Baaghi TV

Tag: لاہور

  • نادیہ حسین نے لاہور کے ایک شاپنگ مال میں اپنے میک اپ برینڈ کی لانچ کی

    نادیہ حسین نے لاہور کے ایک شاپنگ مال میں اپنے میک اپ برینڈ کی لانچ کی

    ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین جن کا اپنا میک اپ برینڈ بھی ہے، انہوں نے گزشتہ روز لاہور کے ایک شاپنگ مال میں اپنے میک اپ برینڈ کی لانچ کی . اس موقع پر نادیہ حسین نے یہ کہا کہ میری کوشش ہے میں خواتین تک بہترین میک اپ پہنچائوں. لاہور میں اب میرا میک اپ دستیاب ہو گا اور یہ تین ہزار سے شروع ہوتا ہے. نادیہ حسین نے اس موقع پر ایک ماڈل پر میک اپ بھی کرکے دکھایا. میک اپ کافی سافٹ اور شائنی تھا میک اپ کرنے کے دوران انہوں نے اپنی پراڈکٹس کا بھی تعارف کروایا. نادیہ حسین کہتی ہیں کہ اب زیادہ بھر بھر کر فائونڈیشن لگانے کا وقت نہیں رہا. ہلکی سی فائونڈیشن کے ساتھ گلٹری میک اپ پسند کیا جا رہا ہے. نادیہ نے مزید یہ بھی کہا کہ اب تو شادی بیاہ کی تقریبات میں بھی میک اپ ہلکا ہی

    کیا جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ میک اپ خریدتے وقت کوالٹی کا دھیان رکھا جانا چاہیے اور خصوصی طور پر میک اپ کرنے سے پہلے یہ دیکھ لینا چاہیے کہ جہاں جا رہی ہیں وہ کیا جگہ ہے آفس ہے ، شاپنگ ہے یا کوئی تقریب ہے اس حساب سے میک اپ کریں. یاد رہے کہ نادیہ حسین نے دو ہفتہ پہلے لاہور کے ایک شاپنگ مال میں اپنے میک اپ برینڈ کی لانچ کی اور گزشتہ روز ایک بار پھر اپنے میک اپ برینڈ کی لانچ کی اور خواتین سے کہا کہ وہ ان کا میک اپ ایک بار ٹرائی ضرور کریں.

  • پیرس اور بحریہ کا ایفل ٹاور!!! — ڈاکٹر حفیظ الحسن

    پیرس اور بحریہ کا ایفل ٹاور!!! — ڈاکٹر حفیظ الحسن

    ایفل ٹاور کا نام لیں تو ذہن میں پیرس آتا ہے۔ جسکے ویسے تو کئی ریپلیکا دنیا بھر میں موجود ہیں مگر مجھے اصلی ٹاور کے علاوہ بحریہ ٹاؤن لاہور کا "ایفل ٹاور” دیکھنے کا شرف بھی حاصل ہے۔

    اصلی ایفل ٹاور جو پیرس میں واقع ہے، انسانی آرٹ سے زیادہ انجنئیرنگ کا خوبصورت نمونہ ہے۔ اتنا کہ لوگ اسے دیکھنے دنیا بھر سے آتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر سے سالانہ 60 لاکھ سے زائد افراد اس ٹاور کی "زیارت” کو آتے ہیں۔

    ایفل ٹاور کی تاریخ دلچسپ ہے۔ خوبصورت انجنیرنگ کے اس شاہکار کی اونچائی تقریبا 330 میٹر ہے۔ تقابل میں لاہور کا مینارِ پاکستان تقریباً 70 میٹر ہے۔ مگر ایفل ٹاور کو بنایا کیوں گیا؟

    دراصل اسے 1889 میں پیرس میں ہونے والے ورلڈ فیئر کے لیے تعمیر کیا گیا۔ یہ ورلڈ فئیر 1789 میں آیے انقلاب ِفرانس کےصد سالہ جشن کی خوشی میں تھا۔ ایفل ٹاور جو پیرس کے دل میں دریائے سین کے کنارے ایستادہ ہے، اسے 2 سال کی قلیل مدت میں 1887 سے 1889 میں تعمیر کیا گیا۔ اسکا نام ایفل ٹاور اس لیے ہے کہ اسے فرانس کے ایک سویل انجنئیر الیکسینڈر گستاو ایفل کی کمپنی کے انجینئرز اور آرکیٹکٹس نے بنایا۔ شروع شروع میں جب یہ بنایا گیا تو اسکی فرانس کے کئی مشہور آرٹس اور دانشوروں نے مخالفت کی مگر آج یہ فرانس کی پہچان ہے۔

    اس ٹاور کے تین فلورز ہیں جو سیاحوں کے لئے کھلے ہیں۔ ان پر سیاحوں کے لیے ریستوران بھی موجود ہیں جہاں وہ لذیذ کھانے کھا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ پیرس کا نظارہ بھی۔ان فلورز پر جانے کے لئے سیڑھیاں بھی ہیں اور ایک لفٹ بھی، جنکا ٹکٹ ہوتا ہے۔ 600 قدم کی سیڑھیاں دوسرے فلور تک جاتی ہیں جبکہ لفٹ تیسرے فلور پر۔ سب سے اوپر کی فلور پر آپکو ٹاور سے مختلف ملکوں کے دارلحکومت کی سمت اور فاصلہ تحریر کی صورت لکھا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ ٹاور کی تیسرے فلور تک جانے کا لفٹ کا ٹکٹ تقریباً 25 یورو یعنی تقریباً ساڑھے پانچ ہزار پاکستانی روپے ہے۔ جبکہ سیڑھیوں کے ذریعے دوسرے فلور تک جانے کا ٹکٹ تقریباً سوا چار ہزار روپے ہے۔

    ٹاور سے متصل ایک بہت بڑا پارک ہے جہاں مقامی لوگ اور سیاح اکثر شام کو وقت بتانے آتے ہیں۔ ٹاور پر باقاعدہ لائیٹنگ کا انتظام ہے جس میں کل ملا کر 20 ہزار کے قریب برقی قمقمے اور بلب نصب ہیں۔ جو شام ہوتے ہی اس ٹاور کو روشنی سے سجا دیتا ہے اور دیکھنے والے اسکے حسن سے کھو سے جاتے ہیں۔

    اس ٹاور کو بنانے میں اُس دور میں تقریباً ڈیڑھ ملین ڈالر خرچ ہوئے۔ یہ مکمل طور پر لوہے کا بنا ہوا ہے۔ اسے زنگ سے بچانے کے لیے اس پر تقریباً ہر سات سال بعد رنگ کیا جاتا ہے۔ مختلف ادوار میں اسکا رنگ تبدیل کیا گیا۔ شروع شروع میں جب یہ بنا تو اسکا رنگ سرخی مائل بادامی تھا جبکہ آج اسکا رنگ بادامی سا ہے۔ اسے رنگنے کے لئے 3 ٹن پینٹ استعمال ہوتا ہے جبکہ ٹاور کا کل وزن کل وزن 10 ہزار ٹن سے بھی زائد ہے۔

    بحریہ ٹاؤن لاہور کا ایفل ٹاور 80 میٹر اونچا پے۔اسے 2013 میں بنایا گیا۔ اسکا ٹکٹ شاید ہزار روپے سے کم ہے۔ پاکستان میں انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سٹارز کے لیے سٹوریز بنانے کے لیے اچھی جگہ ہے۔

  • لاہور: سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری

    لاہور: سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری

    لاہور،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری کر دیئے گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : سرکاری نرخوں کے مطابق لاہور میں آلو درجہ اول 74 روپے فی کلو اور پیاز درجہ اول 108 روپےفی کلو فروخت کئے جائیں گے-

