Baaghi TV

Tag: قومی اسمبلی

  • ڈپٹی اسپیکرکےاختیارات ناجائزقرار دیئےجائیں، سپریم کورٹ میں درخواست

    ڈپٹی اسپیکرکےاختیارات ناجائزقرار دیئےجائیں، سپریم کورٹ میں درخواست

    اسلام آباد : تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر پیپلز پارٹی کے نیر بخاری نے سپریم میں درخواست دائر کردی۔جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکرکےاختیارات ناجائزقرار دیئےجائیں

    تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی جسے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے رولنگ کرتے ہوئے مسترد کردیا۔

    اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا جارہا ہے جس پر اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کی جانب سے عدالت عالیہ سے رجوع کیا گیا ہے۔

    پیپلز پارٹی کی طرف سے نیر بخاری نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کا اقدام آرٹیکل 66،17،95 کی خلاف ورزی ہے۔

    استدعا کی گئی ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے اقدام کو کالعدم قرار دیکر ڈپٹی اسپیکر کو دوبارہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے اور نتیجہ دینے کا حکم دیا جائے۔

    درخواست میں صدر وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

  • وزیراعظم کی ایڈوائس،قومی اسمبلی کی تحلیل:آئین کیا کہتا ہے؟

    وزیراعظم کی ایڈوائس،قومی اسمبلی کی تحلیل:آئین کیا کہتا ہے؟

    اسلام آباد:وزیراعظم کی ایڈوائس،قومی اسمبلی کی تحلیل:آئین کیا کہتا ہے؟پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نے اپنی رولنگ میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کی قرارداد کو آئین کے منافی اور ضوابط کے خلاف قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

    ذرائع کےمطابق اس ساری صورتحال کے بعد اورڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کی طرف سے تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کے بعد قوم سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انھوں نے صدر کو قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب میں کہنا تھا کہ میں نے قوم سے کہا تھا کہ گھبرانا نہیں،میں نے اسمبلیاں توڑنے کی ایڈوائس صدر کو بھیج دی، قوم سے کہتا ہوں کہ الیکشن کی تیاری کریں ، مجھےگزشتہ روز سے لوگ پیغام دے رہے تھےکہ غداری ہو رہی ہے.

    واضح رہے کہ قبل از وقت قومی اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں آئین کے تحت 90 روز میں عام انتخابات کروائے جائیں گے، قومی اسمبلی تحلیل ہوتے ہی نگران حکومت کی تشکیل کا عمل شروع ہو جائے گا.

    آئین کے تحت وزیراعظم کی طرف سے قومی اسمبلی کی تحلیل کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا، وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت قومی اسمبلی تحلیل کے پابند ہیں. وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر قومی اسمبلی تحلیل نہ کرے تو قومی اسمبلی 48 گھنٹوں میں خود بخود تحلیل ہو جائے گی.

  • قوم کوتاریخ کی بدترین حکومت سے نجات مبارک ہو،مریم نواز

    قوم کوتاریخ کی بدترین حکومت سے نجات مبارک ہو،مریم نواز

    بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف زرداری ایوان میں پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی : اپوزیشن اراکین نے بلاول بھٹو کا ڈیسک بجا کر استقبال کیا سابق صدر آصف زرداری حکومتی بینچز پر گئے زرداری نے حکومتی اراکین سے مصافحہ کیا آصف زرداری اپنی سیٹ سے اٹھ کر شوکت ترین سے ملاقات کیلئے آئے حماد اظہر نے بھی آصف زرداری سے مصافحہ کیا-

    دوسری جانب ایم کیو ایم کے اراکین بھی اپوزیشن بینچز پر موجود ہیں ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی-

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارلیمان پر حملہ کرنا یاد ہے نا؟ آج انشاءاللّہ پارلیمان ہی تمہیں گھر بھیجے گی۔

    ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ قوم کو مہنگائی، نا اہلی، نالائقی اور تاریخ کی ہر لحاظ سے بدترین حکومت سے نجات مبارک ہو ! اب اچھے دن آئیں گے انشاءاللّہ-


    انہوں نے کہا کہ قوم کوتاریخ کی بدترین حکومت سے نجات مبارک ہو انہوں نے یوم نجات کے حوالے سے پوسٹر بھی شئیر کیا-


    مسلم لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کے پاس 174ووٹ ہیں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے 84،پیپلزپارٹی کے 56 اورایم ایم اے کے 14 اراکین ہیں ایم کیو ایم کے 6،بی اے پی 4،بی این پی مینگل 4 اور4 آزاد اراکین ہیں،بی این پی اور جمہوری وطن پارٹی کا ایک ایک رکن بھی متحدہ اپوزیشن کا حصہ ہے وزیر اعظم شہباز شریف ہوں گے لیکن اگر کوئی غیر آئینی حرکت کی گئی تو اس کے نتائج آئین میں موجود ہیں۔

    قبل ازیں مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ عمران خان اکثریت کھو بیٹھے ہیں عمران خان اب سابق وزیراعظم ہو گئے ہیں اگر استعفیٰ دیں تو عمران خان ایم این اے بھی نہیں رہےگا،عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر چپکے ہوئے ہیں،ہم عمران خان کو وزیراعظم کی کرسی سے ہٹانا چاہتے ہیں،شہبازشریف وزیراعظم پاکستان ہوں گے پی ٹی آئی کے مزیدمنحرف ارکان بھی ہمیں ووٹ دیں گے اور آج ہم ان کو سرپرائز دیں گے۔

    تحریک عدم اعتماد،شہبازشریف کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس ہوا اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے اراکین بھی موجود ہیں اجلاس میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین موجود نہیں مشاورتی اجلاس میں 177 اراکین موجود تھے-

    سابق صدر آصف علی زرداری بھی تحریک عدم اعتماد کے موقع پر قومی اسمبلی پہنچ گئے آصف زرداری سے سوال کیا گیا کہ اجتماعی استعفے دیئے جا رہے ہیں کوئی بحران تو پیدا نہیں ہوگا؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ہم سب بحرانوں سے نمٹ لیں گے ان بحرانوں کے سامنے کھڑے ہوں گے-

    شہباز شریف نے کہا کہ صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں آپ کے ہاتھ میں وزیر اعظم بننے کی لکیر نہیں ہے جس پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کسی جادو ٹونے کا علم ہوگا مجھے معلوم نہیں مطلوبہ نمبر زسے ہمارے ممبرز کی تعداد زیادہ تھی –

    صحافی نے آصف زرداری سے پوچھا کہ کیا آپ نے ن لیگ کو پھنسا دیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ایک تو میں ن لیگ کو جتوا رہا ہوں آپ کہہ رہے کہ پھنسا رہے ہیں-

    صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ دوبارہ صدارت کے امیدوار ہیں؟ آصف زرداری نے کہا کہ کچھ بھی ہو سکتا ہے آپ بھی صدر بن سکتے ہیں-

    صحافی نے سوال کیا کہ معاشی بحران میں ن لیگ کی حکومت کیسے چلے گی،سابق صدر نے جواب دیا کہ یہ سوچیں آپ کیسے گزارہ کریں گے-

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پیشگوئی کی ہے نئے الیکشن ہوسکتے ہیں عمران خان کو گرفتار کیا جاسکتا ہےشیخ رشید نے کہا کہ عمران خان بہت بڑا لیڈر بن چکا ہے وہ عوام میں جائے گا گیم کا فائنل جنرل الیکشن ہے یہ تو سیمی فائنل ہے ایک ہی درمیانی راستہ ہے کہ الیکشن ہو جائے پاکستان کا سب سے مہنگا اینکر بننے جا رہا ہوں-

    متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔

    متحدہ اپوزیشن اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی میدان میں آ گئی اسپیکر اسد قیصر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر 100 سے زائد ارکان قومی اسمبلی کے دستخط موجود ہیں اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ،ایاز صادق، خورشید شاہ، نوید قمر اور شاہدہ اختر علی کی جانب سے جمع کرائی گئی-

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو سرپرائز قرار دے دیا ہے-

    دوسری جانب مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد تیار ہو رہی ہے اسپیکر کیخلاف تحریک جمع نہ کرواتے تو اپوزیشن کیلئے مسائل پیدا ہو سکتے تھے، تحریک جمع ہونے کے بعد اب اجلاس 7 روز تک ملتوی نہیں کیا جا سکتا-

    نوید قمرنے کہا کہ اسپیکر کےخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو جائے تو وہ قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی نہیں کرسکتا جب تک اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر فیصلہ نہ ہو جائے اجلاس چلتا رہےگا –

    ادھر وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیےقومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 11 بجے ہو ا وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قائدِ حزب اختلاف، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ ہو گی عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

    ارکان قومی اسمبلی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ارکانِ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ سے پیدل پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب روانہ ہو گئے ریاض پیرزادہ ،خالد رند ،اختر مینگل اور ناز بلوچ قومی اسمبلی پہنچ گئے-

    اختر منگل نے اپنے بیان میں کہا کہ امید ہے آج معاملہ حل ہو جائے گا معلوم نہیں عمران خان کیا سرپرائز دیں گے،پی ٹی آئی والے استفیٰ دیتے ہیں تو دے دیں-

    پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وزیر علی محمد خان کا کہنا ہے کہ آج حق پرستوں اور زر پرستوں کا مقابلہ ہے انشاء اللہ حق کی جیت ہوگی-

    ادھرپی ٹی آئی کے 10سے زائد منحرف ارکان پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے شرجیل میمن کچھ منحرف اراکین کو لے کر پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئےپی ٹی آئی کے منحرف ارکان ریاض مزاری ،نور عالم خان پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے ہیں ایک ایم این اے اور ڈرائیور کو اندر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے-

    علی وزیر پولیس کسٹڈی میں پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے ہیں وزیراعظم کی سیکیورٹی چیمبر کے باہر پہنچ گئی ہے-

    دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے 177 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کر رکھا ہے جبکہ عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 172 ووٹ درکار ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کو شکست دینے کے لیے نئی حکمت عملی بنائی ہے اور حکومت ارکان کو اجلاس میں جانے کی ہدایت کرتے ہوئے خود بھی اجلاس میں پہنچنے کا اعلان کیا۔

    ترجمان وزیراعظم آفس نے کہا ہے کہ عدم اعتماد سے متعلق ایک میڈیا چینل پر بےبنیاد خبریں چلائی جا رہی ہیں کہ اپوزیشن کے ارکان کو اسمبلی تک پہنچنے میں رکاوٹ ڈالی جائے گی وزیراعظم آفس اس خبر کی سختی سے تردید کرتا ہے اور ایسی یک طرفہ پروپیگنڈا مہم کی سخت مذمت کرتا ہے، وزیراعظم جمہوری عمل پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور کسی بھی غیر آئینی اقدام کے مخالف ہیں۔

    اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس صرف قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، کسی بھی پارلیمنٹیرین کو روکنے کی ہدایات نہیں ملیں، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو ریڈ زون میں داخلے کی ہدایات نہیں دی گئیں اجلاس کے لیے بھرپور سکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں-

    لاہور:پنجاب اسمبلی سیاسی منظر نامہ

    ادھرلاہور میں بھی سیاسی کارکن پنجاب اسمبلی میں پہنچ رہے ہیں، جہانگیر خان ترین گروپ پنجاب اسمبلی پہنچ گیا نعمان لنگڑیال کے مطابق ہمارے گروپ کے 13 ارکان آج حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گےپی ٹی آئی کی اس سے بڑی بدبختی کیا ہو گی کہ اس کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہے،تحریک انصاف کو ختم ہو جانا چاہیے-

    پنجاب اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے دعویٰ کیا کہ پنجاب اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے ووٹنگ میں آئیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا استعفیٰ ایک ہی آئے گا، وہ عمران خان کا ہوگا-

    ترین گروپ کے رہنما علیم خان پنجاب اسمبلی پہنچ گئے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ گورنر پنجاب کو ہٹانے سے بھی جنہوں نے ہارنا ہے وہ ہار کر رہیں گے-

    سیاسی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ہم مقابلے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں پارٹی کا پرچم پہن کر آیا ہوں لوکل باڈی الیکشن میں کامیابی ہوئی ہے-

    دوسری جانب دارالحکومت اسلام آباد میں ممکنہ فساد سے بچنے کیلئے ریڈ زون سیل کردیا گیا،روڈ زون آنے جانے کےلیے صرف مارگلہ روڈ استعمال کیا جاسکتا ہے-

    اسلام آباد سیکورٹی ذرائع کے مطابق اتوارکے روز تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اور پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی چوک میں کارکنوں کی آمد پر سیکورٹی انتظامات کیلئے وفاقی پولیس اور ضلعی انتظامیہ الرٹ کردی گئی ہے۔

    ریڈزون میں پی ٹی آئی کارکنوں کو داخل کی مذمت کرتے ہیںُ:مریم نواز

    سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ کسی جماعت کے سیاسی کارکنوں کو ریڈزون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی انتظامیہ کے مطابق ریڈ زون میں ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی ہے اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پرپابندی ہوگی جبکہ کل اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    جبکہ وزارت داخلہ نے موبائل فون سروس بند کرنے پر بھی غور شروع کردیا ہے اسلام آباد میں ریڈ زون کے ارد گرد پولیس، ایف سی اور رینجرز کے 8 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں فورس کو اینٹی رائٹ کٹس اور آنسو گیس شیلز کی بھاری مقدار میں فراہم کی گئی ہے-

    جبکہ اسلام آباد کی سیکورٹی کیلئے مختلف صوبوں سے مزید فورس منگوائی جائے گی جس میں ایف سی کے 1500 جوان اور افسران شامل ہیں اس کے علاوہ پنجاب پولیس کے 300 مرد اور 100 خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی بلایا جائے گا-

    نوازشریف پرحملہ،برطانوی میڈیابےخبر،بھارتی میڈیاچیخنےلگا:گارڈکی پیشانی پرکٹ؟پانامہ کے بعد ڈرامہ

    باخبر ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن ارکان کو پہلے پارلیمنٹ لاجز میں ہی روکا جائے گا تاکہ وہ قومی اسمبلی نہ پہنچ سکیں، جو ارکان قومی اسمبلی پہنچنے میں کامیاب ہوجائیں، انہیں زدوکوب کیے جانے کا خدشہ ہے تاکہ ووٹنگ نہ ہوسکے جبکہ ووٹنگ سے روکنا سپریم کورٹ کے حکم اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے منصوبے کے شواہد موجود ہیں اور ان افسران کے خلاف مستقبل میں مقدمہ چلانے کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں جو اس منصوبے پر عمل کریں گے ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ووٹنگ کے عمل میں تاخیر کی تجویز کی اسپیکر نے مخالفت کی تھی، انہوں نے کہا کہ اتوار آخری دن ہے، ووٹنگ موخر نہیں کرسکتے۔

    واضح رہے کہ سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ نے حکومت کو بتایا ہے کہ اس بات کے کوئی شواہد موجود نہیں کہ عدم اعتماد کی تحریک کوئی بین الاقوامی سازش ہے، اگر حکومت کے پاس اس بارے میں شواہد ہیں تو مہربانی کرکے فراہم کردے-

    عشائیہ میں وزیراعظم نےاپوزیشن کو سرپرائزدے دیا

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہےاجلاس میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ ہوگی وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ ایجنڈے میں شامل ہے، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان وزیراعظم عمران خان پر عدم اعتماد کرتا ہے، عمران خان ایوان کا اعتماد کھوچکے وہ وزیراعظم کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے وقفہ سوالات قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے-

    پھرنہ کہنا کہ بتایا نہیں تھا:مریم نواز نے پاکستان میں کچھ کرنے کی دھمکی دے دی

    ن لیگ نے تحریک عدم اعتماد میں 200 سے زائد ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب بننے کےلئے 186ووٹ درکار ہیں جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کیا ہے ادھر پرویز الہیٰ بھی کامیابی کے لئے متحرک ہیں-

    عمران خان وزیراعظم رہیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا:زرداری شریف اورفضل الرحمن متحرک

  • عمران خان وزیراعظم رہیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا:زرداری شریف اورفضل الرحمن متحرک

    عمران خان وزیراعظم رہیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا:زرداری شریف اورفضل الرحمن متحرک

    اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف جمع کرائی گئی عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگئی جس میں یہ فیصلہ ہوجائے گا کہ عمران خان وزیراعظم کے عہدے پر رہیں گے یا فارغ ہوجائیں گے۔

    قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق قائد حذب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کی قرارداد پرووٹنگ کی جائےگی۔

    وزیر اعظم عمران خان کےخلاف عدم اعتماد کی قرارداد پرووٹنگ ایجنڈےمیں شامل ہے۔ اس قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایوان وزیراعظم عمران خان پرعدم اعتماد کرتا ہے، عمران خان ایوان کا اعتماد کھوچکے لہٰذا وزیراعظم کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔

    وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد پر ہونے والی ووٹنگ کے حوالے سے اپنی حکمت عملی تبدیل کرلی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے ارکان بھی قومی اسمبلی کے اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عدم اعتمادکا ووٹ جیتنےکے لیے پر عزم ہیں، پی ٹی آئی ارکان آج اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بطور پارٹی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف تمام اراکین قومی اسمبلی کو خط لکھ کر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران اسمبلی نہ جانے کی ہدایت کی تھی تاہم اب تمام ارکان اسمبلی شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم نے اب تک ہار نہیں مانی ہے اور انہیں پورا یقین ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد میں وہ سرخرو ہوکر نکلیں گے۔

    وزیراعظم کا کہنا ہے کہ میں کبھی ہارنے کا نہیں سوچتا، سارا وقت پلان کرتا ہوں کیسے جیتنا ہے، اچھا کپتان کبھی ہارنے کا نہیں سوچتا، آج کی میری ساری حکمت عملی تیار ہے ۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بہت کم لوگوں کو میری حکمت عملی پتہ ہے، بات باہر نکل جاتی ہے۔

    متحدہ اپوزیشن کا اجلاس صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا ہے۔اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کریں گے۔

    سابق صدر آصف زرادری، بلاول بھٹو، مولانا اسعد محمود شریک ہوں گے۔ اجلاس میں اخترمینگل،خالد مگسی،خالد مقبول، شاہ زین بگٹی بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے تمام پارلیمانی ممبران بھی شریک ہوں گے۔

    مولانافضل الرحمن کی طرف دیئے گئے عشائیے میں اراکین اسمبلی کو بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کہ کل کے اجلاس میں باقاعدہ پلان کے ساتھ شرکت کریں

    بلاول بھٹو کی طرف ریڈزون سے باہر نہ نکلنے کی بھی ہدایت کی گئی ہےن لیگی رکن اسمبلی نے کہا ہے کہ 179 ارکان اسمبلی شریک ہوئے

    سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہر ممبر اپنا شناختی کارڈ اور قومی اسمبلی کا کارڈ کل لازمی ساتھ لے کے جائیں،

    اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی طےکی جائےگی، قومی اسمبلی اجلاس سےقبل اپوزیشن کے ممبران کی تعداد مکمل کی جائے گی، اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی، نئےوزیراعظم کےانتخاب پربھی مشاورت ہوگی

     

  • عمران خان کیا اگلے وزیراعظم کے حلف تک وزیراعظم رہ سکیں گے؟

    عمران خان کیا اگلے وزیراعظم کے حلف تک وزیراعظم رہ سکیں گے؟

    عمران خان کیا اگلے وزیراعظم کے حلف تک وزیراعظم رہ سکیں گے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد عمران خان کیا اگلے وزیراعظم کے حلف تک وزیراعظم رہ سکیں گے؟ اس حوالہ سے قانونی نقطہ سامنے آیا ہے

    سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا کہ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد بھی عمران خان نئے وزیراعظم کے حلف تک رہیں گے بالکل جاہلانہ بات ہے، عدم اعتماد کامیاب ہونے کے فوراً بعد نئے وزیراعظم کا انتخاب لازمی ہے، عمران خان کسی صورت وزیراعظم برقرار نہیں رہ سکتے ،

    احسن بھون کا کہنا تھا کہ جاہلانہ باتیں کی جا رہی ہیں جن کی کوئی گنجائش نہیں، آئین پر عمل کرنا ہو گا، آئین کے حوالہ س ہی بات کرنی ہو گی، اپنی پارٹی اب نہیں چلے گی، آئین میں لکھا ہوا ہے کہ عدم اعتماد کی کامیابی کے فوری بعد نیا وزیراعظم منتخب کرنا پڑے گا، اس میں کوئی دیر نہیں ہو گی

    دوسری جانب تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کو سامنے رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے نہ صرف وزیراعظم آفس سے سامان کی منتقلی شروع کی بلکہ انکے معاونین، وزرا اور سیکرٹریز نے بھی سامان کی منتقلی شروع کر دی ہے،وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری اعظم خان نے تو اپنا دفتر بھی خالی کر دیا ہے،اعظم خان نے سامان پشاور منتقل کردیا ہے، کئی وزرا نے اپنا سامان منتقل کروا دیا ہے گزشتہ شب پارلیمنٹ لاجز سے سامان کی منتقلی کا کام جاری رہا، اسی لئے پارلیمنٹ لاجز کی سیکورٹی سخت کی گئی تھی،

    پتہ نہیں پرسوں سیاست میں رہوں گا یا نہیں ؟ شیخ رشید

    وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کا منصوبہ، سیکورٹی بڑھا دی گئی

    این آر نہیں دونگا ..بلکہ لوں گا، عمران خان نے "این آر او”مانگ لیا

    اپوزیشن اتحاد کا ایک اور وار، اسمبلی میں 172 اراکین موجود،درخواست میں بڑا مطالبہ کر دیا

    نکل جاؤ، منحرف اراکین کو کہاں سے نکال دیا گیا؟

    دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ

    دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

    دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

    3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

    ہارے ہوئے عمران خان کی الوداعی تقریر قوم نے کل سن لی، اہم شخصیت بول پڑی

    تحریک عدم اعتماد پر کارروائی روکی جائے،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    عمران خان رونے نہیں لگا ، بعض خوشی کے آنسو ہوتے ہیں،شیخ رشید

    وزیراعظم نے استعفے پر غور شروع کر دیا

    پنجاب اسمبلی،صوبائی وزیر نے صحافی کا گلہ دبا دیا،صحافیوں کا احتجاج

    عدم اعتماد کامیاب ہونے سے قبل ہی "پارٹی” مولانا نے سب کو بلا لیا

    شہباز شریف، حمزہ کی گرفتاری کا فیصلہ ہو گیا

  • قومی اسمبلی میں گو عمران گو کے نعرے، ویڈیو وائرل

    قومی اسمبلی میں گو عمران گو کے نعرے، ویڈیو وائرل

    عمران اب آپ نے گھبرانا نہیں ہے، اپوزیشن قائدین کا قومی اسمبلی اجلاس کے بعد اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا

    اسمبلی اجلاس میں گو عمران گو کے نعرے لگائے گئے جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ،قائم مقام سپیکر قاسم سوری نے قومی اسمبلی کا اجلاس اتوار ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا اپوزیشن نے ایوان میں دھرنا دے دیا، شدید نعرے بازی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا مطالبہ کرتے رہے مگر اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے

    منحرف ارکان ایوان سے باہر جاتے ہوئے فتح کا نشان بناتے رہے .،اپوزیشن رہنماوں نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ہے،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے آج پھر ایوان میں پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں آج ایوان میں تحریک عدم اعتماد پر بحث ہونا تھی اپوزیشن نے آج ووٹنگ کے لیے اسپیکر کو درخواست بھی دی تھی،سوالات کرنے والے تمام ارکان نے ووٹنگ کامطالبہ کیا، ڈپٹی اسپیکر نے جب دیکھا کہ کوئی ممبر سوال کرنے پر تیار نہیں تو وہ بھاگ گئے،میں اور بلاول اسپیکر ڈائس پر بھی گئے،آج بھی قانون کی پاسداری نہیں کی گئی، ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ آج کوئی غیر پارلیمانی بات نہیں کریں گے، عدلیہ بھی دیکھ رہی ہے، پورا ملک پریشان ہے، متحدہ اپوزیشن کے آج 172ارکان ایوان میں موجود تھے،عدم اعتماد کو کامیاب کرنے کیلئے جو نمبر درکار ہے وہ آج ہمارے پاس تھا،سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس اس کے بعد کیا جواز رہ جاتا ہے،نوازشریف پر جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں،الزام لگانا بہت آسان اور ثابت کرنا بہت مشکل ہے، آپ نے فنڈز لیے اور اسٹیٹ بینک سمیت باقی اداروں سے بھی چھپایا، پوری قوم کے سامنے آج متحدہ اپوزیشن کامیاب ہوچکی ہے،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان اب آپ کو این آر نہیں ملے گا خود استعیفی دے جاو عمران خان سمجھتا ہے کہ این آر او لے سکتا ہے تو اس کے لئے بہت دیر کردی ہے،عمران نیازی بھاگنے کا سلسلہ بند کرو ایوان کا سامنا کرو عمران خان نے اسپیکر کو استعمال کیا اور بھاگ گیا وہ کب تک بھاگے گا عمران خان پاؤں پکڑ رہا ہے کہ میری کرسی بچاؤ ہم وزیراعظم عمران خان کو این آر او نہیں دیں گے عزت دار طریقہ یہی ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ دیدیں، ہم آئینی طریقہ کار کے مطابق اپنی گنتی کروائیں گے، وہ ہر کسی کو کہہ رہا ہے میری کرسی بچاؤ مگر کوئی کیا کر سکتا ہے،

    قومی اسمبلی اجلاس کے بعد ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول کا کہنا تھا کہ دیہی سندھ کی نمائندہ جماعت نے شہری سندھ کے حقوق ،شناخت اور اختیار کو تسلیم کیا 50سال سے سندھ میں بسنے والی اکائیوں کو لڑایا گیا،حکومت کو اصولوں سے بھاگنے کے بجائے اصولوں کا سامنا کرنا چاہیے، سندھ کے حالات بدلنے کیلئے حکومت کا ساتھ دیتے رہے، مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ آج ہر وزیراعظم یہ سوال پوچھ رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا ہم اس وزیراعظم کی تشفی کرنا چاہتے تھے کہ آپ کو کیوں نکالا جا رہا ہے، امید کرتے ہیں ووٹنگ کے روز تحریک پر بحث کرائی جائے گی، امید ہے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر آئین کو ہاتھ میں نہیں لیں گے، خبریں چل رہی ہیں کہ اتوار کو اسلام آباد میں ایک لاکھ بندہ اکٹھا کیا جائیگا،ہم اپنے ممبران کا تحفظ بھی کریں گے اور عدم اعتماد کامیاب بھی بنائیں گے، ہم شہباز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے،اختر مینگل کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن نے آج اپنی اکثریت ثابت کر دی،جنگ کے میدان میں صف اول کا کردار ادا کرنے والا کپتان ہوتا ہے،کپتان پہلے دن سے بھاگا ہوا ہے،آپ کو موقع دیا گیا کہ اپنی اکثریت ثابت کریں ہم شہباز شریف کو دوسری کرسی پر بٹھائیں گے اس سیٹ پر نہیں،

    امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھاکہ مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں تو 172 ارکان کی ضرورت ہے،یہ تعداد اس وقت اپوزیشن کے پاس ہے حکومت کے پاس نہیں، میں صرف یہ کہوں گا کہ عمران آپ نے گھبرانا نہیں ہے،

    وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی جانب سے سرپرائز دینے کے بعد پریشان ہیں، ایک کے بعد ایک کوشش کرسی بچانے کی کر رہے ہیں مگر اب انہیں ہر طرف مایوسی دکھائی دے رہی ہے، تمام تر کوششیں ناکام ہو رہی ہیں اور اپوزیشن کا پلڑا ہر آئے روز بھاری پڑ رہا ہے، اپوزیشن اراکین کی تعداد بڑھ چکی ہے، عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے

    خبروں میں اِن رہنے کا فن، فردوس عاشق اعوان نے اپنی ویڈیو لیک کر دی

    فردوس عاشق اعوان کے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے ساتھ ہتک آمیز رویے کی وجہ سامنے آگئی ، حکومتی وزراء بھی حمایت میں بول اٹھے

    فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

    فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

    فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

    بہتری کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرینگے،اتحادی جماعت حکومتی کشتی سے اترنے کو تیار

    جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے،چودھری پرویز الہیٰ

    اک زرداری سب پر بھاری، بلاول ہاؤس لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

    عمران خان کو ہٹانے کے بعد نئے شفاف انتخابات کروانا ہونگے ، بلاول

    پی پی کے لانگ مارچ کا دوسرا روز،جیالے پرجوش،بلاول وزیراعظم کے نعرے

    ہم جمہوری طریقے سے غیر جمہوری شخص کو نکالیں گے ،بلاول

    آصفہ کو ڈرون لگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

    آصفہ بھٹو پر ڈرون حملے کی تحقیقات کی جائیں، بلاول بھٹو کا مطالبہ

    آصف زرداری کا آصفہ بھٹو کو سیاست میں لانے کا اعلان

  • عدم اعتماد پر ووٹنگ آج بھی نہ ہوسکی:قومی اسمبلی کا اجلاس 3 اپریل تک ملتوی

    عدم اعتماد پر ووٹنگ آج بھی نہ ہوسکی:قومی اسمبلی کا اجلاس 3 اپریل تک ملتوی

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدرات شروع ہوا تاہم ڈپٹی اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج بھی نہ ہوئی اور ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس اتوار کو صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا۔

    قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر اجلاس میں بحث بھی شامل تھا اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بحث کا آغاز کرنا تھا۔

    وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں، عمران خان اب وزارتِ عظمی کے عہدے پر فائز نہیں رہ سکتے۔

    اجلاس شروع ہوا تو مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ تحریک عدم اعتماد پر فوری ووٹنگ کرائی جائے، شیخ روحیل اصغر نے بھی کہا کہ میرا بھی مطالبہ ہے ووٹنگ کرائی جائے، اپوزیشن اراکین تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کا مطالبہ کرتے رہے، اور قاسم سوری نے اچانک اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

    اجلاس اچانک ملتوی کیے جانے پر اپوزیشن اراکین نے شدید احتجاج کیا اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا۔

    اس موقع پرایوان لوٹے لوٹے کے نعروں سے گونج اٹھا اور دوسری طرف حکومتی اراکین عمران خان کے بارے میں کہتے ہیں کہ آخری بال تک کھیلنے والا اب بھاگ گیا ہے

    ادھرپی ٹی آئی منحرف اراکین اسمبلی کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز:مستقبل تباہ ہونے کا خدشہ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کی ہدایت پر قومی اسمبلی میں منحرف اراکین کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 22 منحرف اراکین سامنے آئے ہیں جس پر پارٹی کی طرف سے ان اراکین کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کے معاملے پر غور کیا گیا۔ مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی سے خصوصی ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران منحرف اراکین قومی اسمبلی کو اظہار وجوہ کے نوٹسز کے اجراء کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اظہار وجوہ کے نوٹسز کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی گئی۔ نوٹسز دستور پاکستان کے آرٹیکل 63-اے کے تحت جاری کئے جارہے ہیں، دستور پاکستان کا آرٹیکل 63-اے اراکین اسمبلی کے فلور کراس کرنے پر کڑی قدغن عائد کرتا ہے، آئین کے تحت پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کی جانب سے جاری پارٹی پالیسی سے انحراف کا مرتکب رکن قومی اسمبلی کو اپنی نشست سے ہاتھ دھونا ہوتے ہیں۔

    نوٹسز کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف اراکین قومی کو یکم اپریل دن 12 بجے تک اپنی پوزیشن واضح کرنے کی مہلت دی جائیگی۔ یکم اپریل دن 12 بجے تک جماعت کو مطمئن نہ کرنے والے اراکین کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ملاقات میں پارٹی پالیسی سے کھلے انحراف کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی کیخلاف باضابطہ ریفرنسز سپیکر کو بھجوائے جائیں گے۔ تحریک انصاف دستور کے آرٹیکل 63-اے کے تحت سپیکر سے منحرف اراکین کی نشستوں کو خالی قرار دینے کی سفارش کرے گی۔

     

  • عمران خان کی اقتدار بچانے کی ایک اور چال

    عمران خان کی اقتدار بچانے کی ایک اور چال

    عمران خان کی اقتدار بچانے کی ایک اور چال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اقتدار بچانے کی ایک اور چال سامنے آ گئی ہے

    وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا قومی سلامتی کونس کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے

    باخبر ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کونسل اجلاس میں وزیراعظم عمران خان دھمکی آمیز خط بارے سب کو آگاہ کریں گے، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان خط دکھائین گے اور اس پر مزید مشاورت و بات چیت کی جائے گی،

    دوسری جانب وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے دکھائے گئے دھمکی آمیز خط کے بعد پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو خط دکھانے کا اعلان کیا تھا بعد میں یوٹرن لے لیا، وزیراعظم عمران خان کی سینئر صحافیوں سے ملاقات ہوئی وزیراعظم نے کہا خط پر نیشنل سیکیورٹی کے قانون لاگو ہوتے ہیں وزیراعظم نے صحافیوں کو خط دکھایا نہیں خط اسد عمر کے پاس تھا وزیراعظم نے صحافیوں کو خط کے مندرجات بتائے,وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ خط سے متعلق پارلیمنٹ میں ان کیمرا بریفنگ ہوگی،روس جانے سے پہلے حکام سے تفصیلی بریفنگ لی خط عسکری حکام سے شیئر کیاجاچکا ہے ،مراسلہ ہمارے اپنے سفیر کی طرف سے لکھا گیا ہے، وزیراعظم نے بریفنگ کے دوران کہا ملک کا نام نہیں بتاسکتے

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو پریڈ گراونڈ کے جلسے میں ایک خط لہرایا تھا جس کےبارے میں تفصیلات نہیں بتائی تھیں اور کہا تھا کہ یہ دھمکی آمیز خط ہے، آف دی ریکارڈ دکھا سکتا ہوں، ہمیں پتہ ہے باہر سے کن کن جگہوں سے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، لکھ کر ہمیں دھمکی دی گئی ہے، ہم ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، قوم کے سامنے پاکستان کی آزادی کا مقدمہ رکھ رہا ہوں، الزامات نہیں لگا رہا، میرے پاس جو خط ہے وہ ثبوت ہے۔اس کے بعد وزیراعظم نے خط لہرا کر عوام کو دکھایا پھر جیب میں ڈال لیا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی شک کر رہا ہے، اسے آف دی ریکارڈ خط دکھا سکتا ہوں، بیرونی سازش کی بہت سی باتیں مناسب وقت پر جلد سامنے لائی جائیں گی۔

    گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھاکہ خط چیف جسٹس کے سامنے پیش کرنے کو تیار ہیں، مقصد خط کی حقیقت آشکار کرنا ہے دھمکی دی گئی کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں سات مارچ کو جیسے ہی خط ملا، مراسلے میں لکھا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک آرہی ہے عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی اور عمران خان وزیراعظم برقرار رہے تو خوفناک نتائج آسکتے ہیں

     باسط بخاری نے وزیراعظم عمران خان کے خط کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے

    تیاررہیں، عمران خان کو جو خط آیا وہ میں بتاؤں گی،مریم نواز کا بڑا اعلان

    غریدہ فاروقی وزیراعظم کو بھجوایا گیا خط سامنے لے آئیں

    بعدازاں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی لال چند مالہی نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط 7 مارچ کو موصول ہوا تھا مالہی نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم کو ملنے والے دھمکی آمیز خط میں تحریک عدم اعتماد کا بھی ذکر ہے وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کا ملک کی عسکری قیادت اور وزارت خارجہ کو علم ہے مختلف ممالک سے نازک قسم کے معاملات ہیں اس لیے نام نہیں لے سکتے ہیں۔

    مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب

    اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

    عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید

    10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان

    ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی

    ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول

    مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں

    تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل،جلد اچھی خبر آئے گی،وفاقی وزیر کا دعویٰ

    زرداری بڑی بیماری،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، ڈیزل سستا ہوگیا ،وزیراعظم کا جلسے سے خطاب

    سرپرائیز آنا شروع، بزدار کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

    عدم اعتماد، وفاق، پنجاب کے بعد اگلی باری خیبر پختونخوا کی

    پرویز الہیٰ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہو گئی

    پرویز الہیٰ کے بنی گالہ پہنچتے ہی چودھری شجاعت کا بڑا اعلان

    بریکنگ،بزدار فارغ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب، حکومت نے اعلان کر دیا

    جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

    خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

    عاصم نذیر بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے؟ سرپرائز ہی سرپرائز

    حتمی فیصلہ 3 اپریل کو ہوگا،بجٹ کے بعد الیکشن ہونے چاہیں،شیخ رشید

    وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا؟ بحث جاری

    دھمکی آمیز خط کونسی شخصیت کو دکھانا چاہتے ہیں؟ حکومت کا بڑا اعلان

    وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

    دھمکی آمیز خط ،وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیا

    دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

    قوم سے خطاب مؤخر،خط کس نے لکھا ؟کتنی سخت زبان،کیا پیغام،عمران خان نے سب بتا دیا

  • کیا آپ نے کبھی سوچا کہ یہ منحرف اراکین منحرف کیوں ہوتے ہیں؟ سپریم کورٹ

    کیا آپ نے کبھی سوچا کہ یہ منحرف اراکین منحرف کیوں ہوتے ہیں؟ سپریم کورٹ

    کیا آپ نے کبھی سوچا کہ یہ منحرف اراکین منحرف کیوں ہوتے ہیں؟ سپریم کورٹ
    آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں سماعت ہعئی

    چیف جسٹس کی سربراہی میں 5رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے آرٹیکل 63 اے، اٹارنی جنرل نے دلائل کا آغاز کر دیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج آپ سے کوئی سوالات نہیں کریں گے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ کمالیہ میں وزیر اعظم کی تقریر کا حوالا دیا گیا،وزیراعظم سے کمالیہ کی تقریر پر بات کی ہے، وزیر اعظم کا بیان عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں،وزیراعطم کا بیان عدالت کے سامنے رکھا گیا جس میں کہا گیا کہ کمالیہ تقریر میں 1997 سپریم کورٹ حملے کے تناظر میں بات کی گئی تھی، عدلیہ پر بھرپور اعتماد ہے اور یقین ہے،

    اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسمبلی ٹوٹ جائے تو کوئی ممبر اپنی رکنیت کا دعویٰ نہیں کرسکت منحرف اراکین کیلئے آئین کہتا ہے کہ وہ ممبرنہیں رہےگا اور سیٹ خالی تصور ہوگی، سیٹ خالی تصور ہونے کا مطلب ہے کہ دوبارہ الیکشن ہوگا اٹارنی جنرل کے دلائل پر جسٹس منیب اختر نے سوال کیا کہ ایک ممبرکوڈی سیٹ ہونے کے بعد کس بنیاد پر نا اہل ہونا چاہیے، پارلیمنٹ نااہلی کی مدت 2 یا 5 سال تک مقرر کرسکتی ہے کیا ایک شخص کو تاحیات نااہل کرنے کیلئے انحراف کی بنیاد کافی ہے؟ جب کہ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ 62 اے میں ترمیم کرکے نااہلی کی مدت کیوں مقرر نہیں کررہی؟ جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ کیا دنیا کے کسی قانون میں نااہلی انحراف کے بنیاد پر ہے؟ اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ دنیا کے کسی قانون میں تاحیات نااہلی بھی نہیں ہے اٹارنی جنرل نے کہا کہ دنیا کے کسی آئین میں ارٹیکل 62/1F نہیں دیکھا جسٹس جمال خان مندوخیل نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب آپ ڈی سیٹ ہونے کو بڑی سزا نہیں سمجھتے؟ ہمارے ہاں بلوچستان میں تو دوبارہ الیکشن لڑنے پر لوگ قتل ہو جاتے ہیں. آئین بنانے والوں کی نظر میں ڈی سیٹ ہونا معمولی بات نہیں تھی۔ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ یہ منحرف اراکین منحرف کیوں ہوتے ہیں؟ ان کے پیچھے کون سی طاقتیں ہوتی ہیں؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ووٹ پارٹی کی امانت ہوتا ہے جسٹس جمال خان نے کہا کہ ایماندار آدمی کو پارٹی پالیسی کے خلاف رائے دینے پر تلوار کیوں لٹکا رہے ہیں ،اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایماندار آدمی انحراف کرنے سے پہلے مستعفی کیوں نہیں ہوتا؟ جسٹس جمال خان نے کہا کہ کسی کو نشست سے مستعفی ہونے پر مجبور نہیں جاسکتا۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیاکہ سندھ ہاؤس حملے کا کیا بنا،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت میں بتایا کہ متعلقہ مجسٹریٹ سے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے ہیں، پی ٹی آئی کے دونوں اراکین اسمبلی سمیت تمام ملزمان گرفتار ہوں گے

    منحرف اراکین کی تاحیات نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں دائر کردہ صدارتی ریفرنس بارے اٹارنی جنرل نے بڑا انکشاف کیا ہے، اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود ۲۰/۲۵ اراکین وفاداری تبدیلی پر تاحیات نااہلی کا قانون نہیں بننے دیتے اس کئیے حکومت سپریم کورٹ سے یہ کام کرانا چاہتی ہے، یہ قانون انکا ڈیتھ وارنٹ ہے۔

    قبل ازیں سندھ ہاؤس حملہ کے ملزمان کی گرفتاری کا معاملہ آئی جی اسلام آباد نے پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ،رپورٹ میں کہا گیا کہ سندھ ہاؤس حملہ کے ملزمان کیخلاف دہشت گردی کا ثبوت نہیں مل سکا،ملزمان سے کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا،دہشت گردی کے ثبوت ملے تو مزید کارروائی کی جائے گی 16 ملزمان میں سے ایک رائے تنویر کی گرفتاری نہیں ہوسکی، رائے تنویر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،تمام گرفتار ملزمان نے جوڈیشل مجسٹریٹ سے ضمانت کرا لی تھی، ملزمان کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے مجسٹریٹ کو درخواست دی ہے

    ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

    بریکنگ، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

    آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس، اٹارنی جنرل سپریم کورٹ پہنچ گئے

    پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی

    کسی کو ووٹ دینے سے روکا نہیں جاسکتا،سپریم کورٹ

    صدارتی ریفرنس کی سماعت کیلیے لارجر بینچ کی تشکیل ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا چیف جسٹس کو خط

    عدلیہ اورججز پرانگلیاں اٹھانا، ججز پر الزامات لگانا بند کریں،جس پراعتراض ہے اس کا نام لیں،چیف جسٹس

    کیا کوئی بھی رکن وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر سکتا ہے؟ سپریم کورٹ

    سندھ ہاوس حملے کے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم

    کیا وزیراعظم کو غیر ذمہ دارانہ بیانات سے نہیں روکا جاسکتا؟ سپریم کورٹ

  • شہبازشریف نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کردی

    شہبازشریف نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کردی

    عمران خان وزیر اعظم رہیں گے یا نہیں ، شہباز شریف نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کردی

    قومی اسمبلی کااجلاس شروع ہو گیا ہے ،ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے اجلاس کی صدارت کی،اپوزیشن اراکین اپنے بینچز پر موجود ہیں، علی وزیر کی جگہ اسکی تصویر اسکی نشست پر رکھی گئی ہے،قومی اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس میں تلاوت کلام پاک کے بعد نعت پڑھی گئی

    جنوبی پنجاب صوبے سےمتعلق بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا زین حسین قریشی نےجنوبی پنجاب صوبے کا بل پیش کیا

    قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت کی تحریک پیش کر دی گئی اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تحریک اسمبلی میں پیش کی، قومی اسمبلی میں گنتی کے عمل کے دوران حکومت اور اپوزیشن نے نعرے بازی کی ،منحرف اراکین آج کے اجلاس میں نہیں آئے ،سپیکر کی جانب سے گنتی کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کے حق میں 161ممبران نے ووٹ دیا۔ اسپیکر کم ازکم 3 اور زیادہ سے زیادہ 7 دن میں ووٹنگ کروانے کے پابند ہیں ،قومی اسمبلی کااجلاس 31مارچ تک اجلاس ملتوی کر دیا گیا تحریک عدم اعتماد پربحث 31مارچ سے شروع ہوگی قومی اسمبلی کا اجلاس 31 مارچ 2022 بروز جمعرات شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

    عمران خان ملک کے تیسرے وزیراعظم ہیں جن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی ہے، اس سے قبل سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور شوکت عزیز کے خلاف عدم اعتماد پیش کی گئی تھیں

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اھمد کا کہنا ہے کہ وفادار آدمی ہوں، عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہوں گا،عمران خان وزیراعظم کی کرسی کسی کونہیں دے گا،پہلے ہی کہہ چکا ہوں 31 کو فیصلہ ہو جائے گا،عمران خان 12ووٹوں سے کامیاب ہوں گے، 3ماہ سے کہہ رہاہوں عمران خان کامیاب ہوں گے،اپوزیشن نمبر پورے نہیں کرسکےگی

    قبل ازیں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اسپیکر اسد قیصر سے اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں کی ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات میں قومی اسمبلی اجلاس کے قوانین سے متعلق مشاورت کی گئی اسپیکر کی جانب سے آئین کے مطابق اجلاس چلانے کی یقین دہانی کروائی گئی، اسپیکر نے اپوزیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آج عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوں گی، ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد اجلاس 2 دنوں کیلئے ملتوی ہوجائے گا،

    3 بڑے حکومتی اتحادیوں نے آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کی،ق لیگ، ایم کیو ایم اور باپ کسی نتیجے پر پہنچنے کےلئے مشاورت کررہے ہیں کوئی بھی فیصلہ مشترکہ طور پر کیا جائے گا ،رہنمابلوچستان عوامی پارٹی خالد مگسی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ والے دن قومی اسمبلی جائیں گے،جوزبان دیں گے وہی کریں گے، بیساکھیاں ختم ہو چکی ہیں اب ہم آزادی کے ساتھ فیصلہ کریں گے

    اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا،شاہ زین بگٹی بھی اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پہنچ گئے اپوزیشن ارکان اور قیادت نے کھڑے ہو کرشاہ زین بگٹی کا استقبال کیا ، پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی ارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، اختر مینگل اور شاہ زین بگٹی سمیت حزب اختلاف کے تمام اراکین اسمبلی شریک تھے اجلاس میں قومی اسمبلی کے سیشن کے حوالے سے اراکین پارلیمان کو اہم ہدایات دے دی گئیں

    قومی اسمبلی میں اپوزیشن پارٹیوں کا اجلاس آصف زرداری نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو وزیراعظم اور رانا ثناءاللہ کو وزیرداخلہ کہہ کر مخاطب کیا

    تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کو لگ پتا جائے گا،اپوزیشن کوشکست ہوگی وزیراعظم عمران خان کامیاب ہو گئے ہیں عدم اعتماد تحریک کی ناکامی کے بعد وزیراعظم مزیدخوشخبریاں دیں گے،

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا،پارٹی کی سینئرقیادت،وفاقی وزرا اوروزیراعلیٰ پنجاب شریک تھے سیاسی کمیٹی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پرمشاورت کی گئی،وزیراعظم کوحکومتی وفدکی اتحادیوں کیساتھ ملاقات پربریفنگ دی گئی،اجلاس میں پنجاب میں وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا جائزہ لیا گیا،قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی پربھی مشاورت کی گئی،

    مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کچھ سرپرائزجلد آ رہے ہیں،کچھ بعد میں ،قومی اسمبلی میں آج دو اہم ایجنڈا آئٹم ہیں،ہم آج جنوبی پنجاب صوبہ کےلیے بل پیش کرینگے،تحریک عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوگی عدم اعتماد ناکام ہوگی پورا پنڈ مر جائے،شہبازشریف اورحمزہ نمبردارنہیں بن سکتے،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے جس خط کی بات کی اس کے بارے میں بعد میں بات کرینگے،صحافی نے بلاول سے سوال کیا کہ وزیراعظم نے کہا ہے ان کےخلاف سازش کی جارہی ہے،جس کے جواب میں بلاول نے کہا کہ ایک ہی سازش چل رہی ہے،آپ ہمیں ایوان میں جانے سے روک رہے ہیں،

    قبل ازیں ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل کس نے آئی ایم ایف کے ہتھ رہن رکھا ہے کس کے اشاروں پرہماری معیشت کو تباہ کیا گیا میرا خیال ہے عمران خان کی موجودگی بہت بڑی سازش ہے پاکستان کے خلاف ان کا اقتدار میں ہونا پاکستان کے خلاف سازش ہے یہ عالمی سازشیں کوئی نہیں کرتا ہم لوگ خود غلطیاں کرتے ہیں جوہمارے سامنے آتی ہیں ہمارے دشمن اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں

    ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

    گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

    اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

    مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

    پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

    پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

    لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

    کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

    ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

    اللہ نے یہ اجازت نہیں دی اچھے برے کی جنگ ہوتوآپ کہیں میں نیوٹرل ہوں،،وزیراعظم

    وفاقی دارالحکومت میں جلسوں کا موسم،سیکورٹی سخت،ٹریفک پلان بھی جاری

    تحریک انصاف کا جلسہ،قافلوں کی آمد جاری،تاریخی جلسہ ہو گا،اسد عمر

    مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب

    اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

    عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید

    10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان

    ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی

    ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول

    مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں

    تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل،جلد اچھی خبر آئے گی،وفاقی وزیر کا دعویٰ

    زرداری بڑی بیماری،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، ڈیزل سستا ہوگیا ،وزیراعظم کا جلسے سے خطاب

    سرپرائیز آنا شروع، بزدار کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

    وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا؟ بحث جاری

    غریدہ فاروقی وزیراعظم کو بھجوایا گیا خط سامنے لے آئیں

    شیخ رشید بولے جھوٹ اعتماد سے،منحرف اراکین کی تعداد کتنی؟ سعید غنی کا بڑا دعویٰ