Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • اٹک جیل میں برے حالات تھے،  زمین پر سلایا گیا،‏عمران خان

    اٹک جیل میں برے حالات تھے، زمین پر سلایا گیا،‏عمران خان

    تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑ کر جانے والے ان افراد کو جن پر تشدد ہوا واپس لے لیں گے،‏

    اڈیالہ جیل میں غیر رسمی بات چیت کے دوران عمران خان کا کہنا تھاکہ ہمیں چاہیے تھا ہم تینوں جماعتوں سنی اتحاد کونسل،مجلس وحدت المسلمین اور جے یو آئی شیرانی گروپ سے اتحاد کرتے،‏آئی ایم ایف سے قرض لینے سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے،سیاسی استحکام تب ہی ہو گا تب عوام کو اس کا چوری ہونے والا مینڈیٹ واپس کیا جائے گا،‏اٹک جیل میں برے حالات تھے، بہت سختی کی گئی، زمین پر سلایا گیا،‏صاف شفاف انتخابات کروائیں جو بھی آئے مجھے منظور ہو گا، ایک قوم بن پر اصلاحات کی ضرورت ہے، جرمنی اور جاپان بھی ایک قوم بنی تھی، ‏علی امین اور شہباز ملاقات سے کوئی برف نہیں پگھلی ۔برف اس وقت پگھلے گی جب ھمارے مینڈیٹ پر پڑنے والے ڈاکے کو ریورس کیا جاے گا ۔‏پاکستان میں ہونے والے انتخابات کا فوری طور پر آڈٹ کروایا جائےہماری اکانومی ڈوب رہی ہے، ملک میں سخت ریفارمز کی ضرورت ہے، ‏یوسف رضا گیلانی کا بیٹا سینٹ الیکشن میں پیسے دیتے ہوئے پکڑا گیا آج تک کیس نہیں چل سکا، ‏آج الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہوتی تو دھاندلی کا معاملہ ایک گھنٹے میں حل ہو جاتا،

    آئی ایم ایف کے دفتر کے سامنے احتجاج درست ، گنڈاپور کو شہباز شریف کے ساتھ تصاویر نہیں بنوانی چاہئے تھی،عمران خان
    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے خدشہ ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخواہ کا فنڈ جاری نہیں کرے گی،آئی ایم ایف کے دفتر کے سامنے جو احتجاج ہوا وہ درست تھا ، اسٹیٹ مخالف نعرے بازی کا علم نہیں ، علی امین گنڈاپور کو شہباز شریف کے ساتھ تصاویر نہیں بنوانی چاہئے تھی،3 کروڑ ووٹ ہماری جماعت کو ملے اور 3 کروڑ 17 جماعتوں کو مل کر،پاکستان میں ہونے والے انتخابات کا فوری طور پر آڈٹ کروایا جائے،

    عمران خان سے جب شیخ رشید کے بارے میں سوال کیا گیا تو عمران خان نے جواب دیا کہ "‏شیخ رشید کا شغل، ہنسی مذاق مس کریں گے،

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس،اڈیالہ جیل میں سماعت 20 مارچ تک ملتوی
    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی ،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو عدالت پیش کیا گیا ،ایک گواہ کا بیان قلمبند اور ایک گواہ پر جرح مکمل ہو گئی،عدالت نے سماعت بدھ 20 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی،پراسیکیوشن کی جانب سے دو گواہان کو عدالت میں پیش کیا گیا،وکلاء صفائی نے ایک گواہ پر جرح مکمل کرلی جبکہ عدالت نے ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا،گواہان میں چیف فنانشل آفسیر القادر یونیورسٹی شامل تھے،نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر چودھری نذر، عرفان بھولا و دیگر پیش ہوئے،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء چودھری ظہیر عباس، عثمان گل و دیگر پیش ہوئے،دوران سماعت بشری بی بی کی بیٹی اورداماد بھی کمرہ عدالت موجود تھے،عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کرلیا

    بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کے چیف فنانشل آفیسر زاہد حنیف پر جرح مکمل کرلی ،190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند بھی کیا گیا ، سی ایف او القادر یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور بشری بی بی القادر ٹرسٹ کی منیجمنٹ کمیٹی میں شامل نہیں ۔القادر ٹرسٹ کے ملازمین کی ہائیرنگ اور فائرنگ میں عمران خان اور بشری بی بی کا کوئی عمل دخل نہیں ۔ یہ درست ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی نے ٹرسٹ کی منیجمنٹ کمیٹی کے فیصلوں سے کوئی اختلاف نہیں کیا ۔یہ درست ہے کہ ٹرسٹ کے اکائونٹ سے کوئی رقم عمران خان اور بشری بی بی کے اکائونٹ میں ٹرانسفر نہیں ہوئی۔یہ درست ہے کہ ٹرسٹ کی زمین القادر یونیورسٹی کے قیام کے مقصد کیلئے تھی ۔ ریکارڈ کے مطابق ٹرسٹ کے تمام اثاثے ٹرسٹ کے مفاد کیلئے ہیں ۔یہ درست ہے کہ ٹرسٹ کے اثاثوں سے ٹرسٹی کوئی فائدہ نہیں لے سکتے ۔ درست ہے کہ ٹرسٹی کا رشتہ دار یا ملازم بھی ٹرسٹ کے اثاثوں سے کوئی فائدہ نہیں لے سکتا ۔درست ہے ٹرسٹی ٹرسٹ کی زمین کو مستقبل میں ذاتی استعمال میں نہیں جاسکتے ۔یہ درست ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی ٹرسٹ کی زمین اور اثاثوں کے بینفشری نہیں ہیں ۔ یہ درست کہ ٹرسٹ کے اثاثوں کے بینفشری ٹرسٹ میں پڑھنے والے طلبہ اور فیکلٹی ممبرز ہیں ۔ درست ہے کہ ٹرسٹ کے ٹرسٹی کسی بھی صورت ٹرسٹ کے اثاثوں کے بینفشری نہیں ہیں ۔ 190 ملین پائونڈ ریفرنس پر سماعت 20 مارچ تک ملتوی کر دی گئی

    سائفر کیس،یہ کہتے تھے ضمانت کا حق نہیں ، سپریم کورٹ نے ضمانت بھی دی،سلمان صفدر

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ 

     بنی گالہ میں سارے سودے ہوتے تھے کہا گیا میرا تحفہ میری مرضی

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان

    مراد سعید بھی سینیٹ کے امیدوار،اظہر مشوانی کورنگ،زلفی بخاری،حامد خان، یاسمین راشد ،صنم جاوید بھی امیدوار
    دوسری جانب بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی ، خیبرپختونخوا سے جنرل نشستوں کیلئے مراد سعید ، فیصل جاوید،مرزا محمد آفریدی اور عرفان سلیم،خرم ذیشان اور اظہر مشوانی امیدوار ہوں گے ،اعظم سواتی اور ارشاد حسین ٹیکنوکریٹ کی نشست پر امیدوار ہوں گے .خواتین کی نشستوں پر عائشہ بانو اور روبینہ ناز امیدوار ہوں گی،پنجاب سے حامد خان اور زلفی بخاری جنرل نشست پر امیدوار ہوں گے ،پنجاب میں ٹیکنوکریٹ کی نشست پر یاسمین راشد امیدوار ہوں گی ،پنجاب سے خواتین کی نشست پر صنم جاوید امیدوار ہوں گی

  • مخصوص نشستیں،بیرسٹر گوہر کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    مخصوص نشستیں،بیرسٹر گوہر کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اڈیالہ جیل میں القادر ٹرسٹ کیس میں حاضری لگائی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی،

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سےملاقات ہوئی، ٹرائل بند کمرے میں چل رہا ہے،سینٹ الیکشن کیلئے امیدوار فائنل کر لیئے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے سینٹ انتخابات پر بات ہوئی، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے، امید ہے سپریم کورٹ ہمارے حق میں فیصلہ کرے گی،سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کرائی تھی، پی ٹی آئی نظریاتی کے لوگوں کو اٹھایا گیا، کسی جماعت کو اسکی جیتی نشستوں سے زیادہ مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں، فلسطین سے متعلق قرار داد شور شرابے میں پیش ہوئی اس لیے غلط فہمی ہوئی ،آئی ایم ایف آفس کے باہر پی ٹی آئی نے کوئی احتجاج آرگنائز نہیں کیا،سُنی اتحاد کونسل سے اتحاد ایک سنجیدہ ، بہترین اور صیحح فیصلہ تھا، اس پر اب بھی قائم ہیں،سُپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ اس کیس پر جلد فیصلہ کریں،

    شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 5 جوان شہید

    فاطمہ بھٹو ماں بن گئیں، بیٹے کی پیدائش،نام بھی رکھ دیا

    آصفہ بھٹونوابشاہ پہنچ گئیں،جیالوں کا رقص،این اے 207 سے لڑیں گی الیکشن

    سینیٹ میں خواتین کی نشست پر صنم جاوید کو الیکشن لڑوانے کا فیصلہ

    سینیٹ میں بلوچستان کی گیارہ خالی نشستوں کے انتخابات کا شیڈول

    سینیٹ انتخابات، اسلام آباد سے پیپلز پارٹی امیدوار یوسف رضا گیلانی کامیاب

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

  • دھاندلی کے الزام، نواز شریف کا دکھ، قومی مسائل،تجزیہ: شہزاد قریشی

    دھاندلی کے الزام، نواز شریف کا دکھ، قومی مسائل،تجزیہ: شہزاد قریشی

    مسلم لیگ (ن) کے اصل میرکاررواں نوازشریف تھے مگر اس کاررواں میں شامل (ن) لیگ کے کسی رہنما کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ملک کی عدالت عظمیٰ میں جاکر درخواست دائر کرتا کہ نواشریف کو تین بار اقتدار سے علیحدہ کر دیا گیا اس کے اسباب کیا تھے؟ بھٹو کا مقدمہ پیپلزپارٹی لے کر عدالت میں گئی ۔ عدالت نے فیصلہ دیا کہ بھٹو کا ٹرائل درست نہیں تھا۔ بھٹو کے عدالتی قتل ، محترمہ بینظیر بھٹو اور نوازشریف کا تین بار اقتدار سے علیحدہ کر دینا اس کا نقصان ملک و قوم کو جو ہوا اس کا ذمہ دار کون ہے؟ نوازشریف نے استحکام پاکستان اور قوم کے سہانے مستقبل کا خواب دے کر بھاری قیمت ادا کی ۔قربانیوں کی اس داستان میں اپنے والدین سے جدائیاں اپنی شریک حیات سے نزع کے عالم میں پابند سلاسل کی کال کو لبیک کہا یہ وہ واقعات ہیں جن کے تصور سے ہی روح کانپ جاتی ہے اور اس پر ستم یہ ہے کہ اقتدار کے پجاری اقرباء اور رفقاء نے جس تیزی سے پیٹھ دکھائی وہ کہانی بھی اپنی مثال آپ ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے میر کاررواں کی کشتی میں سوار، تاریخ ایسے لوگوں کو کبھی معاف نہیں کرتی جو کشتی میں سوراخ کرتے ہیں۔

    سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے پاک فوج اور جملہ اداروں پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگانے والے غور کریں اگر انتخابات میں دھاندلی ہوتی یا فوج دھاندلی کرتی تو کے پی کے کیا پہنچ سے دور تھی ،وہاں حکومت پی ٹی آئی کی ہے، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی نے نشستیں حاصل کیں اگر پاک فوج اور جملہ ادارے دھاندلی کرتے تو کیا بانی پی ٹی آئی کو اتنی پذیرائی ملتی؟

    سیاست چونکہ ایمانی باتوں سے دور ہے اس لئے شکوک کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ بلاشبہ سابق ادوار میں نظریہ ضرورت کو مدنظر رکھ کر الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگائے جاتے رہے لیکن حالیہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی نشستیں دیکھ کر نہیں لگتا کہ اسٹیبلشمنٹ نے دھاندلی کروائی۔ ملک کے معاشی، سیاسی حالات کے پیش نظر اپوزیشن اگر حکومت کے ہمرکاب ہونا نہیں چاہتی تو قومی مسائل جس میں معیشت اہم ہے رخنہ اندازی نہ کرے اداروں کو متنازعہ بنانے کے عمل سے گریز کیا جائے عوام کی اکثریت مہنگائی ، بیروزگاری اور دیگر مسائل جن کا عوام کو سامنا ہے بیزار ہے۔ اپنا رخ شور شرابے کے بجائے ملک و قوم کی طرف موڑ دیا جائے

  • اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت

    اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت

    راولپنڈی، سکیورٹی تھریٹ کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی مزید سخت کردی گئی

    جیل کے باہر خار دار تاروں کی تنصیب شروع، اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے،جیل سے متصل اڈیالہ روڈ پر ناکے قائم کر دیئے گئے ہیں، جیل کے مرکزی دروازے پر ملاقاتوں پر پابندی کے بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں،اڈیالہ جیل سے متصل سڑک پر خار دار تاروں کی فینسنگ کا کام تیز کر دیا گیا ہے،جیل کے باہر غیر متعلقہ افراد، گاڑیوں کو رکنے کی اجازت نہیں،جیل حکام کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں صرف متعلقہ افراد کو جانے کی اجازت ہے،میڈیا کی سیٹلائٹ گاڑیوں کو جیل سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر کھڑے ہونے کی اجازت ہے

    واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے قریب سے چند روز قبل دہشت گرد گرفتار ہوئے تھے، سابق وزیراعظم عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور سزا کاٹ رہے ہیں ،شاہ محمود قریشی بھی اڈیالہ جیل میں قید ہیں،

    عمران خان سے ملاقات،جیل حکام ،وکلا کو میکنزم بنانے کی ہدایت

     بنی گالہ میں سارے سودے ہوتے تھے کہا گیا میرا تحفہ میری مرضی

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان

     اڈیالہ جیل راولپنڈی، میانوالی،اٹک اور ڈی آئی خان کی جیلوں میں حفاظتی انتظامات مزید مؤثر 

  • نو مئی مقدمہ،عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں توسیع

    نو مئی مقدمہ،عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں توسیع

    انسداد دہشتگردی عدالت،مسلم لیگ ن کے آفس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات ،عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت دیگر عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو بحث کے لیے طلب کر لیا،عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع کر دی ،علیمہ خان اور عظمی خان ،سمیت دیگر نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی

    سینیٹ انتخابات میں کیا ہو رہا کچھ نہیں پتہ،میرا فوکس عمران کی رہائی ہے،علیمہ خان
    عدالت پیشی کے موقع پر علیمہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ،ہمارا فوکس عمران خان کی رہائی پر ہے، امید ہے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق انصاف کریں گے آج عمران خان کا جیل میں القادر کیس تھا، لاہور میں پیشی کے وجہ سے ہم آج بھائی کیس کواٹینڈ نہیں کر سکے، ہم جس کیس میں آئے ہیں اس میں جج ہی موجود نہیں، اس کیس میں تفتیشی افسر ابھی تک تفتیش نہیں کر پائے، یہ بوگس کیسز ہیں جو ہائی کورٹ میں چل رہے ہیں، سینیٹ انتخابات میں کیا ہو رہا کچھ نہیں پتہ،میرا فوکس عمران کی رہائی ہے، عمران خان کا کیس اب ہائیکورٹ میں آگیا ہے لوگ پوچھتے ہیں عمران خان رہا کب ہونگے؟یہ بوگس کیس ہیں ہائیکورٹ میں جج سزا ختم کرنے پر مجبور ہونگے ججز کے پاس کوئی آپشن نہیں ہو گا، پاکستان میں انسانی حقوق کی حالت ابتر ہے ڈونلڈ لو کو امریکہ کی گانگرس میں بلایا ہے ، چیف منسٹر مزید سیٹیں مانگ رہی ہے،ہماری سیٹوں پر ڈاکہ ہمیں منظور نہیں ہے،سب جانتے ہیں عمران خان کیا چاہتے ہیں ان کا پیغام سب کو پتہ ہے ہمیں ان کی صحت کی فکر ہے ان کو کچھ ہونا نہیں چاہے ان پر قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے،نجومی عمران خان نہیں بچوں کو پتہ ہے آگے کیا ہونے والا ہے،8 فروری کو سب نے نکل کر ووٹ دیا پارٹی میں اختلاف نہیں ہے کچھ لوگ سوشل میڈیا پر باتیں پھیلا رہے ہیں.

    لاہور انسداد دہشتگردی عدالت،شیر پاؤ پل پر اشتعال انگیز تقاریر اور پولیس سے الجھنے کا مقدمہ، جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو بحث کے لیے طلب کر لیا،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی

    قوم کا شکریہ کہ قیدی نمبر 804کواتنا ووٹ ڈالا ،مسرت جمشید چیمہ
    پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام پہلے بھی پی ڈی ایم حکومت کی 16ماہ کی کارکردگی دیکھ چکے ہیں اور 8فروری کے بعد نئی حکومت کی صورت میں جو چاند چڑھایا گیا ہے عوام وہ بھی دیکھ لیں گے ،8فروری کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ دے کر حقیقت میں پاکستان کا ساتھ دیا گیا ہے ، عوام نے اتنی بھاری تعداد میں ووٹ ڈالے ہیں کہ آج تک نئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کر کے دوبارہ گنتی کر کے پی ٹی آئی کو ہرانا پڑ رہاہے ، اگر عوام 8فرور ی کو نہ نکلتے تو اسی روز نتائج کا اعلان ہو جانا تھا ۔ پارٹی کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ کے ہمراہ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج عدالتوں کا حال دیکھ لیں کہ عوام انصاف لینے کے لئے آتے ہیں لیکن انہیں بے انصافی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ہمارے اوپر درج مقدمات میں ایسی ایسی دفعات لگائی گئی ہیں کہ پڑھنے والے کو بھی ہنسی آ جاتی ہے ۔بتایا جائے ہمارے پاس ایسی کونسی غیر معمولی طاقت تھی کہ 9مئی والے دن میں پنڈی کے کئی مقامات پر بھی موجود تھی ، لاہور کے 6،7مقامات اور اسی طرح فیصل آباد کے 5مقامات پر بھی میری موجودگی تھی جسے جواز بنا کر میرے اوپر مقدمات درج کئے گئے ۔9مئی والے دن میں بانی چیئرمین کے ساتھ انصاف مانگنے کے لئے عدالت میں موجود تھی ، ہم بلکتے رہے لیکن انصاف نہیں ملا ، اتنی مشکلات کے باوجود اگر میرا لیڈر نا اورعوام نا امید نہیں تو میں کیسے نا امید ہو جائوں ، مشکلات ضرور ہیں لیکن نا ممکن کچھ نہیں ہے ،ہم جیتے ہیں ہماری جیت کوہار بدلنے کی ناکام کوشش کی گئی اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے ،ہم جمہوری اقدار ،صبر اورجمہوری جدوجہد سے شکست دیں گے،جو چوروں کا ٹولہ مسلط کیا گیا ہے عوام ان کا تماشہ دیکھ رہے ہیں اور انہیں معاف نہیں کریں گے ۔ہم نے ان کو ایکسپوز کرتے رہنا ہے اور اس کے لئے ہم اپنی جمہوری جدوجہد کو جاری رکھیں گے ،آج سب کو معلوم ہو گیا ہے کہ جمہوریت کے علاوہ اس ملک کے اندر کوئی حل موجود نہیں ۔جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ہمارے دور میں یوریا کا جو بیگ2200روپے کا تھا آج 5100سے550روپے کا مل رہا ہے ، بجلی کا یونٹ8 روپے کا تھا جو آج تین گنا مہنگا ہو گیا ہے، ہماری زبان بندی اور ظلم و جبر اس لئے ہو رہا ہے کہ ہم مہنگائی ،بھوک ،بیروزگاری اور کسان کے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اس کی بات نہ کریں اور صرف اپنی بات کر کے چلے جائیں۔ ہم میاں بیوی کے اوپر 34پرچے ہیں اگر ہم صرف ان پرچوں اور اپنی مشکلات کی بات کرتے رہے تو ان کا ایجنڈا پورا ہو جائے گا ، ہمیں غریب اور کسان کی بات کرنا ہو گی ،کسان 90لاکھ ہیں ، غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والے لوگوں کی شرح 47فیصد ہے ، ان کا معیشت میں شیئر19فیصد ہے ،کسان 12کروڑ بیگ یوریا مہنگے داموں خرید رہے ہیں لیکن مرکز ،کسی صوبے کی حکومت اور نہ کسی محکمے کو آج تک اس کی اطلاع نہیں ہو سکی ،کسان کو ساری کھادیں ،بیج مہنگے مل رہے ہیں ، اس کی بجلی مہنگی کر دی گئی ہے ، ان اقدامات کے ذریعے اس کی کمر توڑ دی گئی ہے ،سوائے گنے کے ہر فصل کی قیمت کریش کر گئی ہے ، یہ چاہتے ہیں کہ اس طرح کا ماحول پیدا کر دیا جائے کہ ہم صرف اپنی مشکلات کی بات کریں غربت اور مہنگائی کی بات نہ کریں لیکن ایسا نہیں ہوگا ہم عوام کو درپیش مشکلات پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔علاوہ ازیں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سے پی ٹی آئی کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ کی ملاقات ہوئی

    مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

    مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    پاکستان آرمی کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، آرمی چیف

    پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آرمی چیف

  • کل آپ کو عدالت کے لیے تھریٹ آتی ہے تو کیا عدالت بند کر دیں گے؟عدالت کا استفسار

    کل آپ کو عدالت کے لیے تھریٹ آتی ہے تو کیا عدالت بند کر دیں گے؟عدالت کا استفسار

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے خلاف شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواستوں پرسماعت کی،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو سپرنٹنڈنٹ جیل کی طرف سے تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا،عدالت نے دوران سماعت استفسار کیا کہ یہاں پیر کے روز ملاقات پر رضامندی کے باوجود ملاقات کیوں نہیں کرائی گئی قیدیوں کی ملاقاتوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات کیوں نہیں کیے جا سکتے؟ قیدی کا وکیل سے ملاقات کرنا بنیادی اور آئینی حق ہے، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت میں کہا کہ پوری جیل کو سخت سکیورٹی تھریٹس ہیں،

    دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ راہ فرار کا آسان طریقہ ہے کہ سیکیورٹی تھریٹ ہے تو پوری جیل بند کر دیں، سیکیورٹی تھریٹس ہیں تو پورے ملک کے موبائل نیٹ ورک بند کر دیں،کل آپ کو عدالت کے لیے تھریٹ آتی ہے تو کیا عدالت بند کر دیں گے؟ آپ کو درمیانہ راستہ نکالنا ہوگا جس سے بنیادی اور آئینی حقوق بھی متاثرنہ ہوں، سیکیورٹی تھریٹ شہریوں کے بنیادی اور آئینی حقوق کی قیمت پر نہیں ہوگا، آپ کے لیے بڑا آسان ہے کہ یہ کہہ دیں قیدی وکلا سے نہ ملیں، ایسے اقدامات کی بہت سے ممالک کی مثالیں موجود ہیں، آپ ان ممالک کی تقلید کر رہے ہیں جن میں خطرناک نتائج آئے ہیں

    پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست گزاروں کی ملاقات نہیں ہو سکی، ان کی ملاقاتوں کا حکم دیا جائے،جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سوال کیا کہ کیا ملاقات پر پابندی کا نوٹی فکیشن معطل ہوگیا؟ نوٹی فکیشن معطل نہیں ہوا تو میں آپ کے لیے کیسے استثنیٰ نکال دوں؟ عدالت نےسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی

    سائفر کیس،یہ کہتے تھے ضمانت کا حق نہیں ، سپریم کورٹ نے ضمانت بھی دی،سلمان صفدر

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ 

     بنی گالہ میں سارے سودے ہوتے تھے کہا گیا میرا تحفہ میری مرضی

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان

  • ڈونلڈ لو کی کانگریس میں طلبی پر امریکی دفتر خارجہ کا ردعمل

    ڈونلڈ لو کی کانگریس میں طلبی پر امریکی دفتر خارجہ کا ردعمل

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ کانگریس نے محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو کو طلب کیا ہے.

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ محکمے کے افسران، کانگریس کے سامنے گواہی دیتے رہتے ہیں ہم اسے اپنی ذمہ داریوں کے اہم حصے کے طور پر دیکھتے ہیں، اس سے کانگریس کو پالیسی سازی، نگرانی کے نقطہ نظر سے اپنا کام کرنے میں مدد ملتی ہے،ہم ہمیشہ کانگریس کے ساتھ رسمی، غیر رسمی گفتگو اور اہلکاروں کی فراہم کردہ گواہی کے منتظر رہتے ہیں،اسسٹنٹ سیکرٹری لو کے خلاف الزامات جھوٹے ہیں، ہمیشہ جھوٹے رہے ہیں، یہ ایک سے زیادہ، شاید دس بار سے زیادہ کہتے سنا گیا ہے، اپنے سفارت کاروں کے تحفظ اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتے ہیں

    امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو پر تحریک انصاف کی جانب سے سائفر معاملے اور اپنی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کیا جاتا ہے،سائفر معاملے کی وجہ سے کانگریس کے سامنے ڈونلڈ لو کی اس گواہی کو بہت اہمیت دی جارہی ہے،توقع کی جا رہی ہے کہ اس اہم گواہی کے موقع پر کانگریس میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹ ارکان بڑی تعداد میں دلچسپی لیتے ہوئے شرکت کریں گے

    امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستانی انتخابات اور جمہوریت پر سماعت 20 مارچ کو مقرر ہوئی ہے، سماعت کے دوران سائفر کی الزامی سیاست کے اہم امریکی عہدیدار ڈونلڈ لو محکمہ خارجہ کا موقف بیان کریں گے،تحریک انصاف اور بھارتی لابی کی پس پردہ کوششوں کی کامیابی پر تحریک انصاف کی قیادت خوشی کا اظہار کررہی ہے

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات 

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری کیلئے رولز میں ترامیم پر غور کررہے ہیں،چیف جسٹس

    میرے لیے قانون میں خصوصی رعایت ملنا باعثِ شرم ہے،چیف جسٹس

    میرے فیصلہ کیخلاف نظر ثانی دائر ہو تو خوش ہوتا ہوں،چیف جسٹس

  • بہت سے مسائل صوبہ خود حل نہیں کرسکتا،بیرسٹر گوہر

    بہت سے مسائل صوبہ خود حل نہیں کرسکتا،بیرسٹر گوہر

    تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے ملاقاتیں ہونی چاہئیے،

    بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں ورکنگ ریلیشن ہونا چاہئیے، پارلیمنٹ چلانی ہے تو بہت سارے ریفارمز لانے ہوں گے، بار بار اور اپنی مرضی سے الیکشن کروانے سے عوام کا نقصان ہو رہا ہے،عوام کے پیسے کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے سینٹ الیکشن اور باقی الیکشن میں ریفارمز لانے ہوں گے،ریزرو سیٹوں کے بغیر پارلیمان مکمل نہیں ہو سکتی، وزیراعظم کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ ہونا چائیے،صوبے نے بہت سے مد میں وفاق سے پیسے لینے ہوتے ہیں،بہت سے مسائل صوبہ خود حل نہیں کرسکتا،وفاق کی ضرورت ہوتی ہے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے، وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں علی امین گنڈا پور نے شرکت نہیں کی تھی تا ہم گزشتہ روز وہ وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم سے ملے،

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان

  • عمران خان سے ملاقات،جیل حکام ،وکلا کو میکنزم بنانے کی ہدایت

    عمران خان سے ملاقات،جیل حکام ،وکلا کو میکنزم بنانے کی ہدایت

    اسلام آباد ہائیکورٹ،عمران خان سے جیل ملاقاتوں پر 12 مارچ پابندی کے آرڈر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی،سپریڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ کئی سو درخواستیں آرہی ہیں ،وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت میں یہ طے ہو گیا ہے ، سپریڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ آرڈر یہ ہوا تھا کہ وکلا کے علاؤہ چھ افراد کو ملنے کی اجازت ہو گی ، میرے پاس سات ہزار قیدی ہیں ،روزانہ کی بنیاد پر چھ افراد کو ملنے کی عدالت نے اجازت دی جو ہمارے لئے ممکن نہیں ؟جسٹس ارباب محمد طاہر نے سپریڈنٹ اڈیالہ جیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہر روز کسی نئے اعتراض کے ساتھ ہمارے پاس آجاتے ہیں ، ان آرڈرز کے فیلڈ میں ہوتے ہوئے آپ نے دیکھنا ہے ،کیا آپ ان آرڈرز کی خلاف ورزی چاہ رہے ہیں ؟ کونسے ایسے لوگ ہیں جن کو کوئی نہیں جانتا ؟ شیر افضل مروت ، قومی اسمبلی کے ممبران ، سینیٹر آپ ان کو چیک کریں ، اگر عدالتی حکم پر عمل نہیں کریں گے تو کیوں نا سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی ہو ؟

    سپریڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں کہا کہ میں کورٹ کے حکم پر بھی عمل کرتا ہوں یہ محکمہ داخلہ پنجاب کا نوٹیفکیشن بھی ہے ،عدالت نےسپریڈنٹ اڈیالہ جیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ٹرمز پر ان کو ہم نے منا کر طے کیا تھا کہ یہ کب کب ملیں گے ، پہلے ہی آپ کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں زیر التوا ہیں ،

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل اور وکلاء کو میکنزم بنانے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ دونوں فریق بیٹھ کر ایک میکنزم بنائیں اور 12 بجے آگاہ کریں ،

    ہر بندہ آ کر کہتا میں وکیل ہوں،ملاقات کرنی، جیل حکام عدالت میں پھٹ پڑے
    بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف کیس کی دوبارہ سماعت ہوئی، وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم نے سپریڈنٹ اڈیالہ جیل سے میکنزم طے کر لیا ہے، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ ہم یہ پٹیشن زیر التوا رکھ رہے ہیں آپ ایس او پیز بنا لیں ،عدالت نے شیر افضل مروت کو ہدایت کی کہ آپ فوکل پرسن مقرر کر دیں، شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم آج چار لوگ اور منگل کو دوبارہ ملاقات کے لیے جائیں گے،جسٹس اربا ب طاہر نے کہا کہ ہم آپ کو یہ نہیں کہہ رہے کہ سب لوگوں کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دیں،جیل سریڈینٹ نے کہا کہ یہ پرابلم اس وجہ سے آ رہی ہے کہ دنیا جہان کا ہر آدمی کہہ رہا ہے کہ وہ وکیل ہے اور ملاقات کرنی ہے، بیس وکیل سماعت پر آ جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اندر جانا ہے، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ آپ کو بانی پی ٹی آئی نے جن چھ وکلا کے نام دیے صرف وہی ملاقات کریں گے، جیل سپریڈنٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں سے ملاقات پر پابندی کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکشن ہیں، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ وہ آپ کو ڈائریکٹ نہیں کر سکتے، یہ آپ کی صوابدید ہے،

    سائفر کیس،یہ کہتے تھے ضمانت کا حق نہیں ، سپریم کورٹ نے ضمانت بھی دی،سلمان صفدر

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ 

     بنی گالہ میں سارے سودے ہوتے تھے کہا گیا میرا تحفہ میری مرضی

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان

  • ملک میں سری لنکا والا کام ہونے جارہا ہے،عمران خان

    ملک میں سری لنکا والا کام ہونے جارہا ہے،عمران خان

    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں سری لنکا والا کام ہونے جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مینڈیٹ چھین کر قوم کی امید ختم کردی گئی، میری ساری پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئیں، اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے، اب مہنگائی میں اضافہ ہوگا اور عوام باہر نکل آئیں گے، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہورہی، وکلا تک سے ملاقاتیں بند کردی گئی ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہےگا، ہم انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے سینیٹ الیکشن میں پھر پیسا چلنے والا ہے، گزشتہ سینیٹ انتخابات میں گیلانی کا بیٹا پکڑا گیا، آج تک سزا نہیں ہوئی، سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے، الیکشن جھوٹے ہوئے، سکیورٹی تھریٹ کا کہا جا رہا ہے، یہ بھی جھوٹ ہے،انتخابات میں پی ٹی آئی کو میدان میں نہیں آنے دیاگیا، ووٹر نے پولنگ ڈے پر ان سے بدلہ لیا لیکن ووٹ کے ذریعے تبدیلی کو تسلیم نہیں کیا گیا۔

    سعودی عرب میں یہودی ٹوپی اتروانے پر امریکی کمیشن نے دورہ منسوخ کر دیا

    ٹائی ٹینک جیسا بحری جہاز بنانے کی تیاریاں

    ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