Baaghi TV

Tag: لاہور

  • گلوکار اور سیاستدان  جواد احمد کے والد  کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

    گلوکار اور سیاستدان جواد احمد کے والد کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

    لاہور: پاکستانی گلوکار اور سیاستدان جواد احمد کے والد انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پر شیئر کیے گئے بیان میں برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد نے بتایا کہ میرے والد پروفیسر توقیر احمد لاہور میں انتقال کرگئے ہیں، والد کی نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے جوہر ٹاؤن میں ے دوپہر بعد نماز ظہر جے ون بلاک سن فلاور سوسائٹی بلال مسجد میں ادا کی جائے گی-

    مرحوم نے لواحقین میں ایک بیٹی اور تین بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں،گلوکار کی ٹوئٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اظہار افسوس کیا جا رہا ہے۔

  • لاہور:  گاڑیوں میں تصادم ،ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

    لاہور: گاڑیوں میں تصادم ،ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

    لاہور: تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق یہ خوفناک ایکسیڈنٹ لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں ہوا جہاں تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 زخمی افراد دم توڑ گئے، تمام افراد کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر ایوی سینا ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، حادثہ کا شکار خاندان دو گاڑیوں میں سوار تھا بیٹی کے سسرال ڈی ایچ اے فیز 7 سے واپس جا رہے تھے، پولیس نے تمام حادثہ کا شکار جاں بحق افراد کو پوسٹ مارٹم کے لیے لاہور کے جنرل اسپتال منتقل کر دیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ رخسانہ، 4 سالہ عنابیہ، 4 ماہ کا حذیفہ، 27 سالہ محمد حسین، 30 سالہ سجاد، 23 سالہ عائشہ شامل ہیں،حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ڈرائیور کی شناخت افنان شفقت کے نام سے ہوئی، پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور مقدمہ درج کرلیا جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔

    لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کا کارندہ گرفتار

    دوسری جانب کراچی میں سپر ہائی وے ٹول پلازہ رینجرز چوکی کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔حادثے کے شکار زخمیوں اور متوفین کی لاشوں کو ایدھی اور چھیپا کے رضا کاروں ںے عباسی شہید ہسپتال پہنچایا-

    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 28 سالہ احسن اور 27 سالہ زوہیب کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی ہونے والے 2 افراد کو عباسی اسپتال سے اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 40 سالہ ذیشان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ شدید زخمی 45 سالہ شہزاد کو طبی امداد فراہم کی گئی جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دونوں افراد ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

    سعودی عرب : ایک ہفتے کے دوران 17 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار

  • پی ٹی آئی رہنما چودھری محمد اشفاق پارٹی کی بنیادی رکنیت سے فارغ

    پی ٹی آئی رہنما چودھری محمد اشفاق پارٹی کی بنیادی رکنیت سے فارغ

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سابق مرکزی نائب صدر چودھری محمد اشفاق کو پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے فارغ کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر میاں عبد الباسط کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے چودھری محمد اشفاق کو آئندہ کسی بھی فورم پر پارٹی کا نام استعمال کرنے سے روک دیا-

    میاں عبد الباسط کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے چودھری محمد اشفاق کو خبر دار کیا کہ اگر انہوں نے پارٹی کا نام استعمال کیا تو پارٹی ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔

    اوچ شریف:سی ای او ہیلتھ کا رورل ہیلتھ سنٹرکا سرپرائز وزٹ

    قبل ازیں چیئر مین تحریک انصاف کے قریبی ساتھی اور این اے 131 کے امید وار ندیم ہارون رشید خان نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کرلیں ندیم ہارون رشید نے کہا ہے کہ ابھی کسی بھی سیاسی پارٹی کو جوائن نہیں کیا پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ فوج ہمارا سرمایہ ہیں ، ان کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بن سکتا۔

    یاد رہے کہ 9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

    پانچ سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن میں شامل

    ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔

    پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اب تک پارٹی کے کئی نامور رہنما اسے خیرباد کہہ چکے ہیں جن میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، علی زیدی، عمران اسماعیل، پرویز خٹک، محمود خان، فردوس عاشق اعوان، فیاض چوہان، ملیکہ بخاری، آفتاب صدیقی، محمود مولوی بھی شامل ہیں جب کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی تمام عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

    ملک میں ایک اور پولیو کیس، رواں سال تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 …

  • دکانیں زبردستی بند کروانے پر نگران وزیراعلیٰ کا نوٹس

    دکانیں زبردستی بند کروانے پر نگران وزیراعلیٰ کا نوٹس

    وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے بعض علاقوں میں مارکیٹیں اور دکانوں زبردستی بند کرانے کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا

    پنجاب حکومت کی جانب سے آج 10نومبر کو مارکیٹیں اور دکانیں بند کرانے کا کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سموگ کی وجہ سے صرف ہفتے کے روز(11نومبر)کو دکانیں اور مارکیٹیں بندرکھنے کا فیصلہ کیا،بارش اور حکومت پنجاب کے اقدامات کے باعث آج سموگ میں نمایاں کمی آئی ہے،میں ذاتی طور پر اور پنجاب حکومت کی جانب سے تعاون پر تاجربرادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں،سموگ سے نمٹنا ایک قومی ذمہ داری ہے اور ہم نے لاہور اور اپنے شہروں کو رہنے کے قابل بنانا ہے،اس ضمن میں حکومتی اقدامات کا ساتھ پورے معاشرے کو دینا ہو گا،تبھی ہم اس آفت سے نبرد آزما ہو سکیں گے،

    واضح رہے کہ سموگ کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد آج پولیس نے لاہور کے کئی علاقوں میں زبردستی دکانیں بند کروا دی تھیں جس پر تاجر رہنما نعیم میر کا کہنا تھا کہ اسموگ کے پیش نظر حکومت نے چار دن سمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا۔ کمشنر لاھور سے مزاکراتی عمل کے نتیجے میں 9 اور 10 نومبر کو کاروبار کھلے رکھنے پر اتفاق ھوا۔ 11اور 12نومبر کو مارکیٹیں بند کرنے پر بھی اتفاق ھوا۔حکومت نے نوٹفکیشن جاری کردیا۔آج بروز جمعہ 10 نومبر مارکیٹوں کو بند کرنے کے لئے پولیس نے دھاوا بول دیا۔ یہ حکومت کے نوٹفکیشن اور ھماری انڈرسٹینڈنگ کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔بارش ھوجانے کی صورت میں سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا وعدہ بھی کیا گیا۔ آج بارش بھی ہوئی اور لاھور کا ائیر کوالٹی انڈیکس بہتر ھوگیا۔ حکومت اپنے وعدوں پر عمل کرے۔ حکومت اپنی کریڈیبیلٹی خراب نہ کرے۔ اگر حکومت کے جھوٹ بولنے کا تاثر عام ھوگیا تو ہم کبھی بھی اعتبار نہ کریں گے۔ سمارٹ لاک ڈاؤن فی الفور ختم کرنے کا اعلان کیا جائے۔

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

    دوسری جانب صوبائی وزیر ماحولیات بلال افضل کا کہنا ہے کہ آج ہونے والی بارش کے باعث لاہور کا ایئر کوالٹی انڈکس صاف اور نچلی سطح پر آگیا ،سمارٹ لاک ڈاؤن اور بارشوں سے ہم توقع کر سکتے ہیں کہ اگلے ہفتے ہمارا اے کیو آئی نچلی سطح پر رہے گا، سمارٹ لاک ڈاؤن ابھی جاری ہے ، اگلے 3دن انوائرمینٹ کافی صاف ہو جائے گا،جس سے ہمارا ائیر کوالٹی انڈکس نچلی سطح پر رہے گا،

    سمارٹ لاک ڈاؤن ختم نہیں ہو گا،ہفتہ اور اتوار کو سمارٹ لاک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا، سمارٹ لاک ڈائون اور بارشوں سے اگلے ہفتے آلودگی کم رہے گی،صوبائی وزیر ماحولیات بلال افضل کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث لاہور کا ائیر کوالٹی انڈکس صاف اور 60کی نچلی سطح پر آ گیا،

    جمعہ کومارکیٹیں کھلی ہونی تھیں لیکن پولیس نے تاجروں کو ڈرایا دھمکایا،نعیم میر
    لاہورپریس کلب میں آل پاکستان انجمن تاجران کے چیرمین سپریم کونسل نعیم میر نے لاہور میں مارکیٹوں کی بندش کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج لاہور کے تمام تاجر پریس کلب میں اکٹھے ہوئے ہیں وزیراعلی نے چھٹی کا اعلان کیا اور بعدازاں مارکیٹوں کی چھٹی کا فیصلہ بعد میں کیا،کمشنر لاہور اور دیگر حکام کی جانب سے بات چیت کی اور جمعہ کو کاروبار کی اجازت ملی،لیکن رات ساڑھے بارہ ہمارے مختلف مارکیٹ صدور کو کال کیے گئے کہ فلاں ایس پی کے سامنے پیش ہوں،صبح ہم سے پہلے پولیس مارکیٹوں میں پہنچ چکی تھی،تاجروں کو ڈرایا دھمکایا گیا،جو کاروائی کی گئی وہ وزیراعلی کے علم میں لائے بغیر کی گئی،جمعہ والے دن دیگر شہروں سے ہول سیل مارکیٹ سے خریداری کے لیے دوسرے شہروں سے لوگ آے ہیں،پولیس نے گارڈ اور ہمارے لوگوں کے ساتھ زبردستی کی، تاجروں کو دھمکایا اور ایف آئی آر کا کہا، وزیر اعلیٰ کی جانب سے ایک پیغام ملا کہ کاروبار کرنے کی اجازت ہے، پولیس کی جانب سے کاروائیوں پر لاعلمی کا اظہار کیا،وزیر اعلیٰ کا بیان اور پولیس کی کاروائی دو متضاد کام ہیں،پولیس باس ہے یا وزیر اعلیٰ ہمیں سمجھ نہیں آ رہی، ہم نے دوبارہ دکانیں کھولیں ، ابھی بھی کہیں کہیں پولیس گردی ہو رہی ہے،جمعے کا دن لاہور کے لیے بہت اہم ہے پنجاب کے دیگر اضلاع سے لوگ خریداری کے لیے آتے ہیں، آج کا سارا دن اسی لڑائی جھگڑے میں ضائع ہو گیا،کاروبار کہاں جاری رہا کاروبار تو وڑ گیا، ہم مطالبہ کرتے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب سے آپ نے وعدہ کیا تھا کہ اگر بارش ہو جاتی ہے ایئر کوالٹی انڈیکس بہتر ہو جاتا ہے تو لاک ڈاؤن ختم کر دیں گے، آج صبح بارش ہوئی اب سمارٹ لاک ڈاؤن کا بنیادی جواز ختم ہو گیا ، کل کا لاک ڈاؤن فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کریں، آئی جی صاحب نے پولیس کا جو سافٹ امیج بنا کر دیا وہ آج نظر نہیں آیا، آج پورے لاہور میں شفقت چیمہ نظر آتا رہا، پولیس اپنے کام تو کر نہیں پا رہی کرائم کنٹرول ہو نہیں رہا، سموگ کے خاتمے کے لیے آپ کو دوبارہ ہمارے ساتھ ملنا پڑے گا،ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے ہم نے اس مسئلے کو باہمی مشاورت سے کام ہو سکتا ہے،زبردستی مسئلے کا حل ممکن نہیں ہے،

  • لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش،سموگ میں کمی،لاک ڈاؤن جاری

    لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش،سموگ میں کمی،لاک ڈاؤن جاری

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت کئی شہروں میں‌بارش، سموگ میں کمی آ گئی تاہم لاک ڈاؤن جاری رہے گا،

    بارش سے سردی میں معمولی اضافہ ہوا ہے،لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت بارش ہوئی،بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے تیز ہوائیں چلنے سے مختلف علاقوں میں بجلی کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہو گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا .

    دوسری جانب لاہور سمیت مختلف شہروں کے جزوی لاک ڈاؤن میں تبدیلی کر دی گئی ،حکومت پنجاب نے 8 اضلاع میں مارکیٹس آج بروز جمعتہ المبارک کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے، محکمہ پرائمری ہیلتھ کئیر پنجاب کی جانب سے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،نئے ترمیم شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق شاپنگ مالز سمیت مارکیٹس آج کھولی جا سکیں گی جبکہ ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گی، آج بروز جمعہ شاپنگ مال اور مارکیٹس معمول کے مطابق کھلیں گی، ریسٹورنٹ، سینما، جم بھی آج کھلے رہیں گے

    بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ 

    فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

  • لاہور کے باشندوں کی اوسط سالانہ عمر میں چھ سے سات سال کی کمی ہو رہی ہے،ماہرین

    لاہور کے باشندوں کی اوسط سالانہ عمر میں چھ سے سات سال کی کمی ہو رہی ہے،ماہرین

    لاہور: ماہرین کا کہنا ہے کہ اسموگ کے نتیجے میں لاہور کے باشندوں کی اوسط سالانہ عمر میں چھ سے سات سال کی کمی ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی : یونیورسٹی آف شکاگو کی جانب سے شائع کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کے لوگوں کی اوسط عمر کم ہونا شروع ہوگئی ہے اسموگ کے نتیجے میں یہاں کے باشندوں کی اوسط سالانہ عمر میں چھ سے سات سال کی کمی ہو رہی ہے لاہور میں رہنے والے بچوں کے لیے موجودہ صورتحال میں باہر نکلنا ایک دن میں 30 سگریٹ پینے کے برابر ہے لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 445 ریکارڈ کیا گیا ہے علاوہ ازیں آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے اور پشاور تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

    محکمہ ماحولیات کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس 200 کو نارمل سمجھا جاتا ہے۔ انڈیکس کی سطح 200 سے 300 کے درمیان آنکھوں میں جلن کا باعث بنتی ہے جبکہ اگر اے کیو آئی 400 سے 500 کی سطح تک پہنچ جائے تو اسے انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہےاسی کے ساتھ ساتھ اگر اے کیو آئی 500 کی سطح کو عبور کرتا ہے تو اس سے صحت مند افراد بھی متاثر ہوتے ہیں۔

    این ڈی ایم اے نے اسموگ ایڈوائزری جاری کر دی

    واضح رہے کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست لاہور اس وقت شدید سموگ کی لپیٹ میں ہے، لاہور نے اس سال بھی سب سے زیادہ آلودہ شہر ہونے کا ریکارڈ مستقل طور پر برقرار رکھا ہے۔

    دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے اسموگ ایڈوائزری جاری کر دی، این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتےوسطی،جنوبی پنجاب میں اسموگ خطرناک حد تک پہنچنے کا امکان ہے،اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن میں ائیرکوالٹی انڈیکس معتدل سے خراب ہونے کا اندیشہ ہے،گوجرانوالہ، ملتان،لاہور، بہاولپور،فیصل آباد میں اسموگ خطرناک حد تک جاسکتی ہے، سرگودھا،ڈی جی خان،ساہیوال ڈویژن بھی اسموگ کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔

    او آئی سی اجلاس میں حماس رہنماوں کو بھی بلایا جائے، مولانا فضل الرحمان

    ایڈوائزری میں عوام سے کہا گیا ہے کہ بیرونی سرگرمیوں کو محدود کریں،باہر جاتے وقت ماسک پہنیں، مقامی ہوا کے معیار کی سطح کے بارے میں آگاہ رہیں، نظام تنفس کو اسموگ کے اثرات سے بچانے کے لیے پانی کا استعمال زیادہ کریں۔

  • ساڑھے 4 ہزار سال پہلے ابو الہول کی تعمیر کیسے ممکن ہوئی،محققین نے راز جان لیا

    ساڑھے 4 ہزار سال پہلے ابو الہول کی تعمیر کیسے ممکن ہوئی،محققین نے راز جان لیا

    قاہرہ: سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جان لیا کہ آخر ساڑھے 4 ہزار سال پہلے ابو الہول کی تعمیر کیسے ممکن ہوئی-

    باغی ٹی وی: صدیوں پرانے گیزہ کے عظیم ہرم کے ساتھ ساتھ ابو الہول کا مجسمہ عرصے سے سائنسدانوں کے لیے معمہ بنا ہوا ہے جو اب تک یہ سمجھ نہیں سکے تھے کہ ہزاروں سال قبل 20 میٹر اتنا بڑا مجسمہ کیسے تعمیر کیا گیا-

    اب سائنسدانوں نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جان لیا کہ آخر ساڑھے 4 ہزار سال پہلے ابو الہول کی تعمیر کیسے ممکن ہوئی دہائیوں سے ماہرین اس خیال پر متفق تھے کہ ابو الہول کے اس مجسمے کا چہرہ پتھروں کے اوزاروں سے تراشا گیا تھا، مگر وہ یہ سمجھ نہیں سکے تھے کہ اس کا اتنا بڑا جسم کیسے تیار کیا گیا۔

    بابا وانگا کی سال 2024 کے حوالے سے 7 پیشگوئیاں

    نیویارک یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں اس کا ممکنہ جواب دیا گیا تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسا صحرا میں صدیوں سے تیز ہواؤں کا سامنا کرنے سے چٹان میں آنے والی تبدیلیوں سے ممکن ہوا لیبارٹری تجربات سے ثابت ہوا کہ ہوا کے تیز بہاؤ سے چٹانوں میں ابو الہول جیسی ساخت کا بننا ممکن ہے تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ عظیم مجسمہ مکمل طور پر قدرت نے تراشا ہے بلکہ چٹان میں آنے والی تبدیلیوں کو قدیم مصریوں نے مجسمے کی شکل دی۔

    اس تحقیق کے لیےمحققین نے چونے پر مبنی ماڈل چٹانیں تیار کیں اور انہیں پانی کی تیز دھار سے دھویا ابو الہول کے مجسمے میں موجود اجزا کا خیال رکھتے ہوئے ان ماڈلز کے لیے نرم چونے کو استعمال کیا گیا اور پانی کے بہاؤ سے ان ماڈلز میں شیر جیسی ساخت بننا شروع ہوگئی، صحرا کے اندر تیز ہواؤں کے باعث اس طرح کی چٹانوں میں قدرتی طور پر کسی جانور کے بیٹھے یا لیٹے ہونے جیسی شکل بن جاتی ہے۔

    طویل القامت پاکستانی غلام شبیر جدہ میں انتقال کرگئے

    1981 میں ایک ماہر ارضیات فاروق الباز نے خیال ظاہر کیا تھا کہ ابو الہول کے مسجمے کی تعمیر میں تیز ہواؤں نے اہم کردار ادا کیا تھااب نئی تحقیق کے نتائج سے اس خیال کو تقویت ملی ہے محققین کے مطابق نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ ابو الہول جیسے اسٹرکچر اس طرح کے حالات میں تشکیل پا سکتے ہیں. مگر انہوں نے تسلیم کیا کہ ابھی بھی اس سوال کا جواب نہیں معلوم ہوسکا کہ مجسمے کا کتنا حصہ قدرتی ہے اور کتنا حصہ انسانوں کا تیار کردہ ہے؛ ہماری تحقیق میں یہ خیال ظاہر کیا گیا کہ سر، گردن اور پنجے کا بیشتر حصہ قدرت کا تراشا ہوا ہے۔

    اسرائیل نے کرائے کے فوجیوں کی بھرتی شروع کر دی،ہسپانوی اخبار کا دعویٰ

  • لاہور میں سموگ،تاجروں کا اجلاس،ماسک کی پابندی کا فیصلہ

    لاہور میں سموگ،تاجروں کا اجلاس،ماسک کی پابندی کا فیصلہ

    لاہور میں خطرناک سموگ،بڑھتی آلودگی،تاجربرادری نے سر جوڑ لیے

    صدرانجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں لاہور کی مختلف مارکیٹوں کے صدورنے بڑی تعداد میں شرکت کی،اجلاس میں سموگ کی صورتحال،ٹیکس ریٹرن میں توسیع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،انجمن تاجران نے چیئرمین ایف بی آر سے ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں ایک ماہ توسیع کا مطالبہ کیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور کی مارکیٹوں میں آنے والےکسٹمرز کیلئے ماسک کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا، تمام دکاندار کل سے خود اور اپنے ملازمین کو بھی ماسک لازمی پہنایئں،

    صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ کا کہنا تھا کہ سموگ سے بچاؤ کیلئے ہم سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہے،مارکیٹوں میں آئندہ کسی بھی احتجاجی مظاہرے میں ٹائر نہ جلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،لاہور کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے ہم سب نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کیساتھ کھڑے ہیں،لاہور کو آلودگی سے پاک کرکے دوبارہ پھولوں کا شہر بنایئں گے،

    بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ 

    فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

  • لاہور  چڑیا گھر کو  تین ماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

    لاہور چڑیا گھر کو تین ماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

    لاہور: نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر لاہور چڑیا گھر کو تین ماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تعمیراتی کام کی وجہ سے چڑیا گھر 7 نومبر سے 31 جنوری 2024 تک مکمل بند رہے گا۔

    باغی ٹی وی : یہ فیصلہ اپ گریڈیشن منصوبے کی وجہ سے کیا گیا ،اس دوران لاہور چڑیا گھر کے جانوروں کو وائلڈائف پارک جلو اور چھامانگا منتقل کیا جائے گا، چڑیا گھر کے جانوروں اور پرندوں کی منتقلی کا کام آئندہ چند روز میں شروع ہوجائے گا،چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق شفٹنگ کمیٹی نے سفارشات جمع کروا دی ہیں کہ کون سے جانور کہاں شفٹ کیے جائیں گے، سفارشات کی منظوری کے بعد جانوروں کی منتقلی کا کام شروع ہوجائےگا۔

    لاہور چڑیا گھر اورسفاری پارک کی اپ گریڈیشن پر تقریبا 5 ارب روپے خرچ ہوں گے، چڑیا گھر میں پانڈا سمیت نئے جانور لانے کا بھی منصوبہ ہے جبکہ پاکستان میں پہلی بار کسی چڑیا گھر میں ورچوئیل رائیلٹی کے ذریعے نایاب قسم کے جانور دیکھے جاسکیں گے-

  • سموگ تدارک کیس،عدالت کا آلودگی والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم

    سموگ تدارک کیس،عدالت کا آلودگی والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ: اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی

    عدالت نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ جو فیکٹراں کالا دھواں چھوڑ رہی ہیں، انہیں سیل کیا جائے،جب تک وہ بیان حلفی نہیں دیں گے تو ڈی سیل نہیں کیا جائے گا،بیان حلفی یہ دیں کہ اگر دوبارہ خلاف ورزی ہوئی تو فیکٹری کو مسمار کر دیا جائے گا ،کمشنر لاہور محمد علی رندوا عدالت کے روبرو پیش ہوئے،عدالت نے کہا کہ لگتا ہے اب ہم صحیح راستے پر جا رہے ہیں، کمشنر لاہور نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کریں گے ،عدالت نے کہا کہ پی ڈی ایم اے تو سویا ہوا ہے، ہم ان کو جگاتے ہیں،کمشنر لاہور نے کہا کہ ہم نے ٹریفک پولیس کو بھی ہدایت کی ہے کہ سموگ پھیلانے والی گاڑیوں کو بند کیا جائے، عدالت نے کہا کہ اگر کوئی گاڑی سموگ کا باعث بن رہی ہے تو اس کی تصویریں بنائیں ،اگلے سال سے ہمیں شروع میں ہی بڑے اقدامات اٹھانے پڑیں گے، یہ دو ماہ بہت اہم ہیں،

    کمشنر لاہور نے کہا کہ ہم نے سائیکلنگ کے رجحان کے لیے کافی اقدامات کیے ہیں،ہم نے ٹیپا سے بات کی ہے کہ سائیکلنگ کے لیے ایک ٹریک بنایا جائے، ہم کوشش کریں گے کہ سائکلنگ والے افراد کو ہوٹلوں پر چیزیں ڈسکاؤنٹ سے ملیں، عدالت نے کہا کہ آپ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی اس میں شامل کریں،ہم ان پانچ، چھ ماہ میں سائکلنگ کو دوبارہ شروع کر سکتے ہیں، کمشنر لاہور نے کہا کہ ہم اب اخبار میں اشتہار دیں گے کہ درخت کاٹنا ایک جرم ہے،عدالت نے کیس کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی

    بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ 

    فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے