Baaghi TV

Tag: قصوریات

  • 3 ماہ سے ادھوری سڑک لوگوں کیلئے اذیت

    3 ماہ سے ادھوری سڑک لوگوں کیلئے اذیت

    قصور
    ٹھیکیدار کی نااہلی سے ادھوری سڑک کے باعث ہر وقت رش،رات گئے راؤ خان والا میں ایمبولینس پھنسی رہی،ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بن گیا

    تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ کی مرمت کا کام گزشتہ سال سے جاری ہے ٹھیکدار نے جو گڑھے پر کئے تھے وہ دوبارہ پہلے سے بڑے گڑھے بن گئے ہیں جبکہ راؤ خان والا میں 1 کلومیٹر سے زائد سڑک کی ایک سائیڈ 3 ماہ قبل تعمیر کی گئی تھی جس کی دوسری سائیڈ ابھی نہیں بنائی گئی جس کے باعث ہر وقت دن ہو یاں رات ٹریفک جام رہتی ہے گزشتہ شام بھی ٹریفک جام رہنے سے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کئی منٹ ٹریفک میں پھنسی رہی
    ٹریفک جام رہنے سے مسافروں سمیت رہائشیوں کو بھی سخت اذیت کا سامنا ہے
    لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کو جلد سے جلد مکمل تعمیر کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نا ہو اور ایمبولینس میں پھنسے مریضوں کی جانوں کو خطرہ لاحق نا ہو انہیں بروقت ہسپتال پہنچایا جا سکے

  • نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا ویڈیو لنک کے ذریعے افتتاح

    نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا ویڈیو لنک کے ذریعے افتتاح

    قصور
    ویڈیو لنک کے ذریعے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم پروگرام کا افتتاح

    تفصیلات کے مطابق چونیاں میں وزیراعظم پاکستان عمران خاں کا نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم پروگرام کے حوالے سے ویڈیو لنک کے ذریعے افتتاحی تقریب کا انقعاد کیا گیا جس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم پروگرام کے تحت چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ کے بالمقابل 106 کنال رقبہ پر 283 گھر تعمیر کئے جائےگے, ڈی سی قصور آسیہ گل وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق متوسط طبقے کے افراد کیلئے ساڑھے تین مرلہ میں اچھے گھر تعمیر کئے جائےگے
    نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں وزیراعظم پاکستان کا خواب ہر غریب پاکستانی کو اپنا گھر کم قمیت اور آسان اقساط پر دیا جائے گا
    تقریب میں ڈی پی او عمران کشور، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق چئیرمن پنجاب سپورٹس بورڈ راؤ زاہد قیوم راؤ شاہد قیوم چیرمین مارکیٹ کیمٹی محمد اعظم ہی ٹی آئی ضلع قصور کے صدر ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی چوہدری اعجاز الحق پی ٹی آئی صدر چونیاں اور علاقہ بھر کی سیاسی شخصیات کے علاوہ پی ٹی آئی کارکنان نے بھی شرکت کی

  • ممکنہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر سڑکوں پر زیادہ رش

    ممکنہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر سڑکوں پر زیادہ رش

    قصور
    کل سے ممکنہ لاک ڈاؤن کی سختی اور پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے پیش نظر سڑکوں پر معمول سے زیادہ رش،پردیسی جلد سے جلد گھر پہنچنے کی جستجو میں

    تفصیلات کے گورنمنٹ کے اعلان کے مطابق کل سے ممکنہ لاک ڈاؤن اور پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے پیش نظر پردیسیوں نے جلد سے جلد گھروں کا رخ کر لیا ہے جس کے باعث سڑکوں ہر معمول سے زیادہ رش ہے لوگ بسوں گاڑیوں کے علاوہ رکشوں پر سفر کر رہے ہیں تاکہ جلد سے جلد گھر پہنچ سکیں زیادہ تر لوگ اپنے پیاروں کو عیدی دینے جا رہے ہیں اور واپسی کی راہ لے رہے ہیں تاہم ضلع بھر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے چاروں تحصیل انتظامیہ متحرک ہو گئی ہیں اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے و دکانوں کو سیل کیا جا رہا ہے
    آج جمعتہ الوداع کے باعث بھی لوگ ایک دوسرے کو زیادہ سے زیادہ ملنے کیلئے آ جا رہے ہیں کیونکہ پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے ایک سے دوسرے شہر سفر انتہائی دشوار ہو جائے گا

  • خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار

    خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار

    قصور
    پتوکی میں دہشت کی علامت خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار

    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پتوکی پولیس کی بڑی کاروائی میں ہاؤس ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ کے چار کارندے گرفتار کر لئے گئے ہیں
    گرفتار ملزم عالم شیر عرف سلیم اوڑھ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بین الاضلاعی ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا تھا
    جبکہ یہ ملزمان رات کے وقت موٹر سائیکل پر سوار ہو کر راہزنی اور ہاؤس ڈکیتی کی وارداتیں کرنے کے دوران موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی چھینتے تھے
    ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے

  • جعلی پیر نے لوگوں کو ورغلانا شروع کر دیا

    جعلی پیر نے لوگوں کو ورغلانا شروع کر دیا

    قصور
    پتوکی کے علاقے سرائے مغل کے نواح راکہ گھمن میں سینکڑوں لوگوں نے جعلی پیروں اور قحبہ خانوں کو بند کروانے کے لیے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب،،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او قصورسے پرزور اپیل کی کہ جعلی پیری کی آڑمیں فحاشی کے اڈوں اورمنشیات کے دھندے کو بند کروا کر ہماری نئی نسل کوتباہ ہونے سے بچایا جائے

    تفصیلات کے مطابق پتوکی کے علاقے سرائے مغل اور اسکے گردونواح کے متعدد دیہات میں جعلی پیری اور فحاشی اڈوں کا اضافہ لمحہ فکریہ بن چکا ہے۔تھانہ سرائے مغل کے نواحی گاؤں راکہ گھمن کے سینکڑوں لوگوں نے ریلی کی صورت میں فحاشی کے اڈوں کو بند کرنے اور جعلی پیر اصغر،اشرف،رمضان اور افتخار کے خلاف کاروائی کے لیے نعرہ بازی کی۔ریلی میں شریک معززین علاقہ نے محکمہ نیب سے پر زور اپیل کی کہ ان کے خلاف انکوائری کی جائے کہ چند سالوں میں کروڑوں روپوں کی جائیداد کیسے بنائی گئی ہے۔شریف لوگوں کو دھوکہ دے کر سونا،زیورات،جانور ہتھیا لیتے ہیں اگر کوئی واپسی مانگ لے تو فوراً اپنی عورتوں کے کپڑے پھاڑ کر پولیس کیس بنانا ان کا وطیرا بن چکا ہے۔اور جعلی پیری مریدی، علاج معالجہ کی آڑ میں نہ صرف فحاشی کے اڈے چلائے جارہے ہیں بلکہ دم درودکروانے کے لیے آنے والی حوا کی بیٹیوں کی عزتوں کو نوچ لیا جاتا ہے۔ نئی نسل کو فحاشی کے اڈوں پر لے جاکر منشیات جیسی لعنت میں پروان چڑھانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی ہے اگر کوئی شریف آدمی اس پر قانونی چارہ جوئی کرتا ہے توفوراًجھوٹا پولیس کیس بنا لیتے ہیں۔ریلی میں شریک معززین علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب،،آئی جی پنجاب اورڈی پی او قصورسے پرزور اپیل کی کہ جعلی پیری کی آڑمیں فحاشی کے اڈوں اورمنشیات کے دھندے کو بند کروا کر ہماری نئی نسل کوتباہ ہونے سے بچایا جائے

  • ایس او پیز پر عملدرآمد نا ہونے کے باعث نقصان کا خدشہ

    ایس او پیز پر عملدرآمد نا ہونے کے باعث نقصان کا خدشہ

    قصور
    چونیاں میں تحصیل انتظامیہ کرونا وبا میں حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔
    چونیاں کرونا ویکسین سینٹر میں بے انتہا رش کی وجہ سے کرونا پھیلنے کا خدشہ ہے

    جبکہ کنگن پور ہسپتال، ٹھینگ موڑ ہسپتال، میں بھی کرونا ویکسین سینٹر بنایا جائے تاکہ ان علاقوں سے آئے لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ اپنے اپنے علاقہ میں آسانی سے ویکسین لگوا سکیں

    کنگن پور، ٹھینگ موڑ، چونیاں سٹی اور دیگر جگہوں سے لوگ ویکسینیشن کروانے چونیاں سینٹر آتے ہیں۔ اور کئی کئی گھنٹے انتظار کرنے پر کئی بزرگ لوگوں کی حالت تشویشناک بھی ہوئی لیکن انتظامیہ کو کوئی پرواہ نہیں۔ ویکسین سینٹر میں بیٹھنے کے لئے کرسیوں کی بھی انتہائی کمی ہے اور گرمی اور حبس کی وجہ سے کئی روزہ دار بھی طبعیت خراب ہونے سے ویکسین کروائے بغیر واپس چلے گئے۔
    جو لوگ یہاں اپنے بزرگوں یا کسی رشتہ دار کو ویکسین کروانے آئے ہیں ان کو یا جسے ویکسین لگنی ہے کوئی ایک بھی اس مرض میں مبتلا ہوا تو اس ایک بندے یا بندی کی وجہ سے اور بھی بہت سے لوگ اس وبا کا شکار ہو سکتے ہیں۔
    کیا انتظامیہ کسی بڑے سانحہ کے انتظار میں ہے۔ جہاں اس موزی مرض کی احتیاط کے لیے ویکسین لگائی جا رہی ہے وہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر خدانخواستہ اس موزی مرض میں تندرست لوگ بھی کرونا کا شکار ہو سکتے ہیں تو اس لاپرواہی کا ذمہ دار کون ہوگا۔
    میری کمشنر لاہور، ڈی سی قصور، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق پوری سے گزارش ہے کہ کنگن پور ہسپتال، ٹھینگ موڑ ہسپتال میں بھی ویکسین سینٹر بنائے جائیں تاکہ رش کم ہو سکے اور لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں نہ کہ تندرست لوگ ایسے حالات میں فائدے کی بجائے اپنا اور اپنی فیملی کا جانی نقصان کر بیٹھیں

  • 3 ماہ قبل گم ہونے والے بچے کو پولیس نے تلاش کر لیا

    3 ماہ قبل گم ہونے والے بچے کو پولیس نے تلاش کر لیا

    قصور
    پولیس کا لاپتہ افراد کو اپنوں سے ملانے کی روایت برقرار ایسا ہی کچھ ایس ایچ او سید افتخار بخاری تھانہ تھ شیخم اور ان کی ٹیم نے کر دکھایا

    تفصیلات کے مطابق 3 ماہ قبل گمشدہ بچہ علی اپنے گھر والوں سے بچھڑجانے کے بعد واپس اپنے والدین کی آغوش میں آگیا شکریہ تھانہ تھ شیخم پولیس قصور تھانہ تھ شیخم ایس ایچ او سید افتخار بخاری اور پولیس ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گمشدہ بچے کو متعلقہ کوٹرادھاکشن پولیس اور ورثاء کے حوالے کردیا قصور3 ماہ قبل 5 سالہ بچہ علی گھر سے نکل کر کہیں غائب ہوگیا تھا جس کی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانہ کوٹ رادھا کشن مورخہ 9 فروری 2021 درج کروائی گئی تھی گمشدہ بچے کی تھانہ تھ شیخم پولیس نے مختلف تھانوں میں رابطے کیے اور سوشل میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد ورثاء تھانے میں پہنچ گئے جو خوشی سےنہال ہو رہے تھے۔ اس موقع پر بچے کے والدین نے ایس ایچ او سید افتخار بخاری اور تھانہ تھ شیخم پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا یوں آج تھانہ تھ شیخم پولیس نے لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے فرض کو نبھاتے ہوئے عوام کو یہ پیغام دیا کہ پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی ڈی پی او قصور عمران کشور نے ایس ایچ او تھانہ تھ شیخم اور ان کی ٹیم کو اچھی کارکردگی پہ شاباش دی

  • روڈز کے نام پر فراڈ اور لوگوں کو خوار کرنا بند کیا جائے

    روڈز کے نام پر فراڈ اور لوگوں کو خوار کرنا بند کیا جائے

    قصور
    پتوکی کا شہری روڈز کے نام پر فراڈ پر برس پڑا
    تفصیلات کے مطابق پتوکی کے شہری محمد اقبال نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں روڈ بنانے کے نام پر جو ڈرامہ ہورھا ہے صحیح ہورھا عوام کو خوب بیوقوف بنایا جارھا روڑ کو صاف کیے مٹی اٹھائے بغیر جو کھڈے بنے ہوئےتھے ان پر۔ پتھر ڈالے بغیر مشین سے صفائی کئے بغیر روڑ کا لیول چیک کیے بغیر ایک روڈ کو چھوڑ کر اچانک رات و رات فیصل کالونی روڑ کی تعمیر جدھر مٹی مٹی کالج کی نکر پر جہاں منو من مٹی پڑی تھی اسکے اوپر ہی نئے روڈ کی تعمیر سرکاری مشینری ٹریکٹر ٹرالی عملے سمیت بے دریغ استعمال کوئی انسپکشن پبلک ہیلتھ کی کئے بغیر ان روڑز کی تعمیر پتوکی شہر کی عوام سماجی فلاحی صحافتی وکلا سول سوسائٹی کا اس پر خاموشی اختیار کرنا یہ سب ایک مجرمانہ فعل ہے ہمیں اس پر آواز اٹھانی چاہیے اور ان تمام روڑ کی انسپکشن اور فری اینڈ انکوائری ہونی چاہیے یہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ ہے کسی کے باپ کا پیسہ نہیں جو چند لوگوں کی جیبوں میں جائے کمیشن کی صورت میں اپنے شہر اور اپنے حق کیلئے آواز اٹھانا حق ہے بغاوت نہیں ہے

    اس سے پہلے پرانی پتوکی روڑ بنا اسکی موجود ہ صورتحال سب کے سامنے ہے کچھ ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا تھا

    لہذہ ساری صورتحال کا ڈی سی ،کمشنر لاہور ڈویژن اور وزیراعلی پنجاب نوٹس لیں

  • فوڈ گیلری میں ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں

    فوڈ گیلری میں ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں

    [advanced_iframe src=”//www.tinywebgallery.com/blog/advanced-iframe” width=”100%” height=”600″]قصور
    فوڈ گیلری قصور میں ایس او پیز کی سرعام دھجیاں اڑائی جا جا رہی ہیں،افطاری کے ٹائم دکانوں پر انتہاہ کا رش،لوگ بغیر ماسک اور بغیر سماجی فاصلے کے،شرح کرونا 13 فیصد سے زیادہ ہونے کے باوجود لوگ بد احتیاطی سے باز نا آئے

    تفصیلات کے مطابق قصور میں کرونا وباء کی شرح 13 فیصد سے بھی زیادہ ہے جس میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے مگر لوگ پھر بھی احتیاط کرنے سے قاصر ہیں قصور کی فوڈ گیلری نزد مسجد نور میں افطاری کے وقت لوگ سرعام ایس او پیز کی دھجیاں اڑا رہے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں زیادہ تر لوگ بغیر ماسک کے اور بغیر سماجی فاصلے کے خریداری کر رہے ہیں اور ایسا کئی دنوں سے جاری ہے جس سے کرونا کیسز میں شدت آنے کا خطرہ ہے لہذہ ضلعی انتظامیہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروائے بصورت دیگر کرونا وباء کے زیادہ پھیلنے کا خدشہ ہے

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر خود غرضی کی انتہا

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر خود غرضی کی انتہا

    قصور
    پتوکی میں یوٹیلیٹی سٹورز پر خود غرضی کی انتہا سفارشیوں کو نوازنے لگے مردوخواتین گھنٹوں لائنوں پر لگنے پر مجبور کورونا ایس او پیز کو بھی بھلا دیا گیا

    تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر میں تمام یوٹیلٹی سٹورز والوں نے خود غرضی کی انتہا کردی صرف سفارشیوں کی بات سننا اور ماننا انکا وطیرہ ہے غریب شہری پریشان کوئی پوچھنے نہیں پتوکی کی غریب عوام رلیف لینے کیلیے رل گئ شہری ایس او پیز کو بھی بھول گئے سماجی فاصلہ نظر انداز کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ
    پتوکی شہر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی اشیاء خوردونوش کے حصول کیلئے روزہ داروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں چینی،آٹا،گھی اور دالوں کے حصول کیلئے مردوخواتین لمبی قطاروں میں گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں پتوکی شہر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر روزہ داروں کی لمبی قطاریں لگوا کر بھول جانے والے سٹورز مالکان کو ایک فون آتا ہے اور بغیر پوچھے باہر سے لوگوں کو ہر چیز مل جاتی ہے رمضان المبارک کے چھٹے روز روزہ دار سستی اشیاء خوردونوش کے حصول کیلئے خوار ہو گئے یوٹیلیٹی سٹور ٹرنک بازار کے باہر مردوخواتین گھنٹوں انتظار کرتے رہے سستی اشیاء کے حصول کیلئے آنے والے شہری کورونا ایس او پیز کو بھول گئے سماجی فاصلے نظر انداز کر دیا گیا کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہورہا ہے شہریوں نے جناح پریس کلب پتوکی کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اور اسنٹسٹ کمشنر اسامہ شہرون نیازی اور ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ظالم سٹورز مالکان کا احتساب کیا جائے اور مرد اور خواتین کی الگ الگ لائنیں بنوائی جائیں