Baaghi TV

Tag: لاہور

  • جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم

    جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے باعث جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو سکول ،کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی ،جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردیا ، تحریری حکم میں عدالت نے کہا کہ پنجاب حکومت ہفتے کے دو روز ورک فرام ہوم کرنے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے،نوٹیفکیشن میں جم بند کرنے کا لفظ معطل کیا جاتا ہے ،یہ نوٹیفکیشن کرونا کی شق کے تحت کیا گیا اسے مزید لاگو نہیں کیا جاسکتا،اسموگ کے خلاف کاروائیاں نہ کرنے والے محکمہ ماحولیات ایسے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کرے،

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

    آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم

     ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرائیں

    گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے

    وکیل نے کہا کہ محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ ا سموگ کا 40 فیصد بھارت سے آیا ہے ،عدالت نے کہا کہ محکمہ ماحولیات کو کچھ پتہ نہیں ہے ،برطانیہ میں ججز آج بھی سائیکل پر دفتر آتے ہیں،آپ سائیکلنگ کو فروغ دیں لاہور والے 5 ماہ بعد آپ کو سائیکلوں پر نظر آئیں گے، یہ سب حکومتی ادارے کرسکتے ہیں .

  • لاہور بار ایسوسی ایشن کا پاکستان تحریک انصاف کے وکلا سے لاتعلقی کا اعلان

    لاہور بار ایسوسی ایشن کا پاکستان تحریک انصاف کے وکلا سے لاتعلقی کا اعلان

    لاہور بار ایسوسی ایشن نے پاکستان تحریک انصاف کے وکلا سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: سیکریٹری لاہور بار کے مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن پروفیشنل وکلا کی بار ہے جو کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتی، اگر کوئی وکیل کسی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہے تو وہ اس کا ذاتی فعل ہے، لاہور بار سیاسی طور پر کسی کے قول فعل کی حمایت نہیں کرتی، سیاسی الیکشن لڑنے والے وکلاء کے لیے لاہور بار ذمہ دار نہیں ہے لاہور بار کا مقصد وکلاء کی فلاح وبہبود ہے بار کسی بھی وکیل کے فیصلوں کی تائید نہیں کرتی-
    https://x.com/chsandhilaa/status/1725925900213248464?s=20

  • کراچی آج  دنیا کے آلودہ  ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

    کراچی آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

    کراچی: شہر قائد آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے،آج کراچی کا ایئرکوالٹی انڈیکس239 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : کراچی کے بعد دوسرا نمبر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا ہے جہاں ایئرکوالٹی انڈیکس 196 ریکارڈ کیا گیا ہے،جبکہ تیسرے نمبر پر لاہور ہے جہاں کا ایئرکوالٹی انڈیکس 191 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں اسموگ کی روک تھام کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے،پنجاب کے شہر لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جس دوران نقل و حرکت کو محدود کیا گیا ہے فضائی آلودگی کے سبب لاہور میں تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے-

    نارووال میں انسانیت سوز واقعہ،زمیندار نے 6سالہ بچی کو جانوروں کی طرح زنجیروں سے جکڑ …

    حکومت پنجاب نے صوبے کے 10 اضلاع میں تمام سرکاری اور نجی اسکول، کالجز، یونیورسٹیاں بند رکھنے کے احکامات جاری کیے تھے جب کہ بازار، دکانیں،جم، سنیما گھر اور دفاتر 3 بجے کے بعد کھولے جا سکیں گے۔

    محمد یوسف پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

  • امریکہ بحری بیڑہ اور ہم مقابلے میں بسکٹ بھیج رہے ہیں،سراج الحق

    امریکہ بحری بیڑہ اور ہم مقابلے میں بسکٹ بھیج رہے ہیں،سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19 نومبر کو غزہ مارچ میں شرکت کرکے غیرت مند ہونے کا دعویٰ کریں،

    اس موقع پرسیکرٹری جنرل امیر العظیم ، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف ، امیر وسطی پنجاب جاوید قصوری ، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری بھی ساتھ موجود تھے ، سراج الحق کا کہنا تھا کہ غزہ میں بجلی اور خوراک، نوزائیدہ کو آکسیجن عدم دستیاب ہے، بچے ہاتھ اور پیر سے محروم ہورہے ہیں، 36 اسپتالوں میں سے صرف 9 کام کررہے ہیں،او آئی سی اجلاس سے بہت توقعات تھیں، ہمیں توقع تھی فلسطینی فنڈ کا اجراء کیا جائے گا، تیل بائیکاٹ کیا جاسکتا تھا تاہم مسلمانوں کو مایوس کیا گیا، بیانات غزہ اسپورٹ کے لیے نہیں اپنی عوام کو خاموش کرنے کے لیے کیا جارہا ہے، کینیڈین وزیراعظم کے ریسٹورنٹ سے واپس جانے تک لوگوں نے احتجاج کیا، دنیا بھر کے عوام غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں، غزہ میں بچے پتھراٹھا کر اسرائیل کے مقابلے میں کھڑے ہیں، مسلمان حکمران واشنگٹن کے خوف کی وجہ سے فلسطین میں ظلم پر خاموش ہیں،

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ امریکہ بحری بیڑا بھیج رہا ہے، ہم ٹینک کے مقابلے میں بسکٹ بھیج رہے ہیں،امت کی حفاظت کی وجہ سے صلاح الدین، محمد بن قاسم کے نام زندہ ہیں،پاکستانی نژاد امریکی خاتون کی اسرائیلی حمایت پر شہریت ختم کی جائے، پوری دنیا کی انسانیت کو اکٹھا کرکے مظلوموں کی ساتھ جدوجہد کرسکتے ہیں،ہم نے مارچ، القدس کمیٹی بنائی، میں نے بیرون ممالک دورے کیے، اس اقدامات کی وجہ سے لوگ اسلام آباد کو شاباش دے رہے ہیں، 19 نومبر کو کل لاہور میں غزہ مارچ ہوگا، یہ اب تک کا سب سے بڑا، عظیم مارچ ہوگا، مرد، خواتین اور بچے مارچ کے لئے نکلیں،میں 19 نومبر کو لاہور کے نوجوانوں، بزرگوں، ماؤں بہنوں بیٹیوں کا غزہ مارچ میں شرکت کے لیے منتظر ہوں، آپ کا استقبال کروں گا۔

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

    اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

    اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

     فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

  • سموگ۔۔۔میں حفاظتی تدابیر .تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام

    سموگ۔۔۔میں حفاظتی تدابیر .تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام

    اللہ تعالیٰ نے جس کائنات کی تخلیق کی وہ بے حد وسیع ، خوبصورت ، حسین وجمیل ، صفاف وشفاف اور اجلی ہے ۔لیکن انسان اپنی نت نئی ایجادات اور مصنوعات کے مرہون منت اس کائنات کو آلودہ اور تباہ کررہا ہے۔ یہ آلودگی درحقیقت زہر ہے جو انسانی صحت اور زندگی کو برباد کررہی ہے ۔ اس وقت جو چیزیں کائنات کو آلودہ اور انسانی صحت کو تباہ کررہی ہیں ان میں سر فہرست۔۔۔۔ ”’ سموگ “‘ ہے ۔ سموگ بنیادی طور پر ایسی فضائی آلودگی ہے جو انسانی آنکھ ،دماغ اور جسم کو تاحد نگاہ متاثر کرتی ہے، سموگ کو زمینی ” اوزون “ بھی کہا جاتا ہے ،یہ ایک ایسی بھاری اور سرمئی دھند کی تہہ کی مانند ہو تی ہے جو ہوا میں جم جاتی ہے۔سموگ میں موجود دھوئیں اور دھند کے اس مرکب یا آمیزے میں کاربن مونو آکسائیڈ، نائٹروجن آکسائیڈ، میتھین جیسے مختلف زہریلے کیمیائی مادے بھی شامل ہوتے ہیں اور پھر فضا میں موجود ہوائی آلودگی اور بخارات کا سورج کی روشنی میں دھند کے ساتھ ملنا سموگ کی وجہ بنتا ہے۔
    جو چیزں سموگ کے بننے اور پھیلنے پھولنے کا سبب بنتی ہیں وہ ہے بارشوں میں کمی، فضلوں کو جلایا جانا، کارخانوں گاڑیوں کا دھواں ،درختوں کا بے تحاشا کٹاﺅ اور قدرتی ماحول میں بگاڑ پیدا کرنا ۔۔۔۔یہ سموگ کے پھیلنے کی بنیادی وجوہات ہیں۔
    سب سے پہلے ہمیں دھند اور سموگ میں فرق معلوم ہونا چاہئے کیونکہ سموگ کی موجودگی اور اس کے مضر اثرات کے بارے میں جاننے کے بعد ہی ہم اپنے آپ کو اس سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔دھند اور سموگ میں بظاہر کوئی فرق معلوم نہیں ہوتا لیکن دھند اور سموگ کی نوعیتیں ، کیفتیں مختلف ہیں۔ ہوتا یہ ہے کہ جب ہوا میں موجود بخارات کم درجہ حرارت کی وجہ سے کثیف ہو جاتے ہیں تو یہ ماحول میں سفیدی مائل ایک موٹی تہہ بنا دیتے ہیں جسے دھند کہا جاتا ہے، اسی دھند میں دھواں اور مختلف زہریلے کیمیائی مادے شامل ہو جائیں تو یہ دھند مزید گہری اور کثیف ہو جاتی ہے جسے سموگ کہاجاتا ہے۔

    ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر سال تقریباً ایک لاکھ سے زیادہ افراد فضائی آلودگی کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، دراصل سموگ میں بنیادی طور پر ایک زہریلا مادہ موجود ہوتا ہے جو پرٹیکولیٹ مادہ 2.5 کہلاتا ہے اور یہ پی ایم 2.5 ایک انسانی بال سے تقریباً چار گنا باریک ہوتا ہے یہ مادہ ہوا کے ذریعے انسانی پھیپھڑوں میں بآسانی داخل ہو کر پھیپھڑوں کی مختلف بیماریوں کیساتھ ساتھ پھیپھڑوں کے کینسر تک کا باعث بن سکتا ہے۔
    سموگ سے بچاﺅ کے دو طریقے ہیں ایک طریقہ وہ ہے جو ہر انسان اپنے طور پر اختیار کرسکتا ہے ۔ یعنی مناسب حفاظتی لباس پہنایا جائے ۔ اس کا مطلب ہے کہ جب آپ باہر جائیں تو ماسک پہنیں یا دوسرے آلات استعمال کریں جو آپکو نقصان دہ ذرات سے پھیلنے والی آلودگی سے بچاتے ہیں۔یہ ضروری ہے کہ جس قدر ممکن ہو سموگ کے اثرات سے بچا جائے تاہم اگر آپ کی رہائش زیادہ آلودگی والے علاقے میں ہے تو پھر ضروری ہے کہ اپنی صحت کی حفاظت کیلئے دوسرے طریقے بھی اختیار کریں ۔یعنی دل کے مریض گھر وں میں رہ کر اسٹیم لیں، ٹھنڈے مشروبات اور کھانے پینے کی کھٹی ترش اشیاسے پرہیز کریں ، اگر کسی کو دل یا پھیپھڑوں کا دائمی مسئلہ ہے، جیسے دمہ یا اس جیسی کوئی دیگر بیماری ہے تو پھر ڈاکٹر سے اپنے آ پ کو فضائی آلودگی سے بچانے کے طریقوں کے بارے میں مشورہ کریں۔ ایسی صورت میں ڈاکٹر آپ کو سانس لینے میں مدد کے لیے کوئی دوا تجویز کر سکتا ہے۔

    اگر کسی کے سینے میں جکڑن، آنکھوں میں جلن، یا کھانسی کی علامات ہیں تو ڈاکٹر سے ملیں، بچوں کو آلودگی کی بلند سطح کے اثرات بڑوں کی نسبت زیادہ محسوس ہوتے ہیںاس لئے بچوں کے لئے حفاظتی اقدامات کرنا بے حد ضروری ہے ۔ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ سموگ سے بچاﺅ کیلئے اپنے گھروں، دفاتر اور گاڑیوں کے شیشے بند رکھیں، جب تک آلودہ دھوئیں والا موسم ختم نہیں ہو جاتا تب تک کھلی فضا میں جانے سے گریز کریں ، خاص کر سانس کی تکلیف میں مبتلا افراد ایسے موسم میں ہرگز باہر نہ نکلیں، ایسے موسم میں جسمانی ورزش کرنے سے بھی دریغ کیا جائے اور اپنی گاڑیوں کو کھڑے رکھنے کی پوزیشن کے دوران انجن کو چلتا مت چھوڑیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ سموگ سے بچنے کے لئے جہاں حکومت کو آلودگی کے خاتمہ میں سنجیدگی اختیار کرنے کی ضرورت ہے وہاں ماحول دوست ایندھن کا استعمال نہایت ضروری ہو چکا ہے۔ اس بارے میں ضروری ہے کہ حکومت دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کرے جو لوگ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں چلاتے ہیں ان کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے جبکہ ہم سے ہر شخص خود بھی ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی مرمت کروائے تاکہ فضا میں آلودگی نہ پھیلے ۔نومبر اور دسمبر کے مہینوں میں پنجاب اور خاص کر لاہور میں سموگ کی وبا عام ہوجاتی ہے ۔ حکومت اس سے نمٹنے کے کےلئے ہر سال پنجاب بھر میں سموگ ایمرجنسی نافذ کردیتی ہے ایک ماہ کے لئے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں طلبا و طالبات کیلئے ماسک لازمی قراردے دیا جاتا ہے یا پھر کچھ دنوں کےلئے سکولوں کالجوں میں چھٹیاں دے دی جاتی ہیں ۔کچھ دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے پر بھی توجہ دلائی جاتی ہے۔

    چین کے بڑھتے ہوئے عالمی کردار سے امریکہ خائف کیوں؟ تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام

    بجلی کے بلوں کی وجہ سے گھر گھر لڑائیاں ہورہی ہیں،ڈاکٹر سبیل اکرام

    نگران حکومت سے عوام کی توقعات ، تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام

    سیاستدان سیاست پر ملک کے مفاد کو ترجیح دیں، ڈاکٹر سبیل اکرام

    پاکستان کا زرعی ومعاشی مستقبل نئے ڈیموں کی تعمیر سے وابستہ ہے ،ڈاکٹر سبیل اکرام

    حکومت بھارت کی آبی جارحیت کا فوری سدباب کرے،ڈاکٹر سبیل اکرام

    مراعات میں شاہانہ اضافے کے بل کی منظوری افسوسناک ہے،سبیل اکرام

    استقامت کو تیری سلام عافیہ ،تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام

    سیاستدان ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کی کوشش کریں ۔ ڈاکٹر سبیل اکرام

    قرآن مجید کا پڑھنا عبادت اوراس پر عمل کرنا باعث نجات ہے،ڈاکٹر سبیل اکرام

    اصل بات یہ ہے کہ ہر سال نومبر اور دسمبر کے مہینے میں سموگ سے بچاﺅ کےلئے جتنے بھی اقدامات کئے جاتے ہیں یہ سب عارضی اقدامات ہیں اصل بات یہ ہے کہ لاہور جو پاکستان کا دل ہے ، پاکستان کا دوسرا بڑا صنعتی ، تجارتی اور صنعتی مرکز ہے اور پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کا دارالحکومت ہے اس شہر میں ٹریفک بے ہنگم ہوچکی ہے ، لاہور کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ، لاہور جو کبھی باغوں کا شہر تھا اب یہ شہر دنیا کا آلودہ ترین شہر بن چکا ہے ۔ ہریالی کا فقدان ہے ، آبادی کے تناسب سے درخت نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ گندگی پھیلانے والوں کے خلاف کوئی کروائی نہیں کی جاتی ۔اگر چہ پنجاب حکومت ہر سال لاہور کو سموگ زدہ شہر قراردیتی ہے اس مناسبت سے وقتی طور پر کچھ اقدامات کئے جاتے ہیں لیکن اقدامات موقع محل اور ضروریات کی نسبت قطعی ناکافی ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اگلے سال سموگ پہلے سے بھی زیادہ طاقت کے ساتھ حملہ آور ہوتی ہے ۔ اب حالت یہ ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ سموگ کی شدت بڑھتی جارہی ہے لہذا اب ضروری ہوچکا ہے کہ انتظامیہ لاہور کی آبادی کو کسی بڑی تباہی سے بچانے کےلئے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات اٹھائے ۔ مثلاََ یہ ہے کہ بے ہنگم آبادی کو کنٹرول کیا جائے ، ٹریفک کا نظام بہتر بنایا جائے ، شجر کاری میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے ۔یہ وہ اقدامات ہیں جن پر عمل کرکے سموگ جیسی آفت پر قابو پایا جاسکتا ہے اور لاہور کو بھی بڑی تباہی سے بچایا جاسکتا ہے ۔ سموگ کا تدارک اس لئے بھی ضروری ہے کہ یہ چھوٹے بچوں کی صحت کو بہت زیادہ متاثر کرتا ہے جبکہ بچے ہی کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں ۔۔۔۔بچے محفوظ ہوں گے تو ہم بھی بحیثیت قوم محفوظ رہیں گے ۔
    subiyal

  • امریکی سفیر کی نواز شریف کے بعد جہانگیر ترین سے ملاقات

    امریکی سفیر کی نواز شریف کے بعد جہانگیر ترین سے ملاقات

    امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر آمد ہوئی ہے

    امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے ملاقات کی،ملاقات میں پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق خاکوانی اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری بھی شریک تھے،امریکی سفیر اور جہانگیر ترین کی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور اکنامک ریفارمز کے حوالے سے بات چیت کی گئی،

    اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ آئی پی پی عام انتخابات کے لیے تیار ہے۔آئی پی پی قیادت بھر پور انداز سے اپنی انتخابی اور سیاسی سرگرمیاں شروع کرچکی ہے۔امریکی سفیر نے پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کے استحکام کے لئے اپنے بھر پور عزم کا اظہار کیا۔جہانگیر ترین نے انسانی حقوق کے حوالے سے بھی اپنا موقف سامنے رکھا

    قبل ازیں پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سابق وزیراعظم نواز شریف کو ملنے رائیونڈ بھی گئے تھے،ڈونلڈ بلوم نے جاتی امرا رائیونڈ کا دورہ کیا اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی،،ملاقات میں پاکستان امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا،معیشت، تجارت، موسمیاتی تبدیلی، سیکورٹی اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی،

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

    کوٹی ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ملزمان گرفتار

    بزدار کے لاہور میں طالبہ کے ساتھ دست درازی،ویڈیو سامنے آ گئی

    مسجد کے اندر بچے کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنیوالا قاری گرفتار

    خواتین گروہ کے ہاتھوں درجنوں افراد کے لُٹنے کا انکشاف

  • لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کیلئے ماہرین کی خدمات لے لی گئیں

    لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کیلئے ماہرین کی خدمات لے لی گئیں

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سموگ سے نمٹنا قومی ذمہ داری ہے،ہر طبقے کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہو گا۔

    وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سموگ سے نمٹنے کے لئے ہر وہ اقدام اٹھا رہی ہے جو انسانی بس میں ممکن ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ ماسک پہنیں۔لاہور میں 12مقامات پر سموگ ائیر فلٹر آئیونائزر یونٹس لگائے جائیں گے۔سموگ پر قابو پانے کے لئے اعلیٰ اختیاراتی انوائر مینٹل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔مصنوعی بارش برسانے کے لئے ماہرین کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔بیجنگ میں سموگ کا خاتمہ کرنے والی چینی ماہرین کی ٹیم جلد لاہور کا دورہ کرے گی۔ پنجاب حکومت کی ایک اور خصوصی ٹیکنیکل ٹیم بدھ کو الماتا روانہ ہوگی۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 30دن میں چنگ چی رکشوں کی فری رجسٹریشن کی جائے گی او رپھر غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔سرکاری سطح پر فیول موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی لگائی جارہی ہے،اب الیکٹرک بائیک ہی خریدی جائیں گی۔پنجاب میں پہلی بار انوائرمینٹل لیب قائم کی جائے گی۔لاہور سمیت تمام ا ضلاع میں غیر معیاری فیول کی چیکنگ تیز کر دیاہے۔ محکمہ پولیس اور ٹرانسپورٹ کو غیر معیاری پٹرول فروخت کرنے والے پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن کاحکم دے دیاہے۔پاکستان میں 10فیصد فصلوں کی باقیات کوجلایا جاتا ہے جبکہ انڈیا 90فیصد فصلوں کی باقیات جلاتا ہے۔ کسانوں کو فصلوں کی باقیات تلف کرنے کے لئے جدید مشینری دیں گے تا کہ آئندہ سالو ں میں ہم ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رہ سکیں۔

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

    آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم

     ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرائیں

    گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے

    دوسری جانب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں‌ سموگ کاراج برقرار ہے، فضائی آلودگی کےاعتبارسےلاہور آج بھی پہلے نمبر پر رہا، لاہور شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح317ریکارڈ کی گئی، فیز 8 ڈی ایچ اے میں شرح 411، کینٹ پولو گراؤنڈ 454، ایچی سن کالج میں شرح401 ریکارڈ کی گئی، شہر کا موجود درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.

  • گھر میں گھسنے والے چھ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

    گھر میں گھسنے والے چھ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے گھر میں گھسنے والے چھ ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا ہے

    پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ چھ ڈاکو لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن کے ایک گھر میں گھسے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا،ڈاکو ڈاکٹر عباد نامی شخص کے گھر میں‌داخل ہوئے،گھر کی ایک بچی چھت پر موجود تھی، اس نے ون فائیو پر کال کی اور پولیس کو ڈاکوؤں کے گھر میں گھسنے کی اطلاع دی، پولیس فوری موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے گولیاں چلائیں، پولیس نے جوابی فائرنگ کی، جس سے گھر میں گھسنے والے چھ ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں، ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو گھر کے گیراج میں یرغمال بنایا تھا

    پولیس حکام کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن ارتضی کمیل پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے،ایس پی اقبال ٹاؤن ارتضی کمیل نےتمام پولیس آپریشن کو لیڈ کیا،ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت عمل میں لائی جا رہی ہے،ایس پی اقبال ٹاؤن ارتضی کمیل۔ایس ایچ او گلشن اقبال سید قمر سمیت پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر موجودہے،ایس پی اقبال ٹاؤن ارتضی کمیل نے پولیس آپریشن میں شریک تمام پولیس افسران و جوانوں کو شاباش دی.

    پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے چھ ڈاکوؤں کی شناخت ہو گئی
    پولیس مقابلہ 35/40 منٹ جاری رہا ، فائرنگ کا تبادلہ ختم ہونے پر ڈاکوؤں کی شناخت عمل میں لائی گئی.ڈاکوؤں کی شناخت، علی رضا ولد منشا قوم تھیم سکنہ میاں چنوں 15،ایل ضلع خانیوال ، عمران ولد اللہ دتہ قوم مہر سکنہ 102/EB تھانہ شیخ فاضل تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی ، چاند ولد عبد المجید قوم موچی سکنہ ضلع وہاڑی ، علی رضا ولد رحمت علی قوم رانا راجپوت سکنہ چک نمبر 102/EB تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی ، وسیم عرف چھیما ولد شریف سکنہ چک 102/EB تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی ، وسیم ولد نامعلوم سکنہ وہاڑی کے طورپر ہوئی،گھر میں موجود تمام افراد اور پولیس پارٹی محفوظ رہی، کوئی زخمی اور جانی نقصان نہ ہوا ہے ،

    دوسری جانب تھانہ شادباغ پولیس نے خوف کی علامت سمجھے جانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم التمش بٹ علاقہ میں سرعام فائرنگ کرتا اور اہل علاقہ کو ناجائز تنگ کرتا تھا،ملزم کو فائرنگ کرتے ہوۓ رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیاگیا ہے۔اہل علاقہ نے التمش بٹ کے گرفتار ہونے پر سکھ کا سانس لیا اور متعلقہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ملزم ریکارڈ یافتہ ہے اور عرصہ دراز سے شادباغ کے علاقہ میں فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلا رہا تھا۔

    ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

    لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

    خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

    واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

    گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

    پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

    دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟

  • آشیانہ ریفرنس،شہباز شریف  کو عدالت نے بری کر دیا

    آشیانہ ریفرنس،شہباز شریف کو عدالت نے بری کر دیا

    احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ پروجیکٹ ریفرنس میں فیصلہ سنا دیا

    احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور احد خان چیمہ سمیت دیگر کو بری کر دیا،احتساب عدالت نے شہباز شریف اور احد چیمہ سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں کو منظور کر لیا ، احتساب عدالت کے جج علی ذولقرنین اعوان نے محفوظ فیصلہ سنایا ،شریک ملزمان فواد حسن فواد ٫ منیر ضیاء اور امتیاز حیدر کی بریت کی درخواست بھی منظور کر لی گئی،شریک ملزمان بلال قدوائی ٫سجاد بھٹہ اور شاہد محمود کی بریت کی درخواست بھی منظور کر لی گئی،

    عدالت نے کہا کہ شہباز شریف ، احد خان چیمہ اور دیگر کیخلاف کرپشن کے الزامات ثابت نہیں ہو سکے ،نیب نے تمام ملزمان کو پہلے ہی کلین چٹ دے دی تھی ،سپریم کورٹ کا فیصلہ آشیانہ اقبال پر فیصلہ سے نہیں روکتا ،آشیانہ اقبال ریفرنس میں ملزمان نے نیب ترامیم سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا ،آشیانہ کیس میں احتساب عدالت میں میرٹ پر سماعت ہوئی، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان کیخلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے ملزمان کو بری کر دیا جائے، وکیل شہباز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے ریفرنس بنایا گیا ،آشیانہ اقبال پروجیکٹ میں سرکاری خزانہ کو ایک پیسہ کا نقصان نہیں ہوا ،کسی ملزم نے مالی فائدہ حاصل نہیں کیا ،

    نعیم ضیاء پیرزادہ اور کامران کیانی پہلے ہی ریفرنس سے ڈسچارج ہو گئے تھے،وکلا کا کہنا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں آشیانہ ریفرنس دائر ہوا اور پانچ سال بعد کچھ برآمد نہ ہوا، شہباز شریف اور احمد چیمہ نے بوگس آشیانہ ریفرنس میں جیل کاٹی،

    شہباز شریف اور احد چیمہ سمیت دیگر نے ناکافی شواہد کی بنیاد ہر بریت کی درخواستیں دائر کر رکھیں ہیں، وکلاء ملزمان کا کہنا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بننے کیلیے یہ ریفرنس بنایا گیا گواہان عدالت میں بیان دے چکے ہیں کہ شہباز شریف نے آشیانہ اقبال ہاوسنگ سکیم میں کسی قسم کی کوئی بے ضابطگی نہیں کی ہے. نیب سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ میں ملزمان کیخلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    نیب نے شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں کلیئر قرار دیا ہے، نیب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ میں شہبازشریف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے کوئی ثبوت نہیں ملے آشیانہ سکینڈل میں شہباز شریف کے خلاف بدنیتی کا کوئی پہلو بھی ثابت نہیں ہوتا ، آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے دینے کے عمل میں بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے آشیانہ پراجیکٹ شروع کرتے وقت سرکاری خزانے کوکوئی نقصان نہیں پہنچا نہ ہی شہباز شریف نے کوئی فوائد حاصل کیے اور نہ ہی کسی پبلک آفس ہولڈر نے کسی قسم کا کوئی فائدہ لیا

    شہباز شریف نے پنجاب کی خدمت کی اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا،مریم اورنگزیب
    مسلم لیگ ن کی ترجمان ،سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آشیانہ اقبال ریفرنس میں شہبازشریف کی بریت پر اظہار تشکر،اللہ تعالی نے شہبازشریف کو جھوٹے مقدمے میں عزت سے سرخرو فرمایا شہباز شریف کی بریت پر پورے پاکستان، پارٹی قیادت اور کارکنوں کو مبارک ہو شہبازشریف کو سیاسی انتقام کی خاطر اس جھوٹے مقدمے میں ملوث کیاگیا تھا ،شہبازشریف کو بے گناہ ہونے کے باوجود جیل اور عقوبت خانوں میں بند رکھا گیا صاف پانی میں بلا کر آشیانہ کیس میں گرفتار کرلیاگیا تھا جھوٹے مقدمات میں بریت بے گناہ شہبازشریف کے صبر کا انعام ہے، الحمدللہ آج عوام کو پتہ چل رہا ہے کہ کس طرح شہباز شریف کو گرفتار کرنے کے لئے جھوٹے مقدمات بنائے گئے جھوٹے مقدمات بنا کر ملک اور عوام کا وقت اور پیسہ ضائع کیا گیا،احتساب کے نام پر انتقام لیا گیا شہباز شریف نے پنجاب کی خدمت کی اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ملک اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سمیت ہر عدالت سے شہباز شریف کی بے گناہی کی گواہی آئی وزیراعظم ہاؤس میں طیبہ گل کو یرغمال بنا کر ، بیرونِ ملک سے صحافیوں کو بلا کر ، چئیر مین نیب کو بلیک میل کر کے جھوٹے مقدمے بنائے گئے جھوٹے مقدمے بنا کر تہمتیں اور الزامات لگائے گئے.

  • الحمراء میں فیسٹیول لہور لہوراے جاری،”کیہہ جانا میں کون“  ڈارمہ پیش

    الحمراء میں فیسٹیول لہور لہوراے جاری،”کیہہ جانا میں کون“ ڈارمہ پیش

    الحمراء میں فیسٹیول لہور لہوراے جاری ہے۔
    فیسٹیول میں آزاد تھیٹر نے اپنا ڈرامہ ”کیہہ جانا میں کون“ پیش کیا۔
    ڈرامہ میں عالمی شہرہ آفاق صوفی شاعر بابا بلھے شاہؒ کی سوچ وفکر کو اُجاگر کیا گیا ہے۔
    ڈرامہ میں دیکھنے والوں کو بابابلھے شاہ ؒ کی شاعری میں موجود آفاقی پیغام بارے بتا یا گیا۔

    بابا بلھے شاہؒ کی شاعری پیار و محبت، امن وسلامتی اور رواداری کے پیغام پر مبنی ہے۔ سربراہ الحمراء طارق محمود چوہدری ڈرامہ ڈاکٹر ریاض بابر نے تحریر کیا جبکہ ملک اسلم ڈرامہ کے ہدایت کار تھے۔  آرٹس کونسل الحمراء میں بسلسلہ فیسٹیول لہور لہور میں لازوال کہانیوں پر مبنی تھیٹر ڈرامے عوامی توجہ کو مرکز بنے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز آزاد تھیٹر گروپ نے اپنا شہکار ڈرامہ ”کیہہ جانا میں کون“ پیش کیا۔ڈرامہ میں عالمی شہرہ آفاق صوفی شاعر بابا بلھے شاہؒ کی سوچ وفکر کو اُجاگر کیا گیا ہے۔ڈرامہ میں دیکھنے والوں کو بابابلھے شاہ ؒ کی شاعری میں موجود آفاقی پیغام بارے بتا یا گیا۔

    ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء طارق محمود چوہدری نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ بابا بلھے شاہؒ کی شاعری پیار و محبت، امن وسلامتی اور رواداری کے پیغام پر مبنی ہے، الحمراء صوفیاء کرام کے فن و شخصیت سے نوجوان نسل کو روشناس کروا رہا ہے۔ڈرامہ”کیہہ جانا میں ڈاکٹر ریاض بابر نے تحریر کیا جبکہ ملک اسلم ڈرامہ کے ہدایت کار تھے۔

    حوثی باغیوں کے حملے، امریکا کا جنگی بحری جہاز اور لڑاکا طیارے یو اے ای بھجوانے کا اعلان

    ہیلی کاپٹر حادثہ، امریکی ڈرون کے چرچے،جعلی ٹویٹ،سازشی پکڑے گئے

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف