Baaghi TV

Tag: قطر

  • ایران کی دھمکی؛ دبئی اور قطر میں متعدد بینک بند، ملازمین کو گھر سے کام کی ہدایت

    ایران کی دھمکی؛ دبئی اور قطر میں متعدد بینک بند، ملازمین کو گھر سے کام کی ہدایت

    مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث کئی بینکوں نے خلیجی ممالک میں اپنے دفاتر خالی اور ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    ایران میں بینک کی عمارت پر حملے کے بعد پاسدارانِ انقلاب نے خطے میں امریکا اور اسرائیل سے وابستہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کو بھی نشانہ بنانے کا اعلان کر رکھا ہے،خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکا کے ’سٹی بینک‘ نے متحدہ عرب امارات میں اپنی بیشتر برانچز اور مالیاتی مراکز عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بینک کے مطابق یہ اقدام احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے۔

    بینک کے مطابق دبئی کے مرکزی علاقے میں واقع مال آف دی ایمریٹس میں موجود سٹی بینک کی شاخ اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوگی اور معمول کے مطا بق کام جاری رکھے گی اور متاثرہ تمام شاخوں کو 16 مارچ سے دوبارہ کھولنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے بین الاقوامی بینک ’ایچ ایس بی سی‘ نے قطر میں اپنی تمام شاخیں تاحکمِ ثانی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    حملے ہوئے تو سخت جواب دیا جائے گا،انڈیا کی ایران کو دھمکی

    بینک کی جانب سے صارفین کو بھیجے گئے ایک پیغام میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے اسی طرح اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے بھی دبئی میں اپنے ملازمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر گھر سے کام کریں، اس حوا لے سے ملازمین کو باضابطہ ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

    بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق وال اسٹریٹ کے بڑے مالیاتی ادارے گولڈمین سیکس نے بھی دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر میں موجود اپنے عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    گزشتہ دنوں امریکی اور اسرائیلی حملوں میں تہران میں واقع بینک سپاہ بینک کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا منگل کے روز بیروت میں حزب اللہ سے منسلک مالیاتی ادارے ’القرض الحسن‘ کی ایک عمارت بھی حملے کا نشانہ بنی تھی ان حملوں کے بعد بدھ کے روز ایران نے خلیجی ممالک میں موجود امریکی اور اسرائیلی بینکوں پر حملوں کا اعلان کیا تھا۔

    امریکی بحریہ کا آبنائے ہرمز میں جہازوں کو تحفظ دینے سے صاف انکار

    ایرانی سرکاری میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ گوگل، مائیکروسافٹ، آئی بی ایم، این ویڈیا اور اوریکل جیسی عالمی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی ایرانی حملوں کے اہداف میں شامل ہو سکتی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق خطے میں کشیدگی بڑھنے کے باعث سرمایہ کاروں میں بھی تشویش پائی جا رہی ہے اور امریکی بینکوں کے حصص میں کمی دیکھی گئی ہےایرانی قیادت نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں عدم استحکام کے باعث تیل کی قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہو سکتا ہے پاسدارانِ انقلاب نے بھی اعلان کیا ہے کہ موجودہ صورت حال کے باعث تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

    ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے حملے جاری رہے تو مشرقِ وسطیٰ میں موجود تمام اقتصادی مراکز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، جس سے عالمی توانائی کی فراہمی بھی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔

    ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے جنرل ابراہیم جباری نے کہا ہے کہ اگر ایران کے اہم مراکز کو نشانہ بنایا گیا تو تہران بھرپور ردعمل دے گا ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ اگر دشمن نے ہمارے مرکزی مقامات پر حملہ کیا تو ہم خطے کے تمام اقتصادی مراکز کو ہدف بنائیں گے۔

    اقتدار کی رسہ کشی میں عوام پسِ پشت پاکستان بحران کے دہانے پر کب آئے گی سیاسی بیداری؟،تجزیہ :شہزاد قریشی

    جنرل ابراہیم جباری کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز بند کر دی گئی ہے اور موجودہ صورتحال کے باعث تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ان کے مطابق اس وقت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہے اور امکان ہے کہ یہ 200 ڈالر تک بھی پہنچ سکتی ہے۔

    ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور برینٹ کروڈ کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے، جو حالیہ عرصے میں بلند ترین سطحوں میں سے ایک ہےماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تو اس کے اثرات نہ صرف عالمی توانائی مارکیٹ بلکہ عالمی معیشت پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

    مشرق وسطی میں کشیدگی، فلائٹ آپریشن بدستور متاثر

  • ایرانی جارحیت سے نمٹنا اولین ترجیح ہے،قطر

    ایرانی جارحیت سے نمٹنا اولین ترجیح ہے،قطر

    قطر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گا اور ایرانی جارحیت سے نمٹنا اس کی اولین ترجیح ہے۔

    قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ کشیدگی کے آغاز سے قطر اور ایران کے درمیان ایک ہی براہ راست رابطہ ہوا ہے جو کشیدگی کےشروع میں قطری وزیراعظم اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان ہوا تھاقطر اور ایران کے درمیان رابطوں کے ذرائع ابھی تک منقطع نہیں ہوئے، موجودہ صورتحال میں کشیدگی کم کرنے پرکوششیں مرکوز کر رکھی ہیں، ہمیں یقین ہےتنازعات کو مذاکرات کےذریعےحل کیا جاسکتا ہے۔

    ماجد الانصاری نے کہا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی معذرت سے امید کی کرن ملی تھی، تاہم اس کے بعد قطر یو اے ای اور بحرین پر مزید حملے شروع ہو ئےقطر دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ جنگ کے حوالے سے مشترکہ بیان کی تیاری کر رہا تھا تاہم ایران نے معذرت پر ردعمل کا موقع نہیں دیا، قطر موجودہ جنگ کا فریق نہیں اور اپنا بھرپور دفاع کرنے میں دریغ نہیں کرئے گا، قطر سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے مگر آئندہ حملے کی صورت میں جواب دیا جائے گا۔

    25 کروڑ لیٹر پیٹرول پاکستان پہنچ گیا،مزید جہاز 13 مارچ پہنچنے کی توقع

    مشرق وسطیٰ جنگ،مصنوعی ذہانت کے ذریعے غلط معلومات پھیلائی جانے لگیں

    افغان طالبان کے ساتھ کوئی امن مذاکرات نہیں،پاکستان کا مؤقف بدستور برقرار

  • قطر میں سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزامات پر سینکڑوں افراد گرفتار

    قطر میں سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزامات پر سینکڑوں افراد گرفتار

    قطر کی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ گمراہ کن معلومات پھیلانے کے الزام میں 313 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    وزارتِ داخلہ کے مطابق ان افراد کو ویڈیوز بنانے، غلط معلومات پھیلانے اور انہیں سوشل میڈیا پر شائع کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا،یہ کارروا ئی ملک میں جھوٹی اور گمراہ کن خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کی گئی ہے،قطری وزارتِ داخلہ کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں، تاہم ان کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں۔

    پی ایس ایل 11 کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا

    ایران کیساتھ جنگ: ایک اور امریکی فوجی ہلاک، امریکا نے تصدیق کردی

    مشرق وسطیٰ کشیدگی: تیل کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

  • قطر کا پاسدارانِ انقلاب سے منسلک مبینہ 10 جاسوس گرفتار کر نے کا انکشاف

    قطر کا پاسدارانِ انقلاب سے منسلک مبینہ 10 جاسوس گرفتار کر نے کا انکشاف

    قطر نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب سے منسلک مبینہ 10 جاسوس گرفتار کر نے کا اعلان کیا ہے-

