قصور
الہ آباد پولیس کی بڑی کاروائی منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
تفصیلات کے مطابق الہ آباد میں ڈی پی او قصور اور ڈی ایس پی چونیاں کے حکم پر پولیس تھانہ الہ اباد نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی تیز کرتے ہوئے موضع گہلن ہٹھاڑ کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش ابو ھرہرہ سے 1400 گرام چرس و شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا
مقامی شہریوں کا ڈی پی او زاہد نواز مروت اور قصور ڈی ایس پی چونیاں شمش الحق درانی اور ایس ایچ او تھانہ الہ آباد کو خراج تحسین
Tag: قصوریات
-

منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ
-
موٹرسائیکل ڈکیت گینگ بے قابو
قصور
پتوکی میں موٹر سائیکل ڈکیت گینگ بے قابو
تفصیلات کے مطابق پتوکی میں پچھلے 48 گھنٹوں میں چار ڈکیتی کی وارداتیں ہوئی ہیں پولیس خاموش تماشائی بن کے رہ گئی لوگوں کی زندگی کی جمع پونجی لٹنے لگی عوام پریشان گلشن سجان پارک کے نزدیک دو لڑکوں سے گن پوائنٹ پر قیمتی موبائل فون اور نقدی دس ہزار لوٹ کر فرار
بستی سوہن والی میں گھر کے سامنے کھڑے لڑکے ملک زیشان سے ڈاکو گن پوائنٹ پر موبائل چھین کرفرار ہو گئے
ہلہ روڑ پر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو تقریباً ڈیڑھ لاکھ لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب
پچھلی رات کاشف چوک پر فارمیسی پر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو نقدی اور مؤبائل فون چھین کر فرار ہو گئے
عوام کا حکام بالا سے سوال کہ آخر کب عوام کی جان و مال کی حفاظت کب ہوگی کیا دو کم عمر موٹر سائیکل سوار ڈاکو پتوکی پولیس سے بھاری ہو گے ہیں جو پکڑے نہیں جا سکتے کیا تاجروں کی قیمتی جانیں اتنی سستی ہیں کہ دن دیہاڑے لوگوں کو قتل کر دیا جاتا ھے اور انکے قاتل اس سے اگلے دن ہی اسی چوک پر ایک غریب پھل فروش سے گن پوائنٹ پر نقدی چھین کر فرار ہو جاتے ہیں آخر کب تک تاجر اور شریف شہری ان درندوں کے ہاتھوں لٹتے رہیں گے اور پولیس کب عوام کو تحفظ دے گی -
اسسٹنٹ کمشنر تبدیل
قصور
تحصیل چونیاں کے اسسٹنٹ کمشنر تبدیل
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سردار شبیر ڈوگر کو تبدیل کرکے ان کی جگہ عدنان بدر کو اسسٹنٹ کمشنر چونیاں تعینات کیا گیا ہے
عدنان بدر اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ تعینات تھے
اہلیان چونیاں نے نئے اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر کو خوش آمدید کہا ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ بھی سابقہ اسسٹنٹ کمشنر کی طرح پوری لگن اور بغیر کسی سیاسی دباؤ کے کام کرینگے -
ایک اور بچے سے جنسی زیادتی
قصور میں ایک اور بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا
قصور کے علاقے کنگن پور کے نواحی گاوں کل موکل میں سات سالہ احسن رضا نامی بچے کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر بچے والد نے پولیس کو ملزم کے خلاف درخواست دے دی ہے
پوليس نے ملزم منیر احمد کے خلاف ایف آٸی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے
پولیس نے ملزم کی ڈی این اے رپورٹ کیلئے درخواست دے دی ہے
پوليس کی طرف سے مذید تفشیش جاری ہے -
مہنگائی کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ
قصور میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ
تفصیلات کے مطابق قصور میں مسلم لیگ نون کے زیر اہتمام مہنگائی ،بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف قصور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں وسیم اختر شیخ سابقہ ایم این اے , سعد وسیم شیخ ایم این اے , کونسلرز و مسلم لیگی کارکنان کے علاوہ عام شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی
شرکاء نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کے گورنمنٹ مہنگائی ،بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی وارداتوں کو قابو کرنے سے مکمل قاصر ہے لہذہ عمران خان فوری استعفی دیں -
اوباش کی لڑکے سے زیادتی
قصور
کھڈیاں خاص میں درندہ صفت شحض کی 12 سالہ لڑ کے سے زیادتی مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے کھڈیاں کے نواح میں ایک اور لڑکا درندہ صفت شحض کی زیادتی کا شکار ہو گیا احمد نگر چاہ مالی والا کا رہائشی 12 سالا ذیشان کو مولانا صادق روڈ سٹی شاپنگ مال کے تہہ خانہ میں لے جا کر درندہ صفت رمضان و دیگر نامعلوم افراد نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا 12 سالا ذیشان نے اپنے والد کو بتایا تو ملزم رمضان نے دھمکیاں دینا شروع کر دیں جس پر ذیشان کے والد نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے
پولیس مصروف کاروائی ہے -
فروغ مرغبانی پروگرام کا انعقاد
قصور
چونیاں میں وزیراعظم پروگرام فروغ دہی مرغبانی کے تحت تحصیل ہیڈکوارٹر شفاخانہ حیوانات چونیاں میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا
تفصیلات کے مطابق چونیاں میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں وزیراعظم خوشحالی مرغبانی پروگرام زیرنگرانی اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سردار شبیر احمد ڈوگر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ریاض احمد خان چوہدری ندیم اشرف جٹ ملک نعیم ممبر ایل ڈی اے لاہور ڈویژن ڈاکٹر محمد آصف اور ڈاکٹر زاہد چوہدری عبدالرؤف ہوا پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا دیہی مرغبانی پروگرام کے تحت سات سو پندرہ افراد نے درخواستیں جمع کروائی ہیں جب کہ قرعہ اندازی کے ذریعے سو خوش قسمت افراد کے نام نکلے ہیں جن میں پانچ مرغیاں اور ایک مرغا تقسیم کیا جائے گا وزیراعظم خوشحالی پروگرام میں حاجی فیاض احمد دھون میاں سیف اللہ عزیز چوہدری محمد اسلم چوہدری ابو ریحان محمد شاہد ڈوگر حافظ طاہر مسعود خاں ملک اعجاز بشیر ڈاکٹر صدیق ساقی ڈاکٹر قاضی حامد مسعود محمداشرف مولی اور اس کے علاوہ سینکڑوں درخواست دہندگان نے شرکت کی صاف شفاف خوشحالی پروگرام کروانے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض احمد خاں اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں شبیر احمد ڈوگر نے ویٹرنری ڈاکٹر آصف کو مبارکباد دی اور خوش قسمت افراد کو دیسی نسل کی پانچ مرغیوں اور ایک مرغے کا سیٹ دیا جائے گا جس کی قیمت ایک ہزار پچاس روپے ہوگی -
ڈی پی او قصور کا بڑا اعلان
ڈی پی او قصور کا بڑا اعلان
قانون شکنی جرائم پیشہ افراد اور غنڈہ عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کی جائے گی
ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے کہا کہ قانون شکنی، غنڈہ عناصر،بدمعاش اور جرائم پیشہ کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے گی ضلع میں ہر صورت قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ایس ایچ اوز کیساتھ میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ایس پی سٹی عبدالحنان، ڈی ایس پی صدر عالم شیر جاوید، ڈی ایس پی چونیاں شمس الحق درانی، ڈی ایس پی پتوکی رضوان منظور چیمہ،ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض احمد، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اشفاق حسین کاظمی اور انچارج برانچز دفتر ڈی پی او بھی موجود تھے
ڈی پی او قصور نے کہا کہ پولیس افسران تھانوں میں خلق خدا کی خدمت کر کے نہ صرف لوگوں کی دعاؤں کے مستحق بنیں بلکہ اللہ تعالی کے ہاں بھی سر خرو ہوں گے شریف شہریوں کی تھانوں اور دفاتر میں عزت و تکریم کی جائے قانون شکنی،جرائم پیشہ افراد اور غندا عناصر کے خلاف بلا تفریق بھرپور قانونی کاروائی کی جائے گی گشت میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے سرکل افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً اپنے سرکل کے تھانوں کی چیکنگ کرتے رہیں -
دو ملزمان گرفتار اسلحہ و شراب برآمد
پتوکی تھانہ صدر پتوکی پولیس کی کاروائی
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پتوکی نے کاروائی کرتے ہوئے دو جرائم پیشہ ملزمان گرفتار کر لیا ہے پولیس نے دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے رکنے کی بجائے دوڑ لگا دی جس پر پولیس جوانوں نے بھاگتے ہوئے دونوں ملزمان کو قابو کر لیا
ملزمان کے قبضہ سے شراب کی کئی بوتلیں اور ایک عدد غیر لائسنسی ناجائز پسٹل 30 بور بھی برآمد کر لیا ہے پولیس تھانہ پتوکی صدر نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا ہے -
پرائس مجسٹریٹ جرمانے اور ٹی ایم اے جیبیں گرم کرنے میں مصروف
قصور
دکانداروں کے پیمانے انتہائی کم اور پرانے ٹی ایم اے قصور کا عملہ پرچی دے کر پیسے لیجانے تک ہی کارگر دکاندار و صارف دونوں پریشان
تفصیلات کے مطابق چند دن قبل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے قصور اور گردونواح میں چھاپے مارے تو چیک کرنے پر درجنوں دکانداروں کے پیمانے کم نکلے جس پر کاروائی کرتے ہوئے مجسٹریٹ صاحب جرمانہ کرکے اور ترازو پورا کروانے کے احکامات دے کر چلتے بنے چند دن بعد ٹی ایم اے کا عملہ پہنچا اور ایک دو دکانداروں کے پیمانے چیک کرکے پورے کئے اور باقی دکانداروں سے ترازو چیک کرنے کی سالانہ فیس لے کر چلے گئے دکانداروں نے بتایا کہ جس سکے سے ٹی ایم اے کے عملہ نے پیمانے پورے کئے اس پر ضلعی میونسیپل کمیٹی کی مہر نہیں لگی اور جن دکانداروں کے پیمانے پورے نہیں کئے گئے وہ لوگوں کو اسی پیمانوں سے سودا سلف تول کر دے رہے ہیں جس سے نقصان صارف کا ہی ہو رہا ہے مجسٹریٹ صاحب اپنے جرمانے کرنے تک محدود ہیں اور ٹی ایم اے کا عملہ اپنی جیبیں گرم کرنے میں جبکہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں
لوگوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس لینے اور ٹی ایم اے عملہ کو دکانداروں کے پیمانے پورے کرنے کی استدعا کی ہے تاکہ لوگوں کو پوری مقدار میں سودا سلف مل سکے