Baaghi TV

Tag: قصوریات

  • ہوٹل سے کھانا کھا کر پیسے دینے کی بجائے فائرنگ،تین زخمی

    ہوٹل سے کھانا کھا کر پیسے دینے کی بجائے فائرنگ،تین زخمی

    قصور
    ہوٹل سے کھانا کھا کر پیسے دینے کی بجائے فائرنگ شروع کر دی،تین افراد زخمی

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے نواحی شہر چھانگا مانگا میں کھانے کے پیسے مانگنے پر ملزمان نے تندور مالکان پر فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی ک ردیا
    نواحی علاقے چک 17 میں ملزمان ملک عابد اور ملک ماجد نے ہوٹل سے کھانا کھایا جس پر ہوٹل مالک نے اپنے پیسوں کا تقاضہ کیا تو ملزمان نے پیسے ادا کرنے کے بجائے اسلحہ نکال کر فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آکر سرور،شہباز اور حسن زخمی ہو گئے
    پولیس تھانہ چھانگا مانگا نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا

  • پیٹرول،آٹا و گندم سستی،دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں پرانی

    پیٹرول،آٹا و گندم سستی،دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں پرانی

    قصور
    باوجود پیٹرول اور آٹا و گندم ریٹ سستا ہونے کے باقی اشیاء کی قیمتیں کم نا ہو سکیں،ٹرانسپورٹ کرائے،بیکری کی اشیاء کی قیمتیں پرانی

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ سے پیٹرول اور گندم و آٹا کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم ابھی تک روٹی کی قیمت میں کمی کے علاوہ دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے
    جبکہ بلیک مارکیٹنگ حضرات کے پاس بہت تگڑا جواز ہوتا تھا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھ گئی ہے سو دیگر اشیاء کا ریٹ بھی بڑھ گیا ہے مگر اب عوام الناس حیران ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں بھی کم ہو گئی ہیں مگر ٹرانسپورٹ کرائے تاحال کم نا ہو سکے ہیں اسی طرح گندم و آٹا کی قیمت کم ہونے کے باوجود بیکری کی تمام اشیاء کی قیمتیں بھی پرانی ہی ہیں جو کہ لمحہ فکر ہے
    شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لے کر دیگر اشیاء ضررویہ کی قیمتیں کم کروانے کی استدعا کی ہے

  • بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ،مقدمہ درج

    قصور
    بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،چرس برآمد،مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی پرانا لاری اڈا تھانہ اے ڈویژن نے ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں کاروائی
    کرتے ہوئے محلہ ڈنگی پورہ قصور کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش علی حسن کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
    ملزم پرانا لاڑی اڈہ کوٹ بڈھا کے قریب چرس فروخت کر رہا تھا کہ پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلوگرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

  • کسان مارچ 12 مئی کو  پنجاب اسمبلی ہال پہ اختتام پذیر ہو گا

    کسان مارچ 12 مئی کو پنجاب اسمبلی ہال پہ اختتام پذیر ہو گا

    قصور
    پاکستان مرکزی مسلم لیگ قصور کی طرف سے 12 مئی کو ہونے والے کسان مارچ لاہور میں شرکت کی جائے گی

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی طرف سے مہنگی کھاد، ادویات و سپرے اور کسانوں کے حقوق کے لئے 12 مئی بروز اتوار کو کسان مارچ کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے کسان حضرات شرکت کرینگے
    کسان مارچ دوپہر 3 بجے جی پی او چوک لاہور سے شروع ہو گا اور پنجاب اسمبلی ہال پہ اختتام پذیر ہو گا جس میں مرکزی مسلم لیگ پاکستان کے راہنما و ملک بھر سے کسان راہنما خطاب فرمائیں گے اور کسانوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرینگے
    قصور سے کسان مارچ میں شرکت کیلئے مرکزی مسلم لیگ قصور کے زیر سایہ کسانوں پہ مشتمل قافلہ دوپہر 1 بجے اسٹیل باغ چوک قصور شہر سے روانہ ہو گا اور لاہور میں کسان مارچ میں شرکت کرے گا جس میں ضلع بھر کے کسان،سیاسی کارکنان و دیگر جماعتوں کے قائدین و کارکنان شرکت فرمائیں گے

  • اغواء کار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،بچہ بازیاب

    قصور
    گزشتہ دن بچہ اغواء کی کوشش عوام نے ناکام بنا دی،ملزم پکڑ لیا،ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل،نئے ڈی پی او سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن قصور شہر میں سبزی منڈی میں عوام نے بچہ اغواء کرکے لیجانے والے شحض کو پکڑ لیا اور اس کی خوب دھلائی کی
    سبزی منڈی میں ایک خاتون نے اپنے چھوٹے بچے کو رکشہ میں بٹھایا اور خود خریداری کیلئے چلی گئی یہ منظر قریب کھڑا ملزم دیکھ رہا تھا جس نے بچے کو بڑی مہارت سے بوری میں ڈالا اور رفو چکر ہونے لگا تاہم بچے کے رونے کی آواز سن کر قریبی لوگوں نے مشکوک شحض کو گھیر لیا اور اس سے بچہ بازیاب کروایا لیا
    عوام نے ملزم کی خوب دھلائی کی اور سوشل میڈیا پہ اس کی ویڈو وائرل کر دی
    ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کے تین ساتھی بھی اس کے ساتھ تھے جو موقع سے بھاگ گئے ہیں
    واضع رہے کہ کچھ عرصہ سے قصور سے کئی بچے غائب ہوئے ہیں جن کا کوئی سراغ نا مل سکا ہے
    شہریوں نے نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او قصور سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • قصور
    ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کو تبدیل کرکے ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ کو ڈی پی او قصور تعینات کر دیا گیا،نوٹیفیکیشن جاری

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے
    ڈی پی او قصور کو تبدیل کرکے ڈی پی او وہاڑی محمد عیسٰی خان کو ڈی پی او قصور تعینات کر دیا ہے جبکہ ڈی پی او قصور طارق عزیز کو تبدیل کرکے ڈی پی او اوکاڑہ تعینات کیا گیا ہے
    ضلع بھر کی سیاسی ،سماجی،صحافی برادری نے نئے آنے والے ڈی پی او محمد عیسیٰ کا خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے قانون کے مطابق میرٹ پہ کام کریں گے

  • قصور پولیس کا گاؤں میں سرچ آپریشن،6 گرفتار

    قصور پولیس کا گاؤں میں سرچ آپریشن،6 گرفتار

    قصور
    بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر قصور کے نواحی گاؤں کھارا میں سرچ آپریشن،متعدد افراد سے پوچھ گچھ ،6 گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر پولیس نے بھاری نفری کیساتھ گرینڈ سرچ آپریشن کیا
    یہ سرچ آپریشن تھانہ صدر قصور کے علاقہ کھارہ گاؤں میں کیا گیا ہے جہاں کچھ عرصے سے جرائم میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے
    سرچ آپریشن میں دو ڈی ایس پیز، تین تھانوں کی نفری، سی آئی اے سٹاف اور ایلیٹ کے جوانوں نے حصہ لیا
    اس سرچ آپریشن میں 60 کے قریب گھروں کو چیک کیا گیا اور 150 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی
    6 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری
    ڈی پی او قصور کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کا مقصد گزشتہ روز ہونے والی ڈکیتی معہ قتل سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانا ہے اور سنگین جرائم میں اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں ضلعی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے دن رات کوشاں ہے

  • چوکی کے قریب واردات،شہریوں نے روڈ بند کرکے احتجاج کیا

    چوکی کے قریب واردات،شہریوں نے روڈ بند کرکے احتجاج کیا

      قصور
      تھانہ صدر کی حدود میں
      ڈکیتیوں کا سلسلہ نا رک سکا، چوکی کے بلکل قریب پھر واردات،شہریوں کا راستہ بند کرکے احتجاج

      تفصیلات کے مطابق قصور کا تھانہ صدر ڈکیتوں کی آماج گاہ بن چکا ہے
      ہر روز کی بنیاد پہ ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہریوں کا جینا حرام ہو چکا ہے
      پرسوں تھانہ صدر کی حدود میں ڈاکوؤں نے لوڈر رکشہ کے ڈرائیور کو دوران ڈکیتی قتل کر دیا اور کل دوپہر کو ایک بار پھر سے سفید دن کی روشنی میں
      خورشید ائی ہسپتال کھارا چونگی کے قریب میاں الیکٹرونک نزد پولیس چوکی کھارا میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے واردات کی
      مسلسل وارداتوں کے پیش نظر شہریوں نے روڈ بند کرکے احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی
      شہریوں نے آئی جی پنجاب سے فی الفور نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • وارداتیں عروج پہ،مزاحمت پہ کئی شہری قتل ہو چک،آئی جی نوٹس کی اپیل ے

    وارداتیں عروج پہ،مزاحمت پہ کئی شہری قتل ہو چک،آئی جی نوٹس کی اپیل ے

    قصور
    گزشتہ دن قصور رائیونڈ روڈ پہ ہوئے قتل کے باعث عوام میں خوف و ہراس،پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام

    تفصیلات کے مطابق قصور میں جرائم کی شرع پہ کنٹرول نہیں پایا جا سکا جس کے باعث شہری خود کو عدم تحفظ کا شکار محسوس کرتے ہیں
    ضلع بھر میں وارداتوں کا سلسلہ عروج پہ ہے جس میں کئی شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں
    گزشتہ دن قصور رائیونڈ روڈ بمقام کھارا موڑ نزد ڈرین کھارا کے قریب ڈاکوؤں نے دن کے اجالے میں لوڈر رکشہ ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ کیا اور نا رکنے پہ گولی مار دی جس سے رکشہ ڈرائیور زندگی کی بازی ہار گیا
    واضع رہے کہ ضلع بھر میں اس وقت چوری ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر ہیں جس میں ڈاکوؤں کی طرف سے شہریوں کو گولیاں مار کر زخمی اور قتل کیا گیا ہے اس ساری صورتحال میں پولیس کا کردار نظر نہیں آرہا
    ڈاکو جب چاہتے ہیں جہاں چاہتے ہیں لوگوں کو سرعام لوٹتے ہیں اور مزاحمت پر گولی مار دیتے ہیں
    شہریوں نے ڈی پی او قصور اور آئی جی پنجاب سے نوٹس کی اپیل کی ہے

  • ڈی پی او نے کھلی کچہری میں موقع پہ احکامات جاری کئے

    ڈی پی او نے کھلی کچہری میں موقع پہ احکامات جاری کئے

    پتوکی میں کھلی کچہری کا انعقاد
    ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں پتوکی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا
    جس میں سائلین کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے
    اس موقع پر ڈی ایس پی پتوکی محمد عرفان بٹ، سرکل کے ایس ایچ اوز، انجمن تاجران کے عہدیداران، صحافی حضرات اور سول سوسائٹی کے افراد موجود تھے
    ڈی پی او قصور نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت تمام پولیس افسران کے دروازے عوام کیلئے ہروقت کھلے ہیں کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور میرٹ پالیسی کے تحت مسائل کو حل کیا جائے گا قصور پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت اور انصاف کی فوری فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے