Baaghi TV

Tag: لاہور ہائیکورٹ

  • لاہور ہائیکورٹ کی مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کی درخواست سننے سے معذرت

    لاہور ہائیکورٹ کی مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کی درخواست سننے سے معذرت

    لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل بینچ نے کی۔

    ایشیا کپ: معروف پاکستانی اور بھارتی ایپس کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ

    دو رکنی بینچ کے جسٹس انوارالحق پنوں نے مریم نواز کا کیس سننے سے معذرت کر لی جسٹس انواز الحق پنوں کی جانب سے کیس سننے سے معذرت کے بعد مریم نواز کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادی گئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے عدالت میں دوبارہ درخواست دائر کی تھی مریم نواز نے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی-

    عمران خان کی لڑائی سیاسی جماعت سے نہیں پاکستان سے ہے،شرجیل میمن

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ گزشتہ 4 سال سے ان کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے جبکہ ابھی تک قومی احتساب بیورو (نیب) چودھری شوگر مل کا چالان عدالت میں پیش نہیں کر سکا عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی اور لمبے عرصے کے لیے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا عدالت سے استدعا ہے کہ پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

    یاد رہے مسلم لیگ (ن) نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کیلئے 4 بینچوں نے سماعت سے انکار کردیا تھا ، جس کےبعد مریم نواز نے عمرے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی تھی مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے موقع پر عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کیا تھا۔

    مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

  • بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی ،صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا

    لاہور ہائیکورٹ کیجانب سے بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑا ریلیف مل گیا ہے،عدالت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی سے روک دیا-

    باغی ٹی وی :بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے محمد صادق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

    بجلی کے بل ناقابلِ برداشت تھے، جن پر سب سے پہلا احتجاج نواز شریف نے کیا. طلال چودھری

    درخواست گزار نے موقف پیش کیا کہ وفاقی حکومت نے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی، فیول ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ ہوا۔

    درخواست گزار نے استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ بجلی میں فیول ایڈجسٹمنٹ قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں، عدالت بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کرے اور کیس کے حتمی فیصلےتک فیول ایڈجسٹمنٹ کی رقم بجلی کے بلوں سے منہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

    "کامران مرزاء کی بارہ دری اور ڈپٹی کشمنر کا فوری ایکشن” از قلم محمد…

    سماعت کے دوران عدالت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی سے روک دیا ہے،عدالت نے صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس منہا کرکے باقی بل جمع کرانے کا حکم دے دیا، جب کہ وفاقی حکومت، ایف بی آر اور لیسکو سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

    عدالت نے تمام فریقین کو 14 ستمبر کو تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے اسی نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کے لئے مقرر کرنے کی بھی ہدایت دے دی۔

    اسلام آباد: خاتون کو کرائے کا مکان دکھانے کیلئے بلاکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

  • وزیراعظم شہباز شریف اور وزراء کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج

    وزیراعظم شہباز شریف اور وزراء کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج

    لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور وزراء کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج کر دی۔

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں عندلیب عباس کی درخواست پر اشتہاری ملزمان سے ملاقات پر شہباز شریف اور وزراء کی نااہلی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی-

    غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے. وزیراعظم

    جسٹس شاہد وحید نے درخواست گزار کے وکیل اسد منظور بٹ سے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کس اختیار کے تحت وزیراعظم کو نااہل کر سکتا ہے، جس پر وکیل نے جواب دیا مجھے وقت دے دیں۔

    وکیل کے جواب پرجسٹس شاہد وحید نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کیا وقت دیں، آپ نے تعطیلات کے دوران کیس کیا، تیاری ہی نہیں کی، آپ نے چھٹیوں میں آفس پر زور ڈال کر یہ پٹیشن لگوائی ہے لیکن آپ کو معلوم ہی نہیں کس قانون کے تحت وزیراعظم یا وزراء کو الیکشن کمیشن نااہل کر سکتا ہے۔

    شہباز شریف نے امریکہ اور چین کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی

    درخواست گزار کے وکیل اسد منظور بٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے تھوڑا وقت دے دیں، ہم درخواست میں ترمیم کر کے دوبارہ دائر کر دیتے ہیں۔

    جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیئے بہتر ہےکہ آپ درخواست واپس لےکر دوبارہ دائر کریں، آپ کلائنٹ کو گائیڈ کیے بغیر عدالت میں لے آتے ہیں۔

    لاہور ہائیکورٹ نے عندلیب عباس کی جانب سے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر درخواست خارج کر دی۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے وزیر اعظم شہباز کی نا اہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا درخواست میں اشتہاری ملزمان سے ملاقات پر شہباز شریف اور وزراء کو نااہل کرنے کی استدعا کی گئی تھی-

    اسحاق ڈار کی سینیٹر شپ سے نااہلی کی درخواست، فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

  • اسحاق ڈار کی سینیٹر شپ سے نااہلی کی درخواست، فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

    اسحاق ڈار کی سینیٹر شپ سے نااہلی کی درخواست، فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

    لاہور ہائیکورٹ میں لیگی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹر شپ سے نااہل کروانے کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی-

    باغی ٹی وی : جسٹس شکیل احمد نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا چیئرمین سینیٹ اور الیکشن کمیشن کو اسحاق ڈار کی نااہلی کا ریفرنس بھیجا، چیئرمین سینیٹ اور الیکشن کمیشن تاحال فیصلہ نہیں کر رہا۔

    شیریں مزاری کی خالی نشست پر آسیہ عظیم چودھری رکن اسمبلی منتخب،نوٹیفیکیشن جاری

    درخواست گزار نے کہا کہ اسحاق ڈار کو سپریم کورٹ نے عطاء الحق قاسمی کیس میں 4 کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم دے رکھا ہے جس پر عمل نہیں کیا جا رہا، لہذا عدالت ان کی سینیٹر شپ سے نااہل کرنے کا حکم دے۔

    دوران سماعت عدالت میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین نے جواب جمع نہ کروایا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی اور سماعت عدالتی تعطیلات کے بعد ستمبر تک ملتوی کر دی۔

    گزشتہ سماعت میں لاہور ہائی کورٹ ناسحاق ڈار کی بطور سینیٹر نااہلی کے لیے شہری کی درخواست پر الیکشن کمیشن پاکستان کو نوٹس جاری کیا تھا جبکہ عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی معاونت کے لیے نوٹس جاری کیا تھا –

    فیصل آباد میں لڑکی سے جوتے چٹوانے والا شیخ دانش پی ٹی آئی کا ممبر نکلا

    درخواست گزار کے وکیل نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرنے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کو فریق ہی نہیں بنایا گیا، الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں الیکشن کمیشن میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کیا گیا تھاجس میں کہا گیا عطا الحق قاسمی کیس میں عدالت اسحاق ڈارکو ڈیفالٹرقرار دے چکی ہے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ پاکستان اسحاق ڈار کے خلاف نیب کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس زیر سماعت ہے، اسحاق ڈار 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات سے قبل طبیعت کی خرابی کے باعث لندن چلے گئے تھے، جس کے بعد تاحال اسحاق ڈار لندن میں ہی مقیم ہے۔

    نیب نے اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری اور مفرور ملزم و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کردیا تھا جبکہ انٹرپول کے ذریعے لندن سے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کے لیے ریڈ وارنٹ بھی جاری کیے ہوئے ہیں۔

    مکافات عمل، جیل جا کر زرداری بیمار ہو جاتے ہیں۔شہباز گل کا بیان وائرل

  • اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض کو ہٹانے سے متعلق  کیس کا تحریری حکم جاری

    اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض کو ہٹانے سے متعلق کیس کا تحریری حکم جاری

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کو ہٹانے سے متعلق کیس کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ کرتے ہوئے عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

    عمران اور پی ٹی آئی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والےپچھتائیں گے۔ شیخ رشید

    لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ استدعا کی گئی کہ عدالت اسپیکر کو پابند کرے کہ درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلے کرے-

    عدالت نے تحریری حکم میں درخواست گزار سے استفسار کیا کہ اسپیکر کس قانون کے تحت نان ممبر کو سن کر فیصلے کرے، جس پر درخواست گزار نے اپنے دلائل کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پیش کیا –

    پنجاب: اراکین اسمبلی آج عہدوں کا حلف اٹھائیں گے

    عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل متعلقہ حکام کو عدالتی حکم سے آگاہ کریں اور رجسٹرار آفس درخواست اور فیصلے کی مصدقہ نقول ہائیکورٹ آفس پٹیشن کی کاپی اور تمام دستاویزات اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے اسپیکر قومی اسمبلی اس پٹیشن کو ہی درخواست سمجھ کر فیصلہ کریں گے-

    تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کیخلاف درخواست پر قانون اور اسمبلی رولز کے تحت 30دن میں فیصلہ کریں،اسپیکر اس حوالے سے بھی مشاورت کرے کہ درخواست گزار کو سننے کا موقع دینا ہے یا نہیں-

    بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو وطن کے سفیر سمجھتے ہیں،پرویز الہی

  • سپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    سپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    سپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    درخواست میں نومنتخب اسپیکر سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست منصور عثمان اعوان کی وساطت سے دائر کی گئی ،دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتی ہے اسپیکر الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے لاہور ہائیکورٹ ا سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو کالعدم قرار دے عدالت اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب دوبارہ کروانے کا حکم دے،

    ن لیگی رہنما سابق صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جب بھی اسپیکر ڈپٹی سپیکر کا الیکشن ہوا، ووٹر کی شناخت سامنے نہیں لائی جاتی،جوڈیشل وزیر اعلی ٰ کے دل میں جو آتا ہے وہ کرتے ہیں،ق لیگ نے تحریک انصاف کو ہائی جیک کر لیا ،کورٹس کا فرض بنتا ہے کہ بنیادی حقوق کی حفاظت کی جائے،یہ الیکشن آئین اور قانون کے مطابق نہیں کیا گیا، جوڈیشل وزیر اعلیٰ این آر او کے لیے لائے گئے اسپیکر انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے،احتساب کا عمل جاری رہے گا، پھر سے الیکشن کرایا جائےآج ہی ہماری پٹیشن پر سماعت ہو،

    ن لیگی رہنما رانا مشہود کا کہنا تھا کہ یہ سیریل نمبر لگانا مک مکا کی سیاست ہوتی تھی،ہم نے فوری احتجاج کیا کہ یہ الیکشن نہیں چل سکتا،شہباز شریف حکومت کوئی امینڈمنٹس لائے تو نوٹس لیا جاتا ہے،پچھلے دو روز سے تبادلے اورغیر قانونی اقدام کیے جا رہے ہیں پنجاب کے عوام بھوک سے مر رہے ہیں، انہیں سبسڈی نہیں دی جارہی،

    پنجاب اسمبلی میں سپیکر کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ ہم نے ماحول خراب نہیں کیا، انصاف کا دوروازہ کھٹکھٹایا وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کے ایک ووٹ کا بھی علاج کریں گے،

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

  • مخصوص نشستوں پر ارکان کا حلف، پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن تبدیل

    مخصوص نشستوں پر ارکان کا حلف، پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن تبدیل

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کی زیر صدارت ہوا

    اجلاس میں منتخب خواتین کی تین اور اقلیتوں کی دو مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے اراکین نے حلف اٹھا لیا،
    سپیکر پرویز الہی نے پانچ مخصوص نشستوں پر اراکین سے حلف لیا، خواتین کی تین مخصوص نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نے حلف اٹھایا، اقلیتوں کی دو مخصوص نشستوں پر ہبکوک رفیق اور سیموئیل یعقوب نے حلف اٹھایا،

    5 مخصوص نشستوں پر ارکان کا حلف، پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن تبدیل ،پی ٹی آئی کی تعداد 163 ہو گئی, مسلم لیگ ق کے ارکان کی تعداد 10 ہے مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 164 ہے, پیپلزپارٹی کی تعداد 7 ہے حکومتی اتحاد میں 4 آزاد اور ایک راہ حق پارٹی کارکن شامل ہے حکومتی اتحاد کی مجموعی تعداد 176 ہے ،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد کی تعداد 173 ہوگئی

    پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی عمارت کے احاطے میں لوٹوں کی علامتی اجتماعی سیاسی قبر بنا دی ۔علامتی قبر تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں پر پانچ اراکین کے دوبارہ حلف اٹھانے کے موقع پر بنائی گئی۔علامتی اجتماعی سیاسی قبر پر ”پانچ لوگوں کی اجتماعی سیاسی قبر،فاتحہ کی ضرورت ہے ”کا کتبہ بھی لگایا گیا ہے۔

    تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں تمام لوٹوں اور ان کی سرپرستی کرنے والوںکی سیاسی تدفین ہو جائے گی ۔عوام ضمنی انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے لوٹوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔مخصوص نشستوں پر جو پانچ اراکین لوٹے ہوئے ان کی جگہ ہمارے نئے لوگ آ گئے ہیں ، ان شا اللہ ضمنی انتخابات میں باقی لوٹوں کی جگہ بھی ہمارے امیدوار کامیاب ہو کر ایوان میں پہنچیں گے۔ا نہوں نے کہا کہ 22جولائی کو جعلی وزیر اعلیٰ کے اقتدار کا سورج ہمیشہ کے لئے غریب ہو جائے گا

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    قبل ازیں پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے فیصلے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،دو رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن، تحریک انصاف کو 14 جولائی کیلئے نوٹس جاری کر دیئے جسٹس شاہد کریم اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی

    مسلم لیگ نواز نے منصور عثمان اعوان ایڈووکیٹ کی وساطت سے سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے ،وکیل ن لیگ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے پی ٹی آئی کے 5 اراکین کا مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ دیا ہے، سنگل بنچ کا فیصلہ آئین کی غلط تشریح کی بنیاد پر کیا گیا ہے20 منتخب اور 5 مخصوص نشستوں پر نکالے گئے اراکین کے بعد اسمبلی کی نامکمل ہے،مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن اسمبلی میں موجود سیاسی جماعتوں کی تعداد کی بنیاد پر ہونا آئینی تقاضا ہے،سیاسی جماعتوں کی تعداد مکمل ہوئے بغیر مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا فیصلہ غیرآئینی ہے، دو رکنی بنچ لاہور ہائیکورٹ کا سنگل بنچ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم کرے،انٹرا کورٹ اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کا فیصلہ اور الیکشن کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے،

    سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ جس طرح عام لوگ جوق در جوق عمران خان کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں اس سے حقیقی آزادی کیلئے جاری جدوجہد کا کامیاب ہونا نوشتہ دیوار ہے ،عمران خان نے سیاست کرتے ہوئے اور اپنے دور اقتدار میں کرپشن کے خلاف ،شفافیت ، میرٹ ، اصلاحات اورخود داری سے جینے کیلئے جو معیار متعارف کرائے ہیں اگر اب کسی نے پاکستان میں سیاست کرنی ہے تو انہیں اپنائے بغیر کامیابی ممکن نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضمنی حلقہ پی پی 158سے امیدوار میاں عثمان اکرم کے ہمراہ انتخابی مہم کے دوران مختلف علاقوں کے اکابرین سے ملاقاتوں اور کارنر میٹنگزسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حلقے سے تعلق رکھنے والے با اثر سیاسی خاندانوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اور ضمنی انتخابات میں عمران خان کے نامزد کردہ امیدواروں کی حمایت کا اعلان بھی کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں عمران خان کی قیادت میں پہلی حکومت آئی تھی جس نے ٹھوس معاشی اصلاحات پر توجہ دی لیکن ایک سازش کے تحت رجیم چینچ آپریشن کے ذریعے ساڑھے تین سالوں کی محنت پر پانی پھیر دیا گیا ۔ گزشتہ مالی سال کے اقتصادی سروے کی رپورٹ موجودہ حکومت نے پیش کی ہے جس کے اعدادوشمار گواہی دے رہے ہیں کہ پاکستان درست سمت میں گامزن تھا اور معیشت میں کردار ادا کرنے والے ہر شعبے نے نہ صرف اپنا ہدف پورا کیا بلکہ اس سے بڑھ کر ترقی دکھائی ۔ زراعت ، لارج اسکیل مینو فیکچرننگ ، چھوٹی انڈسٹری غرضیکہ ہر شعبہ کارکردگی دکھا رہا تھا لیکن پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کو یہ ہضم نہیں ہوا اور ملک کو ایک بار پھر تاریکی میں دھکیل دیا گیا جس کا عوام ضمنی انتخابات میں ضرور سوال پوچھیں گے ۔

  • ضمنی انتخابات 2018 کے ووٹر لسٹوں کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن کا عدالت میں بیان

    ضمنی انتخابات 2018 کے ووٹر لسٹوں کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن کا عدالت میں بیان

    پنجاب میں ضمنی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    صوبائی الیکشن کمیشن نے عدالت میں پیش ہو کر ووٹر لسٹوں سے متعلق یقین دہانی کرا دی، صوبائی الیکشن کمیشن نے کہا کہ ضمنی انتخابات 2018 کے ووٹر لسٹوں کے مطابق ہی ہو رہے ہیں, عدالت نے سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی

    شہری منیر احمد نے اظہر صدیق کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی درخواست میں چیف الیکشن کمشنر ، صوبائی الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا تھا، دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کر دی ہے,ووٹر لسٹوں میں تبدیلی خلاف قانون ہے,کئی زندہ لوگوں کے ووٹوں کو مردہ قرار دیکر ووٹ ختم کر دیا گیا ہے,الیکشن کمیشن کے اس اقدام سے ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہو سکتی ہے, صاف شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی زمہ داری ہے,لاہور ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کو تمام ووٹرز کے ووٹ اصل جگہ پر بحال کرنے کا حکم دے

    قبل ازیں زندہ ووٹرز کو مردہ ظاہر کرنے اور بڑی تعداد میں ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقلی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے الیکشن کمیشن پنجاب کو تحریری جواب داخل کرنے کو ہدایت کردی ،عدالت نے کیس کی سماعت 14جولائی تک ملتوی کردی عفالتی حکم پر الیکشن کمشنر پنجاب عدالت کے روبرو پیش ہوئے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی ،درخواست گزار کےوکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے، دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جان بوجھ کرزندہ ووٹرز کو مردہ ظاہرکیا بڑی تعداد میں ووٹوں کو دوسرے حلقوں میں ٹرانسفر کر کے دھاندلی کی جارہی ہے۔ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

    پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے فیصلے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،دو رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن، تحریک انصاف کو 14 جولائی کیلئے نوٹس جاری کر دیئے جسٹس شاہد کریم اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی

    مسلم لیگ نواز نے منصور عثمان اعوان ایڈووکیٹ کی وساطت سے سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے ،وکیل ن لیگ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے پی ٹی آئی کے 5 اراکین کا مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ دیا ہے، سنگل بنچ کا فیصلہ آئین کی غلط تشریح کی بنیاد پر کیا گیا ہے20 منتخب اور 5 مخصوص نشستوں پر نکالے گئے اراکین کے بعد اسمبلی کی نامکمل ہے،مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن اسمبلی میں موجود سیاسی جماعتوں کی تعداد کی بنیاد پر ہونا آئینی تقاضا ہے،سیاسی جماعتوں کی تعداد مکمل ہوئے بغیر مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا فیصلہ غیرآئینی ہے، دو رکنی بنچ لاہور ہائیکورٹ کا سنگل بنچ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم کرے،انٹرا کورٹ اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کا فیصلہ اور الیکشن کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے،

  • وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا

    وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا

    لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا ضابطہ اخلاق جاری کردیا جس کے مطابق اسمبلی کے 40 ویں اجلاس کی اگلی نشست وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ہوگی پنجاب اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 4 بجے ہوگا جس میں اسٹاف اور اراکین کے مہمانوں پر پابندی ہوگی۔

    گیلریز میں بھی کوئی مہمان نہیں آسکے گا تاہم صحافیوں کومیڈیا گیلری سے کوریج کی اجازت ہوگی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے خلاف تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ منحرف ارکان کے 25 ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کی جائے جب کہ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے فیصلےکےکچھ نکات سے اختلاف کرتے ہوئے حمزہ شہباز کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا تھا

    جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں5 رکنی لارجربینچ نے تحریک انصاف کی درخواستوں پر سماعت کی تھی لارجر بینچ میں جسٹس صداقت علی خان کے علاوہ جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس طارق سلیم شیخ اورجسٹس شاہد جمیل خان شامل تھے۔

    پی ٹی آئی کی درخواستوں پر 4کے مقابلے میں ایک کا فیصلہ آیاتھا جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے 4 ججز کے فیصلےکے کچھ نکات سے اختلاف کیا اور تحریری حکم نامے میں اختلافی نوٹ لکھا تھا جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اختلافی نوٹ میں حمزہ شہباز کی کامیابی کو کالعدم قراردیا تھا اور عثمان بزدار کو بحال کرنےکا نوٹ بھی لکھا۔

    4 رکنی بینچ کے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ نئے الیکشن کا حکم نہیں دیاجاسکتا دوبارہ الیکشن کا حکم سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہوگا، ہم پریزائیڈنگ افسر کے نوٹیفکیشن کو کالعدم کرنے کا بھی نہیں کہہ سکتے، عدالت پریزائیڈنگ افسر کا کردار ادا نہیں کر سکتی۔

    عدالت نے حکم دیا تھا کہ منحرف ارکان کے 25 ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کی جائے، دوبارہ رائے شماری میں جس کی اکثریت ہوگی وہ جیت جائےگا، اگر کسی کو مطلوبہ اکثریت نہیں ملتی تو آرٹیکل130چار کے تحت سیکنڈ پول ہوگا، 25 ووٹ نکالنے کے بعد اکثریت نہ ملنے پر حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر قائم نہیں رہیں گے۔

  • لاہور ہائیکورٹ  نےوزیر اعلیٰ پنجاب  الیکشن کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا

    لاہور ہائیکورٹ نےوزیر اعلیٰ پنجاب الیکشن کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا

    لاہور ہائیکورٹ نےوزیر اعلیٰ پنجاب الیکشن کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا

    لاہور ہائیکورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب الیکشن کیخلاف درخواست پر 8 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے لاہور ہائیکورٹ نے پریذائیڈنگ افسر کو 25 ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا عدالت نے کہا کہ وزیراعلی ٰ الیکشن کے لیے مطلوبہ نمبر حاصل نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ انتخاب کروایا جائے کل 4 بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے، منحرف اراکین کے ووٹ نکال کر حمزہ شہبازکی اکثریت نہیں رہتی تو وہ وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے عدالت کے احکامات تمام اداروں پرلاگو ہوں گے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس اس وقت تک ختم نہیں کیاجائے گا جب تک نتائج جاری نہیں کیے جاتے، صوبے کا گورنر اپنے فرائض آئین کے مطابق ادا کرے گا پنجاب اسمبلی کے نتائج آنے کے بعد گورنردوسرے دن 11 بجے وزیراعلیٰ کا حلف لیں گے عدالت پنجاب اسمبلی کے مختلف سیشنز کے دوران بدنظمی کو نظر اندازنہیں کرسکتی ،کسی بھی فریق کی طرف سے بدنظمی کی گئی توتوہین عدالت تصور ہوگی درخواست گزاروں کی تمام درخواستیں منظور کی جاتی ہیں درخواست گزاروں کی پٹیشن دوبارہ گنتی کی حد تک منظور کی جاتی ہے،پٹیشنز میں باقی کی گئیاستدعا رد کی جاتی ہے، اسپیکر کی جانب سے وزیراعلیٰ کی حلف برداری سےمتعلق اپیلیں نمٹا ئی جاتی ہیں،تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا

    عدالتی کاروائی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرنیوالے وی لاگرزکیخلاف کاروائی کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ کیس کی سماعت کی رپورٹنگ پر میڈیا کے کردار کو سراہتے ہیں،چند وی لاگرز نےعدالتی کارروائی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ،ایف آئی اے اور پیمرا ایسے وی لاگرز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں اگرکوئی بھی درخواست دے گا توکارروائی کے بعد ایسے وی لاگرزکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی،

    ،جسٹس ساجد سیٹھی کا فیصلے میں اختلافی نوٹ سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی ضرورت نہیں ،ڈپٹی اسپیکرکو وزیراعلیٰ کا انتخاب دوبارہ کرانا چاہیے،دوبارہ انتخاب ان امیدواروں کے درمیان ہونا چاہیے جنہوں نے زیادہ ووٹ لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 جولائی شام 4 بجے بلایا جائے ،اجلاس 2 جولائی کو بلانے کا مقصد دورسے آنے والے اراکین کو سہولت دینا ہے،پنجاب اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے ضروری ہے کہ اراکین کو وقت دیا جائے،وزیراعلیٰ کا دوبارہ انتخاب کا حکم دینا سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہوگا ،ہائیکورٹ کا ڈویژنل بینچ صاف ،شفاف اورغیر جانبدارالیکشن کرانے کا حکم دینے کا مجاز ہے، 25 منحرف اراکین کے ووٹ نکالنے کے بعد حمزہ شہباز کے حق میں 172 ووٹ رہ جاتے ہیں،حمزہ شہبا زوزیراعلیٰ کے آفس میں ایک اجنبی ہیں حمزہ شہبا زعہدے پر فائز رہے تو مخالف فریق پر سیاسی برتری ہوگی حمزہ شہبا ز کا بطور وزیراعلیٰ نوٹیفکیشن منتخب ہونے کے دن سے کالعدم قرار دیا جائے،عثمان بزدار کی جگہ حمزہ شہبا زکا بطور وزیراعلیٰ انتخاب بھی کالعدم قراردیا جاتا ہے،ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے انتخاب کے لیے بلایا جانے والا اجلاس بھی غیر قانونی ہے، عثمان بزدارکو بطوروزیراعلیٰ کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن بھی غیر قانونی ہے ،حمزہ شہبا ز کی طرف سے 30 اپریل سے آج تک کے احکامات برقراررہیں گے

    لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی درخواستوں کو نمٹا دیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں منظورکر لی گئی ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے انتخاب کالعدم قراردے دیا، فیصلہ چار ایک کے تناسب سے سنایا گیا جسٹس ساجد محمودسیٹھی نے فیصلے سے مشروط اختلاف کیا

    وکیل پی ٹی آئی علی ظفر کا کہنا ہے کہ عدالت نے وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکا حلف کالعدم قراردیا ہے،ہماری درخواستیں منظورہوئی ہیں ہم نے آئین ،قانون اور انصاف کی بات کی ہے، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد حمز ہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے ،فیصلے میں کہا گیا جو وز یراعلیٰ ڈیفکٹو کے ووٹ سے منتخب ہواوہ ٹھیک نہیں ،

    گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل نےلاہورہائیکورٹ میں دلائل مکمل کر لیے تھے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی تھی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان ،محمود الرشیدم راجہ بشارت لاہور ہائیکورٹ میں موجود تھے پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر اور اظہر صدیق بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے،

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے وکیل منصور اعوان جبکہ تحریک انصاف کے علی ظفر اور ق لیگ کے وکیل عامر سعید نے عدالت میں پیش ہو کر دلائل دیئے تھے۔ صدر مملکت کی نمائندگی احمد اویس، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کی بیرسٹر علی ظفر اور امتیاز صدیقی نے کی تھی

    لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد پنجاب کے سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ دو ماہ سے ہم پر جو عذاب مسلط تھا وہ اب نہیں رہا،فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں اب عثمان بزدار نگران وزیر اعلی ٰہیں

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    حمزہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلی پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

    حلف اٹھانے کے بعد حمزہ شہباز کا عمران خان کے سابق قریبی دوست سے رابطہ

    وزیراعلیٰ پنجاب بارے ہائیکورٹ کا فیصلہ، ن لیگ کا خیر مقدم،تحریک انصاف کا چیلنج کرنے کا اعلان

    تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر پوری قیادت کو مبارکباد دیتا ہوں ،عمران خان کا موقف درست ثابت ہوا، ہم پچھلی صورتحال میں واپس چلے گئے ہیں حمزہ شہبا ز نے جو بھی فیصلے کیے وہ تمام کالعدم ہوگئے،فواد چودھری کا کہنا تھا کہ لاہورہائیکورٹ کے فیصلے نے پنجاب کے سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ،حمزہ کی حکومت برقرار نہیں رہی لیکن جو حل دیا گیا ا س سے بحران ختم نہیں ہو گا،فیصلے میں کئی خامیاں ہیں لیگل کمیٹی کی میٹنگ بلا لی ہے ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامیوں کو لے کر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے،

    لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماوں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، پنجاب کے صوبائی وزیر عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم کورٹ کے ہر فیصلے کا احترام کر تے ہیں، پچھلے انتخاب کا تسلسل رہے گا، ہماری تعداد 177 ہے، ہم 9 ووٹوں سے آگے ہیں، کلیئر فیصلہ ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ کے فیصلے برقرار رہیں گے،ابھی تک ہمارے پاس اکثریت ہے، ہم پھر جیت جائیں گے خوش آئند فیصلہ ہے، تسلیم بھی کرتے ہیں اور عمل بھی کریں گے، تحریک انصاف کہہ رہی ہے وہ اپیل میں جائیں گے، ضرور جائیں،رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جو دھوکہ عوام سے کرتی رہی آج بھی انہیں سمجھ نہیں آرہی،الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو کارروائی عدالت کرے گی،کلیئر فیصلہ ہے کہ وزیر اعلیٰ کے فیصلے برقرار رہیں گے،

    وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا معاملہ ، ن لیگ نے حکمت عملی طے کر لی ارکان پنجاب اسمبلی کو آج ہوٹل ٹھہرایا جائے گا حمزہ شہباز کےہمراہ کل تمام ارکان اکھٹے پنجاب اسمبلی اجلاس میں جائیں گے، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے خلاف عمران خان کے جرائم کی فہرست طویل ہے،منی گالہ گینگ کے ذریعے پنجاب کے پیسہ کے وسائل پر ڈاکہ ڈالا گیا، پنجاب کے عوام کو ان کے حق سے محروم کر کے مشکلات پیدا کیں،م

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے قانونی اور سیاسی ٹیم کے ساتھ مشاورت کی علی ظفر ایڈووکیٹ ، مونس الہٰی ، راجہ بشارت مشاورت میں شریک تھے حسین جہانیاں گردیزی ، حافظ عمار یاسر بھی مشاورت میں شریک تھے علی ظفر ایڈووکیٹ نے عدالتی فیصلے پر شرکا کو بریفنگ دی ہائیکورٹ کے فیصلے میں بعض ابہام کی طرف بھی بریفنگ میں نشاندہی کی گئی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارے11 آدمی حج پر چلے گئے ہیں،پہلے ہاوس مکمل کریں پھر گنتی کرائی جائے،پسمجھ نہیں آرہا کہ12گھنٹے دیئے گئے ہیں،لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں،پ

    عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی تھی تو عثمان بزدار نے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی نے چودھری پرویز الہیٰ کو امیدوار نامزد کیا تھا، ن لیگ نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا تھا، پنجا ب اسمبلی کے اجلاس اسمبلی ہال اور ایوان اقبال میں الگ الگ ہوتے رہے، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے کیونکہ پی ٹی آئی کے اراکین ن لیگ کے ساتھ مل گئے تھے، بعد ازاں پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے ساتھ ملنے والے اراکین کو ڈی سیٹ کر دیا تھا ، 20 صوبائی نشستوں پر الیکشن اب 17 جولائی کو ہو رہے ہیں