Baaghi TV

Tag: فیصل آباد

  • دفتر خارجہ کی مسیحی برادری کو اعلیٰ سطح کی تحقیقات کی یقین دہانی

    دفتر خارجہ کی مسیحی برادری کو اعلیٰ سطح کی تحقیقات کی یقین دہانی

    اسلام آباد: جڑانوالہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر دفتر خارجہ کا بھی رد عمل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم پاکستان نے فیصل آباد میں ہونے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مسیحی برادری کو اعلیٰ سطح کی تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے، پورے ملک کے عوام مسیحی برادری سے سلوک پر دکھی ہیں،وزیراعظم نے جڑانوالا واقعہ میں ملوث مجرمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے اس واقعے میں ملوث افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

    علاوہ ازیں ہفتہ وار بریفنگ میں دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی پر بھار تی بیانات کاجواب نہیں دوں گی، ورلڈ کپ کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے پاکستانی ٹیم کو خوف اور ہراسانی سے پاک ماحول فراہم کرنابھارت کی ذمہ داری ہے، ایسا ماحول ہوجس میں تماشائی پاکستانی کھلاڑیوں کوہراساں نہ کر سکیں-

    نگران وزیراعظم سے سعودی سفیر ملنے پہنچ گئے

    ترجمان نے کہا کہ افغان طالبان سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ کا پاکستان کے اندر حملے کرنے کے خلاف بیان خوش آئند ہے، جب کہ روس کی طرف سے 14 اگست کے بیان اور انتظامات کیلیے شکرگزار ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز جڑانوالہ میں مشتعل ہجوم نے توہینِ مذہب کا الزام لگا کر 4 گرجا گھروں سمیت مسیحی برادری کے درجنوں مکانات اور گاڑیاں اور مال و اسباب کو جلا دیا تھا،فیصل آباد پولیس کا ملزمان تک پہنچنے کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے اور اب تک 100 سے زائد افراد کو گرفتار کرکے دو مقدمات درج کرلیےگئےہیں، جڑانوالہ میں مساجد میں اعلانات کر کے عوام کو اشتعال دلانےوالے شخص کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کر لیا ہے 37 نامزد اور 600 سے زائد نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات میں انسداد دہشت گردی اور توہین مذہب سمیت 13 سے زائد دفعات لگا دی گئی ہیں۔

    جڑانوالہ سانحہ،میرے گھر پر بھی حملہ کیا گیا،پادری،100 افراد گرفتار

    کشیدہ صورتحال کے باعث جڑانوالہ شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور رینجرز کی دو کمپنیاں مختلف مقامات پر تعینات کی گئی ہیں جبکہ فیصل آباد میں تاحکم ثانی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

    ترجمان پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ نے بروقت کارروائی کی اور مساجد سے یہ اعلان بھی کروایا گیا کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے لیکن قرآن کی بے حرمتی کی وجہ سے اشتعال بڑھ چکا تھا اور 5 سے 6 ہزار کا مجمع مختلف ٹولیوں کی صورت میں جڑانوالہ کے مختلف علاقوں میں اکٹھا ہوا اور انہوں نے ایک اقلیت کی آبادیوں پر حملہ کیا-

    جڑانوالہ،مبینہ طور پر قرآن پاک کی بے حرمتی،مشتعل افراد نے چرچ جلا دیا

    جڑانوالہ کے گرجا گھروں کے انچارج بادری خالد مختار کا کہنا ہے کہ مشتعل ہجوم نے چھ گرجا گھروں کو نشانہ بنایا، ان کی اپنی رہائش گاہ پیرش پادری ہاؤس پر بھی حملہ کیا گیا مظاہرین دو گھنٹے تک ان کی رہائشگاہ کے باہر جمع رہے اور وہ بمشکل اپنے اہل خانہ کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوئے،پادری خالد نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے متعدد بار پولیس کو بلایا لیکن وہ مدد کے لیے نہیں آئے-

  • عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کی طلبی ہو گئی

    عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کی طلبی ہو گئی

    چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمی خان کی اینٹی کرپشن میں طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا،

    ڈاکٹر عظمی خان کو اراضی ریکارڈ سکینڈل جھنگ میں20 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔ جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 20 جولائی کو صبح دس بجے پیش ہوں،سابق اے ڈی ایل ار عرفان محمود سمیت دیگر ملزمان کی بھی اراضی ریکارڈ سکینڈل میں 20 جولائی 2023 کو اینٹی کرپشن فیصل آباد آفس میں طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے

    عظمیٰ خان کیخلاف لیہ میں بھی اراضی سیکنڈل کی تحقیقات جاری ہیں، لیہ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کے 5500کنال اراضی کی خریداری میں مبینہ خورد بردکے معاملے پر اینٹی کرپشن نے چھان بین شروع کردی ہے محکمہ ریونیو کا کہنا ہے کہ یکارڈ کی فراہمی میں حیلے بہانے بنانے پرپٹواری اصغر کو معطل کردیا گیا ہے، تحصیلدار کے مطابق عظمیٰ خان نے اراضی انتقالات اپنے اور خاوند احد مجید کے نام درج کرائے۔

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

    notice

  • 300 کنال قیمتی اراضی جعلسازی سےاپنےنام ٹرانسفرکروانےکا الزام،عمران خان کی بہن کےخلاف مقدمہ درج

    300 کنال قیمتی اراضی جعلسازی سےاپنےنام ٹرانسفرکروانےکا الزام،عمران خان کی بہن کےخلاف مقدمہ درج

    اینٹی کرپشن فیصل آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

    باغی ٹی وی : اینٹی کرپشن فیصل آباد نے اٹھارہ ہزاری میں 300 کنال قیمتی اراضی جعلسازی سے اپنے نام ٹرانسفر کروانے کے الزام میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    اینٹی کرپشن کے مطابق سابق وزیراعظم اور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے چک نمبر 7/2 تھل جنوبی، اور چک نمبر 11/2 تھل جنوبی میں دھوکہ دہی اور جعلسازی سے رقبہ اپنے نام کروایا عظمیٰ خان کے علاوہ تحصیلدار، نائب تحصیل دار، پٹواری، اراضی ریکارڈ سینٹر کے عملہ سمیت 9 افراد ایف آئی آر میں ملزم نامزد ہیں –

    اینٹی کرپشن پولیس نے نائب تحصیلدار اور پٹواری کو بھی گرفتار کر لیا ۔

    دریائے ستلج میں بھی بھارت نے پانی چھوڑ دیا،روای میں مزید پانی چھوڑے جانے کا …

    قبل ازیں اینٹی کرپشن پنجاب نے لیہ اراضی کرپشن اسکینڈل میں سابق وزیر اعظم ، بہن اور بہنوئی کو طلب کرلیا ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ لیہ اراضی کرپشن اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 19 جون کو دوبارہ ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا ہے،علاوہ ازیں سابق وزیراعظم کی بہن عظمیٰ خان اور بہنوئی احد مجید کو بھی اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن نے طلبی کا نوٹس زمان پارک کی رہائش گاہ پر چسپاں کر دیا۔

    پاکستان کو اپنا مسئلہ خود حل کرنا چاہیے،افغان طالبان

    اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ عظمیٰ خان اور ان کے شوہر پر لیہہ میں 5162 کنال زمین کی غیرقانونی طور پر حاصل کرنے کا مقدمہ درج ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو کیس میں 16 جون کو طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے، ٹیم نے طلبی کے دوسرے نوٹس کی زمان پارک میں تعمیل کروائی اور اسے دیوار پر چسپاں بھی کردیا۔

    تھک گیا میں کرتے کرتے یاد تجھ کو ، اب تجھے میں یاد آنا چاہتا …

  • گولیاں چل گئیں، ایک ہی خاندان کے چار افراد قتل

    گولیاں چل گئیں، ایک ہی خاندان کے چار افراد قتل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں جرائم کی شرح مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، پنجاب کے شہر فیصل آباد میں گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت ہو گئی ہے، گوجرانوالہ میں بھی تین افراد کو قتل کر دیا گیا ہے

    فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں مخالف فریق نے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں چارافراد کی موت ہوئی، اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس حکام کے مطابق ایک ہی خاندان کے سات افراد عید رشتے داروں کوملنے گئے تھے واپس آ رہے تھے کہ مخالف فریق نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چار افراد کی موت ہو گئی ہے ،مسلح ملزمان موقع سے فرارہو گئے، پولیس حکام کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دیا گیا ہے

    فائرنگ کے نتیجے میں 36 سالہ محد عامر، 6 سالہ دعا فاطمہ 7 سالہ مغیراور 12سالہ علی حسن کی موت ہوئی ہے جبکہ تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

    دوسری جانب گوجرانوالہ میں فائرنگ سے تین افراد کی موت ہوئی ہے، قتل ہونیوالوں میں باپ بیٹا اور چچا شامل ہیں، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی ،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس کے مطابق جاں بحق افراد اپنے ڈیرے پر موجود تھے جہاں نعمان نامی ملزم نے فائرنگ کی اوراسکے بعد بھاگ گیا، ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے

    آئی جی پنجاب نے دونوں واقعات کا نوٹس لے لیا ہے اور رپورٹ طلب کر تے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے

    زمان پارک میں غلیل بردار فورس پہنچ گئی

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے پیغامات جاری 

  • فیصل آباد سے بدنام زمانہ انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار

    فیصل آباد سے بدنام زمانہ انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار

    غیرقانونی طریقےسے یورپ جانے کے خواہشمند افراد کی کشتی کو یونان میں پیش آنے والے حادثے پرچار مزید انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 24 ہوگئی ہےادھر ایف آئی اے نے کچھ عرصہ قبل پیش آنے والے ایسے ہی ایک حادثے میں ملوث 5 انسانی اسمگلرز کے ریڈ وارنٹ کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

    باغی ٹی وی: ایف آئی اے کی طرف یونان کشتی واقعے کی انکوائری رپورٹ تیارکرلی گئی ہے، جس کے مطابق 5 پاکستانی نژاد افراد انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں رپورٹ کے مطابق ان میں چار ایجنٹ لیبیا اور ایک اٹلی میں مقیم ہے ایف آئی اے گجرات کی ایجنٹس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

    ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل فیصل آباد نے بدنام زمانہ انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا ملزم طاہر ندیم کے خلاف 30 سے زائد مقدمات درج تھے اور 3 انکوائریاں بھی درج تھیں ملزم کے خلاف ایف آئی اے فیصل آباد سرکل میں 14 مقدمات اور فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں فراڈ کے تحت 16 مقدمات درج تھے، ملزم نے متعدد شہریوں سے جعل سازی اور بیرون ملک ملازمت کے نام پر کروڑں روپے لوٹے۔

    بینک اکاونٹس سے آن لائن کروڑوں روپے نکلوانے والا گینگ گرفتار

    ملزم شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ، کینیڈا، جاپان و دیگر ممالک بھیجنے میں ملوث تھا طاہر ندیم فیصل آباد کے شہریوں سے جعل سازی اور فراڈ کرنے میں بھی ملوث رہا ماضی میں ملزم کے خلاف 6 مقدمات میں چالان میں جمع کروایا گیا تھا ملزم مذکورہ مقدمات میں عدالتی مفرور بھی ڈکلیر ہوا تھا۔

    ایف آئی نے ملزم طاہر ندیم کے قبضے سے 25 پاکستانی پاسپورٹس اور جعلی بینک مہریں برآمد کیں ملزم سے مختلف ممالک کے جعلی ویزے، چیک بکس، اسٹامپ پیپرز اور متعدد چیکس بھی برآمد ہوئے چھاپے کے نتیجے میں ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ اس دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    یونان کشتی حادثے میں لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، گوجرانوالہ ریجن اور ضلع کوٹلی سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کی تعداد 128 ہوگئی اور مزید بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں دیگر علاقوں کے لاپتہ افراد اس کے علاوہ ہیں گوجرانوالا سے 38، گجرات سے 47، سیالکوٹ سے 11افراد لاپتہ ہیں، اس کے علاوہ منڈی بہاؤالدین کے 5 افراد بھی لاپتہ ہیں۔

    آئی ایم ایف کا اعتراض،بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم واپس لے لی گئی

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی شناخت کے لیے ان کے لواحقین کے ڈی این اے سیمپلز لیے جارہے ہیں، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ کے 40 اور گجرات کے رہائشی 30 فیملیز کے ڈی این اے سیمپلز لیے جا چکے ہیں گوجرانوالہ ایف آئی اے نے 3 مقدمات درج کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جبکہ گجرات میں 4 ملزمان کو گرفتارکر کے مقدمات درج کیے گئے ہیں کوٹلی اور میرپور میں بھی مقدمہ درج کرکے میرپور سے ایک انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

    آزاد کشمیر کے 9 مبینہ انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا،فیصل آباد میں بھی ایف آئی اے نے کشتی حادثہ میں لاپتہ ہونے والے شہرون کے بھائی ابوبکر کی مدعیت میں 3 ایجنٹس شہزاد، حسام اور کلیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا-

    پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے جعلی ویڈیو شئیر کرنے پررانا ثناء اللہ کا …

  • شارجہ جانے والے مسافر سےآئس ہیروئن برآمد

    شارجہ جانے والے مسافر سےآئس ہیروئن برآمد

    فیصل آباد: پاکستان سے شارجہ جانے والے مسافر سے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورس نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 3.2 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کرتے ہوئے مسافر کے بیگ سے منشیات برآمد کیں۔

    میرپور خاص : پولیس نے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالے کردیا

    ترجمان کے مطابق اشرف علی نامی مسافر پاکستان سے شارجہ اپنے بیگ میں 2 سوہن حلوے کے ڈبے لے کر جارہا تھا۔ تلاشی لینے پر پتا چلا کہ سوہن حلوے کی تہہ کے نیچے کافی مہارت سے منشیات چھپا رکھی تھی ملزم کو ابتدائی تفتیش کرنے کے بعد منشیات سمیت قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر برہنہ ویڈیوز نیٹ پر اپلوڈ کر …

    قبل ازیں میر پور خاص رحیم نگر میں مسمات دینی عرف کالی کے گھر میں قائم منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارکر 2 خواتین نازیہ اور ببلی کو گرفتار کرلیا،جن کہ قبضہ سے ہیروئن چرس کوکین افیون، شیشہ تریاق برآمد کیا اور دونوں گرفتار خواتین کو وومین پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے چھاپے کے وقت ایک رشتے دار پولیس اہلکار بھی موجود تھا –

    کندھ کوٹ : آئی جی سندھ کا 2 ماہ کے دوران تیسرا دورہ،دو ماہ میں …

  • 9 مئی :حساس ادارے کے دفتر پر حملےکے 4 ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ کےتحت مقدمہ چلانےکی اجازت

    9 مئی :حساس ادارے کے دفتر پر حملےکے 4 ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ کےتحت مقدمہ چلانےکی اجازت

    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے 4 ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کی اجازت دے دی۔

    باغی ٹی وی: فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی کو حساس ادارے کے دفتر پر حملےکے 4 ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کےتحت مقدمہ چلانےکی اجازت دےدی عدالت نےحکم کے مطابق ملزمان کےخلاف آرمی سیکرٹ ایکٹ کےتحت بھی کارروائی ہوگی۔

    9 مئی حملوں کی ابتدا اورسوشل میڈیا پر اخلاقیات کی تباہی عارف علوی نے کی …

    عدالتی حکم کے بعد حساس ادارے کی ٹیم نے ملزمان کو سینٹرل جیل سے تحویل میں لے لیا ہے پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں درج مقدمہ کی سماعت آرمی ایکٹ کے تحت ہوگی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 25 مئی کو بھی لاہور کے جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ملوث 16 ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کی اجازت دی جاچکی ہے۔

    گرفتار خواتین پر تشدد کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،آئی جی پنجاب

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت سے کمانڈنگ افسر نے ملٹری ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے 16 شرپسندوں کی حراست مانگی تھی، عدالت نے کمانڈنگ افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق ایم پی اے میاں اکرم عثمان سمیت 16 ملزمان کو کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ کمانڈر افسر کے مطابق ملزمان آفیشنل سیکرٹ ایکٹ کےسیکشن 3، 7 اور 9 کےتحت قصوروارپائے گئے ہیں، ملزمان کےخلاف آرمی ایکٹ 1952 کےتحت ٹرائل ہوسکتا ہے پراسکیوشن نےکمانڈرکی درخواست پراعتراض نہیں کیاسپرنٹینڈنٹ کیمپ جیل 16 ملزمان کو مزید کاروائی کے لیے کمانڈنگ افسر کے حوالے کردے-

    ڈالرکی اونچی اُڑان، 312 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

  • عدالت نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں الیکشن روک دیا

    عدالت نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں الیکشن روک دیا

    لاہور ہائیکورٹ ،قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں 28 مئی کو ضمنی انتخابات کرانے کا معاملہ ،عدالت نے فیصل آباد کے حلقے این اے 108 اور ننکانہ صاحب کے حلقے 118 میں ہونے والے انتخابات کو روک دیا

    جسٹس شاہد کریم نے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب اور اعجاز شاہ کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ،درخواستوں میں پنجاب میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کو چیلنج کیا گیا تھا، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ اسمبلی کی معیاد 120 دن سے کم ہو تو ضمنی انتخابات نہیں ہوسکتے،دونوں حلقوں میں 28 مئی کو الیکشن ہونا تھا جسٹس شاہد کریم نے فرخ حبیب اور اعجاز شاہ کی درخواستوں پر حکم امتناع جاری کردیا ،

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

    ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

    تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج

    تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں خود کو” وزیراعظم” لکھ دیا،اپیل خارج

  • فیصل آباد میں ایف آئی اے کی کارروائی،شہریوں کو کال کرکےلوٹنے والا منظم گروہ گرفتار

    فیصل آباد میں ایف آئی اے کی کارروائی،شہریوں کو کال کرکےلوٹنے والا منظم گروہ گرفتار

    فیصل آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نےایک کارروائی کرتےہوئےشہریوں کو کال کرکےلوٹنے والے منظم گینگ کے 4ارکان کوگرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 9 موبائل فونز اور متعدد سمز برآمد کر لی گئی ہیں-

    باغی ٹی وی: ترجمان کے مطابق منظم گینگ سادہ لوح شہریوں سے بذریعہ کال فراڈ کرنے میں ملوث تھا۔ ملزمان خود کو شکایت کنندگان کا رشتےدار ظاہر کرتے ہوئے کال کرتے اور من گھڑت پریشانیوں کا اظہار کرتے ہوئے پیسے ہتھیا لیتے تھے۔

    ملتان: میگا کرپشن اسکینڈل میں ملوث پی ٹی آئی گرفتار


    ملزمان دھوکا دہی کے لیے خود کو بینک ملازمین بھی ظاہر کرتے ہوئے فراڈ کرتے تھے اور متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور چکے تھے۔ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو شاہ کوٹ ننکانہ سے گرفتار کیا گرفتار ملزمان میں محمد رشید، محمد اویس، محمد عدیل اور تصور منظور شامل ہیں، ۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

    امریکا میں دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

    دوسری جانب فیصل آباد میں ہی جعل سازوں نے جعلی ہاؤسنگ اسکیموں کے ذریعے شہریوں کو 6 ارب روپے کا چونا لگادیا ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے 300 سے زائد افراد کوسرمایہ کاری کاجھانسہ دے کر فراڈ کیا جس میں ملزمان نے جعلی اسکیموں میں پلاٹ خریدنے پر بھاری انعامات کا لالچ دیا۔

    اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے قیمتی گاڑیاں اور بے نامی جائیدادیں بنا رکھی ہیں جب کہ ملزمان نے شہریوں سے لوٹی رقم غیرقانونی طریقے سے دبئی منتقل کی مالکان سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ تین ملزمان بھی زیرحراست ہیں۔

  • اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

    اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی منشیات کے خلاف ملک بھر میں آپریشن جاری ہے اے این ایف حکام نے مختلف کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی-

    باغی ٹی وی: ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے جدہ جانے والے سرگودھا کے رہائشی ملزم سے 508 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے برآمد شدہ ہیروئن کو لیپ ٹاپ کی اسکرین کے اندر چھپایا گیا تھا جبکہ اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کار سے 90 کلو چرس ، 33 کلو 600 گرام افیون اور 12 کلو ہیروئن برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے-

    ٹھٹھہ : ایس ایچ او تھانہ ساکرو نے گٹکا مٹیریل کی سپلائی ناکام بنادی

    ترجمان کے مطابق لاہور انٹرنیشنل ائرپورٹ نجی کوریئر آفس میں انگلینڈ کے لیے بک کئے گئے پارسل سے 280 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی-

    ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر 2 مختلف کاروائیوں میں دبئی جانے والے سوات کے رہائشی ملزم سے 1.224 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی دوسری کارروائی میں شارجہ جانےوالے رحیم یار خان کےرہائشی ملزم سے 128 گرام نشہ آور گولیوں کا پاؤڈر اور 620 گرام مشکوک مواد برآمد کیا گیا-

    گرفتار اشتہاری مجرم سے دوران تفتیش بھاری مقدارمیں ہیروئن، خنجر،پسٹل برآمد

    ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی کے علاقے مین سپر ہائی وے کے قریب کارروائی کرتے ہوئےکوئٹہ کے رہائشی ملزم کی کار سے 50 کلو 400 گرام چرس برآمد کی ایک اور کارروائی میں ایم اے جناح روڈ پرواقع بس اسٹاپ میں راولپنڈی سے آئے ہوئے پارسل سے 4 کلو 160 گرام آئس برآمد کرلی گئی-

    فیصل آباد ساہیانوالا انٹر چینج ٹول پلازہ کے قریب کار سے خیبر کے رہائشی سے 32 کلو 400 گرام افیون اور 19 کلو 200 گرام چرس برآمد کی-

    اے این ایف نے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    جعلی چیک بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار