Baaghi TV

Tag: قصوریات

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،مہنگائی کا طوفان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،مہنگائی کا طوفان

    قصور
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام میں تشویش،مہنگائی کا نیا طوفان

    تفصیلات کے مطابق
    گورنمنٹ نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے
    اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے
    اس ساری صورتحال پہ عوام میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی بہت مہنگائی ہے اوپر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کا نیا طوفان لایا جا رہا ہے جس کے باعث شہریوں کا جینا مشکل ہو جائے گا

  • مزدور نے ایم ڈی کے لئے پنجابی میں نظم لکھی،سرٹیفیکیٹ دیا گیا

    مزدور نے ایم ڈی کے لئے پنجابی میں نظم لکھی،سرٹیفیکیٹ دیا گیا

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں اوراڑہ نو کے رہائشی معروف شاعر منظور شاھد اوراڑہ ،جو کہ اے ٹی ایس سینتھیٹک پرائیویٹ لمیٹڈ کاہنہ لاہور میں بطور لفٹر ڈرائیور کام کرتے ہیں، نے اپنی کمپنی اور مینجنگ ڈائریکٹر میاں سعد سہیل,میاں سہیل نثار صاحب کے لئے ایک پنجابی نظم لکھی اور ان کو پیش کی جس پر میاں صاحبان نے بہت خوشی کا اظہار کیا اور شاعر کے اس کام کی بہت تعریف کی اور خوب داد و تحسین اور دعاؤں سے نوازا اور بہت کارکردگی پہ سرٹیفکیٹ دیا

  • روٹی نان کی قیمتوں میں کمی پہ عوام کا سوال

    روٹی نان کی قیمتوں میں کمی پہ عوام کا سوال

    قصور
    روٹی و نان کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،عوام ایک روٹی خریدنے پر دکاندار سے 4 روپیہ واپس اور 2 روٹی خریدنے پہ کھلے 2 روپیہ کہاں سے لائے گی،عوام کا سوال

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلعی انتظامیہ نے پنجاب حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے روٹی کی قیمت چار روپے کم کر دی جس کے باعث روٹی کی قیمت 20 روپے سے کم کر کے 16روپے فی روٹی مقرر کی گئی ہے
    ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کا کہنا ہے کہ قصور ضلع میں آج سے 100 گرام روٹی کی قیمت 16 روپیہ ہو گی جبکہ 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے
    تمام اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روٹی اور نان کی قیمت کو سختی سے مانیٹر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور روٹی اور نان کی زاہد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی
    تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ایک روٹی خریدیں تو دکاندار 4 روپیہ واپس کیسے کرے گا اور اگر 2 روٹیاں خریدیں تو عوام کھلے 2 روپیہ کیسے ادا کرے گی؟

  • ڈی جی لیبرز سے انصاف کیلئے استدعا،نجی سیکیورٹی گارڈ

    ڈی جی لیبرز سے انصاف کیلئے استدعا،نجی سیکیورٹی گارڈ

    قصور
    غریب نجی سیکیورٹی گارڈز عید پہ بھی اپنی تنخواہوں ،بقایا جات اور چھٹیوں سے محروم،ڈی جی لیبر سے کاروائی کی استدعا

    تفصیلات کے مطابق قصور کے غریب نجی سکیورٹی گارڈز نے اپنی کسمپری پہ
    ڈی جی لیبر اور اسسٹنٹ لیبر قصور سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
    یہ غریب نجی سیکیورٹی گارڈز عید پہ بھی اپنی تنخواہوں،بقایا جات اور چھٹیوں سے محروم ہیں
    نجی سیکورٹی ادارے نجی سیکورٹی گارڈوں کو نہ چھٹی دیتے ہیں اور نہ تنخواہیں پوری دیتے ہیں اگر کوئی چھٹی کرے تو اس کی تنخواہ کاٹ لی جاتی ہے اور بیشتر جگہوں پہ ڈیوٹی بھی 12 گھنٹے لی جاتی ہے
    نجی سکیورٹی گارڈز کا کہنا ہے کہ کیا یہ سکیورٹی ادارے لیبر قانون کے شکنجے میں نہیں آتے ہسپتالوں،انڈسٹری ایریا، ہاوسنگ سکیموں کے مالکوں، مینجروں، سپروائزروں کے خلاف کیوں کاروائی نہیں جاتی جو سرعام لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہیں
    واضع رہے کہ بیشتر سیکورٹی کمپنیاں کئی کئی ماہ سیکیورٹی گارڈ کو تنخواہ نہیں دیتی ہیں جس پہ کئی بار احتجاج بھی ہو چکا ہے اور گورنمنٹ کی طرف سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے کہ جلد سے جلد بقایا جات ادا کئے جائیں تاہم ابھی تک بقایا جات نا مل سکے ہیں

  • بڑا گوشت 1000 روپیہ چھوٹا گوشت 2200 روپیہ فی کلو

    بڑا گوشت 1000 روپیہ چھوٹا گوشت 2200 روپیہ فی کلو

    قصور
    عید الفطر پہ اندھیر نگری چوپٹ راج ،بڑا گوشت 1000 روپیہ اور چھوٹا گوشت 2200 روپیہ فی کلو تک فروخت،انتظامیہ خاموش تماشائی

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں گراں فروشوں نے حکومتی دعوے بے نقاب کر دیئے ہیں
    گراں فروشوں نے عید الفطر کی آمد سے قبل ہی تمام ضروریات زندگی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کر دیا تھا
    جس کو کنٹرول کرنے میں ضلعی انتظامیہ مکمل ناکام نظر آ رہی ہے اور انتطامیہ کے دعوے بے نقاب ہو رہے ہیں
    عیدالفطر پہ قصابوں نے گراں فروشی کرتے ہوئے بڑا گوشت 900 سے 1000 روپیہ فی کلو اور چھوٹا گوشت 2100 سے 2200 روپیہ فی کلو تک فروخت کیا
    مہنگائی کی ماری غریب عوام نے مجبور ہو کر مہنگے داموں گوشت خریدا
    اس کے علاوہ تمام اشیاء من مانی قیمتوں پہ فروخت کی گئیں
    عید الفطر کے موقع پہ کسی نے بھی پرائس کنٹرول نا تو عمل کیا اور نا ضلعی انتظامیہ نے کروایا

  • عید کے موقع پہ ریسکیو 1122 ہر قسم کے ریسکیو کے لئے تیار

    عید کے موقع پہ ریسکیو 1122 ہر قسم کے ریسکیو کے لئے تیار

    قصور
    ریسکیو 1122 عید الفطر کے موقع پر ہائی الرٹ رہے گی، ڈاکٹر نئیر عالم خان

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 عید الفطر کے موقع پر ہائی الرٹ رہے گی اس مقصد کے لیے ہنگامی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے
    پلان کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کو جدید ایمبولینسز اور میڈیکل کٹ کے ساتھ ضلع بھر کے مصروف مقامات پر تعینات کیا جائے گا جو کسی بھی ایمرجینسی کی صورت میں بر وقت امدادی کارروائیوں کے لئے تیار رہیں گے
    اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ون وہیلنگ جیسے خطرناک اسٹنٹ سے اجتناب اور ٹریفک قوانین کا احترام کرنا چاہیے کسی بھی ایمرجینسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1122 پر فری کال کے ذریعے مدد طلب کر سکتے ہیں

  • سابق سیکرٹری پنجاب کی نماز جنازہ آج 10:30 پر ادا کی جائیگی

    سابق سیکرٹری پنجاب کی نماز جنازہ آج 10:30 پر ادا کی جائیگی

      قصور
      ضلع کی معروف شخصیت سابق چیف سیکرٹری پنجاب ،جاوید محمود قصوری کی نماز جنازہ آج صبح 10:30 پر ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی

      تفصیلات کے مطابق قصور ضلع کی معروف ترین شخصیت سابق چیف سیکرٹری پنجاب،معروف سیاستدان جاوید محمود قصوری گزشتہ دن انتقال کرکے
      ان کی وفات پہ ملک بھر سے لوگوں نے تعزیت کی اور ان کے رفقاء سے اظہار افسوس کیا
      بطور سیاستدان جاوید محمود قصوری نے اپنے حلقے میں بہت اعلی خدمات سرانجام دیں
      ان کی وفات پہ ہر آنکھ اشک بار ہے
      ان کا نماز جنازہ 10:30صبح 08 اپریل کو ان کے آبائی گاؤں روشن فارم روشن بھیلہ قصور میں ادا کی جاٸیگی

  • نئے کرنسی نوٹ بینک عملے نے ایکسچینجز کو بیچ دیئے،کسٹمرز کا احتجاج

    نئے کرنسی نوٹ بینک عملے نے ایکسچینجز کو بیچ دیئے،کسٹمرز کا احتجاج

    قصور
    نیشنل بینک قصور میں
    نئے نوٹوں کی کاپیاں کسی کسٹمر کو نا دی گئی،سب دکانوں پہ سیل کر دی گئیں،کسٹمرز کو کہا گیا کہ نئی کرنسی نئی آئی

    تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک قصور میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے
    بینک عملہ اپنے خاص کسٹمرز کو نوازتا ہے اور پیسے کماتا ہے
    عید پہ آنے والی نئی کرنسی بینک عملے نے خاص لوگوں میں بانٹ دی اور کچھ منی چینج ایکسچینجز کو بیچ دی اور پیسے کمائے
    جبکہ بینک کسٹمرز کو نئی کرنسی نہیں دی گئی
    بینک کسٹمرز کے پوچھنے پہ بتایا گیا کہ نئی کرنسی نہیں ملی تاہم مصدقہ ذرائع سے تصدیق ہوئی کہ بینک میں نئی کرنسی آئی ہے جسے بینک عملہ نے منی چینج ایکسچینجز کو بیچ کر پیسے کمائے ہیں
    نیشنل بینک کسٹمرز نے ڈپٹی کمشنر قصور اور بینک انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • قتل کرنے کے بعد قاتل کے موبائل سے اسی کے نمبروں پہ وائرل

    قتل کرنے کے بعد قاتل کے موبائل سے اسی کے نمبروں پہ وائرل

    قصور
    قصور کا رہائشی لاہور کام سے اغواء ہوا،مالک کے مخالفین نے قتل کرکے ویڈیو کانٹیکٹ لسٹ میں شئیر کر دی،لوگوں میں شدید خوف و ہراس ،آئی جی پنجاب سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق مشتاق احمد ولد نواب دین سکنہ قادر آباد قصور سٹی نے تھانہ صدر قصور کو مورخہ 11/3/24 کو درخواست دی کہ اس کا حقیقی بیٹا عاصم جمشید 28/2/24 کو لاہور کام پہ جاتے ہوئے لاپتہ ہے جس کا کوئی سراغ نا ملا ہے

    فیملی ذرائع کے مطابق عاصم لاہور چونگی امر سدھو پہ واقع پیٹرول پمپ ملکیت ایم پی اے
    رمضان صدیق بھٹی پہ کام کرتا تھا جس کو رمضان صدیق کے مخالفین نے اٹھایا اور رمضان صدیق سے کئے گئے مطالبات پورے نا ہونے پہ قتل کر دیا
    قاتلوں نے مقتول کو قتل کرکے اس کی ویڈیو بنائی اور رمضان صدیق کو مخاطب کرتے ہوئے مقتول کی کانٹیکٹ لسٹ میں اس کی لاش کی ویڈیو شئیر کر دی
    تھانہ صدر قصور نے مقتول کے غائب ہونے کی رپورٹ درج کرکے بھی اس کے موبائل کا سی ڈی آر نا نکلوایا جس کے باعث مقتول کی گمشدگی کا معمہ حل نا ہو سکا اور بلآخر مقتول کو قتل کر دیا
    ورثاء نے آئی جی پنجاب سے قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے اور ایم پی اے و مخالفین کے تنازعے میں اپنے مقتول کے قتل ہونے کی اصل وجہ سامنے لانے کی درخواست کی ہے

  • سی جی ون ٹو فائیو سوار ڈاکوؤں کی دہشت،سرعام وارداتیں

    سی جی ون ٹو فائیو سوار ڈاکوؤں کی دہشت،سرعام وارداتیں

    قصور
    عید کے قریب بھرپور وارداتیں ،سی جی ون ٹو فائیو سوار ڈاکو دہشت کی علامت،لاہور قصور مصروف ترین روڈ پہ سرعام واردات کرکے بھاگنے میں کامیاب،پولیس خاموش تماشائی

    تفصیلات کے مطابق عید کی آمد سے قبل ہی قصور سٹی میں وارداتیں بہت حد تک بڑھ گئی ہیں جس کے باعث شہری سخت پریشان ہیں
    تقریباً ہر روز سرعام مین شاہراہوں پہ وارداتیں ہو رہی ہیں اور قصور پولیس ان وارداتوں کو رکوانے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے
    سی جی ون ٹو فائیو موٹر سائیکل سوار ڈاکو دہشت کی علامت بن چکے ہیں جو کہ جب چاہیں جہاں مرضی جا کر دن دیہاڑے لوٹ مار کرتے ہیں اور بآسانی فرار ہو جاتے ہیں
    گزشتہ دنوں معروف صدر دیوان روڈ سٹی قصور میں لاکھوں روپیہ کی سرعام واردات کے بعد کل دن گیارہ بجے لاہور قصور مصروف ترین شاہراہ پہ واقع الغنی میرج ہال اور شیل پیٹرول پمپ کے ساتھ واقع بیکری پہ دو ون ٹو فائیو سوار ڈاکو آئے اور اسلحہ کے زور پہ بیکری کے مالک محمد شہزاد سے 30 ہزار روپیہ نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے
    ڈاکو جاتے ہوئے بیکری مالک کو زدو کوب بھی کرکے گئے
    واردات کی اطلاع پولیس کو دینے پہ پولیس نے تھانے آنے کا کہا اور بیکری مالک کو سیکیورٹی گارڈ رکھنے کا حکم دیا حالانکہ صرف چند گز پہ واقع میرج ہال اور پیٹرول پمپ کے کئی گارڈز پہلے سے موجود ہیں نیز ایک ایسی شاہراہ کہ جہاں 24 گھنٹوں میں ہزاروں گاڑیاں ایک سیکنڈ وقفے سے گزرتی ہیں،پر واردات ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری اور پولیس کیا ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے
    سٹی قصور کے شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر اور پولیس کی ناکامی پہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لے کر تحفظ دینے کی درخواست کی ہے