Baaghi TV

Tag: لاہور

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن؛5پولیس افسران کو ان کے پرانےعہدوں پر پربحال کرنےکا حکم

    سانحہ ماڈل ٹاؤن؛5پولیس افسران کو ان کے پرانےعہدوں پر پربحال کرنےکا حکم

    لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے پانچ پولیس افسروں کو ان کے پرانے عہدوں پر پر بحال کرنے کی ہدایت کردی۔لاہور ہائی کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے پولیس اہکاروں کی تنزلی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس فیصل زمان نے کی۔

    درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ محکمے نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد پولیس افسروں کے عہدوں میں تنزلی کردی، انسپکٹر کو سب انسپکٹر اور سب انسپکٹر کو اے ایس آئی کر دیا گیا۔وکیل نے کہا کہ درخواستگزاروں کی دی گئی ترقی بھی محکمہ نے واپس لے لی۔

    عدالت نے درخواست گزاروں کی درخواست منظور کر لی، اور پولیس اہلکاروں کی تنزلی ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو پرانےعہدوں پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

    یاد رہے کہ لاہورکے سانحہ ماڈل ٹاون کو 8 برس بیت گئے۔ سترہ جون دو ہزارچودہ کو ماڈل ٹاؤن میں انتظاميہ نے منہاج القرآن مرکز کے گرد تجاوزات کو جواز بنا کربھاري مشينري کے ساتھ آپريشن شروع کرديا ۔

    پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی جانب سے مزاحمت پر لاٹھي چارج شروع ہوااور آنسو گيس کے شيل پھينکے گئے۔ پھر نوبت فائرنگ تک جاپہنچي۔ افسوس ناک واقعہ ميں چودہ افراد زندگي کي بازي ہار گئے جبکہ آپریشن میں حصہ لینے والے پوليس اہلکاروں سميت متعدد لوگ زخمي ہوئے۔

    واقعہ کے بعد رانا ثناء اللہ سے قانون کی وزارت واپس لے لي گئي تھی ، ليکن مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے کلین چٹ ملنے پررانا ثناء کو دوبارہ وزیر قانون پنجاب بنا دیا گیا۔ صوبائی حکومت کا اصرار ہے کہ واقعہ ميں ان کي بدنيتي شامل نہيں تھي ۔

    سانحہ ماڈل ٹاون کے بعد تئيس جون دوہزار چودہ کو سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہرالقادري وطن واپس پہنچےاور حکومت کے خلاف اسلام آباد ميں طويل دھرنے کي قيادت کی۔

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • لاہور : 48 گھنٹوں کے دوران 14 خواتین سمیت 16 افراد اغوا

    لاہور : 48 گھنٹوں کے دوران 14 خواتین سمیت 16 افراد اغوا

    صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے 48 گھنٹوں کے دوران 14 خواتین سمیت 16 افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن سے ایک لڑکی، رائیونڈ سٹی سے خاتون،نشتر کالونی اور شیرا کوٹ کے علاقوں سے بھی خواتین کو اغوا کیا گیا ہے۔

    لاہور کے علاقے سبزہ زار سے تین لڑکیاں، ریس کورس اور شمالی چھاؤنی کے علاقوں سے لڑکیاں اغوا کی گئی ہیں جب کہ نواب ٹاؤن سے ایک خاتون اور ایک لڑکی کو اغوا کیا گیا ہے۔

    پولیس اعداد و شمار کے تحت فیکٹری ایریا سے بھی ایک لڑکی کو اغوا کیا گیا ہے جب کہ مناواں سے ایک لڑکا اور شمالی چھاؤنی کے علاقے سے بھی ایک لڑکا اغوا کیا گیا ہے-

    دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی میں اسٹریٹ کرمنلز نے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، رواں سال مجموعی طور پر 95 سے زائد شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہوچکے جبکہ 400 سے زائد شہری زخمی ہوئے ہیں ۔

