قصور اور گردونواح میں پرسوں سے ہلکی و تیز بارش موسم شدید ٹھنڈا کئی سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں پرسوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش کبھی ہلکہ ہوجاتی ہے تو کبھی تیز یو تو بارش رحمت ہے مگر قصور کے دیہی علاقوں میں کیچڑ کی بدولت یہ باعث زحمت بن گئی وجہ ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی ابھی تک بیشتر دیہات میں گلیاں کچی ہیں جس سے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے خصوصی طور پر بزرگ اور عورتوں کو مسئلہ بنتا ہے مگر ضلعی انتظامیہ پتہ نہیں قصور کے دیہی علاقہ مکینوں سے کس بات کی بدولت سزا دے رہی ہے
لوگوں نے وزیراعلی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ ہم دیہی لوگ بھی انسان ہیں لہذہ ہماری گلیاں بھی پکی کروائی جائیں
Tag: قصوریات
-

بارش رحمت مگر دیہاتیوں کیلئے زحمت
-

سیوریج خراب لوگوں کا احتجاج
قصور الہ آباد کے نواحی علاقے تلونڈی میں سیوریج کا مسئلہ لوگوں کا احتجاج
تفصیلات کے مطابق سیورج کی بندش تلونڈی کا دیرینہ مسئلہ بن چکا ہے زیر زمین پانی مکمل طور پر خراب ہو چکا ہے ہر دوسرا شخص ملیریا ٹائیفائیڈ جگر اورمعدے کا مریض بن رہا ہے جس سے اب تک کئی افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں پلیٹ لیٹس اور ہیموگلوبن کی کمی کئی جان لیوا امراض کا سبب بن رہی ہے یونین کونسل انتظامیہ عرصہ دراز سے فنڈز کی کمی کا رونا رو رہی ہے
لوگوں کا کہنا ہے کہ جو یونین کونسل گٹروں اور نالوں کی صفائی کیلئے فنڈ نہیں رکھتی اسکے وجود کا پھر کیا فائدہ ہم عوام کو اور رہی بات ڈی سی قصور کی وہ نہ جانے کس بات پر ایکشن لینگے سمجھ سے باہر ہے -

کل سے بجلی غائب لوگ پریشان
قصور
محکمہ واپڈا قصور لوگوں کی چیخیں نکلوانے میں مصروف 25 گھنٹے سے بجلی غائب لوگ پریشان
تفصیلات کے مطابق لیسکو قصور کی سب ڈویژن راجہ جنگ کے علاقوں راجہ جھنگ راءو خان والا ،میر محمد،ستوکی ،اوراڑہ کلاں و خورد میں کل صبح 9 بجے سے بجلی بند تھی جو کہ ابھی تک بحال نہیں ہو سکی متعلقہ لائن مین سے پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ فیڈر میں مسئلہ تھا جسے کل سے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کل رات گئے راجہ جھنگ، میر محمد اور ستوکی تک کی بجلی بحال کر دی گئی تھی اب جمعہ سے پہلے تک اوراڑہ کلاں و خورد کی بجلی بھی بحال کر دی جائے گی
واضع رہے کہ یہ دیہی علاقہ ہے اور یہاں کے لوگوں کا پیشہ زراعت اور جانور پالنا ہے بجلی کی بندش کی بدولت جانور پال لوگوں کو سخت کوفت اٹھانی پڑتی ہے جانوروں کیلئے چارہ بجلی کے ٹوکے پر تیار کیا جاتا ہے جوکہ بجلی نا ہونے پر ہاتھ سے تیار کرنا پڑتا ہے جس سے جانور پال حضرات کو سخت کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے
لوگوں کا کہنا ہے کہ پورے ضلع قصور میں سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ اسی علاقے میں ہوتی ہے لہذہ ارباب اختیار نوٹس لے کر ہماری مشکل حل کروائیں -
پرائیویٹ کالج کے ظلم کی انتہا بچوں سے پیپر چھین لئے
قصور
کنکوڈیا کالج قصور کیمپس پیسوں کی دوڑ میں سب سے آگے طلباء کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے بجائے بچوں کو احساس کمتری کا شکار کرنے لگا پیسوں کی حرص نے اندھا کر دیا فییسوں کی کمی بیشی پر دوسرے پیپر کے دن پیپرز فرسٹ ایئر کلاس ایف ایس سی،آئی سی ایس، آئی کام، کے انگریزی کے پیپرز بچے حل کر رہے تھے کہ بچوں سے پیپرز چھین لیئے گئے اور کہا کہ پہلے فیس کی کمی دور کرو پھر باقی پیپرز پورا کرنے دینگے اور زبردستی کالج سے نکال دیا گیا
محکمہ ایجوکیش کے زیر سایہ تعلیمی ادارہ کنکوڈیا نے پیسوں کی حرص کا نیا ریکارذ قائم کر دیا اس کالج کا کوئی تعلیمی قانون نہیں پہلے طلباء کو سبز باغ دکھا کر جال میں پھنسایا گیا کسی سے کم تو کسی سے زیادہ داخلے فیسیں وصول کی گئیں اب چونکہ بچے داخل ہو چکے ہیں اور نام نہاد کالج میں زیر تعلیم بھی ہیں تو آج دوسرے پیپرز فرسٹ ایئر کلاس ایف ایس سی، آی سی ایس، آئی کوم، کے پیپرز شروع ہونے سے پہلے طلباء کو کالج کی مقرر کردہ کنٹین نما بک شاپ سے آنسر شیٹ خریدنی پڑتی ہے تب ہال میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے پھر جب طلباء نے ابھی تقریبا ایک گھنٹہ ہی گزرا تھا تو کنکوڈیا عملہ بچوں سے کم فیسوں کی وصولی کرنے کیلئے بضد ہوگیا بچوں سے نا مکمل پیپرز چھیننا شروع کر دیئے باقی بچوں کے سامنے عزت نفس مجروع کرکے کالج سے زبردستی نکال دیا گیا متاثرہ بچے آہ بقا اور منت سماجت کرتے رہے کہ ہمیں پیپرز مکمل کرنے دیں ابھی گھر والوں سے کم فیسیں لا کر جمع کروا دیتے ہیں مگر پرنسپل سمیت دیگر عملہ نے کسی بات پر اتفاق نہیں کیا بلکہ مذید وارننگ بھی دی کہ ایسے طلباء کو کالج سے نکال کر دوبارہ باقی فیسوں سمیت وصولی کرکے دوبارہ پیپپروں میں شامل کرینگے اور اگر کوئی طالبعلم دسمبر ٹیسٹ میں پاس نہ ہوا تو فی پیپر 500 روپے بھی وصول کیے جائینگے پیسے نہ دینے والے بچوں کو رول نمبر سلپ نہیں دی جائیگی جب پرنسپل اشر رشید، وائس پرنسپل شفیق سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو رابطہ نہ ہو سکا متاثرہ طلباء اور والدین نے وزیراعظم، وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری، گورنر پنجاب، صوبائی وزیر تعلیم، مقامی ڈی سی قصور، اور حکام بالا سے انکوائری اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے کہ کنکوڈیا جیسے نام نہاد تعلیمی ادارہ کو فوری طور پر بند کیا جائے اور اسکے متبادل کسی دیگر کالج کا انتظام کیا جائے تاکہ بچوں کا مستقبل خراب نہ ہو سکے -
ایس پی انویسٹی گیشن کیلئے الوداعی تقریب
مرزا قدوس بیگ ایس پی انویسٹی گیشن کی ضلع قصور سے ٹرانسفر کے موقع پرڈی پی اوآفس قصور میں الواداعی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت، ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر فہد احمد، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اشفاق حسین کاظمی، ڈی ایس پی صدر عالم شیر جاوید و دیگر پولیس افسران،انچارج برانچز دفتر ڈی پی او نے شرکت کی،الوداعی تقریب کے دوران ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے کہا کہ کسی بھی پولیس آفیسر کی پہلی خوبی دیانتداری ہے خوش اخلاقی پولیس افسر کا حسن اور بہادری اس کی شان ہے ہر ایک پولیس آفیسر میں یہ اوصاف پیدا ہونے چاہیے
سیاسی پریشر کو برداشت کرکے ہمیشہ میرٹ پر فیصلہ کرنے والا پولیس آفیسر ہی محا فظ کہلانے کا حقدار بن سکتا ہے انہوں نے کہا قدوس بیگ نے ضلع قصور میں قابل فخر کام کیا اور لوگوں کے دلوں میں گھر کر گئے
قدوس بیگ ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ ضلع قصور میں میری بطور ایس پی انویسٹی گیشن تعیناتی کے دوران ضلعی پولیس میں ایمانداری اور نیک نیتی سے کام کیا اور اسکے ساتھ ساتھ انتظامی امور کو بھی احسن طریقہ سے سرانجام دینے کی کوشش کی انہوں نے کہا جس طرح انسان اس محکمہ میں رہ کرعوام کی خدمت کرسکتاہے کسی اور محکمہ میں نہیں کر سکتا اور میں قصور کی عوام کا تہہ دل سے شکر گزاز ہوں -

قصور میں ڈاکٹرز بھی میدان میں
قصور میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کا احتجاج شروع اوپی ڈی بند مریض پریشان
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں احتجاج شروع گیا ہے جس میں کل لاہور میں ہوئی وکلاء گردی کے احتجاج میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن قصور اور پیرا میڈیکس نے وکلاء کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے ڈاکٹرز نے او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کیا اور وکلاء کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کے وکلاء کا ہسپتال میں داخلہ بند کیا جائے اور وزیر صحت ڈاکٹر یسمین راشد استعفی دیں
جبکہ مریض اور لواحقین سخت پریشان ہیں -

چلتے رکشہ میں آگ بھڑک اٹھی
قصور
الہ آباد میں چلتے رکشے میں آگ بھڑک اٹھی رکشہ ڈرائیور اور سواریاں محفوظ
تفصیلات کے مطابق الہ آباد میں مدرسہ عربیہ جامعہ رحمانیہ کے قریب چلتے رکشہ نبمری LEO7599 میں آگ بھڑک اٹھی جس پر رکشہ ڈرائیور نے خود رکشہ سے چھلانگ لگا دی اور سواریوں کو بھی نیچے اترنے کو کہا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ سخت شدت اختیار کر گئی تاہم رکشہ ڈرائیور محمد عبدالرحمان اور مسافر محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا بازار میں موجود رکشہ ڈرائیوروں اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا -

لڑکیوں کے سکول کے سامنے گندگی کے دھیڑ
قصور
پتوکی میں جگہ جگہ گندی کے دھیڑ محکمہ ہیلتھ و ماحولیات بے خبر لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے
تفصیلات کے مطابق پتوکی اور گردونواح میں جگہ جگہ گندگی کے دھیڑ لگے ہوئے ہیں نا تو میونسپل کا عملہ توجہ دیتا ہے نا ہی محکمہ ماحولیات و محمکہ ہیلتھ پتوکی کے نواحی گاؤں جمشیر چک 24 میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے سامنے کوڑے کرکٹ کا دھیڑ کافی عرصے سے لگا ہوا ہے جس سے تعفن اور بدبو اٹھتی ہے جس سے سکول کی بچیاں سانس کی مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہی ہیں
اہلیان دیہہ نے ڈی سی قصور اور متعلقہ محکموں سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے -

منشیات فروش عورت 3 کلو چرس سمیت گرفتار
قصور
منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ
عورتوں کا منشیات فروش گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم پر ایکشن لیتے ہوئے
ایس ایچ او تھانہ الہ آباد انسپکٹر محمد رمضان ڈوگر اور فیاض احمد SI چوکی انچارج تلونڈی نے اپنی کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش نازیہ بی بی عرف نذراں بی بی سکنہ بگھیانہ خورد سے ساڑھے تین کلو چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 837/19 بجرم 9C/CNSA تھانہ الہ آباد میں درج کر لیا -

کنگن پور سے بھاگا بچہ پاکپتن سے برآمد
قصور
چونیاں میں گھر سے بھاگا لڑکا پولیس نے پاکپتن سے ڈھونڈ لیا
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے شہر کنگن پور کوٹ امام دین سے بارہ سالہ بچہ افضال ولد شیر محمد صبح مدرسہ جانے کی بجائے بھاگ گیا جس کی اطلاع والدین نے تھانہ کنگن پور کو دی
تھانہ کنگن پور پولیس نے انتھک محنت اور کوششوں سے بچے کو کل پاکپتن سے برآمد کر کے اس کی والدہ زرینہ بی بی زوجہ شیر محمد قوم انصاری کے حوالے کردیا اہل علاقہ کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ کنگن پور کو خراج تحسین پیش کیا گیا
لوگوں نے کہا کہ قصور پولیس ہمارے بچوں اور ہمارے مال و دولت وجان کی محافظ ہے جس پر جتنا بھی شکریہ ادا کریں اتنا ہی کم ہے