کراچی:ایک طرف پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ جاری ہے تو دوسری طرف اس لانگ مارچ کی آڑمیں جلاو،گھیراو کرنے کے الزام میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں علی زیدی، خرم شیر زمان سمیت 15 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
اس حوالے سے کراچی سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما علی زیدی، خرم شیر زمان ،جمال صدیقی ارسلان تاج، فردوس شمیم نقوی اور دیگرعدالت میں پیش ہوئے۔
پولیس حکام نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ ملزمان پرجلاؤ گھیراؤ، پولیس مقابلہ، اقدام قتل سمیت الزامات ہیں، اور ملزمان کے خلاف سولجر بازار اور فیروز آباد تھانے میں مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر علی زیدی، صوبائی اسمبلی کے رکن خرم شیرزمان اور جمال صدیقی سمیت 15 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں پر الزام ہے کہ انہوں نے لانگ مارچ کے نام پرکراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں جلاو گھیراو کرکے عوام الناس کو پریشان کیا اور امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی
لاہور:اداروں پر تنقید پی ٹی آئی رہنماون کا وطیرہ بن گیا ۔ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہ ہونے پر شاہ محمود قریشی نے پولیس وردی کا خیال نہ کیا ۔ آئی جی پنجاب کو دھمکیاں دیتے رہے ۔
کس بنیاد پر ، حکومت تو ان کی اپنی تھی اور اپنی ہی حکومت کی ناکامی کودہرے معیار کے ساتھ چھپا رہے ہیں ، کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ خود ہی غلطی کریں اور اس کا الزام دوسروں پرتھوپ دیں اگر مقدمہ نہیں ہوا تو اس میں آئی جی پنجاب کا کیا قصور ۔ عمران خان کا میڈیکل تو کسی سرکاری ہسپتال سے کروایا نہیں گیا اور جب تک میڈیکل نہ ہو مقدمہ درج نہیں ہو سکتا۔غلطیاں پی ٹی آئی رہنما خود کریں اور پھر تنقید مسلح فورسز پر کریں ایسا کیوں ؟
شاہ محمود قریشی نے ایک اچھے افسر کی کردار کشی کی اورپھراپنی غلطیوں کا بوجھ اپنے مخالفین کودینا ان کا وطیرہ رہا ہے ، شاہ محمود قریشی نے حسب سابق آج پھرپاکستان کے قومی اداروں پر تنقید کی اوران کواپنے ہدف کا نشانہ بنایا اور پھرسخت زبان استعمال کی ، حکومت ان کی پنجاب میں اپنی ہے اور اپنی ہی حکومت ایف آئی آر درج نہیں کرپارہی اوراس کا الزام دے رہے ہیں آئی جی پنجاب پریہ سرا سرغلط ہے
یاد رہے کہ آج سابق وزیراعظم عمران خان پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں ملک بھر میں احتجاجی سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں ملتان میں ہونے والے ایک احتجاجی جلسے میں سابق وزیرخارجہ شاہ محمود نے اپنی تقریر کہا ہے کہ اگرآئی جی پنجاب پرتنقید کرتےہوئےکہا کہ اگرآپ ایس ایچ اور دیگر اپنے ماتحتوں سے عمران خان پرہونے والے حملے کی ایف آئی آر ہی درج نہیں کروا سکتے تو آپ کی ایسی نوکری پرلعنت ہے ، وردی اتارکرگھر چلے جائیں
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے ملک بھر میں احتجاجی جلسے آج بھی کیے گئے
شاہ محمود قریشی کے اس طرز عمل پربہت زیادہ تنقید کی جارہی ہے اور یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے ان الزامات اورلعن طعن کومسترد کردیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی اس قسم کی دھمکیوں سے باز آجائیں ۔ شاہ محمود قریشی اپنی پارٹی کی غلطیوں کو دوسروں پر مت ڈالیں بلکہ پاکستان کے آئین و قانون کو پڑھیں
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر انتظامیہ کی ایپرن پر صاف اور محفوظ ڈرائیونگ کلچر کو فروغ دینے کی مہم کا انعقاد کیا گیا-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور ائرپورٹ کے ایئر سائیڈ پر آگاہی مہم "ڈرائیو سیف اینڈ کلین” کا انعقاد کیا گیا ہوائی اڈے پر ایپرن خصوصی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ائیر سائیڈ پر مہم کا مقصد ایپرن پر محفوظ ماحول کار کو فروغ دینا تھا-
ترجمان ائیر پورٹ کے مطابق ائیر سائیڈ پر بیک وقت ہوا بازی کی بہت سی سرگرمیاں ہوتی ہیں سرگرمی میں ائیر سائیڈ سٹاف کو متعلقہ معلومات اور حفاظتی اصولوں سے آگاہ کیا گیا مہم کا مقصد قیمتی اثاثوں بشمول ہوائی جہاز، گاڑیوں اور زمینی تنصیبات کی حفاظت بارے اگاہی میں اضافہ کرنا بھی تھا۔
ترجمان کے مطابق ایپرن قوانین خاص طور پر ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے لئے بنائے جاتے ہیں ائیر سائیڈ علاقوں میں گاڑی چلانا متنوع چیلنجز پیش کرتا ہے اسی طرح ایپرن ہر گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی ایئر سائیڈ کی حفاظت کے لیے اہم ہیں –
ترجمان کے مطابق سرگرمی میں ائیر لائنز، جی ایچ اے، سٹیشن منیجرز نے شرکت کی پی ایس او اور ریمپ سیفٹی منیجرز کے علاوہ سی اے اے ائیر سائیڈ مینجمنٹ کے نمائندے بھی شریک ہوئے ائرپورٹ مینیجر (سید آفتاب گیلانی) نےرہنما اصولوں پر روشنی ڈالی۔
ترجمان کے مطابق منیجر ائیر سائیڈ نے ٹیم کے ساتھ Apron ڈرائیونگ کے حفاظتی اصولوں پر اظہار خیال کیاایپرن ماحول کو صاف اور آلودگیوں سے پاک رکھنے پر بحث ہوئی اس موقع پرایپرن اسٹیک ہولڈرز نے ایپرن/ایئر سائیڈ ایریا پر محفوظ آپریشن کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔
اسلام آباد:چیف کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی مارچ اور امن و امان کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں سب جیل قائم کردی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سی آئی اے بلڈنگ انڈسٹریل ایریا کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ نقص امن میں گرفتار افراد کو سب جیل میں رکھا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق سب جیل میں قیدیوں اور عمارت کی سیکیورٹی آئی جی پولیس کے سپرد ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے شرکا سے نمٹنے کے لیے ترتیب دی گئی حکمت عملی پر عملدرآمد کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
جیل خانہ جات قانون کے تحت اسلام آباد میں سب جیل قائم کر دی گئی ہے۔ انڈسٹریل ایریا سی آئی اے بلڈنگ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔
صورتحال خراب ہونے پر گرفتار افراد کو سب جیل میں رکھا جائے گا۔ اسلام آباد سب جیل میں قیدیوں اور عمارت کی سیکورٹی ذمہ داری اسلام آباد پولیس کی ہوگی۔
چیف کمشنر کی جانب سے سب جیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق جیل میں موجود قیدیوں کا ریکارڈ گریڈ 17 کے پولیس افسر کے پاس ہو گا۔نوٹفیکشن کی کاپیاں متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔
لاہور:تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ میں نے کل ہی احمد چٹھہ کو بتا دیا تھا کہ عمران خان پر وزیرآباد میں حملہ ہو گا اس کی منصوبہ بندی ہو چکی ہے احمد چٹھہ نے ڈی پی او کو بتایا لیکن کوئی سیکورٹی کا انتظام نہیں کیا گیا ۔ یہ بات سینیٹر اعجاز چودھری نے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہی جس کی ویڈیو بھی موجود ہے
اعجاز چودھری تحریک انصاف کے رہنما ہیں سوال یہ ہے کہ انکو ایک روز قبل کیسے علم ہو گیا تھا کہ عمران خان پر وزیرآباد میں حملہ ہو گا؟ عمران خان پر حملہ ہو گیا وہ بھی وزیر آباد میں۔ تحقیقاتی اداروں کو چاہئے کہ وہ اعجاز چودھری کو شامل تفتیش کریں اور ان سے پوچھیں کہ اس حملے کی منصوبہ بندی کس نے کی ؟ انکو ایک روز قبل کیسے حملے کے مقام کا پتہ چل گیا۔ پنجاب میں پی ٹی آئی کی ہی حکومت ہے انکی حکومت کے ہوتے ہوئے عمران خان کی سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیوں نہ کیے گیے؟ اعجاز چوھدری سے تحقیقات ہونی چاہئے اور سچ سامنے آنا چاہئے کہ وہ کیسے باخبر تھے؟ کیا عمران خان پر ہونے والے حملے میں پی ٹی آئی کے اندرونی لوگ تو شامل نہیں اگر ایسا نہیں تو اعجاز چودھری کیسے یہ دعوی کر سکتے ہیں کہ کل ہی کہا تھا وزیرآباد میں حملہ ہو گا
پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت اور لانگ مارچ کی سیکورٹی کے لیے پنجاب کی پولیس لگائی گئی تھی پولیس کے لیے 50 ملین کا فنڈ ہنگامی طور پر گزشتہ روز منظور کیا گیا مسلح شخص کینیٹینر کے قریب کیسے پہنچا؟ اسکے سہولت کار اس لانگ مارچ میں شامل تو نہیں تھے؟ تحقیقات ہونی چاہئے
عمران خان پر وزیر آباد میں ہونیوالے حملے کے بعد عمران خان کو شوکت خانم منتقل کر دیا گیا ہے حملے کی وزیراعظم نے بھئ مذمت کی ہے اور وزیر اعلی پنجاب نے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنا دی ہے ۔پولیس نے ایک ملزم کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا ہے جس نے اقبال جرم کر لیا ہے۔
کراچی:بلدیاتی انتخابات سے متعلق 9 نومبر کو سماعت کریں گے ،چیف الیکشن کمشنرنے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرسندھ حکومت کی طرف سے انتخابات کے مقررہ وقت پرہونے یا نہ ہونے کے فیصلے کے بعدفیصلہ کریں گے
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے سندھ حکومت نے اپنے ابتدائی فیصلے میں کہا ہے کہ کراچی میں کورونا ویکسی نیشن اور عالمی دفاعی نمائش جاری ہے، پرامن الیکشن ناممکن ہے،
یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ سندھ کی صوبائی حکومت نے اس حوالےسےالیکشن کمیشن کو رپورٹ بھی جمع کروا دی ہے ، سندھ کےدوسرے اضلاع سے نفری منگوانا ممکن نہیں،
اس لیے ان حالات میں بلدیاتی انتخابات کےلیے پولیس کی نفری ناکافی ہے، سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو رپورٹ جمع کروا دی
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آج کے اجلاس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی،ایم کیو ایم ،تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو بھی بلا لیا
کراچی سے آمدہ اطلاعات میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری ، آئی جی سندھ اور سیکریٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے
ان حالات کے تناظرمیں چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ کراچی بلدیاتی انتخابات سے متعلق 9 نومبر کو سماعت کریں گے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اجلاس کے بعد جماعت اسلامی نے سخت موقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے
لاہور پولیس نے بزرگ شہری کا چوری ہونے والا جوتا ڈھونڈ نکالا۔شفیق آباد انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بزرگ شہری محمد اقبال کی شکایت پر جوتا ڈھونڈ کران کے حوالے کردیا۔
شفیق آباد انویسٹی گیشن پولیس نے مدعی مقدمہ محمد اقبال کا جوتا ڈھونڈ کر حوالے کر دیا
بزرگ شہری کی خوشی ۔۔۔۔۔ لاہور پولیس کا شکریہ ادا
بزرگ شہری کا ایک جوتا چوری ہونے کا معاملہ شفیق آباد انویسٹی گیشن پولیس نے مدعی مقدمہ محمد اقبال کا جوتا ڈھونڈ کر حوالے کر دیا بزرگ شہری نے جوتا ڈھونڈ کر دینے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا@InvPoliceLahore@OfficialDPRPPpic.twitter.com/TYXFunXZT6
انچارج انویسٹی گیشن شفیق آباد کے مطابق پولیس نے چوری ہونے والا جوتا شہری کی چھت سے برآمد کیا۔ پولیس فری رجسٹریشن کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔بزرگ شہری نے جوتا ڈھونڈ کردینے پر انویسٹی گیشن پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
ادھر دوسری طرف ڈیفنس کراچی میں قیمتی گاڑیوں سے سامان چوری کرنے والا کار سواروں کا گروہ سرگرم ہے۔
ڈیفنس کے علاقے بخاری کمرشل اسٹریٹ پر گاڑی سے سامان چوری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں ملزم کو دن دہاڑے مرکزی شاہراہ پر واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گروہ کارروائی کے لیے قیمتی گاڑی میں آتا ہے اور 2 ملزمان میں سے ایک بڑی مہارت سے ویگو گاڑی کا شیشہ توڑ دیتا ہے۔
ملزم ویگو گاڑی میں گھس کر 30 سیکنڈ میں ڈیش بورڈ کا قیمتی سامان چوری کرتا ہے جب کہ واردات کے دوران ایک ملزم کار کا گیٹ کھول کر کھڑا نگرانی کرتا رہتا ہے۔
آخر میں قیمتی گاڑی کا چوری شدہ سامان کپڑے میں لپیٹ کر ملزمان چند منٹ میں فرار ہو جاتے ہیں، ڈیفنس کلفٹن میں یومیہ بنیادوں پر ایسی درجنوں وارداتیں ہو رہی ہیں۔
لاہور:گوجرانوالا میں حقیقی آزادی مارچ کی دھوم دھام دنیا بھر میں جاری ہے اور یہ کہا جارہا ہے کہ اتنا بڑا اجتماع اس سے پہلے پاکستان میں نہیں ہوا ، اس حوالے سے سنیئر صحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہے بلکہ یہ کسی دوسرے ملک کے مناظردکھائی جارہے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ جہاں سینیٹر فیصل جاوید خان حلف لے رہے اور وہاں انسان ہی انسان ہیں مگریہاں کوئی عمارت نظرنہیں آرہی ،کیا گوجرانوالا میں کوئی عمارت نہیں ، ان کا کہنا تھا کہ یہ 2018 فیسکل اسکوائر کی ویڈیو ہے ،یہ ایتھوپیا ہے یہ وہاں کی ہے ، ورنہ اتنا منظم ہجوم کھانا کھانے سے پہلے اور کھانا کھانے کے بعد کبھی منظم نہیں ہوسکتا
ان کا کہنا تھا کہ اس قدر مہذب سوچ گوجرانوالا میں نہیں ہوسکتی ، جہاں لوگ کھاناکھانے پرٹوٹ پڑتے ہیں وہاں کے لوگوں میں اچھے بُرے کی تمیز ہی نہیں وہ کیسے عمران خان کے ساتھ اس طرح منظم انداز سے کھڑے ہوسکتےہیں
مبشرلقمان بتا رہےہیں کہ میں بتاتا ہوں کہ اصل مقام یہ ہےجہاں عمران خان موجود ہیں،اور یہاں سب کچھ ظاہرہے،ان کا کہنا تھا کہ ایتھوپیا کی ویڈیوہےجہاں سے یہ مناظرپیش کیےجارہے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ جو پہلے دکھایا گیا امیج ہے وہ اورہےاور دو بعد میں ہےوہ اور ہے ، جو میں دکھا رہا ہوں وہ اصل ہے اس کا مطلب ہے کہ جو ایتھوپیا والے امیجز دکھائے جارہے ہیں
مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ جس میں فیصل جاوید نظرآرہےہیں یہ اصل ہے اور جس میں وہ نظرنہیں ارہے اور اس میں حلف بھی وہ نہیں جو وہ پڑھ رہے ہیں ، تواس کا مطلب واضح ہے کہ بعد میں آنے والی ویڈیو اورامیجز فیک ہیں اور ان میں ایڈیٹنگ کی گئی ہے ، کس نے کی ہے اوراس کا کیا مقصد ہے وہ کرنے والا بہتر بتا سکتا ہے
مبشرلقمان کاکہنا ہے کہ جس منظر میں بہت سی گاڑیاں اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں یہ اسلحہ بردار پٹھان قوم کے نوجوان ہیں جن کے کندھوں پرپراس نظریے کو چڑھا دیا گیا ہے کہ وہ اپنا حق بندوق سے لینے کی ہمت کریں،یہ بھی ایک انتہائی خطرناک سوچ اور فکر ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ کہا جاتا تھا کہ افغانستان میں پاکستان کی جیت ہوئی ہے
ان کا کہنا تھا کہ یہ عناصرحقیقت میں پاکستان کے مخالف ہیں اور یہ ہی اسلام اباد میں آکرحالات خراب کرنا چاہتے ہیں اور بزورشمشیر اپنا حق لینے کی حرکت کرنے کے چکروں میں اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں
ان کا گوجرانوالا کی یہ تصویرنہیں بلکہ برازیل کے مناظرہیں جن کو دکھا کر پی ٹی آئی کے لوگ اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ آپ یہ چیک کرسکتے ہیں کہ کس نے ٹویٹ کی اورکب کی
مبشرلقمان نے اس وقت جاوید ہاشمی کو لائن پر لیا اور بات پارٹی فنڈنگ پر لے گئے اور کہا کہ عمران خان مجھے مغرب اور یورپ میں پارٹی فنڈ کے لیے بھیجا اور کروڑوں روپے فنڈ اکٹھا کیا اور جب کوئی پوچھ لے تو پھرکہتے ہیں کہ مجھ سے کون پوچھنے والا ہے
جاوید ہاشمی کہتے ہیں کہ عمران خان نے ہمارے جیسے لوگوں کو استعمال کیا اور ہمیں بیچ دیا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کو پتہ بھی ہے کہ قوم اس کی بات کو سنتی ہے تو پھراس کو چاہیے کہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نہ کھڑا ہو، میں بھی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف تھا لیکن اس قدر بڑے قومی ادارے کے بارے میں عوام کے اندریہ تاثرپیدا کرنا اچھا نہیں ہے ، عمران خان کو اپنے اندرلچک دکھانی چاہیے اورسب کےساتھ ملکر ایک دوسرے کے نظریات کا احترام کرکے ملک کی ترقی کے لیے سوچنا چاہیے ایسے ہٹ دھرمی نہیں ہونی چاہیے
لاہور میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پہلے روز ٹرک سے گرنے والا 49 سالہ پی ٹی آئی کارکن اسپتال میں دوران علاج چل بسے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں مارچ کے آغاز پر کارکن ٹرک سے گرا تاہم پارٹی رہنما کارکن حسن بلوچ کو شدید زخمی حالت میں سڑک پر چھوڑ کرچلتے بنے۔
حسن بلوچ جمعہ کو لبرٹی مارکیٹ روڈ پر مارچ کے دوران پی ٹی آئی کے ٹرک سے گرا اور ہفتے کو اسپتال میں دم توڑ گیا۔ حسن بلوچ کو گزشتہ روز باغبانپورہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔
بے حس عمران خان اوردیگر پی ٹی آئی لیڈروں نے غریب کارکن کی طرف مڑ کر بھی نہیں دیکھا، حسن بلوچ کا آبائی شہر سکھر ،لاہور میں 30 سال سے مزدوری کررہا تھا مرحوم حسن بلوچ کی بیٹی کا کہنا تھا کہ ریسکیو والوں نے آکر بتایا آپ کے والد اسپتال میں ہیں۔ کسی نے میرے والد کو پلٹ کر پوچھا تک نہیں۔
حسن جمعے کو لانگ مارچ کے وقت ٹرک سے گرا،ہفتے کو سرکاری ہسپتال میں دم توڑ گیا باغبانپورہ کے علاقے میں گزشتہ روز سپرد خاک کردیا گیا،بیوہ اور جوان بیٹی لاہور میں کرائے کے مکان میں بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہیں
واضح رہے کہ آج بھی گوجرانوالا میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں مرکزی اسٹیج کے قریب بزرگ مزدور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
تحریک انصاف کا مارچ گوجرانوالہ میں موجود ہے جہاں گوندلانوالہ چوک میں مرکزی اسٹیج سے چند گز کے فاصلے پر یہ واقعہ پیش آیا تاہم کارکن بدستور شور شرابے میں مصروف رہے۔
لاہور: ایئرپورٹ انتظامیہ نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ (AIIAP) لاہور پر صفائی مہم کا آغاز کیا ہے-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق صفائی مہم میں ہوائی اڈے کے احاطے، دفاتر، آپریشنل ایریاز وغیرہ شامل ہیں صفائی مہم سی اے اے کی اعلیٰ انتظامیہ کے وژن کا لازمی حصے ہے-
صفائی مہم کی قیادت ائرپورٹ مینیجر سید آفتاب گیلانی نے کی اے این ایف، اے ایس ایف پاک کسٹمز کے اراکین نے بھی شرکت کی متعلقہ سیکشنل ہیڈز بشمول پروجیکٹ آفس نے بھی مہم میں حصہ لیا-
ایس وی ایم ٹی، کارگو، فائر اسٹیشن ٹیموں نے بھی بھرپور شرکت کی علاوہ ازین چیئرمین AOC، GHAs، ایئر لائنز، دیگر اسٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی-
شرکاء نے سبز ٹوپیاں اورفلوروسینٹ جیکٹس پہنیں بینر اٹھائےشرکاء نےصفائی مہم کا آغاز واک سے کیامہم کا خاتمہ ائیرپورٹ مینیجر کے خطاب اور شکریہ کے ساتھ ہوا –
ائرپورٹ مینیجر سید آفتاب گیلانی نے کہا کہ ائیرپورٹ ماحول ملک کے چہرے اور روح کی عکاسی کرتا ہے،ائرپورٹ اور اطراف کو صاف رکھنے کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا،-
مہم میں درختوں/پودوں کے تنوں کو سفید رنگ کیا گیا ائرپورٹ کی صفائی کے ساتھ ساتھ اس کی زیبائش کا بھی خیال رکھا گیا-