Baaghi TV

Tag: لاہور

  • میٹرو بس حادثے کا شکار، صوبائی وزیر کا نوٹس، ڈرائیور گرفتار

    میٹرو بس حادثے کا شکار، صوبائی وزیر کا نوٹس، ڈرائیور گرفتار

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں میٹرو بس حادثے کا شکار ہو گئی

    میٹرو بس شاہدرہ سے گجومتہ تک چلتی ہے، میٹرو بس کی سروس رات دس بجے تک ہے، آج میٹرو بس حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں بس کو نقصان پہنچا تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،حادثہ کچہری سٹیشن کے قریب آیا، ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کی وجہ سے میٹرو بس سٹیشن سے ٹکرا گئی،حادثے کے نتیجے میں بس کی ونڈ اسکرین کوشدید نقصان پہنچا ، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے بس حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے،بس ٹکرانے سے اسٹیشن کے انفرا اسٹرکچر کو بھی نقصان ہوا

    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد کا نوٹس
    شاہدرہ سے گجومتہ جانیوالی میٹرو بس کا کچہری اسٹیشن پر حادثہ،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے میٹرو انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی،ایم ڈی میٹرو نے میٹرو بس کنٹریکٹر کو طلب کرلیا،میٹرو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ تحقیقات کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے ۔ ڈرائیوروں کی آئی ٹیسٹنگ کی رپورٹ مرتب کی جائے ۔نگران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ بس پلیٹ فارم کے اختتام پر لگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بس کی ونڈ سکرین بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے ۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہی ہماری ترجیح ہونی چاہیے ۔

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    لاہور میں ڈرون کے ذریعے منشیات کی منتقلی کا سلسلہ بڑھ گیا ہے

    میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کی مفت سفری سہولت سکیم کا افتتاح 

    اورنج ٹرین پر سفر کیلئے گھر سے جانیوالی چار بچیاں اغوا

  • لاہور کے مختلف روٹس پر الیکٹرک بسیں چلنے کے لئے تیار

    لاہور کے مختلف روٹس پر الیکٹرک بسیں چلنے کے لئے تیار

    لاہور کے مختلف روٹس پر پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی زیر انتظام ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلنے کے لیے تیار

    سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی، وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی فائق احمد کی خصوصی کاوشوں سے 3سال بعد فائلوں کی حد تک محدود رہنے والے پروجیکٹ کو اخر کار عملی جامہ پہنایا گیا ہے

    نگران وزیراعلی پنجاب نے شہریوں کی سہولت کے لیے الیکٹرک بسوں کے منصوبے کی منظوری دے دی ان الیکٹرک بسوں سے جہاں مسافروں کو بہترین سفری سہولیات میسر ہوں گی اس کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی الودگی پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔ ان الیکٹرک بسوں میں جدید ڈیوائسز نظام الیکٹرک سسٹم ٹکٹنگ کا سسٹم بھی نصب ہو گابس سٹاپ پر شہری بس انے کا ٹائم اور روٹس کے متعلق بھی مکمل آگاہی ایک ایپ کے ذریعے حاصل کر سکیں گے ان جدید بسوں میں دین اسلام میں خواتین کے وقار کو مدنظر رکھتے ہوئےمرد حضرات اور خواتین کے لئے الگ الگ پورشن بھی بنائے گئے ہیں الیکٹرک بسوں کے اندر معذور افراد کے لیے الگ سے سیٹیں مختص کی جائیں گی .

