Baaghi TV

Tag: غزہ

  • اسرائیل غزہ میں حماس سے جنگ ہار چکا ہے،سابق اسرائیلی میجر

    اسرائیل غزہ میں حماس سے جنگ ہار چکا ہے،سابق اسرائیلی میجر

    تل ابیب: سابق اسرائیلی میجر جنرل یٹزہک برک کا کہنا ہےکہ اسرائیل غزہ میں حماس سے جنگ ہار چکا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یٹزہک برک نے اسرائیلی اخبار میں لکھے گئے اپنے آرٹیکل میں کہا کہ اسرائیل علاقائی جنگ کے لیے تیار نہیں، غزہ اور لبنان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جلد یا بدیر آکر ہمارے منہ پر پڑےگا ، آپ زیادہ دیر تک لوگوں سے جھوٹ نہیں بول سکتے، اسرائیل خطے میں کسی بڑی لڑائی کے لیے تیار نہیں، ایسی لڑائی غزہ میں جاری جنگ سے کئی گنا زیادہ مشکل اور سخت ہو گی،اگر ہم کچھ مغویوں کو بھی زندہ واپس لانے میں کامیاب نہ ہو سکے تو عوام کے ذہنوں میں یہ جنگ اسرا ئیلی تار یخ کی ناکام ترین جنگوں کے طور پر رہےگی۔

    دوسری جانب حماس سے مل کر اسرائیل کے خلاف جہاد کرنے والے اسرائیلی شہری جمعہ ابراہیم ابو غنیمہ جیل میں مردہ حالت میں پائے گئے،اسرائیلی شہری جمعہ ابراہیم ابوغنیمہ 2016 میں غزہ جا کر حماس میں شامل ہوگئے تھےانہوں نے حماس کے ساتھ مل کر اسرا ئیلی فوج کے خلاف کئی معرکوں میں حصہ لیا۔

    پی ایس ایل 9 کا فائنل کل کھیلا جائے گا،رضوان شاداب کا ٹرافی کیساتھ فوٹو …

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق جمعہ ابو غنیمہ کو حالیہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے گرفتار کیا تھا، وہ ہفتے کے روز اسرائیل کی ایشیل جیل میں اپنے سیل میں مردہ حالت میں پائے گئےاسرائیل کے شمالی نیگیو کے علاقے میں ہاشم زینا گاؤں کے رہائشی 26 سالہ جمعہ ابراہیم ابو غنیمہ پر سکیورٹی سے متعلق سنجیدہ نوعیت کے الزامات تھے اور انہیں قانونی کارروائی کے اختتام تک زیر حراست رکھنے کی ہدایت تھیں۔

    مریم نواز کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ، قیدی خواتین کے ساتھ روزہ افطار کیا

    رپورٹ کے مطابق ابو غنیمہ کے درج چارج شیٹ میں ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ جولائی 2016 میں انہوں نے حماس کے رہنما سے ملاقات کی اور گروپ میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا، بعد ازاں انہیں حماس کے حکام سے ملوایا گیا جہاں ان سے سوالات پوچھے گئے اور انہوں نے وہاں جنوبی اسرائیل میں اسرائیلی افواج کے اڈوں کے محل وقوع سے متعلق معلومات فراہم کیں، چارج شیٹ کے مطابق تین ماہ تک حماس کے پاس رہنے کے بعد ابو غنیمہ کو عسکری تربیت دی گئی، اور اسے نکبہ فورس میں اسرائیلی شہروں اور آرمی پوسٹوں پر قبضوں کی بھی تربیت دی گئی تھی،فلسطینی ذرائع کے مطابق جمعہ ابوغنیمہ کو اسرائیلی جیل میں تشدد کے ذریعے شہید کیا گیا۔

    پی آئی اے ائیرہوسٹس بغیر پاسپورٹ ٹورنٹو پہنچ گئیں

  • فلسطینی صدر نے نئے وزیراعظم کا تقرر کر دیا

    فلسطینی صدر نے نئے وزیراعظم کا تقرر کر دیا

    فلسطین کے نئے وزیراعظم کی تقرری کر دی گئی، فلسطینی وزیراعظم نے محمد مصطفیٰ کو فلسطین کا نیا وزیراعظم مقرر کیا ہے

    فلسطینی خبر رساں ادارے کی جانب سے فلسطین کے نئے وزیراعظم محمد مصطفیٰ کی تقرری کی تصدیق کر دی گئی ہے، انکی تقرری ایسے وقت میں ہوئی جب گورننگ باڈی پر اصلاحات کے لئے دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے، مقبوضہ بیت المقدس سمیت فلسطینی مقبوضہ علاقوں میں گورننس کی بہتری کے مطالبے کی آواز آ رہی ہے،فلسطینی میڈیا کے مطابق نئے مقرر کردہ وزیراعظم محمد مصطفیٰ غزہ کی پٹی میں ریلیف کے کام، اسٹرکچر کی بحالی اور اداروں میں اصلاحات کے حوالہ سے کاموں کی سربراہی کریں گے،

    محمد مصطفیٰ کا تقرر سابق وزیراعظم محمد شتیہ کی جگہ کیا گیا ہے جنہوں نے فروری میں اپنی حکومت سے استعفیٰ دے دیا تھا، محمد مصطفیٰ فلسطینی صدر محمود عباس کے دیرینہ اقصادی مشیر ہیں اور امریکا سے تعلیم یافتہ ماہر معاشیات ہیں،

    دوسری جانب ماہ رمضان میں بھی اسرائیل کے فلسطین پر حملے جاری ہیں، فلسطینی جانیں قربان کر رہے ہیں تو وہیں مسلم دنیا کی بے حسی ہر طرف سے دیکھنے کو مل رہی ہے، اسرائیل نے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، مساجد سمیت دیگر عبادتگاہوں کو بھی نشانہ بنایا،

  • غزہ میں جنگ بندی کے لیے انتھک کام جاری رکھیں گے،امریکا

    غزہ میں جنگ بندی کے لیے انتھک کام جاری رکھیں گے،امریکا

    واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال دردناک ہے غزہ میں اضافی امداد بھجوا رہے ہیں،غزہ میں جنگ بندی کے لیے انتھک کام جاری رکھیں گے،یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے میں غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی کے لیے کام کریں گے۔

    قبل ازیں فلسطینی تنظیم حماس کے ایک ذریعے نے بتایا تھا کہ اسرائیلی فریق کو ایک امریکی تجویز پیش کی جائے گی جس میں مثبت اور منفی پہلو شامل ہیں، امریکی تجویز میں امدادی کارروائیوں میں سہولت فراہم کرنا، ہسپتالوں اور بیکریوں کی تعمیر نو اور بجلی کی بحالی شامل ہے۔ واشنگٹن نے تجویز پیش کی کہ اسرائیل اور حماس قیدیوں، بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو رہا کرنے کا عہد کریں، امریکی تجویز میں جنوبی غزہ سے اس کے شمال میں بے گھر ہونے والے لوگوں کی بہ تدریج واپسی کی شرط بھی رکھی گئی ہے۔

    وفاقی حکومت کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا منصوبہ

    وفاق سے پیسے نا ملنے پر اعلی امین کا عدالتوں سے رجوع کرنے کا …

    اسلام آباد ،کراچی سمیت مختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت  جاری، مزید 85 فلسطینی شہید جبکہ 130 زخمی

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 85 فلسطینی شہید جبکہ 130 زخمی

    غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کو دوران مزید 85 فلسطینی شہید جبکہ 130 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 31 ہزار 45 فلسطینی شہید جبکہ 72 ہزار 654 زخمی ہو چکے ہیں، اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والوں میں 72 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

    گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے کہا تھا کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں روزانہ اوسطاً 63 خواتین شہید ہوتی ہیں، روزانہ جاں بحق ہونے والی خواتین میں 37 مائیں شامل ہوتی ہیں جو اپنے پیچھے اپنے بچے اور خاندان چھوڑ جاتی ہیں۔

    دوسری جانب "العربیہ” سے گفتگو میں حماس ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فریق کو ایک امریکی تجویز پیش کی جائے گی جس میں مثبت اور منفی پہلو شامل ہیں، امریکی تجویز میں امدادی کارروائیوں میں سہولت فراہم کرنا، ہسپتالوں اور بیکریوں کی تعمیر نو اور بجلی کی بحالی شامل ہے، واشنگٹن نے تجویز پیش کی کہ اسرائیل اور حماس قیدیوں، بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو رہا کرنے کا عہد کریں، امریکی تجویز میں جنوبی غزہ سے اس کے شمال میں بے گھر ہونے والے لوگوں کی بہ تدریج واپسی کی شرط بھی رکھی گئی ہے۔

    ادھراسرائیلی فوج نے حماس پر ماہ رمضان سے قبل غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو روکنے کا الزام عائد کیا ہے اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگاری نے کہا کہ فوج زیر حراست افراد کی واپسی کے لیے غزہ میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی، اسی حوالے سے اسرائیلی انٹیلی جنس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان کے مہینے میں جنگ بندی تک پہنچنے کی کم ہوتی امیدوں کے باوجود غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں-

  • پاکستان کا غزہ میں رمضان المبارک  میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

    پاکستان کا غزہ میں رمضان المبارک میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

    اسلام آباد: پاکستان نے غزہ میں رمضان المبارک میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں غزہ میں شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، رمضان کی آمد پرفلسطینیوں پر پابندیوں کےخاتمےکےحامی ہیں، فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کی اجازت دی جائے۔

    ترجمان نے مقبوضہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی سفارتی و سیاسی امداد جاری رکھے گا، مقبوضہ کشمیرمیں حریت قیادت پر مظالم بند کیے جائیں، بھارت سمیت تمام ہمسایوں کے ساتھ برابری عزت و احترام کی بنیاد پر تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کا تدارک کرکے مسئلہ کشمیرحل کرے تو بات شروع کی جاسکتی ہے، پاک بھارت تنازع یامسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دوست ملک سے ثالثی کا خیر مقدم کریں گے۔

    گزشتہ روز ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے رمضان میں فلسطینیوں کیلئے مقدس مقامات بند کیے تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، ترک صدر اردوان نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ اشتعال انگیزیوں کو روکنے کیلئے متعلقہ حکام کو اپنے پیغامات پہنچا چکے ہیں، اسرائیلی آباد کار اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے ماہ رمضان میں فلسطینیوں کیلئے مقدس مقامات بند کیے تو اس کو انتہائی سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،اس کے علاوہ ترک صدر نے انتہا پسند اسرائیلی سیاست دانوں کے مسلمانوں کی حرم الشریف تک رسائی کو محدود کرنے کے مطالبے کو سراسر بکواس قرار دیا۔

  • غزہ میں اسرائیلی بمباری،11سال بعد پیدا ہونیوالے جڑواں بچے  شہید

    غزہ میں اسرائیلی بمباری،11سال بعد پیدا ہونیوالے جڑواں بچے شہید

    غزہ میں شادی کے 11سال بعد پیدا ہونیوالے جڑواں بچے خاندان کے12افراد کے ساتھ شہید ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جڑواں بچوں کو اتوار کے روز سپرد خاک کیا گیا، اس خاندان کے 14افراد رفح میں گھر پر اسرائیلی حملے کے دوران لقمہ اجل بنے ، جڑواں بچوں کی والدہ جن کے ہاں شادی کے 11برس بعد پہلی بار بچوں کی پیدائش ہوئی غم سے نڈھال ہیں۔

    والدہ رانیہ کا کہنا ہے کہ ہماری کیا غلطی تھی؟اب میں کس طرح مزید زندہ رہ سکتی ہوں؟ مجھے ماں کون کہہ کر پکارے گا؟جڑواں بچوں کی والدہ رانیہ نے تدفین کے موقع پر اپنے ایک بچے کی میت گود میں اٹھائی ہوئی تھی جسے اپنی ٹھوڑی کے ساتھ لگا رکھا تھا اور اپنے بچے کے سر پر پیار کررہی تھیں، دوسرے بچے کی میت ایک اور غم زدہ شخص نے اٹھا رکھی تھی، رانیہ ابو عنزہ نے روتے ہوئے بتایا کہ میرا دل ٹوٹ کر رہ گیا ہے، اس حملے میں رانیہ کا شوہر بھی شہید ہوگیا تھا۔

    اخوان المسلمین کے 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی گئی

    غزہ میں سات اکتوبر سے جاری اور خونی جنگ میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 30,534 ہو گئی ہے جن میں 70 فیصد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے دریں اثنا فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کو کہا کہ غزہ میں بچوں کی بڑھتی اموات کی بنیادی وجہ پانی کی کمی اور غذائی قلت ہے۔

    بھارت اور فرانس کا مصنوعی ذہانت پر تبادلہ خیال

    لائشیا کے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ،منصب سنبھالنے پرمبارکباد

  • غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے ٹرک پر اسرائیلی بمباری، 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی

    غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے ٹرک پر اسرائیلی بمباری، 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی

    غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے ٹرک پر اسرائیلی بمباری سے 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ترک خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ وحشیانہ اقدام غزہ کے علاقے دیر البلاح میں کیا گیا جہاں جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے فلسطینی ایک امدادی ٹرک کے گرد جمع تھے جو کہ ان میں خوراک تقسیم کر رہا تھا، اس دوران اسرائیلی فضائی حملے سے ٹرک تباہ ہوگیا اور وہاں موجود 9 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، شہید ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

    واضح رہےکہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک 30 ہزار 410 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، غزہ میں غذا کا شدید بحران ہے اور غزہ کی 23 لاکھ کی آبادی قحط کے خطرے سے دوچار ہے،اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہےکہ غزہ میں خوراک کا بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ بدتر ہو رہا ہے اور اس کی وجہ وہاں ناکافی امداد پہنچنا ہے۔

    اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے یو این آر ڈبلیو اے کے مطابق ہم نے اور اقوام متحدہ کی دیگر تنظیموں نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ امداد کی ترسیل نہ ہوئی تو قحط کا خطرہ ہے اور خوراک کی کمی بحران کو مزید سنگین بناسکتی ہے، اس لیے انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل کرنے دی جائے۔

  • غزہ میں امداد کیلئے جمع افراد پر بمباری،100 سے زائد فلسطینی شہید

    غزہ میں امداد کیلئے جمع افراد پر بمباری،100 سے زائد فلسطینی شہید

    غزہ کی پٹی میں امداد کے حصول کے لیے جمع ہونے والوں پر اسرائیلی فوج نے بمباری کر دی-

    باغی ٹی وی : ” العربیہ” کے مطابق غزہ کی پٹی میں امداد کے حصول کے لیے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں،شمالی غزہ کی پٹی میں نابلسی گول چکر میں جمع لوگوں پر اسرائیلی حملے میں 100 سے زائد شہری باں بحق اور تقریباً 1000 دیگر زخمی ہوئے ہیں،، وزارت صحت نے اس واقعے کو ”قتل عام“ قرار دیا ہے یہ اس وقت ہوا جب غزہ سٹی جبالیہ اور بیت حانون سے ہزاروں فلسطینی غزہ شہر کے مغرب میں شیخ عجلین کے علاقے میں ہارون الرشید کوسٹل روڈ پر انسانی امداد سے لدے ٹرکوں کی آمد کے منتظر تھے۔

    عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے کچھ شہریوں پراس وقت براہ راست فائرنگ کی جب وہ امداد کے منتظر تھے بڑی تعداد میں زخمیوں کو الشفاء ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں طبی عملے کے پاس ان زخمیوں کے علاج کے لیے سہولیات موجود نہیں، کئی لاشوں اور زخمیوں کو غزہ شہر کے بیپٹسٹ ہسپتال اور جبالیہ کے کمال عدوان ہسپتال میں بھی منتقل کیا گیا۔

    کینیڈا میں پی آئی اے کا ایک اور میزبان سلپ

    انسانی حقوق گروپ یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے تصدیق کی کہ اس کی فیلڈ ٹیم نے غزہ میں ہزاروں بھوکے شہریوں پر براہ راست فائرنگ کرنے والے اسرائیلی ٹینکوں کے دستاویزی ثبوت جمع کیے ہیں-

    بی بی سی کے مطابق اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اب تک حماس کے 10 ہزار جنگجو فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں مارے گئے ہیں۔ تاہم، حماس نے تاحال یہ نہیں بتایا کہ اس کا کتنا جانی نقصان ہوا ہے جبکہ روئٹرز نے ایک خبر میں حماس کے اہلکار کے حوالے سے چھ ہزار جنگجوؤں کی ہلاکت کی بات کی تھی، لیکن حماس نے اس کی تردید کی ہے۔

    نیٹو فوجیں یوکرین جنگ میں شامل ہوئیں تو جوہری جنگ چھڑ سکتی ہے،پیوٹن

    واضح رہے کہ سات اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شہداء میں 70 فیصد بچے اور خواتین شامل ہیں۔

    پرتشدد تنازعوں میں متاثرین کے اعدادوشمار جمع کرنے والی برطانیہ میں قائم تنظیم ایوری کیزوئلٹی کاؤنٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریچل ٹیلر کے مطابق یہ اندیشہ ہے کہ ’شہریوں کی اموات کی شرح بہت زیادہ ہے،غزہ کی تقریباً نصف آبادی 18 سال سے کم عمر کی ہے اور جنگ میں مارے جانے والوں میں 43 فیصد بچے بھی شامل ہیں، حقیقت یہ ہے کہ اموات عام آبادی کی آبادیات کے کافی قریب ہے جس سے ’اندھادھند قتل کی نشاندہی ہوتی ہے۔‘

    29 فروری کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    غزہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق تنازعے کے آغاز سے لے کر اب تک ہر روز اوسطاً 200 سے زیادہ افراد شہید ہوئے ہیں، بیت المقدس میں کام کرنے والی حقوقِ انسانی کی تنظیم بیت السلم کا کہنا ہے کہ حالیہ جنگ اسرائیل اور غزہ کے درمیان ماضی میں ہونے والی لڑائیوں سے کہیں زیادہ مہلک ہے۔

  • امریکا کا غزہ  کیلئے  53 ملین ڈالر کی رقم کا اعلان

    امریکا کا غزہ کیلئے 53 ملین ڈالر کی رقم کا اعلان

    واشنگٹن: امریکا نے غزہ میں امدادی اشیا کی محفوظ ترسیل کے لیے 53 ملین ڈالر کی رقم کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :امریکا کی اس امدادی رقم کا اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے حماس کی مدد کرنے کا الزام عائد کرکے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے ’اونرا‘‘ پر پابندی عائد کردی ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ادارے ‘یو ایس ایڈ ‘یہ امداد عالمی پروگرام برائے خوراک اور دوسرے غیر حکومتی اداروں کے توسط سے جنگ زدہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف کارکنان کی حفاظت میں استعمال کرے گا۔

    امریکا اور روس کے مصنوعی سیاروں کا آج رات کسی وقت تصادم ممکن

    امریکی ادارے ’’یو ایس ایڈ‘‘ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے کہا غزہ میں گولہ باری اور گولیوں سے بچتے ہوئے امداد کو ضرورت مندوں تک پہنچانے والے امدادی کارکنان کی حفاظت وقت کی اہم ضرورت ہے، اس امدادی رقم سے ایسے ہی امدادی کارکنان کے تحفظ کا بندو بست کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد سے اب تک امریکا نے فلسطینیوں کے لیے مجموعی طور پر 180 ملین ڈالر کی امدادی رقم بھیجی ہے۔

    چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

    سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلیے تیار ہے، امریکی صدر

  • غزہ: اسرائیل کا رفح میں رہائشی عمارت پر حملہ،7 افراد شہید

    غزہ: اسرائیل کا رفح میں رہائشی عمارت پر حملہ،7 افراد شہید

    غزہ: اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے بڑے شہررفح میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی کارروائی کرکے 7 فسلطینیوں کو شہید کردیا۔

    باغی ٹی وی : الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی خبرایجنسی وفا نے بتایا کہ اسرائیل نے فضائی کارروائی میں شاہین خاندان سے تعلق رکھنے والی رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جہاں ابوحمرا اور ابو سلطان سے بے گھر ہونے والے افراد مقیم تھے فضائی کارروائی ایک مارکیٹ جانے والی مصروف سڑک پر کی گئی، جس کے نتیجے میں عمارات اور گاڑیوں کو بدترین نقصان پہنچا، الجزیرہ نے نامہ نگاروں نے بتایا کہ سڑک پر جاں بحق ہونے والوں میں شامل خواتین، بچوں اور بزرگوں کی لاشیں بکھری ہوئی تھیں۔

    پنجاب اسمبلی کے باہر سے پانچ مشکوک افراد گرفتار

    غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں شہریوں پر 8 خون ریز کارروائیاں کی ہیں، جس کے نتیجے میں 92 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں،ا سرائیلی فورسز نے ایمبولینسز اور عملے کو ملبے تلے دبے ہوئے اور سڑک پر پڑے ہوئے متاثرین تک پہنچنے سے روکا۔

    60 سے 70 سالہ مبینہ مسلح ڈاکوؤں کا گروہ گرفتار

    واضح رہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں کے بعد شروع کی گئی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران اب تک 29 ہزار 600 فلسطینیوں کو شہید اور 70 ہزار سے زائد کو زخمی کردیا ہے اور اس کے علاوہ غزہ کی پٹی کو تباہ کردیا ہے، حماس کے حملوں میں 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت رپورٹ کی گئی تھیں لیکن اسرائیل نے اس کی آڑ میں غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ شروع کیا اور بے گناہ شہریوں کو بجلی، پانی اور بنیادی ضروریات زندگی سے محروم کردیا۔

    ایف آئی کی کارروائی،سونے کی اینٹیں برآمد کرلیں