    سرکاری نرخ نامے کے مطابق لہسن دیسی 220، ادرک چائینہ 365 روپے فی کلو،،ٹماٹر 213، کھیرا فارمی 145 روپے فی کلو فروخت کی جائے گی جبکہ میتھی کا ریٹ 280، بینگن کا 85، پھول گوبھی کا 165 اور شلجم کا ریٹ 145 روپے فی کلو ہے-

    اسلام آباد اور کے پی کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    سرکاری نرخ نامے میں شملہ مرچ 350 اور بھنڈی فی کلو قیمت 115 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹر 280، ٹینڈے دیسی 260، گھیا کدو 63 اور گاجر چائنہ 155 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی کریلے کی قیمت 145 روپے فی کلواور پالک فارمی کی قیمت 63 روپے
    فی کلو مقرر کی گئی ہے-

    لاہورمیں سیب کالا کولو اول 186 روپے فی کلو ، انار دیسی 225 روپے فی کلو ، میٹھا درجہ اول فی درجن 230 روپے جبکہ آڑو کی فی کلو قیمت 204، کھجور ایرانی کی فی کلو قیمت 300، ناشپاتی کی فی کلو قیمت 155، امرود کی فی کلو قیمت 85 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے-

    سرکاری ریٹ لسٹ میں کیلا درجہ اول فی درجن 105 روپے اور مانگور سندر خانی 320، گریپ فروٹ 27، پپیتا 225، گرما فی کلو 85 روپے مقرر کیا گیا ہے-

    شاہ عبداللطیف بھٹائی کا سالانہ عرس مبارک: سندھ حکومت کا سرکاری تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ

  • متحدہ عرب امارات کا خصوصی طیارہ امدادی سامان لے کر لاہورپہنچ گیا

    متحدہ عرب امارات کا خصوصی طیارہ امدادی سامان لے کر لاہورپہنچ گیا

    متحدہ عرب امارات کا خصوصی طیارہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر لاہورپہنچ گیا.

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر صوبائی وزیر صنعت و ہاؤسنگ میاں اسلم اقبال نے ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات سے آنے والا امدادی سامان وصول کیا،متحدہ عرب امارات سفارتخانے کے چارج ڈی افیئرز راشد اَل علینے امدادی سامان صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے حوالے کیا.

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے پنجاب کے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان بھجوانے پر مشکور ہیں ، متحدہ عرب امارات مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہاہے ، متحدہ عرب امارات کی طرف سے بھجوایاگیا امدادی سامان جلد متاثرین میں تقسیم کیاجائے گا – صوبائی وزیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں سے متحدہ عرب امارات کے چارج ڈی افیئرز اوروفد کو آگاہ کیا ،میاں اسلم اقبال نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے امدادی سامان بھجوانے پر متحدہ عرب امارات کے وفد کا شکریہ ادا کیا.

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ضروری سامان بھجوانے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی (Mr. Hamad Obaid Ibrahim Salem Al-zabi) کا شکریہ ادا کرتے ہیں، متحدہ عرب امارات نے ہرآزمائش میں پاکستان کے عوام کی بھرپور مدد کی ہے، پاکستان اور برادر اسلامی ملک متحدہ عرب امارات کی دوستی لازوال رشتوں میں بندھی ہوئی ہے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے ملنے والا سامان متاثرین سیلاب میں تقسیم کیا جائے گا، متحدہ عرب امارات کی امداد سے سیلاب متاثرین کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

    ۔راشد اَل علی کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی سیلاب متاثرین بہن بھائیوں کی مدد ہمارا فرض ہے.

    متحدہ عرب امارات سفارتخانے کے چارج ڈی افیئرز کے راشد اَل علی(Mr. Rashid Al Ali)، فرسٹ سیکرٹری جمعہ الکبی (Mr. Juma Al-Kaabi)، سیکنڈ سیکرٹری احمد المحسن(Mr. Ahmad Al-Muhassan)، تھرڈ سیکرٹری حسین البلوشی (Mr. Hussain Al-Balooshi)، ملٹری اتاشی کرنل سٹاف انجینئر محمد علی النقبی(Mr. Mohamed Ali Al-Naqbi)، اسسٹنٹ ملٹری اتاشی یونس البلوشی (Mr. Younis Ablbloshi)، اسسٹنٹ ملٹری اتاشی عمر المہری (Mr. Omer Almeheri)، پروٹوکول یو اے ای ایمبیسی اسلام آباد کے سربراہ خلیل احمد اعوان بھی اس موقع پرموجود تھے،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

  • کراچی:دوران ڈکیتی مزاحمت پر5افراد قتل:لاہورمیں ڈاکو گھرسے20 تولہ سونا اور7لاکھ روپےلوٹ کرفرار

    کراچی:دوران ڈکیتی مزاحمت پر5افراد قتل:لاہورمیں ڈاکو گھرسے20 تولہ سونا اور7لاکھ روپےلوٹ کرفرار

    کراچی: شہر قائد کے ضلع کورنگی میں مسلح افراد نے ڈکیتی مزاحمت پر دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر قتل جبکہ تین کو زخمی کردیا، گزشتہ 36 گھنٹوں میں شہر بھر میں بے لگام ڈاکوؤں نے مزاحمت پر پانچ شہریوں کو موت کی نیند سلادیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ کورنگی کے دو تھانوں ماڈل کالونی اور لانڈھی کے علاقوں میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ڈاکوؤں مزاحمت پر مزید دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ، گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران بے لگام ڈاکوؤں نے 5 افراد کو قتل اور نصف درجن سے زائد افراد کو زخمی کر دیا۔

    پولیس روایتی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہ کرسکی جس کی وجہ سے شہریوں کا محکمے پر سے اعتبار ختم ہورہا ہے۔ماڈل کالونی کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل کیے جانے والے عثمان کے ورثا نے پوسٹ مارٹم اور پولیس کارروائی کو بے وجہ قرار دیا اور لاش اپنے ہمراہ لے گئے ۔

    تھانہ ماڈل کالونی کی حدود ملیر کاظم آباد ہیرا مسجد کے قریب ڈاکوؤں نے ملک و بیکری شاپ میں فائرنگ کر کے دکاندار کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ، زخمی ہونے والے شخص کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دوران سفر وہ خون زیادہ بہہ جانے کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

    مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ، مقتول کے سینے اور بازو میں دو گولیاں ماری گئی تھیں۔

    ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 25 سالہ عثمان ولد مشتاق کے نام سے کی گئی ، مقتول عثمان ملیر ماڈل کالونی جعفر باغ علی چوک کے قریب کا رہائشی اور ملک و بیکری شاپ کا مالک تھا ، مقتول 3 بھائیوں میں دوسرے نمبر اور غیر شادی شدہ تھا، جس کا آبائی تعلق پنجاب کے علاقے لیہ سے تھا۔

    مقتول نے تقریباً ڈیڑھ سال قبل مذکورہ دکان کھولی تھی ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا گیا کہ موٹرسائیکل سوار دو مسلحہ ملزمان نے دکان میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر دکان کے مالک نے ملزمان کے ہاتھ میں اسلحہ دیکھ کر انہیں روکنے کے لیے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر دی اور لوٹ مار کیے بغیر فرار ہوگئے۔

    واقعے کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر اکھٹی ہوگئی ، اطلاع ملنے پر ماڈل کالونی تھانے کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور فارنزک ڈپارٹمنٹ کو موقع پر طلب کر لیا۔ تفتیشی پولیس اور فارنزک ڈپارٹمنٹ کے افسران نے جائے وقوعہ سے دو خول اور فنگر پرنٹ اور دیگر شواہد اکھٹے کیے دوسری طوف مقتول کے ورثا نے پوسٹ مارٹم اور پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اس سے قبل بھی ان کے خاندان کے 3 افراد ڈاکوؤں کی گولیاں کا شکار بن چکے ہیں جن کے لیے پولیس نے کچھ بھی نہیں کیا۔

    خاندان کے ایک شخص کے قتل میں ملوث ڈاکوؤں کو پنجاب سے گرفتار بھی کیا گیا تاہم وہ بھی چھوڑ دیے گئے ، ماڈل کالونی تھانے کے ڈیوٹی افسر نے مقتول کے رشتے داروں کو پوسٹ مارٹم کرانے کے لیے بہت سمجھانے کی کوشش کی تاہم انہوں نے پولیس کی ایک نہ سنی اور لاش ایدھی ایمبولینس میں رکھ کر اپنے ہمراہ گھر لے گئے۔

    ڈسٹرکٹ کورنگی کے تھانہ لانڈھی کی حدود سیکٹر 36/B پیالہ ہوٹل پر ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر 28 سالہ نوجوان کو تیز دھار آلے کے پے در پے وار کر ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ، مقتول کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

    ترجمان کراچی پولیس کے مطابق فوری طور پر مقتول کی شناخت نہیں کی جا سکی ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ، لانڈھی 89 صادق میڈیکل اسٹور پر ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے، زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ ذولفقار علی ولد محمد صادق کے نام سے کی گئی۔

    پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ، منگھو پیر کے علاقے ناردرن بائی پاس کٹی پہاڑی دعا ہوٹل کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے 2 افراد کو زخمی کر دیا ، زخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی شناخت 25 سالہ محمد ساجد ولد محمد لطیف اور 40 سالہ محمد ندیم ولد جن وڈا کے نام سے کی گئی ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    ادھرلاہور کے علاقے محافظ ٹاؤن کے ایک گھر میں ڈاکو 20 تولہ سونا اور سات لاکھ روپے کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی، ڈاکووں کے گھر میں داخل اور فرار ہونے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

    سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا ہے کہ دونوں ڈاکو سفید رنگ کی کار میں سوار تھے جبکہ ڈاکوؤں نے ڈکیتی کا مال رکھنے کے لیے کار دروازے کے باہر پارک کی۔فوٹیج میں چہرے واضح ہونے کے باوجود ڈاکو گرفتار نا ہوسکے۔

  • لاہور: منگیتر کی فائرنگ سے 20 سالہ لڑکی جاں بحق:10 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

    لاہور: منگیتر کی فائرنگ سے 20 سالہ لڑکی جاں بحق:10 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

    لاہور:منگیتر کی فائرنگ سے 20 سالہ لڑکی جاں بحق:10 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل ،اطلاعات کے مطابق پہلے واقعہ میں لاہور میں منگیتر کی فائرنگ سے بیس سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

    پولیس کے مطابق واقعہ وحدت کالونی کی حدود میں پیش آیا، بیس سالہ رباب فاطمہ کا منگیتر دو دن پہلے ملتان سے آیا تھا۔ملزم نے مقتولہ کے بھائی کے پستول سے فائرنگ کی جس سے دو گولیاں رباب کے بازو اور سینے پر لگیں۔

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    پولیس نے ملزم علی گردیزی کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے، ملزم نے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ گولی حادثاتی طور پر چلی۔پولیس نے حتمی وجوہات اور حقائق جاننے کے لیے دونوں کے موبائل فون اور دیگر شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    لاہور میں ایک دردناک واقعہ میں لاہور میں 10 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں سوئمنگ پول سے مردہ حالت میں ملنے والی باجوڑ ایجنسی کی بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے تفتیش کو نیا رخ دے دیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    مناواں پولیس نے سوئمنگ پول کے مالک کو گرفتارکررکھا ہے لیکن شریک ملزم اسلم تاحال مفرور ہے جس کی عدم گرفتاری پر متاثرہ فیملی سراپا احتجاج ہے۔

    بچی کی لاش چند روز قبل سوئمنگ پول سے ملی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ بچی سے دو بار زیادتی کی گئی جس کے بعد اسے قتل کیا گیا۔مقتول بچی کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان بااثر ہیں جن کے ساتھ پولیس ملی ہوئی ہے۔

