Baaghi TV

Tag: فرانس

  • فرانس کے اسکول میں چاقو حملہ ، ایک طالبعلم ہلاک

    فرانس کے اسکول میں چاقو حملہ ، ایک طالبعلم ہلاک

    فرانس کے ایک اسکول میں چاقو حملے کے نتیجے میں ایک طالبعلم ہلاک ہو گیا۔

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، تاہم زخمی طالبعلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ اسکول کی حدود میں ہوا، جب ایک مشتبہ حملہ آور نے اچانک ایک طالبعلم پر چاقو سے وار کیے۔حملے کے بعد فرانسیسی حکام نے حملہ آور کو موقع پر گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حملے کی وجوہات اور حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

    دوسری طرف فرانسیسی صدر اور وزیرِ تعلیم نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے تعزیت کی ہے۔ صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ یہ ہمارے تعلیمی اداروں کی سلامتی کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ ایسے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں۔‘‘اس واقعے نے ملک میں اسکولوں کی سیکورٹی اور نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے پرتشدد رویوں پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

    پہلگام بہانہ، بھارتی فورسزکانام نہاد آپریشن،1500سےزائد کشمیری گرفتار

    دوہرا معیار ایک گورکھ دھندہ .تحریر :عائشہ اسحاق

    پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ جہلم جیل سے رہا

    بھارت سے کشیدگی، پاکستان سفارتی برادری کو اعتماد میں لے گا

    سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ

  • فرانس میں روسی قونصل خانے پر  حملہ

    فرانس میں روسی قونصل خانے پر حملہ

    فرانس کے جنوبی شہر مارسیلی میں واقع روسی قونصل خانے پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ قونصل خانے کے احاطے میں دھماکہ خیز مواد سے بھری 3 بوتلیں پھینکی گئیں جن میں سے 2 دھماکے سے پھٹ گئیں۔ یہ بوتلیں قونصل خانے کے باغیچے میں گریں اور ماہرین ان کے مواد کا تجزیہ کر رہے ہیں۔ اس واقعے کے بعد قونصل خانے کے عملے کو کچھ دیر کے لیے عمارت کے اندر ہی رہنے کی ہدایت کی گئی اور اس دوران بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کا معائنہ کیا.تاہم اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    دوسری جانب روس نے اس حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے فرانس سے سکیورٹی اقدامات کے حوالے سے وضاحت طلب کی ہے۔روس کی سرکاری نیوز ایجنسی تاس کے مطابق روسی حکام نے فرانس سے مکمل تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ مارسیلی میں روسی قونصل خانے کے احاطے میں ہونے والے دھماکے میں دہشت گردی کے تمام آثار موجود ہیں۔

    فرانسیسی حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم اس حملے کے پس پردہ مقاصد اور ملزمان کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔فرانسیسی حکومت کی جانب سے بھی اس حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

    ”شالا وسدا روے پنجاب ” رونقوں کا میلہ ہارس اینڈ کیٹل شو2025 ، اختتام پذیر

    ضلع خیبر کے علاقے باغ میں 10 خوارج جہنم واصل

  • فرانس میں پرتشدد حملے، اسکول بیگز میں چھپائے چاقو، دیگر ہتھیاروں تلاش  کیے جائیں گے

    فرانس میں پرتشدد حملے، اسکول بیگز میں چھپائے چاقو، دیگر ہتھیاروں تلاش کیے جائیں گے

    Huفرانس میں پرتشدد حملوں میں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے اسکولوں اور اس آس پاس بیگز میں چھپائے گئے چاقو اور دیگر ہتھیاروں کی تلاش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات فرانس کی وزیر تعلیم نے ایلزبتھ بورن نے ’بی ایف ایم ٹی وی‘ کو بتائی، مزید کہا کہ یہ تلاش موسم بہار میں لینا شروع ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ ہم پرفیکٹ، پراسیکیوٹر اور تعلیمی ادروں کے نمائندے کے ساتھ مل کر اسکولوں کے داخلی راستوں پر باقاعدہ بیگ کی تلاشی لی جائے۔ تلاشی کا عمل پولیس کی جانب سے کیا جائے گا، کیونکہ ٹیچرز اور اسکول کے عملہ طلبہ کی تلاشی لینے کا مجاز نہیں ہے۔ایلزبتھ بورن نے بتایا کہ چاقو کے بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے یہ نئی پالیسی تشکیل دی گئیہ ے۔