    کراچی کے کورنگی ساڑھے پانچ دھوبی گھاٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کوقتل کردیا جب کہ مسلح ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    مقتول نوجوان کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول نوجوان کی شناخت 20 سالہ عبدالباسط گورچانی ولد دلاور کے نام سے کرلی گئی مقتول نوجوان کا تعلق میر پور خاص سے تھا مقتول نوجوان چھ سو روپے یومیہ پر ہوٹل کے باہر برگر کے ٹھیلے پر مزدوری کرتا تھا، مقتول چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔

    اہلخانہ کے مطابق مقتول عبدالباسط گھر سے نکل کر پیدل دودھ لینے کے لیے جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار دو ملزموں نےعبد الباسط سے موبائل فون چھیننا چاہا اور مزاحمت پر سینے میں گولی ماردی مسلح ملزمان نے 5 ہزار روپے کے موبائل فون کے لیے ان کے بھائی کو گولی مار دی۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس شہریوں کی تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے روزعلاقے میں سرچ آپریشن کے نام پر تماشہ کیا جاتا ہے لیکن کسی کو گرفتار نہیں کیا جاتا، علاقے میں منشیات کھلےعام فروخت ہورہی ہے ملزمان سکون سے نشہ کرتے ہیں اور پھر وارداتیں کرتے ہیں پہلے رات کے اوقات میں وارداتیں کیا کرتے تھے لیکن اب صورتحال ایسی ہے کہ مسلح ڈاکو دن دیہاڑے وارداتیں کرکے فرارہوجاتے ہیں انہیں کوئی پکڑنے والا ہے۔

    سفاک باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا،واردات سی آئی ڈی ڈرامے سے سیکھ کر انجام دی

  • لاہور:کوکا کولا ایبک کپ کا 46 واں ایونٹ لاہور پولو کلب میں کل شروع ہوگا

    لاہور:کوکا کولا ایبک کپ کا 46 واں ایونٹ لاہور پولو کلب میں کل شروع ہوگا

    لاہور:لاہور پولو کلب کے زیراہتمام کوکاکولا ایبک کپ کا 46 واں ایونٹ لاہور پولو کلب میں کل بروز منگل 15 نومبر کو شروع ہوگا۔ دو ہفتوں تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں پہلی بار آٹھ گول کی 12 ٹیمیں شامل ہیں جنہیں چار پولز میں تقسیم کیا گیا۔ لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق کے مطابق کوکاکولا نے تاریخی ایبک کپ کو سپانسر کیا ہے۔

    پاکستان پولو ایسوسی ایشن کے اس کیلنڈر ایونٹ کا انعقاد اس سال 4-8 گول کیٹیگری میں کیا جا رہا ہے۔ زون اے میں باڑیز /ڈی ایس پولو، نیوایج کیبلز/ماسٹر پینٹس، ریمنگٹن فارما، زون بی میں ڈائمنڈ پینٹس، سلام پولو اور گارڈ رائس جبکہ پول سی میں ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل، ریجاس اور ایف جی /دین پولو، زون ڈی میں ری ماؤنٹس، ماسٹر پینٹس بلیک اور پلاٹینم ہومز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

    ہر ٹیم میں غیرملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں جو ارجنٹائن، انگلینڈ، ایران سے آئے ہوئے ہیں۔ آج بروز منگل 15 نومبر کو دو میچز کھیلے جائیں گے۔ دوپہر ڈیڑھ بجے باڑیز /ڈی ایس پولو کے درمیان جبکہ دوپہر اڑھائی بجے ڈائمنڈ پینٹس کا مقابلہ ماسٹر پینٹس بلیک سے ہوگا۔ بدھ کو پہلا میچ ساڑھے بارہ بجے ریمنگٹن فارما کا مقابلہ ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کی ٹیموں کے درمیان، دوپہر ڈیڑھ بجے گارڈ رائس کا مقابلہ ری ماؤنٹس سے جبکہ دوپہر اڑھائی بجے نیوایج کیبلز /ماسٹر پینٹس سے ہوگا اسی طرح دو ہفتے تک چاروں زونز کی ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہونے کے بعد 27 نومبر بروز اتوار کو ہوگا۔

  • پی ٹی آئی رہنماؤں علی زیدی، خرم شیرزمان سمیت 15ملزمان پر فرد جرم عائد

    پی ٹی آئی رہنماؤں علی زیدی، خرم شیرزمان سمیت 15ملزمان پر فرد جرم عائد

    کراچی:ایک طرف پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ جاری ہے تو دوسری طرف اس لانگ مارچ کی آڑمیں جلاو،گھیراو کرنے کے الزام میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں علی زیدی، خرم شیر زمان سمیت 15 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

     

     

     

    اس حوالے سے کراچی سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما علی زیدی، خرم شیر زمان ،جمال صدیقی ارسلان تاج، فردوس شمیم نقوی اور دیگرعدالت میں پیش ہوئے۔

     

     

    پولیس حکام نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ ملزمان پرجلاؤ گھیراؤ، پولیس مقابلہ، اقدام قتل سمیت الزامات ہیں، اور ملزمان کے خلاف سولجر بازار اور فیروز آباد تھانے میں مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر علی زیدی، صوبائی اسمبلی کے رکن خرم شیرزمان اور جمال صدیقی سمیت 15 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

     

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

     

    عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں پر الزام ہے کہ انہوں نے لانگ مارچ کے نام پرکراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں جلاو گھیراو کرکے عوام الناس کو پریشان کیا اور امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی

  • پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت پھر بھی قریشی کی آئی جی پنجاب پر تنقید

    پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت پھر بھی قریشی کی آئی جی پنجاب پر تنقید

    لاہور:اداروں پر تنقید پی ٹی آئی رہنماون کا وطیرہ بن گیا ۔ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہ ہونے پر شاہ محمود قریشی نے پولیس وردی کا خیال نہ کیا ۔ آئی جی پنجاب کو دھمکیاں دیتے رہے ۔

    کس بنیاد پر ، حکومت تو ان کی اپنی تھی اور اپنی ہی حکومت کی ناکامی کودہرے معیار کے ساتھ چھپا رہے ہیں ، کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ خود ہی غلطی کریں اور اس کا الزام دوسروں پرتھوپ دیں‌ اگر مقدمہ نہیں ہوا تو اس میں آئی جی پنجاب کا کیا قصور ۔ عمران خان کا میڈیکل تو کسی سرکاری ہسپتال سے کروایا نہیں گیا اور جب تک میڈیکل نہ ہو مقدمہ درج نہیں ہو سکتا۔غلطیاں پی ٹی آئی رہنما خود کریں اور پھر تنقید مسلح فورسز پر کریں ایسا کیوں ؟

    شاہ محمود قریشی نے ایک اچھے افسر کی کردار کشی کی اورپھراپنی غلطیوں کا بوجھ اپنے مخالفین کودینا ان کا وطیرہ رہا ہے ، شاہ محمود قریشی نے حسب سابق آج پھرپاکستان کے قومی اداروں پر تنقید کی اوران کواپنے ہدف کا نشانہ بنایا اور پھرسخت زبان استعمال کی ، حکومت ان کی پنجاب میں اپنی ہے اور اپنی ہی حکومت ایف آئی آر درج نہیں کرپارہی اوراس کا الزام دے رہے ہیں آئی جی پنجاب پریہ سرا سرغلط ہے

    یاد رہے کہ آج سابق وزیراعظم عمران خان پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں ملک بھر میں احتجاجی سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں ملتان میں ہونے والے ایک احتجاجی جلسے میں سابق وزیرخارجہ شاہ محمود نے اپنی تقریر کہا ہے کہ اگرآئی جی پنجاب پرتنقید کرتےہوئےکہا کہ اگرآپ ایس ایچ اور دیگر اپنے ماتحتوں سے عمران خان پرہونے والے حملے کی ایف آئی آر ہی درج نہیں کروا سکتے تو آپ کی ایسی نوکری پرلعنت ہے ، وردی اتارکرگھر چلے جائیں

