قصور
ڈسٹرکٹ جیل سزا خانہ یا مقام تفریح
تفصیلات کے مطابق قصور کی ڈسٹرکٹ جیل امیروں کیلئے تفریح کا مقام جبکہ غریبوں کے لئے جہنم بن گئی ہے پیسے دے کر جیل میں موبائل رکھا جا سکتا ہے جبکہ پیسے بطور رشوت نا دیئے جائیں تو جیل کی دال روٹی بھی اچھے طریقے سے نہیں ملتی معمولی سے بات پر بھی جیل حکام قیدیوں کو بری طرح مارتے ہیں ایسا ہی ایک واقع چند دن قبل عالم عرف پریمی نامی حوالاتی کے ساتھ پیش آیا جسے معمولی سی بات پر جیل حکام نے جانوروں کی طرح مارا جس پر عالم عرف پریمی نے علاقہ مجسٹریٹ فراز تبسم کو تحریری درخواست دی جس پر مجسٹریٹ نے انکوائری کمیٹی بنا دی
افسوس کی بات ہے کہ جیل اصلاح کیلئے بنائی جاتی ہے مگر قصور جیل اصلاح کے بجائے قیدیوں میں مذید نفرت پھیلا رہی ہے
اہلیان علاقہ نے ڈی سی قصور اور وزیر جیل خانہ جات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
Tag: قصوریات
-
قصور جیل یا مقام تفریح
-
فرقہ واریت سے پاک مشترکہ مذہبی پروگرام
قصور
فرقہ واریت سے پاک گفتگو
تفصیلات کے مطابق تنظیم دارالفلاح کے زیر اہتمام فرقہ واریت سے پاک اصلاح معاشرہ پر مبنی مذہبی اسکالرز کے لیکچرز کا سلسلہ کئی سال سے جاری ہے جس میں فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر مقررین اصلاح معاشرہ اور فکر آخرت پر گفتگو کرتے ہیں اور ان پروگراموں میں بغیر کسی تفریق کے ہر مسالک کے لوگ شرکت کرکے مستفید ہوتے ہیں ایسے ہی ایک پروگرام کا انعقاد آج 6 نومبر کو بعد از نماز مغرب کیا گیا ہے جس میں ملک کے مشہور مذہبی سکالر جناب عتیق الرحمن علوی صاحب گفتگو ارشاد فرمائینگے پروگرام رائل پیلس میرج ہال شہباز خان روڈ قصور میں ہو گا جس میں مقرر موضوع ،رویے میرے حضور کے پر گفتگو فرمائے گے
قصور کی عوام مسلکی تعصب سے بالاتر ہو کر اس پروگرام میں شرکت کرتے ہیں اور مذہبی راہنمائی حاصل کرتے ہیں -
لنڈا بازار سج گیا
قصور
سردی کی آمد کے ساتھ ہی قصور اور گردونواح میں لنڈا بازار سج گئے
تفصیلات کے مطابق سردی کا موسم شروع ہوتے ہی لنڈا بازاروں میں عوام کی بڑی تعداد نے خرید و فروخت شروع کر دی ہے جہاں پر لوگ سویٹر، جرسی ، شوز اور گرم کپڑے خرید رہے ہیں گزشتہ سال کی نسبت اس سال قیمتوں میں 25 سے 40فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقہ کیلئے خریداری خواب مشکل ہو کر رہ گئی ہے کیونکہ یہ لوگ اپنے اور خاندان کے افراد کیلئے ان کپڑوں کی خریداری کر کے سردیوں میں اپنے جسم کو ڈھانپنے تھے مگر موجودہ حکومت کے آتے ہی مہنگائی کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مالی مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب اور متوسط طبقہ کو خصوصی ریلیف دینے کیلئے لنڈا بازار کے ہول سیل ڈیلروں سے ٹیکس میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے ۔تاکہ وہ اپنی زندگی بسر کرسکیں -
تاجروں کا خیر خواہ ہوں
قصور
مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے صدر رانا ممتاز علی خاں نے کہا ہے کہ تاجر اپنے حقوق کیلئے متحد ہوکر اپنی جدوجہد تیز کر دیں تاکہ اپنے حقوق حاصل کئے جاسکیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کرنے کے بعد انجمن تاجران نشاط روڈ کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پوری تاجر برادری میرے ساتھ کھڑی ہے انشاءاللہ تاجروں اور مرکز ی انجمن تاجران کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنادیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران پتوکی تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کر رہی ہے اور کرتی رہے گی میں تاجر برادری کو ہرگز مایوس نہیں ہونے دونگا انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی خدمت کا دعویٰ کرنے والے تاجروں کیلئے کچھ نا کر سکے بلکہ تاجر برادری کو نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے مگر اب تاجروں اور تاجر برادری کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ وہ جلد نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے تاکہ تاجروں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہوسکے اس موقع پر حاجی محمد ارشد گولڈن، حاجی محمد اسلم، حاجی عبدالغفور بھٹی، حاجی محمد یونس، شیخ ندیم اصغر اور شیخ محمد نعیم بھی موجود تھے -
چوریاں جاری پولیس بے بس
قصور
کھڈیاں خاص میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں نا رک سکیں
تفصیلات کے مطابق قصور کے قصبے کھڈیاں خاص میں دن دھاڑے نامعلوم چور موٹرسائیکل چرا کر لے گئے
جنازگاہ روڈ گلی عاشق ڈوگر کے رہائشی محمد یونس رحمانی کی گھر سے باہر کھڑی موٹرسائیکل نمبری ایل ای زیڈ 1603 دن دھاڑے نامعلوم چور موٹرسائیکل کا تالہ توڑ کر لے گئے
پولیس مصروف کاروائی ہے
اس سے قبل بھی کھڈیاں سے کئی موٹرسائیکل چوری ہو چکی ہیں جن کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا -
قصور پولیس میں تبادلے
قصور پولیس میں تبادلے
تفصیلات کے مطابق قصور پولیس میں ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی طرف سے کئی پولیس افسران کے تبادلے کر دئیے گئے ہیں
انسپیکٹر محمد رمضان کو ایس ایچ او الہ آباد
انسپیکٹر طارق محمود کو ایس ایچ او کنگن پور
انسپیکٹر ناصر عباس کو ایس ایچ او کوٹ رادہاکشن
سب انسپیکٹر کفایت حسین کو انچارج سٹی سرکل
سب انسپیکٹر رانا سہیل کو ایس ایچ او تھانہ چھانگا مانگا
سب انسپیکٹر عابد محمود کو انچارچ سی آئی اے صدر سرکل
سب انسپیکٹر آصف نزیر کو انچارج سی آئی اے پتوکی
سب انسپیکٹر محمد اشرف کو انچارج سی آئی اے چونیاں
انسپیکٹر شوکت کو ہومیسائیڈ انویسٹیگیشن آفیسر تھانہ پھولنگر، تھانہ سرائے مغل
اور انسپیکٹر رشید سلیم کو ہومیسائیڈ انویسٹیگیشن تھانہ کوٹ رادہاکشن مقرر کیا گیا ہے -
وارداتوں میں اضافہ
قصور
حبیب آباد پچھلے چند ماہ سے چوروں اور ڈاکوؤں کے رحم و کرم پولیس بھی لوگوں کی فریاد سننے سے عاجز
تفصیلات کے مطابق جاوید نگر حبیب آباد میں ایک گھر میں چوری ہوئی جسکی ایف آئی آر کاٹنے کی بجائے الٹا پولیس اہلکاروں نے ان سے ایف بی آر کیطرح قیمتی اشیاء کی رسیدیں مانگنا شروع کر دیں
غلہ منڈی لالہ زار کالونی شیر گڑھ روڑ پر یکے بعد دیگر چوری کی وارداتیں ہوتی رہی جاوید نگر بک شاپ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوروں کی تصویریں واضح بھی ہو گئیں مگر پھر بھی چور قانون کی گرفت سے میں نا آ سکے
اسی طرح پچھلے ماہ چونیاں روڑ پر ٹرک ڈرائیور کو مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائر مار کر قتل کر دیا تھا
حبیب آباد پولیس ان تمام واقعات ہونے کے بعد بھی خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی اس واقعے کے دو دن بعد ہی ڈاکوؤ چونیاں روڑ پر سرعام ڈکیتی کی وارداتوں میں مشغول تھے کہ ایک موٹر سائیکل سوار کو روکا جس کے مزاحمت کرنے پر اسے مار مار کر شدید زخمی کردیا متاثرہ شخص ابھی بھی زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ھے
لوگوں نے ڈی پی او قصور سے حبیب آباد میں بڑھتی ہوئی چوری ، ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس لینے کی اپیل کی ھے -
قصور ہسپتال یا سفارشی کا مددگار
قصور
ڈی ایچ کیو ہسپتال سفارشی لوگوں کیلئے ہی رہ گیا
تفصیلات کے مطابق قصور کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پرچی بنوانے سے ٹیسٹ کروانے تک اور دوائی لینے سے ہسپتال میں داخلہ لینے تک صرف سفارشی لوگوں کیلئے ہی رہ گیا ہے غریب اور بغیر سفارش کے مریض پرچے بنوانے میں ہی 4 گھنٹے گنوا دیتے ہیں اس کے بعد جب ڈاکٹر کے پاس جانے کی باری آتی ہے تب بھی سفارشی ٹولہ سب سے آگے ہوتا ہے جس کی بدولت غریب اور مستحق لوگ دوائی لینے سے رہ جاتے ہیں خاص طور پر کتے کاٹے کی ویکسین پر معمور عملہ کہتا ہے کہ ویکسین ختم ہو گئی ہے مگر 500 روپیہ پر فوری کتے کاٹے کا انجیکشن لگا دیتے ہیں
لوگوں نے اس صورت حال پر وزیر صحت اور ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے -
بھینس چوری کی قسم
قصور
5 دن قبل چوری ہونے والی بھینس کا سراغ لگ گیا
تفصیلات کے مطابق اوراڑہ نو تھانہ راجہ جھنگ سے صفی اللہ گجر ولد عارف گجر کی بھینس 29 تاریخ کو چور رات کی تاریکی میں چرا کر لے گئے تھے جس پر اہلیان دیہہ نے چوروں کا پیچھا شروع کیا مگر چور بھینس لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے جس کے بعد دن کو صفی اللہ نے ماہر کھوجی کی خدمات حاصل کیں جس کے کھوج لگانے پر بھینس کا سراغ تھانہ صوا آصل موضع پانڈوکی کے ساتھ حویلی میئووانولی میں طفر عرف طفری میئو کے گھر تک پہنچا جس پر صفی اللہ اور اہلیان دیہہ نے ظفر سے پوچھا تو اس نے لاعلمی کا اظہار کیا مگر اس سے اگلے دن صفی اللہ گجر نے جاسوس کتوں کی مدد لی تو حیرت انگیز طور پر کتے بھی سراغ رسانی کرتے ہوئے ظفر عرف ظفری میئو کے گھر تک پہنچے جس پر ظفر نے کہا مجھ سے قسم لے لو مگر اس کے محلے سے اس کی قسم کسی نے نا دی جس پر ظفری نے کہا کہ میں یہاں نیا آباد ہوا ہوں لہذہ میری قسم میرے سابقہ گاؤں موضع نند کا تکیہ تھانہ شیخم سے لے لو اور 17 تاریخ تک وعدہ کر لیا مگر حیرت تب ہوئی کہ جب پتہ چلا کہ ظفری کو حویلی میئووانولی میں مقیم ہوئے کافی عرصہ گزر گیا ہے اور نند کا تکیہ سے اس کے نکلنے کی وجہ بھی یہی چوری چکاری ہی تھی -
فضل الرحمن کا دھرنا جمہوریت کی بقاء ہے
قصور
مولانا فضل الرحمن کا دھرنا جمہوریت کی بقاء کیلئے ہی ہے
تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے قصور و راہنماہ پی پی پی ملک منظور نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا دھرنا جمہوریت کی بقاء کیلئے ہے جس سے حکمران گھبرائے ہوئے ہیں اور ہواس باختہ ہو چکے ہیں لوگ مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آ کر خود کشیاں کر رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں غریب خط غربت سے نیچے آ گیا ہے جبکہ امیر مذید امیر تر ہو رہا ہے اور حکومتی طبقہ اپنے رشتہ داروں کو عہدوں اور مراعات سے نواز رہا ہے یہ گورنمنٹ بلکل ناکام ہو چکی ہے اب اسے گھر جانا ہی ہوگا