Baaghi TV

Tag: فلسطین

  • مولانا فضل الرحمان کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملین مارچ کا اعلان

    مولانا فضل الرحمان کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملین مارچ کا اعلان

    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی فلسطین کی آزادی کی حمایت جاری رکھے گی-

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں ملین مارچ کا اعلان کردیا کہا کہ کہ 11 مئی کو پشاور میں فلسطین کے حق میں مارچ ہوگا، 15 مئی کو کوئٹہ میں فلسطین کے حق میں مارچ ہوگا، پاکستانی قوم بساط کے مطابق مالی جہاد میں شریک ہوں، فلسطین سے حمایت برقرار ہے پاکستان میں لیڈنگ پوزیشن پر ہیں، کراچی میں فلسطین کے حق میں بہت بڑا ملین مارچ ہوا، 27 اپریل لاہور میں بہت بڑا ملین مارچ ہوگا، پنجاب کی عوام فلسطین کے حق میں آواز بلند کریں گئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی فلسطین کی آزادی کی حمایت جاری رکھے گی، اسرائیل ایک ناجائز ملک ہے اس کی حیثیت کاغذ کی ہے، ہزاروں چھوٹوں بچوں کو اسرائیل نے شہید کیا، 50 ہزار سے زائد پر امن شہریوں کو ظلم اور بربریت کا نشانہ بنایا گیا، اسرائیل جنگی مجرم ہے عالمی عدالت انصاف نے گرفتار کرنے کا حکم دیا، عدالت کا احترام نہ امریکا نہ یورپی ممالک کرتے ہیں، عالمی اداروں سب جنگی جرائم کی پست بنائی کر رہے ہیں، کیا کوئی ملک بے گناہ عورتوں اور بچوں کو شہید کرتا ہے، کیا کبھی ملک دفاعی طور پر بے گناہ شہریوں کو شہید کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام دکھائی دے رہی، دھاندلی کے نتیجے میں قائم ہونے والی حکومتیں چاہے وفاق میں ہو یا صوبے میں، وہ عوام کے مسائل کے حل اور امن وامان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں بد امنی کی صورت حال نا قابل بیان ہے، مسلح گروہ دھندناتے پھر رہے ہیں عام لوگ بچوں کو اسکول نہیں بھیج سکتے، کاروباری طبقے سے منہ مانگے بھتے لیے جارہے ہیں، حکومت کی کارکردگی اس حوالے سے صفر ہے۔

    سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں خاص طور پر بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں بدامنی کی صورتحال ناقابل بیان ہے، کہیں پر بھی حکومتی رٹ نہیں ہے اور مسلح گروہ دنداتے پھر رہے ہیں اور عام لوگ نہ اپنے بچوں کو اسکول بھیج سکتے ہیں اور نہ مزدوری کرسکتے ہیں جب کہ کارباری طبقہ بھی پریشان ہے کہ ان سے منہ مانگے بھتے مانگے جارہے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری حکومت کی کارکردگی اب تک زیرو ہے، وہ کسی قسم کا ریلیف دینے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے، ہماری جماعت اس مسئلے کو بھی اجاگر کررہی ہے، ہمارا یہ موقف ہے کہ حکومتی اور ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر صوبوں کا حق چھینا جاتا ہے تو ہم صوبوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور اپنے پلیٹ فارم سے میدان میں رہے گی، البتہ آئے روز کے معاملات میں کچھ مشترکہ امور سامنے آتے ہیں اس حوالے سے مذہبی جماعتوں یا پارلیمانی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ سے مل کر اشتراق عمل کی ضرورت ہو، اس کے لیے جمعیت کی شوریٰ حکمت عملی طے کرے گی اپوزیشن کا اب تک کوئی باضابطہ کوئی موثر اتحاد موجود نہیں لیکن ہم باہمی رابطے کو برقرار رکھیں گے تاکہ کہیں پر بھی جوائنٹ ایکشن کی ضرورت پڑے تو اس کے لیے راستے کھلے ہیں اور فضا ہموار ہے۔

  • فلسطینی خاتون کا بچوں کو کھچوے پکا کر کھلانے کا انکشاف

    فلسطینی خاتون کا بچوں کو کھچوے پکا کر کھلانے کا انکشاف

    61 سالہ فلسطینی خاتون کنان نے غزہ میں خوراک کی قلت کے سبب بچوں کو کچھوے کا گوشت پکا کر کھلانے کا انکشاف کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 61 سالہ کنان اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بے گھر ہونے کے بعد خان یونس کے ایک خیمے میں اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر ہیں ، فلسطینی خاتون نے خیمے میں آگ پر پکتے سرخ گوشت کو دیکھتے افسردگی سے بتایا کہ بچے کچھو ے کھانے سے خوفزدہ تھے لیکن ہم نے انہیں بتایا کہ اس کا ذائقہ مچھلی کی طرح لذیذ ہے، اس کے باوجود کچھ بچوں نے کھانا کھالیا لیکن کچھ نے کچھوے کھانے سے انکار کردیاکچھوے کا خول ہٹا کر اس کا گوشت بنایا جاتا ہے اس کے بعد اس میں پیاز، کالی مرچ، ٹماٹر اور مصالحے ڈال کر اسے پکایا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں فاقہ کشی کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے آئی پی سی آئی پی سی کے مطابق غزہ کی نصف سے زیادہ آبادی فاقہ کشی کا شکار ہے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے غزہ میں قحط کے خطرے سے متعلق رپورٹ کو خطرناک فرد جرم قرار دیا ہے

    اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ وسطی اور جنوبی غزہ میں 10 لاکھ سے زائد افراد تک اگست کے بعد راشن یا کھانے پینے کی اشیاء نہیں پہنچ سکی ہیں، غزہ میں انسانی بحران اب بھی تباہ کن ہے، گزشتہ ماہ آئی پی سی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کے تمام شہری مئی تک قحط کا شکار ہوجائیں گے۔

  • جرمنی: فلسطین کی حمایت کرنے والے مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن

    جرمنی: فلسطین کی حمایت کرنے والے مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن

    برلن: جرمن پولیس نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فلسطین کے حق میں نکلنے والی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جبکہ دھرنے کے بعد 4 غیرملکی طلبا کو ڈی پورٹ بھی کردیا گیا ہے،جرمنی میں بھی آزادیِ اظہار رائے کو کچلنے کے لیے سخت قوانین کے ذریعے فلسطین کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کو دبایا جارہا ہے۔

    آئرش ٹائمز کے مطابق، برلن نے شہر میں رہنے والے دو آئرش شہریوں کے خلاف ملک بدری کے احکامات جاری کیے ہیں، جس میں انہیں فلسطین کے حامی مظاہروں میں شرکت کے بعد ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    فوجی عدالتیں آئین کی کس شق کے تحت ہیں،جسٹس جمال مندوخیل

    اکتیس سالہ برٹ مرے اور 29 سالہ شین اوبرائن اکتوبر 2023 میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نسل کشی کی بمباری کی مہم شروع کرنے کے بعد سے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہروں میں شرکت کر رہے ہیں۔

    اوبرائن کو جرمن پولیس نے گزشتہ اکتوبر میں برلن میں ایک احتجاج کے دوران گرفتار کیا تھا۔ آئرش ٹائمز کی خبر کے مطابق، مرے پر پولیس نے غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہروں میں ممنوعہ نعرے لگانے کا الزام لگایا ہے۔

    انکے بیٹے مریں نہ ، اٹھائے جائیں تو ان کو پتہ چلے ، لاپتہ بیٹوں کی والدہ کی عدالت میں دہائی

    دونوں آئرش شہریوں کے ساتھ، دو دیگر کے ساتھ – ایک امریکی شہری اور ایک پولش شہری – کو مارچ میں جرمن ہجرت کے قانون کے تحت ملک بدری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اور کسی جرم میں سزا نہ ہونے کے باوجود انہیں ملک چھوڑنے کے لیے 21 اپریل کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

  • "پورا مائیکرو سافٹ خون میں رنگا ہے، مائیکروسافٹ کی تقریب میں فلسطین کے حق میں زبردست احتجاج

    "پورا مائیکرو سافٹ خون میں رنگا ہے، مائیکروسافٹ کی تقریب میں فلسطین کے حق میں زبردست احتجاج

    واشنگٹن: ٹیکنالوجی دیو مائیکروسافٹ کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب میں کمپنی کے ملازمین نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا –

    باغی ٹی وی : تقریب میں اس وقت احتجاج شروع ہوا جب مائیکروسافٹ اے آئی کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان اسسٹنٹ "Copilot” سے متعلق نئی اپڈیٹس پر بات کر رہے تھے اچانک ایک خاتون ملازم ابتہال ابوسعید اسٹیج کے قریب آئیں اور بلند آواز میں کہا کہ "مصطفیٰ تمہیں شرم آنی چاہیے، تم اے آئی کو بہتری کے لیے کہتے ہو لیکن یہ نسل کشی میں استعمال ہو رہی ہے، مائیکرو سافٹ اسرائیل کو اے آئی ہتھیار دے رہا ہے، 50 ہزار لوگ قتل ہو چکے ہیں

    مصطفیٰ سلیمان نے خاتون کے احتجاج پر مختصر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کو سن لیا، شکریہ، تاہم، خاتون نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ نسل کشی کے لئے اے آئی کا استعمال بند کرو،ہمارے خطے میں نسل کشی کیلئے اے آئی کے استعمال کو بند کرو ، آپ کے ہاتھوں پر خون ہے، پورا مائیکروسافٹ خون میں رنگا ہے،تم لوگ جشن کیسے منا سکتے ہو،مائیکرو سافٹ بچوں کو مار رہا ہے؟تن سب پر افسوس ہے،شرم کرو ،شرم کرو-

    رپورٹس کے مطابق، یہ احتجاج اس وقت ہوا جب تقریب میں بل گیٹس اور سابق سی ای او اسٹیو بالمر بھی موجود تھے، جس نے اس لمحے کو مزید اہم اور علامتی بنا دیا، یہ احتجاج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جہاں صارفین نے ملازمین کے اس اقدام کو بہادری اور سچائی کی آواز قرار دیا۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں ابتہال ابوسعید نے کہا کہ میرے لئے سب سے بڑا خوف یہ ہے کہ میں اپنی 9سے 5 کی نوکری سے اٹھوں اور مجھے علم ہو کہ یاخدا میرے ساتھیو ں کی وجہ سے ہمارے بچے مارے گئے یہی وہ فکر ہے جو میرے دل و دماغ پر غالب رہی اور اس وجہ سے میں نے بولنے کا فیصلہ کیا حالانکہ مجھے اندازہ تھا کہ اس کے نتائج ہو سکتے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی میں حصہ لینے کا خوف میرے لیے سب سے بڑا ہے،سچ کہوں تو میں مائیکرو سافٹ کی نسل کشی میں "سادگی” سے شمولیت پر زیادہ پریشان ہوں،یہی حد ہے کہ یہ جاننا کہ ہمارا کوڈ بمباری ، نگرانی اورف معصوموں کو نشانہ بنانے میں استعمال ہو رہاہے میرے لئے یہی سب سے بڑا خدشہ ہے،ذاتی نتائج سے کہیں بڑھ کر –

  • اسرائیلی فوج نے 40 ہزار فلسطینیوں کو بے دخل کر کے ان کے گھروں کو مسمار کر دیا

    اسرائیلی فوج نے 40 ہزار فلسطینیوں کو بے دخل کر کے ان کے گھروں کو مسمار کر دیا

    غزہ:ا سرائیل کا آج بھی فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی بڑے پیمانے پر ٹینکوں کے ذریعے مغربی کنارے پر مداخلت جاری ہے، ساتھ ہی اسرائیلی فوج کی جانب سے فضائی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے،غزہ سیز فائر معاہدے کے بعد مغربی کنارے سے 40 ہزار فلسطینیوں کو بے دخل کر کے ان کے گھروں کو مسمار کر دیا ہے۔

    اسرائیلی افواج نے پچھلے 17 مہینوں میں مغربی کنارے میں 900 فلطینیوں کو شہید کرنے کے ساتھ جنین اور طولکرم کے آدھے حصے پر قبضہ جما لیا ہے،رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے اسرائیل کی ان کارروائیوں کو سفاکانہ قرار دیا ہے۔