    وزیر تعلیم نے کہا کہ وہ ایک اصول میں تبدیلی کی بھی کوشش کریں گی جس کے ذریعے اسکول میں بلیڈ نما ہتھیار کے ساتھ پائے جانے والے کسی بھی طالب علم کو خود بخود انضباطی کونسل کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔اس طرح کا کوئی بھی معاملہ بغیر کسی استثنی کے استغاثہ کو بھی متحرک کرے گا۔فی الحال، ایسا طریقہ کار اسکولوں کے سربراہان کی صوابدید پر ہے، رواں ماہ کے اوائل میں ایک 17 سالہ ہائی اسکول کا طالب علم پیرس کے جنوب مغربی مضافاتی علاقے بیگنیو میں واقع اسکول میں چاقو کے وار سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔

    کرم میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر انتظامی افسران کے تبادلے

    عوام پاکستان سوچ اور فکر کی جماعت ہے،شاہد خاقان عباسی

    چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی، کھرا سچ میں لائیو کالر کرکٹ ٹیم پر برس پڑے

    کراچی: خونی ڈمپر و ٹینکر مافیا کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی کےطلباء کے ساتھ نشست

    نرگس فخری کی بوائے فرینڈ کیساتھ خاموشی سے شادی ؟تصاویر وائرل

  • توہین آمیز خاکے شائع کرنیوالے اخبار کے سابق دفتر پر حملہ،پاکستانی کو ملی سزا

    توہین آمیز خاکے شائع کرنیوالے اخبار کے سابق دفتر پر حملہ،پاکستانی کو ملی سزا

    فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کے سابق دفتر کے سامنے دو افراد پر قاتلانہ حملے میں ملوث پاکستانی شہری کو عدالت نے 30 سال قید کی سزا سنادی۔

    یہ واقعہ 2020 میں پیش آیا جب ، ظہیر محمود، نے پیرس میں چارلی ہیبڈو کے سابق دفتر کے باہر دو افراد پر خنجر سے حملہ کیا۔ اس حملے کے پیچھے اس کا خیال تھا کہ اخبار کا دفتر ابھی بھی اس مقام پر موجود ہے، حالانکہ حقیقت میں یہ دفتر وہاں سے منتقل ہوچکا تھا۔پیرس کی عدالت نے اس حملے کو "اقدام قتل” کے جرم کے طور پر قرار دیتے ہوئے مجرم کو 30 سال کی قید کی سزا سنائی۔ ظہیر محمود پاکستانی دیہی علاقے کا رہائشی ہے اور 2019 میں غیر قانونی طور پر فرانس پہنچا تھا۔

    عدالت کے فیصلے کے مطابق، ظہیر نے اپنا حملہ کرنے کے لیے اس بات پر یقین رکھا کہ چارلی ہیبڈو کا دفتر ابھی بھی اسی مقام پر موجود ہے اور اس نے اس حملے کے ذریعے اپنے خیالات اور رد عمل کو ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی۔

    چارلی ہیبڈو نے 2015 میں توہین آمیز خاکے شائع کیے تھے، جس پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں شدید ردعمل سامنے آیا تھا، اسی سال اس کے دفتر پر القاعدہ سے وابستہ حملہ آوروں نے حملہ کیا تھا، جس میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ فرانسیسی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اسے سزا کے ساتھ ساتھ فرانس میں دوبارہ داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

    بھارتی ساختہ موبائل فونز،آلات پاکستان کی سائبر سکیورٹی کیلئے بڑا خطرہ بن گئے

    قدیم چولستان : سرائیکی تہذیب کے منفرد رنگ

  • فٹنس ایپ نے فرانس کی خفیہ نیوکلیئر آبدوز   کی حساس معلومات افشا کر دیں

    فٹنس ایپ نے فرانس کی خفیہ نیوکلیئر آبدوز کی حساس معلومات افشا کر دیں

    پیرس: فرانس کی سب سے خفیہ نیوکلیئر آبدوز کی ایک فٹنس ایپ اسٹراوا (Strava) کے استعمال نے حساس معلومات کو افشا کر دیا۔

    باغی ٹی وی: اسٹراوا ایپ، جو صارفین کو اپنی فٹنس سرگرمیاں آن لائن شیئر کرنے کی اجازت دیتی ہے، نے غلطی سے فرانس کے Brest Harbor میں موجود خفیہ آبدوز بیس کا مقام اورعملے کے افراد کی سرگرمیاں ظاہر کر دیں ان آبدوزوں میں ہرایک پر16 ایٹمی میزائل نصب ہیں، جن کی تباہ کن طاقت ہیروشیما پر گرائے گئے بم سے ہزار گنا زیادہ ہے.

    عملے کی لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ فرانسیسی جوہری آبدوز کے افسران اور عملے نے اپنی فٹنس سرگرمیاں اسٹراوا پر ریکارڈ کیں، جس سے ان کی شناخت، مقام اور یہاں تک کہ گشت کے شیڈول تک کا پتہ چل گیا اس سے حساس ڈیٹا روسی ایجنسیوں تک پہنچنے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

    سیاست دانوں کے غلط رویوں سے آج پارلیمان بے معنی ہو گئی ،مولانا فضل الرحمان

    اسٹراوا استعمال کرنے والے 450 فوجی اہلکاروں میں زیادہ تر نے اپنی اصل شناخت ظاہر کی اور اپنی پروفائلز کو عوامی رکھا،آبدوز کے گشت کے نظام الاوقات اور مقامات جیسے خفیہ معلومات لیک ہو گئیں،بیس پر موبائل اور اسمارٹ واچز پر پابندی کے باوجود اسٹراوا ایپ کا استعمال جاری رہاافسران نے واپسی کے بعد فٹنس ایپ پر چیٹ میں اپنی سرگرمیاں شیئر کیں، جنہیں پوری دنیا دیکھ سکتی تھی۔

    لاس اینجلس آگ بابا وانگا کی 2025 کے حوالے سے تباہ کن پیشگوئیوں کا آغاز ہے؟
    یہ لیک نہ صرف فرانسیسی فوج کے لیے شرمندگی کا باعث بنی بلکہ بین الاقوامی سیکیورٹی کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہے، ’اسٹراوا‘ کی انویسٹی گیشن سے یہ بھی معلوم ہوا کہ امریکی اور روسی صدور کے باڈی گارڈز بھی یہی ایپ استعمال کرتے ہیں، جس سے ان صدور کی نقل و حرکت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

    لاس اینجلس آگ بابا وانگا کی 2025 کے حوالے سے تباہ کن پیشگوئیوں کا آغاز ہے؟

    فرانسیسی حکام نےسخت اقدامات کا اعلان کیا ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے ماہرین کا کہنا ہے کہ حساس مقامات پر تھرڈ پارٹی ایپلی کیشنز پر پابندی اور سخت چیکزکو یقینی بنایا جائے گا، یہ واقعہ سیکیورٹی اور ٹیکنالوجی کے بے تحاشا انحصار کے خطرات کو واضح کرتا ہے، جو ناصرف قومی بلکہ عالمی سطح پر خطرناک نتائج کا سبب بن سکتا ہے۔

    امریکا کے گہرے اور پراسرار پہاڑ جہاں آدم خور بونوں کا بسیرا ہے

  • فرانس میں گستاخانہ خاکے ، ملزمان کو16 سال قید کی سزا

    فرانس میں گستاخانہ خاکے ، ملزمان کو16 سال قید کی سزا

    فرانس کی ایک عدالت نے اسکول میں حضور اکرم ﷺ کے شان میں گستاخی کے الزام میں قتل کیے گئے استاد کی گستاخی پر ’مہم‘ چلانے کے الزام میں 8 افراد کو ایک سے 16 سال تک قید کی سزا سنا دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ عدالت نے جن افراد کو سزائیں دی ہیں، ان میں ایک طالب علم کے والد بھی شامل ہیں، جن پر الزام تھا کہ انہوں نے جھوٹی پوسٹ کے ذریعے مڈل اسکول کے استاد کو نشانہ بنانے والی سوشل میڈیا پوسٹوں کی ایک لہر کو جنم دیا۔اکتوبر 2020 میں طلبہ کو گستاخانہ دکھانے کے واقعے کے چند روز بعد ایک شخص نے 47 سالہ استاد سیموئل پیٹی کا سر قلم کردیا تھا، جسے پولیس نے جائے وقوع پر ہی گولی مار کر قتل کردیا تھا۔براڈکاسٹر ’فرانس انفو‘ کے مطابق عدالت نے براہیم چنینا کو مجرمانہ دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعلق کے جرم میں 13 سال قید کی سزا سنائی۔براہیم چنینا پر الزام تھا کہ اس نے ایسی ویڈیوز شائع کیں، جن میں مذکورہ استاد پر ان کی بیٹی کو کلاس کے بارے میں شکایت کرنے پر نظم و ضبط کے تحت سزا دینے کا جھوٹا الزام لگایا تھا۔رپورٹ کے مطابق ایک اسلامی تنظیم کے بانی عبد الحکیم سیفروئی کو 15 سال قید کی سزا دی گئی، براہیم چنینا اور عبد الحکیم دونوں کو استاد سیموئل پیٹی کے خلاف نفرت بھڑکانے کا قصوروار پایا گیا۔ عبد الحکیم سیفریوئی کے وکیل نے بتایا کہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔براڈکاسٹر فرانس انفو نے رپورٹ کیا کہ سیموئل پیٹی کو ہلاک کرنے والے عبداللہ انزوروف کے 2 ساتھیوں نعیم بوداؤد اور عظیم ایپسرخانوف کو دہشت گردی کرکے قتل میں ملوث ہونے پر 16 سال قید کی سزا سنا دی گئی، تاہم دونوں نے اس الزام کو مسترد کردیا۔گزشتہ برس ایک عدالت نے براہیم چنینا کی بیٹی اور 5 دیگر نوجوانوں کو ایک سوچی سمجھی سازش میں حصہ لینے اور گھات لگا کر حملہ کرنے میں مدد کرنے کا قصوروار پایا تھا۔رپورٹ کے مطابق براہیم چنینا کی بیٹی کو جھوٹے الزامات اور تہمت آمیز تبصرے کرنے کی سزا سنائی گئی کہ وہ اس وقت کلاس میں موجود نہیں تھی، جب مقتول استاد نے کلاس میں گستاخانہ خاکے دکھائے تھے۔ 13 سالہ لڑکی نے یہ الزامات اس وقت لگائے تھے، جب اس کے والدین نے سوال کیا کہ اسے 2 دن کے لیے اسکول سے کیوں معطل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اکتوبر 2020 کے وسط میں فرانس کے ایک اسکول میں استاد نے آزادی اظہار رائے کے سبق کے دوران متنازع فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے 2006 میں شائع کردہ گستاخانہ خاکے دکھائے تھے۔

    مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

    مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

    بھارتی آرمی چیف کی موت، ہیلی کاپٹر کریش کی رپورٹ 3 سال بعد سامنے آ گئی

  • فرانس: بیوی کو نشہ آور مشروب پلا کر جنسی زیادتی کروانیوالے شوہر کو سزا سنا دی گئی

    فرانس: بیوی کو نشہ آور مشروب پلا کر جنسی زیادتی کروانیوالے شوہر کو سزا سنا دی گئی

    فرانس کی عدالت نے جزیل پیلی کوٹ کے 72 سالہ شوہر اور دیگر 50 ساتھی ملزمان کو اجتماعی عصمت دری کے ایک مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے 20 سال قید کی سزا سنائی ہے-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے اس کیس نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے جس میں شوہر نے اپنی بیوی کو بے ہوشی کی دوا کھلا کر 50 سے زائد اجنبیوں سے جنسی زیادتی کروائی، شوہر 72 سالہ ڈومینیک پیلیکوٹ نے اس شرم ناک حرکت کی 20 ہزا ر سے زائد ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائیں اور انھیں اپنے لیپ ٹاپ میں محفوظ رکھا تھا۔

    تین ماہ سے جاری سماعت میں ڈومینک پیلی کوٹ نے اپنی بیٹی اور بیوی کا سامنا کیا کمرۂ عدالت میں متعدد بار جذباتی لمحات دیکھنے میں آئےشوہر ڈومینک پیلی کوٹ کے اقبال جرم کے بعد آج عدالت نے انھیں 20 سال قید کی سزا سنا دی جب کہ پیرول پر رہائی کے لیے انہیں 13 سال لازمی قید کاٹنا ہوگی،ڈومینک پیلی کوٹ کے وکیل نے سزا سننے کے بعد کہا کہ ان کے مؤکل سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

    جنسی زیادتی کرنے والے 50 ملزمان کے لیے 4 سے 18 سال قید کی درخواست کی گئی،جنسی زیادتی کرنے والوں کی عمریں 27 سے 74 سال کے درمیان ہیں جن میں سے کچھ نے اقبال جرم کیا اور اکثر نے کہا کہ وہ سمجھے یہ سب رضامندی ہو رہا ہےعدالت نے ان 50 ملزمان میں سے 47 کو عصمت دری اور 2 کو عصمت دری کی کوشش کا مجرم قرار دیتے ہوئے قید کی سزائیں سنائیں۔

    72 سالہ جزیل پیلی کوٹ نے عدالت سے انصاف ملنے پر اپنی حمایت کرنے والے ایک ایک شہری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس ناانصافی کی شکار خواتین کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

    سماعت کے آغاز پر جزیل پیلی کوٹ سیاہ چشمہ پہن کر عدالت آتی تھیں تاکہ ان کی شناخت نہ ہوسکے تاہم آخر میں انھوں نے اس کیس کا بہادری سے سامنا کرنے کا فیصلہ کیا جزیل پیلی کوٹ نے عدالت میں جنسی زیادتی کی ویڈیوز اور تصاویر دکھانے اور کھلی سماعت کی بھی اجازت دی تاکہ اس مکروہ جرم کا پردہ فاش ہو 72 سالہ جزیل پیلی کوٹ نے یہ بھی مطالبہ کیا تھا انھیں اب ان کے شادی سے پہلے والے نام سے پکارا جائے فرانس سمیت دنیا بھر میں جزیل پیلی کوٹ کے دلیرانہ طور پر سامنے آکر اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کا کیس لڑنے پر تعریف کی گئی ہے۔

  • ڈیلٹا ایئر لائنز کی   پرواز  میں چھپ کرسفر کرنے والی روسی خاتون دوبارہ گرفتار

    ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز میں چھپ کرسفر کرنے والی روسی خاتون دوبارہ گرفتار

    ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز میں چھپ کر سفر کرنے والی روسی خاتون دوبارہ گرفتار، کینیڈا جانے والے بس میں چھپ کر سوار ہو گئی تھی

    نیویارک، امریکہ – وہ روسی خاتون جو نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ سے پیرس جانے والی ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز پر سوار ہو گئی تھی، اب دوبارہ گرفتار ہو چکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اس خاتون نے اپنے الیکٹرانک اینکل ٹیگ کو کاٹ کر کینیڈا جانے والی بس میں چھپ کر سوار ہونے کی کوشش کی تھی۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ سوویٹلا نہ دالی کو نیویارک اسٹیٹ کے کینیڈا بارڈر کراسنگ پر گرفتار کیا گیا۔ یہ واقعہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب وہ فیلڈلفیا کے اس پتے سے فرار ہو گئی تھی جہاں وہ مقدمے کے منتظر ہونے کے دوران رہ رہی تھی۔

    اس خاتون نے بین الاقوامی سطح پر توجہ حاصل کی تھی جب یہ انکشاف ہوا تھا کہ اس نے نومبر کے آخر میں ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز پر پیرس کا سفر کیا۔ وہ اس وقت پکڑی گئی جب پرواز کے دوران فلائٹ اٹینڈنٹس نے اس کے بار بار باتھ روم جانے پر شک کیا۔ انکے شک کی تصدیق اس وقت ہوئی جب ایک گھنٹے کے اندر فلائٹ میں اس کا سراغ لگا لیا گیا۔ایف بی آئی کی جانب سے گزشتہ ہفتے عدالت میں جمع کرائی گئی ایک حلف نامہ میں بتایا گیا کہ دالی نے کس طرح نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر مختلف چیک پوائنٹس کو نظرانداز کرتے ہوئے ایئرپورٹ سیکیورٹی اور ڈیلٹا کے گیٹ ایجنٹس کو دھوکہ دیا اور پرواز کے دوران باتھروم میں چھپ کر سوار ہو گئی۔

    ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ دالی نے 26 نومبر کو پہلی بار سیکورٹی چیک پوائنٹ عبور کرنے کی کوشش کی تھی مگر اسے اس وقت واپس بھیج دیا گیا کیونکہ اس کے پاس بورڈنگ پاس نہیں تھا۔ لیکن پانچ منٹ بعد دالی دوبارہ لائن میں آ کر ایئر یورپا کے پائلٹس اور فلائٹ اٹینڈنٹس کے گروپ کے پیچھے چھپ گئی اور کامیابی سے سیکیورٹی چیک پاس کر گئی۔بعدازاں، وہ گیٹ B38 پر پہنچی اور وہاں بھی گیٹ ایجنٹس کی توجہ دوسری مسافروں کی مدد میں مصروف ہونے کی وجہ سے وہ بورڈنگ پاس چیک کرانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ طیارے میں سوار ہونے کے بعد دالی نے زیادہ تر وقت باتھ روم میں گزارا۔ لیکن آخرکار فلائٹ اٹینڈنٹس نے شک کیا اور اسے بورڈنگ پاس دکھانے کے لیے کہا، جس کے بعد دالی کا حقیقت کا انکشاف ہوا کہ وہ ایک چور مسافر ہے۔

    پیرس پہنچنے پر دالی کو گرفتار کر لیا گیا اور اسے یورپ میں پناہ گزینی کی درخواست دینے کی کوشش کی لیکن اس کی درخواست فوراً مسترد کر دی گئی اور ڈی پورٹیشن کا حکم جاری کیا گیا۔ امریکہ واپس پہنچنے کے بعد دالی پر چور پرواز کرنے کا الزام عائد کیا گیا، مگر عدالت نے اسے ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم، عدالت نے یہ حکم بھی دیا کہ وہ مقدمے کا سامنا کرنے تک فیلڈلفیا یا نیویارک کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں نہ جائے اور ایک جی پی ایس اینکل ٹیگ پہن کر رکھا جائے۔

    آسٹریلیا،ایئر لائن کا ملازم شیمپو میں منشیات سمگل کرتے ہوئے گرفتار

    عالمی درجہ بندی،بھارتی انڈیگو بدترین ایئر لائنز میں شامل

    ہم جنس پرستی بارے گفتگو پر یونائیٹڈ ایئر لائن کا فلائٹ اٹینڈنٹ برطرف

    بھارتی ایئر لائن انڈیگو کو ایندھن اور دیکھ بھال کے اخراجات کی وجہ سے نقصان

  • ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ فرانس میں سفیر تعینات

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ فرانس میں سفیر تعینات

    وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کی سفارش پر بیرون ملک 2 سفرا کی تعیناتی کی منظوری دے دی.

    باغی ٹی وی کے مطابق ذرائع دفتر خارجہ نے بتایا کہ دفتر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو گزشتہ ماہ تعیناتی کی سمری ارسال کی گئی تھی.سمری کے مطاق مرغوب سلیم بٹ سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے، مرغوب سلیم بٹ اس وقت وزارت خارجہ میں بطور ایڈیشنل سیکریٹری برائے ایس سی او ہیں۔ان کے علاوہ عامر شوکت کو مصر میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی، عامر شوکت اس وقت سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔فرانس نے بھی نئے نامزد سفیر کو سفارتی سطح پر منظور کرلیا۔ممتاز زہرا بلوچ فرانس میں پاکستان کی نئی سفیر ہوں گی، ممتاز زہرا بلوچ اس وقت ترجمان دفترخارجہ کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں۔

    پی ایس ایل ٹیموں کے مالکان عمران خان کو فنڈنگ کرتے تھے، سابق رکن پی ٹی آئی

    گھریلو صارفین کوسردیوں میں گیس فراہمی کا شیڈول جاری

    لاہور ہائیکورٹ کی 25 آسامیوں کیلئے 47نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال

    ڈاکٹر عافیہ کی رہائی ،انسانی حقوق تنظیموں کا امریکی جیل کے باہر بڑامظاہرہ

  • فرانس میں فائرنگ سے5 افراد  ہلاک

    فرانس میں فائرنگ سے5 افراد ہلاک

    فرانس کے شمالی شہر ڈنکرک کے قریب 22 سالہ شخص کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے .

    غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق شمالی فرانس کی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 2 سکیورٹی گارڈز اور 2 تارکین وطن ہلاک ہوئے جب کہ پانچواں شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈنکرک کے علاقے میں ہفتے کے روز ایک شخص نے 5 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے خود کو پولیس کے حوالے کیا۔ ذرائع نے واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر بتایا کہ مشتبہ شخص نے ڈنکرک کے مشرقی علاقے میں ایک پولیس اسٹیشن کا رخ کیا اور دعویٰ کیا کہ اس نے تمام ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کی جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔رپورٹس کے مطابق پولیس نے حملہ آور کی گاڑی سے مزید تین ہتھیار برآمد کرلیے ہیں، 22 سالہ ملزم نے تارکین وطن کے کیمپ کے قریب شہریوں پر فائرنگ کی۔

    پی ٹی آئی دور میں غیر قانونی طور پر 2 ارب سے زائد کی گاڑیاں خریدے جانے کا انکشاف

    بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمہ،شامی کرنسی کی قدر میں اضافہ