Baaghi TV

Tag: فرانس

  • فرانس کے قونصل جنرل کی میئر کراچی سے ملاقات

    فرانس کے قونصل جنرل کی میئر کراچی سے ملاقات

    کراچی میں تعینات فرانس کے قونصل جنرل Alexis Chahtahtinsky کی مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب سے ملاقات ہوئی ہے

    مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے فرانس کے قونصل جنرل کو بلدیہ عظمیٰ کراچی آمد پر خوش آمدید کہا ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں،فرانس میڈیکل، نرسنگ اور دیگر شعبوں میں پاکستان کی مدد کرسکتا ہے، کراچی کے شہری فرانس کے ساتھ دوستی اور باہمی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، میرے لیے میئر کی حیثیت سے کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ دنیا میں اس شہر کا بہتر تاثر پیدا کرنا ہے، کراچی ساٹھ سے پینسٹھ فیصد ریونیو فراہم کرتا ہے دس سے پندرہ ہزار لوگ روزانہ تعلیم، روزگار اور دیگر معاملات کے لیے کراچی آتے ہیں،مپانی،سیوریج اور انفراسٹرکچر کراچی کے بڑے مسائل ہیں،کراچی میں مختلف قومیتوں، مذاہب اور مختلف زبانیں بولنے والے لوگوں کا شہر ہے،محنت او رکام کے ذریعے عزت حاصل ہوتی ہے،فرانس کراچی میں سولر پارک بنانے، ونڈ ملز، ہوٹلز، ریزورٹ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے،

    پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

     اگر دوسرے صوبوں کے ساتھ بھی نا انصافی ہوئی تو آواز اٹھائیں گے 

    شمولیت سے پارٹی مضبوط سے مضبوط تر ہوگی ,سعید غنی

    فرانسیسی قونصل جنرل الیکسی شاہ تخت انسکی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی تقریباً پاکستان کی خودمختاری کے وقت کی ہے،مجھے کراچی شہر اور اس کے کھانے بے انتہا پسند ہیں،فرانس وہ پہلا ملک ہے جس نے پاکستان کی آزادی کو تسلیم کیا تھا، کراچی میں فرانس کے قونصل خانے کے قیام کو 75 سال گزرچکے، فرانس اور پاکستان تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں سالوں سے باہمی تعاون کررہے ہیں اور مستقبل میں اس تعاون کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں،ثقافتی ورثے کے تحفظ میں بھی ہم پاکستان کی مدد کررہے ہیں گزشتہ سال کے سیلاب کے دوران بلوچستان میں تباہ ہونے والے پل کو بھی تعمیر کیا جارہا ہے جو پاکستانی عوام کے لیے فرانس کا تحفہ ہے،

  • فرانسیسی اسکولوں میں عبایہ پہننے پر پابندی عائد

    فرانسیسی اسکولوں میں عبایہ پہننے پر پابندی عائد

    فرانس کے سرکاری اسکولوں میں مسلمان طالبات پر عبایہ پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی: فرانسیسی وزیرِتعلیم گیبریل اٹل نے سرکاری اسکولوں میں مسلمان طالبات کےعبایہ پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ لباس تعلیم کے حوالے سے فرانس کے سخت سیکولر قوانین کی خلاف ورزی ہے، اب اسکولوں میں عبایہ پہننا ممکن نہیں ہو گا جب آپ کلاس روم میں جاتے ہیں، تو آپ کو طالب علموں کو ان کے مذہب کی وجہ سے نہیں پہچنانا جانا چاہیے4 ستمبر سے ملک بھرمیں اسکول سربراہان کو قومی سطح پر واضح قواعد دیں گے۔

    فرانسیسی کونسل آف مسلم فیتھ (سی ایف سی ایم) ایک قومی ادارہ جس میں بہت سی مسلم انجمنیں شامل ہیں، اس نے حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے کہا لباس ہی مذہب کی علامت نہیں ہے۔

    اسامہ بن لادن کوقتل کرنے والا امریکی فوجی گرفتار

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب فرانسیسی اسکولوں میں عبایہ پہننے پر کئی مہینوں کی بحث کے بعد یہ اقدام سامنے آیا ہے، جہاں خواتین کے حجاب پہننے پر طویل عرصے سے پابندی عائد ہے فرانس نے2004ء میں اسکولوں میں سکارف اوڑھنے اور2010میں عوامی مقامات پرمکمل چہرے کے نقاب پر پابندی لگا دی تھی-

    دوسری جانب طالبان نے افغانستان کے مقبول ترین نیشنل پارکس میں سے ایک میں خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی جس کے بعد عوامی مقامات پر خواتین کی رسائی کم کرنے کیلئے پابندیوں کی ایک طویل فہرست میں اضافہ ہوا ہے ہر سال ہزاروں افراد بند امیرنیشنل پارک کا دورہ کرتے اور ملک کے وسطی صوبے بامیان میں نیلم نیلی جھیلوں اور بلند و بالا چٹانوں کے حیرت انگیز مناظر کا لطف اٹھاتے ہیں۔

    افغانستان میں سیاحتی مقام جانے پر خواتین کو روک دیا گیا

    اس پابندی کا اعلان تب کیا گیا جب قائم مقام وزیر برائے نائب و فضیلت نے شکایت کی کہ پارک میں آنے والی خواتین حجاب پہننے کے مناسب طریقے پر عمل نہیں کر رہی ہیں محمد خالد حنفی نے سکیورٹی فورسز سے کہا کہ وہ خواتین کو پارک میں داخل ہونے سے روکنا شروع کریں۔

  • بم کی اطلاع موصول  ہونےپر ایفل ٹاور کو خالی کرالیا گیا

    بم کی اطلاع موصول ہونےپر ایفل ٹاور کو خالی کرالیا گیا

    فرانس کےدارالحکومت پیرس میں ایفل ٹاور میں بم کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ایفل ٹاور کو خالی کرالیا گیا۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق ایفل ٹاور میں بم کی اطلاع کے بعد وہاں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا بم کی اطلاع کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایفل ٹاور میں سرچ آپریشن شروع کیا پولیس نے ایفل ٹاور کے تینوں فلور اور اطراف کا علاقہ خالی کرایا جبکہ احاطے میں قائم ریسٹورانٹ کو بھی گھیرے میں لے لیا۔

    پولیس حکام نے کہا کہ اس قسم کی صورتحال میں یہ ایک معمول کا طریقہ کار ہے جو کہ شاذ و نادر ہی ہوتا ہے سیاحوں کو دوپہر 1:30 بجے کے فوراً بعد ایفل ٹاور کے نیچے تین منزلوں اور اطراف سے نکال لیا گیا ٹاور فی الحال بند ہے۔

    جوبائیڈن نے چین کو کمزور اقتصادی ترقی کے سبب ٹکنگ ٹائم بم کہہ دیا

    پیرس کے سیاحتی مقام پر سالانہ تقریباً 70 لاکھ لوگ آتے ہیں یادگار کے جنوبی ستون کے دامن میں ایک پولیس اسٹیشن ہے، اس کے احاطے کی ویڈیو نگرانی کی جاتی ہے، اورسیاحوں کو داخلے سے پہلے حفاظتی چیکنگ سے گزرنا پڑتا ہے اس سے قبل 2019 میں یادگار کو خالی کر دیا گیا تھا اور اس وقت بند کر دیا گیا تھا جب ایک مشکوک شخص کو اوپر چڑھتے ہوئے دیکھا گیا تھا-

    واضح رہے کہ ایفل ٹاور فرانس کی سب سے علامتی علامت ہے جس نے گزشتہ سال 6.2 ملین سیاحون کو اپنی طرف متوجہ کیا ٹاور پر تعمیراتی کام جنوری 1887 میں شروع ہوا اور 31 مارچ 1889 کو مکمل ہوا۔ 1889 کے عالمی میلے کے دوران 20 لاکھ سیاحوں نے ٹاور کا رخ کیا-

    2045 تک طبعی موت ختم، بوڑھے جوان ہو سکیں گے،جینیاتی انجینئرز کا دعویٰ

  • فرانس میں جاری سائیکل ریس میں  جرمن ویمن سائکلسٹ نے دوسرے مرحلے میں فتح حاصل کی

    فرانس میں جاری سائیکل ریس میں جرمن ویمن سائکلسٹ نے دوسرے مرحلے میں فتح حاصل کی

    جرمن ویمن سائیکلسٹ لیان لیپرٹ نے ٹورڈی فرانس فیمز ریس2023 کا دوسرا مرحلہ اپنے نام کر دیا،ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں کلرمونٹ فیرینڈ سے موریاک تک 148 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا، جو پہاڑی پر تھا۔
    25 سالہ جرمن سائیکل سوار لیان لیپرٹ نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 148 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 13منٹ اور 43 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔مبیلجیم کی سائیکل سوار کوپیکی لوٹی نے دوسری جبکہ 26 سالہ اطالوی سائیکلسٹ پرسیکو سلویا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
    خیال رہے کہ خواتین کی ٹورڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 2023 کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22 ٹیموں کی نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہے،

  • فرانس کے دو روزہ دورے کے بعد مودی پہنچے عرب امارات

    فرانس کے دو روزہ دورے کے بعد مودی پہنچے عرب امارات

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی فرانس کے دو روزہ دورے کے بعد متحدہ عرب امارات کے دورے پر پہنچ گئے ہیں

    متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران مودی کی صدر شیخ محمد بن زائد النہیان سے ملاقات ہو گی، دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر بات چیت ہو گی، مودی کا متحدہ عرب امارات کا یہ پانچواں دورہ ہے،

    دوسری جانب فرانس کے دورے کے دوران مودی کو اعلیٰ ترین اعزاز دیا گیا، پیرس میں ایلیزے پیلش کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قصر صدارت میں ہونیوالی تقریب میں مودی کو اعلیٰ ترین اعزاز دیا گیا، مودی کو جو اعزاز دیا گیا وہ فرانس کی جانب سے قومی دن کے موقع پر دیا جانیوالا اعزاز ہے جو فرانسیسی صدر نے مودی کو دیا،اس موقع پر فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم کو یہ اعزاز دیا جانا ان کے اس کردار کا اعتراف ہے جو انہوں نے فرانس اور بھارت کو جوڑنے والے اعتماد اوردوستی کے مظہر شاندار تعلقات کیلئے ادا کیا ہے

    نریندر مودی نے ایلیزے پیلس میں منعقدہ سرکاری تقریب میں یہ اعزاز وصول کرنے کے بعد فرانسیسی زبان میں کی گئی اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، ”میں اپنے لیے اس گرینڈ کراس آف لیجن آف آنر کو بڑی عاجزی سے قبول کرتا ہوں

    دوسری جانب بھارت میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے مودی پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ منی پور جل رہا ہے یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں بھارت کے اندرونی معاملے پر بحث ہو رہی ہے لیکن وزیر اعظم مودی خاموش ہیں اور ایک لفظ نہیں بولتے اسی دوران رافیل نے انہیں بیسٹل ڈے کا ٹکٹ دلا دیا ہے

    بھارتی حکومت نے بھارتی بحریہ کے لئے فرانس سے 26 نیول رافیل لڑکا طیارے خریدے ہیں، جنہیں بحریہ کی ضرورت کے مطابق ڈیزائن کیا جائے گا، لڑاکا طیاروں کی کامیاب آزمائش کے بعد حکومت نے ان طیاروں کی خریداری کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

  • فرانس میں 17 سالہ نوجوان کے قتل کے بعد فسادات میں اضافہ

    فرانس میں 17 سالہ نوجوان کے قتل کے بعد فسادات میں اضافہ

    فرانس میں 17 سالہ نوجوان کے قتل کے بعد ہونے والے فسادات بڑھتے جارہے ہیں، اور مبینہ طور پر مظاہرین نے میئر پیرس کے گھر پر حملہ کرکے اہلخانہ کو زخمی کیا اور گھر کو نذر آتش کردیا، جب کہ مقتول کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے عینی شاہد کا آڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے۔ فرانس میں 17 سالہ نوجوان نائیل کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر پانچویں روز بھی احتجاج جاری ہے، فرانس کی سڑکیں پانچویں دن بھی میدان جنگ بنی رہیں، جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔

    نوجوان کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے پیرس کے میئر کے گھر پر حملہ کردیا اور گھر سے گاڑی ٹکرادی، جس سے مئیر کے اہل خانہ زخمی ہوئے۔ میئر پیرس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے گھر کو بھی آگ لگائی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیرس کے جنوب مضافاتی علاقے میں واقع میئر پیرس 39 سالہ ونسنٹ جینبرون کے گھر پر جب حملہ کیا گیا تو وہ ٹاؤن ہال میں موجود تھے، جب کہ ان کی اہلیہ میلانیا اور بچے گھر میں سو رہے تھے۔

    حکام کے مطابق حملہ آوروں نے اپنی گاڑی میئر پیرس کے گھر سے ٹکرائی تاہم عمارت کی ایک مضبوط دیوار نے گاڑی کو روک دیا، جس پر مظاہرین نے اپنی گاڑی کو آگ لگا دی۔ میئر پیرس جینبرون نے وزیراعظم ایلزبٹھ بورن سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیوی اور 5 اور 7 سال کی عمر کے دو بچوں نے جب گھر کے صحن بھاگنے کی کوشش کی تو انہیں جلاؤ گھیراؤ کا نشانہ بنایا گیا، میری اہلیہ کی 3 ماہ قبل ہی ٹوٹی ہوئی ٹانگ کی سرجری ہوئی تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مظاہروں کے دوران 200 سے زائد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، پولیس کی جانب سے گرفتار افراد کی تعداد 2000 سے زائد ہوچکی ہے، جب کہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے 45 ہزار اہلکار تعینات ہیں۔ جبکہ دوسری جانب مقتول نائیل کی نانی نے لوگوں سے پر امن رہنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتیں کے دکانیں، بسیں اور اسکول تباہ ہوں، مظاہرین کا غم و غصہ فرانسیسی پولیس پر نہیں بلکہ اس افسر پہ ہے جس نے نائیل کا قتل کیا، میں پر امید ہوں کہ میرے نواسے کو انصاف ضرور ملے گا۔

    مقتول نائیل کے ساتھ واقعے کے وقت گاڑی میں موجود اس کے دوست کی آڈیو سامنے آئی ہے، جس میں اس نے بتایا کہ ہم نے مرسڈیز کار کرائے پر لی اور ڈرایو پر جانے کا فیصلہ کیا، ہم کسی شراب یا منشیات کے نشے کی حالت میں نہیں تھے، واقعے کی جگہ ہم پولیس کو دیکھ کر ہم رک گے۔ آڈیو کے مطابق پولیس نے کہا گاڑی کا انجن بند کرو ورنہ گولی مار دوں گا- دوسرے پولیس افسر نے کہا ’اسے گولی مار دو“ پھر پولیس نے اپنی بندوق کے بٹ سے نائیل کو مارا، ہم آٹومیٹک گاڑی میں تھے اور گاڑی اس وقت پارکنگ میں نہیں تھی۔ مبینہ دوست نے آڈیو میں بتایا کہ پولیس نے نائیل کو پے دو پے بندوق کے بٹ مارے، اور جب نائیل کو بندوق کے بٹ سے تیسری بار مارا گیا تو اس کے پاؤں نے بریک پیڈل چھوڑ دیا اور گاڑی آگے بڑھ گی، دوسرا افسر جو ونڈ اسکرین پر کھڑا تھا اس نے گولی چلا دی، میں ڈر گیا تھا اور اس لیے گاڑی سے اتر کر بھاگ گیا، مجھے لگا وہ مجھے بھی گولی مار دیں گے-

  • فرانس میں ہنگامہ آرائی جاری، مشتعل افراد نے پیرس کے میئرکے گھر کو آگ لگا دی

    فرانس میں ہنگامہ آرائی جاری، مشتعل افراد نے پیرس کے میئرکے گھر کو آگ لگا دی

    فرانس میں جاری ہنگامہ آرائی کے دوران مشتعل افراد نے پیرس کے میئر ونسنٹ جین برن کے گھر کو بھی آگ لگا دی۔

    عالمی میڈیا کے مطابق مشتعل مظاہرین نے پیرس کے میئر کے گھر سے کار ٹکرا دی جس کی وجہ سے میئر کی بیوی اور بچہ زخمی ہو گئے پیرس کے میئر ونسنٹ جین برن کا کہنا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے میرے گھر کو آگ بھی لگائی۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فرانس میں رات بھر مزید 719 افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور اب تک گرفتاریوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار سے زائد ہوگئی ہےملک بھر میں توڑ پھوڑ کے واقعات میں 577 گاڑیوں اور 74 املاک کو جلایا گیا ہے دکانوں اور کاروباری مراکز میں مظاہرین کی لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری ہے 45 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ حساس مقامات پر اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

    سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،عراق کا جواب

    فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں نے فرانس کے شہروں میں ہنگاموں کی چوتھی رات کے بعد اتوار کو شروع ہونے والا جرمنی کا دورہ ملتوی کر دیا ہے فرانس اور بیرون ملک بہت سے لوگوں نے قتل کے نتیجے میں ہونے والے فسادات کا ذمہ دار ملک میں وسیع طور پر آباد تارکین وطن کو ٹھہرانے کی کوشش کی۔

    دی گارڈین نے یہاں تک اطلاع دی کہ پولیس نے فسادیوں کو، جن میں سے زیادہ تر نوجوان تھے، ”وحشی گروہ“ کہا تھا تاہم، حالیہ عرصے میں اسی طرح کے واقعات پر ایک نظر سے واضح ہوتا ہے کہ جس طرح فرانسیسی پولیس نے ایک نوجوان کو قتل کیا اور پھر اس کے بعد کے حالات سے نمٹا، یہ ایک منظم نسل پرستی ہے اس سال پولیس کی فائرنگ سے کسی شخص کی ہلاکت کا یہ تیسرا واقعہ ہے اور گزشتہ سال اس طرح کے ریکارڈ 13 واقعات ہوئے تھے۔

    کولمبیا میں 2 طیارے پرواز کے دوران ٹکرا گئے،ویڈٰیو

    دی گارڈین کا کہنا ہے کہ 2017 سے اب تک ایسی فائرنگ کا زیادہ تر شکار سیاہ فام یا عرب ہیں فرانس کہتا ہے کہ نسل سے ہٹ کر ایک یکساں فرانسیسی شناخت کو فروغ دیا جاتا ہے، یہاں تک کہ نسل پر مبنی اعدادوشمار بھی جمع نہیں کیے جاتے، حقیقت اس سے کہیں زیادہ گہری ہے حقیقت میں، عرب اور سیاہ فام لوگوں کو سفید فاموں کے مقابلے میں 20 گنا زیادہ پولیس چیکنگ کے لیے روکا جاتا ہے اور جیلوں میں نسلی اقلیتوں کی بھی بہت زیادہ نمائندگی ہوتی ہے۔

    نسلی اقلیتوں کے خلاف تشدد بھی کوئی نئی بات نہیں ہے 1961 میں فرانسیسی پولیس نے پیرس میں احتجاج کرنے والے 100 سے زائد فرانسیسی عربوں کو ہلاک کیا اس واقعہ کو تقریباً 50 سال بعد تسلیم کیا گیا لیکن کبھی معافی نہیں مانگی گئی۔

    کائنات کے دو بڑے معموں کا مشاہدہ کرنے یوکلیڈ ٹیلی سکوپ روانہ

  • وزیراعظم شہبازشریف اور چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کی ملاقات

    وزیراعظم شہبازشریف اور چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کی ملاقات

    وزیراعظم شہبازشریف اور چین کی سٹیٹ کونسل کے وزیراعظم جنا ب لی کی چیانگ کی آج نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر پیرس میں ملاقات ہوئی۔ رواں سال مارچ میں وزارت عظمی کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد وزیراعظم لی کی چیانگ کی وزیراعظم شہبازشریف سے یہ پہلی ملاقات تھی۔

    ملاقات پاکستان اور چین کی سدابہار آزمودہ کوآپریٹو شراکت داری کی روایتی خیرسگالی اور پرجوش ماحول میں ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں قائدین نے پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں اور دوطرفہ معاشی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی۔ کلیدی موضوعات پر چین کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کی جغرافیائی سالمیت، خودمختاری اور سماجی ومعاشی ترقی کے لئے چین کی پختہ ومسلسل حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر کے متنازعہ خطے میں جی 20 کا اجلاس بلانے کی چین کی طرف سے بھرپور مخالفت اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قانون کی بالادستی کے چین کے اصولی موقف کا مظہر ہے۔

    وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی منفرد اور دونوں ممالک کی عوام کے درمیان موجود گہرے برادرانہ جذبات پر استوار ہے جو وقت اور حالات کی تبدیلی سے بے نیاز ہے۔ انہوں نے کہاکہ قریبی ہمسایہ اور آئرن برادر پاکستان چین کی ہمسایوں سے متعلق سفارت کاری میں خصوصی درجہ رکھتا ہے۔ چین کے وزیراعظم نے کہاکہ چین پاکستان کے کلیدی مفادات کے تحفظ، معاشی ترقی اور پاکستان کے عوام کی خوش حالی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

    پاکستان میں سی پیک منصوبوں کی مستحکم انداز میں ترقی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں اطراف نے اس امر پر اتفاق کیا کہ سی پیک پاکستان کی سماجی ومعاشی ترقی میں مرکزی اہمیت رکھتا ہے۔ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے مل کر کام جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار کیاگیا۔ دونوں قائدین نے رواں سال سی پیک کی کامیابی کے دس سال مکمل ہونے کی خوشی بھرپور انداز میں منانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعظم لی کی چیانگ نے پاکستان اور چین کے درمیان اعلی سطح کے رابطوں کی رفتار برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے اپنے ہم منصب کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو وزیراعظم لی کی چیانگ نے قبول کرلی۔

    وزیراعظم شہبازشریف کی جرمن چانسلر سے بھی ملاقات ہوئی،

    وزیراعظم شہبازشریف کی جرمن چانسلر اولاف شولز سے ملاقات ہوئی دونوں قائدین نے نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی وزیراعظم نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے جرمنی کی امداد پر شکریہ ادا کیا ،وزیراعظم نے 163 ملین یورو کی معاشی معاونت کی فراہمی پر بھی جرمن حکومت کا شکریہ ادا کیا ،وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے 27 ملین یورو کی اضافی رقم سیلاب متاثرین کی مدد اور خوراک کی فراہمی کے لئے استعمال ہوئی، جرمنی کی ترقی کو ہمیشہ ایک مثال کے طورپر پیش کیا ہے، جرمنی نے جس طرح محنت سے اپنا مقام بنایا ہے، وہ ترقی پزیر ممالک کے لئے ایک عمدہ مثال ہے، ذاتی طورپر جرمنی کی ترقی، جرمن قوم کی محنت اور عزم کا گرویدا ہوں،امید کرتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی سے خطرات اور معاشی دباﺅ جیسے مسائل میں جرمنی ترقی پزیر ممالک کی آواز بنے گا،ترقی پزیر ممالک سے مالیاتی دباﺅ میں کمی سے وہاں کے عوام کو ریلیف دینے میں مدد ملے گی،

    وزیراعظم نے پاکستان میں جرمن کمپنیوں اور این جی اوز کی خدمات کو سراہا ،دونوں قائدین نے پاکستان اور جرمنی میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا،جرمن چانسلر نے وزیراعظم شہبازشریف کے لئے خیرسگالی کا پیغام میں کہا کہ آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی، جرمن چانسلرنے پاکستان کی حکومت اور عوام کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہارکیا

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    بلاول بھٹو زرداری کی روضہ امام حسین آمد

  • حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ وعدوں کو پورا کرے گی،وزیراعظم

    حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ وعدوں کو پورا کرے گی،وزیراعظم

    وزیراعظم سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو پاکستان کے معاشی اقدامات سے آگاہ کیا ،وزیراعظم نے معاشی استحکام سے متعلق کیے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا ،

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام نے نویں جائزہ کیلئے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیئے گئے ہیں۔حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ کیئے گئے وعدوں کو پورا کرے گی ۔امید ہے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جلد پاکستان کیلئے مختص فنڈز جاری ہونگے ۔فنڈز کے اجراء سے پاکستان کی معاشی استحکام اور عوام کو ریلیف فراہمی کی کوششوں کو مدد ملے گی ۔ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے وزیراعظم کو آئی ایم ایف کی طرف سے ادارہ جاتی سطح پر کیئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات
    وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی،ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی ،وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہارکیا،دونوں راہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے اشتراک عمل مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ،دونوں راہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا
    pm salman

    سربراہی اجلاس میں دعوت دینے اور پرتپاک میزبانی پروزیراعظم کا فرانسیسی صدر کا شکریہ
    وزیراعظم شہباز شریف نے فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں سے ملاقات کی ہے،ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے موضوع پر منعقدہ سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی ،وزیراعظم شہباز شریف نے نئے عالمی مالیاتی معاہدے پر سربراہی اجلاس بلانے پر صدر میخواں کو خراج تحسین پیش کیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہی اجلاس میں دعوت دینے اور پرتپاک میزبانی پر صدر میخواں کا شکریہ ادا کیا،وزیراعظم نے فرانس کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ترقی پزیر ممالک کے ساتھ مالیاتی انصاف پر مبنی نظام کی طرف جرات مندانہ قدم اٹھایا، آپ کا شکریہ، ترقی پزیر ممالک کو وسائل کی عدم دستیابی، قرض اور سود کی ادائیگیوں کے بوجھ اور منجمند ترقی کے مسائل درپیش ہیں نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے تحت قرض کی دلدل میں ڈوبے ترقی پزیر ممالک کی مدد وقت کی ضرورت ہے تاکہ وہاں کے عوام کو ریلیف مل سکے، موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات نے پہلے سے مسائل کا شکار ترقی پزیر ممالک کو مزید مشکلات سے دو چار کر دیا اہم مسئلہ پر عالمی اتفاق رائے پیدا کرنے کی آپ نے اہم کاوش کی ،صدر میخواں نے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا .دونوں راہنماؤں نے دوطرفہ دلچسپی کے امور پر رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا.
    franc

    وزیراعظم شہبازشریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے ملاقات ہوئی ہے،دونوں قائدین کی ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق عالمی سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی ،وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے وزیراعظم کا جوابی خیرسگالی کے پرجوش جذبات سے خیرمقدم کیا،وزیراعظم شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پاکستان کا محسن تصور کرتے ہیں، سیلاب کے موقع پر آپ کی مدد بھول نہیں سکتے، موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان میں ہونے والی تباہی کے آپ عینی شاہد ہیں ،وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات کے بارے میں سیکریٹری جنرل کو آگاہ کیا اور کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کی دوبارہ آباد کاری ہماری اولین ترجیح ہے اور رہے گی، موسمیاتی تبدیلیوں سے ترقی پزیر ممالک پر معاشی دباﺅمزید بڑھا گیا ہے، ترقی پزیر ممالک میں شرح نمو بڑھانے اور مالیاتی توازن برقرار رکھنے میں نئے مسائل درپیش ہیں،کوپ 27 میں لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو ترقی پزیر ممالک کی مالیاتی مدد کے لئے بروئے کار لایاجائے، نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے لئے پیرس میں سربراہی کانفرنس ایک اچھی اور درست سمت میں شروعات ہیں، موسمیاتی انصاف کے ساتھ ترقی پزیر ممالک کے ساتھ عالمی مالیاتی وسائل کی تقسیم میں بھی منصفانہ رویہ درکار ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے وزیراعظم اور ان کی حکومت کے جذبے کو سراہا

    وزیراعظم شہبازشریف کی مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات ہوئی ہے،دونوں راہنماﺅں نے نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ،وزیراعظم نے کوپ27 کے شرم الشیخ میں ہونے والے اجلاس میں لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو اہم پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ شرم الشیخ نے لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کے قیام کے عزم سے عالمی سطح پر ایک اہم پیش رفت کی بنیاد رکھی ہے، شرم الشیخ میں جس سیاسی عزم کا اظہارکیاگیا، وہ بتدریج آگے بڑھ رہاہے،دونوں قائدین نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور انہیں مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ،دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ،دونوں قائدین نے عالمی وعلاقائی امور پر باہمی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا

    دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ فرانس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی نیو گلوبل فائنانسگ پیکٹ سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے برونیاغ پیلس آمد ہوئی ہے ,فرانسیسی صدر میکرون نے صدارت میں ہونے والے سمٹ میں پچاس سے زیادہ سربراہان مملکت کی شرکت ہو گی،سمٹ کے دوران ہونے وزیر اعظم اپنے خیالات کا اظہار بھی کریں گے۔دو روزہ سمٹ کا اختتام کل 23 جون کو ہو گا.

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    بلاول بھٹو زرداری کی روضہ امام حسین آمد

  • دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد اور ان کی مجموعی دولت میں کمی

    دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد اور ان کی مجموعی دولت میں کمی

    امریکی جریدے فوربز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد اور ان کی مجموعی دولت میں کمی آئی ہے-

    باغی ٹی وی: "نیویارک ٹائمز” کے مطابق امریکی جریدے فوربز کی جانب سے 2023 کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں پرتعیش اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے مالک 211 ارب ڈالرز کے ساتھ سرفہرست ہیں یوں تو فرانس سے تعلق رکھنے والےبرنارڈ آرنلٹ کافی عرصے سے دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور اب اس کا باضابطہ اعلان اب ہو اہے-

    پاؤڈر سے کینسر کا دعویٰ کرنیوالوں کوجانسن اینڈ جانسن کمپنی کی 8.9 بلین ڈالر کی …

    کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 74 سالہ مسٹر ارنلٹ، جن کا دنیا بھر میں ڈومین 75 برانڈز پر مشتمل ہے، جس میں لوئس ووٹن ہینڈ بیگ، ٹفنی ڈائمنڈ رِنگ، کرسچن ڈائر ڈریسز اور سیفورا ہائی اینڈ کاسمیٹکس شامل ہیں-

    برنارڈ آرنلٹ کی دولت میں 2022 کے دوران 53 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، جبکہ ایلون مسک 39 ارب ڈالرز سے محروم ہونے کے بعد پہلے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ 2022 میں امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرنے والے ایلون مسک 180 ارب ڈالرز کے ساتھ 2023 کے لیے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں۔

    برنارڈ آرنلٹ اور ایلون مسک کی پوزیشن کو مستقبل قریب میں کوئی خطرہ نظر نہیں آتا ہے کیونکہ ایمازون کے بانی جیف بیزوس 114 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، یعنی کافی بڑا فرق ہے اوریکل کمپنی کے مالک لیری ایلیسن 107 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے، وارن بفٹ 106 ارب ڈالرز کے ساتھ 5 ویں، بل گیٹس 104 ارب ڈالرز کے ساتھ چھٹے اور مائیکل بلومبرگ 94.5 ارب ڈالرز کے ساتھ 7 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

    گوگل کا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئےایک ہزار اسکالر شپس دینے کا اعلان

    کارلوس سلم 93 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے 8 ویں امیر ترین میکش امبانی 83.4 ارب ڈالرز کے ساتھ 9 ویں نمبر پر ہیں اور رواں برس کے لیے ایشیا کے امیر ترین شخص بھی قرار پائے ہیں جبکہ اسٹیو بالمر 80.7 ارب ڈالرز کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہیں۔

    فوربز کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین افراد کے لیے 2023 ایک اور سخت سال ثابت ہونے والا ہے اور رواں برس بھی ان کی دولت میں کمی آنے کا امکان ہے رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2022 کے دوران دنیا کے 25 امیر ترین افراد کی دولت میں مجموعی طور پر 200 ارب ڈالرز کی کمی آئی دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد اور ان کی مجموعی دولت میں کمی آئی۔

    گزشتہ سال 254 افراد ارب پتی کی حیثیت سے محروم ہوگئے اور باقی بچ جانے والے 2640 ارب پتی افراد ایک سال میں 500 ارب ڈالرز سے محروم ہوئے۔

    مجموعی طور پر، فوربز کی فہرست سے پتہ چلتا ہے کہ یورپ کے ارب پتیوں نے روایتی شعبوں جیسے کہ لگژری، ریٹیل، کنزیومر گڈز، خوراک اور صنعتی کمپنیوں میں پیسہ کمایا ہے۔ اس میں تقریباً کوئی بھی ارب پتی ٹیکنالوجی کے سربراہ نہیں ہیں-

    برازیل کے پرائمری سکول میں نوجوان نے کلہاڑٰ کے وار سے 4 بچوں کوہلاک اور …

    امیر ترین کمانے والوں کی فہرست میں سرفہرست، مسٹر ایسکنڈے نے کہا کہ دو یا تین سالوں میں، ٹیک کے واپس آنے کا امکان ہے جو امریکہ اور چین کی مسلسل اقتصادی طاقت کی عکاسی کرتا ہے 20 سال کوشش کرنے کے بعد بھی یورپ میں، ہمارے پاس اب بھی ایپل، ایمیزون، نیٹ فلکس یا گوگل کے مقابلے کی کوئی چیز نہیں ہے-