Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • لاہور جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر عمران خان نے "پلان بی” بتا دیا

    لاہور جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر عمران خان نے "پلان بی” بتا دیا

    سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو جلسے کو احتجاج میں بدل دیں گے، لاہور میں ڈیڑھ سال سے جلسہ نہیں کرنے دیا جا رہا،

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت تباہ کرنے کا مطلب آزادی ختم کرنا ہوتا ہے،جلسہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے،سپریم کورٹ جمہوریت اور آزادی کو بچانے کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ ہوگا، الیکشن سے پہلے بھی جلسہ نہیں کرنے دیا گیا اور اب بھی روکا جا رہا ہے،اسٹیبلشمنٹ نے اسلام آباد کا جلسہ کرنے کی گارنٹی دی تھی،پاکستان کا حوالہ دیا گیا جس پر ہم نے جلسہ ملتوی کیا،گارنٹی کے باوجود اسلام اباد کے جلسے میں کنٹینرز لگائے گئے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، دنیا میں کیا کبھی کسی نے جلسہ ختم کرنے کا وقت دیا ہے،اسلام آباد کے جلسے سے متعلق ہمارے ساتھ دھوکہ کیا گیا،لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے اگر جلسے کی اجازت نہ دی تو مینار پاکستان پر احتجاج کریں گے، ملک کی تاریخ میں پہلی حکومت ہے جو ننگی ہو کر اتنی بے نقاب ہوئی ہے،یہ جمہوریت کی تباہی کر رہے ہیں،مشرف کے مارشل لاء دور میں بھی ایسا نہیں تھا جو اب کیا جارہا ہے،مشرف کا الیکشن انکے مقابلے میں فری اینڈ فیئر تھا،مشرف نے بھی میڈیا اور جلسوں پر پابندی نہیں لگائی،انکی جو بھی درخواستیں وہ سنی جارہی ہیں اور ہماری مسترد ہو رہی ہیں،الیکشن ایڈمنسٹریٹو عمل ہوتا ہے،کمشنر پنڈی نے جو کہا وہ درست ثابت ہوا،کمشنر کے بیان پر تفتیش تو ہونا چاہیئے تھی یہ بھی ہو سکتا ہے وہ غلط ہو،یہ نہیں ہونا چاہیئے کہ کمشنر کے بیان کی تحقیقات کے بجائے اسے غائب کر دیا جائے،

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ آئینی ترامیم کا براہ راست بینفشری ہے،وہ توسیع چاہتا ہے،قاضی فائز عیسیٰ الیکشن کا ہر کیس اپنے پاس لے لیتا ہے،قاضی فائز عیسیٰ کی بیوی نے میرے خلاف بیان دیا اسکو تو ہمارے کیسز سے خود کو الگ کر لینا چاہئے، آج لکیر کے ایک طرف جمہوریت ،ووٹ کو عزت دینے والے اور دوسری طرف بوٹ کو عزت دینے والے ہیں ،8فروری کے الیکشن میں انکی ضمانتیں ضبط ہوئی تھیں،فراڈ کو کور کرنے کیلئے 4ایمپائرزکو ساتھ ملا کر یہ سب کیا جارہا ہے،جلسے سے روکا گیا تو مینار پاکستان پر پوری قوم احتجاج کرے گی، حمودالرحمان کمیشن رپورٹ کی بات اس لئے کرتا ہوں کیونکہ آج بھی ملک میں وہی حالات ہیں،ملک کے یہ حالات مشرف اور ضیاء الحق کے دور میں بھی نہیں تھے،اس وقت بھی پورا مشرقی پاکستان مجیب کے ساتھ کھڑا تھا،یحیی خان نے اپنی ذات اور اقتدار کیلئے مجیب کے خلاف ایکشن لیا،8 فروری کے الیکشن میں واضح ہو گیا تھا کہ قوم کہان کھڑی ہے ،قوم ایک طرف کھڑی ہے اور چھوٹا سا صاحب اقتدار طبقہ جمہوریت اور سپریم کورٹ کو اپنے اقتدار کیلئے تباہ کررہے ہیں،

    لاہور جلسہ،پی ٹی آئی اجازت کی منتظر،علی امین گنڈاپور کی حکمت عملی تیار

    اجازت دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے،شعیب شاہین

    پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

    ہم پر کربلا بنا دیں جلسہ تو ہر صورت کریں گے،علیمہ خان

  • پی ٹی آئی جلسہ رکوانے کی درخواست مسترد

    پی ٹی آئی جلسہ رکوانے کی درخواست مسترد

    لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی جلسہ کی اجازت کے لیے درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا

    جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور قانون کے مطابق آج شام پانچ بجے تک درخواست پر فیصلہ کریں۔ لاہور ہائیکورٹ نے جلسہ کی اجازت کے لیے دائر درخواست نمٹا دی،لاہور ہائیکورٹ نے جلسہ رکوانے کی الگ درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دی ،جلسہ رکوانے کی درخواست ایڈوکیٹ ندیم سرور نے دائر کی تھی۔ جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ آپ متاثرہ فریق نہیں ہیں۔تین رکنی فل بنچ نے جلسہ رکوانے کی درخواست خارج کر دی

    تحریک انصاف کیجانب لاہور کے جلسے سے متعلق درخواست پر سماعت جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے کی،آئی جی پنجاب عثمان انوار لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے ،پراسکیوشن نے جلسہ کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کردی،سرکاری وکیل نے کہا کہ عالیہ حمزہ نے لاہور کے جلسے کےلیے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، جسٹس فاروق حیدر نے استفسار کیا کہ اہم سماعت ہےایڈوکیٹ جنرل پنجاب کہاں ہیں، سرکاری وکیل نے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب اسلام آباد میں موجود ہیں،جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ کمرہ عدالت میں کون کون موجود ہے، حاضری لگوائیں، آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری، کمشنر سمیت دیگر نےحاضری لگوا ئی،

    سرکاری وکیل نے دلائل کا آغاز کردیا۔سرکاری وکیل نے کہا کہ اسلام آباد جلسے میں پی ٹی آئی لیڈرز نے نفرت انگیز تقاریر کیں،اشتہاری ملزم حماد اظہر نے صوابی جلسے میں کہا کہ پنجابیو تیار ہوں جاؤ میدان لگنے والا ہے،حماد اظہر نے کہا پنجابیو خون کے آخری قطرے تک لڑنا ہے،حساس اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں جلسے کی اجازت نہیں دی گئی ہے،پاکستان تحریک انصاف کے حالیہ جلسوں کی تقریریں ریکارڈ کا حصہ ہیں،جلسے میں عدلیہ مخالف ،ریاست مخالف تقریریں ہوئیں،اسلام آباد کے جلسے میں صحافیوں کے خلاف نامناسب زبان استعمال ہوئیں،حماد اظہر جو مختلف مقدمات کا اشتہاری ہے اس نے تقریر کی،علی امین گنڈا پور نے بھی نامناسب الفاظ کا استعمال کیا،

    جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہا کہ یہ بتائیے کہ عالیہ حمزہ کیا پارٹی کی کوئی عہدے دار ہیں،وکیل اشتیاق چوہدری نے کہا کہ عالیہ حمزہ پی ٹی آئی کی سی ای سی کی رکن ہیں،جسٹس طارق ندیم نے کہا کہ ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ عالیہ حمزہ نے جلسے کے لیے کوئی درخواست نہیں دی،قانون کے مطابق درخواست دینا ضروری ہے، جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کہاں ہیں آگے آئیے،کیا عالیہ حمزہ نے جلسے کے لیے کوئی درخواست دی ،ڈی سی نے جواب دیا کہ عالیہ حمزہ نے جلسے کےلیے کوئی درخواست نہیں دی،جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ آپ کے سیکرٹری جنرل نے تو 22 ستمبر کو جلسے کی اجازت مانگی ہے ،کیا کہیں آپ نے 21 ستمبر کو جلسے کی اجازت مانگی ہے ،عالیہ حمزہ ہے کہاں ،وکیل اشتیاق چوہدری نے کہا کہ وہ اس وقت بھی ہاؤس اریسٹ کی کیفیت میں ہیں ،جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ آپ ابھی جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دیں،ہم پندرہ منٹ میں دوبارہ آئین گے آپ ہمارے سامنے درخواست دیں،ڈپٹی کمشنر آج ہی درخواست پر فیصلہ کرینگے ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جواب نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اکیلا درخواست پر فیصلہ نہیں کرسکتا،درخواست پر حساس اداروں سے رپورٹس منگوانی ہوتیں ہیں پھر فیصلہ کرتے ہیں ، جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ آج اور ابھی درخواست پر فیصلہ کریں،

    دنیا کہاں سے کہاں نکل گئی ہم آج بھی یہاں پھنسے ہیں بولنے کی آزادی نہیں جلسے کی اجازت نہیں ،جسٹس طارق ندیم
    دوبارہ سماعت ہوئی تو ،عدالت نے چیف سیکرٹری کو آگے بلا لیا۔جسٹس طارق ندیم نے کہا کہ یہ دیکھیے یہ ملک ہے تو سب ہیں،آج جو اقتدار میں ہیں ماضی میں وہ حزب اختلاف میں تھے ،ہر 15 یا 20 دن بعد اس طرح کی کوئی ناں کوئی پٹشن دائر ہوجاتی ہے،کیا یہ بہتر نہ ہوگا ہم ہر ضلع میں جلسے کےلیے ایک جگہ مختص کردیں، اب دیکھیں سارا کا سارا سسٹم چوک ہوا پڑا ہے،تمام افسران یہاں موجود ہیں ،لاہور بڑا شہر ہے یہاں جلسے کےلیے دو تین جگہ مختص کردیں ،یہاں صورتحال یہ ہے کہ آگے جلسہ ہورہا ہوتا ہے پپچھے جنازے رکے ہوتے ہیں ،حکومتیں تو آتی جاتیں رہی ہیں.کوئی ایسا کام کر جائے جس سے آپ لوگ کو یاد رکھیں،آج یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ جلسے کی اجازت نہیں مل رہی کل وہ کہہ رہے تھے ،دنیا کہاں سے کہاں نکل گئی ہم آج بھی یہاں پھنسے ہیں بولنے کی آزادی نہیں ہے جلسے کی اجازت نہیں ہے ،

    جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ آئی جی صاحب آپ آگے آئیے،آئی جی صاحب ہم آپ سے یہ توقع نہیں کرتے کہ لوگوں کو غیر قانونی ہراساں کیا جائے،آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہماری طرف سے کوئی ہراسمنٹ نہیں کی جارہی ،لطیف کھوسہ نے کہا کہ جھوٹ مت بولئے میرے گھر کے باہر ایک ہفتے سے پولیس کھڑی ہے،

    اجازت دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے،شعیب شاہین

    پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

    ہم پر کربلا بنا دیں جلسہ تو ہر صورت کریں گے،علیمہ خان

    دوسری جانب تحریک انصاف کے لاہور جلسے کو لے کر پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، پولیس نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ کو گرفتارکیا تھا، علی امتیاز وڑائچ 2 گھنٹے پولیس کی حراست میں رہے جس کے بعد پولیس نے انہیں رہا کر دیا،پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے گھر بھی چھاپہ مارا، جس پر عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ 16 ماہ پابند سلاسل رہنے کے باوجود پولیس نے میرے گھر ریڈ کیا، تین تھانوں کی پولیس نے میرے گھر پر آدھی رات کو ریڈ کیا، پولیس نے میرے گھر کی تلاشی لی۔فلک جاوید کے والد کو بھی گزشتہ شب رات میں حراست میں لے لیا گیا.

  • ہم پر کربلا بنا دیں جلسہ تو ہر صورت کریں گے،علیمہ خان

    ہم پر کربلا بنا دیں جلسہ تو ہر صورت کریں گے،علیمہ خان

    سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی فیملی سب سے آگے ہو گی، ہم مریں گے ، ہم پر کربلا بنا دیں ہم تیار ہیں ہم گولیاں بھی کھائیں گے ہم آنسو گیس کی شیلنگ بھی برداشت کریں گے ہم کنٹینرز اٹھا کر پھینک دیں گے لیکن جلسہ ہر صورت کریں گے۔

    علیمہ خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو عوام نے بچانا ہے، یہ ہمیں کبھی بھی ملٹری کورٹ میں لے جائیں گے،مارے بہت سے لوگ ملٹری جیل میں ہیں، ہمارا بھانجا بھی ملٹری جیل میں ہے،کسی کو معلوم نہیں کہ ان کو کب اور کتنی سزا ہو جائے گی، اب یہ قانون لانا چاہتے ہیں کسی کو بھی اٹھا کر لے جائیں،ایسے لگ رہا ہے کہ جج نے جلد بانی پی ٹی آئی کو سزا دینی ہے،21 تاریخ کو جلسے کے لئے ہم تیار ہیں، سب سے آگے فیملی ہوگی، ہمارے بچے بھی ساتھ ہوں گے، جیل میں ڈالیں اس کے لئے ہم تیار ہیں، لاہور بھی تیار ہیں، ہم لاہور میں نکلیں گے ہم رکاوٹیں ہٹائیں گے لیکن مینار پاکستان پر امن احتجاج کے لئے پہنچیں گے، مریم نواز ناجائز سیٹ پر بیٹھی ہوئی ہے، انہوں نے اپنے کیسز میں ڈیل کی ہے، ان کو لوگوں سے ڈرنا چاہئے، لوگوں کو مشکل میں نہ ڈالیں یہ نہ ہو کہ اس کے نتائج برداشت نہ کر سکیں، عمران خان نے کہا کہ 15 ماہ سے میں جیل میں بیٹھا ہوں، پارٹی والے بھی جیل میں رہ سکتے ہیں، 21 تاریخ کو عمران خان اگلی کال دیں گے،

    اجازت دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے،شعیب شاہین

    پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

    دوسری جانب تحریک انصاف کے لاہور جلسے کو لے کر پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، پولیس نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ کو گرفتارکیا تھا، علی امتیاز وڑائچ 2 گھنٹے پولیس کی حراست میں رہے جس کے بعد پولیس نے انہیں رہا کر دیا،پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے گھر بھی چھاپہ مارا، جس پر عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ 16 ماہ پابند سلاسل رہنے کے باوجود پولیس نے میرے گھر ریڈ کیا، تین تھانوں کی پولیس نے میرے گھر پر آدھی رات کو ریڈ کیا، پولیس نے میرے گھر کی تلاشی لی۔فلک جاوید کے والد کو بھی گزشتہ شب رات میں حراست میں لے لیا گیا.

  • جلسے سے اگر روکا تو جیلیں بھر دیں گے،عمران خان

    جلسے سے اگر روکا تو جیلیں بھر دیں گے،عمران خان

    سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام جیل جانے سے نہ گھبرائیں، 21 تاریخ کا جلسہ ہمارے لیے ڈو اینڈ ڈائی ہے، جو مرضی کر لیں پی ٹی آئی اور قوم نکلے گی،

    عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو تباہ کرنا جمہوریت کو تباہ کرنا ہے،جمہوریت کو تباہ کرنا آزادی کو تباہ کر رہا ہے، جب آزادی تباہ ہوتی ہے تو لوگ غلام بن جاتے ہیں، بچے بچے کو اس آئینی ترمیم کا مقصد پتہ تھا، یہ ڈرے ہوئے ہیں پھر کہتے ہیں اس کے پاس موبائل آتا ہے اور اس کو خبریں ملتی ہیں، مجھے تمہاری حرکتوں کی وجہ سے پہلے پتہ چل جاتا ہے مجھے علم تھا کہ یہ ترمیم آنی ہے،جو بھی ہونا تھا پوری مشاورت کے بعد ہونا چاہیے تھا رات کے اندھیرے میں نہیں ہونا چاہیے تھا، اس سے ان لوگوں کا مقصد پتہ چلتا ہے، یہ سپریم کورٹ کو ختم کرنے جا رہے ہیں، اس آئینی ترمیم کے پیچھے جو نیت ہے اس کے خلاف سب کھڑے ہو گئے،لائن کے ایک طرف وہ کھڑے ہیں جو ووٹ کو عزت دینے کی بات کر کے بوٹ کو عزت دے رہے ہیں،جمہوریت ڈنڈے کے زور پر یا غلام بنا کر نہیں چلتی، جمہوریت چلتی ہی اخلاقی قوت پر ہے،راولپنڈی کے کمشنر نے بالکل درست کہا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمشنر ملے ہوئے تھے،قاضی فائز عیسیٰ نے دھاندلی کو مکمل تحفظ دیا، قاضی فائز عیسیٰ نے فاشزم کو تحفظ دیا ہے ،ٹرائل کے بغیر لوگ ایک ایک سال سے جیلوں میں پڑے ہیں، 8فروری کا فراڈ الیکشن بنیادی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی ہے، 8ماہ گزر چکے ہیں ٹریبیونل کام شروع نہیں کر سکے کیونکہ قاضی نے تحفظ دیا ہوا ہے، آئینی ترامیم کے ذریعے قاضی فائز عیسیٰ ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کو توسیع دی جا رہی ہے، ترامیم کا مقصد ان کو توسیع دے کر ہمیں دبانا ہے، ایمپائروں کو توسیح دینا چاہتے ہیں تاکہ یہ ایکسپوز نہ ہو سکیں،