    ایم کیوایم کا حادثات میں جاں بحق افراد کیلئے پٹیشن دائر کرنےکا اعلان

    اسرائیل کی جانب سے آپریشن آئرن وال میں جنین اور طولکرم کے علاقوں میں مداخلت خاص طور پر شامل ہے، مغربی کنارے کے دوسرے علاقوں کے مقابلے میں یہ علاقے مزاحمت کا گڑھ ہیں اور یہاں اسرائیلی آباد کاروں کی سب سے کم بستیاں موجود ہیں، اسرا ئیل نے منظم چھاپوں اور بلڈوز کرنے کی کارروائیوں سے ان علاقوں میں مزاحمت کو دبانے کی کوشش کی ہے۔

    مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر جناح اور چلڈرن اسپتالوں کے دورے

  • فلسطین کے لیے مظاہرہ، امریکہ نے 300 طلبا کے ویزے منسوخ کردیے

    فلسطین کے لیے مظاہرہ، امریکہ نے 300 طلبا کے ویزے منسوخ کردیے

    امریکا نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے پر تین سو غیر ملکی طلبا کے ویزے منسوخ کر دیے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی و زیرِخارجہ مارکو روبیو نے طلبا ویزے منسوخ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مظاہروں میں شرکت کرنے والے 300 سے زائد طلبہ کے ویزے منسوخ کرچکے ہیں۔مارکو روبیو نے کہا کہ ایسے طلبا کے ویزے منسوخ کیے ہیں جو اسرائیل مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے، یونیورسٹیوں میں توڑپھوڑ اور افراتفری پھیلانے والوں کو ویزے نہیں دیں گے۔واضح رہے ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کےحق میں ہونے والے مظاہروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

    غزہ جنگ کے خلاف کولمبیا یونیورسٹی میں طلبہ کے احتجاج کی قیادت کرنے والے ایک فلسطینی طالب علم محمود خلیل کو امریکہ میں گرفتاری کے بعد ملک بدری کا سامنا ہے۔ان کی گرفتاری کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی، غزہ میں جنگ کے خلاف کیمپس میں ہونے والے احتجاج میں حصہ لینے والوں کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایڈز کے سدباب کیلئے فوری اقدامات کا حکم

    سندھ، ٹرک و ڈمپرز میں کیمرے ، ٹریکرز نصب کرنے کا حکم

    کراچی،یوم القدس کے سلسلے میں اجتماعات اور ریلیاں

  • عثمان خواجہ ایک بار پھر فلسطین کے لیے بول پڑے

    عثمان خواجہ ایک بار پھر فلسطین کے لیے بول پڑے

    پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ بھی اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر تازہ حملوں اور 400 سے زائد افراد کی شہادت پر بول پڑے۔

    رپورٹ کے مطابق عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پرجاری پیغام میں کہا کہ ایک روز میں 130 سے زائد بچوں کو مارا گیا، بغیر کسی وجہ کے جنگ بندی معاہدے کو توڑا گیا۔کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ تصور کریں اگر یہ سب مخالف کی طرف سے ہوتا تو کیسا ردعمل آتا، تمام زندگیاں برابر نہیں ہیں، یہ بچے بس تاریخ میں نمبرز بن کر رہ جائیں گے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز جنگ بندی معاہدہ توڑتے ہوئے سحری کے وقت امریکی ساختہ بموں سے وحشیانہ بم باری کی۔فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے تازہ حملوں میں شمالی غزہ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جہاں 4 افراد شہید اور 10 زخمی ہوگئے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بیت الاہیا میں اسرائیلی فوج نے خیمے پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 14 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

    کراچی سےحوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان گرفتار، غیر ملکی کرنسی برآمد

    کراچی سےحوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان گرفتار، غیر ملکی کرنسی برآمد

    بحیرہ روم میں تارکیں وطن کی کشتی ڈوب گئی، 6 افراد ہلاک ، 40 لاپتا

  • اسرائیل اور فلسطینی فلم سازوں کی مشترکہ فلم نے آسکرایوارڈ جیت لیا

    اسرائیل اور فلسطینی فلم سازوں کی مشترکہ فلم نے آسکرایوارڈ جیت لیا

    اسرائیل اور فلسطینی فلم سازوں کی مشترکہ فلم No Other Land نے اتوار کو بہترین دستاویزی فلم کا آسکرایوارڈ جیت لیا-

    باغی ٹی وی : فلم کی کہانی باسل اڈرا کی زندگی پر مبنی ہے، جو اپنے آبائی شہر یاتا کی تباہی کو دستاویز کرنے کے لیے خطرات مول لیتا ہے۔ اس کے بعد، اس کی ملاقات اسرائیلی صحافی یوول ابراہم سے ہوتی ہے جو اس کی کہانی کو عالمی سطح پر پہنچانے میں اس کی مدد کرتا ہے۔

    اڈرا نے ایوارڈ کی تقریب میں کہا کہ ”No Other Land“ فلسطینی عوام کی تلخ حقیقت کی عکاسی کرتی ہے جو دہائیوں سے اسرائیلی قبضے کے تحت جھیل رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کے لیے امید رکھتے ہیں کہ وہ ایسی زندگی نہ گزارے جو وہ خود گزار رہے ہیں۔

    ایرانی صدر کے مشیر اپنے عہدے سے مستعفی

    ابراہم نے اس تعاون کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی آوازیں ایک ساتھ ہونے پر زیادہ طاقتور ہیں اور فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے ایک منصفانہ سیاسی حل ممکن ہےانہوں نے اسرائیلی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ اس صورت حال کا حل نسل پرستی کے بغیر اور دونوں قوموں کے حقوق کے ساتھ ممکن ہے۔

    بالی وڈ ریپر اور سنگر یو یو ہنی سنگھ کا شراب چھوڑنے کا انکشاف

  • رہائی پانیوالے فلسطینیوں نےزبردستی پہنائی گئی اسرائیلی نشانات اور نعروں والی شرٹس جلا دیں

    رہائی پانیوالے فلسطینیوں نےزبردستی پہنائی گئی اسرائیلی نشانات اور نعروں والی شرٹس جلا دیں

    ہفتے کے روز،تین اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 369 فلسطینیوں کو رہا کیا گیا،اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں نے زبردستی پہنائی گئی اسرائیلی نشانات اور نعروں والی ٹی شرٹس جلا دیں۔

    باغی ٹی وی: رہائی پر فلسطینیوں کا شاندار استقبال کیا گیا اسرائیل کی جانب سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کو ایسے شرٹس پہننے پر مجبور کیا گیا، جن پر اسٹار آف ڈیوڈ کا نشان اور عربی میں ”ہم نہ بھولیں گے، نہ معاف کریں گے“ لکھا تھااس اقدام کو ایک ”نسلی جرم“ قرار دے کر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

    ہفتے کے روز، تین اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 369 فلسطینیوں کو رہا کیا گیا رہائی سے قبل اسرائیلی جیل سروس نے کچھ فلسطینی قیدیوں کی تصاویر جاری کیں، جن میں انہیں ان متنازعہ شرٹس میں ملبوس دکھایا گیارہائی کے دوران متعدد فلسطینیوں نے ان پیغامات کو چھپا نے کے لیے اپنی شرٹس الٹی پہن لی تھیں۔

    israel

    آرمی آج بھی فتنہ الخوارج سے روزانہ کی بنیادوں پر لڑ رہی ہے، آرمی چیف

    قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی جانب سے غزہ میں بنائی گئی فوٹیج میں کچھ فلسطینیوں کو خان یونس کے یورپی غزہ اسپتال پہنچنے کے بعد ان شرٹس کو آگ لگاتے ہوئے دیکھا گیا،حماس نے اسرائیل کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بہادر قیدیوں کے لباس پر نسل پرستانہ نعرے تحریر کرنے اور ان کے ساتھ ظالمانہ اور پرتشدد سلوک کی سخت مذمت کرتے ہیں، جو انسانی قوانین اور اصولو ں کی کھلی خلاف ورزی ہے، یہ عمل قابض افواج کی پستی کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ فلسطینی مزاحمت قیدیوں کے ساتھ اخلاقی اقدار کی پاسدار ی کرتی ہے۔

    لبنان میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ، 25 سے زائد افراد گرفتار

    جبکہ فلسطینی اسلامی جہاد نے بھی اس اقدام کو ایک ”نسلی جرم“ قرار دیتے ہوئے مذمت کی ،اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق، اسرائیل میں بھی اس متنازعہ لباس پر تنقید کی گئی ہے،ایک اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ فیصلہ سیاسی قیادت کو اطلاع دیئے بغیر اسرائیلی جیل کمشنر کوبی یعقوبی نے خود کیا تھا۔

    امریکا سے مزید 120 بھارتیوں کی ملک بدری،زنجیروں اور ہتھکڑیوں میں جکڑ کر بھارت بھیجا گیا

    قیدیوں کےتبادلے میں سہولت فراہم کرنیوالی بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی (آئی سی آر سی) نے تمام فریقین سے زیادہ ”باعزت“ طریقے سے رہائی کا مطالبہ کیاان کے بیان میں کہا گیا کہ ہم بار بار مطالبہ کر رہے ہیں کہ تمام منتقلیاں وقار اور رازداری کے ساتھ انجام دی جائیں، لیکن اس عمل کو بہتر بنانے کے لیے تمام فریقین، بشمول ثالثوں، کو مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔‘

  • پاکستان مسلم امہ کو لیڈ کرتے ہوئے فلسطین کا معاملہ دنیا میں اٹھائے،حافظ نعیم الرحمان

    پاکستان مسلم امہ کو لیڈ کرتے ہوئے فلسطین کا معاملہ دنیا میں اٹھائے،حافظ نعیم الرحمان

    اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکا ہمیں جمہوریت نہ سکھائے، اسرائیل کے حق میں ویٹو سے جمہوریت کا جنازہ نکل جاتا ہے-

    باغی ٹی وی : جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے وفاقی دارالحکومت میں انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے مندوبین نے شرکت کی، کانفرنس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ کو لیڈ کرتے ہوئے فلسطین کا معاملہ دنیا میں اٹھائے-

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے جس پر بھارت کا قبضہ ہے یہ ہماری ریاستی پالیسی کا حصہ ہے، فلطسین پر بھی کا قبضہ ہے، سیز فائر کے بعد 20 سال بعد ہزاروں فلسطینی جیلوں سے باہر نکل پائے ہیں، امریکا ہمیں جمہوریت نہ سکھائے، اسرائیل کےحق میں ویٹو سےجمہوریت کا جنازہ نکل جاتا ہےحماس کی جدوجہد کی حمایت ضروری ہے، ہم فلسطین پر اسرائیل کا قبضہ قبول نہیں کریں گے،اسرائیل 7 اکتوبر کو ہار چکا ہے اسی لئے اب نہتے لوگوں پر فائرنگ اور بمباری کررہا ہے۔

    یوکرین میں چرنوبل نیوکلیئر پلانٹ کی چھت پر ڈرون گر کر تباہ

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے فلسطین میں بچوں کو ٹارگٹ کرکے شہید کیا گیا، 20 فیصد امریکی حماس کے حامی اور فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، دنیا کی چھٹی سے ساتویں طاقتور فوج کو حماس نے شکت دی ہے، باضمیر لوگ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، جو لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ہیں وہ سمجھ لیں وہ بدمست کی حمایت کررہے ہیں، مسلم ممالک پر دباؤ ڈالا جارہا یے کہ اسرائیل کو تسلیم کرے۔

    ایرول مسک کا بارک اوباما کی اہلیہ سے متعلق حیران کن انکشاف

    سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا کہ برطانیہ کی سلطنت میں سورج غروب نہیں ہوتا تھا آخر کار سورج غروب ہوگیا، دنیا میں با ضمیر لوگ غزہ کےمسلمانوں کےساتھ کھڑے ہیں، افریقی اینکر فیصل داؤد نےکہا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا ابھی وہ سامنےآیا ہی نہیں، یہ فلسطینیوں کی نسل کشی تھی، ہم نے عالمی میڈیا کا ضمیر مردہ دیکھا، ہمیں فلسطین کے حوالے سے سچ تک پہنچنے کے لئے مغربی میڈ یا کا متبادل دیکھنا ہوگا۔

    خیبرپختونخوا کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کا ملک میں امن کیلئے افغانستان سے فوری مذاکرات پر اتفاق