Baaghi TV

Tag: قصوریات

  • عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پہ صحافی برادری کا پیغام

    عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پہ صحافی برادری کا پیغام

    قصور
    3 مئی عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پہ قصور کی صحافی برادری کا حکومت سے صحافیوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق آج دنیا بھر کی طرح قصور میں بھی عالمی یوم آزادی صحافت کا دن منایا جا رہا ہے
    اس موقع پہ قصور کی صحافی برادری نے قصور میں صحافی برادری کو تحفظ دینے، صحافیوں کو مراعات دینے کے ساتھ صحافی برادری کے بچوں کو تعلیم و صحت کی خاص سہولیات دینے کا مطالبہ کیا ہے
    صحافی برادری وہ ہے جو اس مملکت کے عام سے عام سے خاص سے خاص شہری کی آواز بنتی ہے اور اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر عوام کی آواز اعلی حکام تک پہنچاتی ہے
    واضع رہے کہ 15 اکتوبر اور 7 نومبر 1991ء کو پیرس کی قرارداد نمبر 4.3 / C 26 کے ذریعے اس دن کو منانے کی سفارشات پیش کیں جس کے تحت اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے اس دن کو منانے کی باقاعدہ منظوری دی اور اس دن کو منانے کی ابتدا 1993ء میں ہوئی
    اس دن کے موقع پہ صحافی برادری نے آزادی صحافت پہ شب خوں مارنے والے عناصر کو کڑی سے کڑی سزا کا مطالبہ کیا

  • عالمی یوم مزدور کے موقع پہ عام مزدور کا سوال

    عالمی یوم مزدور کے موقع پہ عام مزدور کا سوال

    قصور
    یکم مئی عالمی یوم مزدور کے موقع پر آج ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی سرکاری چھٹی،بیشتر مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے رہینگے ،گورنمنٹ دن نا منائے ہمارے بارے سوچے بھی،عام مزدور

    تفصیلات کے مطابق آج ضلع قصور میں بھی یکم مئی عالمی یوم مزدور کے موقع پہ سرکاری چھٹی ہے اور یہ دن سرکاری طور پر منایا جا رہا ہے جس کے باعث آج مزدوروں کو چھٹی ہے
    عام مزدوروں نے گورنمنٹ کو پیغام دیا ہے کہ سال میں محض ایک دن ہماری ہمدردی میں منانے سے کیا ہمارے گھر کا چولہا جلتا رہے گا؟
    کیا آج کے دن کی چھٹی سے ہماری مزدوری جو دیہاڑی نا لگنے سے رہ گئی ہمیں مل جائے گی؟
    مزدور نے اس بات پہ زور دیا کہ تقلید مغرب میں گورنمنٹ یہ دن تو بڑے جوش و جذبے سے منا رہی ہے کیا آج دن تک دلی طور سرکاری سطح پہ ہمارے لئے کچھ کیا بھی گیا ہے ؟
    ہمیں صحت کی سہولیات دی گئیں کہ ہمارے بچوں کو تعلیم کی اچھی؟
    ہمیں بھی اشرافیہ کی طرح مفت بجلی دی گئی کہ چیزوں کی خریداری پہ رعایت ؟
    آخر کونسی رعایت ہمیں دی گئی ہے کہ جس کے باعث گورنمنٹ کہہ سکے کہ ہم نے مزدور کا فائدہ سوچا ہے؟
    عام مزدور پوچھتا ہے کہ اس دن کا ہمیں کیا فائدہ ہے کہ جو دن منایا ہی ہمارے لئے جا رہا ہے؟

  • جواں سالہ لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار،تفتیش شروع

    جواں سالہ لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار،تفتیش شروع

    قصور
    جواں سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار،تفتیش جاری

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی کے چک 69 میں جواں سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے
    چک 69 پتوکی کے رہائشی محمد رفیق کی جواں سالہ لڑکی عاصمہ بی بی کو ملزم عقیل نے جبری زیادتی کا نشانہ بنایا تھا
    جس پہ مدعیان نے پولیس کو درخواست دی
    پولیس تھانہ صدر پتوکی پولیس کے ایس ایچ او حافظ عاطف نذیر کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے جواں سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم عقیل چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا
    پتوکی پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

  • سلاٹر ہاؤس پتوکی مکھیوں مچھروں کی مستقل آماجگاہ

    سلاٹر ہاؤس پتوکی مکھیوں مچھروں کی مستقل آماجگاہ

    قصور
    سلاٹر ہاؤس پتوکی میں گندگی کی حد،ٹی ایم اے پتوکی منتھلیاں لے کر خاموش تماشائی ،عوام کی زندگیاں خطرے میں،نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی میں سرکاری سلاٹر ہاؤس میں گندگی کا راج ہے
    ہر طرف گندگی کے ڈھیر ہیں اور تعفن کا راج ہے جس کے باعث سانس لینا تک دشوار ہے
    سلاٹر ہاؤس میں گندا پانی کھڑا ہے جس سے مچھر،مکھیوں کی مستقل آماجگاہ قائم ہو چکی ہے
    ہر روز ماسوائے سرکاری چھٹی کے اس سلاٹر ہاؤس میں اسی گندگی میں جانور ذبح کرکے لوگوں کو کھلائے جاتے ہیں

    اس ساری صورتحال میں ٹی ایم اے پتوکی اپنی منتھلیاں لے کر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے اور لوگوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کر رہا ہے
    شہری حلقوں نے اس بابت سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس لے کر سلاٹر ہاؤس کی صفائی ستھرائی کروانے کے ساتھ اس کو اس حال میں پہنچانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • پیٹرولنگ پولیس کا ناکہ،سرعام رشوت،نوٹس کی اپیل

    پیٹرولنگ پولیس کا ناکہ،سرعام رشوت،نوٹس کی اپیل

    قصور پٹرولنگ پوسٹ نور پور کے انچارج شہزاد SI اور عاطف کانسٹیبل کا شہریوں سے ناروا سلوک و اختیارات سے تجاوز کرپشن کی داستانیں رقم ہوگئیں،شہری پرویز اقبال سمیت کئی لٹ گئے

    میڈیا رپورٹس کیمطابق سماجی کارکن پرویز اقبال بسواری موٹر سائیکل جا رہا تھا کہ سڑک پر پٹرولنگ پوسٹ نور پور کے عملہ نے ناکہ لگا رکھا تھا گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو روک کر کاغذات چیک کر رہے تھے حالانکہ پٹرولنگ پولیس مین شاہراہ پر مستقل ناکہ لگانے اور کاغذات چیک کرنے کے مجاز ہر گز نہیں ہیں اسکے باوجود انھوں نے پرویز اقبال سے کاغذات مانگے جو فوٹو کاپی دی تو محمد شہزاد SI انچارج نے اصل کاغذات کی کاپی نہ ہونے کی صورت میں تھانے بند کرنے کی دھمکی دیکر رشوت کا تقاضا کیا جو ایک گھنٹہ دھوپ میں کھڑا رکھنے کیبعد ایک ہزار روپیہ بطور رشوت لیکر رہائی دی
    موقع پر کھڑے کئی شہریوں نے بتایا کہ رشوت ٹیکس نہ دینے کی صورت میں وہ کئی گھنٹے سے کھڑے سزا بھگت رہے ہیں اور یہ سلسلہ مستقل بنیاوں پر کئی ماہ سے جاری ہے شہریوں کی تذلیل وطیرہ ہے پرویز اقبال نے ذمہ داران اعلیٰ افسران سے محمد شہزاد SI انچارج چوکی،محمد عاطف کانسٹیبل باوری اور ایک کس نامعلوم مسلح اسلحہ سادہ کپڑوں میں ملبوس کانسٹیبل کیخلاف اختیارات سے تجاوز،بد اخلاقی کا ارتکاب کرنے اور رشوت ستانی پر اعلیٰ سطحی انکوائری کر کے معطل کیا جانے اور کسی ایماندار افسر کو چوکی انچارج مقرر کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے

  • جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے خظرناک اشتہاری مجرم گرفتار

    جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے خظرناک اشتہاری مجرم گرفتار

    قصور
    پولیس نے خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار کر کیا،جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کیا گیا

    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے خطرناک اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا
    پولیس نے تھانہ سرائے مغل کے ایس ایچ او غلام صابر کی سربراہی میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب اے کیٹگری کا خطرناک مجرم گرفتار کیا جو کہ
    ضلع وہاڑی کا رہائشی ہے
    اشتہاری مجرم یوسف عرصہ ایک سال سے اشتہاری ہے اور مفرور چلا آ رہا تھا اور تھانہ سرائے مغل پولیس کو راہزنی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا
    پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا جس سے مذید تفتیش جاری ہے

  • سرکاری سکولوں میں بغیر کتابوں کے بچے کلاسوں میں

    سرکاری سکولوں میں بغیر کتابوں کے بچے کلاسوں میں

    قصور
    گزشتہ ماہ سے ابتک سرکاری سکولوں کے بچے تاحال کتابوں سے محروم،کلاسیں بغیر کتابوں کے جاری،والدین پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں سرکاری سکولوں کے بچے گزشتہ ماہ رزلٹ آؤٹ ہونے سے اگلی کلاسوں میں بیٹھنے سے اب تک کتابوں سے محروم ہیں گورنمنٹ کی طرف سے کتابیں مہیا نہیں کی گئیں
    بچے کلاسوں میں بغیر کتابوں کے جا رہے ہیں
    ماضی کی طرح اس بار بھی اتنا عرصہ گزرنے کے بعد بھی بچوں کو بروقت کتابیں نا ملی سکی ہیں جس پہ والدین میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے
    نیز ماضی میں ہر سال بچوں کو گورنمنٹ کی طرف سے انگلش میڈیم نصاب مہیا کیا جاتا ہے جب کہ بیشتر سرکاری سکولوں میں اردو میڈیم نصاب پڑھایا جاتا ہے جس کے باعث والدین اپنے بچوں کو بازار سے کتابیں خرید کر دینے پہ مجبور ہیں
    بچوں کے والدین نے موجودہ گورنمنٹ سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو بروقت کتابیں مہیا کی جائیں اور اس بار اُردو میڈیم کتابیں مہیا کی جائیں تاکہ والدین کو کتابیں بازار سے نا خریدنی پڑیں
    واضع رہے کہ ماہ جون میں گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث سکول بند ہو جاتے ہیں جس کے باعث ابتک بچوں کو کتابیں نا ملنا باعث تشویش ہے

  • کارڈیک سینٹر چونیاں میں سہولیات کا فقدان،مریض پریشان

    کارڈیک سینٹر چونیاں میں سہولیات کا فقدان،مریض پریشان

    چونیاں
    تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، کارڈیک سنٹر سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کا فقدان پیدا ہوگیا جس سے علاج معالجے کیلئے آنے والے مریض پریشانی میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال، کارڈیک سنٹر چونیاں کے سرکاری ہسپتالوں میں 30 قسم کی بنیادی ادویات جس میں شوگر کی انسولین بھی ناپید ہوگئیں سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کیلئے آنے والے مریض اور انکے لواحقین خواری کا شکار ہیں۔ محمد زین، سردار رضوان، محمد اشفاق، اسماعیل اکرم و دیگر شہری کہتے ہیں کئی کلومیٹر کا سفر تحہ کرکے ہسپتال آنے کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے ادویات کی فراہمی کی بجائے محض ادویات کا نسخہ ہاتھ میں تھما دیا جاتا ہے۔ پنجاب حکومت جتنا روٹی، نان کا ریٹ کم کرنے اور فوٹو سیشن میں لگی ہے عملی طور پر عوامی مسائل پر توجہ دی جائے اور ہسپتالوں میں ادویات مہیا کی جائیں شہری کہتے ہیں کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بناتے ہوئے انہیں سہولت فراہم کی جائے, معاملے پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے فوکل پرسن کہتے ہیں کہ ادویات کی مرکزی خریداری میں تاخیر کی وجہ سے فقدان پیدا ہوا تاہم جلد فراہمی یقینی بنا دی جائے گی۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر صحت سیکرٹری صحت اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سرکاری ہسپتالوں میں ادویات مہیا کی جائیں

  • این اے  132 میں ضمنی الیکشن مکمل،سکول کھل گئے

    این اے 132 میں ضمنی الیکشن مکمل،سکول کھل گئے

    قصور
    ضمنی الیکشن مکمل،فول پروف سیکورٹی انتظامات،ریسکیو،پولیس،و دیگر ادارے متحرک رہے

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن قصور میں حلقہ این اے 132 میں پولنگ کا عمل جاری رہا جس کے باعث قصور پولیس کی طرف سے سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے
    ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کے اینٹی رائٹ دستے بھی الرٹ ہیں
    جبکہ ریسکیو 1122 و دیگر ادارے متحرک رہے تاہم کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نا آیا
    پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا
    پولنگ کے بعد آج سے سکول مقررہ وقت پہ لگے اس سے قبل ہفتہ کے دن بیشتر سکولوں میں الیکشن کے باعث وقت سے پہلے چھٹی کروا دی گئی تھی
    واضع رہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی چھوڑی گئی قومی اسمبلی کی سیٹ پہ ضمنی الیکشن کروایا گیا جس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک رشید احمد خان نے سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سردار محمد حسین ڈوگر کو شکست دی

  • مچھروں کی آمد،شہریوں کی شامد،ملیریا کے وار،شہری پریشان

    مچھروں کی آمد،شہریوں کی شامد،ملیریا کے وار،شہری پریشان

    قصور
    مچھروں کی آمد،شہریوں کی شامت،ملیریا کے وار،شہری بیمار،انتظامیہ خاموش تماشائی

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں اور خاص کر سٹی قصور و گردونواح میں موسم تبدیل ہوتے ہی مچھروں کی آمد ہو چکی ہے جس کے باعث شہریوں کی شامت آگئی ہے
    اس بار مچھروں کی بہتات ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا جینا دو بھر ہو گیا ہے
    اوپر سے بار بار کی لوڈ شیڈنگ سے مچھروں کو شہریوں پہ خوب وار آزمائی کا موقع ملتا ہے
    مچھروں کے کاٹنے سے ملیریا کی بیماری بہت بڑھ گئی ہے
    مچھروں کی بہتات کی وجہ گزشتہ کئی سالوں سے محکمہ کی جانب سے مچھر مار سپرے نا کرنا ہے
    ڈینگی بریگیڈ قصور کو شاید ہی کسی نے مچھر مار سپرے کرتے دیکھا ہو،پورا عملہ عرصہ دراز سے مفت کی تنخواہیں لے کر عوام پہ بوجھ ہے اور اس محکمے کی کارکردگی صفر ہے

    اس ساری صورتحال پہ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی ہے اور عوام بیماریوں کا شکار ہو رہی ہے
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے درخواست کی ہے کہ ضلع بھر میں مچھر مار سپرے کروائی جائے تاکہ مچھروں میں کمی واقع ہو اور شہری بیماریوں سے محفوظ رہیں