  • شیخ رشید ،ریما اور شہباز شریف، میرا جیسی کاسٹ ہو تو شاید فلم انڈسٹری بچ جائے:انورمقصود

    شیخ رشید ،ریما اور شہباز شریف، میرا جیسی کاسٹ ہو تو شاید فلم انڈسٹری بچ جائے:انورمقصود

    لاہور: معروف فنکار اور ڈراما نگار انور مقصود کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت عوام کی مدد نہیں کر رہی تو فلم کو کیا کرے گی۔اب تو بس ایک ہی حل ہےکہ اگرشیخ رشید ،ریما اور شہباز شریف، میرا جیسی کاسٹ ہو تو شاید حکومت فلم انڈسٹری کونئی زندگی مل سکے ورنہ حالات کچھ بہتر نظرنہیں آرہے

    انور مقصود کا پلے ”ساڑھے 14 اگست “یوم آزادی کے موقع پر پیش کیا جائیگا

    نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انورمقصود نے فلم انڈسٹری کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں فلم انڈسٹری کو حکومت کی حمایت حاصل ہوتی ہے ہمارے یہاں نہیں ہے۔انورمقصود نے کہا کہ ہمارے یہاں عوام کو نہیں ہے تو فلموں کو کیا کریں گے، وزیر کے لئے ضروری ہونا چاہیے کہ وہ کسی نہ کسی ہیروین کے ساتھ فلموں میں کام کریں۔ اگر شیخ رشید ، ریما اور شہباز شریف اور میرا جیسی کاسٹ ہو تو شاید پاکستانی فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہو جائیں۔

     

     

    لقمان ولا میں انور مقصود کی آنر میں تقریب کا اہتمام

    پاکستان کی موجودہ صورت حال پر خوبصؤرت تبصرہ کرتے ہوئے کراچی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ بعض شہراجڑنے کے لئے بنائے جاتے ہیں کراچی ان میں سے ایک ہے۔ لوگ کراچی سے نکل کر لاہور اور اسلام آباد جا رہے ہیں، کچھ دن بعد لوگ لاہور اور اسلام آباد سے بھی نکل کر کہیں اور جائیں گے ۔

    انور مقصود کو معافی مانگنی پڑ گئی لیکن کیوں؟

    انورمقصود شہروں میں ویرانیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ک ڈیفنس کی خراب صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ ڈیفنس کی حالت تو 1947 سے بہت اچھی ہے لیکن ہاں ڈیفنس سوسائٹی کی حالت خراب ہے۔ وہ خیابان بخاری میں رہتے ہیں جہاں ہفتوں تک ڈیڑھ ڈیڑھ فٹ تک پانی ان کے گھر کے باہر کھڑا رہا۔

    عمران خان کے نو حلقوں سے بیک وقت انتخابات لڑنے کے حوالے سے انور مقصود نے کہا کہ وہ کرکٹ کے کھلاڑی ہیں گیارہ سے بیک وقت لڑسکتے ہیں۔ مگر غلطی سے عمران خان ہاکی کے اسٹیڈیم میں آگئے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اتنے لوگوں کو کبھی نکلتے ہوئے نہیں دیکھا، ہو سکتا ہے کہ وہ لوگ جو عمران کی طرف جا رہے ہیں وہ کسی اور کے خلاف اس کے طرف جا رہے ہیں۔

  • چالان کیوں کیا، ڈرائیور نے دلبرداشتہ ہو کررکشہ اور انسپکٹر کی موٹر سائیکل جلادی

    چالان کیوں کیا، ڈرائیور نے دلبرداشتہ ہو کررکشہ اور انسپکٹر کی موٹر سائیکل جلادی

    لاہور:صوبائی دارالحکومت کے علاقے لوہاری گیٹ میں رکشہ ڈرائیور نے چالان سے دلبرداشتہ ہوکر پر اپنے رکشے اور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے انسپکٹر کی موٹرسائیکل کو آگ لگادی۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق لوہاری گیٹ میں رکشہ ڈارئیور افتخار ریلوے اسٹیشن کی طرف جا رہا تھا کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے انفورسمنٹ انسپکٹر علی نے اس کا 2 ہزار روپے کا چالان کردیا۔

    مجلس عزاء پر آسمانی بجلی گرنے سے 5 خواتین ہلاک اور متعدد زخمی

    افتخار نے غصے میں آکر اپنے رکشے کو آگ لگادی، جو موقع پر موجود لوگ نے بجھائی اس کے ساتھی نے انفورسمنٹ انسپکٹر کی موٹرسائیکل جلا دی پولیس نے رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    یوٹیوبر جمیل فاروقی کو گرفتار کر لیا گیا

    قبل ازیں لاہور میں چوروں نے ایک ہی دن میں انہوں نے 2 سرکاری گاڑیاں چُرا لیں تھیں رِنگ روڈ پولیس کی گاڑی وائرلیس سیٹ،پبلک ایڈریس سسٹم اور دیگر ضروری آلات سمیت چرائی گئی، جبکہ مزنگ میں چور فائر بریگیڈ کے دفتر سے فائر ٹینڈر ہی چرا کر لے گیا تھا پولیس نے دونوں واقعات کا مقدمہ درج کر لیا تھا-

    چوروں کی دیدہ دلیری،ایک ہی دن میں انہوں نے 2 سرکاری گاڑیاں چُرا لیں

  • پب جی سمیت آن لائن گیموں کی آڑ میں بچوں سےہزاروں روپےلُوٹنےوالےگروہ کیخلاف کاروائی

    پب جی سمیت آن لائن گیموں کی آڑ میں بچوں سےہزاروں روپےلُوٹنےوالےگروہ کیخلاف کاروائی

    لاہور: آن لائن پب جی سمیت دیگر گیموں کی آڑ میں بچوں سے ہزاروں روپے لوٹنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا-

    باغی ٹی وی :اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم نے والدین کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر آن لائن پب جی سمیت دیگر گیموں کی آڑ میں بچوں سے ہزاروں روپے لوٹنے والے گروہ کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے-

    یوٹیوبر جمیل فاروقی کو گرفتار کر لیا گیا

    ذرائع کے مطابق گروہ کے افراد پہلے بچوں کے ساتھ آئن لائن گیمز کھیلتے ہیں پھر انھیں مختلف جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے مقابلے میں حصہ لینے اور زیادہ رقم کا لالچ دے کر ان سے ایزی پیسہ یا دیگر ذرائع سے ہزاروں روپے بٹور رہے ہیں-

    شہبازگل کی تازہ ویڈیو نے فواد چوہدری کا جھوٹ بے نقاب کر دیا،اسلام آباد پولیس کی…

    ذرائع کے مطابق جب کسی بچے کی جانب سے گیم کے مقابلے میں حصہ لینے کیلیے ہزاروں روپے بھجوائے جاتے ہیں تو اس کے بعد اپنا آئن لائن اکاؤنٹ بند کردیتے ہیں، اب تک متعدد بچے والدین کو بتائے بغیر ہزاروں روپے اس فراڈ گروہ کے ہاتھوں لٹا چکے ہیں۔

    اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت آئن لائن فراڈ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں البتہ والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی آئن لائن حرکات کو ضرور چیک کریں۔

    چوروں کی دیدہ دلیری،ایک ہی دن میں انہوں نے 2 سرکاری گاڑیاں چُرا لیں

  • لاہور: ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کیلئےتمام سوئمنگ پولز بند کرنے کا حکم دے دیا

    لاہور: ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کیلئےتمام سوئمنگ پولز بند کرنے کا حکم دے دیا

    لاہور: ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کے لیے تمام سوئمنگ پولز بند کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہورکے احکامات کے مطابق شہر میں موجود تمام سوئمنگ پولز فوری بند کرائے جا رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی تحصیلوں میں موجود سوئمنگ پولز بند کرائیں۔

    چوروں کی دیدہ دلیری،ایک ہی دن میں انہوں نے 2 سرکاری گاڑیاں چُرا لیں

    ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ ٹائرشاپس کی سخت مانیٹرنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے،ٹائرشاپ مالکان ڈینگی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں، پیٹرول پمپس اور ٹائروں کی دکانوں سے پرانے ٹائرز فوری ختم کیے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی پر دکان سیل اور ایف آئی آر درج ہوگی۔

    ڈینگی مچھروں کی وجہ سے پھیلنے والی ایک بیماری ہے جو کہ ڈینگی وائرس کی وجہ سےہوتی ہے۔یہ وائرس شہری اور نیم شہری علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ ڈینگی کا وسبب بننے والا وائرس ڈینگی وائرس (DENV) کهلا تا ہے چار (DENV) سیرو ٹائپس ہیں، اسکا مطلب یہ کہ اس وائرس سے چار بار متا ثر ہونا ممکن ہےڈینگی وائرس فی میل مچھر ایڈس کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔ یہ مچھر 100 سے زائد ممالک میں عام ہے۔ ڈینگی وائرس ہونے کی وجوہات، علامات اورعلاج و احتیاط بر وقت کرنے سے اس وائرس سے خود کو اور اپنے عزیزوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

    دریائے سندھ میں طغیانی ،ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب ،8 لاکھ کیوسک سیلاب کے ریلے کا…

    علامات ہلکی یا شدید ہو سکتی ہیں۔ شدید ڈینگی چند گھنٹوں میں جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے اور اسے اکثر ڈاکٹ کی نگرانی میں دیکھ بھال کی ضروت ہوتی ہے ڈینگی کی ہلکی علامات دوسری بیماریوں سے الجھ سکتی ہیں جو بخار، درد اور درد کا سبب بنتی ہیں۔

    ڈینگی کی سب سے عام علامات دکھانے والے انسانی جسم کا گرافک مندرجہ ذیل میں سے کسی کے ساتھ بخار ہے جیسا کہ آنکھوں میں درد، سر کا درد، پٹھوں میں درد، خارش، ہڈیوں میں درد، جوڑوں کا درد ہو سکتی ہیں۔

    ڈینگی بخار کی پہلی علامت مریض کے سر میں شدید قسم کا درد ہوتا ہے ڈینگی وائرس جسم میں داخل ہوتے ہی تیز بخار ہو جاتا ہے جو کہ 104 اور 105 سے آگے بھی بڑھ سکتا ہے جسم کے درجہ حرارت میں غیر معمولی تبدیلی ہوتی ہے۔

    بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ مذید مہنگی ہونے کا امکان

    ڈینگی وائرس کے سبب کمر کے پچھلے حصے میں، اور ٹانگوں اور پٹھوں میں شدید درد ہوتا ہے ڈینگی بخار بڑھ جائے تو مریض کے منہ سے ،ناک سے خون آنے لگتا ہے بخار کے باعث ڈائریا بھی ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے جسم سے نمکیات خارج ہو جاتی ہیں اور مریض میں کمزوری بڑھ جاتی ہے۔

    ڈینگی کی وجہ سے بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کم ہو جاتی ہے۔ یہ وائرس خون کے بہائو کو متاثر کرتا ہےمچھر کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی یہ بیماری خون کے سفید خلیات پر حملہ کرتی ہیں اور انہیں آہستہ آہستہ ناکارہ کرنے لگتی ہے ڈینگی کے متاثرہ مریض کو شدید بخار کے سبب ہر وقت غنودگی طاری رہتی ہے۔

    طاقت کا سرچشمہ عوام،سیلابی ریلے میں بہہ رہا ہے:تجزیہ:۔ شہزاد قریشی