Baaghi TV

Tag: لاہور ہائیکورٹ

  • عمران خان کے خلاف 121 مقدمات: تفتیشی آفیسر کو پابند نہیں کیا جا سکتا کہ ان کی مرضی کے مطابق تفتیش کرے

    عمران خان کے خلاف 121 مقدمات: تفتیشی آفیسر کو پابند نہیں کیا جا سکتا کہ ان کی مرضی کے مطابق تفتیش کرے

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے عمران خان کے خلاف 121 مقدمات کی کارروائی روکنے سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کی۔

    باغی ٹی وی :جسٹس انوار الحق، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس طارق سلیم اور جسٹس امجد رفیق بینچ میں شامل تھے دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ جے آئی ٹی سے تعاون کیا جا رہا ہے،عمران خان شامل تفتیش ہوچکے ہیں،عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ کو آئندہ پیشی پر طلب کر لیاہے،سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر جے آئی ٹی سےتعاون کیا اور انہیں عمران خان کی رہائش گاہ کی رسائی دی گئی وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ جے آئی ٹی نے عمران خان سے مختلف مقدمات میں تفتیش کی۔

    پریکٹس اینڈ‌پروسیجر بل کیس:موجودہ کیس آئینی ترامیم کا نہیں ہےججز پر الزام لگے تو ٹرائل …

    جسٹس علی باقر نجفی نے سرکاری وکیل سے استفسار کی کیا کہ جے آئی ٹی کی تفتیشی رپورٹ کہاں ہے؟سرکاری وکیل نے بتایا کہ رپورٹ ابھی تک نہیں مل سکی، تاخیر ہونے پر معذرت خواہ ہیں۔

    جسٹس علی باقر نجفی نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ لگتا ہے آپ نے ہمارے حکم پر سنجیدہ نہیں لیا،سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالت کے حکم کی تعمیل ہوگی،ہم نے متعلقہ افسران کو آگاہ کیا تھاجسٹس طارق سلیم شیخ نےکہاکہ ہمارے لیےکوئی کیس اسپیشل نہیں ہوتا سب ایک جیسے ہوتےہیں، وکیل نے کہاکہ غیرمعمولی بات ہو گی کہ تفتیشی ٹیم کوملزم کی رہائش گاہ پرجانے کے احکامات دیئے جائیں۔

    عدالت نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ ایک کیس میں کہہ رہے ہیں کہ ویڈیو لنک پر لیا جائے اور دوسرے میں کہہ رہے ہیں کہ تمام کیس یکجا کر دیے جائیں؟ وکیل نے بتایا کہ 1970 کے بعد سے سیاسی انتقام جاری ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب اور اسلام آباد میں درج مقدمات کو یکجا کر دیا جائےانور مجید کے کیس میں سپریم کورٹ میں 70 سال کی عمر اوربیمارشخص کو ریلیف دینے کی مثال موجود ہے۔

    جسٹس مسرت ہلالی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات

    لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے واضح جواب ہی نہیں دیا کہ کتنی ٹوٹل ایف آئی آرز درج ہیں؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ ہم نے کیسز کی تعداد سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی تھی۔

    جسٹس انوار الحق پنوں کا کہنا تھا کہ دونوں طرف سے ہی خرابیاں ہو رہی ہیں،ہمیں ان چیزوں سے آگے بڑھنا ہوگا،جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ کیا عدالت میں وہ تمام تفتیشی افسران موجود ہیں جنہوں نے تفتیش کی۔

    سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت کا ماحول ایسا نہیں ہے کہ تمام تفتشی افسران پیش ہوں سکیں،جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے کہ عدالت میں کوئی آئے نہ آئے پولیس والے ہر پیشی پر موجود ہوتے ہیں، بتائیں اب تک کی رپورٹ کہاں ہے؟

    چترال : سالانہ ڈیلرز کنونشن کا اہتمام۔ بہترین کاروباری حضرات کو شیلڈز پیش کی گئیں

    جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دئیے کہ یہ کہاں لکھا ہے کہ ملزم تھانے آ کر ہی شامل تفتیش ہو، یہ بھی کہاں لکھا ہے کہ جہاں آپ موجود ہیں ملزم وہیں پر ہی ضرور آئےسرکاری وکیل نے بتایا کہ تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی عمران خان کے گھر گئی، تفتیشی آفیسر کو پابند نہیں کیا جا سکتا کہ ان کی مرضی کے مطابق تفتیش کرے۔

    جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہہمیں کوئی شوق نہیں ہے کہ بڑے افسر ہمارے پاس پیش ہوں،ہم نہیں چاہتے کہ یہ سسٹم یرغمال بن جائے جس کا جو دل چاہے وہ کرتا پھرے، کل کو دوسری طرف سے بھی ایسا ہو سکتا ہے، جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ عمران خان جن مقدمات میں قصور وار ثابت ہوتے ہیں چالان فائل کریں اگر عمران خان بے قصور ثابت ہوتے ہیں توان کو ڈسچارج کردیں،ہم 5 ججز کیس سن رہے ہیں دیگر کیسز بھی سننے ہوتے ہیں،عدالتوں پر غیر ضروری بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے۔

    گوجرخان : لندن پلازہ میں مسلح ڈکیتی کی واردات لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے

    جسٹس علی باقر نجفی کا کہنا تھا کہ ہم آپ کو ایک موقع دے رہے ہیں رپورٹ جمع کروائیں، ہم آپ کو 2 روز دیتے ہیں آپ رپورٹ جمع کروائیں، جے آئی ٹی سربراہ کو تفتیشی رپورٹ سمیت 19 مئی کو طلب کر تے ہوئے عدالت نے سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔

  • پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ: ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر افسران کی غیر مشروط معافی منظور

    پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ: ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر افسران کی غیر مشروط معافی منظور

    لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی کے گھر چھاپے اور عدلیہ مخالف ریمارکس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

    باغی ٹی وی: لاہورہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی اور ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر افسران کی غیر مشروط معافی منظور کرلی۔

    ظل شاہ کی لاش فٹ پاتھ سے ملی. عمران خان کا جے آئی ٹی کے …

    اس سےقبل جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پرفیصلہ محفوظ کیا تھا، ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر افسران نے تحریری طور پر غیر مشروط معافی نامہ جمع کروایا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں سرکاری وکیل نے ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی جانب سے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی تھی جس پر عدالت نے تحریری اور عوامی سطح پر معافی مانگ کر جواب جمع کروانے کا حکم دیا تھا-

    پرویز الہی کے وکیل نے کہا تھا کہ عدالت نے حفاظتی ضمانت منظور کی مگر پولیس نے اس کے باوجود ہراساں کیا، پولیس کی جانب سے پرویز الہیٰ کے گھر چھاپہ عدالتی حکم کی واضع خلاف ورزی ہے، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

    خضدار:N-25 کوئٹہ کراچی شاہراہ پرمسافر کوچ میں ڈیزل اور سمگلنگ کا کاروبار کرنے والوں کے …

    عدالت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت دیگر کو تحریری طور پر غیر مشروط معافی کا لکھ پیش کرنے کا حکم دیااور کہا تھا کہ آپ تحریری طور پر اور عوام میں جا کر معافی مانگ کر آئیں اس کے بعد دیکھتے ہیں۔

    خیال رہے کہ پرویز الٰہی نے اپنے گھر پر ریڈ کرنے پر ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    پاکستانی شہریوں کی ویزہ درخواستوں کا پراسیس 60 دنوں میں مکمل ہوگا. کنیڈا

  • جے آئی ٹی سے متعلق ایس او پیز طلب

    جے آئی ٹی سے متعلق ایس او پیز طلب

    لاہور ہائیکورٹ،تحریک انصاف کے کارکن ظل شاہ قتل اور کارکنوں پر پولیس تشدد کا معاملہ ،پی ٹی آئی کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کی تشکیل کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    آئی جی پنجاب کمرہ عدالت میں موجود تھے،ہوم ڈیپارٹمنٹ کے افیسر بھی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ریکارڈ پیش کرنا تھا کہاں ہیں،آئی جی پنجاب نے عدالت میں کہا کہ پولیس کی جانب سے ریکارڈ عدالت میں فراہم کر دیا ہے،عدالت میں آئی جی پنجاب کی جانب سے زمان پارک آپریشن کا ریکارڈ پیش کر دیا گیا،سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ پراسیکیوٹر کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ خود دیشت گردی کی دفعات ختم کرے،لاہور ہائیکورٹ کی ججمنٹ میں عدالت میں پیش کرتا ہوں ،

    عدالت نے کل جے آئی ٹی سے متعلق ایس او پیز طلب کر لیے ،آئی جی پنجاب نے عدالت میں کہا کہ میرے ہوتے ہوئے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی کسی کی عزت نفس کو مجروح نہیں کیا جائیگا، عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی

    واضح رہے کہ ظل شاہ کی موت لاہور میں ہوئی تھی، ظل شاہ تحریک انصاف کا کارکن تھا، ظل شاہ کی موت پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر نے الزام پولیس پر لگایا تھا کہ دوران حراست ظل شاہ کی موت ہوئی تا ہم پولیس نے تحقیقات کے بعد واضح کیا تھا کہ ظل شاہ کی موت ٹریفک حادثے میں ہوئی اور تحریک انصاف کے ہی رہنما کی گاڑی کی ٹکر سے ظل شاہ کی موت ہوئی،

    واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تمام تکنیکی مسائل کو بروئے کار لارے ہوئے بیک ٹریک کیا گیا گاڑی کو 31 کیمروں کی مدد سے گلبہار سیکیورٹی کی بیسمنٹ سے ٹریک کیا گیا گاڑی کی بیک سیٹ پر ظل شاہ کا خون بھی موجود ہے،6 بجکر24 منٹ پر یہ گاڑی فورٹریس اسٹیڈیم کے قریب ظل شاہ سے ٹکرائی ،پنجاب پولیس تمام تفتیش انکے والد کے سامنے خود رکھے گی گاڑی میں جہانزیب اورعمر فرید نامی افراد تھے گاڑی کا مالک راجہ شکیل ہے اور یہ پی ٹی آئی کا سینٹرل پنجاب کے وائس پریزیڈنٹ ہیں

    زمان پارک بارے آڈیو لیک،مولانا فضل الرحمان بھی خاموش نہ رہ سکے

    مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

     قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

    عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

  • متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی کو ایک بار پھر نوٹسز جاری کردیا

    متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی کو ایک بار پھر نوٹسز جاری کردیا

    راولپنڈی، متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی کو ایک بار پھر نوٹسز جاری کرتے ہوئے شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کو 4 مئی کو وقف املاک بورڈ لاہور پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک راولپنڈی نے لال حویلی کی مستقل ٹرانسفر ڈیڈ کا کیس بنا کر چئیرمین کو بھیجا تھا، متروکہ وقف املاک بورڈ نے 30 جنوری کو لال حویلی کے سات یونٹ سر بمہر کردیے تھے۔

    شیخ رشید کی جانب سے دائر پٹیشن پر لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے لال حویلی سے متصل سربمہر کی گئی پراپرٹی ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ متروکہ وقف املاک کو پندرہ دن کے اندر لال حویلی کے تنازعہ کو حل کرنے کا حکم دیا تھا۔ایڈمنسٹریٹرمتروکہ وقف املاک راولپنڈی نے شیخ رشید کی دائرکردہ اپیل پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ لیا تھا۔وقف املاک راولپنڈی کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے لال حویلی کے خلاف ریفرنس چئیرمین بورڈ کو بھجوا دیا۔چیئرمین وقف املاک بورڈ لاہور نے شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کو پیش ہونے کے 2 نوٹسز جاری کردیے۔

    ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے مطابق لال حویلی کے 3 یونِٹس ڈی 156، ڈی 157 اور ڈی 158 کی مستقل ٹرانسفر ڈیڈ شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

    لال حویلی خالی کرانے کا نوٹس، شیخ رشید کو عدالت سے ریلیف مل گیا

    اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک کی طرف سے شیخ رشید احمد کو یہ جگہ جھوڑے یعنی بے دخلی کا نوٹس بھیجا ہے لیکن شیخ رشید قبضہ چھوڑنے کےلیے تیار نہیں ہیں ، اس سرکاری زمین کے اصل رہائشی، سالوں سے انصاف کے منتظرہیں لیکن شیخ رشید اثرورسوخ استعمال کرکے اس جگہ کو چھوڑنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں شیخ رشید احمد کو سرکاری زمین خالی کرنے کا حکم پہلی مرتبہ نہیں کیا گیا بلکہ اس سے قبل 2014 میں متروکہ وقف املاک بورڈ نے اراضی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا مقدمہ کیا تھا لیکن شیخ رشید اس وقت سے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے اب تک ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور یہ کیس ابتک التوا کا شکار ہے

  • بغاوت کے قانون کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کیس ،نوٹس جاری

    بغاوت کے قانون کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کیس ،نوٹس جاری

    لاہور ہائیکورٹ میں بغاوت کے قانون کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ،عدالت نے درخواستگزار کو درخواست میں ترامیم کی ہدایت کر دی ،درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ عدالت نے بغاوت کے قانون سکیشن 124 اے کو کالعدم قرار دیے دیا تھا ۔حکومت ابھی تک عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کر رہی ۔لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی

    درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ بغاوت کا قانون 1860 میں بنایا گیا جو انگریز دور کی نشانی ہے.بغاوت کا قانون غلاموں کے لئے استعمال کیا جاتا تھا. آئین پاکستان ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق دیتا ہے،اب بھی بغاوت کے قانون میں حکمرانوں کے خلاف تقاریر کرنے پر دفعہ 124 اے لگادی جاتی ہے،بغاوت کے قانون کو اب بھی سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے.عدالت پی پی سی 1860 کی دفعہ 124-A کو خلاف آئین قرار دینے کے اہنے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دے،

    عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

     قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

    مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ شدہ مختصر فیصلہ سناتے ہوئے بغاوت کے قانون کو کالعدم قرار دیا تھا، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ بغاوت کا قانون 1860 میں بنایا گیا جو انگریز دور کی نشانی ہے.بغاوت کا قانون غلاموں کے لئے استعمال کیا جاتا تھا. کسی کے کہنے پر بھی مقدمہ درج کرلیا جاتا ہے،آئین پاکستان ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق دیتا ہے،اب بھی بغاوت کے قانون میں حکمرانوں کے خلاف تقاریر کرنے پر دفعہ 124 اے لگا دی جاتی ہے، بغاوت کے قانون کو اب بھی سکیشن 124 اے کے ذریعے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے.حکومت وقت کے خلاف تقاریر پر غداری کا سیکشن 124 اے لگانا آزادی رائے کے سیکشن دس اے کے خلاف ہے، عدالت پی پی سی 1860 کی دفعہ 124-A کو خلاف آئین قرار دے کر کالعدم قرار دے ،

  • عمران خان نے 121 مقدمات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

    عمران خان نے 121 مقدمات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

    لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اپنے اوپر 121 مقدمات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، وزارت قانون، دفاع، سیکرٹری کیبنیٹ ڈویژن، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، اینٹی کرپشن، نیب، ایف آئی اے، وزیر اعظم، پیمرا اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

    جو عدالتی فیصلے پر عمل نہیں کرے گا وہ نااہل ہو جائے گا،اعتزاز احسن

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملک میں مجھ پر 121 ایف آئی آر درج کی گئیں، مقدمات کوئٹہ، کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں درج کیےگئے ہیں، نگران صوبائی حکومت کی جانب سے انتقامی کاروائیاں کی گئی ہیں تحریک انصاف کے سپورٹرز اوررہنماؤں کو نظربند اور گرفتار کیا جا رہا ہے-

    چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے 8 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

    درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ درخواست کےفیصلے تک عدالت درج مقدمات میں کارروائی روکنےکا حکم دے پہلے سے درج مقدمات میں تادیبی کارروائی سے روکا جائے، عدالت بغیرنوٹس فوجداری کارروائی کرنے سے روکنےکا حکم جاری کرے۔

    مستحکم افغانستان خطے میں امن کیلئے ضروری

  • میاں اسلم اقبال کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پرفیصلہ محفوظ

    میاں اسلم اقبال کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پرفیصلہ محفوظ

    تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے اپیلوں پر سماعت کی ،لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے بطور الیکشن ٹربیونل تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ریٹرننگ افسر نے میاں اسلم اقبال کے پی پی 170 سے کاغذات نامزدگی منظور کئے،جس کیخلاف ٹربیونل میں اپیل کنندہ نے موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ آفیسر نے درخواست گزار وں کے اعتراضات کو قواعد وضابطہ کے مطابق نہیں سنا ، میاں اسلم اقبال کو 9 کروڑ روپے سے زائدرقم چیک کے ذریعے دی اوراس رقم کو میاں اسلم اقبال نے اپنے اثاثوں میں چھپایا اور اس رقم پر ٹیکس بھی ادا نہیں کیا اس بنیاد پر میاں اسلم اقبال کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم دیا جائے اور میاں اسلم اقبال کو پی پی 170 سے نااہل قرار دیا جائے

    دوسری جانب پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا حکم کالعدم قرار دے دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے آراو کے حکم کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شہرام سرور نے پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی درخواست پر سماعت کی ۔ ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا حکم کالعدم قرار دے دیا،ٹربیونل نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی،عدالت نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی اپیلوں کو منظور کرلی

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

    ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

    تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج

    تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں خود کو” وزیراعظم” لکھ دیا،اپیل خارج

  • عبوری ضمانت کیلئےعثمان بزدار کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم

    عبوری ضمانت کیلئےعثمان بزدار کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کوعبوری ضمانت کے لئے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ میں عثمان بزدار کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ، جسٹس طارق سلیم شیخ نےعثمان بزدار کی درخواست پر سماعت کی دوران سماعت عثمان بزدار کے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

    عدالت نے مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس نمٹا دیا

    دوران سماعت سابق وزیراعلیٰ کےوکیل نےکہا کہ ڈی جی خان میں عثمان بزدار کے خلاف 10 انکوائریز اینٹی کرپشن میں جاری ہیں، عثمان بزدار کو اینٹی کرپشن کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اینٹی کرپشن کوعثمان بزدار کو ہراساں اور گرفتار کرنے سے روکا جائے۔

    دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ عثمان بزدار خود کہاں ہیں؟وکیل نے کہا کہ عثمان بزدار سے بذریعہ فون رابطہ ہوا ہے وہ عدالت آنے کو تیار ہیں لیکن اس وقت دوسرے شہر موجود ہیں اور ان کی طبیعت ناساز ہے۔

    بلاول بھٹو نے اتحادیوں کو سیاسی مذاکرات پر راضی کرنے کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم …

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر گرفتاری کا خدشہ تھا تو عدالت آنا چاہیئے تھا، عدالت چاہتی ہے کہ آپ سب سسٹم کے اندر آئیں، قانون سب کے لئے برابر ہے، اگر ضمانت لینی ہے تو عدالت پیش ہوں ،عثمان بزدار کے وکیل نے استدعا کی کہ عثمان بزدار کو عدالت پیشی کے لئے مناسب وقت دیا جائے۔

    عدالت نے عثمان بزدار کو عبوری ضمانت کے لئے پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی۔

    پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی …

  • پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکر دی

    پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکر دی

    پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے لاہور ہائیکورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

    باغی ٹی وی :چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دائر کی پی ٹی آئی کی جانب سے یہ درخواست چیف الیکشن کمشنر کےخلاف 22 بیورو کریٹس کوعہدوں سے نہ ہٹانے پر دائر کی گئی۔

    عمران خان کی عبوری ضمانت اور ویڈیولنک حاضری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو 22 بیوروکریٹس کے خلاف 7 یوم میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا، عدالتی حکم کے باوجود پرنسپل سیکرٹری، کمشنر،سی سی پی اولاہورعہدوں پر برقرار ہیں، الیکشن کمیشن نے آج تک تحریک انصاف کی اس درخواست کا فیصلہ نہیں کیا-

    درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا یہ اقدام واضع طور پر توہین عدالت ہے، وزیراعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری و دیگرسیاسی وابستگی رکھتے ہیں۔

    پروسیجر اینڈ پریکٹس بل: حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ کے بینچ کا قیام مسترد کر …

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سیاسی وابستگی رکھنے والے بیورو کریٹس کو ہٹانے کا حکم دے، عدالتی حکم نظرانداز کرنے پر چیف الیکشن کمشنرکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

  • عدالت نے عمران خان کو 4 مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا،ویڈیولنک حاضری کی استدعا بھی منظور

    عدالت نے عمران خان کو 4 مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا،ویڈیولنک حاضری کی استدعا بھی منظور

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی 2 مقدمات میں ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ایک دن کے لیے ویڈیو لنک حاضری کی استدعا منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی: انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کے خلاف 3 مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی عدالتی طلبی پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالجبار ڈوگر پیش ہوئے دورانِ سماعت عدالت نے عمران خان کی عدم پیشی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے سوال کیا کہ عمران خان کہاں ہیں؟ ابھی تک شریک ملزم عمران خان پیش نہیں ہوئے، اگر لیڈر شپ لیٹ آئے گی تو عام لوگوں کا کیا حال ہو گا؟

    عمران خان کے وکیل اظہر صدیق کے گھر پر نا معلوم افراد کا پٹرول بم …

    عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان ابھی کچھ دیر میں پیش ہو جائیں گے، مجھے 5 منٹ دے دیں، کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں، عمران خان سابق وزیرِ اعظم ہیں، ان کی جان کو خطرہ ہے، عمران خان کے کیس کی سماعت بذریعہ کیمرہ کر لی جائے۔

    عدالت نے کہا کہ عدالتی عملے سے عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں بیرسٹر سلمان صفدر نے جواب دیا کہ عمران خان کی وجہ سے عدالتی عملے کو خطرہ ہے عدالت نے استفسار کیا کہ مجھے آپ کے دلائل سننے کے بعد ضمانت خارج کرنا پڑی تو ملزم کو کیسے گرفتار کریں گے؟بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ گارنٹی دیتے ہیں کہ کوئی ایسا فیصلہ آیا تو عمران خان شاملِ تفتیش ہوں گے، تعاون بھی کریں گے –

    عدالت نے سوال کیا کہ عمران خان نے ایسا کون سا کام کیا ہے جو ان کی جان کو خطرہ ہے؟نواز شریف ، شاہد خاقان عباسی اور باقی سابق وزیر اعظم بھی ہیں وہ تو چل پھر رہے ہیں عمران خان کے وکیل نے جواب دیا کہ یہ تو وزیر آباد حملہ کرانے والے ہی بتا سکتے ہیں، خدا نخواستہ کوئی واقعہ ہو گیا تو ملک میں حالات کنٹرول سے باہر ہو جائیں گے-

    پروسیجر اینڈ پریکٹس بل: حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ کے بینچ کا قیام مسترد کر …

    دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ حالات ایسے ہوں تو ویڈیو لنک پر حاضری ہو سکتی ہے آپ کو کیا اعتراض ہے؟ ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نےکہا کہ مجھے 10 سے 15 منٹ دے دیں،میں عدالت کی معاونت کردیتا ہوں،سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف کوئی حوالہ ملا توپیش کروں گا۔

    عدالت نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سے سوال کیا کہ کیا خطرے کا لیول وہی ہے جو عمران خان کے وکیل بتا رہے ہیں۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نےکہا کہ پولیس فائل کے مطابق عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں جس پر عدالت نے کہا کہ تو آپ کہہ رہے ہیں کہ تھریٹ لیول ایسا نہیں جس کا دوسرے فریق نے اظہارکیا؟ اس پر پراسیکیوٹر نےکہا کہ جی میرے علم کے مطابق ایسا نہیں ہے۔

    عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نےکہا کہ ہمارے پاس پوری معلومات ہیں، تاریخ کو دہرانےکا موقع نہیں دینا چاہیے، بینظیر بھٹو کا واقعہ سامنے ہےایک حکومتی وزیر ٹی وی پر کہتے ہیں کہ ہم رہیں گے یا عمران خان رہے گا۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وہ تو سیاسی بیان ہے، البتہ بے نظیر واقعے کا حوالہ غور طلب ہے ہمارے پاس قتل کے ملزمان آتے ہیں، ان کو اس سے بھی زیادہ خطرات ہوتے ہیں، آپ کی سکیورٹی نے تو مبینہ طور پر لوکل پولیس پر بھی ہتھیار سیدھے کرلیے تھے، عمران خان زندگی کا حق انجوائے کرنا چاہتے ہیں تو آزادانہ پھرنے کے حق پر سمجھوتہ کرلیں-

    شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

    سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان جب بھی باہر نکلتے ہیں ان کے خلاف ایک مقدمہ ضرور درج ہوتا ہے، ان کی جان کو جب تک خطرہ نہیں تھا تو وہ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے، ہمارے پاس اسنائپر شوٹرز کی رپورٹس ہیں، عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔

    وکیل نے کہا کہ عمران خان کو گولیاں لگی تھیں عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ عمران خان کا ایم ایل سی بنا تو ہے لیکن یہ وزیر آباد سے بنا ہونا چاہیے تھا عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شامل تفتیش ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ایک بیان ریکارڈ کروا دیا تو ختم، شامل تفتیش ہونے کا مطلب ہےکہ جب پولیس طلب کرے پیش ہونا لازم ہے۔

    عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت اور ویڈیو لنک حاضری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا بعد ازاں دوبارہ سماعت شروع ہو ئی جس میں عدالت نے عمران خان کو ویڈیو لنک پر حاضری کی اجازت دے دی۔ عدالت نے ایک دن کے لیے استدعا منظور کرتے ہوئے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی بعد ازاں مزید سماعت کے بعد عدالت نے 2 مقدمات میں ضمانت میں توسیع کردی اور عمران خان کو 4 مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

    عدالت نے فرخ حبیب، فواد چوہدری، حماد اظہر، میاں محمودالرشید اور اعجاز چودھری کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی۔

    بھارتی ریاست پنجاب میں فائرنگ سے ایک اور فوجی ہلاک</h