بیٹھا ہے

    پولیس کی طرف سے دونوں ایم این ایز صلاح الدین ایوبی اور جمال الدین کو گرفتار نہیں کیاگیا،یہ دونوں ایم این اے حضرات تھانہ آبپارہ میں ایس ایچ او کے کمرے میں موجود ہیں،یہ دونوں ایم این ایز تھانے سے نہ جانے پر مصر ہیں،

    پولیس نے دونوں ایم این ایز کو قطعی گرفتار نہیں کیا،جو کہ اپنے کارکنان کی رہائی کے لیے بضد ہیں،انصار الاسلام فورس پر24 اکتوبر 2019 کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے پابندی عائد کی تھی اور ان کو کالعدم قرار دیا تھا،

    ایک طرف اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی ہورہی ہے تو دوسری طرف اس ہنگامہ کے پیچھے محرکات بھی سامنے آنے لگے ہیں ، اس حوالے سے ایک اہم رپورٹ اس وقت گردش کررہی ہے کہ پارلیمنٹ لاجزمیں ہنگامہ آرائی کا منصوبہ کیوں،کس نےاورکب بنایا؟تہلکہ خیزانکشافات آگئے

    لاہورسے ذرائع کےمطابق اسلام آباد پارلیمنٹ لاجز میں ہنگامہ آرائی کا فیصلہ آج اچانک اس وقت جب ن لیگ کے 6 ممران نے وزیراعظم عمران خان سے مل کرساتھ دینے کا عہد کیا ، یہ بات ن لیگ کی قیادت پربجلی بن کرگزری ، اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہےکہ ن لیگ نے جن پی ٹی آئی اراکین سے رابطے کیئے تھے ان کو یہ باوربھی کرایا گیا تھا کہ ن لیگ میں مکمل اتفاق ہے اور کوئی فارورڈ بلاک نہیں سب ساتھ ہیں

    پارلیمنٹ لاجز میں ہنگامہ آرائی کی دوسری بڑی وجہ ہے کہ ن لیگ قیادت کو پی ٹی آئی کے 7 ممبران نے صاف جواب دیتے ہوئے اعتماد کا ووٹ دینے سے انکار کردیا ، یہ انکار تو فردا فردا کیا گیا لیکن یہ ایک بہت بڑا سانحہ بن کر اپوزیشن کےلیے آیا ،جس کےبعد اپوزیشن نے اس کھیل کو اپنے ہاتھوں سے جاتے ہوئے دیکھ کرفورا معاملہ فضل الرحمن تک پہنچایا ، جس پرفضل الرحمن اشتعال میں آگئے اور ن لیگی کارکنان کی وزیراعظم سے ملاقات اور پی ٹی آئی کے 7 ممبران کا وزیراعظم عمران خان سے ہم آہنگی کو حکومتی جبرسمجھتے ہوئےاس پر سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا گیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ فیصلہ نوازشریف کی ہدایت پرکیا گیا اور مریم نواز اور فضل الرحمن نے اس حوالے سے حکمت عملی طئے کی اور شام تک پارلیمنٹ لاجز پرقبضہ کرکے حکومت کوامتحان میں ڈالنے کا فیصلہ ہوا، اس فیصلے سے نہ تو ن لیگ کی دوسرے درجے کی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا اور نہ ہی پی پی کی قیادت کو ن لیگ اور فضل الرحمن کے درمیان ہونے والے اس منصوبے سے آگاہ کیا گیا

    ذرائع کےمطابق تیسری بڑی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ جے یو ائی ف کے دو ارکان اسمبلی مولانا فضل الرحمن کے عمران خان خلاف اسلام اور پاکستان کی خارجہ پالیسی سے اتفاق نہیں کرتے ان کا یہ کہنا تھا کہ یہ سراسرالزام تراشی ہے اورہمیں اس سے دور رہنا چاہیے ، بہرکیف موجودہ حکومت پچھلی حکومتوں سے ان پہلووں پر بہتر کام کررہی ہے اور ہمیں غیرمشروط حمایت کرنی چاہیے نہ نوازشریف یا کسی دوسرے کی رضا کی خاطرملکی معاملات کو خراب کرنا چاہیے

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو اس بات پراعتراض بھی تھا اور اپنے ارکان اسمبلی پر شک بھی، جس کی وجہ سے وہ عدم اعتماد کے حوالے سے ہچکچا رہے تھے ، شاید یہی وجہ ہے کہ وہ ناکامی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس انداز سے حکومت کو مشکلات میں ڈالنا چاہتے ہیں

    ادھر اسلام آباد سے ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ آصف علی زرداری نے جو ووٹ دینے کا وعدہ کیا تھا وہ اپنے وعدے پر پورے نظرآتے ہیں لیکن ن لیگ اور جے یو آئی ف کے دعوے صرف دعوے ہی تھے اوران میں حقیقت نہیں تھی ، جبکہ دوسری طرف آج جب وزیراعظم عمران خان کو بتادیا گیا کہ وہ بے فکر رہیں ان کے پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی ان کو ووٹ دیں گے اور عدم اعتماد بری طرح‌ ناکام ہوگی

    ان خبروں نے اپوزیشن کے لیے بہت ہی پریشانیاں پیدا کررکھی تھیں اور اب چونکہ یہ ساری گیم ہاتھ سے نکلتی ہوئی نظر آرہی تھی تو نوازشریف کی ہدایت پرزرداری کے علم میں لائے بغیر پارلیمنٹ لاجز پرقبضہ کرکے حالات کو بے قابو کرنے کا منصوبہ بنایا گیا

    اسلام آباد سے مقتدر حلقوں کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پی پی متحدہ اپوزیشن کے ساتھ ہے لیکن پی پی کی یہ تاریخ رہی ہےکہ وہ ایسے غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے دور رہے ہیں بلکہ پی پی نےہمیشہ ایسے رویوں کی مذمت کی ہے اور یہی پی پی کی نظریاتی فتح ہے جسے مخالفین بھی مانتے ہیں ، اور اگر ماضی کو دیکھا جائے تو پی پی قیادت پارلیمنٹ لاجز کے اس کھیل سے بہت جلد بیزاری کا اعلان کرسکتی ہے، پی پی قیادت عمران خان کو پانچ سال پورے کرنے پر توقربانی دے سکتی ہے لیکن گیر جمہوری اور ایسے سازشی ہتھکنڈوں کا ساتھ نہیں دے سکتی کیونکہ آصف علی زرداری نے پارٹی کویہی تو سبق پڑھایا ہے کہ غیرجمہوری رویوں کی پی پی میں‌ نہ تو گنجائش ہے اور نہ ہے یہ کسی کی فرمائش ہے

  • شہریوں کی تضحیک،وزیراعظم کو عہدے سے ہٹایا جائے:درخواست

    شہریوں کی تضحیک،وزیراعظم کو عہدے سے ہٹایا جائے:درخواست

    شہریوں کی تضحیک،وزیراعظم کو عہدے سے ہٹایا جائے:درخواست
    کوئٹہ: ،اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینٹر امان اللہ کنرانی نے بلوچستان ھائی کورٹ کوئٹہ میں ایک آئینی درخواست میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان نے کراچی گورنر ھاوس میں منگل کے 9 مارچ کو ایک اجتماع میں قابل اعتراض تقریر کی ہے جس میں اس نے پاکستان کے تین معزز شہریوں جناب آصف علی زرداری صاحب کو اپنی بندوق کی تیر کے پہلے نشانے پر رکھنے کی دھمکی دی جبکہ جناب شہباز شریف صاحب کو بوٹ پالشی و چڑاسی قرار دیا اسی طرح مولانا فضل الرحمن صاحب کے نام کو بگاڑ کر فضلو کے نام سے پکار کر ان سب کا تمسخر اُڑایا و پھبتیاں کسی ہیں

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جو آئین کے تحت اس کے اندر حاکمیت اللہ کی ہے اور پاکستان آئین کے آرٹیکل 2 کے تحت اسلامی ریاست قرار دیا گیا ہے اور حکومت آئین کے آرٹیکل 31 کے تحت اسلامی اقدار کی پابندی و ترویج و نفاذ کا پابند ہے وزیر اعظم ملک کا آئین کے آرٹیکل 90 کے تحت چیف ایگزیکٹو ھونے کے ناطے اور آئین میں دی گئی بنیادی حقوق کے تحفظ کا ذمہ دار و قابل مواخذہ ہے مگر اس نے منگل کے روز اپنی تقریر میں شہریوں کی تضحیک کرتے ھوئے تمسخر اُڑا کر پھبتیاں کسی ہیں اور نازیبا القابات و الفاظ ادا کئے ہیں جس کی قرآن شریف کے سورہ الحجرات کے آیت 10 کے اندر ممانعت کے واضح احکامات موجود ہیں اس کے باوجود بحیثیت مسلمان و وزیر اعظم وہ قرآن کے احکامات کی سورہ بقرہ کے آیت 284 کے تحت پابند ہے لہذا وزیراعظم نے نس قرآن و آئین کے تحفظات آریٹکل 4,9,10 A,14,سمیت آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت وفاداری و احترام ظاہر نہیں کی جس کی بنا پر وہ آئین کے آرٹیکل 62(1)d,e ,f آرٹیکل 62-b اور آرٹیکل 63 (g)کی خلاف ورزی کرتے ھوئے اپنے آئین کے آرٹیکل 91(5)جدول 3 میں درج اپنے حلف کی پاسداری کی بجائے پامالی کے مرتکب ھوئے ہیں

    لہذا وہ اب اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے اھل نہیں رہے اس لئے عدالت عالیہ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت کاروائ عمل میں لاتے ھوئے ان کی تقریر کو نس قرآن و آئین کے دفعات کی روشنی میں خلاف ورزی قرار دے کر آئین کے آرٹیکل کے 63-g کے تحت اختیارات کو بروئے کار لائے ان کو اس عہدے سے نااھل قرار دیکر پاکستان میں ایک نئے وزیراعظم کے انتخاب کرنے کا حکم صادر کرے

  • تحریک انصاف کا ٍڈی چوک پر پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کا اعلان

    تحریک انصاف کا ٍڈی چوک پر پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کا اعلان

    تحریک انصاف کا ٍڈی چوک پر پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف نے ایک بار پھر ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کر دیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے جا رہا ہے ڈی چوک اسلام آباد پر۔ عوام اپنے وزیراعظم پر بھر پور اعتماد کا تاریخی مظاہرہ کرے گی۔ لٹیروں کی سیاسی دکانیں ہمیشہ کے لئے بند ہونے جا رہی ہیں۔
    جلسے کی وقت اور تاریخ کا اعلان جلد ہو جائے گا۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس دن عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہو گی اس روز پی ٹی آئی کارکنان ڈی چوک پر ہوں گے اور وزیراعظم کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے

    ایک صارف عمران لالیکا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈی چوک اسلام آباد میں عدمِ اعتماد تحریک پر ووٹنگ والے دن صبح دس بجے اکٹھے ہونگےاس پیغام کو اپنے دوستوں سے فیس بک پیجز پر لگائیں اور #BehindYouSkipper کے نعرے لگاتے اسلام آباد پہنچ جائیں جونہی تاریخ سامنے آتی ہے مطلع کیا جائیگا

    اپوزیشن کی جانب سے وزیراعطم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان از خود ہی ڈی چوک جمع ہو کر وزیراعظم سے یکجہتی کا پروگرام بنا رہے تھے اب حماد اظہر نے باقاعدہ ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کر دیا ہے

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے عدم اعتماد اپوزیشن جماعتوں نے ملکر جمع کروائی ہے،گزشتہ روز اسمبلی سیکرٹریٹ میں عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد اپوزیشن قائدین مولانا فضل الرحمان، شہبا زشریف، آصف زرداری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی بعد ازاں پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں ڈی چوک میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی

    عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا تو علیم خان نے کیا دیا جواب؟

    آجکی میٹنگ جہانگیر ترین کے گھر کیوں رکھی؟ علیم خان کا بڑا اعلان

    بزدار کی کرسی بچانے کی بھی کوششیں جاری،وزراء متحرک

    تحریک عدم اعتماد 48 گھنٹے سے پہلے آجائے گی،مولانا فضل الرحمان

    علیم خان کی لندن روانگی طے،نواز شریف سے ہو گی ملاقات ؟ِ

    اپوزیشن تیار،وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع

    عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کے تمام معاملات طے ہوچکے

    جمہوریت بہترین انتقام ہے ،سلیکٹڈ کا وقت ختم ،بلاول

    اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات

    بزدار کیخلاف عدم اعتماد،پرویز الہیٰ سے ملنے اہم شخصیات پہنچ گئیں

    بزدار بھی کرسی بچانے کیلئے متحرک، بڑا فیصلہ کر لیا

    ایمپائراسی طرح نیوٹرل رہا تو بڑے بےآبرو ہوکر جانا ہوگا،اہم شخصیت کا دعویٰ

    صبربھائی، ابھی کچھ دن ہیں،مریم نوازنےعمران خان کو ٹویٹر پرٹیگ کر کےایسا کیوں کہا؟

    ایم کیو ایم وفد کی آصف زرداری سے ملاقات طے

    عدم اعتماد جمع ہونیکے بعد اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،اہم ملاقاتیں جاری

    23 سے 30 مارچ اہم ہفتہ ،پنجاب کی سیاست پر بات نہیں کر سکتا، شیخ رشید

    وفاق سے قبل پنجاب میں تبدیلی ؟ بزداربھی کرسی بچانے میں مصروف

    حکومتی اتحادی جماعت کا وفد آصف زرداری سے ملنے پہنچ گیا

    اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کی قرارداد منظور

    آنکھیں کھول کے دیکھو!تمھاری جماعت کے بخیے ادھڑ رہے ہیں،مریم نواز

  • آنکھیں کھول کے دیکھو!تمھاری جماعت کے بخیے ادھڑ رہے ہیں،مریم نواز

    آنکھیں کھول کے دیکھو!تمھاری جماعت کے بخیے ادھڑ رہے ہیں،مریم نواز

    آنکھیں کھول کے دیکھو!تمھاری جماعت کے بخیے ادھڑ رہے ہیں،مریم نواز
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ غصہ، اشتعال، دھمکیاں، گالیاں، زبان درازی __ گھبرا گئے ہونا !

    مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تم نے پاکستان کو تباہی و بربادی کے گڑھے میں پھینک دیا۔آج چاروں طرف غربت، مہنگائی، بےروزگاری، بدامنی اور دہشتگردی کا راج ہے۔قوم تمہاری نااہلیت، جہالت اور کھلنڈرےپن کی بہت قیمت ادا کرچکی ہے۔ مزید کی کوئی گنجائش نہیں۔ اپنی ناکامیوں کا الزام نہ اپوزیشن کو دو نہ دوسرے ممالک کو۔ سازش کا واویلا کر کےتم قوم کو بےوقوف نہیں بنا سکتے۔ جس شخص کو نہ تاریخ کا علم ہو نہ جغرافیہ کا، جسے نہ خارجہ پالیسی کا اتہ پتہ ہو نہ سفارتی تعلقات کا، جسے نہ حکومت چلانا آیا ہو نہ عوام کے مسائل حل کرنا

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ وہ وہی کچھ کرسکتا تھا جو تم نے پونے چار سالوں میں کیا۔ تمہارا کارنامہ یہ ہے کہ تم نے پاکستان کو اندرونی طور پہ تباہ و برباد اور بیرونی طور پہ تنہا کر دیا ہے۔ دنیا میں ہمارے دشمنوں کے لیےتم سے بہتر کون ہوگا۔ اپنا انجام دیکھ کر گھبراؤ نہیں – ڈرامہ بازی بند کرو۔یہ دن تو آنا ہی تھا۔ آنکھیں کھول کے دیکھو!تمھاری جماعت کے بخیے ادھڑ رہے ہیں اور اس کی ذمہ دار نا اپوزیشن ہے اور نا کوئی ملکی یا غیر ملکی سازش۔اس کے ذمہ دار آپ خود ہیں،آپ کی گندی زبان ہے،آپ کا تکبر اور غرور ہے اور اپنے ممبران کو احترام نا دینا ہے۔اب بہت دیر ہو چکی۔آپ کی خالی دھمکیاں اب کسی کام کی نہیں

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عمران خان4 سال سے بھارت کے ساتھ بزدلانہ مصالحت کے مجرم ہیں ،خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کی درستگی کا معاملہ درپیش ہے،واشنگٹن کے دورے کے بعد عمران خان نے کہا ایسا لگا کہ ورلڈ کپ جیت کر آئے ہیں،ہندوستان کا ایجنٹ وہ ہے جس نے کلبھوشن کیلئے قومی اسمبلی سے قانون سازی کروائی،ہندوستان کو سب سے زیادہ فائدہ عمران خان نے پہنچایا،عمران خان کہتاہے مودی حکومت بہترین آپشن ہے،بھارتی انتخابات میں عمران خان نے مودی کے حق میں بیان دیا،عمران خان4سال سے بھارت کے ساتھ بزدلانہ مصالحت کر رہےہیں،بھارت نے بالاکوٹ حملے کا کوئی جواب نہیں دیا،عمران خان بھارت کے ساتھ بزدلانہ مصالحت کر رہے ہیں، پاکستان کی مفادات کو نقصان پہنچانا عمران خان کی پالیسی ہے،کوئی ایسا ملک نہیں جس کو عمران خان نے مزید ناراض نہ کیے ہوں،وزیراعظم نے دورہ روس کے لیے غلط وقت کا انتخاب کیا

    ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سازش جو ہوتی ہے نا وہ ایسے ہوتی ھے کہ ایک شخص ملک کے اندر آپنے جماعت کے نام پر خفیہ اکاؤنٹ کے زریعے منی لانڈرنگ کرے اور 7سال الیکشن کمیشن کو جواب نہ دے آج بیرون ملک سازش نہیں ہو رہی ۔آج پاکستان کی عوام آپ پر عدم اعتماد کر رہی ہے

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے عدم اعتماد اپوزیشن جماعتوں نے ملکر جمع کروائی ہے،گزشتہ روز اسمبلی سیکرٹریٹ میں عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد اپوزیشن قائدین مولانا فضل الرحمان، شہبا زشریف، آصف زرداری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی بعد ازاں پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں ڈی چوک میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی

    عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا تو علیم خان نے کیا دیا جواب؟

    آجکی میٹنگ جہانگیر ترین کے گھر کیوں رکھی؟ علیم خان کا بڑا اعلان

    بزدار کی کرسی بچانے کی بھی کوششیں جاری،وزراء متحرک

    تحریک عدم اعتماد 48 گھنٹے سے پہلے آجائے گی،مولانا فضل الرحمان

    علیم خان کی لندن روانگی طے،نواز شریف سے ہو گی ملاقات ؟ِ

    اپوزیشن تیار،وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع

    عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کے تمام معاملات طے ہوچکے

    جمہوریت بہترین انتقام ہے ،سلیکٹڈ کا وقت ختم ،بلاول

    اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات

    بزدار کیخلاف عدم اعتماد،پرویز الہیٰ سے ملنے اہم شخصیات پہنچ گئیں

    بزدار بھی کرسی بچانے کیلئے متحرک، بڑا فیصلہ کر لیا

    ایمپائراسی طرح نیوٹرل رہا تو بڑے بےآبرو ہوکر جانا ہوگا،اہم شخصیت کا دعویٰ

    صبربھائی، ابھی کچھ دن ہیں،مریم نوازنےعمران خان کو ٹویٹر پرٹیگ کر کےایسا کیوں کہا؟

    ایم کیو ایم وفد کی آصف زرداری سے ملاقات طے

    عدم اعتماد جمع ہونیکے بعد اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،اہم ملاقاتیں جاری

    23 سے 30 مارچ اہم ہفتہ ،پنجاب کی سیاست پر بات نہیں کر سکتا، شیخ رشید

    وفاق سے قبل پنجاب میں تبدیلی ؟ بزداربھی کرسی بچانے میں مصروف

    حکومتی اتحادی جماعت کا وفد آصف زرداری سے ملنے پہنچ گیا

    اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کی قرارداد منظور

  • ایسی اداکاری تو کوئی کامیڈین بھی نہیں کرتا جو عمران نیازی نے کی ،شہباز شریف

    ایسی اداکاری تو کوئی کامیڈین بھی نہیں کرتا جو عمران نیازی نے کی ،شہباز شریف

    منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ایف آئی اے کورٹ لاہور میں ہوئی

    ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کے وکیل عدالت پیش نہ ہوئے، حمزہ شہباز کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ۔ حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کے جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وکیل اعظم نذیر تارڑ سپریم کورٹ میں مصروف ہیں ۔ ایف آئی اے عدالت نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ نے خود آج کیس رکھوایا تھا ۔ محمد عثمان کا وکیل کون ہے ، جونیئر نے جواب دیا کہ محمد عثمان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کی معاونت کر رہے ہیں

    عدالت نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا طریقہ ہے درخواست دیں اور پھرغائب ہو جائیں ، بحث کریں یا درخواست واپس لیں، کیا میں بیٹھا رہوں ، کچھ نہ کروں اور صرف تاریخیں ہی دیتا رہوں ؟ شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ میں کچھ گزارشات پیش کرنا چاہتا ہوں ، عدالت نے استفسار کیا کہ آپ اس کیس میں کس حیثیت سے ہیں ؟ وکیل امجد پرویز نے جواب دیا کہ میں شہباز شریف کی نمائندگی کرتا ہوں ہمیں بینک ملازمین کے بیانات کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں

    جج نے استفسار کیا کہ کیا تفتیشی ٹیم نے بینک ملازمین کے بیانات قلمبند کئے تفتیشی ٹیم کی جانب سے بتایا کہ بیانات قلمبند کئے مگر وہ چالان میں گواہ نہیں ہیں شہباز شریف کے وکیل نے بتایا کہ کچھ افراد کے جوڈیشل مجسٹریٹ میں بیانات ریکارڈ کرائے گئے ہیں ، چالان میں ان افراد کے بیانات کا ذکر تک نہیں ۔ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ جن افراد کے بیانات ہوئے وہ ہمارے گواہ نہیں ہیں ۔ شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ گواہ نہ بھی ہوں ، بیانات کی کاپیاں فراہم کرنا ایف آئی اے کی ذمہ داری ہے

    ایف آئی اے کورٹ لاہور نے شہباز شریف کو جانے کی اجازت دے دی

    شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کہنا تھا کہ عمران خان تقاریر میں انتہائی غیر مناسب زبان استعمال کررہے ہیں ، عمران خان کے غیر محتاط بیانات خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہورہے ہیں،تحریک عدم اعتماد 22کروڑ عوام کے دل کی آواز ہے نہیں چھوڑوں گا کی رٹ وہ شخص لگارہے ہیں جس کی عقل ماوف ہے،ہم عمران خان کے ہراوچھے ہتھکنڈے کو ناکام بنادیں گے،ایسی اداکاری تو کوئی کامیڈین بھی نہیں کرتا جو عمران نیازی نے کی ،اب بیرونی ممالک بھی عمران خان سے محفوظ نہیں ہیں ،عمران خان پاکستان کا نقصان کر رہا ہےعمران خان نے ہمارے ملک کی رہتی سا کھ کو متاثر کردیا،

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومت ملکی معاملات میں ناکام ہوگئی ملک میں جو ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہیں ،عمران خان خارجی معاملات سے متعلق غیر مناسب گفتگو کرتے ہیں ،وزیراعظم اپنی تقاریر میں کس قسم کی باتیں کرتےہیں ؟وزیراعظم نے اپوزیشن رہنماوں پر تنقید کی اورغیرمناسب باتیں کیں ،وزیراعظم ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ،معیشت کی بنیادیں ہلا چکے ہیں،عد م اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگی اور عمرا ن خان کو گھر بھیج دیں گے چوراورڈاکوسن سن کرکان پک گئے ہیں،کیا پاکستان کے تجارتی مفادات دوسرے ممالک سے جڑے ہوئے نہیں؟وزیراعظم کے بیان پروزیرخزانہ کوکہنا پڑا ایسی بات نہیں کرنی چاہیےتھی،ہم عمران خان سے انتقام لیں گے، سیاسی اور قانونی طریقے سے جواب دینگے،یہ اب آخری راونڈ ہے، ہم عمران خان کو گھر بھیج دیں گے حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے

    آشیانہ ہاوَسنگ کے مرکزی ملزم احمد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    پاکستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ کون؟ فواد چودھری نے ایسی بات کہہ دی کہ …

    عمران خان نے کہا تھارلاوَں گا رلادیا،کہا تھا پکڑوں گا،پکڑلیا، فواد چودھری

    اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

    فواد چودھری کے خلاف قانونی کاروائی کا دیا حکم وہ بھی چیئرمین نیب نے

    شہباز شریف پر فرم جرم کی کاروائی ایک بار پھر مؤخر

    شہباز شریف بیمار،عدالت نہ پہنچے، بریت کی درخواست بھی کی دائر

  • وزیراعظم عمران خان کو سپریم کورٹ نے طلب کر لیا

    وزیراعظم عمران خان کو سپریم کورٹ نے طلب کر لیا

    وزیراعظم عمران خان کو سپریم کورٹ نے طلب کر لیا
    سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق کی جانب سے این اے 122 میں اپنی جیت کا فیصلہ کالعدم قرار دیے جانے سے متعلق کیس میں وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے

    سپریم کورٹ میں این اے 122 میں دوبارہ الیکشن کے خلاف ایاز صادق کی اپیل پر سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں ہوئی ،چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سال 2013 قومی اسمبلی کا دورانیہ تو ختم ہو چکا ہے جس پر ایاز صادق کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کو جرمانہ ہوا تھا جس کے خلاف اپیل کی گئی وکیل ایاز صادق نے مزید کہا کہ نادرا اور ریکارڈ جائزے کے اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے دھاندلی کے الزامات سے میری کردار کشی کی گئی مجھے جھوٹا کہا گیا ،بطور اسپیکر مجھے بہت زیادہ باتیں سننا پڑیں، میرے بارے میں دھاندلی کرنے کا تاثر بنایا گیا،

    وکیل الیکشن کمشن نے بتایا کہ کیس ہارنے پر تمام اخراجات ایاز صادق کو دینے کا کہا گیا سردار ایاز صادق نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ سیاسی معاملات کبھی بند نہیں ہوتے، مجھے اسپیکر قومی اسمبلی ہوتے ہوئے بھی جھوٹا اور دھاندلی کرنے والا کہا گیا

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا اس کے بعد آپ الیکشن ہار گئے؟ ایاز صادق نے کہا کہ نہیں میں اس کے بعد بھی الیکشن جیتتا رہا کبھی الیکشن نہیں ہارا،چیف جسٹس نے ایازصادق سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت حساس ہیں، جسٹس محمد علی مظہرنے کہا کہ ہتک عزت کا قانون بڑا واضح ہے،اگر آپکی کردار کشی ہوئی تو ہتک عزت کا دعوی دائر کردیں، چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سیاسی معاملہ ہے،آپکی قانونی کارروائی کبھی ضائع نہیں جاتی الیکشن ایکٹ 2017 سے بہت بہتری آئی ہے، الیکشن کمیشن نے بھی بہت کام کیا ہے، ہم نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں جلد اس معاملے کو سنیں گے،

    جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ہتک عزت کا مسئلہ ہے تو الگ سے کیس دائر کریں، جس پر ایاز صادق نے کہا کہ ہتک عزت کا کیس تو کئی سال سے چل رہا ہے، معاملہ میری عزت کا ہے عمران خان سے اور کچھ نہیں چاہتا .وکیل لیگی رہنما نے کہا کہ غلطیاں انتخابی عملے کی تھیں تو ادائیگی ایاز صادق کیوں کریں؟ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عمران خان کا مؤقف سن کر ہی فیصلہ کریں گے، جلد ہی کیس سماعت کے لیے مقرر ہو جائے گا ،سپریم کورٹ نے ایاز صادق کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان، الیکشن کمیشن اور نادرا کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں

    واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے 2013 میں این اے 122 پر مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق کی جیت کو کالعدم قرار دیا تھا 2013 میں عمران خان کی شکایت پر الیکشن ٹریبونل نے ایاز صادق کے خلاف یہ فیصلہ دیا تھا سردار ایاز صادق نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے

    شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

    پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان

    میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

    فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟

    فواد چودھری کو مشورہ ہے،اپنی وزارت کا نام وزارت پروپیگنڈا رکھ دیں، شازیہ مری

    حکومت کے پاس مسخروں کی فوج،کونسی گولی کھائی کہ انکا ضمیر بدل گیا، شازیہ مری

    حکومت بلاول سے ڈرتی ہے، اگر سامنا کرنے کی ہمت تھی تو تقریر سنسر کیوں کی، شازیہ مری

  • عیدکےبعد سندھ کادورہ کروں گا:وزیراعظم کی ارکان اسمبلی      کوبڑے پُراعتماد اندازمیں نصیحت:سب حیران رہ گئے

    عیدکےبعد سندھ کادورہ کروں گا:وزیراعظم کی ارکان اسمبلی کوبڑے پُراعتماد اندازمیں نصیحت:سب حیران رہ گئے

    اسلام آباد:رمضان المبارک کے بعد سندھ کا دورہ کروں گا:وزیراعظم کی ارکان اسمبلی کوبڑے پُراعتماد اندازمیں نصیحت:سب حیران رہ گئے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کے لیے پارٹی رہنماؤں کو بنی گلالہ بلا لیا۔

    ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائے جانے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم کی پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقات ہو گی۔ وزیراعظم کی کراچی سے واپسی پر بنی گالہ میں اجلاس ہو گا جس میں ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں بھی کی جائیں گی۔ وزیراعظم سے بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان بھی ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم عدم اعتماد سمیت سیاسی صورتحال ، پنجاب اور مرکز میں اپوزیشن کو ناکام بنانے کے لیے حکمت عملی پر بھی غور کریں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے آج شہر قائد میں اپوزیشن کو زبردست جواب دینے کے لیے بھرپور دن گزارا، وزیر اعظم جب گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کر رہے تھے، تو سندھ میں اپنی حکمت عملی سے متعلق بات چیت کے ساتھ ساتھ ان کے آپس میں ایک دل چسپ مکالمہ بھی ہوا۔

    وزیر اعظم نے اراکین سے کہا میں رمضان میں اور عید کے بعد اندرون سندھ جاؤں گا، آپ سب مخالفین کے آگے ڈٹ کر کھڑے رہیں، وزیر اعظم کے اراکین کو دیے گئے اس پیغام کے جواب میں انھوں نے کہا ‘وزیر اعظم صاحب، ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق کپتان کی اس قدر پراعتماد گفتگو نے ارکان اسمبلی کو اس قدر اطمنان دیا کہ کپتان کے کراچی سے آنے کے بعد پی ٹی آئی ارکان کپتان کے حوصلے اور اطمنان کو دیکھ کریہ کہنے پرمجبور ہوگئے کہ ہمارا کپتان اپوزیشن کی سازشوں کو ناکام بناتےہوئے یہ جنگ بھی جیتے گا

  • ارکان اسمبلی کی کروڑوں میں بولیاں:چھانگامانگاجمہوریت    والویہ ہےتمہاری اصلیت:عدم اعتماد بےنقاب ہوگئی:فواد

    ارکان اسمبلی کی کروڑوں میں بولیاں:چھانگامانگاجمہوریت والویہ ہےتمہاری اصلیت:عدم اعتماد بےنقاب ہوگئی:فواد

    اسلام آباد:ارکان اسمبلی کی 10،10 کروڑ میں بولیاں:چھانگامانگا جمہوریت والو یہ ہے تمہاری اصلیت،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر معاملے کو طول دینے کی بجائے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے گزارش ہے قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلائیں۔

    وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کواس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، ہمارے پاس اس وقت 184ممبران کی تعداد موجود ہے، اپوزیشن ہمت اورجرات کا مظاہرہ کرکے پہلے میڈیا میں ہی شو کر دیں، ہم اور میڈیا بھی ان کے ممبران کی تعداد کو دیکھ لیں گے۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کل ہمارے رکن قومی اسمبلی نے بتایا مجھے 10 کروڑ تک آفر کی گئی، بیوپاریوں کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں، اپوزیشن سے الیکٹرول ریفارمز پربات کرنے کی پوری کوشش کی، اب ان سے الیکشن اصلاحات پر کوئی بات نہیں ہو گی۔

    وفاقی وزرا نے نے اس سے قبل آج ایک مقام پرنوازشریف کی چھانگا مانگا سیاست پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو چھانگا مانگا جمہوریت کا کلچردینے کے ڈرامے ہورہےہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ان کی اصلیت ہے ، اور بہت جلد یہ اصلیت بھی کھل کرسامنے آنے والی ہے

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اگلا الیکشن پی ٹی آئی، ن لیگ کے درمیان ہونا ہے، سندھ کا این ایف سی کا پیسہ ننھے منے مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے لگایا گیا، سپیکرصاحب سے گزارش کررہے ہیں عدم اعتماد کو لمبا کرنے کے بجائے جلد اجلاس بلایا جائے۔ نواز شریف، زرداری کا ایک ہی ماڈل پیسے لگاؤ اور اقتدار میں آ کر لوٹو، یہ ماڈل سابق وزیراعظم اور سابق صدر نے سیاست میں متعارف کرایا۔

    فواد چودھری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پہلے بے نظیرسے ڈیزل کے پرمٹ لیے، بیرونی طاقتوں سے مولانا نے ڈائریکٹ پیسے لینا شروع کیے تھے، ندیم افضل چن کو کہا پیپلزپارٹی میں جانے سے بہتر راہول گاندھی کی کانگرس پارٹی جوائن کر لو، کوئی آدمی پیپلزپارٹی کا ٹکٹ لینے کوتیارنہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لیگی صدر کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان نے یورپی یونین کو برا کہا، کیا یورپی یونین شہبازشریف کی ’’پھوپھی‘‘ لگتی ہیں، شہبازشریف کو خارجہ پالیسی کا پتا ہی نہیں، وکی لیکس کے مطابق یہ تو امریکیوں کوکہتے تھے ڈرون حملے کرتے جاؤ، یہ بے شرم لوگ ہیں۔

    وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے وقار کا کبھی سودا نہیں کرسکتے، ان شااللہ عمران خان مزید مضبوط ہوکر اس سازش سے باہر نکلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ دور میں اسحاق ڈار عجیب و غریب انداز میں معیشت لیکر چل رہےتھے، ن لیگ نے معیشت کادیوالیہ کیا ہم نے اسے ٹھیک کیا،حماد دنیا میں آج پاکستان کا مقام معاشی ،خارجہ ،سیاسی طورپر پہچاناجارہاہے، عمران خان ایسے لیڈر ہیں جن کی وجہ سے پاکستان کی آواز اب پوری دنیا میں سنی جاتی ہے،اب آزادخارجہ پالیسی کی بات ہورہی ہے پاکستان کا سرفخر سے بلند ہورہاہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کوروناکے باوجود ہماری معیشت ساڑھے 5فیصد پر سالانہ معاشی ترقی کررہی ہے، اپوزیشن کو ہضم نہیں ہورہا مشکلات کے باوجود معیشت ساڑھے5فیصد پر ہے، انکوہضم نہیں ہورہاحکومت نے 5روپے بجلی ،پیٹرول اور ڈیزل 10روپے سستاکیا،اپوزیشن نے عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص خراب کرنے کی کوشش کی، ہم اپوزیشن کی آخری ہچکی اور آخری شوق بھی پورا کراکر حیران کردینگے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن نے صرف سیاسی نہیں بلکہ معیشت پر بھی حملہ کیا ہے، اس وقت دنیا بھر میں سیاسی اور معاشی بحران ہے، پٹرول کی قیمت 130ڈالر فی بیرل پر چلی گئی ہیں،ہم طوفان کےاندر بھی اپنی کشتی کو صحیح سمت میں آگے لیکر جارہےہیں۔

  • صبربھائی، ابھی کچھ دن ہیں،مریم نوازنےعمران خان کو ٹویٹر پرٹیگ کر کےایسا کیوں کہا؟

    صبربھائی، ابھی کچھ دن ہیں،مریم نوازنےعمران خان کو ٹویٹر پرٹیگ کر کےایسا کیوں کہا؟

    صبر کر لو بھائی، ابھی کچھ دن ہیں،مریم نواز نے عمران خان کو ٹویٹر پر ٹیگ کر کے ایسا کیوں کہا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں تقریب سے خطاب کیا ہے اور اپوزیشن پر بھر پور تنقید کی ہے

    کراچی میں خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو ایک بار پھر ڈیزل کہا اور ساتھ ہی کہا کہ اب میں آصف زرداری کو نہیں چھوڑوں گا، میرا پہلا ہدف آصف زرداری ہے، عمران خان نے کراچی کے دورے کے دوران ایم کیو ایم مرکز میں 25 منٹ رہنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کو ایک بار پھر خوب دھمکیاں لگائیں اور کہا کہ ،عدم اعتماد اپوزیشن والوں کی سیاسی موت ہے ڈاکووں اور چوروں کے خلاف 25سال سے جدوجہد اور جہاد کررہاہوں ،ڈاکواور چور کہتے تھے آج عدم اعتماد کریں گے کل کریں گے ،اللہ اس کی زیادہ سنتا ہے جو اپنے ملک کے لیے مانگتے ہیں ،اپوزیشن والےعدم اعتماد کی تحریک میں پھنسے ہیں ،میں نے ان سے آگے کا سوچ لیا یہ سیاسی موت مرنے جا رہے ہیں یہ اربوں ڈالر ملک سے باہر لے گئے، کراچی میں وہ کام کریں گے جو آج تک کسی نے نہیں کیے

    عمران خان کے کراچی میں خطاب کے بعد ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور عمران خان کو ٹیگ کر کے کہا ہے کہ تھوڑا صبر کر لو بھائی، حوصلہ کرو @ImranKhanPTI عدم اعتماد میں ابھی کچھ دن ہیں۔ آپ ابھی سے ہتھیار پھینک کر اپوزیشن کی نشست پر آگئے ہو؟

    عمران خان کے ایم کیو ایم مرکز کے دورے پر بھی مریم نواز نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کبھی عرش پر کبھی فرش پر کبھی ان کے در کبھی دربدر
    غم کرسی تیرا شکریہ ہم کہاں کہاں سے گزر گئے !

    دوسری جانب ترجمان بلاول بھٹو زرداری، ذوالفقار علی بدرنے عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان پہلے اپنے گورے بچوں کو تو اردو سیکھائیں دوسروں پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں پہلے عمران خان اپنی اردو ٹھیک کرو اس کے بعد دوسروں پر تنقید کرنا۔ جو شخص حلف نامہ دیکھ کر نہ پڑھ سکے وہ اگلی بات کیا کرے گا۔
    روحانیت کو روحونیت اور پتہ نہیں کیا کیا بولنے والا اب اردو پر لیکچر دے گا۔خان صاحب آپ بلاول صاحب کی اردو کی فکر نہ کریں۔ وہ حلف اردو میں لیں گے اور آپ سے بہتر اردو میں لیں گے عمران نیازی نے جو گفتگو شروع کی ہے اس سے آصف زرداری صاحب کوئی فرق نہیں پڑتا۔آصف زرداری صاحب سیاسی یتیموں پر دھیان نہیں دیتے۔ وزیراعظم کا کراچی میں خطاب ہارے ہوئے اور بے بس جواری کی طرح ہے۔ نیازی تحریک عدم اعتماد کے بعد شدید گھبراہٹ کا شکار ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے عدم اعتماد اپوزیشن جماعتوں نے ملکر جمع کروائی ہے،گزشتہ روز اسمبلی سیکرٹریٹ میں عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد اپوزیشن قائدین مولانا فضل الرحمان، شہبا زشریف، آصف زرداری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی بعد ازاں پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں ڈی چوک میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی

    عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا تو علیم خان نے کیا دیا جواب؟

    آجکی میٹنگ جہانگیر ترین کے گھر کیوں رکھی؟ علیم خان کا بڑا اعلان

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

    آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

    آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

    کھلاڑیوں کا کمال،بزدار آؤٹ ہونے لگے، چودھریوں کے ہاتھ بھی خالی رہ جانیکا امکان

    بزدار کی کرسی بچانے کی بھی کوششیں جاری،وزراء متحرک

    تحریک عدم اعتماد 48 گھنٹے سے پہلے آجائے گی،مولانا فضل الرحمان

    علیم خان کی لندن روانگی طے،نواز شریف سے ہو گی ملاقات ؟ِ

    اپوزیشن تیار،وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع

    عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کے تمام معاملات طے ہوچکے

    جمہوریت بہترین انتقام ہے ،سلیکٹڈ کا وقت ختم ،بلاول

    اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات

    بزدار کیخلاف عدم اعتماد،پرویز الہیٰ سے ملنے اہم شخصیات پہنچ گئیں

    بزدار بھی کرسی بچانے کیلئے متحرک، بڑا فیصلہ کر لیا

    ایمپائراسی طرح نیوٹرل رہا تو بڑے بےآبرو ہوکر جانا ہوگا،اہم شخصیت کا دعویٰ

  • ایمپائراسی طرح نیوٹرل رہا تو بڑے بےآبرو ہوکر جانا ہوگا،اہم شخصیت کا دعویٰ

    ایمپائراسی طرح نیوٹرل رہا تو بڑے بےآبرو ہوکر جانا ہوگا،اہم شخصیت کا دعویٰ

    ایمپائراسی طرح نیوٹرل رہا تو بڑے بےآبرو ہوکر جانا ہوگا،اہم شخصیت کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے

    عدم اعتماد اپوزیشن جماعتوں نے ملکر جمع کروائی ہے،گزشتہ روز اسمبلی سیکرٹریٹ میں عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد اپوزیشن قائدین مولانا فضل الرحمان، شہبا زشریف، آصف زرداری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی بعد ازاں پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں ڈی چوک میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی

    تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد ایک طرف حکومت کرسی بچانے کے چکر میں ہے تو اپوزیشن بھی متحرک ہے، عمران خان ایم کیو ایم کے پاس گئے، سپیکر اسد قیصر بھی متحرک ہیں. اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں دوسری جانب تحریک عدم اعتماد کو لے کر اسلام آباد سے سینئر صحافی وتجزیہ کار سلیم صافی نے ایک ٹویٹ کی ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سلیم صافی کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان سے ملکی سیاسی صورتحال پر گپ شپ۔۔۔گفتگو سے اندازہ ہوا کہ اگر ایمپائر اسی طرح نیوٹرل رہا تو عمران خان کو نہ صرف جانا ہوگا بلکہ بڑے بے آبرو ہوکر جانا ہوگا۔

    ایک اور ٹویٹ میں سلیم صافی کہتے ہیں کہ میاں شہبازشریف کاشکریہ،جنہوں نےگپ شپ کےلئےچائےپرمدعو کرکےعزت افزائی کی۔گپ شپ کالب لباب یہ تھا کہ وہ ہرحوالے سے اتنے پرامید اور مطمئن ہیں،جیسے عمران خان 2018 کے الیکشن سے قبل تھے۔ آف دی ریکاڈ جو گفتگو ہوئی اس سے اندازہ ہوا کہ عمران خان کی گھبراہٹ بلکہ بوکھلاہٹ بجا ہے۔

    قبل ازیں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور یر تفصیلی غور کیا گیا، ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزرا چوہدری فواد حسین، مراد سعید، وزیر مملکت فرخ حبیب، سینیٹر فیصل جاوید اور سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم سمیت دیگر نے شرکت کی ملاقات میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا، پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتیں مل کر اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہیں، اس ضمن میں ارکان اسمبلی سے رابطہ مہم بھی شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا،

    عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا تو علیم خان نے کیا دیا جواب؟

    آجکی میٹنگ جہانگیر ترین کے گھر کیوں رکھی؟ علیم خان کا بڑا اعلان

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

    آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

    آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

    کھلاڑیوں کا کمال،بزدار آؤٹ ہونے لگے، چودھریوں کے ہاتھ بھی خالی رہ جانیکا امکان

    بزدار کی کرسی بچانے کی بھی کوششیں جاری،وزراء متحرک

    تحریک عدم اعتماد 48 گھنٹے سے پہلے آجائے گی،مولانا فضل الرحمان

    علیم خان کی لندن روانگی طے،نواز شریف سے ہو گی ملاقات ؟ِ

    اپوزیشن تیار،وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع

    عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کے تمام معاملات طے ہوچکے

    جمہوریت بہترین انتقام ہے ،سلیکٹڈ کا وقت ختم ،بلاول

    اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات

    بزدار کیخلاف عدم اعتماد،پرویز الہیٰ سے ملنے اہم شخصیات پہنچ گئیں

    بزدار بھی کرسی بچانے کیلئے متحرک، بڑا فیصلہ کر لیا