Baaghi TV

Tag: فیصل آباد

  • عام انتخابات، عمران خان اور عاصم منیر آمنے سامنے

    عام انتخابات، عمران خان اور عاصم منیر آمنے سامنے

    پاکستان میں آٹھ فروری کو عام انتخابات ہو رہے ہیں،سیاسی جماعتیں ملک بھر میں انتخابی مہم چلا رہی ہیں، نواز شریف، مریم، بلاول ،مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر انتخابی جلسے کر رہے ہیں تو وہیں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بھی اپنی مہم چلانے میں مصروف ہیں

    انتخابات کے بعد کس کی حکومت بنے گی، یہ کہنا قبل از وقت ہے، شنید ہے کہ ایک اتحادی حکومت قائم ہو گی جس میں متعدد پارٹیاں شامل ہوں گی،الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواوں کے خلاف کاروائی کر رہا ہے، کئی شہروں میں دہشت گردی کے واقعات بھی پیش چکے ہیں،باجوڑ میں ریحان زیب کو قتل کیا گیا ہے تو وہیں کراچی میں انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کے دو دو الگ واقعات میں دو افراد کی موت ہو چکی ہے، بلوچستان کے علاقوں میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، ن لیگ سمیت دیگر امیدواروں پر حملے ہو چکے ہیں

    الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد دلچسپ صورتحال پیدا ہوتی جا رہی ہے، پنجاب کے شہر فیصل آباد کے حلقہ این اے 99 نے خصوصی توجہ حاصل کر لی ہے جہاں عمران خان اور عاصم منیر الیکشن لڑ رہے ہیں، فارم 33 میں دونوں نام ایک ساتھ موجود ہیں، جماعتِ اسلامی کے امیدوار کا نام عاصم منیر ہے جن کا انتخابی نشان ترازو ہے تو وہیں تحریکِ لبیک پاکستان کے امیدوار کا نام عمران خان ہے جن کا انتخابی نشان کرین ہے اس‌حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار این اے 99 ملک عمر فاروق انتخابی نشان (پریشر ککر) ہیں،

    fsd

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے الیکشن کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں، کئی دیگر معروف رہنما بھی الیکشن نہیں لڑ رہے، تحریک انصاف کی قیادت مفرور ہوچکی ہے تو کئی رہنما جیلوں میں ہیں،

    عائشہ رجب علی پی ٹی آئی کے ساتھ ہاتھ کر گئی، استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

    ووٹ ایک قومی فریضہ ہے اسے خریدنا یا بیچنا حرام ہے،مولانازاہد محمود قاسمی

    حلف اٹھا کر پیسے لیں، ووٹ نہ دیں،گنہگار نہیں ہوں گے،راشد محمود سومرو

    پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے کل کو شہیدوں کو کیا منہ دکھائیں گے؟احسن اقبال

    عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا

    خیبر پختونخوا والو، آپ بھی جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے؟ نواز شریف کا سوال

    مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج

    ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

    تحریک انصاف نے پانچ فروری کو ہونے والے انٹراپارٹی انتخابات ملتوی کر دیئے

    چیف الیکشن کمشنر کا کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

    الیکشن کمیشن کا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کیلئے بھی ضابطہ اخلاق جاری کرنے کا فیصلہ

    آپ چاہتے ہیں تحریک انصاف کا نام ویب سائٹ سے بھی ہٹا دیں؟ چیف الیکشن کمشنر

    آزاد امیدوار ریحان زیب کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

  • ممی ڈیڈی والی نہیں، اصل پاکستانی یوتھ ہمارے ساتھ ہے،نواز شریف

    ممی ڈیڈی والی نہیں، اصل پاکستانی یوتھ ہمارے ساتھ ہے،نواز شریف

    سابق وزیراعظم نواز شریف نے فیصل آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا شکریہ ادا کرنے کے میرے پاس الفاظ نہیں ہے صرف اتنا کہوں گا زندہ باد،

    نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز جلسہ گاہ پہنچے تو انکا بھر پور استقبال کیا گیا، نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے میٹرو کے پیچھے لگا دیا ہے ۔فیصل آباد میں تو میٹرو کے ساتھ اورنج ٹرین بھی ہونی چاہیئے،ہم وہ لوگ نہیں جو 50 لاکھ گھروں کے جھوٹے دعوے کریں،شہباز شریف صاحب سن لو ،مجھے 5 سال بعد فیصل آباد میں کوئی بے روزگار نظر نہیں آنا چاہیے،فیصل آباد میں دو دو موٹروے بناونگا، کتنی موٹرویز چاہیے آج مجھے بتادو، آپ نہ بھی بتا ؤ پھر بھی میں نے ادھر موٹروےبنانی ہے،آپ نے چودھری شیر علی کی لاج رکھنی ہے، طلال چوہدری وفا داری کی اعلیٰ مثال ہے، رانا ثناءاللہ نواز شریف کا بہترین،وفا دار ساتھی ہے، اور بھی بیٹھے ہوئے ہیں میرے دوست، میرے بڑے پرانے دوست ہیں، 1980 سے میرے دوست ہیں یہ،یوتھ کسی اور کے ساتھ نہیں مسلم لیگ کے ساتھ ہے، ممی ڈیڈی والی نہیں، اصل پاکستانی یوتھ ہمارے ساتھ ہے، فیصل آباد، آج دل خوش کر دیا آپ نے، وقت بڑا تھوڑا ہے، آپ لیٹ آئے ہیں، دو بجے کا وقت تھا جلسے کا جمعہ تھا میں مانتا ہوں ، آپ لیٹ آئے ہیں ہمیں جانا ُپڑ رہا ہےکیونکہ ہیلی کاپٹر مغرب کے بعد جا نہیں سکتا، ہم جو وعدہ کرتے ہیں وہ پورا بھی کرتے ہیں،ہم انشااللہ وہ زمانہ واپس لائیں گئے آپکو مہنگائی بیروزگاری سے نجات دلائیں گئے ،حکومت قائم کرنے کے بعد سب سے پہلے آٹا دالیں چاول ڈالڈا اور سبزیاں 2018 کے دور کی قیمتوں پر لائیں گے

    پورے فیصل آباد سے ن لیگ کو جتوایا اور کوئی ہیر پھیر نہیں کی تو پھر آپ کو آئی ٹی یونیورسٹی دوں گا،شہباز شریف
    فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے جلسے سے سابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ فیصل آباد کو اپنا شہر سمجھا ہے، ترقیاتی منصوبے لے کر آئے،وہ سڑکیں آج بھی قائم ہیں جو ہم نے بنائی تھیں، فیصل آباد میں ٹھاٹھیں مارتا سمندر اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ یہ جذبہ، محبت اس شخص کے لئے ہے، جس کا نام ہے نواز شریف،اگر پورے فیصل آباد سے ن لیگ کو جتوایا اور کوئی ہیر پھیر نہیں کی تو پھر آپ کو آئی ٹی یونیورسٹی دوں گا،موقع ملا تو فیصل آباد میں میٹرو بنائیں گے،

    قائد کو تین بار نکالا گیا ،لیکن نواز شریف نے ملکی سلامتی پر کوئی حرف نہیں اٹھایا،مریم نواز
    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد ترقی کرتا ہے تو پاکستان ترقی کرتا ہے، فیصل آباد کی صنعت چلتی ہے تو پاکستان کی صنعت چلتی ہے۔ فیصل آباد کی صنعت کی چمنیوں میں آگ جلتی ہے تو مزدور کے گرھ کر چولہا چلتا ہے، مسلم لیگ ن گالم گلوچ یا بد تمیزی کی سیاست نہیں کرتی،مسلم لیگ ن خدمت سے مقابلہ کرتی ہے،ایک بچے نے لکھا کہ میرے قائد کو تین بار نکالا گیا ،لیکن نواز شریف نے ملکی سلامتی پر کوئی حرف نہیں اٹھایا، ہرانے کا خواب دیکھنے والے کئی آئے کئی چلے گئے نواز شریف موجود ہے،شیر پہ اتنی مہریں لگائیں کہ اس ملک کی ترقی کو کوئی روک نہ سکے،پاکستان مسلم لیگ ن کارکردگی کی بیناد پہ الیکشن لڑتی ہے خدمت کی بیناد پہ ووٹ مانگتی ہے نہ کہ گالی گلوچ کی سیاست کرکے ،رانا ثناءاللہ کو سزائے موت ہونے والی تھی ، تب انہوں نے شیر کا ماسک منہ پر چڑھا کر کہا پہلے سو فیصد نوازشریف کیساتھ تھا اب ہزار فیصد ہوں،رانا ثنااللہ صاحب کا مسلم لیگ نواز کے شیروں نے کیا نام رکھا تھا؟حکیم رانا ثنااللہ،حکیم رانا ثنااللہ نے ایسا علاج کیا کہ نا مرض نظر آتا ھے نا مریض،

    عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا

    میں وعدے کر کے یوٹرن نہیں لیتا تھا، نواز شریف

    خیبر پختونخوا والو، آپ بھی جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے؟ نواز شریف کا سوال

    مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج

     نواز شریف کے مخالف عبرت ناک انجام کو پہنچ رہے ہیں

    پاکستان کو نواز دو کے سلوگن سے مسلم لیگ ن نے انتخابی منشور جاری 

    ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

     پرانے سیاستدان عوامی خدمت کے بجائے ذات کیلئے سیاست کررہے ہیں

  • نو مئی کیس،ضمانت کیلئے جانے والا سابق صوبائی وزیر گرفتار

    نو مئی کیس،ضمانت کیلئے جانے والا سابق صوبائی وزیر گرفتار

    تحریک انصاف کے رہنما، سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو کو گرفتار کر لیا گیا

    خیال کاسترو کو فیصل آباد کی عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا،خیال کاستر و کی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خیال کاسترو کو پولیس اہلکار اور سول کپڑوں میں ملبوس اہلکار اٹھا کر سفید رنگ کی گاڑی میں ڈالتے ہیں.پولیس ذرائع نے خیال کاسترو کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے،خیال احمد کاسترو 9 مئی کیس میں ضمانت کیلئے عدالت پہنچےتھے،

    تحریک انصاف کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے خیال احمد کاسترو کی گرفتاری پر ردعمل میں کہا گیا ہے کہ سابق صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر خیال احمد کاسترو کو سیشن کورٹ کے سامنے سے نامعلوم افراد بدترین طریقے سے تشدد کر کے اغوا کر کے لے گئے،اتنی کھلی درندگی پر بھی کیا سپریم کورٹ جیسے ادارے خواب خرگوش میں رہیں گے؟

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما مونس الہی کا کہنا ہے کہ خیال کاسترو کے ساتھ جو کیا گیا وہ سب نے دیکھا، الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے اندرونی انتخاب پر اعتراض ہے لیکن امیدواروں کے اغواء پر نہیں،اس گھٹیا حرکت سے نظام اور ننگا ہوا ہے۔

    انتخابی مہم میں پلاسٹک کے بنے پینا فلیکس پر پابندی عائد کرنے کا امکان

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

  • جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی و قتل،انتظامیہ کی تردید

    جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی و قتل،انتظامیہ کی تردید

    گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں اساتذہ کی جانب سے طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کیس کی خبر سامنے آئی ہے تا ہم یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعہ کی مکمل تردید کی ہے.

    نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں پہلے سمسٹر کی طالبہ کو یونیورسٹی کے اساتذہ اور فیکلٹی ممبران نے زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔طالبہ کی لاش سیڑھیوں کے قریب سے ملی، طالبہ برہنہ حالت میں تھی اور خون میں لت پت تھی،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ چھ افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کی، تاہم یونیورسٹی انتظامیہ اس خبر کو چھپا رہی ہے، وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی ساکھ بچانے کے لیے مبینہ طور پر پولیس کو پیسے بھی دیے۔

    gc

    دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہے،وائس چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے یونیورسٹی میں طالبہ کے قتل سے متعلق خبر کی تردید اور مذمت کی اور کہا کہ سوشل میڈیا پر یونیورسٹی کے حوالے سے چلنے والی خبر سراسر من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔ ایسی خود ساختہ خبروں سے خواتین کے تعلیمی ادارے کی ساکھ اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ویمن یونیورسٹی نے ہمیشہ ایک سازگار اور محفوظ تعلیمی ماحول کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا ہے۔ یونیورسٹی ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ سیکورٹی ایجنسیوں سے رابطے اور تعاون میں ہے تاکہ اس گھناؤنی کوشش کے پیچھے کار فرما عناصر کا سراغ لگایا جا سکے۔ اس افواہ کے پیچھے کار فرما عناصر کا تعین ہوتے ہی ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ یونیورسٹی مکمل طور پر طالبات و سٹاف کے لیے محفوظ تعلیمی و تدریسی ماحول مہیا کرتی ہے۔ یونیورسٹی میں تمام تعلیمی سرگرمیاں اپنے شیڈیول کے مطابق جاری ہیں۔

    جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی انچارج طالبات کو جنسی حراساں کرنے اور کرپشن میں ملوث

    جی سی یونیورسٹی کی جانب سے ہراسانی کی شکایت درج کروانے پر خاتون ٹیچر کو ہی ان کے عہدے سے برطرف

    جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے گرلز ھاسٹل میں طالبات بے ہوش، آخر کیا وجہ بنی

  • حساس ادارے کے دفتر پر کار بم دھماکہ میں ملوث دہشتگردپولیس مقابلے میں ہلاک

    حساس ادارے کے دفتر پر کار بم دھماکہ میں ملوث دہشتگردپولیس مقابلے میں ہلاک

    فیصل آبادمیں حساس ادارے کے دفتر پر کار بم دھماکہ میں ملوث تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد اپنے ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

    ترجمان کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق سی ٹی ڈی فیصل آباد کو خفیہ اطلاع ملی کہ دہشت گردی کی 11 بڑی کارروائیوں میں ملوث اور 50 سے زائد معصوم جانوں کا کا قاتل دہشت گرد محمد غضنفر ندیم عرف خالد حبیب چنیوٹ کے علاقے میں سیفٹی فیوز فیکٹری کے قریب اپنے ساتھیوں سمیت صوبہ بھر میں دہشت گردی کی وارداتوں کے لیے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔جس پر سی ٹی ڈی فیصل آباد نے رات گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،دہشت گردوں نے مزاحمت کرتے ہوئے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جوابی فائرنگ میں محمد غضنفر اور اس کا ایک نامعلوم ساتھی ہلاک جبکہ دیگر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے AK-47، پستول، گولہ بارود، ہینڈ گرنیڈ، سیفٹی فیوز، ڈیٹونیٹرز اور دھماکہ خیز مواد سمیت دیگر گولہ بارود قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

    ترجمان نے کہاکہ ملزم مذہبی منافرت پر مبنی دہشت گردی،پولیس لائنز ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ، فیصل آباد میں آئی ایس آئی کے دفتر پر گاڑیوں کے ذریعے بم حملہ، ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری سمیت 50 افراد کے قتل میں ملوث اور پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔ملزم 2011 سے مفرور تھا،پولیس نے اس کے سر کی قیمت 2.5 ملین روپے مقرر کی تھی جبک اورمختلف ادارے اس کی تلاش جاری رکھے ہوئے تھے۔

    ترجمان نے مزید کہاکہ یہ کامیاب آپریشن دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پنجاب پولیس کے محکمے کی غیر متزلزل کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ محمد غضنفر ندیم کا خاتمہ تشدد کی گھناؤنی کارروائیوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لگن کو واضح کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ غضنفر اور اس کے ساتھی کا خاتمہ ایک واضح اور بھرپور پیغام دیتا ہے کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کا مسلسل تعاقب کیا جائے گا اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، جس سے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت کے پختہ عزم کو تقویت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب پوری مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اوردہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں کا ؤ نٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر اطلاع کریں۔

  • ایف آئی اے کی کاروائی،نجی بینک سے 27 کروڑ کی غبن کرنیوالا گرفتار

    ایف آئی اے کی کاروائی،نجی بینک سے 27 کروڑ کی غبن کرنیوالا گرفتار

    ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی کاروائی،نجی بینک کے 27 کروڑ کی غبن کا معاملہ،ڈائریکٹر فیصل آبد زون رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے انکوائری آفیسر نے غبن کی گئی رقم ریکور کروادی