    یہ پروجیکٹ لاہور میں ریلوے اسٹیشن تک گرین ٹاؤن 30 کلومیٹر کا ایریا کور کرے گا اس 30 کلومیٹر میں باگڑیاں، میاں چوک ، منہاج یونیورسٹی، ڈپو سٹاپ ، اکبر چوک، جناح ہسپتال، اسلامک سینٹر، پنجاب یونیورسٹی، مسلم ٹاؤن موڑ، اچھرہ بازار ، شادمان مارکیٹ ،لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی، جیل روڈ، گنگارام ہسپتال, چڑیا گھر, باغ جناح سے ریلوے اسٹیشن پر جا کر یہ روٹ اختتام پذیر ہوگا . پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر ان الیکٹرک بسوں کو اس روٹ پر چلایا جا رہا ہے۔ یہ ایک ایسا روٹ ہے جس میں تین یونیورسٹیاں دو ہسپتالوں اور 3 مین بازاروں تک رسائی میں آسانی ہوگی اس روٹ پر ٹریفک کا فلو زیادہ ہونے کی وجہ سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی تعداد بھی زیادہ ہے ان بسوں سے چلنے سے ان علاقوں میں سموگ میں کمی ہوگی کیونکہ ان روٹس پر پہلے ہی سموک کا انڈیکس بہت زیادہ ہے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے ان بسوں کو چلانے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں اس روٹ پر نئے ڈیزائن کے بس شیلٹرز بھی تیار کر دیے گئے ہیں۔ ان بس سٹاپوں پر بھی خواتین کے احترام ک مدنظر رکھا گیا ہے ۔ان بس سٹاپوں پر خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے

    ان بسوں کی فراہمی کے لیے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بجٹ کی فراہمی کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ تین ارب 36 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے لاہور شہر میں الیکٹرک بسیں چلیں گی سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی نے تمام ٹیم ممبران کو خریداری کے نظام کو شفاف اور تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں کو جلد از جلد سفری سہولیات مل سکیں پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ایسا ہی ایک منصوبہ جنوبی پنجاب کے لیے بھی لانے جا رہی ہے بہاولپور میں بھی ماحول دوست ایکو فرینڈلی بسیں چلانے کے لیے پروجیکٹ تیار کر لیا گیا ہے جس کے لئے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نےاپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظوری بھی لےلی ہے اور جلدہی محکمہ پی این ڈی کے اجلاس میں مشاورت کی جائے گی رپورٹ کے مطابق پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی بہاولپور کے چار مختلف روٹس پر اربن ٹرانسپورٹ چلائے گی فیصل آباد شہر کے لیے بھی سروے شروع کر دیا گیا ہے جہاں پر پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ماحول دوست ایکو فرینڈلی بسیں چلائے گی۔

    سی ای او فائق احمد اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی کی ٹیم اگر اسی طرح کام کرتی رہی تو پنجاب کے تمام شہروں میں مسافروں کونہ صرف بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ ماحولیاتی الودگی پر بھی قابوپایا جا سکے گا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی فائق احمد جہاں مسافروں کو بہتر اور معیاری ماحول دوست سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں نظر اتے ہیں وہیں پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو بھی اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔ اور امید کرتے ہیں کہ تجربہ کار اور پر لگن افسران کی زیر نگرانی پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی صوبہ پنجاب کے دیگر تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اربن روٹس کو آپریشننل کرنے میں کامیاب ہو گی

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    سندھ کی جیلوں میں افغانی بچوں کی تصاویر، شرجیل میمن نے حقیقت بتا دی

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    ڈیزل بسوں کو الیکٹرک بسوں سے تبدیل کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا،

     40 مختلف مقامات پر بیٹری سوئیپنگ سنٹر قائم 

  • کم عمر ڈرائیونگ کے خلاف کریک ڈاؤن،تین دن میں 1398 مقدمے

    کم عمر ڈرائیونگ کے خلاف کریک ڈاؤن،تین دن میں 1398 مقدمے

    لاہور ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیونگ کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے

    تین دن میں‌ 1398 مقدمات درج، سینکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بند کر دی گئی ہیں،شہر کے پوش علاقوں میں ناکے، سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ والدین 18 سال سے کم عمر بچوں کو ہرگز گاڑی،موٹرسائیکل نہ چلانے دیں، والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں، کریمنل ریکارڈ بننے سے سرکاری نوکری اور ویزہ حصول میں مشکلات آسکتی ہیں، اب کم عمر ڈرائیورز کیخلاف ایف آئی آر درج ہو گی، والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں،

    دھواں چھوڑنے والی 6 ہزار سے زائد گاڑیاں بند
    دوسری جانب دھواں چھوڑنے والی 06 ہزار 961 گاڑیاں بند کر دی گئی ہیں،لاہور ٹریفک پولیس کا خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے،ایک ماہ کے دوران 06 ہزار 961 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کروا دیا گیا، رواں ماہ 11 ہزار جبکہ رواں سال 47 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے، سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ سموکی وہیکلز کو دو، دو ہزار روپے کے جرمانے کئے جارہے ہیں، سی ٹی او لاہور کی سموگ کے خاتمے کیلئے عوامی رابطہ مہم بھی جاری ہے،ٹریفک پولیس کا آفیشل واٹس ایپ نمبر 03268888088 متعارف ہے، شہری دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی ویڈیوز، تصاویر واٹس ایپ کریں، سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ شہری کوڑا کرکٹ کو آگ، فصلوں کی باقیات کو جلانے والوں کی ویڈیوز بھی بھیج سکتے ہیں، شہری ٹائر جلانے والوں، آلودگی کا باعث بننے والی وجوہات کی ویڈیوز بھی بھجوا سکتے ہیں،ویڈیوز، تصاویر واٹس ایپ کرنے والے شہریوں کو تعریفی اسناد جاری کی جائیں گیں، سموگ پر قابو نہ پایا گیا تو خطرناک بیماریوں کا باعث بنے گا، تمام شہریوں کو سموگ کے خاتمے کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا،

     عدالت نے حکم دیا کہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کو گرفتار کیاجائے

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

  • بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ،70روز میں 12653بجلی چور گرفتار

    بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ،70روز میں 12653بجلی چور گرفتار

    وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہیں۔70 روز میں 26980ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

    ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق70روز سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک12653ملزمان کو گرفتار کیا گیا، مجموعی طور26701 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے 25704 درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔بجلی چوروں کو اب تک48988233 (چارکروڑنواسی لاکھ اٹھاسی ہزاردو سو تینتیس) یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت2004591917 (دو ار ب پنتالیس لاکھ اکانوے ہزار نو سوسترہ روپے) ہے۔

    بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔سبزہ زار کے علاقے میں کنکشن کو25000یونٹس (350000) روپے،شیخوپورہ کے علاقہ میں کنکشن کو250000روپے،نشترکالونی کے علاقے میں کنکشن کو2089 یونٹس250000 روپے اوراسلام پورہ کے علاقے میں ایک کنکشن کو200000کی رقم چارج کی گئی ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 462 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،456 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے265درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ20 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 2 زرعی،22 کمرشل اور438ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو590725(پانچ لاکھ نوے ہزار سات سوپچیس) یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت24221575(دو کروڑ بیالیس لاکھ اکیس ہزار پانچ سوپچھتر) روپے ہے۔ واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویڑن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

     رانا عظیم بجلی چوری میں ملوث نکلے،

     پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ 

    اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟

    اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

  • آج بھی  لاہور دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں سرفہرست

    آج بھی لاہور دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں سرفہرست

    لاہور: آج پھر لاہور دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں سرفہرست رہا۔

    باغی ٹی وی: لاہور میں آج بھی اسموگ نے ڈیرے جمائے رکھے ،لاہور میں صبح 7 بجے پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 343 ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ صبح تعداد 264 تھی،پارٹیکولیٹ میٹرز کی زیادہ تعداد انتہائی مضر صحت فضا کی نشاندہی کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور بدھ کو بھی فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں پہلے نمبر پر رہا، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسموگ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم اجلاس طلب کرلیا تھااجلاس کے دوران پنجاب میں ہفتے کے روز اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند رکھنے اور ہفتے کے روز کاروباری کھلنے کیلئے اوقات کار کے تعین کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے، ہفتے کے روز مارکیٹیں دوپہر 3 بجے کے بعد کھلیں گی جبکہ اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں مصنوعی بارش کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

    پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں کمی ،نوٹیفیکشن جاری

    کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اعلان کیا کہ کسی کے روز گار کو متاثر نہیں کرنا چاہتے، اسموگ کے خاتمے کے لیے تاجر برادری تعاون کرے، ہوا کے رُخ کی وجہ سے اسموگ بڑھ سکتی ہے اور بارش کا امکان بھی نہیں۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سموگ پر قابو پانے کے لیے اعلیٰ اختیاراتی انوائر مینٹل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مصنوعی بارش برسانے کے لیے بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان اور پنجاب یونیورسٹی کے ماہرین سے فوری رابطہ کر لیا گیا جبکہ سرکاری سطح پر فیول والی موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی لگائی جا رہی ہے،اب الیکٹرک بائیک ہی خریدی جائیں گی۔

    ایران نے حماس کو ہتھیار بنانے کی تربیت دی،اسرائیل

    محسن نقوی نے کہا کہ لاہور سمیت تمام اضلاع میں غیر معیاری فیول کی چیکنگ تیز کر دی ہے، اسموگ کی وجہ سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے، پاکستان میں 10 فیصد فصلوں کی باقیات کو جلایا جاتا ہے جبکہ انڈیا میں 90 فیصد فصلوں کی باقیات جلاتا ہے، انڈیا میں باقیات جلانے کی روک تھام پر کوئی کنٹرول نہیں جس کا ہم پر بُرا اثر پڑ رہا ہے۔

  • سموگ تدارک کیس،ہفتے کو مکمل شٹ ڈاؤن،سکول کالجز بند کرنے کا حکم

    سموگ تدارک کیس،ہفتے کو مکمل شٹ ڈاؤن،سکول کالجز بند کرنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ تدراک کیس کی سماعت ہوئی،

    کمشنر لاہور کی جانب سے لیگل ایڈوائزر صاحبزادہ مظفر علی نے رپورٹ جمع کروادی ،رپورٹ میں کہا گیا کہ ننکانہ اور شیخوپورہ میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعات رپورٹ ہوئے ،ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ کے پٹواری، گردوار سمیت دیگر کو معطل کردیا گیا ،سائیکلنگ کو فروغ دینے کے لیے لاہور میں استنبول چوک سے لیکر مال روڈ تک گرین لائن بنا دی گئی،ایل ڈی اے، واسا اور پی ایچ اے کے درج چہارم کے ملازمین کو سائیکلیں دینے کیے لیے تجاویز نگران وزیر اعلی کو بھجوادیں گئی ،اسموگ کے تدراک کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں،سرکاری وکیل نے کہا کہ ممبران جوڈیشل کمیشن کی نگراں وزیر اعلی سے میٹنگ نہیں ہوسکی ،عدالت نے جوڈیشل واٹر کمیشن کے ممبران کو نگراں وزیر اعلی سے جمعہ کو شام پانچ میٹنگ کرنے کی ہدایت کردی

    جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دوسرے اضلاع کی نسبت لاہور میں سموگ پر بہتر کام ہو رہا ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ کمشنر لاہور زاتی دلچسپی لے رہے ہیں،وکیل پی ایچ اے نے کہا کہ پی ایچ اے کے تمام ملازمین کی بائیکس کو الیکٹرک بائیک مین تبدیل کر رہے ہیں،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ الیکٹرک بائیکس کا کام حکومتی سطح پر ہوگا تو زیادہ مفید ہوگا ،عدالت نے ایل ڈی اے حکام سے استفسار کیا کہ آپ یہ بتائیں کہ لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبے کب تک مکمل ہونگے،وکیل ایل ڈی اے نے کہا کہ 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے آئندہ سماعت پر اس حوالے سے رپورٹ پیش کردیں گے ،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ دو ہفتے پہلے جو سموگ تھی وہ دوبارہ نہ ہو .

    عدالت نے حکم دیا کہ ہفتے کے روز مکمل شٹ ڈاون کریں،اسکول کالجز کو بند کریں،کم از کم 2 دن مکمل طور پر شٹ ڈاون کریں، ورک فرامم ہوم کی پالیسی پر پچھلے سال کام کیا تھا اب بھی عملدرآمد  کروائیں،

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

    آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم

     ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرائیں

  • ہمارا وعدہ ہے کہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے،خالد مسعود سندھو

    ہمارا وعدہ ہے کہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے،خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے مرکزی مسلم لیگ کی ترجیح صرف عوام کی خدمت ہے۔ پاکستان کی عوام ہم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہی ہے اور ہماری خدمت کی سیاست کا ایجنڈا کامیابی سے ہر گھر تک پہنچ رہا ہے. ہمارا وعدہ ہے کہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور پاکستان میں ایک مستحکم اور بلدیاتی نظام بنائیں گے جس کو دیکھ کے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہوگا.‏

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں الیکشن مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کابینہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملکی سیاست کا ٹرینڈ تبدیل کرنے جارہے ہیں۔جمہوری نظام میں وہی سیاسی جماعت سروائیو کر پائے گی جو قوم کی خدمت کو اپنا اشار بنائے گی۔مرکزی مسلم لیگ نے پورے ملک میں الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ قوم ہماری سیاست کے انداز اور منشور کو قبول کررہی ہے۔ 8 فروری کو قوم ملک کے حقیقی خدمت گزاروں اور مخلص قیادت کےحق میں فیصلہ سنائے گی۔ ہمارا وعدہ ہے ان شاءاللہ قائد کے پاکستان کو اسلامی اور فلاحی پاکستان بنائیں گے۔

    ملک کی ترقی میں مزدوروں اور محنت کشوں کا بنیادی کردار ہوتا ہے

    بہن بھائیوں کو بھی عید کی خوشیوں میں اپنے برابر کاشریک کریں 

    قرضے لیکر معیشت میں کبھی بھی استحکام پیدا نہیں کیا جا سکتا،

  • لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کے شہروں میں سرفہرست

    لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کے شہروں میں سرفہرست

    لاہور: آلودگی کے اعتبار سے لاہور نے ایک بار پھر دنیا بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا، سموگ کے باعث سانس لینا بھی دشوار ہوگیا ہے،طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

    باغی ٹی وی:شہر کی فضاؤں پر گردوغبار، دھوئیں اور آلودگی کا راج برقرار ہے، اسکولوں، کالجوں اور دفاتر میں نگراں پنجاب حکومت کی چار روزہ چھٹیوں کی پالیسی بھی کارگر ثابت نہ ہو سکی، لاہور شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 397 ریکارڈ کیا گیا ہے، عامر ٹاؤن میں اے کیو آئی 444، مال روڈ کے اطراف میں ایئر کوالٹی انڈیکس 394 رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش برسنے کا کوئی امکان نہیں، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13 جبکہ زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

    سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر عدالت عالیہ نے ہفتے میں دو روز ورک فرام ہوم کا حکم دیا ہے۔ ہفتے کے روز تمام سکولز اور کالجز کو بند کر دیا گیا جبکہ عدالت نے ڈی جی ماحولیات کو بھی تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں،اسموگ اور آلودگی کنٹرول کرنے کے لئے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی آپریشن تیز کر دیا گیا ہے،سیف سٹی کیمروں کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں سے دھواں چھوڑنے والی 37 گاڑیاں کو پکڑ لیا گیا ہے۔

    پیپلز پارٹی کا خیبرپختونخوا میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کا اعلان

  • سیوریج کنکشن منقطع کرنے آئے  واسا کے ملازمین کو بااثر شہری کی  قتل کی دھمکیاں

    سیوریج کنکشن منقطع کرنے آئے واسا کے ملازمین کو بااثر شہری کی قتل کی دھمکیاں

    لاہور میں بجلی چوری میں ملوث بااثر شہری نے واسا کے ملازمین کو قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے کلاشنکوف تان دی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق تاجپورہ سب ڈویژن میں سیوریج کنکشن منقطع کرنے پر مسلح شخص نے ہنگامہ آرائی کی اور اُن پر کلوشنکوف تان کر قتل کی سنگین دھمکیاں بھی دیں بااثر شخص نے واسا کے افسر کو مخاطب کر کے کہا کہ تم شاہ سے زیادہ شاہ کے زیادہ وفادار بن رہے ہو،تمہیں اگر قتل کر دوں تو تمھاری قیمت ایک چونی کے برابر بھی نہیں ہے، تم مجھے جانتے نہیں کہ میں کیا کرسکتا ہوں-

    دوسری جانب ایم ڈی واسا غفران احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کیخلاف سخت ایکشن کی ہدایت دی، جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر عزیز بھٹی واہگہ ٹاؤن، ملک آصف نے ملزم کیخلاف کارروائی کیلئے ایس ایچ او گڑھی شاہو کو درخواست دے دی۔

    قرضہ ایپس کے خلاف کارروائی ،111 ایپس بلیک لسٹ

    ایم ڈی واسا نے تمام ٹاؤنز کو احکامات دے دیئے ہیں کہ کار سرکار میں مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈیفالٹر پراپرٹی پر ہنگامہ آرائی ،کارسرکار میں مداخلت کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لانا ہوگا آخری روپے کی ریکوری تک یہ گرینڈ آپریشن جاری رہے گا اور ہم کسی بھی شخص کا دباؤ برداشت نہیں کریں گے۔

    سیالکوٹ :محمد خرم میر APRNS صوبہ پنجاب کا صوبائی ڈپٹی کوآرڈینیٹر مقرر،نوٹیفیکیشن جاری

  • چوہدری پرویز ،مونس الہی اور فیملی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد

    چوہدری پرویز ،مونس الہی اور فیملی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد

    لاہور: ایف آئی اے لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی، ان کے صاحبزادے مونس الہٰی اور فیملی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق ایف آئی اے لاہور میں چوہدری پرویز الہیٰ اور مونس الہٰی کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے،مونس الہٰی اور پرویز الہٰی کے تمام بینک اکاؤنٹ فریز کر دیئے گئے جب کہ دونوں رہنماؤں کی فیملی کے بھی تمام بینک اکاؤنٹس فریز کر دیئے گئے، ان کے تمام کمپنی اکاؤنٹس اور پرسنل اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں، ایف آئی اے لاہور نےمونس الہٰی اور فیملی کے 100 سے زائد اکاؤنٹس منجمد کیے ہیں، تمام بینک اکاؤنٹس میں مبینہ طور پر کرپشن اور منی لانڈ رنگ کا پیسہ جمع کرایا گیا ، مونس الہٰی اور اس کی فیملی کے بینک اکاؤنٹس میں موجود کروڑوں روپے منجمد کیے گیے ہیں۔

    امریکی‌ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

    دوسری جانب عدالت نے مونس الٰہی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے ہیں تاہم مونس الہٰی تحقیقات سے بچنے کے لئے پہلے سے ہی ملک سے فرار ہے، ایف آئی اے نے مونس الہٰی کو عدالت سے اشتہاری کرانے اور مونس الہٰی کا ریڈ نوٹس جاری کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے،مونس الہٰی کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کروا کر بذریعہ انٹرپول جلد گرفتار کیا جائے گا۔

    5 سال سلیکٹڈ راج بھگتا آگے کوئی سلیکٹڈ راج قبول نہیں کریں گے، بلاول