Baaghi TV

Tag: لاہور

  • 5ہزارجنگجوعمران کےحکم پراسلام آبادداخل        ہونےوالےہیں:بڑادنگل لگنےوالاہے:مبشرلقمان

    5ہزارجنگجوعمران کےحکم پراسلام آبادداخل ہونےوالےہیں:بڑادنگل لگنےوالاہے:مبشرلقمان

    لاہور:گوجرانوالا میں حقیقی آزادی مارچ کی دھوم دھام دنیا بھر میں جاری ہے اور یہ کہا جارہا ہے کہ اتنا بڑا اجتماع اس سے پہلے پاکستان میں نہیں ہوا ، اس حوالے سے سنیئر صحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہے بلکہ یہ کسی دوسرے ملک کے مناظردکھائی جارہے ہیں

    ان کا کہنا تھا کہ جہاں سینیٹر فیصل جاوید خان حلف لے رہے اور وہاں انسان ہی انسان ہیں مگریہاں کوئی عمارت نظرنہیں آرہی ،کیا گوجرانوالا میں کوئی عمارت نہیں ، ان کا کہنا تھا کہ یہ 2018 فیسکل اسکوائر کی ویڈیو ہے ،یہ ایتھوپیا ہے یہ وہاں کی ہے ، ورنہ اتنا منظم ہجوم کھانا کھانے سے پہلے اور کھانا کھانے کے بعد کبھی منظم نہیں ہوسکتا

    ان کا کہنا تھا کہ اس قدر مہذب سوچ گوجرانوالا میں نہیں ہوسکتی ، جہاں لوگ کھاناکھانے پرٹوٹ پڑتے ہیں وہاں کے لوگوں میں اچھے بُرے کی تمیز ہی نہیں وہ کیسے عمران خان کے ساتھ اس طرح منظم انداز سے کھڑے ہوسکتےہیں

    مبشرلقمان بتا رہےہیں کہ میں بتاتا ہوں کہ اصل مقام یہ ہےجہاں عمران خان موجود ہیں،اور یہاں سب کچھ ظاہرہے،ان کا کہنا تھا کہ ایتھوپیا کی ویڈیوہےجہاں سے یہ مناظرپیش کیےجارہے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ جو پہلے دکھایا گیا امیج ہے وہ اورہےاور دو بعد میں ہےوہ اور ہے ، جو میں دکھا رہا ہوں وہ اصل ہے اس کا مطلب ہے کہ جو ایتھوپیا والے امیجز دکھائے جارہے ہیں

    مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ جس میں فیصل جاوید نظرآرہےہیں یہ اصل ہے اور جس میں وہ نظرنہیں ارہے اور اس میں حلف بھی وہ نہیں جو وہ پڑھ رہے ہیں ، تواس کا مطلب واضح ہے کہ بعد میں آنے والی ویڈیو اورامیجز فیک ہیں اور ان میں ایڈیٹنگ کی گئی ہے ، کس نے کی ہے اوراس کا کیا مقصد ہے وہ کرنے والا بہتر بتا سکتا ہے

    مبشرلقمان کاکہنا ہے کہ جس منظر میں بہت سی گاڑیاں اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں یہ اسلحہ بردار پٹھان قوم کے نوجوان ہیں جن کے کندھوں پرپراس نظریے کو چڑھا دیا گیا ہے کہ وہ اپنا حق بندوق سے لینے کی ہمت کریں‌،یہ بھی ایک انتہائی خطرناک سوچ اور فکر ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ کہا جاتا تھا کہ افغانستان میں پاکستان کی جیت ہوئی ہے

    ان کا کہنا تھا کہ یہ عناصرحقیقت میں پاکستان کے مخالف ہیں اور یہ ہی اسلام اباد میں آکرحالات خراب کرنا چاہتے ہیں اور بزورشمشیر اپنا حق لینے کی حرکت کرنے کے چکروں میں اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں

     

    ان کا گوجرانوالا کی یہ تصویرنہیں بلکہ برازیل کے مناظرہیں جن کو دکھا کر پی ٹی آئی کے لوگ اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ آپ یہ چیک کرسکتے ہیں کہ کس نے ٹویٹ کی اورکب کی

    مبشرلقمان نے اس وقت جاوید ہاشمی کو لائن پر لیا اور بات پارٹی فنڈنگ پر لے گئے اور کہا کہ عمران خان مجھے مغرب اور یورپ میں پارٹی فنڈ کے لیے بھیجا اور کروڑوں روپے فنڈ اکٹھا کیا اور جب کوئی پوچھ لے تو پھرکہتے ہیں کہ مجھ سے کون پوچھنے والا ہے

    جاوید ہاشمی کہتے ہیں کہ عمران خان نے ہمارے جیسے لوگوں کو استعمال کیا اور ہمیں بیچ دیا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران‌ خان کو پتہ بھی ہے کہ قوم اس کی بات کو سنتی ہے تو پھراس کو چاہیے کہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نہ کھڑا ہو، میں بھی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف تھا لیکن اس قدر بڑے قومی ادارے کے بارے میں عوام کے اندریہ تاثرپیدا کرنا اچھا نہیں ہے ، عمران خان کو اپنے اندرلچک دکھانی چاہیے اورسب کےساتھ ملکر ایک دوسرے کے نظریات کا احترام کرکے ملک کی ترقی کے لیے سوچنا چاہیے ایسے ہٹ دھرمی نہیں ہونی چاہیے

  • مارچ کے دوران ٹرک سے گرنے والا پی ٹی آئی کارکن دوران علاج چل بسا

    مارچ کے دوران ٹرک سے گرنے والا پی ٹی آئی کارکن دوران علاج چل بسا

    لاہور میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پہلے روز ٹرک سے گرنے والا 49 سالہ پی ٹی آئی کارکن اسپتال میں دوران علاج چل بسے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں مارچ کے آغاز پر کارکن ٹرک سے گرا تاہم پارٹی رہنما کارکن حسن بلوچ کو شدید زخمی حالت میں سڑک پر چھوڑ کرچلتے بنے۔

    حسن بلوچ جمعہ کو لبرٹی مارکیٹ روڈ پر مارچ کے دوران پی ٹی آئی کے ٹرک سے گرا اور ہفتے کو اسپتال میں دم توڑ گیا۔ حسن بلوچ کو گزشتہ روز باغبانپورہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

     

    بے حس عمران خان اوردیگر پی ٹی آئی لیڈروں نے غریب کارکن کی طرف مڑ کر بھی نہیں دیکھا، حسن بلوچ کا آبائی شہر سکھر ،لاہور میں 30 سال سے مزدوری کررہا تھا مرحوم حسن بلوچ کی بیٹی کا کہنا تھا کہ ریسکیو والوں نے آکر بتایا آپ کے والد اسپتال میں ہیں۔ کسی نے میرے والد کو پلٹ کر پوچھا تک نہیں۔

    حسن جمعے کو لانگ مارچ کے وقت ٹرک سے گرا،ہفتے کو سرکاری ہسپتال میں دم توڑ گیا باغبانپورہ کے علاقے میں گزشتہ روز سپرد خاک کردیا گیا،بیوہ اور جوان بیٹی لاہور میں کرائے کے مکان میں بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہیں

    واضح رہے کہ آج بھی گوجرانوالا میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں مرکزی اسٹیج کے قریب بزرگ مزدور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

    تحریک انصاف کا مارچ گوجرانوالہ میں موجود ہے جہاں گوندلانوالہ چوک میں مرکزی اسٹیج سے چند گز کے فاصلے پر یہ واقعہ پیش آیا تاہم کارکن بدستور شور شرابے میں مصروف رہے۔

  • ایئرپورٹ انتظامیہ کی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صفائی مہم

    ایئرپورٹ انتظامیہ کی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صفائی مہم

    لاہور: ایئرپورٹ انتظامیہ نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ (AIIAP) لاہور پر صفائی مہم کا آغاز کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق صفائی مہم میں ہوائی اڈے کے احاطے، دفاتر، آپریشنل ایریاز وغیرہ شامل ہیں صفائی مہم سی اے اے کی اعلیٰ انتظامیہ کے وژن کا لازمی حصے ہے-

    قطر: فٹبال ورلڈ کپ کی مشقوں کے دوران حادثے میں 3 پاکستانی فائر فائٹرز جاں بحق

    صفائی مہم کی قیادت ائرپورٹ مینیجر سید آفتاب گیلانی نے کی اے این ایف، اے ایس ایف پاک کسٹمز کے اراکین نے بھی شرکت کی متعلقہ سیکشنل ہیڈز بشمول پروجیکٹ آفس نے بھی مہم میں حصہ لیا-

    ایس وی ایم ٹی، کارگو، فائر اسٹیشن ٹیموں نے بھی بھرپور شرکت کی علاوہ ازین چیئرمین AOC، GHAs، ایئر لائنز، دیگر اسٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی-

    شرکاء نے سبز ٹوپیاں اورفلوروسینٹ جیکٹس پہنیں بینر اٹھائےشرکاء نےصفائی مہم کا آغاز واک سے کیامہم کا خاتمہ ائیرپورٹ مینیجر کے خطاب اور شکریہ کے ساتھ ہوا –

    ائرپورٹ مینیجر سید آفتاب گیلانی نے کہا کہ ائیرپورٹ ماحول ملک کے چہرے اور روح کی عکاسی کرتا ہے،ائرپورٹ اور اطراف کو صاف رکھنے کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا،-

    مہم میں درختوں/پودوں کے تنوں کو سفید رنگ کیا گیا ائرپورٹ کی صفائی کے ساتھ ساتھ اس کی زیبائش کا بھی خیال رکھا گیا-

  • لاہور؛ گھریلو ناچاقی پر ناخلف بیٹوں نے گولی چلادی، باپ قتل

    لاہور؛ گھریلو ناچاقی پر ناخلف بیٹوں نے گولی چلادی، باپ قتل

    لاہور: صوبائی دارالحکومت میں ناخلف بیٹوں نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے اپنےو الد کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر جھگڑے کے دوران بیٹوں نے باپ کو گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 50 سالہ شوکت کے ساتھ اس کے بیٹوں حسنین، عابد اور بیوی کا جھگڑا ہوا تھا۔

    گھر والوں کے مابین لڑائی کے دوران طیش میں آ کر بیٹوں نے باپ پر گولی چلا دی، جس کے نتیجے میں شوکت موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ دونوں بیٹے عابد اور حسنین الگ گھروں میں رہتے ہیںلاہور؛ گھریلو ناچاقی پر ناخلف بیٹوں نے گولی چلادی، باپ قتل
    اور دونوں کو ماں نے فون کرکے بلوایا تھا۔

    ملک کونوجوان ہی مشکلات سےنکال سکتےہیں:سراج الحق

    کوٹ لکھپت پولیس نے 50 سالہ شوکت کے قتل میں ملوث اس کی اہلیہ ناہید اختر سمیت 2 بیٹوں کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

    چند دن پہلے ایک اور واقعہ میں لاہور میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر چور نے نوجوان کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے مغل پورہ میں پیش آیا ہے۔

    میں آخری دن تک ارشد شریف سے رابطے میں تھا:فیصل واوڈ

    18 سالہ زبیر ایل پی جی گیس کی دکان پر کام کرتا تھا، دکان کھلتے ہی 2 مبینہ ڈاکو گن پوائنٹ پر داخل ہوئے اور مزاحمت کرنے پر زبیر کو گولیاں مار دیں۔زبیر کو فوری مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

    لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر روڈ بلاک کر دی ہے۔لواحقین کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او نے مقدمے میں ڈکیتی کی دفعات نہیں لگائیں۔

  • لاہور: 21 سالہ لڑکی سے مبینہ طورپر اجتماعی زیادتی،ملزمان گرفتار

    لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں دو افراد نے 21 سالہ لڑکی کو مبینہ طورپر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا-

    باغی ٹی وی: پولیس تھانے میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق اسلام پورہ میں ملزم طلحہ نے لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیالی، لڑکی نے رقم واپس مانگی تو اس نے کہا آ کر لے جاؤ۔

    3 سالہ بچی کے اغواء کا ماسٹر مائنڈ سگا باپ نکلا

    ایف آئی آر کے مطابق لڑکی پیسے لینے گئی تو طلحہ نے اپنے دوست سے مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان زیادتی کے دوران ویڈیو بھی بناتے رہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

    قبل ازیں شہر قائد کراچی میں بن قاسم پولیس نے بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے سفاک باپ کو گرفتار کیا تھا،بیٹی کے مطابق مجھ سے میرا باپ چھری کے زور پر زبردستی کرتا تھا- ملزم کو بیٹی کی مدعیت میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

    ٹھٹھہ : بااثر لوگوں نے رات کے اندھیرے میں میرے گھر کو آگ لگادی ،بیٹی کاجہیزجل…

    ایس ایچ او قاسم پولیس نے بیٹی کے ساتھ زنا جیسا گھناونا جرم کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا ،ملزم مشتاق ولد نصیب خان نجی فیکٹری میں سیکورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرتا ہے-

    ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی کے ساتھ پانچ سے چھ بار زیادتی کی ہے مدعیہ نازش کا کہنا تھا کہ میرا شوہر جب واپس گھر آیا تو میں نے سارا واقعہ سنادیا تو میرے شوہر نے چوہے مار دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی تو اسے ہم اسپتال لے گئےعلاج معالجے کے بعد ہم گھر واپس آگئے اور تھانے میں رپورٹ بھی درج کروا دی-

    شوہر باہر گیا، باپ نے چھری دکھا کر بیٹی کے ساتھ کیا گھناؤنا کام

  • ٹینی شیس پولو کپ:ڈائمنڈ پینٹس،شیخو اسٹیل اورماسٹر پینٹس نےزبردست میچ کھیل کرکامیابیاں حاصل کیں

    ٹینی شیس پولو کپ:ڈائمنڈ پینٹس،شیخو اسٹیل اورماسٹر پینٹس نےزبردست میچ کھیل کرکامیابیاں حاصل کیں

    لاہور:جناح پولو فیلڈز میں پولو سیزن 2022-23 کا پہلا ٹورنامنٹ ٹینی شیس پولو کپ 2022ء سپانسرڈ بائی گوبیز پینٹس کےتیسرے روز آج ڈائمنڈ پینٹس/شیخو اسٹیل اور ماسٹر پینٹس نےجناح پولو فیلڈز میں اپنے اپنے میچ کھیل کرزبردست کامیابیاں حاصل کیں

    ذرائع کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں آج کھیلے جانے والے میچ کو شائقین کی ایک اچھی تعداد نے دیکھا اور ان سے لطف اندوز ہوئے ، اس موقع پر کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی یہ میچ دیکھنے کےلیے تشریف لائے تھے ، ۔

    اس موقع پر جناح پولو فیلڈ کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل شعیب آفتاب (ر)، سیکرٹری میجر بابر محبوب اعوان اور دیگر منتظمین نے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدیدکہا اور خود بھی میجز سے لطف اندور ہوتے رہے ،

    دن کے پہلے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس/شیخو اسٹیل نے ریمنگٹن پولو/گارڈ گروپ کی ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7-6 سے شکست دی۔ میر حذیفہ احمد نے پانچ شاندار گول کیے جبکہ ڈائمنڈ پینٹس/شیخو اسٹیل کی طرف سے بلال حئی اور محمد مطلوب ایزد نے ایک ایک گول کیا۔ ریمنگٹن پولو/گارڈ گروپ کی طرف سے تیمور علی ملک نے پانچ اور ثاقب خان خاکوانی نے ایک گول کیا۔

    دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس نے حاجی سنز کی ٹیم کو 5-4 سے شکست دی۔ مینوئل کارانزا نے تین جبکہ صوفی محمد ہارون اور صوفی محمد عامر نے ایک ایک گول کیا۔ حاجی سنز کی طرف سے ممتاز عباس نیازی نے تین اور عمر اسجد ملہی نے ایک گول کیا۔

    یاد رہے کہ ٹورنا منٹ کے پہلے میچ میں ریجاس پولو زیڈ ایس نے حاجی سنز پولو ٹیم کو 8.5-6 گولوں سے ہرایا۔ ریجاس پولو/زیڈ ایس کی طرف سے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی نے چار اور احمد زبٹ نے تین گول سکور کیے جبکہ ٹیم کو ڈیڑھ گول ٹیم کو ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔

    حاجی سنز کی طرف سے ممتاز عباس نیازی نے چاراور عمر اسجد ملہی نے دو گول سکور کیے۔ دوسرے میچ میں ایف جی /دین پولو ٹیم نے ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کی ٹیم کو 11-3.5 سے ہرا دیا۔ ایف جی /دین پولو کی طرف سے میاں عباس مختار اور لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس (ریٹائرڈ) نے چار چار جبکہ شیخ محمد رافع نے دو جبکہ شیخ محمد فرہاد نے ایک گول سکور کیا۔ کل بدھ کو بھی میجز کھیلے گئے تھے

  • لاہور میں فضائی آلودگی برقرار،آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر

    لاہور میں فضائی آلودگی برقرار،آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر

    لاہور میں فضائی آلودگی برقرار، لاہور پھر دنیا کے 10 آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پرہے، جہاں مجموعی طور پر ائیر کوالٹی انڈیکس 239 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ جلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

    گزشتہ روز عالمی سطح پر آلودہ شہروں میں لاہور کا 21 ویں نمبر پر تھا، شہر میں سب سے زیادہ 275 اے کیو آئی جوہر ٹاون بلاک اے میں ریکارڈ کیا گیا۔

    واضح رہے لاہور کو اسموگ سے آفت زدہ قراردیتے ہوئے نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دے دیا، چیف سیکریٹری پنجاب کو اسموگ ایمرجنسی کےلیے اجلاس بلانے کی ہدایت کی تھی-

    عدالت کی جانب سے اسموگ کی روک تھام کےاقدامات کوحتمی شکل دے کرفوری ٹیمیں تشکیل دیے جانے کا حکم دیا گیا لاہور ہائیکورٹ کے حکم میں کہا گیا تھا کہ اسموگ کے باعث بننے والی فیکٹریاں اور کارخانے فوری بند کرد ئیے جائیں، ٹیموں کی نقل وحرکت کے لیے گاڑیاں فراہم کی جائیں، اگر ایسا نہ ہوا توچیف سیکریٹری آفس کی گاڑیاں بھجوائی جائیں گی، عدالت نےائیرکوالٹی جانچنے کےآلات دو ہفتے میں خریدنے کے احکامات جاری کئے-

    شمالی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا آغاز ہو گیا

    آلات کی خریداری کےلیے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ہفتے میں فنڈز جاری کرے،عدالت کو کسی عالمی ادارے سے سروکار نہیں، آلات کی خریداری کےفنڈز تنخواہیں یا کوئی بھی منصوبہ روک کراداکیے جائیں، فصلوں کی باقیات جلانے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کےذمہ دار افسروں کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی، ایک ہفتے سے لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن چکا ہے، ورلڈ بینک اور غیر ملکی ادارے فنڈز دینےکو تیار مگر یہاں کسی کےکان پرجوں تک نہیں رینگتی، ڈالروں کے پیچھے اس لیے بھاگتے ہیں کیوںکہ وہ کسی نہ کسی کی جیب میں جاتے ہیں۔

    دوسری جانب پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، نوٹیفکیشن میں اسموگ کے تدارک کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا بھی تذکرہ کیا گیا۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے غلطی مان لی؟

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں اسموگ کی وجہ بننے والی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اسموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں کرائسز روم قائم کیا جائے گا-

    پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نوٹیفکیشن میں اسکولوں کو دھوئیں کے اخراج کو کم کرنے کے لیے بسیں خریدنے پر بھی پابند کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنرز اسموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے، فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی عائد ہوگیا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    نوٹیفکیشن رپورٹ میں واضح لکھا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر ڈی سی کو ذاتی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا، آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں اور صنعتوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

  • لاہور:چڑیا گھر کے شیروں اور شیرنیوں  کے ڈی این اے کروانے کا فیصلہ

    لاہور:چڑیا گھر کے شیروں اور شیرنیوں کے ڈی این اے کروانے کا فیصلہ

    لاہور:چڑیا گھر کے شیروں اور شیرنیوں کے ڈی این اے کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، اطلاعات ہیں کہ لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک میں شیروں اور ٹائیگرز کا ڈی این اے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ان کے باہمی رشتوں، نسل اور خاندان کی درست معلومات حاصل کی جا سکیں۔

    پاکستان میں سرکاری چڑیا گھروں میں پہلی بار ان جانوروں کے ڈی این اے کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا جس کے لیے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے ماہرین کی مدد بھی لی جا سکے گی۔ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے شیروں کی صحت، ان کی درست جوڑا بندی اور بہترین افزائش لی جا سکے گی۔

    لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک میں شیروں اور ٹائیگرز کی بڑی تعداد موجود ہے۔ تاہم محکمے کے پاس سائنسی بنیادوں پر ایسا ریکارڈ موجود نہیں ہے کہ کون سے شیر اور ٹائیگر ایک ہی فیملی سے ہیں، تاہم اب لاہور زو مینجمنٹ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ چڑیا گھر اور سفاری پارک میں موجود تمام شیروں اور ٹائیگرز کا ڈی این اے کروایا جائے گا جس سے یہ معلوم ہوسکے گا کہ ان کا باہمی رشتہ اوریجنل نسل کون سی ہے۔اس سے ان کے شجرہ نسب کی پہچان ہوسکے گی، اس کو ہم فیلو جنیٹک کہتے ہیں۔

    کیا کوئی رہ گیا ہے جسے نیب قانون سے استثنیٰ نہ ملا ہو؟ جسٹس اعجازالاحسن

    دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ ہمیں یہ معلوم ہو سکے گا کہ جینیاتی طور پر کسی جانور میں کس بیماری کے جراثیم موجود ہیں یا نہیں اور اس سے کسی نر اور مادہ کے جوڑا بنانے میں مدد ملے گی تاکہ ان سے صحت مند افزائش لی جا سکے۔ ڈی این اے کے لیے جانور کے خون کے نمونہ جات، جسم کے بال جڑ سمیت یا پھر دونوں چیزیں لی جا سکتی ہیں۔

  • پاکستان کی پاور لفٹر ربیعہ شہزاد نے انٹرنیشنل مقابلوں میں سلور میڈل جیت لیا

    پاکستان کی پاور لفٹر ربیعہ شہزاد نے انٹرنیشنل مقابلوں میں سلور میڈل جیت لیا

    لاہور:پاکستان کی پاور لفٹر ربیعہ شہزاد نے سلوواکیہ میں ہونے والے پاور لفٹنگ کے انٹرنیشنل مقابلوں میں سلور میڈل جیت لیا۔اطلاعات کے مطابق ورلڈ پاور لفٹنگ کے مقابلے گلوبل پاور لفٹنگ کمیٹی نے کرائے جس میں پاکستان کی ربیعہ شہزاد نے 52 کلو گرام کلاس میں سلور میڈل جیتا جبکہ یوکرین کی پاور لفٹر نے گولڈ میڈل جیتا۔ربیعہ شہزاد نے 5 . 267 کے جی وزن اٹھایا اور قومی ریکارڈ بھی قائم کیا۔

    اوپیک پلس کے فیصلے، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

    کامیابی کے بعد ربیعہ شہزاد کا کہنا تھا کہ میں انٹرنیشنل مقابلوں میں سلور میڈل جیت کر خوش ہوں ،میں سیلف فنانس پر بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے رہی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میرا مقصد نیشنل ریکارڈ قائم کرنا تھا تاکہ میں اپنی پرفارمنس دکھا سکوں۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو فیڈریشن کے معاملات دیکھنے چاہئیں۔واضح رہے کہ ربیعہ شہزاد قومی بیڈ منٹن چیمپئن اولمپئین ماحور شہزاد کی بہن ہیں۔

  • ملک  میں پہلی بارڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ اورنگرانی کےعمل کا آغاز

    ملک میں پہلی بارڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ اورنگرانی کےعمل کا آغاز

    ملک میں پہلی بارڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ اور نگرانی کے عمل کا آغاز کر دیا گیا

    لاہور مال روڈ پر ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ کا تجربہ کیا گیا سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے مال روڈ احتجاج کے دوران ڈرون مانیٹرنگ کا جائزہ لیا ڈرون مانیٹرنگ کے دوران روڈ بلاکنگ، احتجاج و متبادل روٹ پلان کا جائزہ لیا گیا ،سی ٹی او لاہورمنتظر مہدی کا کہنا ہے کہ اسموگی وہیکلز، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو مانیٹر کیا جائے گا، رانگ پارکنگ، تجاوزات جیسے مسائل کی نشاندہی کی جائے گی، ڈرون مانیٹرنگ سے ٹریفک مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ویڈیوز محفوظ کی جائیں گی، ٹریفک مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ویڈیو ریکارڈ فراہم کیا جائے گا،سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے ٹریفک مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس یونٹ بھی تشکیل دے دیا

    ہیلی کاپٹر حادثہ، امریکی ڈرون کے چرچے،جعلی ٹویٹ،سازشی پکڑے گئے

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

    حوثیوں کے سعودی عرب،یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملے،یو اے ای نے میزائل تباہ کر دیئے

    اسرائیلی صدر کے دورہ کے دوران حوثی باغیوں کا یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملہ

    حوثی باغیوں کے حملے، امریکا کا جنگی بحری جہاز اور لڑاکا طیارے یو اے ای بھجوانے کا اعلان