    قطر ی خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا کہ گرفتار افراد میں سے سات کو قطر کی ’اہم اور فوجی تنصیبات‘ کی جاسوسی کا کام سونپا گیا تھا، جبکہ تین افراد کو تخریب کاری کی کارروائیوں کی ذمہ داری دی گئی تھی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ ہیں اور انہیں جاسوسی اور تخریب کاری کے مشن سونپے گئے تھے گرفتار افراد کے قبضے سے حساس مقامات اور تنصیبات کے نقشے، کوآرڈینیٹس، مواصلاتی آلات اور دیگر تکنیکی سامان برآمد کیا گیا ہے۔

    سرفرازاحمدکو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ لگانےکا فیصلہ

    ایران نے ہفتے سے امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائیوں کے بعد قطر سمیت دیگر خلیجی عرب ممالک پر متعدد جوابی حملے کیے ہیں ایران کا کہنا ہے کہ وہ خطے میں امریکی مفادات کو نشانہ بنا رہا ہے، تاہم رپورٹس کے مطابق شہری تنصیبات بشمول ہوائی اڈوں اور ہوٹلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    قطری وزارت دفاع کے مطابق ہفتے سے اب تک اس کی فضائی حدود کی جانب تین کروز میزائل، 101 بیلسٹک میزائل اور 39 ڈرون داغے گئے، جنہیں فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔

    امریکا میں مالیاتی اداروں کو سائبر حملوں کا خدشہ ،ہائی الرٹ

    قطر کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران نے حملوں سے قبل دوحہ کو آگاہ نہیں کیا تھا، جس کے باعث حکام حیران رہ گئے،قطر ان بلاجواز حملوں پر حیران ہےحمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم تمام میزائل دفاعی اقدامات کے تحت مار گرائے گئے اور کوئی بھی ایئرپورٹ تک نہیں پہنچ سکا، فضائی حدود کی بندش کے باعث تقریباً 8000 افراد قطر میں پھنسے ہوئے ہیں۔

  • امریکی فضائی دفاع قطر میں العدید اڈے پر اپنے ہدف کو نشانہ بنانیوالے ایرانی میزائل کو روکنے میں ناکام

    امریکی فضائی دفاع قطر میں العدید اڈے پر اپنے ہدف کو نشانہ بنانیوالے ایرانی میزائل کو روکنے میں ناکام

    امریکا اور اسرائیل کے ایران پر مشترکہ فضائی حملوں کے بعد خطے میں صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ہے، ایران کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں مختلف مقامات پر میزائل داغے گئے ہیں۔

    قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق قطر میں قائم العبید امریکی اڈہ زوردار دھماکوں سے گونج اٹھا اور امریکی اڈے کے قریب ایمرجنسی سائرن بجنا شروع ہو گئے قطری حکام نے شہریوں کو فوجی مقامات سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی ہے قطری حکومت نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کے لیے موبائل فون الرٹ جاری کر دیے ہیں،قطری میزائل دفاعی نظام نے ایرانی میزائل حملہ ناکام بنا دیا ہے-

    جبکہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ قطر کا فضائی دفاعی نظام حملہ روکنے میں ناکام ہونے کے بعد ایک ایرانی میزائل نے قطر میں امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا۔امریکی فضائی دفاع قطر میں العدید امریکی اڈے پر اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے ایرانی میزائل کو روکنے میں ناکام رہا-

    اسرائیلی حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے 3 ارکان سمیت 201 افراد ہلاک، 747 زخمی

    الجریرہ کی رپورٹ کے مطابق بحرین نے بھی تصدیق کی ہے کہ امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے کے ہیڈ کوارٹر کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے،متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی اور دبئی میں بھی زوردار دھماکوں کی اطلاع ملی ہے۔

    متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے متعدد میزائلوں کو روک لیا گیا، تاہم اس واقعے کے نتیجے میں دارالحکومت ابو ظہبی میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے اس کے علاوہ سعودی شہر ریاض میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں کویت میں بھی زوردار دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جہاں سائرن بجنا شروع ہوگئے ہیں۔

    امریکہ اور اسرائیل کا چابہار بندرگاہ پر مشترکہ فضائی حملہ

    ایران کی سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کا دعویٰ ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل اور امریکا کے تمام فوجی اہداف کو ”ایرانی میزائلوں کی بھرپور ضربوں“ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

    پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا، ”یہ آپریشن دشمن کی فیصلہ کن شکست تک بلا تعطل جاری رہے گا پورے خطے میں موجود تمام امریکی اثاثوں کو ایرانی فوج کے لیے جائز اہداف تصور کیا جائے گا۔

    رپورٹس کے مطابق کویتی افواج نے ایرانی میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا ہے اور مختلف علاقوں میں جنگی سائرن بجائے جارہے ہیں قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔

    پاک فوج کے ساتھ ملکر افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے،عوام خیبر پختونخوا

    ایرانی نیوز ایجنسی فارس نے قطر میں العبید، کویت میں ال سالم، یو اے ای میں ظفرہ ایئربیس اور بحرین میں پانچویں ایئربیس کو ایران کی طرف سے نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی ہے-

  • قطر میں سابق بھارتی نیوی افسر کی دوبارہ گرفتار ی،مودی حکومت کی سفارتی کارکردگی پر سنگین سوالات

    قطر میں سابق بھارتی نیوی افسر کی دوبارہ گرفتار ی،مودی حکومت کی سفارتی کارکردگی پر سنگین سوالات

    دوحہ: قطر میں سابق بھارتی نیوی افسر کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے،جس کے بعد مودی حکومت کی سفارتی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

    مودی حکومت کو مبینہ بدعنوانی کو خفیہ رکھنے میں ناکامی پر عالمی اور تاریخی رسوائی کا سامنا ہے، جبکہ قطر میں ایک سابق بھارتی نیوی افسر کی دوبارہ گرفتاری نے بھارت میں ہلچل مچا دی، بھارتی وزارت خارجہ نے سابق نیوی افسر پورنیندو تیواری کی قطر میں گرفتاری کی تصدیق کر دی اس سے قبل بھی قطر میں جاسوسی کے الزامات کے تحت 8 سابق بھارتی نیوی افسران کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    بھارتی میڈیا نے بھی گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے رپورٹ کہا کہ اکتوبر 2023 میں قطری عدالت نے ان نیوی افسران کو سزائے موت سنائی تھی، جس کے بعد بھارت میں شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا، مودی حکومت بھرپور سفارتی کوششوں کے باوجود ان افسران کو وطن واپس لانے میں ناکام رہی، یہ کیس بھارتی فوج کی عالمی سطح پر بدنامی اور ہزیمت کا باعث بنا جبکہ مودی حکومت اس حساس معاملےکو مؤثر سفارتی حکمت عملی کے تحت عالمی سطح پر سنبھا لنے میں ناکام رہی۔

    دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی عسکری تربیت غیر پیشہ ورانہ بنیادوں پر کی گئی ہے اور ادارے کے اندر موجود بدعنوانی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جو فوج کے پیشہ ورانہ دعووں اور ساکھ کو شدید نقصان پہنچا رہی ہےداخلی کرپشن بھارتی فوج کی مجموعی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات کھڑے کرتی ہے۔

  • امیر قطر کی مدبرانہ قیادت میں برادر ملک کی نمایاں ترقی پر خوشی ہے،وزیراعظم

    امیر قطر کی مدبرانہ قیادت میں برادر ملک کی نمایاں ترقی پر خوشی ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں-

    قطر کے قومی دن پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات وقت کے ساتھ مستحکم ہورہے ہیں،فیفا2022کا کامیاب انعقاد امن اور ترقی کے وژن کا عکاس ہے،پاکستان اور قطر کےکثیر الجہتی تعلقات ہیں،مشترکہ خوشحال مستقبل کے لئے مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں،قطر میں مقیم پاکستانی برادر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں-

    وزیراعظم شہباز شریف نے قومی دن کے پرمسرت موقع پر قطر کی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امیر قطر کی مدبرانہ قیادت میں برادر ملک کی نمایاں ترقی پر خوشی ہےدونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں انہوں نے تنازعات اورپیچیدہ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات ، مفاہمت کے قیام، خطے اور دنیا میں امن اور استحکام کیلئے قطر کی قیادت کی کاوشوں اور اقدامات کو بھی سراہا ۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ فیفاورلڈکپ 2022ء کا کامیاب انعقاد قطر کی قیادت کے امن اور ترقی کے وژن کی عکاسی کرتا ہے پاکستان اور قطر کے دفاعی پیداوار ، تجارت ، سرمایہ کاری ، عوام کے مابین رابطوں سمیت کثیر الجہتی تعلقات ہیں اور ہم مشترکہ خوشحال مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں،انہوں نے قابل تجدید توانائی ، رئیل سٹیٹ ، انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں قطر کی سرمایہ کاری اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کردار کو بھی سراہا ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت کے بعد پاکستان نے قطر کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور عرب اسلامک سمٹ میں اہم کردار ادا کیا جبکہ قطر نے بھی رواں سال بھارت کی جارحیت کے خلاف پاکستان کی بھرپور حمایت کی، پاکستان کے عوام قطر کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں قطر میں مقیم پاکستانی برادر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    قبل ازیں قطر کے سفیر علی مبارک الخاطر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی دن کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت پر خوشی ہے، قطر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے اور قطر اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے، یہ دوطرفہ تعاون ہمارے قریبی تعلقات کا عکاس ہے۔

    انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قطر نے عالمی سطح پر امن و استحکام اور تعاون کے لئے بھی بھرپور کاوشیں کی ہیں۔ بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ اور دیگر نے قطر کے قومی دن پر کیک کاٹا۔

  • قطر کا پاکستان کیساتھ نئی تجارتی شراکت داری کا اعلان

    قطر کا پاکستان کیساتھ نئی تجارتی شراکت داری کا اعلان

    اسلام آباد: قطر نے پاکستان کو “برادر ملک” قرار دے دیا-

    قطر نے پاکستان کو “برادر ملک” قرار دے کر نئی تجارتی شراکت داری کا اعلان کر دیا ،قطر اور پاکستان نے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا، جبکہ دونوں ممالک کا دوطرفہ ملاقات میں ایف ٹی اے پر پیشرفت تیز کرنے پر بھی اتفاق ہوا، دونوں ممالک نے توانائی، ایل این جی اور ٹیکنالوجی تعاون کے فروغ کا عزم بھی کیا۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دوحہ فورم میں پاکستان کی معاشی استحکام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جی سی سی کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ موجود ہے، اور خلیج کے ساتھ تجارت کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، آئی ٹی اور ٹیکنالوجی برآمدات 4 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، امریکا سے 19 فیصد ٹیکسٹائل ٹیرف میں ریلیف حاصل کیا گیا، جبکہ پرائمری بیلنس اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ہیں۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کی جی ڈی پی میں 0.5 فیصد کمی کی توقع ہے، اور پاکستان کو ہنگامی کلائمیٹ فنانسنگ کی ضرورت ہے، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطابق پاکستان درست معاشی اصلاحاتی راستے پر گامزن ہے، اور پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے 13 ارب ڈالر کا ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی پروگرام مل چکا ہے،سی پیک فیز 2.0 میں حکومتی تعاون سے بی ٹو بی سرمایہ کاری کی طرف منتقلی کی جا رہی ہے، اور پاکستانی نوجوانوں کے لیے اے آئی، بلاک چین اور ایڈوانس ڈیجیٹل اسکلز میں عالمی مواقع موجود ہیں۔

  • تقریروں سے آگے بڑھ کر واضح روڈ میپ دینا ہوگا،اسحاق ڈار

    تقریروں سے آگے بڑھ کر واضح روڈ میپ دینا ہوگا،اسحاق ڈار

    وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ لبنان ، شام کے بعد اسرائیل کی جانب سے قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے۔

    الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ لبنان ، شام کے بعد اسرائیل کی جانب سے قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے،ایک خود مختار ملک پر اسرائیلی حملے کا کوئی جواز نہیں، قطر کے دوست اور برادر ملک کے طور پر پاکستان نے فعال کردار ادا کیا،عرب ممالک پہلے ہی مشترکہ سیکیورٹی فورس پر بات کرچکے ہیں، ایٹمی طاقت اور امت مسلمہ کا رکن ہونے کے ناطے اس ضمن میں پاکستان اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف اقدامات کے لیے پاکستان نے اپنا مؤقف واضح کردیا، تقریروں سے آگے بڑھ کر واضح روڈ میپ دینا ہوگاپوری دنیا کی نظریں اس اجلاس پر لگی ہوئی ہیں، امت مسلمہ ہم سے یہی توقع کررہی ہے، اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں ایک واضح اور مؤثر لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا،غزہ کے عوام شدید مشکلات اور انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں، وقت آگیا ہے کہ وہاں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے۔

    صدر ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

    اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے ظاہر ہے کہ وہ امن نہیں چاہتا، پاکستان ہمیشہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کا داعی رہا ہے اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کو بہترین راستہ سمجھتا ہے، مذاکرات کی کامیابی کے لیے سنجیدگی اور نیت کی پختگی ضروری ہے، انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے،سلامتی کونسل میں اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ وہ کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ تنازعات کے حل کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

    اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں،ہم کسی کو اپنی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے،انہوں نے خبردار کیا کہ مستقبل کی جنگوں کا محور پانی ہوگا، سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی تقسیم طے ہے اور بھارت اسے یکطرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں کرسکتا، پاکستان نے واضح کردیا ہے کہ پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا۔

    محکمہ موسمیات کی موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

    بھارت کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کے لیے تیار ہے کیونکہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور مسائل کو بات چیت سے حل کرنا چاہتا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور اس کے باوجود بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات حیران کن اور افسوسناک ہیں۔

  • اسرائیل عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، اسحٰق ڈار

    اسرائیل عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، اسحٰق ڈار

    نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی امن کے لیے مسلسل خطرہ بنا ہوا ہے۔

    اسحٰق ڈار نے دوحہ میں ہنگامی عرب۔اسلامی سربراہی اجلاس کے وزارتی تیاری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قطر کے خلاف اسرائیل کی غیر قانونی اور بلاجواز جارحیت کی سخت مذمت کی۔

    انہوں نے کہا کہ صرف گزشتہ ماہ او آئی سی وزرائے خارجہ جدہ میں فلسطین میں اسرائیلی مظالم پر غور کے لیے جمع ہوئے تھے، جو اس حقیقت کو ثابت کرتا ہے کہ اسرائیل عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

    اسحٰق ڈار نے قطر پر حالیہ اسرائیلی حملوں کو غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز اقدام قرار دیا جو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جارحیت خطے کے استحکام کے لیے شدید خطرہ اور اسرائیل کی سرکش سوچ کا مظہر ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات عالمی نظام اور سفارتکاری کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

    اجلاس میں شرکا نے اسرائیلی مظالم پر احتساب کی ضرورت پر زور دیا اور کئی اہم فیصلے کیے:

    اسرائیلی توسیع پسندانہ عزائم کے خلاف عرب۔اسلامی ٹاسک فورس کی تشکیل

    او آئی سی کی سفارش کے مطابق اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ

    رکن ممالک کی جانب سے تعزیری اقدامات پر اتفاق

    سلامتی کونسل سے مستقل جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ

    غزہ میں انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی اور امدادی کارکنوں کے تحفظ کی ضمانت

    دو ریاستی حل کے لیے حقیقی اور وقت مقررہ مذاکراتی عمل کی بحالی

    آخر میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ نے عالمی امن کے قیام کے لیے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت، انصاف اور قیامِ امن کے لیے او آئی سی اور عرب ممالک کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔
    امریکا اور چین کے درمیان میڈرڈ میں اہم تجارتی مذاکرات شروع

    ایشیا کپ: بھارت کی پاکستان کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست