Baaghi TV

Tag: غزہ

  • جنگ بندی کا مطالبہ؛ برطانوی عہدیدار برطرف

    جنگ بندی کا مطالبہ؛ برطانوی عہدیدار برطرف

    غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر برطانوی عہدیدار سرکاری عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ برطرف کیے گئے پال بریسٹو نے ایسے تبصرے کیے جو اجتماعی ذمہ داری کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتے ہیں اور گزشتہ ہفتے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کو لکھے گئے ایک خط میں پال بریسٹو نے کہا تھا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی سے زندگیاں بچیں گی اور امداد ان لوگوں تک پہنچ سکے گی جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

    علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ حکومت انسانی بنیادوں پر تعطل کی حمایت کرتی ہے لیکن مکمل جنگ بندی کی حمایت نہیں کرتی اور فیس بک پر رشی سونک کو لکھے گئے خط پوسٹ کرتے ہوئے مستعفی برطانوی عہدیدار نے لکھا تھا کہ عام فلسطینیوں کو حماس کے جرائم کی اجتماعی سزا نہیں ملنی چاہیے کیونکہ بین الاقوامی قانون کے تحت اجتماعی سزا ممنوع ہے۔

    تاہم واضح رہے کہ رشی سونک کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ جنگ بندی کی حمایت کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا تھا کہ اسرائیل کو اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے، رپورٹس کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں اپوزیشن ارکان کی ایک بڑی تعداد نے غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کی حمایت کی تاہم حکمران جماعت کی اکثریت نے اس مطالبے کو مسترد کیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کیا بھارت کی پہلی خاتون وزیراعظم اندرا گاندھی مسلمان تھیں؟
    وزیراعظم کے لمز تاخیر پر پہنچنے پر نوجوان کا شکوہ
    پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر حسن عسکری انتقال کرگئے

    اس کے علاوہ اینڈی میکڈونلڈ کو لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے، اس حوالے سے پارٹی کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلسطین کے حق میں نکالی گئی ایک ریلی میں تقریر کرتے ہوئے انتہائی قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔

  • 24 ویں روز بھی اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری،ایک اور مسجد شہید

    24 ویں روز بھی اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری،ایک اور مسجد شہید

    سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر حملہ کیا، اسرائیلی بمباری آج بھی جاری ہے، 24 دن گزر چکے ، اسرائیل نے غزہ کو کھنڈرات بنا دیا، عمارتیں ملیا میٹ ہو گئیں، مساجد شہید ہو گئیں، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں پر بمباری کی گئی، ہر طرف لاشوں کے ڈھیر، زخمیوں کی آہ و بکا، قبرستان بھر گئے لیکن اسرائیل امریکی شہہ کی وجہ سے بمباری سے باز نہیں آ رہا.

    اسرائیلی بمباری سے غزہ میں ہزاروں اموات ہو چکی ہیں، بچے، خواتین بھی مر رہے ہیں،7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 8 ہزار، زخمیوں کی 20 ہزار تک جا پہنچی ہے، کھانے پینے کی اشیاء ختم ہو چکی ہیں، بھوک کی وجہ سے خواتین، بچے نڈھال ہو چکے، تاہم اسرائیل بمباری روکنے کا نام نہیں لے رہا.گزشتہ روز اسرائیل نے دیر البلا کی مسجد بلال بن رباح بمباری کر کے شہید کر دی، مسجد کے ساتھ والے مکانات جہاں بے گھر افراد مقیم تھے وہ بھی ملیا میٹ ہو گئے،غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال الشفاپر بھی بمباری کی گئی،

    حماس نے اسرائیلی فوج کا زمینی حملہ پسپا کر دیا
    اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے ٹینکوں کے ذریعے غزہ میں زمینی کاروائی کی ہے تاہم حماس کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فوج کا زمینی حملہ پسپا کر دیا ہے،خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ شہر کے نواح میں پہنچ کر اہم راستے بند کر دیئے تھے،اسرائیلی فوج کے ٹینک صلاح الدین سٹریٹ تک جا پہنچے تھے ،اس مقام پر شدید جھڑپ ہوئی، ایک مقامی شہری نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی ٹینک ہر گزرنے والی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے،

    غزہ میں حماس رہنما کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ٹینک غزہ کے نواح سے جا چکے ہیں، حماس نے بھر پور جوابی کاروائی کی ہے،اسرائیل کو غزہ میں زمینی پیشرفت کے حوالے سے ابھی تک مایوسی کا ہی سامنا کرنا پڑا ہے،صلاح الدین سٹریٹ میں چند ٹینک پہنچے تھے جن کو بھگا دیا گیا ہے،اسوقت وہاں کوئی ٹینک موجود نہیں اور شہری آمدورفت معمول کے مطابق ہو رہی ہے،

    ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈرز کے مطابق اسپتال زخمیوں سے اور مردہ خانے لاشوں سے بھرے پڑے ہیں، شمالی غزہ کا علاقہ ملیا میٹ ہوچکا ہے،غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے ایک روز پہلے دنیا میں آنے والا بچہ بھی شہید ہوگیا ہے

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے 33 امدادی سامان کے ٹرک رفاہ کراسنگ سے غزہ میں داخل ہوئے ہیں،امدادی ٹرکوں میں پانی، خوراک اور ادویات اقوام متحدہ کی جانب سے پہنچائی گئی ہیں،اقوام متحدہ حکام کے مطابق 21 اکتوبر کے بعد یہ امدادی ٹرکوں کی سب سے بڑی کھیپ ہے جو آج داخل ہوئی، اس سےقبل 20 ٹرک غزہ پہنچے تھے،

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے، اسرائیلی فوج غزہ کے عام شہریوں پر حملے کر رہی ہے، اسرائیل غزہ پر حملے فی الفور بند کرے .اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خوراک،امداد پہنچائی جائے،

    فلسطینی اسلامی جہاد گروپ کے مسلح ونگ القدس بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ان کے دو جنگجو شہید ہوگئے ہیں، اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگجو اتوار کی شام شمالی اسرائیل کے علاقے ہنیتا میں آپریشن کرتے ہوئے شہید کیے گئے ہیں۔

    امریکی نائب صدر کمالا حارث کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کا اسرائیل یا محصور غزہ کی پٹی میں امریکی فوجی بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، سی بی ایس کو ایک انٹرویو دیتے کمالا حارث نے کہا کہ اسرائیل کو شہریوں کا تحفظ کرنا چائیے، کمالا حارث کا مزید کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اندازوں کے مطابق کم از کم 1,400 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں اور اسرائیل بغیر کسی سوال کے اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے۔

    جینین میں حالات مزید کشیدہ،فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اب تک چار افراد شہید اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں جبکہ چھاپے کے نتیجے میں جینین پناہ گزین کیمپ میں بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات بھی ہیں، فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے کارروائی میں ڈرون کا استعمال کیا ہے۔

    غزہ حکومت کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی فضائی حملوں میں 47 مساجد اور 7 گرجا گھر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ غزہ کے میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں میں 203 اسکول اور 80 سرکاری دفاتر کو بھی تباہ کیا گیا ہے، حکومتی دفتر کے ڈائریکٹر سلامہ معروف نے ٖغیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ "بڑے پیمانے پر اسرائیلی بمباری سے 220,000 مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور 32,000 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں ہیں، اس سے قبل غزہ میں حکومت کے میڈیا آفس نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی فوج نے ایک آرتھوڈوکس ثقافتی مرکز اور ایک اسکول پر بمباری کرنے کی دھمکی دی ہے جہاں 1500 سے زیادہ بے گھر لوگ پناہ لے رہے ہیں۔

    غزہ میں پیدائش سے پہلے موت کے سرٹیفیکیٹ بٹنے لگے شہدا میں ایک دن کے بچوں کی بڑی تعداد شامل جن کا برتھ سرٹیفکیٹ تو نہ بن سکا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہو گیا ،سینکڑوں فرشتوں کو دنیا میں آنے سے پہلے ہی جنت مل گئی جن کا بھی نام رکھنا تھا والدین انہیں بے نام دفنانے پر مجبور اسرائیلی بمباری سے غزہ میں شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 3400 سے تجاوز کر گئی اسپتالوں میں نو مولود بچوں اور ماں کی جان بچانے کے لیے وسائل ختم ہونے لگے ہزاروں معصوم زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

    ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

    وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    الاہلی ہسپتال پر حملے کا اسرائیل کا حماس پر الزام،امریکی اخبار نے اسرائیلی جھوٹ کو کیا بے نقاب

    اسرائیلی حملے میں صحافی کے خاندان کی موت

  • عرب میڈیا میں غزہ مارچ  کی پزیرائی، سب سے بڑی ریلی قرار

    عرب میڈیا میں غزہ مارچ کی پزیرائی، سب سے بڑی ریلی قرار

    عرب میڈیا نے اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی جانب سے کیے گئے ”غزہ مارچ“ کو فلسطین کے حق میں نکالی گئی پاکستان کی سب سے بڑی ریلی قرار دیا ہے، جبکہ حکومت پاکستان کو خاموش تماشائی سے تشبیہ دی ہے اور الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں غزہ مارچ کے حوالے سے لکھا کہ عوام کا ’ٹرن آؤٹ بہت زیادہ ہے۔ غزہ پر اسرائیل کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے پاکستان میں یہ سب سے بڑی فلسطین نواز ریلی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے اور فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے ہر جگہ سے خواتین اور بچوں سمیت لوگ جمع ہوئے ہیں اور اس کے علاوہ پاکستان کے دوسرے شہروں میں بھی مظاہرے ہو رہے ہیں جبکہ الجزیرہ نے لکھا کہ پاکستانی حکومت کے لوگوں کو امید تھی۔ ریلی میں شریک افراد بین الاقوامی برادری کی جانب سے اسرائیل کی بمباری کو روکنے میں ناکامی پر کافی غصے کا اظہار کر رہے ہیں

    الجزیرہ کے مطابق 7 اکتوبر سے حماس کے حملے کے بعد اسرائیلی کارروائیوں میں غزہ میں شہادتوں کی تعداد 8 ہزار 5 ہوگئی ہے جبکہ 20 ہزار 242 زخمی ہیں۔ مغربی کنارے (ویسٹ بینک) میں 112 فلسطینی شہید اور 1900 زخمی ہیں اور پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، جن میں اسرائیل سے غزہ پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ میلبورن میں آج صبح سے ہی مظاہرے جاری رہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، لبنان کے شہر بیروت، جرمنی کے شہر برلن، میونخ، سٹٹگارٹ، اسپین کے شہر میڈرڈ، امریکا کے شہر سکرینٹن، سان انتونیو، البانی، نیوارک، واٹربری، ڈینور، آسٹن، کولوراڈو اسپرنگس، ارون، اورلینڈو، میک ایلن، کینیڈا کے شہر ٹورنٹو اور اوٹاوا میں اتوار کو مظارہے کیے گئے۔

