Baaghi TV

Tag: قازقستان

  • پاکستان اور قازقستان کے درمیان 37 معاہدوں پر دستخط

    پاکستان اور قازقستان کے درمیان 37 معاہدوں پر دستخط

    پاکستان اور قازقستان کے درمیان 37 معاہدوں پر دستخط ہوئے-

    وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کے ہمراہمختلف معاہدوں کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں خطاب کہا کہ آپ کا دورہ پاکستان پوری قوم اور حکومت کے لیے باعث مسرت ہے، یہ کسی قازق صدر کی جانب سے 23 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے 37 ایم او یوز پر دستخط ہوئے، اور ان ایم او یوز کو عملی جامہ پہنانا چاہیے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ قازقستان کے صدر کے طور پر آپ کو ‘نشان پاکستان’ عطا ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں یہ ہماری طرف سے آپ کی قیادت کی قدردانی کی نشانی ہے آج دونوں ممالک نے تزویراتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے قازقستان کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار معدنیات سے نوازا ہے، اس کے باوجود قازقستان کے ساتھ پاکستان کی تجارت کا حجم کم ہے، جسے اگلے سال تک ارب ڈالر تک لے جانے کی کوشش کریں گے، پاکستان قازقستان کو اپنا اسٹریٹجک پارٹنر سمجھتا ہے اور تجارت، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں قازقستان کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے۔

    اس موقع پر قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دورے کی دعوت دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں قازقستان کا قابل اعتماد اور اہم دوست ہے، ہمارے لوگ صدیوں پرانے تعلقات میں بندھے ہیں اور مستقبل کے حوالے سے ایک جیسے خوابوں کا اشتراک کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں تعلقات مضبوط بنانے پر وزیراعظم شہباز شریف کی فیصلہ کن اور اہم کوششوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ شہباز شریف کو ایک وژنری لیڈر مانا جاتا ہے جو پاکستان کو ترقی کی راہ پر آگے لے جا رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں پاکستان کا علاقائی اور بین الاقوامی اثر بڑھ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات ہوئی، اور تجارت، ثقافت، مواصلات جیسے شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی۔ کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں کی صلاحیتوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ افغانستان سے گزرنے والے ٹرانس کیسپیئن کاریڈور اور دونوں ممالک میں براہِ راست پروازیں شروع کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔

    قازقستان کے صدر نے پاکستانی کمپنیوں کو قازقستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ زراعت، فارماسیوٹیکل اور دفاعی صنعت کو وسعت دینے پر مذاکرات ہوئے ہیں ہم پاکستانی سرمایہ کاروں کو قازقستان میں موافق ماحول فراہم کریں گے آج پاکستان-قازقستان دوستی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح بھی کیا گیا، جہاں روایتی کھیلوں کی تربیت دی جائے گی۔

    قازق صدر نے کہا کہ آج بین الاقوامی منظرنامے میں امن کے فروغ کے لیے دونوں ممالک متحد ہیں اور دنیا بھر میں جاری تنازعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ تنازعات کا حل مذاکرات اور ڈائیلاگ سے نکالنا چاہیےانہوں نے اس دورے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے دور کے آغاز کے طور پر قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو اس سال قازقستان کے دورے کی دعوت دی۔

  • اسحاق ڈار سے قازقستان کے صدر  کی ملاقات

    اسحاق ڈار سے قازقستان کے صدر کی ملاقات

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر آئے ہوئے جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے صدر توکایف کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور صدرِ مملکت، وزیراعظم، حکومت اور عوامِ پاکستان کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے پیغامات پہنچائے۔

    ملاقات کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان اعلیٰ سطحی سیاسی روابط میں تیزی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونو ں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت خوش آئند ہے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور قازقستان سیاسی، معاشی اور عوامی سطح پر باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرتے رہیں گے۔

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک خطے میں پائیدار امن، استحکام اور ترقی کے لیے مل کر کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ باہمی تعاون کے فروغ سے نہ صرف دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے بلکہ علاقائی خوشحالی کو بھی تقویت ملے گی۔

  • قازقستان کے صدر کل پاکستان پہنچیں گے

    قازقستان کے صدر کل پاکستان پہنچیں گے

    جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف 3 اور 4 فروری کو پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔

    وزارتِ خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق یہ دورہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر کیا جا رہا ہےصدر توکایف اپنے دورے کے دوران صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف سے تفصیلی مذاکرات بھی کریں گے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر توکایف پاکستان قازقستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے تاجر، سرمایہ کار اور کاروباری نمائندے شریک ہوں گےصدر قازقستان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آئے گا، جس میں سینئر کابینہ اراکین اور اعلیٰ سرکاری افسران شامل ہوں گے۔

    وزارتِ خارجہ کے مطابق، یہ دورہ دونوں ممالک کو دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لینے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔ مذاکرات میں بالخصوص تجارت، لاجسٹکس، علاقائی رابطہ کاری، عوامی روابط (People-to-People Contacts) علاقائی اور عالمی فورمز پر تعاون جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر بات چیت کی جائے گی۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر توکایف کا دورہ اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں، اور دونوں ممالک تاریخی و ثقافتی رشتوں کو موثر اور مضبوط تعاون میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ دونوں ملک خطے میں امن اور ترقی کے مشترکہ خواہاں ہیں۔

  • پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم کی دو سالہ چیئرمین شپ سنبھال لی

    پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم کی دو سالہ چیئرمین شپ سنبھال لی

    پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی دو سالہ چیئرمین شپ باضابطہ طور پر سنبھال لی ہے-

    پاکستان 2026 اور 2027 کے دوران تنظیم کی قیادت کرے گا،اس موقع پر پاکستان کی جانب سے سال 2025 میں ای سی او کی قیادت کرنے پر قازقستان کا شکریہ ادا کیا گیا اور ای سی او کے امور میں اس کے مؤثر کردار اور بھرپور قیادت کو سراہا گیا۔

    پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاکستان بطور بانی رکن ای سی او کو اپنی روح اور پہچان قرار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بطور چیئرمین ای سی او کو مزید مضبوط، فعال اورمؤثر بنانے کیلئے بھرپور کردارادا کرے گا ای سی اوکے رکن ممالک نے پاکستان کی چیئرمین شپ کا خیرمقدم کیا ہے اوراس امید کا اظہارکیا ہے کہ پاکستان کی قیادت سے تنظیم میں نئی توانائی اورسرگرمی آئے گی۔

    ایران کا آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان

    مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاکستان خطے میں اقتصادی تعاون، تجارت اوررابطوں کے فروغ کے لئے ای سی او کوایک متحرک پلیٹ فارم بنانے کیلئے عملی اقدامات کریگا،پاکستانی سفیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی چیئرمین شپ کے دوران ای سی او کے مقاصد کے حصول، علاقائی ترقی اور رکن ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے بھرپور کوششیں کرے گا۔

    صدر یو اے ای اور صدر آصف زرادری کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

  • قازقستان آج رات ابراہم معاہدوں میں شامل ہو گا ، امریکی اہلکار

    قازقستان آج رات ابراہم معاہدوں میں شامل ہو گا ، امریکی اہلکار

    ایک اعلیٰ امریکی اہلکار کے مطابق قازقستان جمعرات کی شب ابراہم معاہدوں میں شمولیت اختیار کرے گا، جن کے تحت اسرائیل اور مسلم اکثریتی ممالک کے تعلقات معمول پر لائے گئے ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی نمائندہ برائے مشرقِ وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے فلوریڈا میں ایک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اعلان کے لیے واشنگٹن واپس جا رہے ہیں، "آج شب ہم یہ اعلان کریں گے۔”رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ قازقستان کے اسرائیل کے ساتھ پہلے ہی مکمل سفارتی اور اقتصادی تعلقات موجود ہیں، لہٰذا اس کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت زیادہ تر علامتی نوعیت کی ہوگی۔

    واضح رہے کہ ابراہم معاہدے 2020 اور 2021 میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی مدتِ صدارت کے دوران طے پائے تھے، جن کے تحت چار مسلم اکثریتی ممالک نے امریکی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے

    افغان فورسز کی سیز فائر کی خلاف ورزی، پاک فوج کا مؤثر جواب

    بھارت دنیا کی سب سے بڑی الیکشن چور جمہوریت بن گیا،راہول گاندھی

    خوارج نے ریسکیو ایمبولینس اغوا کر لی، خاتون مریضہ سڑک پر چھوڑ دی

    وفاقی کابینہ سے 27ویں آئینی ترمیم کل منظور ہونے کا امکان، اجلاس طلب

  • قازقستان کےوزیر خارجہ دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

    قازقستان کےوزیر خارجہ دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

    قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مرات نورتلیو دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مرات نورتلیو کا یہ دورہ نومبرمیں قازقستان کے صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کیلئے ہے،قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے ہمراہ وزیرنقل و حمل سمیت 13 رکنی وفد ہوگا، دورے کے موقع پر زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مشترکہ ورکنگ گروپس کے اجلاس بھی ہوں گے۔

    ترجمان کے مطابق قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات کریں گے، انکی صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے، ان ملاقاتوں میں تجارت اور سرمایہ کاری، زراعت، تعلیم، ثقافتی اور سیاحتی تبادلے، علاقائی رابطے اور رسائی اور کثیرالجہتی فورم پر باہمی تعاون پر توجہ مرکوز ہوگی۔

    پی سی بی کا پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کی ٹرائی سیریز کا اعلان

    پنجاب : سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

    سیلاب کے علاوہ بارشوں کے لیے بھی تیاریاں مکمل ہیں، مراد علی شاہ

  • علاقائی دفاعی تعاون ناگزیر، پاکستان کا پرامن و محفوظ خطے کے عزم کا اعادہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر

    علاقائی دفاعی تعاون ناگزیر، پاکستان کا پرامن و محفوظ خطے کے عزم کا اعادہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے عالمی خطرات اور پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز کے تناظر میں باہمی فوجی تعاون وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں ’’مضبوط ربط، محفوظ امن‘‘ کے عنوان سے علاقائی چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکا، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کانفرنس کے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے خطاب میں خطے میں امن، استحکام اور تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹجک مکالمہ اور باہمی اعتماد درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پرامن، محفوظ اور خوشحال خطے کے لیے پرعزم ہے اور ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کانفرنس کے انعقاد کا مقصد علاقائی سطح پر دفاعی تعاون کو فروغ دینا، انسداد دہشت گردی میں اشتراک اور مشترکہ تربیتی اقدامات کو فروغ دینا ہے۔کانفرنس کے دوران شریک ممالک نے علاقائی سلامتی، وسطی اور جنوبی ایشیا کے اسٹریٹجک حالات، انسداد دہشت گردی کے اقدامات، سائبر سیکیورٹی، پُرتشدد انتہا پسندی، اور انسانی ہمدردی پر مبنی مربوط ردعمل جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    بیان کے مطابق شرکاء نے دفاعی سفارت کاری کے فروغ، پاکستان کی مہمان نوازی اور کانفرنس کے انعقاد پر پاکستان کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں شریک ممالک نے باہمی تعاون، قومی خودمختاری کے احترام اور مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔فوجی حکام کا کہنا تھا کہ اسٹریٹجک ہم آہنگی، پاکستان کے اس مستقل عزم کی غماز ہے کہ وہ ایک ایسا علاقائی نظام تشکیل دے جو سلامتی، تعاون اور یکجہتی پر مبنی ہو۔

    افغانستان سے متعلق فیصلے ہماری مشاورت کے بغیر ممکن نہیں،علی امین گنڈا پور

  • چیٹ جی پی ٹی نے شہری  کو مقدمہ جیتوا دیا

    چیٹ جی پی ٹی نے شہری کو مقدمہ جیتوا دیا

    ایک نوجوان نے حال ہی میں اپنے ملک میں پہلی بار چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرتے ہوئے ٹریفک چالان کو عدالت میں چیلنج کیا اور مقدمہ جیت گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق قازقستان میں دسمبر 2024 میں، کنزہبیک اسمیلوز اپنی والدہ کو ہسپتال لے جا رہے تھے جب ان کے آگے والی گاڑی بغیر کسی وجہ کے رک گئی اور روڈ بلاک کردیا۔ اس سڑک پر صرف ایک ہی لین تھی، اس لیے اس کے پاس دو ہی آپشن تھے: یا تو ادھر رک کر انتظار کرے ، یا بس لین سے گاڑی کو اوور ٹیک کر لے۔لہذا اس نے دوسرا آپشن منتخب کیا، لیکن اس کا یہ اقدام سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ریکارڈ ہو گیا اور اس کے بعد اُسے چالان بھیج دیا گیا۔

    نوجوان نے چالان کو چیلنج کرنے کی کوشش کی اور اپنی صورتحال کی وضاحت کی، لیکن اس کی شکایت مسترد کر دی گئی، جس کے بعد اس کے پاس واحد راستہ عدالت جانے کا تھا۔ اور یہاں چیٹ جی پی ٹی کا کردار اہم ہو گیا۔قانونی معاملات کے بارے میں ناواقف اور11 ڈالر کا جرمانہ چیلنج کرنے کے لیے وکیل کی فیس ادا کرنے سے گریز کرتے ہوئے، نوجوان نے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لینے کا فیصلہ کیا۔ اس نے اپنی صورتحال کو چیٹ جی پی ٹی میں درج کیا اور بتایا کہ ان کے پاس نیشنل ٹریفک اتھارٹی کی ویب سائٹ پر اس کے اقدام کی ویڈیو ثبوت موجود ہے۔

    چیٹ جی پی ٹی نے اُسے چالان کو عدالت میں چیلنج کرنے کا مشورہ دیا اور کیس دائر کرنے کے لیے درکار کاغذی کارروائی بھی تیار کر دی۔اسمیلوز نے اپنے تجربے کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک اتھارٹی کے اہلکار شروع میں بہت بدتمیز تھے اور اس کی شکایت کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا، حتیٰ کہ یہ تک کہہ دیا کہ اگر وہ جرمانہ ادا کرتا ہے تو یہ اس کی گناہ کو تسلیم کرنے کے مترادف ہوگا۔ تاہم، جیسے ہی نوجوان نے کیس عدالت میں دائر کیا، اسے ٹریفک اتھارٹی سے یہ پیغام آیا کہ وہ اس کا جرمانہ اپنے ڈیٹا بیس سے ڈیلیٹ کر دیں گے اور پیسے واپس کردیے جائیں گے۔لیکن چیٹ جی پی ٹی نے مشورہ دیا کہ وہ مقدمہ واپس نہ لے۔

    عدالت میں 10 منٹ کی سماعت کے دوران، اس سے متعدد سوالات پوچھے گئے، اور اس نے چیٹ جی پی ٹی کے اسپچ سنتهسس فنکشن کا استعمال کرتے ہوئے جوابات دیے۔ چیٹ جی پی ٹی نے اتنا اچھا جواب دیا کہ جج کو آخرکار جرمانہ کینسل کرنا پڑا۔”یہ شاید قازقستان کی تاریخ کا پہلا مقدمہ ہے جو 99% چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے کیا گیا ہو”اب وہ نوجوان جس کا دعویٰ ہے کہ اس نے صرف اصول کے تحت ٹریفک چالان چیلنج کیا تھا کیونکہ وہ جانتا تھا کہ وہ صحیح ہے، پولیس کے خلاف سول مقدمہ دائر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ انہوں نے جو وقت ضائع کیا ہے اس کی تلافی کرسکے۔

    بجلی کی قیمتوں میں کمی، وزیراعلیٰ پنجاب کا خراج تحسین

    بنیادی مرکز صحت کمی کی وجہ سےلوگ بڑے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    فیصل آباد،مسافر وین اور کار کی ٹکر، 26 افراد زخمی

    ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے معلومات لیکر ڈکیتی اور اغوا ، 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتار

    کراچی میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

  • پاکستان قازقستان سےایک سال میں اپنی برآمدات میں 20 فیصد اضافے کا خواہاں

    پاکستان قازقستان سےایک سال میں اپنی برآمدات میں 20 فیصد اضافے کا خواہاں

    اسلام آباد: قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے پاکستان میں ڈسپلے سینٹرز کے قیام میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پاکستان اور قازقستان کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں قازقستان میں تعینات پاکستانی سفیر یرزہان کستافن نے خصوصی شرکت کی، اس کے علاوہ وفاقی سیکریٹریز اور سینئر افسران نے بھی شرکت کی ہوئے۔

    وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اجلاس کے دوران کہا کہ پاکستان اور قازقستان آئندہ تین برسوں میں دو طرفہ تجارت کے حجم میں 100 فیصد اضافہ کریں گےانہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ضروریات کو ایک ہی مرکز میں پورا کیا جائے گا تاکہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

    قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے پاکستان میں ڈسپلے سینٹرز کے قیام میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، پاکستان اور قازقستان کےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹیکسٹائل، سرجیکل آلات، کھیلوں کےسامان، ہینڈی کرافٹس، چمڑے کی مصنوعات اور زرعی آلات کو ان ڈسپلے سینٹرز میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

    وفاقی وزیر نےکہا کہ پاکستان قازقستان سےایک سال میں اپنی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ کرنےکا خواہاں ہے اور وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ بھی مشترکہ کاروباری حکمت عملی اپنائی جائے گی، الماتے باکو اور دیگر بڑے شہروں میں پاکستان اپنی مصنوعات کی نمائش کے مراکز قائم کرے گا، ہر ملک کی طلب کے مطابق ڈسپلے سینٹرز کے لیے پالیسی تشکیل دی جائے گی تاکہ بزنس کمیونٹی کو سہولت دی جا سکے۔

  • قازقستان،شنگھائی تعان تنظیم اجلاس،شہباز شریف ہوں گے شریک،مودی سے ملاقات؟

    قازقستان،شنگھائی تعان تنظیم اجلاس،شہباز شریف ہوں گے شریک،مودی سے ملاقات؟

    وزیراعظم شہباز شریف2سے6جولائی آذربائیجان،قازقستان کا دورہ کریں گے۔آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے خطاب کریں گے،

    وزیراعظم شہباز شریف اس دورے کے دوران روسی صدر پیوٹن اور چینی صدر سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت کابینہ کا وفد بھی شامل ہو گا، قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں 2 سے 3 جولائی تک کانفرنس ہو گی، اس دوران وزیراعظم کی جہاں‌اہم ملاقاتیں ہوں گی وہیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی کی اہم ملاقاتیں ہوں گی، آستانہ کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم مودی نے بھی شریک ہونا تھا تا ہم مودی کانفرنس میں جا نہیں رہے،مودی کی نمائندگی بھارتی وزیر خارجہ کریں گے، 2 سے 3 جولائی تک ہونے والی آستانہ کانفرنس کے موقع پر الگ سے بہت سی سفارتی سرگرمیاں ہوں گی۔

    2005 میں پاکستان اور بھارت آستانہ میں سربراہ کانفرنس کے دوران تنظیم کے آبزرور بنے تھے، 2017 میں آستانہ میں دونوں ممالک شنگھائی تعاون تنظیم کے باقائدہ رکن بنے تھے۔

    پاکستانی میڈیا میں یہ خبریں آئی تھیں کی پاکستانی اور بھارتی وزیراعظم کی کانفرنس کے موقع پر ملاقات ہو گی تا ہم بھارتی وزیراعظم کانفرنس میں شریک نہیں ہو رہے، بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی وزیر خارجہ کی ملاقات متوقع ہو سکتی ہے.

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کے حوالہ سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک وی لاگ میں انکشافات کیے تھے اور کہا تھا کہ اب آپریشن گولڈ سمتھ جو ہے چڑیل کی خبر کے مطابق وہ لانج ہو گیا ہے

    امریکی قرارداد پاکستان کے سیاسی حالات سے ناواقفیت پر مبنی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    گولڈسمتھ 2.0 کے حصے کے طور پر قرارداد 901 پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش

    امریکی قرارداد مسترد، وزیر خارجہ کا مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان

    قراردار پر پاکستان نے امریکا کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