Baaghi TV

Tag: قصوریات

  • قصور پولیس اور روڈ دونوں کی حالت انتہائی خراب

    قصور پولیس اور روڈ دونوں کی حالت انتہائی خراب

    قصور
    رائیونڈ قصور سڑک کے دونوں سائیڈوں سے مٹی نرم ہو گئی پچھلے سال کیمروں کی تنصیب کیلئے سڑک کنارے زیر زمین تار ڈالنے کیلئے پائب ڈالے گئے جسے نرم مٹی سے بھر دیا گیا
    تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ سڑک کے دونوں جانب مٹی انتہائی نرم ہو چکی ہے جس سے آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ پچھلے سال کیمروں کی تنصیب کیلئے سڑک کنارے زیر زمیں تار ڈالنے کیلئے زمین کی کھدائی کرکے پائپ ڈالے گئے اور پائپ ڈال کر نرم مٹی سے پائپوں کی کھدائی کو بھر دیا گیا جو کہ بعد کی بارشوں کی بدولت مذید نرم ہو گئی جس پر گاڑی کا ٹائر آتے ہی کئی گاڑیاں الٹ چکی ہیں جس سے جانی اور مالی نقصانات بھی ہوئے ہیں ایسے ہی رات گئے قصور سے رائیونڈ جانے والے ایک کنٹینر اور ایک ٹرک کو حادثہ پیش آیا جس کی اطلاع ڈرائیوروں نے پی ایچ پی کی ہیلپ لائن 1124 اور بعد میں ریسکیو قصور پولیس 15 کو دی مگر کوئی ان کی مدد کو نا آیا جس پر ڈرائیوروں نے نمائندہ باغی ٹی وی کو بتایا کہ اس جنگل جیسے علاقے میں ہم نے ساری رات ڈر اور خوف سے گزاری مگر ساری رات ہائے وی پیٹرول و پولیس کی گشتی پارٹی نا گزری
    لوگوں نے ڈی سی قصور سے سڑک کی حالت زار اور ڈی پی او قصور سے پولیس کے رویے اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • سانحہ اے پی ایس کی یاد میں دعائیہ تقریبات

    سانحہ اے پی ایس کی یاد میں دعائیہ تقریبات

    قصور
    سانحہ اے پی ایس کی یاد میں ضلع بھر کے سکولوں میں دعائیہ تقریبات
    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کے تمام سکولوں میں سانحہ اے پی ایس2014 پشاور پر ہوئے حملے اور ڈیڑھ سو سے زائد بچوں کی شہادت پر خصوصی دعا کی گئی اور اے پی ایس کے اساتذہ اور بچوں کو خراج تحسین پیش کی گئی کہ جنہوں نے ظالموں و جابروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بچوں نے عزم کیا کہ ہم دہشتگرد عناصر کو کچلنے میں اپنی افواج کیساتھ ہیں اور ہر قسم کی دہشتگردی کی مخالفت کرتے ہیں

  • تھانوں کی تزئین و آرائش جاری

    تھانوں کی تزئین و آرائش جاری

    قصور
    ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی پیشہ وارانہ خدمات کے پیش نظر ضلع بھر میں تھانہ کلچر کی تبدیلی کی طرف گامزن

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت تھانوں کی تزئین و آرائش شروع کر دی ہے دو تھانوں اے ڈویژن اور مصطفی آبادکی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرکے ماڈل پولیس اسٹیشن بنادیا گیا جبکہ 18 پولیس اسٹیشنوں کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے جنہیں بہت جلد مکمل کرلیا جائے گا پولیس اسٹیشنوں کی تزئین و آرائش کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات سے آراستہ کرنا اور شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے

  • شہریوں  کے مقدر میں سیوریج ملا پانی

    شہریوں کے مقدر میں سیوریج ملا پانی

    قصور
    کھڈیاں خاص میں لوگوں کے گھروں میں واٹر سپلائی کے پانی میں سیوریج ملا پانی آنے لگا کئی شہری بیمار انتظامیہ لاعلم

    تفصیلات کے مطابق کھڈیاں خاص میں محلہ رحمان آباد کے کئ گھروں میں پینے کے صاف پانی کے بجاۓ سیوریج ملا پانی آنا شروع ہو گیا جس سے لوگوں میں مختلف وبائی بیماریاں پھیلنے کا شدید خدشہ ہو گیا ہے واٹر سپلائی کی پرانی لائن کی بدولت سیوریج کا پانی مکس ہو کر آ رہا ہے لوگوں نے ڈی سی قصور سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

  • صحافی برادری متحد ملک گیر احتجاج کی کال

    صحافی برادری متحد ملک گیر احتجاج کی کال

    قصور
    پوری صحافی برادری سی ای او ایجوکیشن مس ناہید واصف کے خلاف متحد ہو گئی ایف آئی آر کاٹنے کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق 14 دسمبر کو سی ای او ایجوکیشن مس ناہید واصف نے قصور کے سینئر صحافی مہر سلطان محمود کو اپنے عملے کے ذریعے اپنے دفتر میں 3 گھنٹے تک یرغمال بنا کر تشدد کا نشانے بنایا تھا وجہ یہ تھی کہ مہر سلطان نے سی ای او ایجوکیشن مس ناہید واصف کے کروڑوں روپیہ کے گھپلے بے نقاب کئے تھے جس کی رنجس پر کام کے سلسلے میں سی ای او آفس گئے مہر سلطان محمود کو یرغمال بنایا گیا جس پر سینئر صحافی سعید احمد بھٹی اور کاشف کے منت سماجت کرنے پر سی ای او ایجوکیشن نے مہر سلطان کو رہا کیا اور آگے سے محکمہ تعلیم کے بارے لکھنے پر موت کی دھمکی دی جس کی درخواست مہر سلطان نے تھانہ سٹی اے ڈویژن قصور میں دی جس پر ابھی تک کوئی عمل درآمد نہیں ہوئی
    سی ای او ایجوکیشن کی غنڈہ گردی کے خلاف قصور کی صحافی برادری نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ اسے فوری برطرف کرکے پرچہ کاٹا جائے
    صحافیوں نے کہا اگر ایسا نا کیا گیا تو صحافی برادری ملک گیر احتجاج کرے گی

  • کل سے پولیو مہم شروع

    کل سے پولیو مہم شروع

    قصور
    گھر گھر پولیو مہم کل سے شروع ہو گی اور 20 دسمبر تک جاری رہے گی ڈی سی قصور اور سی ای او ہیلتھ نگرانی کرینگے
    تفصیلات کے مطابق قصور میں کل 16 دسمبر سے 20 دسمبر تک پولیو مہم ہو گی جس میں محمکہ صحت کے کارکنان گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائینگے
    ڈی سی قصور اور سی ای او ہیلتھ قصور خود اس سارے پروگرام کی مانیٹرنگ کرینگے جبکہ ہر پولیو ٹیم کیساتھ پولیس کے جوان بھی موجود ہونگے
    محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں

  • خاتون سی ای او ایجوکیشن کا صحافی پر نیم برہنہ کرکے تشدد

    خاتون سی ای او ایجوکیشن کا صحافی پر نیم برہنہ کرکے تشدد

    قصور
    سی ای او ایجوکیشن کاسنئیر صحافی مہر سلطان محمود پر تشدد نیم برہنہ کرکے تشدد کیا جرم حق اور سچ لکھنا

    تفصیلات کے مطابق قصور کے سینئر صحافی مہرسلطان کو سی ای او ایجوکیشن ناہید واصف کے سیکورٹی گارڈ نے اسلحہ کے زور پر کمرے میں لے جا کر نیم برہنہ کرکے تشدد کیا
    کمرے میں لیجا کر نیم برہنا کرکے ویڈیو بھی بناتے رہے اور کہتے رہے کہ آئندہ لکھو گے تو اس سے بھی برا حال ہوگا سی ای او ایجوکیشن اور اس کے عملے نے صحافی مہر سلطان کو تین گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا اور موبائل فون چھین کر معافی نامے کے میسج شوشل میڈیا پر وائرل کر دیئے اور موبائل سے قیمتی ڈیٹا چوری کر لیا
    مقامی صحافی سعید احمد بھٹی اور کاشف کے آنے پر سی ای او ایجوکیشن نے منت سماجت کروا کر مہر سلطان کو چھوڑا
    مہر سلطان نے تھانہ اے ڈویژن میں تحریری درخواست دے دی
    قصور سی ای او ایجوکیشن ناہید واصف و دیگر عملہ کے خلاف تا حال مقدمہ درج نہ ہوسکا
    قصور میں ضلع بھر کے صحافیوں کی سی ای او ایجوکیشن کی غنڈہ گردی پر شدید الفاظ میں مذمت اور وزیر اعلی پنجاب سیکرٹری تعلیم سے واقے کانوٹس لینے کامطالبہ

  • سپورٹس جیمنیزیم بھوت بنگلا بن کر ڈرانے لگا

    سپورٹس جیمنیزیم بھوت بنگلا بن کر ڈرانے لگا

    قصور
    6 سال قبل کروڑوں روپیہ سے تعمیر ہونے والا سپورٹس جیمنیزیم بھوت بنگلے میں تبدیل نوجوان نسل سخت پریشان
    تفصیلات کے مطابق قصور ڈی ایس او سپورٹس کی نااہلی کی وجہ سے کروڑوں روپیہ سے بنایا گیا جیمنیزیم سپورٹس کمپلیکس بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا ہے جو کہ ضلعی انتظامیہ اور ڈی ایس او سپورٹس کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے قصور جیمنیزیم سپورٹس کمپلیکس عرصہ 6 سال سے بنا کر بلڈنگ کو ویران چھوڑ دیا گیا اس بلڈنگ میں چوروں اور چرسیوں نے اپنے ڈیرے ڈال لئے ہیں
    قصور کے شہریوں اور خاص کر نوجوانوں سے ڈی سی قصور سے نوٹس لے کر اس جیمنیزیم کو چالونے کرنے کی استدعا کی ہے تاکہ نوجوان اپنی کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں

  • کئی پیٹرول پمپ سیل مذید کاروائی جاری

    کئی پیٹرول پمپ سیل مذید کاروائی جاری

    قصور
    چونیاں میں ڈپٹی کمشنر قصور اظہر حیات کی ہدایت پر غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے والے پمپس کے خلاف کاروائیاں جاری
    تفصیلات کے مطابق کاروائیاں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے تحصیل چونیاں میں کیں جن میں سے موضع مولا پور میں دو پمپ سیل اور ایک فلنگ مشین کو ضبط کر لیا گیا ایک شخص کے مزاحمت کرنے پر ایک فلنگ یونٹ بھی سیل
    پمپ مالک ہوریزن کمپنی کے نام سے پمپ چلا رہا تھا گورنمنٹ کی جانب سے کوئی این او سی پاس نہ تھا
    ستوکی گاؤں میں محسن پٹرولیم کے نام سے ایک اور پمپ سیل کر دیا گیا اور فلنگ مشین ضبط کر لی جبکہ فلنگ یونٹ کو بھی سیل کر دیا گیا
    اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ ڈی سی قصور اظہر حیات کی خصوصی ہدایت پر کریک ڈاؤن عمل میں لایا گیا ہے

  • سڑک ایسی کے دیکھ کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائینگے

    سڑک ایسی کے دیکھ کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائینگے

    قصور
    رائیونڈ قصور روڈ جوہڑ میں تبدیل لوگ سخت پریشان انتظامیہ بھنگ پی کر سو گئی
    تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ بارش میں جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگتی ہیں اور ایسا پچھلے ڈیڑھ دو سالوں سے ہے مگر افسوس کہ انتظامیہ لوگوں کی پریشانی دور کرنے کی بجائے سڑک تعمیر نا کرکے مذید پریشان کر رہی ہے 3 یونین کونسلوں اور 1 میونسیپل کمیٹی کی حدود سے گزرنے والی یہ سڑک ضلع قصور کی سب سے گندی ترین سڑک بن چکی ہے جس پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں گزرتی ہیں اور لوگ سفر کرتے ہیں موضع نول یونین کونسل چڑیوان ،پل جبومیل سٹاپ یونین کونسل اوراڑہ، راءو خان والا یونین کونسل راءو خان اور بازار راجہ جنگ مونیسپل کمیٹی راجہ جنگ سے سڑک انتہائی خراب ہے اور آئے روز ان جگہوں پر حادثات بھی رونما ہوتے ہیں رواں برس بھی پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے اس سڑک کو چوڑی اور دو ون وے کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا مگر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا
    لوگوں نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لے کر سڑک نئی تعمیر کرنے اور ڈی سی قصور اور محکمہ شاہرات قصور کو سڑک کی حالت زار پر لوگ کی پریشانی پر اللہ کا خوف کھانے کی استدعا کی ہے