Baaghi TV

پی ٹی آئی قصور کی رکنیت سازی

قصور
پاکستان تحریک انصاف ضلع قصور کے عہدیدران کی تقریب حلف برداری الحمراہال لاہور میں منعقد ہوئی تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع قصور کی تنظیم سازی کے تحت بننے والے عہدیدران کی تقریب حلف برداری کا انعقاد اعجاز احمد چوہدری صدر سنٹرل پنجاب کی قیادت میں الحمرا ہال لاہور میں ہوا
انہوں نے تقریب حلف برداری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن سے پاک پاکستان چاہتے ہیں اور پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا چاہتبے ہیں جس پر پوری پاکستانی قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے قوم کی خوش قسمتی ہے کہ عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے نیا نظام جس میں صرف عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہوں قائم کرنا ہاکستان تحریک انصاف کا مشن ہے جو تیزی سے اپنی منزل کی طرف گامزن ہے پاکستان کو لوٹنے والوں کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی اور این آر او کا خواب دیکھنا بھول جائیں کرپٹ عناصر اس ریاست کا ناسور ہیں جس سے نجات کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا ملک کو خوشحال بنانے میں ہمیں اپنا کردار ادا کرناہو گا اور عمران خان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ساتھ چلنا ہوگا پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا قصور سے ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی نے صدر ضلع قصور کاحلف اٹھایا اور ان کی قیادت میں عہدیداروں نے شرکت کی

More posts