    ادھر اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، لاکھوں نوجوان غزہ جا کر شہادت کیلئے تیار ہیں۔ جماعت اسلامی 19 نومبر کو لاہور میں ملین مارچ کرے گی، غزہ مارچ میں شرکت کیلئے بڑی تعداد میں کارکن آبپارہ چوک پہنچے۔ سراج الحق نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ ہے تو ہم فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    جبکہ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں ساڑھے 7 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اسرائیل نے آبادیوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنایا، فلسطینی عوام کو نسل کش جنگ کا سامنا ہے، سراج الحق نے مزید کہا کہ ہمارے حکمران امریکا کے خوف میں مبتلا ہو کر اسے خوش کرنے میں مصروف ہیں، اللہ یا امریکا میں سے کسی ایک کی غلامی کا انتخاب کرنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری ایمان کی طاقت سب سے زیادہ مضبوط ہے، ہمیں صلاح الدین ایوبی جیسے رہنما کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں گزشتہ روز ہمارے کارکنان پر تشدد کیا گیا، امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کو شکست ہوگی، کاش آج اسلامی ممالک ایک آواز بنتے، ہمارے حکمران بزدل اور خوف میں مبتلا ہیں، حکمرانوں نے زندہ ممالک کو مردہ قبرستان بنا دیا گیا۔

    تاہم واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں سرینگر ہائی وے پر جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ کی تیاریاں روکنے پر پولیس اور کارکنوں میں شدید جھڑپیں ہوئی تھیں، جس کے نیتجے میں آبپار چوک سے سرینا چوک تک علاقہ میدان جنگ بن گیا تھا۔ پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کرکے کارکنوں کو منتشر کیا تھا۔ خیال رہے کہ روز کی کشیدگی کے بعد جماعت اسلامی کو ڈپلومیٹک ایریاز میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ تاہم امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں غزہ مارچ کے شرکا کو آبپارہ تا یو این آفس تک جانے کی اجازت دی تھی۔

    مارچ شروع ہونے سے قبل ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو فلسطین سے اظہار یکجہتی ریلی کی اجازت دیدی گئی ہے، جماعت اسلامی کے مارچ کے موقع پر اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے، ریڈ زون کی سکیورٹی کے لیے اسلام آباد پولیس، ایف سی، رینجرز کے سیکیورٹی تعینات کیے گئے۔
    انتظامات کی نگرانی کے لیے 4 ایس پیز، 5 ڈی ایس پیز اورمختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز تعینات کیے گئے، اسلام آباد پولیس کے 1000، ایف سی کے 350، رینجرز کے 300 اہلکار تعینات کیے گئے۔

  • امریکی سفارتخانے کی جانب غزہ مارچ کی تیاریاں،جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر گرفتار

    امریکی سفارتخانے کی جانب غزہ مارچ کی تیاریاں،جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر گرفتار

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ21 دن بعد اقوام متحدہ کا اجلاس بلایا گیا،بین الاقوامی ادارے بھی مسلمانوں کے قتل پر خاموش ہیں،

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ غزہ میں ظلم ستم ڈھایا جارہا ہے دنیا خاموش ہے، انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں بھی خاموش ہیں، اسرائیلی جارحیت کا جواب دینا کسی ایک تنظیم کا نہیں بلکہ حکمرانوں کا کام ہے،جماعت اسلامی نے کل امریکہ کے سفارتخانہ کے سامنے غزہ مارچ کا اعلان کیا ہے، اسرائیل کے ظلم اور امریکہ کی اسرائیل کی سرپرستی کیخلاف مظاہرہ کریں گے، آج غزہ کے مظلوم مسلمانوں ہماری طرف دیکھ رہے ہیں،بچوں نے کل غزہ کے بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مظاہرہ کیا، امت مسلمہ جاگ رہی ہے اور غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،

    دوسری جانب ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد نصراللہ رندھاوا کو بھی گرفتار کر لیا ہے،پولیس غزہ مارچ کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے اور ہمارا اسٹیج اور دیگر ساؤنڈ سسٹم اٹھا لیا،جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے غزہ مارچ کی تیاریوں پر ریاستی ادارے دھاوا بول کر کارکنان اور قیادت کو سامان سمیت اغوا کر رہے ہیں۔ یہ دہشت گردی، نگران حکومت کی امریکہ و اسرائیل نوازی بدترین فاشزم ہے۔ پولیس اور انتظامیہ ہوش کے ناخن لے، جماعت اسلامی کو دبانا آسان نہیں ہوگا۔

    امریکہ کے بعد کیا اب اسرائیل نوازی بھی ان کےلیے کوئی قابل شرم بات نہیں رہی؟سراج الحق
    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں غزہ مارچ کی تیاریاں روکنا اور اسلام آباد کے امیر نصراللہ رندھاوا اور تاجر رہنما کاشف چوہدری کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے۔ نگران حکومت اور ادارے کس کو خوش کرنا چاہتے ہیں؟ امریکہ کے بعد کیا اب اسرائیل نوازی بھی ان کےلیے کوئی قابل شرم بات نہیں رہی؟ کارکنان کو فوری رہا کیا جائے

    فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کی مظاہرے کا معاملہ ،سرینا چوک سے پولیس نے جماعت اسلامی کے کارکنان کو گرفتار کر لیا،جماعت اسلامی اسلام آباد کے ترجمان عامر بلوچ کو پولیس نے گرفتار کرلیا، جماعت اسلامی رہنماؤں کے مطابق عامر بلوچ کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ،گرفتاریوں کے بعد جماعت اسلامی کے کارکنان سرینا چوک پر جمع ہو گئے، جماعت اسلامی رہنمامیاں اسلم بھی سرینا چوک پہنچ گئے ،جماعت اسلامی نے سرینا چوک پر احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا،جماعت اسلامی کے کارکنان نے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی، اس موقع پر میاں اسلم کا کہنا تھا کہ غزہ میں قیامت گزر گئی، آٹھ ہزار فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فلسطینیوں پر ظلم کررہے ہیں۔ہم کل کے مارچ کے لیے انتظامات کررہے ہیں ،ہمیں مارا گیا، سڑکوں پر لٹایا گیا،ہمارے کارکن گرفتار کررہے ہیں ،کل ہر پاکستانی غزہ کے مسلمانوں کے لیے آئیں گے ، 25 کروڑ عوام غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔ ہم پر تشدد کیا گیا، ہمارے کیمپ اکھاڑ دیے گئے۔ ہم نے ڈی سی اسلام آباد سے بات کی ہے، وزیر داخلہ سے بات کی ہے.

    واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے 29 اکتوبر کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے تک غزہ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے،مارچ کا آغاز آبپارہ سے کیا جائے گا

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    الاہلی ہسپتال پر حملے کا اسرائیل کا حماس پر الزام،امریکی اخبار نے اسرائیلی جھوٹ کو کیا بے نقاب

    اسرائیلی حملے میں صحافی کے خاندان کی موت

    ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

    وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    میں سوچتی ہوں بچے کو کیسے اور کہاں جنم دوں گی ہر طرف تو بمباری ہو رہی،نیوین

  • اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری،جنگ بندی کی اپیلیں بے سود

    اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری،جنگ بندی کی اپیلیں بے سود

    سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیل کی غزہ پر مسلسل بمباری جاری ہے، 22 دن گزر گئے ، آٹھ ہزار سے زائدغزہ میں اموات ہو چکی ہیں،بچے، خواتین بھی مرنے والوں میں شامل ہیں، اسرائیل بمباری روکنے کا نام نہیں لے رہا، عالمی دنیا احتجاج کر رہی، جنگ بندی کی اپیلیں کر رہی لیکن اسرائیل نے حملے مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں.

    اسرائیل کی زمینی فوج غزہ میں داخل ہو چکی ہے تو وہیں اسرائیلی بحریہ کی بھی غزہ پر بمباری جاری ہے، اسرائیلی حملوں میں مزید تین سو فلسطینی شہید ہو چکے ہیںَ،حملوں میں اقوام متحدہ ریلیف ایجنسی کے اب تک 53 اہلکار مارے جا چکے ہیں،اسرائیلی حملوں میں ایک دن میں اقوام متحدہ ریلیف ایجنسی کے 15 افراد کی موت ہوئی،21 ہزار سے زائد شہری اسرائیلی حملوں میں زخمی ہو چکے ہیں،

    اسرائیلی حملوں کو ناکام بنایا، حماس کا دعویٰ
    حماس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی فوج کا تین طرفہ حملہ ناکام بناتے ہوئے اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا ہے،حماس کے رہنما علی براکہ کا کہنا تھا کہ رات بھر اسرائیلی فوج نے غزہ پر زمینی حملے کے ساتھ ساتھ بمباری بھی کی تاہم حماس نے اسرائیلی حملے کو ناکام بنایا،مقابلے میں دشمن فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، اسرائیلی حملے کے مقابلے میں حماس نے روسی ساختہ ٹینک شکن میزائل اور مقامی تیار کردہ یاسین میزائل استعمال کئے،

    اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رات بھر کی زمینی دراندازی کے دوران اسرائیلی فورسز کے درمیان کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ افواج ‘اب بھی میدان میں ہیں.

    اسرائیلی میڈیا چینل 14 سے بات کرتے ہوئے، ایک فوجی تجزیہ کار نے کہا کہ "بظاہر غزہ میں پہلا فیلڈ ٹیسٹ مایوس کن تھا۔ نیتن یاہو حکومت جوئے کی میز پر فوجیوں کی جانوں پر شرط لگا رہی ہے،

    گزشتہ شب اسرائیل نے غزہ پر حملہ کرتے ہوئے سب سے پہلے غزہ کو بڑی حد تک دنیا سے کاٹ دیا گیا۔ اس کے بعد اب تک کی شدید ترین بمباری شروع ہو ئی،اس کے بعد اسرائیلی فوج نے یقینی طور پر زمینی کارروائی کا آغاز کیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے رات اعلان کیا کہ لینڈ فورسز ایک فعال کردار ادا کریں گی اور اندر بھرپور خدمات انجام دیں گی، اسرائیلی ذرائع نے فوجیوں سے بھرے ٹرکوں کے بارڈر کی طرف جانے کے بارے میں لکھا اور موساد نے پیغامات اور تصاویر بھی شائع کیں، جن میں انہوں نے واضح طور پر کہا کہ غزہ کے اندر ٹینک ڈیوٹی پر ہیں۔ اور پھر علاقے سے مختلف اطلاعات آنا شروع ہو گئیں۔ اطلاعات موصول ہوئیں کہ اسرائیلی ٹینک جن کی تعداد 1 سے 30 تک تھی، تباہ ہو گئے۔

    حماس کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیل ایک جال میں پھنس گیا، ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد بہت زیادہ تھی، اور یہاں تک کہ اس کے کچھ فوجی پکڑے بھی گئے۔حماس کے رہنماؤں نے بھی ان کی تصدیق کرتے ہوئے پیغامات شائع کی،الجزیرہ اور اے ایف پی غزہ سے مسلسل براہ راست نشریات کر سکتے ہیں لیکن بجلی نہ ہونے کی وجہ سے وہ نہیں کر پا رہے، القسام بریگیڈز نے بار بار زمینی، سمندری اور فضائی بمباری کے باوجود سرحد پار پیش قدمی کی کوشش کرنے والی اسرائیلی قابض افواج کو پسپا کردیا ہے

    فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف نیویارک میں احتجاجی مظاہرہ
    فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف نیویارک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، نیویار کے گرینڈ سنٹر ل سٹیشن کو مظاہرین نے بند کر دیا ، سینکڑوں شہری گرینڈ سنٹرل سٹیشن کے پاس جمع ہوئے اور اسرائیلی بربریت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج جیوش وائس فار پیس نے کیا، مظاہرین نے احتجاج کے دوران کالے رنگ کی ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں، مظاہرین نے جنگ بند ی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ کو بند کیا جائے، مظاہرین نے فلسطین کی آزادی کے لئے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے مزید ہتھیار نہیں، مزید جنگ نہیں کےنعرے بھی لگائے،

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں جنگ بندی کے حوالہ سے قراردادمنظور
    دوسری جانب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں جنگ بندی کے حوالہ سے قراردادمنظور کر لی گئی،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں اردن نے 22 عرب ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے جنگ بندی کی قراردادپیش کی،قرار داد کے حق میں 195 میں سے 120 ووٹ حق میں آئے، اراکین نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا،فرانس نے بھی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، اسرائیل، امریکا،آسٹریا سمیت 14 اراکین نے قرارداد کی مخالفت کی، جرمنی، برطانیہ، اٹلی سمیت 45 اراکین غیر حاضر تھے،

    جنرل اسمبلی میں جنگ بندی قرارداد منظور ہونے پر اسرائیل سیخ پا
    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں غزہ میں جنگ بندی کے حوالہ سے قرار داد منظور ہوئی ، اس قرارداد میں حماس کا ذکر نہیں تھا جس پر اسرائیل سیخ پا ہو گیا، اسرائیل نے جنگ بندی کی قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے دوبارہ دھمکیاں دیں، اسرائیلی مندوب گیلاد ایردن کا کہنا تھا کہ آج کا دن اقوام متحدہ کے لئے ایک بدنما دھبہ ہے،اقوام متحدہ کی کوئی قانونی حیثیت باقی نہیں رہی، اسرائیل حماس کے خلاف ہر حد تک جائے گا اور ہم اپنا دفاع جاری رکھیں گے،جنرل اسمبلی اجلاس میں امریکی نمائندے نے بھی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد میں سا ت اکتوبر کے حماس کے حملے کا جہاں ذکر نہیں وہیں یرغمالی کا لفظ بھی قرارداد سے غائب ہے،

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے، اسرائیلی فوج غزہ کے عام شہریوں پر حملے کر رہی ہے، اسرائیل غزہ پر حملے فی الفور بند کرے .اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خوراک،امداد پہنچائی جائے،

    ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

    وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    الاہلی ہسپتال پر حملے کا اسرائیل کا حماس پر الزام،امریکی اخبار نے اسرائیلی جھوٹ کو کیا بے نقاب

    اسرائیلی حملے میں صحافی کے خاندان کی موت

  • غزہ  پر اسرائیل کا بڑا حملہ؛ دنیا سے رابطہ مکمل کٹ گیا

    غزہ پر اسرائیل کا بڑا حملہ؛ دنیا سے رابطہ مکمل کٹ گیا

    غزہ میں اسرائیلی زمینی افواج کی کارروائیوں میں توسیع کی گئی ہے اور اطلاعات ہیں کہ غزہ پر اسرائیل نے بہت بڑا حملہ کیا ہے جبکہ دنیا سے مکمل طور پر رابطہ کٹ آوٹ ہونے کی وجہ سے صحیح معلومات نہیں مل پارہی ہیں، الجزیرہ کے مطابق ان کے نمائندہ خصوصی طارق ابو عزوم غزہ میں خان یونس سے سیٹلائٹ کے ذریعے وقفے وقفے سے براہ راست نشریات بھیجنے کے قابل ہیں، لیکن الجزیرہ کا نیوز ڈیسک بمباری سے متاثرہ علاقے میں تقریبا مواصلاتی بلیک آؤٹ کی وجہ سے ان سے براہ راست رابطہ کرنے سے قاصر ہے۔

    الجزیرہ لکھتا ہے کہ اس وقت زمینی اور فضائی آپریشن جاری ہے اور بڑے پیمانے پر بمباری کی جارہی ہے لہذا غزہ کی پٹی اس وقت جو کچھ دیکھ رہی ہے وہ بڑے پیمانے پر بگاڑ ہے۔ ہم 2.3 ملین سے زیادہ فلسطینیوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں جو اب دنیا سے الگ تھلگ ہیں۔ وہ اپنے رشتہ داروں یا ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے سے قاصر ہیں۔ اب ہم غزہ میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ بہت غیر متوقع ہے اور صورتحال ایک نظر میں بدل سکتی ہے۔ براہ مہربانی دوستو، اگر آپ ہمیں سن سکتے ہیں، تو ہم ابھی نیوز ڈیسک کے ساتھ کسی بھی قسم کا رابطہ کیے بغیر بات کر رہے ہیں اور صرف ان کے بات چیت کا انتظار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. ہمارے پاس کسی بھی قسم کے فون رابطے نہیں ہیں – ہم کسی بھی وقت یہ [کنکشن] کھو سکتے ہیں۔


    پی آئی اے کے لیے 8 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری
    جبکہ زمین پر جو کچھ ہو رہا ہے اسے 23 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کے لیے اجتماعی سزا سمجھا جاتا ہے۔ غزہ کی پٹی اس وقت دنیا سے مکمل طور پر الگ تھلگ ہے جبکہ اسرائیل نے غزہ پر اپنی بمباری تیز کر دی ہے جس کے نتیجے میں مواصلاتی بلیک آؤٹ ہو گیا ہے جبکہ محصور علاقے میں زمینی کارروائیوں کو وسعت دینے کا عہد کیا گیا ہے۔ یہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے رکن ممالک تنازعے کے حل پر ووٹنگ کا انتظار کر رہے ہیں۔

  • مسلم فوجوں کی ذمہ داری ہے غزہ کو بچانے کےلئے آگے بڑھے،سراج الحق

    مسلم فوجوں کی ذمہ داری ہے غزہ کو بچانے کےلئے آگے بڑھے،سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں نماز جمعہ کے بعد فلسطین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان بچوں نے فلسطینیوں کو پیغام دیا کہ کس طرح وہ فلسطینی بچوں کے ساتھ ہیں۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ بیس دن ہو گئے چھ ہزار سے زائد بم غزہ پر گرائے گئے،بمباری سے بچوں کے بستے، پانی کی بوتلیں، اور ان کے والدین کو خون میں نہلایا گیا۔ اسرائیلی دہشت گردی پر دنیا سو رہی ہے اقوام متحدہ کے تحت انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہے اس لئے سو رہی کیونکہ مسلمان ہیں، مسلمانوں کا خون بہانا گھروں کو جلانا اور کھلونوں کو جلانا ظالم اسرائیل جائز سمجھ رہے ہیں ،دنیا نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہے امریکہ نے اسرائیل کو قتل عام کا لائسنس دیا ہے،مسلم امہ مسلم فوجوں کی ذمہ داری ہے غزہ کو بچانے کےلئے آگے بڑھے،بیانات یا قرار دادیں پاس کرنے سے اسرائیلی ٹینکوں یا توپوں کے گولوں کا رخ نہیں موڑ سکتے،

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ اگر غیرت ہے تو چوہتر لاکھ افواج سے یہی تقاضا کرتے ہیں امریکہ برطانیہ جاپان اگر اسرائیلی ریاست میں آگے بڑھ سکتے تو پاکستانی فوج کیوں آگے نہیں بڑھ سکتی ،مسلمانوں کے حکمران اپنی ذمہ داری پوری کریں سب مل کر عالمی سطح پر فلسطین و غزہ کے بچائو کےلیے اقدامات کریں، غزہ کو دوبارہ آباد کرنے کےلئے اقدامات کریں،اسرائیلی فوج نے کھانا بجلی ادویات کی سہولیات ختم کر دی ہیں،ڈاکٹروں کے گھروں کو جلایا گیا صحافیوں کوشہید کیاگیا ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے،لاہور کی مائوں بہنوں بیٹیوں کو شاباش دیتا ہوں فلسطینی پرچم کے ساتھ یکجہتی کےلئے جمع ہیں ،بچوں نے اپنی جیب خرچ فلسطینیوں کےلئے دیا۔آپ نے مائوں کے ساتھ آج اعلان کیا ہم فلسطینی بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،فلسطینی بچے آگ میں جل رہے ہیں اس آگ کو بجھانا انسانیت کا تقاضا ہے،دنیا آخری فلسطینی کی شہادت تک انتظار کررہی ہے انسانیت دم توڑ جائے آخری ہچکی بھی ختم ہوجائے تو ہم نے فلسطینیوں کو اکیلا نہیں چھوڑنا ہے،ہم قبلہ اول کے پاسپان ہیں 29 اکتوبرکو اسلام آباد امریکی سفارت خانے کے سامنے غزہ مارچ کررہے ہیں،

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    الاہلی ہسپتال پر حملے کا اسرائیل کا حماس پر الزام،امریکی اخبار نے اسرائیلی جھوٹ کو کیا بے نقاب

    اسرائیلی حملے میں صحافی کے خاندان کی موت

    ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

    وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    میں سوچتی ہوں بچے کو کیسے اور کہاں جنم دوں گی ہر طرف تو بمباری ہو رہی،نیوین

  • حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا اس کے کئی اسباب موجود تھے،حافظ نعیم

    حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا اس کے کئی اسباب موجود تھے،حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر باضمیر انسان اسرائیل اور امریکا کے مظالم دیکھ رہا ہے، غزہ میں پانی بند ہے بجلی بند ہے محاصرہ کیا گیا ہے،

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیلی دباؤ پر آدھا سچ کہا،اقوام متحدہ نے عراق ، ویتنام، افغانستان کے مسائل بھی حل نہیں کیے، غزہ میں انسانی المیہ شروع ہو چکا ہے بیماریاں پھوٹ رہی ہیں,حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا اس کے کئی اسباب موجود تھے،حماس کو خبر ملی تھی کہ اسرائیل بڑا حملہ کرنے والا ہے، 76سالوں سے اسرائیل حملےکررہا ہے، عورتوں کے ساتھ بدتمیزی کررہا ہے، اسرائیل مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھنے نہیں دیتا، ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی جوان جیل میں ہیں، ہر سال کم از کم 100 فلسطینی بچے اسرائیل قتل کردیتا ہے،

    حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ گنتی کے چند ممالک کو چھوڑ کر کسی کی حمایت کھل کر سامنے نہیں آرہی، فلسطین کا مسئلہ عرب و عجم کا معاملہ نہیں، یہ نظریہ کا معاملہ ہے، ہم اگر وہاں جاکر لڑ نہیں سکتے تو کم از کم حماس کے مجاہدین کے ساتھ تو کھڑے ہوسکتے ہیں، ہم انکی حوصلہ افزائی کے لیے آئے ہیں،جہاں سے یہ صیہونی آئے ہیں بہتر ہے کہ وہی چلیں جائیں، ورنہ انکا حال وہی ہونا ہے جو حماس نے کیا ہے، تمام ممالک کو کھڑے ہونا چاہیے، ایک ہوکر اسرائیل کے سامنے یہ کہنا ہے کہ اسرائیل تم فلسطین پر مزید دہشت گردی نہیں کرسکتے،

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    الاہلی ہسپتال پر حملے کا اسرائیل کا حماس پر الزام،امریکی اخبار نے اسرائیلی جھوٹ کو کیا بے نقاب

    اسرائیلی حملے میں صحافی کے خاندان کی موت

    ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

    وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    میں سوچتی ہوں بچے کو کیسے اور کہاں جنم دوں گی ہر طرف تو بمباری ہو رہی،نیوین

  • غزہ میں 50 ہزار حاملہ خواتین،خوراک،ادویات کی کمی کا شکار

    غزہ میں 50 ہزار حاملہ خواتین،خوراک،ادویات کی کمی کا شکار

    سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیل کی غزہ پر بمباری مسلسل جاری ہے، اسرائیلی حملوں میں سات ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 19 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں،مرنیوالوں میں تین ہزار سے زائد بچے اور 1700 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں،

    اسرائیلی بمباری سے عمارتیں ملیا میٹ ہو چکی ہیں، ہزاروں افراد ملبے تلے دبے ہیں جن کو نکالنے کا کام جاری ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق دو ہزار کے قریب شہری لاپتہ ہیں، امکان ہے وہ ملبے تلے دبے ہوں گے.اسرائیل نے فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، گزشتہ شب حملوں میں مزید 21 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا،غزہ کے الزیتون محلے میں چار منزلہ مکان پر بمباری سے 10 افراد کی موت ہوئی،خان یونس مہاجر کیمپ میں گھر پر بمباری سے تین شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے،

    اسرائیل جنگ بندی کریگا تو اسرائیلی شہری رہا کریں گے، حماس
    حماس نے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کو غزہ کے ساتھ جنگ بندی کے لئے مشروط کر دیا،خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں حماس کا وفد موجود ہے، وفد میں شامل ابو حامد کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کو اسوقت تک رہا نہیں کیا جا سکتا جب تک اسرائیل جنگ بندی نہ کرے،اسرائیلی شہریوں کو مختلف گروپس لے کر آئے ہیں، سب اسرائیلی شہریوں کو ڈھونڈنے میں بھی وقت لگے گا

    حماس کا ایک وفد 26 اکتوبر کو روسی دارالحکومت ماسکو پہنچا تھا، ابو حامد کا کہنا 200 سے زائد اسرائیلی شہریوں کو پکڑا گیا ہے جن میں فوجی بھی شامل ہیں،اسرائیلی شہری غزہ میں مختلف مقامات پر قید ہیں، ہمیں انکو تلاش کرنا ہے اسکے بعد رہائی ہو گی،اگر بمباری جاری رہی تو تلاش نہیں ہو سکتی، قیدیوں کی تلاش کے لئے امن کی ضرورت ہے،ابو حامد نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اسرائیلی بمباری سے اب تک 50 قیدی جو اسرائیلی شہری تھے ہلاک ہو چکے ہیں، اگر اسرائیل نے بمباری نہ روکی تو دیگر کی ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے،حماس نے اب تک چار قیدیوں کو رہا کیا ہے،

    تل ابیب اور دیگر شہروں پر حماس کے راکٹ حملے
    دوسری جانب اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور دیگر شہروں پر حماس نے راکٹ حملے کیے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے پہلی بارمسلسل تین دن تک کئی بار تل ابیب کو نشانہ بنایاہے،حماس کے حملوں سے تل ابیب، یافا اور دیگر اسرائیلی شہروں میں تباہی ہوئی، حماس نے حملے اسوقت کئے جب اسرائیل عسکری کونسل کا اجلاس جاری تھا، حملوں کی وجہ سے اجلاس کو تھوڑی دیر کے لئے روکنا پڑا،القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر تازہ حملے اسرائیلی بمباری کا جواب ہیں.

    اسرائیلی بمباری سے ایک طرف اموات ہیں تو دوسری طرف جو لوگ زندہ ہیں انکی زندگیاں بھی اجیرن بن چکی ہیں، خوراک، پانی کی قلت،ادویات کی کمی بڑے مسائل ہیں تو وہیں کسی بھی وقت اسرائیلی بمباری کا خطرہ بھی سر پر منڈلاتا رہتا ہے،لاکھوں لوگ کیمپوں میں زندگی گزار رہے ہیں، ان میں خواتین، بوڑھے بچے سب شامل ہیں، ریلیف کیمپوں میں خواتین کی حالت بارے الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گہا ہے کہ خواتین زیادہ پریشان ہیں، غزہ میں 50 ہزار سے زائد حاملہ خواتین ہیں جنہیں علاج، خوراک کی سہولیات میسر نہیں،حاملہ خواتین زیادہ تکلیف اور خوف میں رہتی ہیں، گھر ملیامیٹ ہو چکے ، ریلیف کیمپوں میں انکو وہ سہولیات نہیں مل رہیں جو ملنی چاہئے،33 سالہ خاتون نیوین الباری جو حاملہ ہیں اور ماں بننے والی ہیں، وہ شدید پریشان ہیں، مسلسل بمباری کی وجہ سے وہ خوفزدہ ہیں کہ انکے بچے کا کیا بنے گا، انکی کمر اور پیٹ میں درد رہتا ہے مگر کوئی انکا علاج کروانے والا نہیں، وہ کیمپ میں رہ کر کسی کو بتا بھی نہیں سکتیں،نیوین کا کہنا ہے کہ میں صرف اس امید سے جی رہی ہوں کہ میرا بچہ محفوظ رہے،نیوین کے مطابق اسے ہائی بلڈ پریشر اور شوگر ہے تاہم یہاں اسے ادویات نہیں مل رہیں.اسرائیلی حملوں سے قبل وہ باقاعدگی کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس جاتی تھیں اور اپنا علاج کروا رہی تھیں لیکن اب تو اپنے خاندان سے بھی کوئی رابطہ نہیں ہے، خاندان کے باقی افراد کہاں ہیں کس حال میں ہیں وہ کچھ نہیں جانتی،

    میں سوچتی ہوں بچے کو کیسے اور کہاں جنم دوں گی ہر طرف تو بمباری ہو رہی،نیوین
    غزہ کے ریلیف کیمپ میں زندگی گزارے والی نیوین کہتی ہیں کہ میں سوچتی ہوں بچے کو کیسے اور کہاں جنم دوں گی، کسی بھی وقت اور کہیں بھی بمباری ہو رہی ہے، کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں،ہمیں نہیں معلوم کب کہاں بم گرے اور سب کچھ ملیا میٹ ہو جائے،میں یقینی بنانے کی کوشش کروں گی کہ میں اور میرا بچہ محفوظ رہے،

    الجزیرہ کے مطابق نیوین اکیلی اس مسئلے کا شکار نہیں بلکہ جنگ زدہ علاقوں میں 50 ہزار حاملہ خواتین ہیں، کئی ایسی ہیں جو حمل کے آخری ماہ میں ہیں اور انکا باقاعدگی سے معائنہ بھی نہیں کیا جا رہا، اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے مطابق تقریبا 50 ہزار حاملہ خواتین علاج معالجہ اور خوراک کی کمی کا شکار ہیں،

    نیوین کا کہنا ہے کہ زخمیوں لاشوں کو دیکھتی ہوں تو خوفزدہ ہو جاتی ہوں، روز دعا کرتی ہوں کہ جنگ ختم ہو جائے تا کہ میرے دنیا میں آنے والے بچے کو میزائل حملوں سے بچایا جا سکے،خان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس کے شعبہ امراض نسواں کے میڈیکل کنسلٹنٹ ولید ابو حاتب کے مطابق نقل مکانی کی وجہ سے صحت کے مراکز تک رسائی بہت مشکل ہو گئی ہے،

    ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

    وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    الاہلی ہسپتال پر حملے کا اسرائیل کا حماس پر الزام،امریکی اخبار نے اسرائیلی جھوٹ کو کیا بے نقاب

    اسرائیلی حملے میں صحافی کے خاندان کی موت

  • اسرائیلی حملے میں صحافی کے خاندان کی موت

    اسرائیلی حملے میں صحافی کے خاندان کی موت

    سات اکتوبر کر حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیل کی غزہ پر مسلسل بمباری جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے آٹھ سو کے قریب شہریوں کی موت ہو ئی ہے، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے الجزیرہ ٹی وی کے بیوروچیف کا خاندان بھی چل بسا، وائل الدوحاح کا خاندان غزہ میں مقیم تھا،اسرائیلی بمباری سے صحافی کی بیوی، بیٹا اور بیٹی شہید ہو گئے، الجزیرہ چینل کے نمائندے کا خاندان النصیریہ کے پناہ گزین کیمپ میں موجود تھا،صحافی کی شہیدبیٹی کو گود میں اٹھائے ہسپتال سے نکلنے او ر بیٹے کی لا ش کو دیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں

    دوسری جانب حماس ے اسرائیلی شہر ایلات میں اسرائیلی فوجی کیمپ پر حملے کئے ہیںَ، حماس کے القسام بریگیڈ کی جانب سے راکٹ کے ذریعے غزہ سے 220 کلو میٹر دور واقع ایلات میں اسرائیل کی فوجی چھاؤنی کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا

    امریکی ایوان نمائندگان نے حماس کیخلاف جنگ میں اسرائیل کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کرلی ہے، اسرائیل کے حق میں امریکی ایوان نمائندگان میں 10 ڈیموکریٹس کے علاوہ تمام ارکان نے ووٹ دیا، پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل حماس اور دیگر مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے شروع کی گئی جنگ میں اپنا دفاع کر رہا ہے اس لیے اسرائیل کےساتھ کھڑے ہیں، امریکی صدر جوبائیڈن، امریکی وزیر دفاع، امریکی سیکرٹری خارجہ اسرائیل سے یکجہتی کے لئے اسرائیل کا دورہ بھی کر چکے ہیں،

    دنیا حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ کو لے کر جنگ بندی پر زور دے رہی ہے تا ہم اسرائیل مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہے، اسرائیل نے ایک بار پھر فلسطینیوں کو غزہ خالی کرنے کی دھمکی دی ہے،اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بیان میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ غزہ پر زمینی حملے کا وقت اتفاق رائے سے طے کیا جائے گا یرغمالیوں کو واپس لانے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں

    دوسری جانب اقوام متحدہ، امریکا اور کینیڈا نے اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ محصور پٹی غزہ میں خوراک، پانی، ادویات اور بجلی کی کمی سے متاثرہ شہریوں تک امداد کی محفوظ ترسیل کی اجازت دی جا سکے

    اسرائیل ،حماس جنگ، پاکستان کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی کارروائیاں وسیع اور زیادہ خطرناک تنازع کی صورت اختیار کر سکتی ہیں،اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہےپاکستان فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، صورتحال کے ذمہ دار وہی لوگ ہیں جو اس تنازع کو بڑھاوا دے رہے ہیں،

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    ہسپتال پر بمباری،فلسطینی صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