قصور
موٹر سائیکل اور گاڑیوں میں پریشر ہارن لگوانے کا رجحان بڑھنے لگا
تفصیلات کے مطابق قصور میں موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں میں پریشر ہارن لگوانے کا رجحان تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے خصوصی موٹر سائیکل پر پریشر ہارن لگوانا ایک فیشن سمجھا جانے لگا ہے ہر دوسری تیسری موٹرسائیکل پر پریشر ہارن لگا ہوا ہو گا پریشر ہارن کے بے جا استعمال کی بدلت شور شرابا تو ہوتا ہی ہے مگر ڈپریشن اور دل کے مریضوں کیلئے یہ ہارن کسی دراءونے خواب سے کم نہیں موٹر سائیکل سوار حضرات جب سڑک پر چلتے ہوئے ایک دم پریشر ہارن چلاتے ہیں تو دل کے مریض خاص طور پر ڈر جاتے ہیں جس سے بعض اوقات ان کی طبیعت بگڑ بھی جاتی ہے مگر افسوس سٹی ٹریفک پولیس قصور پر ہے کہ سارا کچھ روڈ پر ہوتا دیکھنے کے باوجود بھی ٹریفک اہلکاران کچھ بھی نہیں کر رہے
قصور کی عوام نے سٹی ٹریفک پولیس قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل اور گاڑیوں پر پریشر ہارن کو لگوانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے
Tag: قصوریات
-
پریشر ہارن یا مصیبت
-
مکئی کی فصل تباہ
قصور
تیز آندھی و بارش سے مکئی کی فصل کو شدید نقصان
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں کل صبح سے کل رات تک کبھی تیز اور کبھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کیساتھ تیز ہوا بھی چلتی رہی چند ایک مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی جس سے ہائیبرڈ مکئی کی فصل گر گئی کسانوں نے بتایا کہ ہائیبرڈ مکئی کی جڑ کمزور ہونے کی بدولت فصل بارش کیساتھ ہوا کا پریشر برداشت نا کر سکی جس سے مکئی کی فصل کو کافی نقصان پہنچا ہے گری ہوئی مکئی کو کاٹنے بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور مکئی کی پیداوار میں بھی نمایا کمی ہوتی ہے جس سے کسانوں کی مشکلات میں مذید اضافہ ہو گا -
قصور کے مشہور صحافی انتقال فرما گئے
قصور کے مشہور صحافی رضا الہی سے وفات پا گئے
تفصیلات کے مطابق قصور مشہور صحافی مقبول احمد بھٹی رضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں مرحوم نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر تھے اور ایک نڈر اور بے باک صحافی تھے قصور کی پوری صحافی برادری نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اللہ تعالی سے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے
مرحوم کی نماز جنازہ آج 3 بجے دوپہر ان کے آبائی گاؤں منڈیانوالا تحصیل پتوکی کے گورنمنٹ سکول میں ادا کی جائے گی جس میں ضلع قصور کی سیاسی شحضیات اور میڈیا نمائندگان شرکت کرینگے -
لیسکو قصور کی مجرمانہ غفلت
قصور
پورے علاقے میں بجلی غائب واپڈا قصور خواب خرگوش کے مزے میں لوگ پریشان پانی کی بوند بھی میسر نہیں
تفصیلات کے مطابق کل قصور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش و ہلکی آندھی آئی جس کی بدولت پورا قصور شہر اور گردونواح تاریکی میں ڈوب گیا سب ڈویژن بلہے شاہ فیڈر بہادر پورہ کی بجلی کل دوپہر 3 بجے گئی اور آج صبح 8 بجے آئی سب ڈویژن راجہ جنگ فیڈر راءو خان والا کی بجلی کل صبح 9 بجے گئی اور دوپہر 2 بجے آئی اور پھر رات 9 بجے سے تاحال نہیں آئی اسی طرح سب ڈویژن مصطفی آباد کی بجلی کل دن 4 بجے گئی اور آج صبح 8 بجے آئی
لوگوں نے متعلقہ ایس ڈی اوز اور کمپلین دفتروں کے نمبروں پر رابطہ کیا تو آگے سے بتلایا گیا کہ فنی خرابی کی بدولت بجلی میسر نہیں فنی خرابی کو جلد دور کر دیا جائے گا مگر لوگ پریشان ہیں کہ وہ کونسی فنی خرابی ہے جو بیک وقت اتنی سب ڈویژنوں میں آ گئی اور ساری رات میں بھی ٹھیک نا ہو سکی
لوگوں نے واپڈا قصور کی اس غفلت پر ایس ای قصور اور ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -
مغوی بچی کا باپ ہی اغواء کار نکلا
قصور
کل اغواء ہونےوالی کمسن طیبہ فیصل آباد سے برآمد ہو گئی
تفصیلات کے مطابق 8 سالہ طیبہ کی گمشدگی پر میڈیا اور پولیس بہت پریشان ہوئے مگر طیبہ کو اسکے سگے والد نے خود اغواء کیا بعد میں اغواء کا ڈرامہ رچایا طیبہ کے والد اور دیگر لواحقین نے نامزد ملزمان شہباز وغیرہ سے ذاتی مخالفت پر تنگ آ کر بچی کے اغواء کا ڈرامہ رچایا تھا
طیبہ کے لواحقین نے پولیس ، میڈیا اور علاقہ مکینوں کو 24 گھنٹے تک دھوکے میں رکھا اور بے وقوف بنائے رکھاڈی پی او قصور کی قائم کردہ پولیس جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے مبینہ بچی کو فیصل آباد سے برآمد کر کہ والد کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کر لیا ہے
-
قصور میں ژالہ باری
قصور
کل رات سے گھنے بادل ہلکی بارش اور ژالہ باری
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردو نواح میں کل سے گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں جس سے موسم کافی حد تک ٹھنڈا ہو گیا آج آدھی رات کے بعد 4 بجے قصور کے نواحی علاقوں جبومیل،پل جبومیل،اوراڑہ نو و اوراڑہ خورد راءو خان والا اور گردونواح میں تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی جبکہ قصور شہر میں ہلکی بارش ہوئی اور اب بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش جاری ہے جس سے سردی میں کافی اضافہ ہو گیا ہے -
تجاوزات کے خلاف آپریشن
قصور الہ آباد
تجاوازات کا خاتمہ کر کے ہی دم لو گا قبضہ مافیاء کو وارننگ دے رہا ہوں کہ وہ روڑ کی جگہ خالی کر دیں سروس روڑ عام عوام کے پیدل گزرنے کے لئے تعمیر کیا گیا نا کہ دوکانداروں کے ذاتی استعمال کے لئے میں نے بلا تفریق کارروائی جاری رکھنے کا عزم کر رکھا ہے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سردار شبیر احمد ڈوگرتفصیلات کے مطابق چوک الہ آباد میں تجاوازات بڑھتی ہی جا رہی ہیں اور دوکانداروں نے سروس روڈ کو ذاتی استعمال کیلئے مختص کر رکھا ہے جس سے راہ گیروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس بدولت میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی الہ آباد نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سے ملاقات کی تو انہوں نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ میں نے ٹریفک اور راہ گیروں کے لئے مشکلات پیدا کرنے والوں کے لئے گھیرا تنگ کر دیا ہے گذشتہ دنوں میں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چوک الہ آباد،کنگن پور روڑ، قصور روڑ، چونیاں روڑ پر تجاوازات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جس کے دوران کارورائی بھی کی نیز قبضہ مافیا اور دیگر عناصر کو ایک بار وارننگ دے چکا ہوں ڈھابہ، ریڑھی بان، خانچہ فروش، ٹی سٹال اور دیگر سروس روڑ پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے والوں کو وارننگ دے دی ہے کہ سروس روڈ چھوڑ دیں ورنہ مقدمات درج ہوں گے تجاوازات کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے
سیاسی اثر و رسوخ پر چوک الہ آباد کو اپنی جاگیر بنانے والے قانون کی گرفت سے بچ نا سکیں گے -
سٹریٹ کرائم بے قابو
قصور
سٹی پتوکی میں سٹریٹ کرائم عروج پر پولیس عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر نا کام
تفصیلات کے مطابق سٹی پتوکی اور مضافات میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں آئے روز لوگ اپنی قیمتی اشیاء اور نقدی سے محروم ہو رہے ہیں گزشتہ رات امین سی این جی پمپ کے قریب محمد منشاء نامی شہری اپنی موٹر سائیکل پر ملانوالا بائی پاس سے واپس آرہا تھا کہ چار نامعلوم افراد جو کہ دو موٹر سائیکلوں پرسوار تھے نے محمد منشاء کو گن پوائنٹ پر روک کر پہلے تشدد کیا اور بعد میں نقدی اور قیمتی موبائل و اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر ضروری کاغذات لیکر فرار ہو گئے
پتوکی کی عوام کا ڈپی او قصور اور ڈی ایس پی پتوکی سے شہر میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا از خود نوٹس لینے کی اپیل ہے -
فائرنگ سے شہری زخمی
قصور
کھڈیاں خاص میں ڈاکوؤں نےمزاحمت پر رکشہ ڈرائیور کو گولی مار دی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل
تفصیلات کے مطابق کے قصبہ راجہ جنگ رائے ونڈ روڈ کا رہائشی محمد رمضان لوڈر رکشہ پر سکندر پورہ سے کھڈیاں کی جانب آرہا تھا کہ موضع مالی والا کے قریب 3 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر نقدی وغیرہ چھین لی جس پر مزاہمت پر رمضان نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اسے گولی مار دی اور فرار ہوگئے جس پر رمضان نے شور مچایا تو اسے اہل دیہہ نے مضروبی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا
پولیس تھانہ کھڈیاں نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے -
غلط موٹرسائیکل پارکنگ سے ٹریفک جام
قصور
موبائل شاپس کے باہر کھڑی موٹرسائیکلوں کی بدولت سرکلر روڈ بلہے شاہ پر رش روز کا معمول بن گیا
تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس قصور اور موبائل شاپس مالکان کی غفلت کی بدولت بلہے شاہ روڈ ،للیانی اڈہ ،نیا بازار،ریلوے روڈ اور سرکلر روڈ پر موٹر سائیکلوں کی غلط پارکنگ کی بدولت ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے موبائل شاپس مالکان اپنے کسٹمرز کو موٹر سائیکل بے ترتیب پارک کرنے سے نہیں روکتے جس کی بدولت جس کا جیسے دل چاہے موٹر سائیکل کھڑی کرکے خریداری میں مصروف ہوجاتا ہے غلط موٹرسائیکل پارکنگ کی بدولت موٹرسائیکل سواروں اور پیدل گزرنے والوں کو سخت پریشانی رہتی ہے اور ٹریفک بھی جام رہتی ہے
لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس ان جگہوں پر غلط پارکنگ کو رکوائے تاکہ ٹریفک جام کا مسئلہ نا بنے