Baaghi TV

Tag: لاہور

  • وزیراعظم عمران خان آج لاہورکا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج لاہورکا دورہ کریں گے

    لاہور: پنجاب میں سیاسی بحران کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان آج لاہورکا دورہ کریں گے ،وزیراعظم عمرا ن خان پنجاب کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیں گے اہم امور پر مشاورت کی جائےگی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم اہم ملاقاتیں کریں گے وزیراعظم سے وزیراعلی عثمان بزدار، چوہدری پرویزالہی کی ملاقاتیں ہوں گی اس کے علاوہ وزیراعظم اتحادی جماعت کے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    ترکی میں لوگ جمع ہو کرعمران خان کی زندگی کیلئے دعائیں کر رہے ہیں،گورنر سندھ

    لاہور کے دورہ کے دوران وزیراعظم سے ناراض ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں کروائے جانے کا بھی امکان ہے وزیر اعظم عمران خان لاہور میں کارکنان کے ساتھ افطاربھی کریں گے افطار کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی۔

    اسمبلی تحلیل کرنے کا معاملہ :سندھ بار نے ڈپٹی اسپیکراورصدر کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست…

    عبدالعلیم خان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے،ترجمان وزیراعلیٰ آفس

  • الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی ری اوپننگ کی مناسبت سے موسیقی کی محفل کاانعقاد

    لاہور:الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی ری اوپننگ کی مناسبت سے موسیقی کی محفل کاانعقادکیا گیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے تقریب کے تمام مہمانوں کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج الحمراء کے لئے تاریخی دن ہے،نوجوانوں کے موقع فراہم کرنے کے راہ ہموار کر رہے ہیں۔

    سینئر چیف پی اینڈ ڈی سلمان افتخار شامی اور یاسر مبین کی خصوصی شرکت کی۔سینئر چیف پی اینڈ ڈی سلمان افتخار شامی نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الحمراء اکیڈمی نوجوانوں کے روشن مستقبل کا ادارہ ہے۔نامور آرٹسٹ استاد حامد علی،ترنم ناز،عبد الرؤف،سارہ رضا خان،ایمان فاطمہ و دیگر مہمان اعزاز تھے۔

    پروگرام میں الحمراء اکیڈمی کے اساتذہ و نوجوانوں آرٹسٹو ں کی پرفارمنس کا مظاہر ہ کیا۔الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی تزئین و آرائش کے بعد ری اوپن کیا گیا ہے۔دیباکرن،رمشا اشرف،فلک،نرشا سرفراز،حسن،تحسین،ایمان فاطمہ نے اپنے فن کا جادو جگایا۔الحمرا اکیڈمی اساتذہ نے قومی ترانہ پیش کیا،نامور گٹارسٹ سجاد طافو کی متاثر کن پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

    الحمراء اکیڈمی کو نیا انداز ملنے پر تمام اساتذہ و نوجوان آرٹسٹ پرمسرت نظر آئے۔پروگرام کی نظامت کے فرائض نوین روما نے بخوبی احسن نبھائے۔

  • کزن کے ساتھ مل کربد بخت بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

    کزن کے ساتھ مل کربد بخت بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

    لاہور: خون سفید ہوگیا، بیٹے نے اپنے کزن کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کردیا جس والد نے بیٹے کو پال پوس کر بڑا کیا تھا، نافرمان بیٹے نے اسے قتل کرکے اپنی دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت بھی اجاڑ لی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں بدبخت بیٹے نے باپ کو گولی مار کر قتل کر دیا، واقعے میں مقتول کا بھتیجا بھی شامل تھا، دونوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت ریاست علی کے نام سے ہوئی ہے، اور ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کو بیٹے معظم اور بھتیجے زین نے قتل کیا، مقتول کے سر میں تین گولیاں ماری گئی ہیں تاہم قتل کرنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی-

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فارنزک کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا، جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    خواب دیکھا،استانی نے توہین مذہب کی، اسلئے ذبح کر دیا، ملزمہ طالبات کا بیان

    قبل ازیں گھریلو جھگڑے پر بدبخت بیٹے نے باپ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا معمولی تکرار پر نافرمان بیٹے طیش میں آ کر پستول نکالا اور اپنے باپ پر ہی گولیاں برسادیں۔ قاتل بیٹا واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ مقتول والد کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی۔

    جبکہ سرگودھا میں شوہرنے غیرت کے نام پربیوی اوربھتیجے کو قتل کردیا تھا پولیس کا کہنا تھا کہ سرگودھا کے علاقے نیوسیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی نے غیرت کے نام پراپنی بیوی اوربھتیجے کو قتل کردیا۔

    سیاسی جماعتوں کے جلسے کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنیوالے دہشتگرد اسلام آباد سے گرفتار

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کوشک تھا کہ اس کی بیوی اوربھتیجے کے آپس میں تعلقات ہیں۔ ملزم سیف اللہ نے فائرنگ کر کے بیوی آسیہ اوربھتیجے آصف کو قتل کیا اورفرار ہوگیا۔ دہرے قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کرلاشوں کوقبضے میں لے لیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

    اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ ، گرفتار کئے گئے مبینہ دہشت گرد کے اغوا کا مقدمہ درج

  • میں بھی تو بلوچی ہوں میرا کیا قصور تھا ؟ ،ازقلم :غنی محمود قصوری

    میں بھی تو بلوچی ہوں میرا کیا قصور تھا ؟ ،ازقلم :غنی محمود قصوری

    میں بھی تو بلوچی ہوں میرا کیا قصور تھا ؟

    ازقلم غنی محمود قصوری

    20 جنوری 2022 کو لاہور انار کلی بازار میں الحبیب بینک لمیٹڈ کے سامنے ایک زور دار بم دھماکہ ہوا جس میں 3 افراد شہید اور 3 درجن کے قریب زخمی ہوئے یہ دھماکہ پلانٹنڈ تھا اور دوپہر کے وقت ہوا جس جگہ دھماکہ ہوا وہاں عین سامنے بینک ہے اور اس کے سامنے ریڑھی والے غریب لوگ اپنی ریڑھیاں لگاتے ہیں اور اپنے بچوں کیلئے رزق کماتے ہیں-

    راقم کا انار کلی بازار میں کافی آنا جانا ہے اور اکثر و بیشتر جس جگہ دھماکہ ہوا وہاں سے دھی بھلے،فروٹ چاٹ،کھیر اور بھٹورے وغیرہ بھی کھائے ہیں راقم نے دھماکہ سے دو دن بعد دوبارہ اسی جگہ کا چکر لگایا تو دیکھا جو جگہ غریب ریڑھی بانوں سے بھری ہوئی ہوتی تھی وہ بلکل خالی پڑی ہے کافی عمارتوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے تھے ،چہروں پر اداسیاں تھیں مگر رونق اسی طرح تھی مگر جس دھی بھلے والے سے راقم دھی بھلے کھاتا تھا وہ نظر نا آیا-

    خیر کافی دنوں بعد وہ مطلوبہ بندہ نظر آیا تو جو گفتگو اس سے ہوئی وہ آپ کے سامنے ہے اس کی عمر 35 سال ہے مگر اس کی ڈارھی کی سفیدی اسے 50 سے اوپر کا ظاہر کرتی ہےمیں نے جاتے ہی اس سے سلام لیا اور پوچھا حکم داد ( فرضی نام) یار کہاں تھے اتنے دنوں سے میں تو بہت پریشان تھا تمہارے دھی بھلے بڑے اچھے اور مزیدار ہوتے ہیں یار کئی بار میں آیا مگر تم موجود نا تھے ،کہیں گئے ہوئے تھے؟-

    وہ میرے نام سے تو ناواقف تھا مگر اتنا جانتا تھا کہ کئی سالوں سے میں اس کا گاہگ ہوں اس نے بڑی تکلیف دہ نظروں سے میری طرف دیکھا اور بولا کمال ہے صاحب آپ کو نہیں پتہ اس جگہ دھماکہ ہوا تھا ؟میں نے کہا ہاں بھئی پتہ ہے اسی لئے تو تمہارا ساتھ والے ریڑھی والوں سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ آ نہیں رہا ویسے بس دھماکہ میں اس کی ریڑھی تباہ ہوئی تھی مگر وہ بچ گیا تھا-

    اس نے ایک لمبی سانس بھری اور مجھے دھی بھلے بنا کر دیئے اور نظریں جھکا لیں میں نے دھی بھلے کھانا شروع کئے تو اس کی طرف دیکھا غالباً اس کی آنکھوں میں أنسو تھے خیر میں نے دھی بھلے ختم کئے تب تک وہ بھی خود کو سنبھال چکا تھا میں نے کہا یار دھماکہ کس جگہ ہوا تھا ؟-

    اس نے میری طرف دیکھا اور کہنے لگا میری ریڑھی کے عین سامنے میں نے اسے دیکھا تو وہ گویا ہوا صاحب پریشان ہو گئے کہ میں بچ کیسے گیا ؟ میں نے کہا نہیں بھئی یہ تو اللہ کی ذات ہے جسے چاہے زندہ رکھے جسے چاہے موت دے میں نے پوچھا جب دھماکہ ہوا تم اس وقت کہا تھے ؟وہ کہنے لگا صاحب اسی جگہ موجود تھا مگر جب دھماکہ ہوا میں ساتھ والی بلڈنگ میں دھی بھلے دینے گیا تھا
    میں نے کہا یار یہ کیوں اور کیسے ہوا؟-

    وہ کہنے لگا صاحب کیوں ہوا کا تو مجھے پتہ نہیں مگر ہوا ایسے کہ انار کلی بازار کے وسط سے تھوڑا پہلے جہاں گارمنٹس و جوتوں کی دکانیں ہیں وہاں ایک شحض پہلے سے کھڑی ایک موٹر سائیکل پر بیگ رکھ کر جانے لگا تو دکانداروں نے دیکھ لیا اور اسے کہا کہ کون ہے تو اور بیگ کیوں رکھا یہاں کہتا وہ شحض جلدی سے بیگ پکڑ کر یہ کہتا ہوا آگے بڑھا کہ میں تو تھک گیا تھا بیگ اٹھا کر اسی لئے بائیک پر رکھا تھا –

    مزید اس نے بتایا کہ میری ریڑھی کے بلکل سامنے اس شحض نے سامنے سڑک کے وسط میں کھڑی موٹر سائیکل پر بیگ رکھا اتنے میں مجھے ساتھ والی بلڈنگ سے آرڈر آیا دھی بھلے لانے کا تو میں ادھر چلا گیا ابھی گیا ہی تھا تو دیکھا کہ میری ریڑھی وہاں بکھری پڑی ہے اور ایک اور بچے کی ٹانگیں کٹی ہوئی ہیں اور وہ چیخ رہا ہے جبکہ ہر طرف دھواں ہی دھواں ہے اور آگ ہی آگ یوں لگتا تھا جیسے قیامت برپا ہو گئی ہے-

    وہ کہتا ہے میں چیخنے لگا اور چلانے لگا اتنے میں پولیس و ریسکیو بھی آن پہنچی اور میں بھی گھر سے فون آنے پر گھر پہنچ گیا مگر میری ساری جمع پونجی لٹ گئی تھی اس نے آنکھوں میں أنسو لاتے قسم اٹھا کر کہا صاحب میں پورے پندرہ دن تک گھر سے باہر نہیں نکلا
    مجھے وہ منظر یاد آتا تھا تو میں رونے لگتا تھا میں نے کھانا پینا چھوڑ دیا تھا کیونکہ صاحب میری ریڑھی ساری تباہ ہو چکی تھی اور مجھے پتہ بھی نہیں تھا کہ کس نے یہ کیا اور میری ان سے دشمنی بھی کیا ہے –

    وہ کہتا ہے میری ماں نے مجھے ہمت اور غیرت دلائی کہ تو غیور بلوچ ہے کیوں بچوں کی طرح ڈر کر گھر میں بیٹھ گیا ہے اگر یونہی بیٹھا رہا تھا ہم بھوکے مر جائیں گے جا جا کر ریڑھی لگا اللہ رزق دے گا اور ہمت بھی وہ کہتا میں نے کچھ محلے داروں کو حالات بتلائے تو کسی نے مجھے رقم دی تو کسی نے نئی ریڑھی خرید کر دی-

    اس نے مجھ سے سوال کیا کہ صاحب یہ دھماکہ کس نے کروایا تھا تو میں نے اسے بتایا کہ ایک بلوچ علیحدگی پسند جماعت نے کروایا ہے
    اس نے پوچھا کیوں کروایا انہوں نے میں نے کہا کہ وہ کہتے ہیں بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرکے ایک الگ ملک بناؤ اسی لئے وہ پاکستان کے ہر علاقے میں بم دھماکے کرتے ہیں پاکستانی عوام و فوج پر حملے کرتے ہیں اس کی آنکھوں میں پھر آنسو آ گئے-

    کہنے لگا صاحب میں بھی تو بلوچ ہوں اور جب 5 سال کا تھا تب میرے بابا ہماری پوری فیملی لے کر بلوچستاں سے لاہور آ گئے تھے کیونکہ کراچی کے حالات سخت خراب تھے اور ہمارے آبائی علاقے بلوچستان کے ایک دیہات میں کاروبار نا ہونے کے برابر تھا اسی لئے بابا نے کراچی کام شروع کیا تو وہاں بھی حالات خراب ہو گئے اسی لئے پیٹ کی خاطر لاہور آئے تھے بابا نے شربت بیچا،چنے بیچے کئی کام کئے اور ایک چھوٹا سا مکان خرید لیا ہے-

    اب ہمارا تو یہی شہر بھی ہے اور وطن بھی یہیں جئے گے یہیں مرینں ے کیونکہ میرے بابا کی قبر بھی تو میانی صاحب قبرستان میں ہے
    کہنے لگا صاحب یہ دھماکہ کرنے والے بلوچی نہیں ہیں بلوچی ہم ہیں صاحب ہمارے رشتہ دار آج بھی بلوچستان میں رہتے ہیں وہ دور دراز علاقوں سے پینے کا پانی بھر کر لاتے ہیں مگر کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے وہ اور ہم بلوچ تو بہت خودار ہیں ہم اپنی دشمنیوں کی خاطر جانیں دے بھی دیتے ہیں اور لے بھی لیتے ہیں میں اللہ گواہ ہے صاحب ہم کسی کو ناجائز قتل نہیں کرتے جس کے ساتھ دشمنی ہے اسے ہی قتل کرتے ہیں کیونکہ کسی کو ناجائز قتل کرنا بڑا گناہ ہے اور بلوچی ایسا گناہ نہیں کرتے صاحب قسم لے لو صاحب بلوچی ایسا ظلم نہیں کرتے-

    وہ بتلانے لگا کہ ہمارے بڑھوں نے انگریز کے خلاف جہاد کیا اور اپنی جانیں دے دیں مگر انگریز کی غلامی نہیں کی اس نے مجھے پوچھا صاحب ان ناراض بلوچوں کی دشمنی کس سے ہے ؟ میں نے کہا ان کی دشمنی ہر محب وطن پاکستانی سے ہے ان کی دشمن پاک فوج و عوام سے ہے ان کی دشمنی ہر آنے والی گورنمنٹ سے ہے-

    وہ کہنے لگا صاحب یہ لوگ اتنا پیسہ بم دھماکوں پر لگاتے ہیں اور لوگوں کو ناجائز قتل کرتے ہیں تو پھر یہی پیسہ بلوچستان میں غریب بلوچوں پر کیوں نہیں لگاتے ؟میں نے کہا بات تو تمہاری قابل غور ہے مگر ان کا مقصد بلوچیوں کے علاوہ سندھیوں،پنجابیوں،پشتونوں کو حقوق کے نام پر قتل کرنا ہے-

    وہ چونک گیا کہنے لگا صاحب کون بلوچی ؟ کون سندھی ؟ کون پنجابی اور کون پشتون؟ ہم سبھی تو ایک محلے میں اکھٹے رہتے ہیں نہیں یقین تو ساتھ چل کر دیکھو ہمارے گھر میں پکا ہوا سالن کبھی پنجابی گھر سے آتا ہے تو کبھی پشتون گھرانے سے تو کبھی سندھی گھرانے سے صاحب ہم تو ایک ہیں ہم تو مسلمان ہیں ہم تو اردو بولتے ہیں کبھی ایک دوسرے کو سندھی،بلوچی،پنجابی پشتون نہیں کہا صاحب میری تین ہی بیٹیاں ہیں اور ایک بوڑھی ماں ہے-

    صاحب قسم لے لو وہ جو ملک صاحب ہیں نا پیٹرول پمپ والے وہ ہر عید کے دن میری ماں کو گلے لگا کر جاتے ہیں جاتے ہوئے 5 ہزار دے کر جاتے ہیں اور میری بیٹیوں کا اپنی بیٹیوں کی طرح ماتھا چوم کر جاتے ہیں اور وہ غریب پنجابیوں کے گھروں میں بھی ایسے ہی جاتے ہیں اور دوسرے صوبوں کے رہائش پذیز لوگوں کے گھروں میں بھی ایسے ہی تو صاحب پھر یہ نفرت کیوں؟-

    ہمارا قصور کیوں میں بھی تو بلوچ ہوں مگر مجھے کیوں مارا انہوں نے ؟میری رہڑھی کیوں تباہ کی انہوں نے ؟ صاحب جی یہ نئی والی ریڑھی مجھے لکڑی کے ٹال کے مالک حشمت خان نے مفت میں خرید کر دی ہے اور 10 ہزار سودے کیلئے رحم بخش سندھی نے دیا ہے
    صاحب یہ نفرت کیوں ہے ؟-

    یہ تو بلوچی نہیں صاحب بلوچی تو بڑے غیور ہوتے ہیں صاحب کسی کو ناجائز قتل نہیں کرتے کیونکہ میرے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کرام رضہ اللہ عنہ سب سے پہلے بلوچستان میں ہی آئے تھے اور ان کی قبریں بھی ادھر آج بھی ہیں یہ کیسے بلوچی ہیں جو ہمیں بلوچستان میں بھی مارتے ہیں اور پنجاب میں بھی پہلے انہوں نے کراچی کا کاروبار تباہ کیا اور اب لاہور کا تباہ کرنے لگے ہیں صاحب اگر لاہور کراچی بن گیا کاروبار نا رہا تو میں اپنی تین چھوٹی چھوٹی بچیوں کو لے کر کہاں جاؤں گا ؟-

    اس کے اس سوال کا جواب میرے پاس نا تھا میں نے اسے کہا حوصلہ کر کچھ نہیں ہوتا ان شاءاللہ یہ ملک یہ صوبے یہ شہر یہ گلی محلے ان شاءاللہ قیامت تک آباد رہیں گے کیونکہ ان کی بنیادوں میں شہداء کا لہو شامل ہے-

  • پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    لاہور:پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ون ڈے آج قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں دوپہر 3 بجے شروع ہوگا-

    باغی ٹی وی : آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ورچوئل پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ون ڈے میں بہترین پرفارمنس دینے والی پاکستانی ٹیم کو ہوم گراونڈ پر شکست دینا آسان نہیں ہوگا۔

    پہلی دفعہ پاکستان آیا ہوں کافی اچھا لگ رہا ہے، آسٹریلوی کرکٹر

    ایرون فنچ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے ساتھ اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے مچل مارش گزشتہ روز پریکٹس میں انجری کا شکار ہوئے ہیں، ان کی دستیابی کا فیصلہ اسکین رپورٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

    آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ رواں برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایک اچھا کمبی نیشن بنانا چاہتے ہیں، پاکستان میں صرف ایک میچ ہے تاہم سری لنکا میں زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز ہیں جس سے تیاری کا اچھا موقع ملے گا۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے سیریز آج سے لاہور میں شروع ہوگی۔ لاہور میں 3 ون ڈے میچز کے بعد ایک ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلا جائے گا-

    یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں آج تک دونوں ٹیموں کے درمیان 11 میچ کھیلے جا چکے ہیں، جن میں پاکستان نے 4 اور آسٹریلیا کو 6 میں جیت حاصل کی۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی یوم پاکستان منانے کی تصاویر وائرل

  • لاہور:ایڈووکیٹ امانت،اہلیہ اوربچوں کےقاتلوں پرپولیس کی موجودگی میں حملہ : فائرنگ

    لاہور:ایڈووکیٹ امانت،اہلیہ اوربچوں کےقاتلوں پرپولیس کی موجودگی میں حملہ : فائرنگ

    لاہور:لاہور:ایڈووکیٹ امانت،اہلیہ اوربچوں کےقاتلوں پرپولیس کی موجودگی میں حملہ: فائرنگ،اطلاعات کے مطابق سی آئی اے چوہنگ لاہور ایڈوکیٹ امانت اس کی بیوی اور دو ماہ کی بیٹی کے تہرے قتل میں ملوث ملزمان امین اور عاشق قصاب کی نشاندھی پر آلہ قتل برآمد کروانے کے لیے لے کر جا رہے تھے جب پولیس پارٹی اضمیر ٹاؤن سے جانب جوبلی ٹاؤن پہنچی تو 3 کس سوار ہنڈا 125 مسلح اسلحہ آتشیں نے گھات لگا کر پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا

    پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ملزم عاشق قصاب شدید زخمی ہو گیا ہے جسے برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا موقع پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ چکی ہےمقامی پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے حملہ آوروں کی تلاش و علاقہ کا سرچ آپریشن جاری ہے

    یاد رہے کہ فروری میں لاہورمیں میاں بیوی اور کم سن بیٹی کا قتل مخالف رشتہ داروں نے اجرتی قاتلوں سے کروایا تھا جس کے قاتل بعد ازان گرفتار ہوگئے تھے

    چوہنگ کےعلاقے ایگریکس ٹاؤن میں 27 فروری کو نامعلوم افراد نے وکیل امانت علی اور اسکی بیوی شبانہ کو ہاتھ پاؤں باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا تھا ۔ ملزموں نے مقتولین کی ڈھائی ماہ کی کم سن بیٹی ازل کو بھی گلا دبا کر جان سے مار دیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق واردات مخالف رشتے داروں نے اجرتی قاتلوں سے کروائی، ملزمان واردات کے بعد ہوٹل میں ناشتہ بھی کرتے رہے۔ پوليس نے مزيد 3 افراد کو گرفتار کر ليا۔ پولیس نے مقتول امانت ایڈوکیٹ کے بھائی دو بھتیجوں کو پہلے سے حراست میں لےتھا

    پولیس کے مطابق مقتول کے رشتہ داروں کا جیل میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے قاتلوں سے تعلق بنا جنہیں تہرے قتل کی واردات کا ٹاسک سونپا گیا۔ عاشق نامی اجرتی قاتل نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ3 جانیں لیں۔

  • آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی میزبانی لاہور کے سپرد

    آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی میزبانی لاہور کے سپرد

    آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی میزبانی لاہور کے سپرد

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا نے متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے سیریز میں شامل ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی میزبانی لاہور کے سپرد کردی ہے دونوں بورڈز نے مشاورت کے بعد 19 مارچ بروز ہفتے کی صبح یہ فیصلہ کیا ۔

    فیصلے کے مطابق 29 ، 31 مارچ اور 2 اپریل کو پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین شیڈول تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین 5 اپریل کو شیڈول واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بھی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    ون ڈے انٹرنیشنل میچز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے جبکہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ مقامی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے شروع ہوگا۔

    مہمان ٹیم کے وائیٹ بال اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 24 مارچ کو لاہور پہنچیں گے، جنہیں ایک روزہ روم آئسولیشن کے بعد اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔قومی وائیٹ بال کھلاڑی 22 مارچ کو اکٹھے ہوں گے۔ انہیں 25 مارچ سے ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

    وائیٹ بال سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

    آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے قومی اسکواڈز کا اعلان

    اسکواڈز:
    آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈ:
    ایرون فنچ (کپتان)، شان ایبٹ، ایشٹن آگار، جیسن بیرنڈورف، ایلکس کیری، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لیبوسکاخنے، مچل مارش، بین میک ڈرموٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا

    پاکستان ون ڈے اسکواڈ:
    بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، آصف آفریدی، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر

    پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ:
    بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف آفریدی، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر

    پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ: پاکستان نے 83 سال بعد انگلینڈ کا ریکارڈ توڑدیا

  • لاہورچڑیا گھر میں درخت گرنے سے بیوی جاں بحق شوہر زخمی

    لاہورچڑیا گھر میں درخت گرنے سے بیوی جاں بحق شوہر زخمی

    لاہور: چڑیا گھر میں درخت گرنے سے بیوی جاں بحق اور شوہر زخمی ہوگیا،ان کا تعلق آزادکشمیرسے بتایا جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق خاتون ثوبیہ اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے چڑیا گھر آئی تھی یہ فیملی بندر ہاؤس کے قریب ایک درخت کے نیچے بیٹھی تھی کہ اچانک درخت گرنے سے ثوبیہ کے سر پر شدید چوٹیں آئیں 25 سالہ خاتون کو تشویشناک حالت میں گنگا رام ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

    کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق، فائرنگ سے 5 خواجہ سرا زخمی

    خاتون کے شوہر صدام کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے پولیس نے ثوبیہ کی لاش قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ہیں –

    قبل ازیں رحیم یار خان میں کوٹ سمابہ کے قریب 86 والا پل پر کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے مین روڈ پر ٹریفک بلاک ہونے پرنہر کنارے کچہ راستہ استعمال کرتے ہوئے کار نہر میں جاگری جس میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔

    جائیداد تنازعہ: دیور نے بھابھی اور تین بچوں کو قتل کر دیا

    قبل ازیں گجرات کے نواحی گاؤں شام پور میں ملزم صفدر حسین نے جائیداد کے تنازعہ پر سگے بھائی کی بیوی اور بچوں کو ڈنڈوں سے مار کر قتل کیا پولیس اور فرانزک ٹیمیوں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرتے یوئے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا قتل ہونے والوں کی شناخت شکیلہ بی بی، 14 سالہ روشان، 10 سالہ عائشہ اور 4 سالہ مریم کے نام سے ہوئی تھی مقتولہ کا شوہر منور حسین روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب مقیم ہے۔

    ایرانی لڑکی نے قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لینے کیلئے اپنے امریکی بوائے فرینڈ کو…

  • پیکا آرڈیننس غیرآئینی نہیں:لاہورہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ

    پیکا آرڈیننس غیرآئینی نہیں:لاہورہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ

    لاہور:پیکا آرڈیننس غیرآئینی نہیں:لاہورہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ،اطلاعات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے ایک اہم کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیکاایکٹ کاسیکشن20آئینی ہے،

    جسٹس طارق سلیم شیخ نے یہ فیصلہ معروف کیس جس میں میشا شفیع اور علی ظفر فریق تھے کی سماعت کے دوران یہ اہم ریمارکس دیئے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئین کاآرٹیکل19جہاں آزادی اظہار کاحق دیتاہےوہیں کچھ پابندیاں بھی عائدکرتا ہےسیکشن20ایسےشحض کےخلاف کارروائی کااختیار دیتاہےجوکسی فرد کی عزت مجروح کرے پیکاایکٹ کاسیکشن20غیرآئینی نہیں

    جسٹس طارق سلیم شیخ نے تاریخی فیصلہ صادر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کا سیکشن20غیر آئینی نہیں ہتک عزت دعوی ٰ،فوجداری کارروائی ساتھ چل سکتے،میشا شفیع کے خلاف ایف آئی اے کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست جرمانہ کے ساتھ مسترد کی جاتی ہے

    یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 30 صفحات پر یہ تاریخی فیصلہ معروف کیس میں دیا ہے جس میں گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع فریق تھے

     

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”471693″ /]

    لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عدالت نے گلوکار اور اداکار علی ظفر کا ایف آئی اے میں درج کرایا گیا مقدمہ خارج کرنے کے لیے میشاء شفیع کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، خیال رہےعدالت عالیہ نے میشاء شفیع پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

    میشا شفیع نے علی ظفر پر انہیں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے کا الزام لگا رکھا ہے، اس حوالے سے دونوں کے درمیان عدالتی جنگ جاری ہے۔علی ظفر نے میشاء شفیع سمیت دیگر افراد کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کررکھا ہے۔میشا شفیع کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں یہ مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

    گلوکارہ کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور علی ظفر کو فریق بنایا گیا تھا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ دونوں فریقین کا سول کورٹ میں ہتک عزت کا کیس چل رہا ہے، دیوانی مقدمہ زیر سماعت ہونےکے دوران فوجداری مقدمہ درج نہیں کرایا جاسکتا، اس لئے عدالت ایف آئی اے کو میشاء شفیع سمیت دیگر ملزمان کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں میشا شفیع کی ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر کی ایف آئی اے کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواستیں جرمانے کے ساتھ خارج کردیں۔

    علی ظفر نے عدالتی فیصلہ سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں سوال کیا ہے ’’محترمہ (میشا شفیع) سے بڑی عزت سے صرف ایک سوال پوچھئے گا کہ وہ کیا حقیقت ہے جس کے نمایاں ہوجانے کے ڈر سے وہ عدالت سے اتنے سال کہتی رہیں کہ کووڈ میں کینیڈا سے عدالت نہیں آسکتیں مگر پھر کوک اسٹوڈیو کے لیے فوراً آپہنچیں اور پھر عدالت کو بتائے بغیر اپنی جرح بیچ میں چھوڑ کر واپس چلی گئیں؟‘‘

    علی ظفر نے ایک اور ٹوئٹ میں میشا شفیع سے سوال پوچھا ’’اور پھر نہایت احترام سے پوچھیے گا کہ کیا وہ میرے ہرجانے کے کیس میں جہاں ان کو ان کا موقف بیان کرنے کا پورا موقع دیا جار ہاہے، اپنی جرح مکمل کروانے کے لیے اس ہفتے کی 12 تاریخ کو عدالت آئیں گی؟ یا پھر سے نہیں آئیں گی؟‘‘۔

    واضح رہے کہ میشا شفیع سمیت دیگر نے اپنے خلاف درج ایف آئی اے کے مقدمے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ میشا شفیع نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ایف آئی اے نے علی ظفر کی درخواست پر حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا جبکہ ایف آئی اے نے ملزمان کا موقف لیے بغیر مقدمہ درج کیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔

  • وزیراعظم عمران خان کا آج کا دورہ لاہوربہت اہمیت اختیار کرگیا

    وزیراعظم عمران خان کا آج کا دورہ لاہوربہت اہمیت اختیار کرگیا

    لاہور:وزیراعظم عمران خان کا آج کا دورہ لاہوربہت اہمیت اختیار کرگیا ،اطلاعات کے مطابق ملک سیاسی محاذ آرائی بڑھنے کے بعد وزیراعظم عمران خان اہم مشن پر لاہور تشریف لا رہے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کل دورہ لاہور متوقع ہے، وفاقی وزراء بھی ہمراہ ہوں گے، جہاں وہ گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی سے بھی ملیں گے، وزیراعظم عدم اعتماد سے متعلق اراکین اور پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی امور پر اہم اجلاس ہو گا، پنجاب میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج کراچی میں مصروف دن گزارا، جہاں ایم کیو ایم مرکز پہنچنے کے بعد متحدہ رہنماؤں سے ملاقات بھی کی، جبکہ گورنر ہاؤس میں تقریب سے خطاب کے بعد سندھ مشاورتی کمیٹی اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات بھی کی۔

    سندھ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے عمران خان کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، جو پی ٹی آئی والا دھوکہ دے گا اسے دیکھ لیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں، کچھ نہیں ہوگا، یہ سازش بھی بے نقاب ہوجائے گی۔ مجھے دیکھ کر آپ لوگوں کو لگ رہا ہے کہ میں گھبرایا ہوا ہوں؟ عدم اعتماد میں اِن چوروں کا ساتھ ان کے اپنے لوگ بھی نہیں دیں گے۔ ایک بار یہ سب ختم ہو جائے، اِن سب کو دیکھ لوں گا۔