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے ملک بھر میں احتجاجی جلسے آج بھی کیے گئے

    شاہ محمود قریشی کے اس طرز عمل پربہت زیادہ تنقید کی جارہی ہے اور یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے ان الزامات اورلعن طعن کومسترد کردیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی اس قسم کی دھمکیوں سے باز آجائیں‌ ۔ شاہ محمود قریشی اپنی پارٹی کی غلطیوں کو دوسروں پر مت ڈالیں بلکہ پاکستان کے آئین و قانون کو پڑھیں

  • علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر”ڈرائیو سیف اینڈ کلین”مہم کا انعقاد

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر”ڈرائیو سیف اینڈ کلین”مہم کا انعقاد

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر انتظامیہ کی ایپرن پر صاف اور محفوظ ڈرائیونگ کلچر کو فروغ دینے کی مہم کا انعقاد کیا گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور ائرپورٹ کے ایئر سائیڈ پر آگاہی مہم "ڈرائیو سیف اینڈ کلین” کا انعقاد کیا گیا ہوائی اڈے پر ایپرن خصوصی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ائیر سائیڈ پر مہم کا مقصد ایپرن پر محفوظ ماحول کار کو فروغ دینا تھا-

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا

    ترجمان ائیر پورٹ کے مطابق ائیر سائیڈ پر بیک وقت ہوا بازی کی بہت سی سرگرمیاں ہوتی ہیں سرگرمی میں ائیر سائیڈ سٹاف کو متعلقہ معلومات اور حفاظتی اصولوں سے آگاہ کیا گیا مہم کا مقصد قیمتی اثاثوں بشمول ہوائی جہاز، گاڑیوں اور زمینی تنصیبات کی حفاظت بارے اگاہی میں اضافہ کرنا بھی تھا۔

    ترجمان کے مطابق ایپرن قوانین خاص طور پر ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے لئے بنائے جاتے ہیں ائیر سائیڈ علاقوں میں گاڑی چلانا متنوع چیلنجز پیش کرتا ہے اسی طرح ایپرن ہر گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی ایئر سائیڈ کی حفاظت کے لیے اہم ہیں –

    اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار،لاڑکانہ میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

    ترجمان کے مطابق سرگرمی میں ائیر لائنز، جی ایچ اے، سٹیشن منیجرز نے شرکت کی پی ایس او اور ریمپ سیفٹی منیجرز کے علاوہ سی اے اے ائیر سائیڈ مینجمنٹ کے نمائندے بھی شریک ہوئے ائرپورٹ مینیجر (سید آفتاب گیلانی) نےرہنما اصولوں پر روشنی ڈالی۔

    ترجمان کے مطابق منیجر ائیر سائیڈ نے ٹیم کے ساتھ Apron ڈرائیونگ کے حفاظتی اصولوں پر اظہار خیال کیاایپرن ماحول کو صاف اور آلودگیوں سے پاک رکھنے پر بحث ہوئی اس موقع پرایپرن اسٹیک ہولڈرز نے ایپرن/ایئر سائیڈ ایریا پر محفوظ آپریشن کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

    قصور میں پی ٹی آئی کی ریلی پر فائرنگ کا مقدمہ درج، ملزم کی شناخت ہو گئی

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں سب جیل قائم کردی گئی

    پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں سب جیل قائم کردی گئی

    اسلام آباد:چیف کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی مارچ اور امن و امان کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں سب جیل قائم کردی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق سی آئی اے بلڈنگ انڈسٹریل ایریا کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ نقص امن میں گرفتار افراد کو سب جیل میں رکھا جائے گا۔

    اعلامیے کے مطابق سب جیل میں قیدیوں اور عمارت کی سیکیورٹی آئی جی پولیس کے سپرد ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے شرکا سے نمٹنے کے لیے ترتیب دی گئی حکمت عملی پر عملدرآمد کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

    جیل خانہ جات قانون کے تحت اسلام آباد میں سب جیل قائم کر دی گئی ہے۔ انڈسٹریل ایریا سی آئی اے بلڈنگ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

    صورتحال خراب ہونے پر گرفتار افراد کو سب جیل میں رکھا جائے گا۔ اسلام آباد سب جیل میں قیدیوں اور عمارت کی سیکورٹی ذمہ داری اسلام آباد پولیس کی ہوگی۔

    چیف کمشنر کی جانب سے سب جیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق جیل میں موجود قیدیوں کا ریکارڈ گریڈ 17 کے پولیس افسر کے پاس ہو گا۔نوٹفیکشن کی کاپیاں متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

  • کل ہی کہہ دیا تھاوزیرآباد میں قاتلانہ حملہ ہوگا۔اعجازچودھری کوکس نےبتایا؟ تحقیقات ہونی چاہئے

    کل ہی کہہ دیا تھاوزیرآباد میں قاتلانہ حملہ ہوگا۔اعجازچودھری کوکس نےبتایا؟ تحقیقات ہونی چاہئے

    لاہور:تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ میں نے کل ہی احمد چٹھہ کو بتا دیا تھا کہ عمران خان پر وزیرآباد میں حملہ ہو گا اس کی منصوبہ بندی ہو چکی ہے احمد چٹھہ نے ڈی پی او کو بتایا لیکن کوئی سیکورٹی کا انتظام نہیں کیا گیا ۔ یہ بات سینیٹر اعجاز چودھری نے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہی جس کی ویڈیو بھی موجود ہے

    اعجاز چودھری تحریک انصاف کے رہنما ہیں سوال یہ ہے کہ انکو ایک روز قبل کیسے علم ہو گیا تھا کہ عمران خان پر وزیرآباد میں حملہ ہو گا؟ عمران خان پر حملہ ہو گیا وہ بھی وزیر آباد میں۔ تحقیقاتی اداروں کو چاہئے کہ وہ اعجاز چودھری کو شامل تفتیش کریں اور ان سے پوچھیں کہ اس حملے کی منصوبہ بندی کس نے کی ؟ انکو ایک روز قبل کیسے حملے کے مقام کا پتہ چل گیا۔ پنجاب میں پی ٹی آئی کی ہی حکومت ہے انکی حکومت کے ہوتے ہوئے عمران خان کی سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیوں نہ کیے گیے؟ اعجاز چوھدری سے تحقیقات ہونی چاہئے اور سچ سامنے آنا چاہئے کہ وہ کیسے باخبر تھے؟ کیا عمران خان پر ہونے والے حملے میں پی ٹی آئی کے اندرونی لوگ تو شامل نہیں اگر ایسا نہیں تو اعجاز چودھری کیسے یہ دعوی کر سکتے ہیں کہ کل ہی کہا تھا وزیرآباد میں حملہ ہو گا

    پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت اور لانگ مارچ کی سیکورٹی کے لیے پنجاب کی پولیس لگائی گئی تھی پولیس کے لیے 50 ملین کا فنڈ ہنگامی طور پر گزشتہ روز منظور کیا گیا مسلح شخص کینیٹینر کے قریب کیسے پہنچا؟ اسکے سہولت کار اس لانگ مارچ میں شامل تو نہیں تھے؟ تحقیقات ہونی چاہئے

    عمران خان پر وزیر آباد میں ہونیوالے حملے کے بعد عمران خان کو شوکت خانم منتقل کر دیا گیا ہے حملے کی وزیراعظم نے بھئ مذمت کی ہے اور وزیر اعلی پنجاب نے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنا دی ہے ۔پولیس نے ایک ملزم کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا ہے جس نے اقبال جرم کر لیا ہے۔

  • کراچی بلدیاتی انتخابات سےمتعلق 9نومبرکو سماعت کریں گے:چیف الیکشن کمشنر

    کراچی بلدیاتی انتخابات سےمتعلق 9نومبرکو سماعت کریں گے:چیف الیکشن کمشنر

    کراچی:بلدیاتی انتخابات سے متعلق 9 نومبر کو سماعت کریں گے ،چیف الیکشن کمشنرنے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرسندھ حکومت کی طرف سے انتخابات کے مقررہ وقت پرہونے یا نہ ہونے کے فیصلے کے بعدفیصلہ کریں گے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے سندھ حکومت نے اپنے ابتدائی فیصلے میں کہا ہے کہ کراچی میں کورونا ویکسی نیشن اور عالمی دفاعی نمائش جاری ہے، پرامن الیکشن ناممکن ہے،

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ سندھ کی صوبائی حکومت نے اس حوالےسےالیکشن کمیشن کو رپورٹ بھی جمع کروا دی ہے ، سندھ کےدوسرے اضلاع سے نفری منگوانا ممکن نہیں،

    اس لیے ان حالات میں بلدیاتی انتخابات کےلیے پولیس کی نفری ناکافی ہے، سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو رپورٹ جمع کروا دی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آج کے اجلاس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی،ایم کیو ایم ،تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو بھی بلا لیا

    کراچی سے آمدہ اطلاعات میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری ، آئی جی سندھ اور سیکریٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    ان حالات کے تناظرمیں چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ کراچی بلدیاتی انتخابات سے متعلق 9 نومبر کو سماعت کریں گے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اجلاس کے بعد جماعت اسلامی نے سخت موقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

  • لاہور پولیس نے بزرگ شہری کا چوری شدہ جوتا ڈھونڈ نکلا

    لاہور پولیس نے بزرگ شہری کا چوری شدہ جوتا ڈھونڈ نکلا

    لاہور پولیس نے بزرگ شہری کا چوری ہونے والا جوتا ڈھونڈ نکالا۔شفیق آباد انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بزرگ شہری محمد اقبال کی شکایت پر جوتا ڈھونڈ کران کے حوالے کردیا۔

    شفیق آباد انویسٹی گیشن پولیس نے مدعی مقدمہ محمد اقبال کا جوتا ڈھونڈ کر حوالے کر دیا

     

     

    انچارج انویسٹی گیشن شفیق آباد کے مطابق پولیس نے چوری ہونے والا جوتا شہری کی چھت سے برآمد کیا۔ پولیس فری رجسٹریشن کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔بزرگ شہری نے جوتا ڈھونڈ کردینے پر انویسٹی گیشن پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

    ادھر دوسری طرف ڈیفنس کراچی میں قیمتی گاڑیوں سے سامان چوری کرنے والا کار سواروں کا گروہ سرگرم ہے۔

    ڈیفنس کے علاقے بخاری کمرشل اسٹریٹ پر گاڑی سے سامان چوری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں ملزم کو دن دہاڑے مرکزی شاہراہ پر واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گروہ کارروائی کے لیے قیمتی گاڑی میں آتا ہے اور 2 ملزمان میں سے ایک بڑی مہارت سے ویگو گاڑی کا شیشہ توڑ دیتا ہے۔

    ملزم ویگو گاڑی میں گھس کر 30 سیکنڈ میں ڈیش بورڈ کا قیمتی سامان چوری کرتا ہے جب کہ واردات کے دوران ایک ملزم کار کا گیٹ کھول کر کھڑا نگرانی کرتا رہتا ہے۔

    آخر میں قیمتی گاڑی کا چوری شدہ سامان کپڑے میں لپیٹ کر ملزمان چند منٹ میں فرار ہو جاتے ہیں، ڈیفنس کلفٹن میں یومیہ بنیادوں پر ایسی درجنوں وارداتیں ہو رہی ہیں۔

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا