Baaghi TV

Tag: لاہور

  • لاہور میں دسویں جماعت کی طالبہ کا دن دیہاڑے اغوا

    لاہور میں دسویں جماعت کی طالبہ کا دن دیہاڑے اغوا

    دن دیہاڑے لاہور کے علاقے شادباغ سے 10 ویں جماعت کی طالبہ اغوا ہو گئی-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق 17 سالہ طالبہ عشاء ذوالفقار اپنے بھائی کے ساتھ امتحان دینے کے بعد واپس گھر جا رہی تھی کہ شادمان کے علاقے میں 4 مسلح اغوا کاروں نے طالبہ کو اغوا کیا اور اسے زبردستی گاڑی میں ڈال کر ساتھ لے گئے۔

    طالبہ کے اغوا کے واقعےکی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ ایک سفید رنگ کی گاڑی ان کے قریب آکر رکتی ہے جس میں سے ایک شخص زبردستی لڑکی کو موٹر سائیکل سے اتار کر گاڑی میں بٹھاتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ک بھائی عامر نے مزاحمت کی لیکن مسلح شخص نے اس کو جان سے مارنے کے لیے پسٹل تانہ اور گول باغ کی جانب فرار ہوگئے۔

    پولیس نے والد ذوالفقار علی کی مدعیت میں عابد الیاس سمیت تین افراد پر مقدمہ درج کرلیا۔

    رشتے کا تنازعہ، اسپین پلٹ دو پاکستانی بہنوں کو چچا نےقتل کر دیا

    سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کر دی۔ سی سی پی او نے سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے اغوا میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کے اغوا کے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

    چائلڈ پورنو گرافی ثابت ہونے پرمجرم کو 21 لاکھ روپےجرمانہ اور29 سال قید سزا

  • دیکھتے ہیں کون پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روکتا ہے،پرویز الہی

    دیکھتے ہیں کون پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روکتا ہے،پرویز الہی

    لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں کون پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے آج اجلاس طلب کیا گیا ہے تاہم اجلاس سے قبل ہی صبح پنجاب اسمبلی کے ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو گرفتار کر لیا گیا اور اسمبلی میں ملازمین کو داخلے سے روک دیا گیا۔

    پرتعیش اشیا کی درآمدات پر پابندی سے سماجی عدم توازن کا بھی خاتمہ ہو گا،وزیراعظم

    اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے اس تمام صورتحال پر اراکین اسمبلی کو ایوان میں پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دیکھتے ہیں کون ہمیں اسمبلی میں داخل ہونے سے روکتا ہے حکومتی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ہمارے تمام اراکین اجلاس میں پہنچیں گے اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ضرور ہو گا۔

    پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ آج بھی گورنر پنجاب ہیں اور گورنر کے ہوتے ہوئے میں کیسے قائم مقام گورنر بن جاؤں۔ باپ بیٹا اسمبلی کے ساتھ ایسا اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس نمبرز کم ہیں جبکہ میں آج بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کا امیدوار ہوں۔

    عمران خان کو 3 روز جیل میں رکھا جائے تو اس کی سیاست نکل جائے گی،رانا ثناءاللہ

    قبل ازیں پی ٹی آئی وکیل اظہر صدیق کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی ایما پر پنجاب اسمبلی کے ملازمین کو گرفتار کیا جارہا ہے چیف جسٹس ہائیکورٹ معاملہ پر فوری نوٹس لیں ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلیٰ کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی درخواست دائر کر رکھی ہے منحرف اراکین فیصلے کے بعد چیف سیکریٹری کو مراسلہ لکھا لیکن عمل در آمد نہیں کیا گیا پنجاب اسمبلی کو قانون سازی سمیت دیگر امور سے روکا نہیں جا سکتا-

    واضح رہے کہ لاہور پولیس نے پنجاب اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ترجمان اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اسمبلی ملازمین کو بھی اسمبلی سیکریٹریٹ نہیں جانے دیا جار ہا پولیس نے اسمبلی کے تمام دروازے بند کر دیئے ہیں دروازے بند کر کے پولیس نے اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا-

    قبل ازیں ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق پولیس دیواریں پھلانگ کر رائے ممتاز کے گھر کے اندر داخل ہوئی اور انہیں گرفتار کر لیا جبکہ سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکرٹری کوآرڈینیشن عنایت اللہ لک کے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے۔

    شیری مزاری کی گرفتاری،عمران خان کا رد عمل سامنے آ گیا

    رائے ممتاز کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ رات کو پولیس نے گھر چھاپہ مارا اور رائے ممتاز کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے رائے ممتاز کی گرفتاری اور محمد خان بھٹی اور عنایت اللہ کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سب ایکشن شہباز شریف کے حکم پر ہو رہا ہے، حکومت کا یہ ایکشن فسطائیت پر مبنی ہے۔

    پرویز الٰہی نے کہا کہ اسمبلی آفیسرز کی گرفتاری اور چھاپے حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، غیر آئینی اور جعلی حکومت آئین کے خلاف اقدامات کر رہی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے رائے ممتاز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رائے ممتاز کو حراست میں لے کر حکومت نے شکست تسلم کرلی۔

    حمزہ شہباز نے شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دے دیا

    خیال رہے کہ اسپیکر پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے، اس سے پہلے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 30 مئی کو طلب کیا گيا تھا، 25 ارکان کے نشستوں سے فارغ ہونے کے بعد اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے تاریخ تبدیل کر دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج طلب کر لیا، اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کی رہنما و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن کے اہلکاروں نے اسلام آباد میں واقع ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا تھا جہاں سے انہیں تھانہ کوہسار لایا گیا تھا –

    شیریں مزاری کواغواکیاگیا،عدلیہ سوموٹولے:بابراعوان

    شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن ونگ ڈی جی خان نے اراضی کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا اور تھانہ کوہسار لے گیا جہاں سے انہیں لاہور لے جایا جانا تھا. شیریں مزاری پر اس مقدمے میں ایف آئی آر درج ہے، عملہ وارنٹ گرفتاری لے کر آیا تھا۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز مارچ 2022ء میں کیا تھا۔

    بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ شیریں مزاری بطور خاتون قابل احترام ہیں، کسی بھی خاتون کی گرفتاری معاشرتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی شیریں مزاری کوگرفتارکرنے والے اینٹی کرپشن عملےکیخلاف تحقیقات ہونی چاہیئیں تفتیش اورتحقیقات میں گرفتاری ناگزیرہے تو قانون اپنا راستہ خود بنالے گا، شیریں مزاری کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن بحیثیت سیاسی جماعت خواتین کے احترام پریقین رکھتی ہے مریم نواز کے بارے میں بیہودہ زبان کی مذمت کرتے ہیں مگر انتقام ہمارا شیوہ نہیں راولپنڈی پولیس کو ہدایت کی شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن کی تحویل سے چھڑا کر رہا کیا جائے-

    شیریں مزاری کے اغوا کا مقدمہ، درخواست دائر کردی گئی

  • حجام کی گیارہ سالہ بچے سے مبینہ زیادتی،ملزم گرفتار

    حجام کی گیارہ سالہ بچے سے مبینہ زیادتی،ملزم گرفتار

    لاہور: پولیس نے گیارہ سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی کرنے والے ہئیر ڈریسر کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں حجام نے حجامت کروانے کےلیے آنے والے بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

    ماموں نے ملزمان کے ساتھ مل کر اپنی سولہ سالہ بھانجی کواغوا کر لیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا نے ملزم کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی جس پر تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس نے بر و قت کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان نے مصطفیٰ آباد میں ہئیر ڈریسر کی دکان بنا رکھی ہے، 11 سالہ بچہ ہئیر کٹنگ کروانے گیا تو ملزم نے بچے کو ورغلا کر بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ کروایا ہے، اس حوالے سے ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    فیصل آباد: 6 سالہ بچے کے ساتھ مزدور کی مبینہ زیادتی