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل سرمایہ کاری سے جڑا ہوا ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے علاوہ کسی نے سرمایہ کاری نہیں کرنی، 4ہزار پاکستانی کمپنیوں نے چھ ماہ کے دوران دبئی چیمبر میں رجسٹریشن کروائی ہے، سرمایہ ملک سے باہر جا رہا ہے ڈاکٹر بھی ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں، ریفارمز وہ حکومت کر سکتی ہے جو عوام کا مینڈیٹ لے کر آئی ہو، ان میں سے شاید ہی کوئی ہو جس کے پیسے بیرون ملک نہ ہوں، زرداری اور نواز شریف دو دو مرتبہ باہر بھاگے اب یہ دوبارہ باہر بھاگیں گے، سب کو پتہ ہے کہ ان کے پیسے باہر پڑے ہیں،ہمارے دور حکومت میں نیب نے 480 ارب روپے اکٹھے کیے 1100 ارب روپے مزید اکٹھے کرنا تھے ، ان کو این ار او ٹو دے دیا گیا، اب تو نیب صرف انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے رہ گیا ہے،محسن نقوی کا 5 ملین ڈالر بیرون ملک پڑا ہے اس کا کون سا بزنس ہے، انہوں نے منی لانڈرنگ کو جائز قرار دے دیا ہے، قوم سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے مستقبل کے لیے نکلے،سپریم کورٹ آخری ادارہ ہے جس سے لوگوں کو توقعات ہیں،سپریم کورٹ کو بھی تباہ کر دیا تو پاکستان بنانا ریپبلک بن جائے گا، 15ماہ سے جیل میں ہوں مزید بھی جیل میں رہنے کو تیار ہوں عوام بھی جیل جانے سے نہ گھبرائیں ، 21تاریخ کا جلسہ ہمارے لیے ڈو اینڈ ڈائی ہے،جو مرضی کر لیں پی ٹی آئی اور قوم نکلے گی، 28سال تک پارٹی کو کہتا رہا کہ آئین کے درمیان رہنا ہے، آئین ہمیں جلسے کا حق دیتا ہے،جلسے سے اگر روکا تو جیلیں بھر دیں گے،

    صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ آئینی عدالتوں کے قیام کے حامی ہیں یا نہیں ،جس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر چیز کسی نہ کسی تناظر میں ہوتی ہے، اس وقت ترامیم کا تناظر عدلیہ کو ختم کرنا ہے، ان آئینی ترامیم کا ایک ہی مقصد ہے وہ ہے قاضی فائز عیسیٰ کو توسیع دینا، قاضی فائز عیسیٰ کو اس عدالت سے اٹھا کر آئینی عدالت میں بٹھا دیں گے، میں نے ایسے فیصلے کرنے والے ڈفر اور کم عقل بہت کم دیکھے ہیں،

    ریئل اسٹیٹ کا سب سے بڑا فراڈ،سیاستدان ،پولیس شامل،ملزمان دبئی فرار

    وسیم ،کامران،ایاز،شمائلہ،ماہ نور،سرٹیفائڈ فراڈیئے،مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات

    5 سے 7 ارب کا فراڈ،لاہور کا پراپرٹی سیکٹر لرز اٹھا

    فائنل راؤنڈ،ایک اور نومئی کی تیاری،مبشر لقمان نے خبردار کر دیا

    وہی ہوا جس کا ڈر تھا،علی امین گنڈاپور کی ریاست کو دھمکیاں،اگلے دو ہفتے اہم

    ایف آئی اے کاروائی کرے،166کھلاڑیوں کی لسٹ تیار،بابر کنگ نہیں کوئین نکلا

    پی آئی اے کا جنازہ ہے،ذرا دھوم سے نکلے،مرحوم کیلیے بہت دعائیں

    ثابت ہو گیا حسنہ واجد بھارت کی "کٹھ پتلی” تھی.مبشر لقمان

    190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران کے گلے کا پھندہ،واضح ثبوت،بچنا ناممکن

    فیض حمید جیو نیوز کو بند کرنا چاہتے تھے،پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار،اگلا چیئرمین کون

    ماہ رنگ بلوچ کون،دو نمبر انقلاب اور بھیانک چہرہ

    پاکستان کی بدترین شکست،ڈریسنگ روم میں لڑائی،محسن نقوی ناکام ترین چیئرمین

    جنرل عاصم منیرنے ڈنڈا اٹھا لیا، فیض حمید گواہ،اب باری خان کی

    شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ

  • توشہ خانہ ٹو کیس :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

    توشہ خانہ ٹو کیس :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کا فیصلہ جلد سنانے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 3 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق 5 دن میں ضمانت پر فیصلہ کرنا لازم ہے، اسپیشل جج سینٹرل پالیسی مینڈیٹ کے مطابق ضمانت پر فیصلہ کر سکتے ہیں۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق مجسٹریٹ کے لیے 3 دن میں ضمانت کا فیصلہ کرنا لازم ہے، سیشن کورٹ کو 5 اور ہائیکورٹ کے لیے 7 دن میں ضمانت کا فیصلہ کرنا لازم ہے، اسپیشل کورٹ پر سیشن کورٹ کے لیے دیا وقت اپلائی ہو گا، درخواست گزار کے مطابق ان کی درخواست ضمانت بغیر وجہ التوا کا شکار ہے، درخواست گزار وکلا نے ضمانت کی درخواستوں پر جلد فیصلہ کی ہدایت کرنے کی استدعا کی۔

    امریکا میں 4 سال بعد شرح سود میں کمی

    عدالتی فیصلے کے مطابق ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا قانون کے مطابق عدالت ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کرے گی، ایف آئی اے کے پاس کیس ٹرانسفر ہونے کے بعد ضمانت کی درخواستیں اسپیشل جج سنٹرل کے پاس زیر التوا ہیں۔

    دوسری جانب دوسری جانب اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    اک بار اس نے مجھ کو دیکھا تھا مسکرا کر

    ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ، عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری کے انتظامات مکمل ہیں، جس پر وکیل خالد یوسف چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے جزوی دلائل ہو چکے ہیں، حاضری لگ جائے تو تفصیلی دلائل کے لیے رکھ لیں۔

    واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ترنول، رمنا، سیکرٹریٹ ، کوہسار اور تھانہ کراچی کمپنی میں 6 مقدمات درج ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں توشہ خانہ جعلی رسیدوں کا مقدمہ درج ہے۔

    اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر منتقل کردئیے

  • 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،حتمی فیصلے سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے روک دیا

    190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،حتمی فیصلے سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے روک دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ہے

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا حتمی فیصلہ دینے سے روک دیا،پی ٹی آئی وکیل خالد یوسف چوہدری کے مطابق، القادر ٹرسٹ،190 ملیں پاونڈ کیس میں 26 ستمبر تک حکم امتناع جاری کر دیا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقامی عدالت کو تمام ریکارڈ جمع کروانے کا حکم دیا ہے

    عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کے نیب کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، انہوں نے احتساب عدالت کی جانب سے بریت کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف چیلنج دائر کیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چودھری ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ احتساب عدالت نے ان کی بریت کی درخواست کو مسترد کر کے انصاف کی خلاف ورزی کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پٹیشنرز کے خلاف ایسا کوئی مواد موجود نہیں جو ان کے خلاف سزا کی بنیاد بن سکے۔ اس لیے، ان کا دعویٰ ہے کہ ان کو بریت دی جانی چاہیے تھی جو احتساب عدالت نے نہیں دی۔درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ احتساب عدالت کے 12 ستمبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اس مقدمے سے بری کریں۔ ٹرائل کورٹ میں جاری ٹرائل پروسیڈنگز کو روکنے کے لیے بھی متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔ اس درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت میں ٹرائل کو اس وقت تک روک دیا جائے جب تک ہائی کورٹ بریت کی درخواست پر فیصلہ نہیں سناتی۔اس درخواست کے ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے تاکہ انصاف کا تقاضہ پورا کیا جا سکے۔

    اسرائیل کی عمران خان سے امیدیں ،گولڈسمتھ خاندان کااہم کردار

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    اسرائیل کوتسلیم کرنےکی مہم میں عمران خان ٹرمپ کےساتھ تھا:فضل الرحمان

    سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، نیب ترامیم بحال

  • لاہور میں عوام اپنی کشتیاں جلا کر نظام بچانے کےلئے نکلیں،علیمہ خان

    لاہور میں عوام اپنی کشتیاں جلا کر نظام بچانے کےلئے نکلیں،علیمہ خان

    سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3سرکاری ملازموں کی توسیع کے لئے ملک کا نظام لپیٹا جا رہا ہے، سرکاری ملازموں کی توسیع کے لئے کس طرح انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے ،

    علمیہ خان کا کہنا تھا کہ معیشت کی یہ حالت ہے کہ ڈوب چکی ہے، سنگجانی جلسہ کے بعد قومی اسمبلی پر حملہ ہوا ، ابھی جو بل لا رہے ہیں اسکا مقصد قانونی اور جمہوری طریقے سےمارشل لاء لگانا ہے ، 8فروری کی چوری کو بچانے کے لئے آپکو قاضی فائز کی ضرورت ہے،سکندر سلطان کو بچایا جا رہاہے،تیسرے چیف کا آپکو پتہ ہے،یہ سارے جو ریٹائرڈ لوگ ہیں انکو توسیع دینے کے لئے پاکستان کا نظام لپیٹا جا رہا ہے،یہ بل لانے کی دوبارہ بھی کوشش کریں گے ،اگر اس بل کو کامیاب کرنے کی انھوں نے کوشش کی تو ملک کے حالات بدترین ہو جائیں گے ، 13 تاریخ کو سیالکوٹ میں مبشر نے ریلی نکالی،ان کے گھر سے والدہ اور بہن کو اٹھا لیا گیا ، مریم نواز،شہباز شریف،اسٹیبلشمنٹ کا سارا زور خواتین پر چل رہا ہے،9مئی کے لئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج لائیں،قاضی فائز عیسی کی ضرورت اسلئے ہے کہ 8 فروری اور 9 مئی کے واقعات سب کے سامنے ظاہر نہ ہو جائیں

    علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ آج ملک کو پتہ چل گیا ہے، اب لاہور کی ذمہ داری ہے،اب اس شہر کی عزت کا سوال ہے،21ستمبر کو لاہور میں عوام اپنی کشتیاں جلا کر نظام بچانے کےلئے نکلیں ،ہم خواتین سب سے آگے ہوں گی،کیا کر لیں گے،ڈنڈے ماریں گے ،جب لاہور جاگ جاتا ہے تو پورا پاکستان کھڑا ہو جاتا ہے،آپ نے ملک کو دکھانا ہے ،کل ملک کے وکلاء نکلیں گے اسکے بعد ہم اور آپ نکلیں گے اور انکے ساتھ شامل ہوں گے،

    رؤف حسن کے جبران الیاس کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات،ریاست مخالف بیانیہ بے نقاب

    رؤف حسن کا ایک اور پاکستان مخالف بھارتی تجزیہ کار کے ساتھ رابطوں کا انکشاف

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

    14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

    عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

    عمران خان کے ریاست مخالف بیانیے کو پھیلانے میں بھارتی سہولت کاری بے نقاب

    پی ٹی آئی سنٹرل میڈیا سے پروپیگنڈے کے ناقابلِ تردید شواہد منظر عام پر

    فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

  • مولانا فضل الرحمان کے "کردار” پر عمران خان بولے”کچھ نہیں کہہ سکتا”

    مولانا فضل الرحمان کے "کردار” پر عمران خان بولے”کچھ نہیں کہہ سکتا”

    سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم اس لئے ہورہی ہے کیونکہ انہوں نے 4 امپائرز کو ساتھ ملاکر کھیلا اور پھر بھی ہار گئے،آئینی ترمیم 3 ایمپائروں کو توسیع دینے کیلئے کرنی پڑ رہی ہے،

    عمران خان کا کہنا تھا کہ توسیع والے ایمپائرز میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور چیف الیکشن کمشنر شامل ہیں،توسیع اس لیے دینے کی کوشش ہو رہی ہے تاکہ فراڈ الیکشن کو تحفظ دے سکیں،انہیں ڈر لگا ہوا ہے کہ قاضی فائر عیسیٰ راستے سے ہٹ گیا تو 9مئی اور فراڈ الیکشن کی تحقیقات کُھل جائیں گی، 9مئی کو ہماری پارٹی ختم کرنے کی کوشش کی گئی،آئین کے خلاف الیکشن کو تاخیر کا شکار کیا گیا تاکہ پی ٹی آئی کو کرش کیا جاسکے،مجھ پر 140 کیس 9 مئی سے پہلے ہو چکے تھے،مجھ پر 2قاتلانہ حملے بھی ہو چکے تھے،پارٹی ختم نہیں ہو رہی تھی اسی لیے 9مئی کیا گیا،قاضی فائز عیسیٰ ایک سال سے 9 مئی کی جوڈیشل انکوائری نہیں ہونے دے رہا،انہیں ڈر ہے کہ نیا چیف جسٹس آیا تو 9 مئی کی تحقیقات کرائے گا،9مئی جس نے کروایا وہی اس کا اصل ذمہ دار ہے، لاہور سے نکلتے ہوئے کہا تھا کہ وارنٹ دکھائیں اور گرفتار کر لیں،مجھے گرفتار کر کے گھسیٹ کر لے جانے کا مقصد لوگوں کو اشتعال دلانا تھا،ہر جگہ کی سی سی ٹی وی فٹیج غائب کر دی گئی،اسلام اباد ہائی کورٹ سے اغوا کی فٹیج بھی چوری ہو گئی،

    قانون کی بالادستی کے بغیر سرمایہ کاری نہیں آسکتی،عمران خان
    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کرش کرنے کے بعد 8 فروری کا الیکشن کروایا گیا،8 فروری کو جو انقلاب آیا وہ ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا،8فروری کو پی ٹی آئی بغیر لڑے جیت گئی، نواز شریف نے تو فتح کی تقریر تیار کر رکھی تھی،یاسمین راشد جیل میں ہوتے ہوئے بھی جیت چُکی تھی،نواز شریف کو 74 ہزار ووٹ ڈلوائے گئے، 8ماہ گزر چُکے ہیں،الیکشن ٹریبیونل کیوں کام نہیں کر رہے، 3چیف جسٹس نے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ بنائی تھی، حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کہتی ہے کہ یحییٰ خان نے اپنی طاقت بچانے کے لیے جمہوریت کا جنازہ نکالا،اپنی طاقت بچانے کیلئے ملک کو آج دوبارہ اس نہج پر لایا جا رہا ہے،قانون کی بالادستی کو ختم کیا جا رہا ہے، قانون کی بالادستی کے بغیر سرمایہ کاری نہیں آسکتی یہ آپس میں جڑے ہوئے ہیں، جو بھی ہو جائے لاہور کا جلسہ کریں گے،قوم کو پیغام دیتا ہوں کہ لاہور کے جلسے میں کشتیاں جلا کر نکلیں،سیاسی استحکام کے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی،آج صورتحال یہ ہے کہ پاکستان کا موازنہ میانمار سے ہو رہا ہے،4 ہزار پاکستانی کمپنیوں نے دبئی چیمبر میں رجسٹریشن کروائی ہے پیسہ ملک سے باہر جا رہا ہے،چائنہ کی ترقی میں بیرون ملک مقیم چینیوں نے سرمایہ کاری کی تھی،بیرون ملک مقیم پاکستانی اثاثہ ہیں قرضوں کی دلدل سے نکالنے کے لیے ان کی سرمایہ کاری اہم ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانی قانون کی بالادستی نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں کر رہے،

    صحافی نے سوال کیا کہ آئینی ترمیم والا معاملہ تو اب ریورس ہوگیا ہے،عمران خان نے کہا کہ حکومت نمبرز پورے کررہی ہے،انہوں نے ترمیم لانی ہی لانی ہے،صحافی نے پھر سوال کیا کہ ، مولانا فضل الرحمان کے کردار کو کیسے دیکھتے ہیں؟ عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ کہہ نہیں سکتا۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ مولانا صاحب کے بارے میں کلیئر نہیں ہیں،جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہونا پڑے گا، مولانا اگر جمہوریت کیلئے ساتھ کھڑا ہے تو یہ اچھی بات ہے،

    آئینی ترامیم کی منظوری میں ناکامی، حکومت کا مولانا فضل الرحمان سے مزید مشاورت کا فیصلہ، رانا ثناء اللہ

    میڈیا میں شائع ہونے والا ڈرافٹ اصل نہیں ہے۔

    تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئینی ترمیم کے مسودے پر کوئی رضامندی ظاہر نہیں کی

    آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ،سیاسی جماعتوں کو شرم آنی چاہیے،علی امین گنڈا پور

    آئینی عدالتیں عالمی ضرورت ہیں، انوکھا کام نہیں کر رہے: بیرسٹر عقیل ملک

    آئینی ترمیم کی ناکام کوشش: حکومت اور اتحادیوں میں اختلافات نمایاں، بیر سٹر علی ظفر

    پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کی آئینی ترمیم پر بات چیت جاری ہے،خورشید شاہ

    سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

    آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

    9 مئی کے حملوں میں عمران خان کا کردار،حکومت تفصیلات دے،بلاول

  • آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے،عمران خان

    آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے،عمران خان

    توشہ خانہ ٹو کیس ،ایف آئی اے قوانین کےتحت ٹرائل شروع ہو گیا،

    اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے آج اڈیالہ جیل میں پہلی سماعت کی،عدالت نے تفتیشی افیسرکوآئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی، سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی،عدالت میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو پیش کیا گیا تھا

    عمران خان نے عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قاضی فائز عیسیٰ کو دوبارہ لا کر عدلیہ کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،یہ سمجھتے ہیں ہم اس کے خلاف خاموش رہیں گے،ہم بھرپوراحتجاج کریں گے، عوام کو اپنے حقوق،عدلیہ کو بچانے کے لئے کھڑا ہونا پڑے گا،میں ججز اور صحافیوں کے ساتھ کھڑا ہوں، لاہور میں پرامن جلسہ اور تاریخی احتجاج کریں گے،یہ ہمارے مُلک کے مستقبل کا مسئلہ ہے، ان کو پتہ ہے قاضی فائز عیسیٰ گیا تو انسانی حقوق کی پٹیشنز سُنی جائیں گی،اسی ڈر سے یہ ملک تباہ کر رہے ہیں،آئینی عدالت کا قیام اس لئے عمل میں لایا جا رہا ہے کیونکہ یہ سُپریم کورٹ سے ڈرے ہوئے، نئی ترامیم سے ملک کا مستقبل تباہ ہو جائے گا،آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے،حکمرانوں نے عدلیہ کا بیڑہ غرق کرنے کافیصلہ کیا ہے،الیکشن فراڈ چھپانے کیلئے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے،یہ ڈرے ہوئے ہیں کہ اگر الیکشن کھل گیا تو سب کچھ ریورس ہو جائے گا ، رول آف لاء کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں،اس سے بڑا ظلم ملک پر نہیں ہو سکتا،یہ ملک سے قانون کی حکمرانی ختم جمہوریت کا بیڑہ غرق کر رہے ہیں

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نیب ترامیم میں انہوں نے اپنے اربوں روپے معاف کروا کر خود کو تحفظ دیا، یہ سب کچھ ملکی مفاد کے خلاف ہو رہا ہے،ججز کو دھمکیاں،لوگوں کو اغوا کرنا، سیاسی جماعت کو ختم کرنے سے سیاسی عدم استحکام بڑھے گا،ترمیم لانے والوں کے پیسے باہر پڑے ہوئے ہیں،حکومت میں بیٹھے لوگ عدلیہ کو آزاد نہیں دیکھنا چاہتے،اشرافیہ کا انٹرسٹ اور ملکی مفاد آپس میں متضاد ہیں،ان کا مفاد الیکشن فراڈ اور اپنا پیسہ بچانے میں ہے، 6ماہ میں 4ہزار پاکستانی کمپنیاں دبئی میں رجسٹرڈ ہوئیں،لیکن ان کو فرق نہیں پڑنا ان کا پیسہ اور جائیداد باہر ہیں ،محسن نقوی کی اہلیہ کی 500 ملین ڈالر کی پراپرٹی دبئی لیکس میں سامنے آئیں،

    آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

    آئینی ترامیم،قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس آج،مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کر گئے

    عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

    ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

    بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

    وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

    پارلیمنٹ کو کوئی بھی آئینی ترمیم کرنے کا اختیار ہے،احسن بھون

    لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

  • عمران خان کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل سے متعلق حکومت سے واضح مؤقف طلب

    عمران خان کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل سے متعلق حکومت سے واضح مؤقف طلب

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل سے متعلق حکومت سے واضح مؤقف طلب کر لیا

    عمران خان کے ممکنہ ملٹری حراست و ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ ملٹری حراست میں دینا ہو تو طریقہ کیا ہوتا ہے؟ سیاست دانوں اور فوجی افسر کے بیانات کی خبریں ریکارڈ پر لائی گئی ہیں، اگر بیانات کسی افسر کی طرف سے آئیں تو وہ سنجیدہ ہیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ وزارت دفاع کے پاس آج دن تک ملٹری حراست و ٹرائل کی کوئی اطلاع نہیں ہے، وزارت دفاع کی طرف سے بیان دے رہا ہوں کہ ایسی کوئی چیز ابھی نہیں آئی، اگر کوئی درخواست آتی ہے تو پھر بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کے وکیل سے کہا کہ آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کی درخواست قبل از وقت ہے؟ آپ کی درخواست پر میں نے نوٹس جاری نہیں کیا بلکہ بیان طلب کیا تھا، اگر جواب آتا کہ ہاں ملٹری ٹرائل ہونے جا رہا ہے تو پھر بات آگے بڑھتی، ہم آج ایک الگ دور میں ہیں، آج کے دور میں الفاظ کی جنگ ہوتی ہے، عدالت آپ کی بے چینی سمجھتی ہے ہماری حدود کو بھی سمجھیں ، میرے پاس اس کیس میں آگے بڑھنے کیلئے کچھ نہیں ہے ،وزارت دفاع کے نمائندے نے عدالت میں کہا کہ میں نے فیلڈ جنرل کورٹ میں 50 سے زائد کیسز کیے ہیں، جس پر عدالت نے پوچھا آپ کیسے سویلینز کوملٹری کورٹس میں لے جاتے ہیں؟ وزارت دفاع کے نمائندے نے عدالت میں کہا کہ متعلقہ مجسٹریٹ کو ملٹری اتھارٹی آگاہ کرتی ہیں۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےاستفسار کیا سویلین کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کا طریقہ کار کیا ہے؟ آپ مجھے اس حوالے سے طریقہ کار فراہم کر دیں، عدالت کو ملٹری کورٹ میں ٹرائل سے متعلق واضح جواب نہیں دیا جارہا،وزارت دفاع کے نمائندے نے کہا کہ اس حوالے سے ہمارا بڑا صاف ستھرا طریقہ کار ہے، ہم بھی قانون شہادت پر چلتے ہیں،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ نیب کے قانون کو سپریم کورٹ نے ڈریکونین قرار دیا لیکن اس میں بھی طریقہ کار موجود ہے، طریقہ کار یہ ہے کہ پہلے سول عدالت چارج فریم کرے گی، ٹرائل کورٹ اگر کہے کہ کیس ملٹری کورٹ کو بھیجنا ہے تو پھر نوٹس دے کر بھیجا جا سکتا ہے،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل سے متعلق حکومت سے واضح مؤقف طلب کر لیا جس پر وزارت دفاع نے مؤقف دینے کے لیے وقت مانگ لیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس حوالے سے آئندہ سماعت پر واضح مؤقف دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کر دی۔

    اڈیالہ جیل میں گرفتار سابق وزیراعظم عمران خان کو ملٹری کورٹ کا خوف کھا گیا، عمران خان عدالت پہنچ گئے،9 مئی مقدمات میں ملٹری کورٹ ٹرائل اور فوجی تحویل میں دینے کے ممکنہ امکان کیخلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، عمران خان کی درخواست میں سیکرٹری قانون ، سیکرٹری داخلہ اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں آئی جی اسلام آباد ، آئی جی پنجاب ، ڈی جی ایف آئی اے ،آئی جی جیل خانہ جات کو بھی فریق بنایا گیا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عمران خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سویلین کورٹ کے دائرہ اختیار میں رکھنے کو یقینی بنایا جائے اور فریقین کو عمران خان کی کسٹڈی ملٹری اتھارٹیز کو دینے سے روکا جائے۔عمران خان نے درخواست میں فیض حمید کا نام لیے بغیر ذکر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ خدشہ ہے کہ چند ہفتے قبل گرفتار سینئر ریٹائرڈ فوجی افسر نو اور دس مئی کے مقدمات میں میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بن جائیں گے اور اسی بنیاد پر فوجی تحویل میں دیا جائے گا،

    بات اُن کے ساتھ ہوگی جو با اختیار ہیں،عمران خان

    کیا طالبان دوست عمران خان واقعی آکسفورڈ کے اگلے چانسلر کے لیے بہترین انتخاب ہیں؟

    عمران خان کا خواب چکنا چور،آکسفورڈ یونیورسٹی کا سیاستدانوں‌کو چانسلر بننے سے روکنے کا فیصلہ

    عمران خان کے سیل کا دورہ کیا جائے تو وہاں سے کوکین ملے گی،حنیف عباسی

    190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران کے گلے کا پھندہ،واضح ثبوت،بچنا ناممکن

    اڈیالہ جیل میں الیکشن کرائے جائیں، وہاں بھی عمران کو شکست ہو گی،بیرسٹر عقیل ملک

    عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے نامناسب ترین امیدوار قرار

    آکسفورڈ یونیورسٹی کے وی سی کا الیکشن ،پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

    عمران خان جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے

    عمران خان کو آکسفورڈ کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے،عظمیٰ بخاری