Baaghi TV

Tag: لاہور

  • خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    لاہور: نصیرآباد میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ایس ایچ او نصیر آباد کے مطابق لاہور کے علاقے نصیر آباد میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کیلئے ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔

    متاثرہ خاتون کے بیان کے مطابق ملزم سے فیس بک پر رابطہ ہوا، ملزم نے نوکری کا جھانسہ دے کر 80 ہزار بٹور لیے، اور پیسے واپس مانگنے پر بلیک میل کرنے کی دھمکی دیتا تھا۔

    پولیس اہلکار کی حاملہ خاتون سے زیادتی،ویڈیو بھی بنا لی

    ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والے ایسے ناسور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔ جب کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر محمد عابد نے کہا کہ خواتین فوری مدد کیلئے پولیس سیفٹی ایپ ڈاون لوڈ کریں۔

    قبل ازیں تاندلیانوالا میں دوران سفر خاتون کو اغوا کرنے کے بعد اجتماعی زیادتی کرنے والے ڈاکوفیصل آباد پولیس نے گرفتار کرلیئے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی تاندلیانوالا نے ڈاکو گرفتار کر لئے اور ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے ، پولیس نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ اس واقعہ کاایک ملزم فیصل فتیانہ واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا ۔

    چھ ڈاکوؤں کی مبینہ اجتماعی زیادتی:تھانہ سٹی تاندلیانوالا نے ڈاکو گرفتار کر لئے

    جبکہ انسانیت سوز واقعہ گزشتہ سال 17 ستمبر کی رات گیارہ بجے پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت اس متاثرہ خاتون کے خاوند ابرار کی مدعیت میں صرف ڈکیتی کا مقدمہ درج ہوا تھا ایس ایچ او نے صرف کار ، زیور ، موبائل فونز اور رقم لوٹنے کا ذکر کیا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جڑانوالا کا رہائشی ابرار بیوی ، بچوں اور بھائی کے ساتھ کار پر جا رہا تھا چک 343 کے قریب سڑک پر ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے گاڑی روک لی ، اس وقت سفید کار میں بٹھا کر آنکھوں پر پٹیاں اور رسیوں سے ہاتھ باندھ دیئے ۔

    شانگلہ میں لینڈسلائیڈنگ 9افراد دب گئے: دو بچے جاں بحق:سخت موسمی حالات

    گڑھ میں ڈیرے پر ابرار ، تین کمسن بچوں ، بھائی کو الگ کمرے میں بند کیا ڈاکو رات بھر 25 سالہ خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔ علی الصبح ڈاکو متاثرہ خاندان کو شیرازہ پل کے نیچے چھوڑ گئے خاتون کی نشاندہی پر ڈیرے پر چھاپہ مار کر زیادتی کے پانچ ملزم پکڑے گئے ۔ گرفتار ڈاکوؤں نے درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تفتیش جاری ہےسٹی پولیس آفیسر غلام مبشر میکن متاثرہ خاندان کے گھرگئے اور متاثرہ خاتون سے حقائق دریافت کیے-

    قبل ازیں لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو میں پیش آیا ، سپیشل برانچ میں تعینات اہلکار نے حاملہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا درج ایف آئی آر کے مطابق منزہ اپنے قریبی عزیز عدنان کو اس کے فلیٹ پر کھانا دینے گئی کچھ ہی دیر بعد اہلکار عمران اور اکرام بھی فلیٹ میں داخل ہوگئے ملزمان اپنے سامنے عدنان کو منزہ کے ساتھ زنا کرنے کا کہتے رہے جبکہ عدنان اور منزہ کو اپنے فلیٹ میں لیجا کر برہنہ وڈیوز بھی بناتے رہے سپیشل برانچ میں تعینات اہلکار عمران نے حاملہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل بھی کیا، پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور کارروائی کرتے ہوئے اہلکار عمران اور اکرام دونوں کو گرفتار کر لیا ہے اور جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے-

    بارود سے بھرے ٹرک میں دھماکہ،17 اموات، 50 سے زائد زخمی،ہر طرف کہرام مچ گیا

  • بارش کے باعث لاہورآلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر آ گیا ،محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب

    بارش کے باعث لاہورآلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر آ گیا ،محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب

    لاہور:محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے آج کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا ہے-

    باغی ٹی وی :محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق بارش کے باعث لاہور کا اے کیو آئی 170 ریکارڈ کیا گیا آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر آ گیا محکمہ تحفظ ماحولیات ٹاؤن ہال میں ائیر کوالٹی انڈیکس 120،جی سی یونیورسٹی، لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس171،ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈ یکس41 ،نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 161 ریکارڈ کیا گیا-

    ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری،مری میں برفباری شروع انتظامیہ ہائی الرٹ

    محکمہ ماحولیات پنجاب کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں ائیر کوالٹی انڈیکس 86 ریکارڈ کیا گیا ،فیصل آباد میں ائیر کوالٹی انڈیکس 80 ریکارڈ کیا گیا جبکہ رحیم یار خان میں ائیر کوالٹی انڈیکس118ریکارڈ کیا گیا-

    خیال رہے کہ محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی جانب سے یہ تمام ڈیٹا 24 گھنٹے کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے-

    دوسری جانب ملک کے بیشتر حصوں میں رات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے پنجاب کے علاقوں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، چکوال، ساہیوال، فیصل آباد، منچن آباد، پاکپتن، سیالکوٹ، سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند نے رات سے ہی ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

    کراچی میں گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ جاری، شہری احتیاط کریں

    پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بھی مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری بھی شروع ہو چکی ہے۔ ناران، کاغان، چترال،سوات، مالم جبہ، دیر، شانگلہ اور مانسہرہ کے مختلف حصوں میں بھی برفباری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے مری، گلیات اور گردونواح کے علاقوں میں ایک بار پھر برفباری شروع ہو گئی ہے جو آئندہ دو روز تک جاری رہے گی تاہم انتظامیہ کی جانب سے تمام پیشگی انتظامات کر لیے گئے ہیں۔

    بلوچستان کے علاقوں مستونگ، پشین سمیت دیگر علاقوں میں بھی ہلکی بارش اور کہیں برفباری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ نوکنڈی، دالبندین، موسیٰ خیل، ہرنائی، لورالائی، چمن اور نوشکی کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں آئندہ دو روز تک وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    تیز بارش آندھی کے باوجود کے الیکٹرک کی زبردست کارکردگی سامنے آگئی

  • بے حسی کی انتہا یا انسانیت مرگئی : انار کلی دھماکے کے بعد لوگ دوکانوں کولوٹتے رہے

    بے حسی کی انتہا یا انسانیت مرگئی : انار کلی دھماکے کے بعد لوگ دوکانوں کولوٹتے رہے

    لاہور:بے حسی کی انتہا یا انسانیت مرگئی : انار کلی دھماکے کے بعد لوگ دوکانوں کولوٹتے رہے ،اطلاعات کے مطابق نئی انار کلی بم دھماکے کے بعد بعد انسانیت بھی مر گئی،پولیس کو ملنے والی ویڈیوز سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ دھماکے کے بعد چند شہریوں کی جان سے پرائز بانڈ پر لوٹ مار کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    جہاں لاہور میں نئی انار کلی میں پان منڈی کے مقام پر دھماکہ ہوا تھا جس میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔وہاں بے حس لوگ بدبختی کرتے ہوئے دکھائی دیئے ،جن کے اس عمل پر ہردیکھنے اور سننے والا نوحہ کناں ہے

    پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق انارکلی میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد اردگرد آگ لگ گئی اور بھگدڑ مچ گئی تھی ،اسی بھگدڑ میں 20 سالہ عبداللہ نامی پرائز بانڈ کا کاؤنٹر تھا جس پر تقریباً 3 لاکھ روپے موجود تھے اور چند افراد زخمیوں کی مدد کرنے کی بجائے پیسے لوٹنے میں مصروف رہے۔

    ادھر پولیس نے پیسے لوٹنے والوں کی فوٹیج کے ذریعے لوٹ مار کرنے والوں کی تلاش شروع کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بدبخت نہیں بچ پائیں گے کیون کہ ان کے اس عمل نے سرشرم سے جھکا دیئے

    لاہور انارکلی دھماکے میں ملوث مبینہ دہشت گرد کی تصویر منظر عام پر آ گئی، تفتیشی ٹیموں کو جائے وقوعہ سے بال بیرنگ بھی مل گئے، وقوعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    لاہور گذشتہ روز خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا جس میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہوئے۔ دھماکے میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ درج کی گئی ایف آئی آر میں دہشت گردی، ایکسپلوزوایکٹ سمیت 302 اور 324 کی دفعات لگائی گئی ہیں،

    پولیس کی طرف سے دی گئی اس مقدمے کی درخواست کے متن کے مطابق تین دہشت گرد بارودی مواد رکھنے کیلئے موٹر سائیکل پر آئے، تفتیشی ٹیموں کو جائے وقوعہ سے بال بیرنگ مل گئے، مزید تفتیش جاری ہے۔

    دھماکے کے باعث شہر کی فضا آج بھی سوگوار ہے، جائے وقوعہ پر جلی ہوئی موٹرسائیکلیں موجود جبکہ سامان بکھرا پڑا ہے۔ بارودی مواد کے پھٹنے سے تقریباً ڈیڑھ فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا۔ تفتیشی ٹیموں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے جن سے پتہ چلا ہے کہ دھماکے کیلئے 2 سہولت کار اور ایک مبینہ دہشتگرد انارکلی پہنچے، 2 سہولت کار سرکلر روڈ سے آئے جبکہ مبینہ دہشتگرد پان گلی سے آیا، مبینہ دہشتگرد نے بیگ بینک کے سامنے رکھا اور سرکلر روڈ پر چلا گیا۔

    ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پولیس کے پاس بہت اہم معلومات پہنچ چکی ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ دہشت گرد بہت جلد پکڑے جائیں گے ،ادھر ہسپتالوں میں زخمیوں کے علاج کے حوالے سے بھی حکومت کی طرف سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے

  • ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے:پانچ شہروں سے متعلق سیکیورٹی ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے:شیخ رشید

    ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے:پانچ شہروں سے متعلق سیکیورٹی ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے:شیخ رشید

    اسلام آباد: ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے:پانچ شہروں سے متعلق سیکیورٹی ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، لاہور دھماکے میں کون ملوث ہے تحقیقات جاری ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے۔

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہوردھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سے انارکلی دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، لاہور دھماکے میں کون ملوث ہے تحقیقات جاری ہیں۔

    کالعدم ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے، پانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے۔واضح رہے لاہور کے علاقے انارکلی پان منڈی کے قریب دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت 31 سالہ رمضان کے نام سے ہوئی ہے اور دوسرا جاں بحق ہونے والا ایک 9 سالہ بچہ ہے، زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

    دوسری جانب دھماکے سے متعلق ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر عابد کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں، کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، نیوانار کلی پان منڈی میں دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پلانٹڈ ڈیوائس لگائی گئی۔ ڈپٹی کمشنرعمر چھٹہ نے کہا کہ نیوانار کلی پان منڈی دھماکے میں جاں بحق افراد میں بچہ بھی شامل ہے، دھماکے میں کون ملوث ہے جلد پتہ لگا لیا جائے گا۔

  • لاہور: انارکلی بازار دھماکے کا مقدمہ درج:مگرکس کے خلاف؟

    لاہور: انارکلی بازار دھماکے کا مقدمہ درج:مگرکس کے خلاف؟

    لاہور: انارکلی بازار دھماکے کا مقدمہ تھانا سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا،اطلاعات کے مطابق لاہور کے معروف لوہاری گیٹ کے علاقے میں دکانوں کے قریب زور دار بم دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ انار کلی بازار دھماکے کامقدمہ تھانا سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ ایس ایچ او تھانا سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمےمیں دہشت گردی، ایکسپلوزوایکٹ، 302، 324 ، دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔

     

     

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں 3 نامعلوم دہشت گردوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

     

     

     

     

    ادھر دوسری طرف لاہور انارکلی میں ہونے والے بم دھماکے کے متعلق آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی جس کے مطابق لاہور دھماکا پلانٹڈ ڈیوائس سے کیا گیا۔

    ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا، دھماکے میں ایک عمارت اور 8 موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 29 افراد زخمی اور 2 جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں رمضان اورابصار شامل ہیں۔

    ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا ایک بج کر 40منٹ پر ہوا، 1بجکر 44منٹ پر نامعلوم شخص کی کال آئی، کال میں بتایا گیا نیو انار کلی میں دھماکا ہوا۔

    وزیراعلیٰ کو پیش رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اطلاع ملتے ہی لاہور پولیس سمیت انتظامیہ فوری پہنچی، پولیس، فارنزک ایجنسیاں اور دیگر تحققیاتی ادارے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

    ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارودی مواد کی تنصیب سے متعلق سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لی جارہی ہے، بعض مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا جن سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • انار کلی دھماکہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے دہشت گرد کی شناخت ہو گئی

    انار کلی دھماکہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے دہشت گرد کی شناخت ہو گئی

    انار کلی دھماکہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے دہشت گرد کی شناخت ہو گئی
    انار کلی دھماکے کی فوٹیجز کی مدد سے مبینہ دہشت گرد کی شناخت کر لی گئی ہے ،نجی ٹی وی کے مطابق تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گرد موٹر سائیکل پر جائے وقوعہ تک آیا ہے مبینہ دہشت گرد نے جائے وقوعہ پر ایک بیگ رکھا
    مبینہ دہشت گرد کے جانے کے 4 منٹ بعد دھماکہ ہوا مبینہ دہشت گرد کے فرار ہونے کی مزید فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں

    انارکلی دھماکہ ، آئی جی پنجاب کی زیر صدارت سیف سٹیز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا آئی جی پنجاب نے انارکلی دھماکے کی تمام فوٹیجز کا جائزہ لیا چیف آپریٹنگ آفیسر، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی. آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ انار کلی دھماکے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے دھماکے کے ماسٹر مائنڈ اور سہولتکاروں سمیت تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے

    قبل ازیں پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھماکہ ہوا ہے ،دھماکہ لاہور کے معروف بازار انار کلی میں ہوا، دھماکے کے نیتجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 26 افراد زخمی ہوئے ہیں،

    ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکے انتہائی دکھ اور افسوس ہے،دھماکہ ایک بج کر 40منٹ پر ہوا، تمام ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیساتھ ہیں،5افراد کی حالت تشویشناک ہے،دھماکہ خیز مواد نصب تھا،دھماکے کی مزید تحقیقات جاری ہیں،جب بھی الرٹ آتا ہے اس پر اقدامات کیے جاتے ہیں، دہشتگردی جیسے واقعات پر پوری قوم کو ایک پیج پر ہونا چاہیے،

    اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے بھی انار کلی بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر بہترین طبی امداد دی جائے، سابق وزیراعظم، ق لیگ کے رہنما چوہدری شجاعت نے مطالبہ کیا کہ شہرکا امن خراب کرنیوالوں کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے جبکہ مونس الٰہی نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی

    امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے لاہور میں انار کلی بازار کے پاس دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے، ، حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ لاہور میں بم دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہیںدھماکے میں معصوم افراد کی ہلاکتیں قابل مذمت ہے،

    تحریک لبیک پاکستان ضلع لاہور کی قیادت نے انار کلی لاہور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ لواحقین سے اظہار افسوس اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں ۔اس سانحہ کی زمہ دار کہیں نہ کہیں لاہور انتظامیہ بھی ہے۔

    پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ لاہور انارکلی بازار میں دھماکہ سے جاں بحق ہونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں دہشتگردی کی بھینٹ چڑھنے والے معصوم پاکستانیوں کے اہلخانہ کو مولا کریم صبر جمیل عطا فرمائے لاہور انارکلی بازار میں دھماکہ سے زخمیوں کی بہترین طبی سہولیات فراہم کی جانی چاہئیے اسلام آباد، پشاور اور اب لاہور میں دہشت گردی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے حکومت پاکستان عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے پورے ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر آئی ہے لیکن وزیر داخلہ کو اپوزیشن کی فکر کھائے جارہی ہے مہنگائی بیروزگاری کورونا اور اب دہشتگردی حکومت بتائے عوام کہاں جائے وزیراعظم اپوزیشن کی بجائے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کروانے پر توجہ دیں

    لاہور انارکلی دھماکہ، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری کی قبول،الرٹ جاری ہوا تھا مگر جگہ نہیں پتہ تھی،کمشنر لاہور

    انار کلی بازار میں دھماکہ، اموات میں اضافہ ،وزیراعظم، شہباز،بلاول، مریم کی مذمت

    نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ 

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    لاہور دھماکہ، جاں بحق اور زخمی افراد کے ناموں کی فہرست جاری

  • لاہور دھماکہ، جاں بحق اور زخمی افراد کے ناموں کی فہرست جاری

    لاہور دھماکہ، جاں بحق اور زخمی افراد کے ناموں کی فہرست جاری

    لاہور دھماکہ، جاں بحق اور زخمی افراد کے ناموں کی فہرست جاری
    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھماکہ ہوا ہے ،دھماکہ لاہور کے معروف بازار انار کلی میں ہوا، دھماکے کے نیتجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 26 افراد زخمی ہوئے ہیں،

    دھماکے میں جاں بحق اور زخمی افراد کی فہرست انتظامیہ نے جاری کر دی ہے ، پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ بہت ہی درد ناک سانحہ ہوا ہے،انارکلی دھماکے میں 26افرادزخمی اور 2جاں بحق ہوئے دھماکے میں زخمی 4افراد کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات دی جارہی ہیں، 4زخمیوں کے علاوہ باقی سب کی حالت بہتر ہے،

    ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکے انتہائی دکھ اور افسوس ہے،دھماکہ ایک بج کر 40منٹ پر ہوا، تمام ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیساتھ ہیں،5افراد کی حالت تشویشناک ہے،دھماکہ خیز مواد نصب تھا،دھماکے کی مزید تحقیقات جاری ہیں،جب بھی الرٹ آتا ہے اس پر اقدامات کیے جاتے ہیں، دہشتگردی جیسے واقعات پر پوری قوم کو ایک پیج پر ہونا چاہیے،

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن انار کلی، پان منڈی میں جائے وقوعہ پر موجود ہیں حکام کا کہنا ہے کہ ایس پی انویسٹی گیشن سٹی اورایس پی سی آئی اے کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دے دی۔انسانی جانوں کے ضیاع کے ذمہ داران کسی رعایت کی مستحق نہیں،پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے دھماکہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں،جلد ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    جانبحق ہونیوالوں کے نام
    1👈محمد رمضان ولدمحمدبوٹا ساکن کالاشاہ کاکو فیروزوالا
    2👈ابصارولدسلمان احمدساکن کراچی ہیں

    جبکہ 26زخمی افرادکےنام درج ذیل ہیں
    1👈ارسلان ولدصابرحسین تحصیل جتوئی علی پورمظفرگڑھ
    2👈انورولد نامعلوم شکرگڑھ ساکن نارووال
    3👈شیرزمان ولدخان زمان ساکن مانسیرہ
    4👈محمدجمیل ولد عبداللہ انارکلی سلنڈربلاسٹ
    5👈بابوانارکلی سلنڈربلاسٹ
    6👈عبداللہ ولدوسیم کریم پارک لاہور
    7👈سلیمان احمد ولدمقصوداحمد سکونت نامعلوم
    8👈سلیمان ولداسلام چوبرجی پارک لاہور
    9👈محمدسمیع ولدحاجی عبدالعزیزبستی اللہ بخش مظفرگڑھ
    10👈اعجازولدکرامت شاہدرہ لاہور
    11👈حیدرسلطان ولدجمشید کوٹ خواجہ لاہور
    12👈ظہیراقبال ولدعبدالستارسبزہ زارلاہور
    13👈محمدعدیم ولدشیخ شجاع الدین چوبرجی پارک لاہور
    14👈احمدولدارشداردوبازارلاہور
    15👈بلال ولدفراصت شادباغ لاہور
    16👈فیصل سعیدولدعبدالعزیزاردوبازارلاہور
    17👈طاہرولدعبدالحفیظ اردوبازارلاہور
    18👈حیدرطاہرولدطاہرانارکلی چوک پان منڈی لاہور
    19👈اشدخالدولدخالدڈیفنس روڈلاہور
    20👈اظہرولدنذرمحمدٹھوکرنیازبیگ
    21👈زوارخان ولدلطقن خان چک نمبر402 گب تاندیانوالہ
    22👈وحیدولدگل ریحان ضلع بونیر
    23👈فیصل بٹ ولدحاجی لطیف چھوٹاساندہ لاہور
    24👈نبیلہ بی بی دخترجاویدبیگم کوٹ لاہور
    25👈نشاء سلیمان دخترسلیمان احمدکراچی
    26👈ردادخترخالدڈیفنس روڈلاہورشامل ہیں

    امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے لاہور میں انار کلی بازار کے پاس دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے، ، حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ لاہور میں بم دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہیںدھماکے میں معصوم افراد کی ہلاکتیں قابل مذمت ہے،

    تحریک لبیک پاکستان ضلع لاہور کی قیادت نے انار کلی لاہور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ لواحقین سے اظہار افسوس اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں ۔اس سانحہ کی زمہ دار کہیں نہ کہیں لاہور انتظامیہ بھی ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے لاہور انارکلی دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد سے اظہار افسوس کیا ہے

    مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر کا کہنا تھا کہ اسلام امن و سلامتی کا درس دیتا ہے۔ انارکلی بازار جیسے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کی کھوج لگاکر انکو قرار واقعی سزا دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومت قیام امن کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے

    لاہور انارکلی دھماکہ، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری کی قبول،الرٹ جاری ہوا تھا مگر جگہ نہیں پتہ تھی،کمشنر لاہور

    انار کلی بازار میں دھماکہ، اموات میں اضافہ ،وزیراعظم، شہباز،بلاول، مریم کی مذمت

    نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ 

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

  • انار کلی بازار میں دھماکہ، اموات میں اضافہ ،وزیراعظم، شہباز،بلاول، مریم کی مذمت

    انار کلی بازار میں دھماکہ، اموات میں اضافہ ،وزیراعظم، شہباز،بلاول، مریم کی مذمت

    انار کلی بازار میں دھماکہ، اموات میں اضافہ ،وزیراعظم، شہباز،بلاول، مریم کی مذمت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچ نیشنل آرمی نے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے انارکلی میں ہونے والے دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی۔ تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اس کی پہلی کارروائی ہے بم بینک الحبیب کے سامنے نصب کیا گیا تھا حملے کا ہدف بینک کے ملازمین تھے

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھماکہ ہوا ہے ،دھماکہ لاہور کے معروف بازار انار کلی میں ہوا، دھماکے کے نیتجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 26 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے

    پولیس کے مطابق دھماکہ پرائز بانڈ کی دکان میں ہوا، زخمیوں کومیو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد میو اسپتال پہنچ گئے، دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر موجود موٹر سائیکلوں کو آگ لگ گئی تھی ، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکہ کی شدت سے قریب دکانوں اور بینک کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکے سے چھ موٹر سائیکلیں تباہ ہوئی ہیں، جبکہ جائے وقوعہ پر گڑھابھی پڑھ گیا ہے ،دھماکے سے 1 بینک،15 دکانیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں

    دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد کی شناخت ہو گئی۔ زخمی ہونے والوں میں 30 سالہ عدنان اور 40 سالہ جمیل شامل ہیں۔ 22 افراد زخمی جبکہ 5 افراد کی حالت نازک ہے دھماکے سے 31 سالہ محمد رمضان جاں بحق ہو گیا دھماکے سے جاں بحق ہونے والوں میں 9 سالہ بچہ بھی شامل ہے جاں بحق ہونے والا بچہ کراچی سے لاہور آیا تھا،

    ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے انار کلی پان منڈی کے قریب سلنڈر دھماکے کا نوٹس لے لیا. سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ،متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور ریسکیو 1122 کو فوری جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت بھی کی، فوری موقع پر پہنچ کر معاملہ کی چھان بین کرنے کی ہدایات دیں، اور کہا کہ ریسکیو 1122 زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کریں.

    نجی ٹی وی کے مطابق پان منڈی کے قریب ہونیوالہ دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، فارنزک ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ تعین کیا جارہاہے کہ دھماکے میں کتنا بارودی مواد استعمال کیا گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے انارکلی میں مبینہ سلنڈر دھماکے کے واقعہ پر نوٹس لے لیا اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی، وزیراعلیٰ نے ہدایات دیں کہ “زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے

    ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے سول ڈیفنس آفیسر کو ہدایت کیانار کلی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ تعینات کیا جائے اور انار کلی کی مکمل سوپنگ کی جائے. انار کلی دھماکہ میں ریسکیو آپریشن مکمل ہو چکا ہے، زخمی ہونے والے تمام افراد کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے اور تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ واقع میں ملوث عناصر جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔

    لاہور دھماکے کے بعد کے مناظر کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آئی ہیں، ویڈیو میں دھماکے کے بعد گاڑیوں، موٹر سائیکلوں میں آگ لگی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے جبکہ لاشیں اورزخمی بھی زمین پر پڑے نظر آ رہے ہیں، ویڈیو ز میں خؤفناک مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں

    ایم ایس میو ہسپتال کا کہنا ہے کہ 18 زخمیوں کومیو اسپتال لا یا گیا میو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے زخمیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے ،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جارہا ہے ،شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں ہوسکتا ہے دھماکے میں موٹرسائیکل استعمال کی گئی ہو تحقیقات جاری ہے ،کچھ کہنا قبل ازوقت ہے ابتدائی معلومات کے مطابق پلانٹڈ ڈیوائس لگائی گئی دھماکے میں کون ملوث ہے جلد پتہ لگا لیا جائے گا، اسپتا ل انتظامیہ نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی فہرست تیار کرلی ، کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ الرٹ جاری ہوئی تھی لیکن کسی خاص جگہ کا ذکر نہیں تھا،

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں بم دھماکے کی مذمت کی ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت زخمیوں کے فوری بہتر علاج و معالجے کے لئے اقدامات کرے، بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں طالبان دہشت گردوں کی جانب سے پولیس افسران کی شہادت کے بعد اب انارکلی میں دھماکا تشویش ناک ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں اس سے قبل فرقہ وارانہ واقعے میں تین افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ہلاکت ہوئی،

    قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لاہور دھماکے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ لاہور دھماکے سے قیمتی جانی نقصان پر افسوس ہے،اسلام آباد کے بعد لاہور میں دہشت گردی ملک کے لیے نیک فال نہیں،

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انار کلی بازار جسے پر ہجوم اور مصروف ترین علاقہ میں دھماکہ ایک نہایت افسوسناک اور تشویشناک واقعہ ہے۔ ایک بچے سمیت ۳ افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ اللّہ ان سب پر، انکے خاندانوں پر اور پاکستان پر رحم فرمائے

    مسلم لیگ ن کی رہنما رکن پارلیمنٹ حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ انارکلی لاہور میں دھماکے کی شدید مذمت کرتی ہوں، میری ہمدردیاں ان تمام خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیارے اس دھماکے میں کھو دیے۔۔۔نااہل حکومت میں اب دوبارہ دھماکے بھی شروع ہو گئے

    سینئر قانوندان علی احمد کرد نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور انار کلی دھماکہ تین افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہونے پر دلی افسوس ہوا۔اللہ تعالیٰ دہشتگردی کرنے والوں کو نیست و نابود فرمائے۔

    https://twitter.com/AdvAliAhmedKurd/status/1484116571480068097

    خرم نواز گنڈاپور سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ انارکلی لاہور میں دھماکہ کی مذمت کرتے ہیں، ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو فوری گرفتار کیا جائے، دھماکہ ”الارم“ ہے سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے، دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں

    وزیر اعظم عمران خان نے لاہور دھماکے کا نوٹس لے لیا۔وزیر اعظم عمران خان نے قیمتی جانوں کے ضیا پر اظہار افسوس کیا ، وزیراعظم عمران خان نے انارکلی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ فوری طلب کر لی ہے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انارکلی بازار لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لاہورانارکلی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں دھماکے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہوا۔ زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔پنجاب حکومت سے انارکلی دھماکے کی رپورٹ طلب کی ہے

    پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کی قیادت نے لاہور انار کلی بازار میں بم دھماکے کی مذمت کی ہے، پی پی پی رہنماؤں نے لاہور دھماکے میں شہید ہونے والوں کے ورثا سے ہمدردی اور تعزیت اظہار کیا ، صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی نرسریوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ منصوبہ سازوں کو بھی کچل دیا جائے، صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ کا کہنا تھا کہ معصوم انسانوں کے قاتل وحشی درندے ہیں ان کے جرائم ناقابل معافی ہیں، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی کا کہنا تھا کہ اس سوچ کو شکست دینی ہوگی جو سوچ شدت پسندی کو جنم دے رہی ہے،پی پی پی بلوچستان کی قیادت نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی۔

    پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے لاہور میں بم دھماکے کی مذمت کی، اور کہا کہ
    حکومت انار کلی دھماکے کے زخمیوں کے فوری علاج معالجے کا بندوبست کرے٬افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونیوالوں کے خاندانوں کو فوری معاوضہ ادا کیا جائے٬امن و امان کی صورتحال پر تشویش ہے، حکومت قانون کی عملداری یقینی بنائے٬ عوامی مقامات کی سیکیورٹی کو سخت بنانا ہو گا٬انتہا پسندی اور دہشت گردی کی لہر پر قابو پانے کیلئے نیشنل ایکشن پروگرام پر عمل درآمد کیا جائے٬دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں اور زخیموں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں٬

  • 22 سالہ مغوی طالبہ بازیاب، کس نے کیا تھا اغوا؟ گھر والے دیکھ کر دنگ رہ گئے

    22 سالہ مغوی طالبہ بازیاب، کس نے کیا تھا اغوا؟ گھر والے دیکھ کر دنگ رہ گئے

    22 سالہ مغوی طالبہ بازیاب، کس نے کیا تھا اغوا؟ گھر والے دیکھ کر دنگ رہ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سمن آباد کالج سے 22 سالہ طالبہ نمرہ کے مبینہ اغواء کا معاملہ ،لاہور پولیس نے مغویہ نمرہ کوکامونکی سے بازیاب کروا لیا۔

    ترجمان آپریشنز ونگ کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے نمرہ کوکامونکی سے بازیاب کروایا گیا۔ مغویہ کو اپنے ماموں زاد کزن محسن کے قبضہ سے بازیاب کروایا گیا۔ ملزم محسن کو گرفتار کر کے حوالات بند کیا گیا ہے،اور مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے،لڑکی کی بازیابی کیلئے آپریشنز و انوسٹی گیشن ونگ نے مشترکہ کارروائی کی۔

    پولیس کے مطابق سمن آباد گرلز کالج سے امتحانات دینے کے لیے آئی 22 سالہ طالبہ مبینہ طور پر اغوا کرلی گئی تھی لڑکی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ملت پارک میں بھائی فیاض کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ لڑکی کا فون نمبر بند ہے جسے کسی نامعلوم نے اغوا کرلیا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سمن آباد گرلز کالج کی طالبہ کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لیا تھا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی تھی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی تھی کہ طالبہ کی جلد بازیابی یقینی بنائی جائے، ملزمو ں کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

    قبل ازیں کرایہ داری کے بہانے گھر پر قبضے کا معاملہ ،شاہدرہ کے رہائشی وحید اختر کا گھر قبضہ گروپ سے واگذار، 05 سال کا کرایہ بھی ادا، قبضہ گروپ نے وحید اختر کا گھر کرائے پر لیا ہوا تھا، ملزمان 5 سال سے نہ ہی گھر کا رینٹ دے رہے تھے اور نہ ہی گھر خالی کر رہے تھے، ملزمان نے جعلسازی سے گھر اپنے نام کروانے کی کوشش بھی کی، شہری نے دادرسی کےلئے سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو کو درخواست دی، درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کےخلاف تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج کیا گیا، شہری کا گھر واگذار کروا لیا گیا، قبضہ گروپ سے 5 سال کا کرایہ بھی لے کر دیا،

    قبضہ واگزار کروانے پر شہری نےلاہور ایس ایس پی ڈسلپن میاں اعجاز رشید سے اظہارِ تشکر کیا، سی سی پی او فیاض احمد دیو کا کہنا ہے کہ قبضہ گروپوں اور بدمعاشوں کی لاہور میں کوئی جگہ نہیں،لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہے، فشہری دادرسی کےلئے ہمہ وقت میرے آفس آسکتے ہیں،

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

  • سات اے سی مری تبدیل ہوئے، کیا کوئی سیاسی طاقتور ہے ادھر؟ عدالت

    سات اے سی مری تبدیل ہوئے، کیا کوئی سیاسی طاقتور ہے ادھر؟ عدالت

    سات اے سی مری تبدیل ہوئے، کیا کوئی سیاسی طاقتور ہے ادھر؟ عدالت

    سانحہ مری کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت ہوئی

    عدالت نے سی ٹی او سے سوال کیا کہ مری میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے کتنی موٹر سائیکلیں ہیں،سی ٹی او نے کہا کہ ہمارے پاس مری میں چار سُنو بائیکس ہیں، عدالت نے اگلی پیشی پر مری میں موجود سُنو بائیکس کا ریکارڑ طلب کرلیا،عدالت نے حکم دیا کہ انتظامیہ ہوٹل ایسوسی ایشن کے ساتھ بیٹھ کر معاملات طے کرے، مری میں لوگوں کو جہاں جگہ ملتی ہے عمارتیں کھڑی کردیتے ہیں،

    ڈی سی راولپنڈی نے کہا کہ مری میں ہوٹلوں کو محکمہ سیاحت پنجاب ریگولیٹ کرتا ہے جو مری میں نہیں، تیرہ سو افراد کو ضلعی انتظامیہ نے ریسکیو کیا ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گندگی بیروکریسی پر ڈال دیتے ہیں اور انہیں کام نہیں کرنے دیتے، کیا وجہ ہے تین سال میں سات اے سی مری تبدیل ہوئے، کیا کوئی سیاسی طاقت ور ہے ادھر،کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ نے کہا کہ سانحہ مری میں اے سی مری کی خدمات پر اسے سول ایوارڑ کیلئے نامزد کرنا چاہتا ہوں، جس پر عدالت نے کہا کہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جائے، ہوٹلوں کی سہولیات کے مطابق انکی درجہ بندی کی جائے، عدالت نے کیس کی سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی

    دوسری جانب پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ سانحہ مری کی شفاف تحقیقات ہو رہی ہیں، سانحہ مری کے حوالے سے آج بھی ایک اجلاس ہے سانحہ مری پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس آج شام وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت ہوگا ایوان وزیر اعلیٰ میں ہونے والے اجلاس میں تحقیقاتی کمیٹی سفارشات اور حقائق پیش کرے گی ،تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف بڑے فیصلے کا امکان ہے کمیٹی نے 7 دن میں اپنی تحقیقات مکمل کرنا تھی کمیٹی نے سانحہ کے حقائق جاننے کیلئے مری کا دورہ بھی کیا کمیٹی نے مری میں برف کے دوران مرتب پلان پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا کمیٹی غفلت کے مرتکب افراد کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو سفارشات پیش کرے گی

    واضح رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی کے تھانہ سول لائین میں اسسٹنٹ کمشنر مری، ڈی سی راولپنڈی اور سی ٹی او کے خلاف بھی اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کرائی گئی درخواست میں درخواست گزارایڈووکیٹ شہناز بیگم جوڈسٹرکٹ کورٹ راولپنڈی میں پریکٹس کرتی ہیں نےموقف اختیارکیا تھا کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیش گوئی کردی تھی کہ برف باری ہونی ہے اور سیاحوں کا رش پڑنا ہے انتظامیہ نے بروقت انتظامات کرتے تھے لیکن اموات انتظامیہ کی لاپرواہی سے ہوئی-

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اسسٹںٹ کمشنر مری ، سی ٹی او ،ڈی سی او اور 1122 ان تمام کی غفلت اور لاپرواہی سے لوگوں کی قیمتی جانیں اور مال کانقصان ہوا ان تمام کے خلاف مقدمہ درج کرکے کروائی کی جائے تاکہ ایسے واقعات آئندہ نہ ہوں-

    مری سانحہ، غفلت کا ذمہ دار کون ہے؟ مبشر لقمان برس پڑے

    مری میں ہونے والی برفباری میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار اہلخانہ سمیت جاں بحق ہو گیا

    ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

    آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے

    طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار

    امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، شفقت محمود

    ریلوے کس کے دور میں اچھی رہی، سعد رفیق یا شیخ رشید؟ کمیٹی میں انکشاف

    عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکلتے دیکھیں گے،خواجہ سعد رفیق

    ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران

    متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات

    ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی

    بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے

    ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب

    مری، اموات میں اضافہ، جاں بحق افراد کی فہرست جاری

    مری واقعہ،ن لیگ کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

    مری سانحہ،مذہبی جماعتیں ریسکیو ،رفاہی کام میں متحرک، ووٹ لینے والی جماعتیں غائب

    مری سانحہ،سیاحوں کے لیے داخلہ تاحال بند

    مری میں اموات زیادہ ہوئیں جوقوم سے چھپائی جارہی ہیں،حمزہ شہباز

    وفاقی حکومت کا بس چلے توسانحہ مری کی ذمہ داری سندھ پر ڈال دے

    سانحہ مری،ثابت کریں کہ کسی خاتون نے کمرے کیلئے زیور گروی رکھا،ہوٹل ایسوسی ایشن

    مری سانحہ،انکوائری کی ضرورت نہیں،ذمہ دار پھانسی کے حق دار ہیں،عدالت

    سانحہ مری،برفانی طوفان کے وقت برف ہٹانے والی 20 گاڑیاں کہاں تھیں؟ تہلکہ خیز انکشاف