    قبل ازیں پنجاب کے ضلع فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کےعلاقے ظفروال کے نواحی گاؤں سارو وال میں 6 سالہ بچے کو مزدور نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا 6 سالہ بچے احسان ساجد کےماموں نے پولیس کواطلاع دی تھی کہ ان کے بھانجے کو محلے میں زیر تعمیر مدرسہ میں کام کرنےوالےمزدور نے زیادتی کا نشانہ بنایا، احسان گلی میں کھیل رہا تھا کہ مزدورورغلا کرمدرسےکےاندر لے گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس علاقے میں پہنچ گئی اور بچے کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا

    دوست کے ساتھ جانے والی لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

  • ڈی جی والڈ سٹی کی تقرری کیخلاف درخواست : سماعت 14 دنوں کے لیے ملتوی کردی گئی

    ڈی جی والڈ سٹی کی تقرری کیخلاف درخواست : سماعت 14 دنوں کے لیے ملتوی کردی گئی

    لاہور:ڈی جی والڈ سٹی کی تقرری کیخلاف درخواست : سماعت 14 دنوں کے لیے ملتوی کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے ڈی جی والڈ سٹی کی تقرری کے خلاف درخواست پرسماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں ڈی جی والڈ سٹی کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔سرکاری وکیل نے جواب داخل کرنے کے لیے عدالت سے مہلت طلب کی جس پر لاہورہائی کورٹ نے درخواست پر سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کرتے ہوئےہدایت کی کہ اس نوعیت کی تمام درخواستوں کو اکٹھا کرکے لگائی جائیں۔

    جسٹس شجاعت علی نے شہری ضیاءالدین کی درخواست پر سماعت کی جس میں دخواست گزارنے ڈی جی والڈ سٹی کامران لاچاری، سیکریٹری قانون پنجاب، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو فریق بنایا ہے۔وکیل درخواست گزارنے عدالت کو بتایا کہ کامران لاشاری 70 سال سے زائد العمرہیں۔ وہ 2012 میں مدت ملازمت پوری ہونے پرریٹائرڈ ہوئے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کو کنٹریکٹ پر والڈ سٹی کا پہلا ڈی جی لگا دیا گیا۔ ان کے کنٹریکٹ کی مدت 2021 میں ختم ہوگئی اور غیرقانونی کنٹریکٹ میں تین سالہ توسیع دے دی گئی۔

    درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ زائد العمر ہونے کی بنا پر کامران لاشاری کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں دی جا سکتی تھی۔ ایسا کیا جانا والڈ سٹی ایکٹ 2012 کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت کامران لاشاری کی بطور ڈی جی تقرری کالعدم قراردے۔

  • مال روڈ پرخاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والا ٹریفک وارڈن معطل

    مال روڈ پرخاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والا ٹریفک وارڈن معطل

    لاہور: مال روڈ پر گاڑی میں اپنی بیٹی کے ساتھ سفر کرتی خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام پر ٹریفک پولیس نے سمیع اللہ نامی اہلکار کو معطل کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مریم ایس خان نامی ٹویٹر صارف نے ٹوئٹ میں پیغام جاری کرتے وارڈن کی تصاویر شیئر کیں خاتون کی جانب سے جاری کر دہ تصاویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ موٹر سائیکل پر سوار ٹریفک وارڈن گاڑی کے اندر دیکھ رہاہے اور ساتھ میں ہاتھ بھی ہلا رہاہے جیسے اسے ویڈیو بنانے سے کوئی فرق محسوس نہیں ہورہا –

    تصاویر شئیر کرتے ہوئے خاتون نے لکھا کہ گزشتہ روز دوپہر کے تقریبا ساڑھے 12 بجے جب میں اپنی بیٹی کے ساتھ گاڑی میں سفرکرتی ہوئی ” جی او آر ون “ کےٹریفک سنگل پرپہنچی تو اس سمیع اللہ نامی ٹریفک وارڈن نےمجھے ہراساں کرنےکی کوشش کی جس کی تصاویر میں جاری کر رہی ہوں-


    خاتون نے اپنے ٹویٹ میں سٹی ٹریفک پولیس لاہور کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ اپنی صفوں میں سے یہ گند صاف کرنے کیلئے تیار ہیں یا پھر یہ آپ کی ترجیح نہیں ہے ۔

    خاتون کا پیغام سوشل میڈیا پر آنے کے بعد سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے معاملے پر فوری ایکشن لیا گیا اور اہلکار کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے معطل کر دیا ،نوٹیفکیشن خاتون صارف کے ٹویٹ کے جواب میں جاری بھی کیا ۔


    ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سی ٹی او لاہور نے اس ٹریفک وارڈن کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے اور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کاآغاز کیا جا رہا ہے۔پنجاب پولیس خواتین کےاحترام اور تحفظ کو یقینی بناتی ہےہراسانی میں ملوث افرادکے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

    ٹریفک پولیس کے اس نوٹیفیکیشن اور ایکشن پر شکریہ ادا کیا-

  • بریکنگ نیوز :لاہور بار ایسوسی ایشن کی عمران خان کو بار سے خطاب کی باضابطہ دعوت

    بریکنگ نیوز :لاہور بار ایسوسی ایشن کی عمران خان کو بار سے خطاب کی باضابطہ دعوت

    ملک میں آئینی سکیم اور اختیارات کی تثلیث کی مسلسل بےتوقیری کا معاملہ ،لاہور بار ایسوسی ایشن نے عمران خان کو بار سے خطاب کی باضابطہ دعوت دے دی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وکلاء برادری کی تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ میں دلچسپی میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے وکلاء عدلیہ آزادی تحریک کے اپنے ساتھی عمران خان کا بھرپور ساتھ دینے کو تیار ہے-

    میران شاہ خود کش دھماکا،بلاول بھٹو ،وزیراعلیٰ بلوچستان اوراسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگررہنماؤں کی…

    لاہور بار ایسوسی ایشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بار سے خطاب کی باضابطہ دعوت دے دی لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر راؤ سمیع اور سیکرٹری جنرل عمار یاسر کھوکھر کی جانب سے بار سے خطاب کی دعوت کا باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوا –

    لاہور بار کی کابینہ عمران خان کو وکلاء کنونشن کی دعوت دینے اسلام آباد پہنچ گئی وفد میں صدر لاہور بار راو محمد سمیع،سیکریٹری شاکر چاہل،حسان نیازی و دیگر شامل ہیں-

    پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کےآفیسرز کیخلاف اچانک پولیس متحرک،متعدد آفیسرز زیرحراست

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف 18 مئی بروز بدھ کو لاہور بار ایسوسی ایشن میں وکلاء کی ایک بڑی تعداد سے مخاطب ہوں گے-

  • شادی سے انکار پر 24 سالہ ماڈل قتل،قاتل گرفتار

    شادی سے انکار پر 24 سالہ ماڈل قتل،قاتل گرفتار

    لاہور کے علاقے ڈیفنس میں شادی سے انکار پر نوجوان نے 24 سالہ ماڈل گرل کو قتل کر دیا، قتل کی واردات لاہور کے علاقے ڈیفنس سی کی حدود میں رونما ہوئی-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق کمالیہ کی 24 سالہ سمیعہ نواز لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں مقیم تھی، مقتولہ شادی شدہ اور تین سالہ بیٹی کی ماں تھی اور شوہر سے علیحدگی کے بعد نوجوان سلیمان سے مل کر ماڈلنگ کرتی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سلیمان ماڈل گرل سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن سمیعہ نے انکار کر دیا جس پر سلیمان نے اسے فوٹو شوٹ کے بہانے ڈیفنس میں بلایا اور گاڑی میں ہی گولی مار دی سر میں گولی لگنے سے ماڈل سمیعہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جب کہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر ملزم کو حراست میں لے لیا ہے ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول برآمد کی گئی ہے اور واقعے کی مزید تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔

    داؤد ابراہیم کے دو قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کا کیا گیا دعویٰ

    دوسری جانب گوجرہ میں نامعلوم ملزمان نے گورنمنٹ کالج فار بوائز کی خاتون لیکچرار کو اغوا کرلیا چار کار سوار رکشہ میں سفر کرنے والی خاتون کو زبردستی اٹھا کر لے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ حادثےکےوقت گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز گوجرہ کی خاتون لیکچرارفروا وسیم چھٹی کے بعد موٹر سائیکل رکشہ میں کالج سے اپنےگاؤں 351 ج ب واپس جارہی تھی خاتون لیکچرار کو رکشہ سے چار کار سواروں نے مبینہ طور پر اغواء کیا، جس کے اغوا کا مقدمہ تین نامزد اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرلیا گیا۔

    گھریلو ملازم "مالکن” کو لے کر بھاگ گیا، مالک تھانے پہنچ گیا

  • لاہور پریس کلب میں 13 مئی یوم آزادی صحافت کے حوالے سے سیمینار کا انقعاد

    لاہور پریس کلب میں 13 مئی یوم آزادی صحافت کے حوالے سے سیمینار کا انقعاد

    لاہور:لاہور پریس کلب میں 13 مئی یوم آزادی صحافت کے حوالے سے سیمینار کا انقعاد ہوا جس میں مارشل لاء کے دوران تشدد کا نشانہ بننے والے مہمانان خصوصی صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    لاہور پریس کلب میں 13 مئی یوم آزادی صحافت کے حوالے سے سیمینار کا انقعاد کیا گیا جس میں صدر پریس کلب اعظم چوہدری، سیکرٹری پریس کلب عبدالمجید و سابق صدر شہباز میاں ،، قمر زمان بھٹی نے شرکت کی جب کہ مہمانان خصوصی میں مارشل لاء کے دوران تشدد کا نشانہ بننے والے صحافیوں حسین نقی، خاور نعیم ہاشمی اور مسعود اللہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    سینیر صحافی حسین نقی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت نازک حالات سے گزر رہا ہے ، تمام سیاستدانوں کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل کرنا ہوگا ورنہ ملک خون خرابے کی طرف جائے گا۔ صحافیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی آواز بلند کریں تاکہ جمہوریت کو مظبوط کیا جا سکے ، سیاستدان اپنی ذاتی مخالفت میں غیر سیاسی قوتوں کو دعوت دے رہے ہیں۔

    صدر پریس کلب اعظم چوہدری کا کہنا تھا کہ صحافت عظیم شعبہ ہے جس نے ملکی سلامتی و ترقی میں اپنا کردار ادا کیا اور جمہوریت کی راہ ہموار کرنے کے لیے ظلم و جبر سہا قیدیں کاٹیں اور جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

    انہوں نے موجودہ حالات میں صحافیوں کی حالت زار کی زمہ داری میڈیا مالکان کی یونینز پر ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مفادات کے لیے صحافیوں کو استعمال کرتے ہیں اور پھر ان کا استحصال کرتے ہیں۔

    حکومت وقت کو تنبیہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو ہراساں کرنا بند کہا جائے کسی طور آذادی صحافت کو طاقت سے دبایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے حکومت کے جانب سے صحافیوں کو دبانے کے لیے استعمال کیے جانیوالے ہتکنڈوں کی بھی شدید مذمت کی۔

  • لاہور: فسٹ ایٸر کی طالبہ کالج جاتے ہوٸے اغوا ٕ

    لاہور: فسٹ ایٸر کی طالبہ کالج جاتے ہوٸے اغوا ٕ

    لاہور: فسٹ ایٸر کی طالبہ کالج جاتے ہوٸے اغوا،اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقہ مزنگ کے علاقے سے فسٹ ایٸر کی طالبہ کالج جاتے ہوٸے اغوا ٕکرلی گئی ہے، بچی کے والد نے بیٹی کے اغوا کی تصدیق کردی ہے

    ادھراس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہےبچی کے والد کہتے ہیں‌ کہ مزنگ علاقے شاداب کالونی کے رہاٸشی میری بیٹی 9مٸی کو گھر سے کالج گٸی نامعلوم ملزمان نے راستے سے اغوا ٕ کرلیا

    بچی کے والد کا کہنا تھا کہ چند دن پہلے بیٹی کے موباٸل فون نمبر پر نامعلوم شخص نے کال کرکے دوستی کرنے کا کہا انکار پر اغوا ٕ کی دھمکی دی ، بچی کے والد محمد شفیق کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو نامعلوم فون کرنے والے نے اغوا ٕ کیا

    ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بچی کے والدنے اپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ مزنگ میں دو روز قبل مغویہ کی والد نے اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دی مگر مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

    ادھر بچی کے والد محمد شفیق کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کی جان کو اغوا ٕ کاروں سے حطرہ ہے۔اعلیٰ پولیس حکام میری بیٹی کواغوا کاروں کے نرغے سے نکالنے اور اس کو محفوظ واپس والدین تک پہنچانے کے لیے اقدامات کریں

  • دعا زہرہ کیس:اہم پیش رفت: پولیس نے مبینہ نکاح خواں کو حراست میں:مگرمعاملہ پھرپچیدہ

    دعا زہرہ کیس:اہم پیش رفت: پولیس نے مبینہ نکاح خواں کو حراست میں:مگرمعاملہ پھرپچیدہ

    کراچی :دعا زہرہ کیس:اہم پیش رفت: پولیس نے مبینہ نکاح خواں کو حراست میں لے لیا ،اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے الفلاح سے لاپتا ہونے والی دعا زہرہ کیس میں اہم پیش رفت ہونے کی اطلاعات تھیں مگراس میں ایک موقع پر پھر ڈرامائی موڑ آگیا

    ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے مزنگ سے پولیس نے مبینہ نکاح خواں حافظ غلام مصطفیٰ کو حراست میں لے لیا، نکاح نامے کے مطابق دعا زہرہ، ظہیر احمد کا نکاح غلام مصطفیٰ نے پڑھایا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ غلام مصطفیٰ سے نکاح نامے کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں، نکاح خواں سے تحقیقات مکمل ہونے پر اصل حقائق سامنے لائیں گے۔ لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ نکاح جعلی ہے

    واضح رہے کہ اس سے قبل تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ دعا زہرہ کے پولیس کو ملنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ دعا زہرہ کا مبینہ نکاح شیراکوٹ کے علاقے میں ہوا، نکاح مزنگ کےرہائشی حافظ غلام مصطفی نےکرایا۔ پولیس کونکاح نامہ کراچی پولیس سےموصول ہوا تھا۔

     

    اس سے قبل دعازہرہ کے والد کا کہنا تھا کہ مجھے ایڈیشنل آئی جی کراچی کی کال آئی ہے لاہور پولیس بھی نہیں کہہ رہی کہ بچی انکے پاس ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نکاح نامے میں جعلی معلومات درج ہیں سی سی ٹی وی بھی جعلی آئی تھی ، تمام خبریں بھی جعلی ہیں، سندھ اور پنجاب پولیس رابطے میں ہے مگر کلیم نہیں کر رہے۔

    خیال رہے کہ 10 روز قبل کراچی کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے 14 سالہ لڑکی دعا زہرہ لاپتہ ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے اس کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے تھے تاہم پولیس اب تک دعا زہرہ کو تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے۔