    نجی بینک کی جانب سے 17 اکتوبر کو درخواست موصول ہوئی تھی،نجی بینک کے ایریا مینیجر نے مختلف بینک اکاونٹس کی رقوم غیر قانونی طریقے سے ٹرانسفر کیں۔ایریا مینیجر عمار کیانی نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے متعدد اکاونٹ ہولڈرز کی چیک بکس جاری کروائیں۔مذکورہ چیک بکس کو استعمال کرتے ہوئے بینک اکاونٹ ہولڈرز کے مجموعی طور پر 27 کروڑ روپے اپنے رشتے داروں کی اکاونٹس میں جمع کروائے,ڈائریکٹر فیصل آباد زون رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر انکوائری آفیسر اجمل حسین نے تحقیقات کا آغاز کیا،بہترین تکنیکی اور تحقیقاتی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے غبن شدہ رقم بینک حکام کو ریکور کروا کر دی۔ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر لیا،بروقت ریکوری پر نجی بینک حکام نے فیصل آباد زون کا دورہ بھی کیا ،بینک حکام کی جانب سے غبن کی گئی رقم کی بروقت ریکوری پر ایف آئی اے کی کوششوں اور تعاون کو سراہا۔

    ڈالر کی سمگلنگ میں ملوث کسٹم انسپکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتار
    دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل پشاور سعد اللہ کی ہدایت پر چھاپہ مار ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ڈالر کی سمگلنگ میں ملوث منظم گینگ گرفتارکر لیا،ڈالر کی سمگلنگ میں ملوث کسٹم انسپکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ملزمان کی گرفتاری انٹلیجنس اداروں کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی،ملزمان کو طورخم بارڈر پر واقع فارن کرنسی ڈیکلیریشن پوائنٹ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں کسٹم انسپیکٹر واجد اور اسفند یار شامل ہیں،گرفتار ملزم انسپکٹر واجد طورخم بارڈر پر تعینات تھا،ملزم اسفندیار کسٹم حکام کی ملی بھگت سے غیر قانونی طریقے سے ڈالر کی کلئیرنگ میں ملوث تھا۔دوران تلاشی ملزم اسفند یار سے 1 لاکھ 23 ہزار امریکی ڈالر برآمدہوئے،دوران تفتیش ملزم نے روزانہ کی بنیاد لاکھوں ڈالر کی سمگلنگ کے انکشافات کئے،گرفتار ملزم اسفندیار متعدد ایجنٹوں کے ساتھ رابطے میں تھا،ملزم ایجنٹوں سے طورخم بارڈر پر واقع کسٹم کے دفاتر میں ڈالر وصول کرتا تھا،ملزم 1 لاکھ ڈالر کی سمگلنگ کی عوض 50 ہزار روپے کمیشن وصول کرتا تھا۔
    کمیشن کے نام پر حاصل کردہ رقم کسٹم حکام کے حوالے کی جاتی تھی۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

    جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
    دوسری جانب ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پربڑی کارروائی،جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار کر لیا گیا،ملزم احسن علی فلائٹ نمبر EK 619 سے اٹلی جا رہا تھا،ملزم کا تعلق جلال پور جٹاں گجرات سے ہے،ملزمان کے پاسپورٹ پر اٹلی کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے 12 لاکھ روپے کے عوض مذکورہ ویزا حاصل کیا،ملزم کو مزید ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات منتقل کر دیا گیا،ایف آئی اے ترجما ن کے مطابق ویزا فراڈ اور دہوکہ دہی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاون کا آغاز کر دیا ہے،عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ ویزا حصول کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی یا نامزد کردہ ویزا ایپلیکیشنل سینٹر سے رابطہ کریں۔

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

  • اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

    پنجاب کے شہر فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، فیصل آباد میں اسٹیج اداکارہ مالا کی گاڑی پرگولیاں چل گئیں

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی،فائرنگ اس وقت کی گئی جب اداکارہ اپنے بھائی کے ہمراہ سمندری روڈ سے گزر رہی تھیں، پولیس حکام کے مطابق اداکارہ پر فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، کار میں سوار نامعلوم افراد نے اداکارہ کی گاڑی پر فائرنگ کی اور بھاگنےمیں کامیا ب ہو گئے

    فائرنگ سے اداکارہ مالا محفوظ رہیں تاہم انکا بھائی اور میک اپ آرٹسٹ دونوں گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے ، دونوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں اداکارہ کا بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، پولیس حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے

    اداکارہ مالا نے پولیس سے فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرنے اور اسے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان

     پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ 

    اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟

    اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

    بھارتی اداکارہ نصرت اسرائیل سے پہنچیں ممبئی،بتایا آنکھوں دیکھا حال

  • نواز شریف کی تصاویر والے پوسٹرپھاڑنے پر پولیس کا اساتذہ وطلبا پر لاٹھی چارج،فائرنگ،کئی گرفتار

    نواز شریف کی تصاویر والے پوسٹرپھاڑنے پر پولیس کا اساتذہ وطلبا پر لاٹھی چارج،فائرنگ،کئی گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبرکو پاکستان واپس آ رہے ہیں،نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں سے وہ یو اے ای آئیں گے اور 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے، لاہور میں مینار پاکستان پر نواز شریف جلسہ سے خطاب کریں گے

    نواز شریف کے بھر پور استقبال کی تیاریاں جاری ہیں، مریم نواز روزانہ کی بنیاد پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ استقبال کی تیاریوں کے حوالہ سے اجلاس کر رہی ہیں، ن لیگ کی کوشش ہے کہ مینار پاکستان کو بھرا جائے،اورشاندار استقبال کیا جائے،پنجاب کےتمام اضلاع میں ن لیگ کی کارنر میٹنگز ہو رہی ہے،ضلعی و تحصیلی عہدیداران کو 21 اکتوبرکو مینار پاکستان بندے لانے کے لئے ٹاسک مل گیا ہے،

    وہیں پنجاب کے شہر فیصل آباد میں نواز شریف کے خلاف آج جمعرات کو سکول کے طلبا نے احتجاج کیا تو پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا جس کے بعد طلبا کی دوڑیں لگ گئیں، ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں مصطفیٰ گجر نامی صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ اساتذہ پر ہوائی فائرنگ کی گئی اور طلبا کو گرفتارکیا گیا، نہتے طلبا پر فائرنگ کی گئی، ویڈیو میں طلبا کو بھاگتے دیکھا جا سکتاہے

    مصطفیٰ نامی صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد گورنمنٹ کالج سکول کے بچے احتجاج کر رہے ہیں اور ان پر ہوائی فائرنگ ہو رہی ہے لاٹھی چارج ہو رہی ہے اور ان کو گرفتار کیا جا رہا ہے وہ بچے نواز شریف کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اب نواز شریف بھی کوئی ادارہ ہے جن کی بیحرمتی ہو جائے گی

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں اساتذہ اپنے حقوق کے لئے احتجاج کر رہے ہیں، اسی احتجاج کے دوران نواز شریف کے بینرز سامنے آئے تو احتجاج کے شرکا نے بینر پھاڑے، ان پر نواز شریف کی تصاویر لگی ہوئی تھیں،جس کے بعد پولیس نے اساتذہ و طلبا پر لاٹھی چارج کیا اور ہوائی فائرنگ کی،واقعہ سمندری روڈ پر پیش آیا،پولیس نے اساتذہ کو بھی گرفتار کیا ہے، پولیس نے خواتین اساتذہ کو بھی گرفتار کیا ہے،سکول کے ٹیچروں کا کہنا ہے سرکاری سکول پرائیویٹ نہ کریں بچوں کی پڑھائی میں اثر پڑے گا.پنجاب حکومت نے پنجاب کے کئی سکولوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اساتذہ نے پنجاب بھر میں احتجاج شروع کر رکھا ہے،

    فیصل آباد میں چوہدری صفدر مرکزی صدر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن پنجاب سمیت درجنوں اساتذہ گرفتار کر لئے گئے ہیں،

    پنجاب کے شہر راولپنڈی میں بھی سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے ،نجکاری کے خلاف اساتذہ نےسی ای او ایجوکیشن کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے ہیں،مظاہرین کی جانب سے ظالمانہ اقدامات کے خلاف حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کسی صورت قابل قبول نہیں،پنجاب حکومت کو نجکاری فیصلہ واپس لینے کے لیے 9 اکتوبر تک ڈیڈ لائن دی تھی،سرکاری تعلیمی اداروں میں ہونے والی بندش کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہو گی،حکومت لیوانکیشمنٹ اور پینشن ترامیم کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے،

  • فیصل آباد میں 220 کے وی گرڈ اسٹیشن میں آگ لگ گئی

    فیصل آباد میں 220 کے وی گرڈ اسٹیشن میں آگ لگ گئی

    فیصل آباد میں 220 کے وی گرڈ اسٹیشن میں آگ لگ گئی جس سے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

    باغی ٹی وی: آگ لگنے سے متاثرہ گرڈ اسٹیشن کے 11 فیڈرز اور اس سے منسلک 132 کے وی کے 11 گرڈ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور 60 فیڈرز بند ہوگئے جس سے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئےآتشزدگی کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے ڈیڑھ گھنٹے بعد 220 کے وی گرڈ اسٹیشن میں لگی آگ پر قابو پالیا جب کہ فیسکو کی جانب سے 132 کے وی کے 11 گرڈ اسٹیشن پر متبادل ذرائع سے بجلی بحال کردی گئی۔

    فیسکو حکام نے کہا کہ صرف آگ سے متاثرہ 220 کے وی گرڈ اسٹیشن کے 11 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل ہے، ٹرانسفارمرز اور پینلز کی مرمت کے بعد متاثرہ گرڈ اسٹیشن کے 11 فیڈرز پر بجلی بحال کردی جائے گی۔

    مون سون بارشوں کی کمی، بھارت میں زرعی پیداوار متاثر ہونے کا امکان،خوراک کی افراط

    سرگودھا : رات کے وقت کروڑوں روپے مالیتی’9’ایکڑ

    میکسیکو ؛ ٹرک حادثہ کئی افراد جاں بحق

  • ڈاکو موٹرسائیکل سوار سے مرغی کا دوکلو گوشت چھین کر فرار،مقدمہ درج

    ڈاکو موٹرسائیکل سوار سے مرغی کا دوکلو گوشت چھین کر فرار،مقدمہ درج

    فیصل آباد: تھانہ صدر کے علاقے خانوانہ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی

    ڈاکو موٹر سائیکل سوار سے 2 کلو مرغی کا گوشت اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا، ملزم گرفتار نہ ہو سکے،تھانہ صدر فیصل آباد میں مدعی محمد عدنان نے مقدمہ درج کروایا، مدعی کے مطابق فیصل آباد کا رہائشی ہوں،29 اگست کو موٹر سائیکل پرگھر جا رہا تھا کہ چک نمبر 79 کے قریب پہنچا تواچانک سائل کا تعاقب کرتے ہوئے دو نامعلوم افراد جو موٹر سائیکل پر سوار تھے اور شلوار قمیض پہن رکھی تھی،انکے ہاتھ میں پستول بھی تھا، انکو سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں نے اسلحہ کے زور پر مجھ سے میرا موبائل،نقد رقم، بائیس ہزار اور دو کلو مرغی کا گوشت لے گئے،سائل نے 15 پر اطلاع کی، پولیس آئی اور سارا وقوعہ دیکھا، پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا

    بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف پہیہ جام ہڑتال جاری

    مہنگائی، بچوں کو بھوکا دیکھنا مشکل کام خود کشیاں، احتجاج، بجلی بل موت کا پروانہ

    نگران حکومت سے عوام کی توقعات ، تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام

    سیاستدان سیاست پر ملک کے مفاد کو ترجیح دیں، ڈاکٹر سبیل اکرام

    پاکستان کا زرعی ومعاشی مستقبل نئے ڈیموں کی تعمیر سے وابستہ ہے ،ڈاکٹر سبیل اکرام

    حکومت بھارت کی آبی جارحیت کا فوری سدباب کرے،ڈاکٹر سبیل اکرام

    murghi gosh