لاہور میں بچوں کو نہر میں پھینک کر قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے اور پولیس کے مطابق پانڈو نہر کے قریب ملزم محمد عظیم کو5 سالہ بچی کی لاش کی نشاندہی کے لیے لے جایا جارہا تھا اور ملزم کے دو موٹر سائیکل سوار ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جبکہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ پولیس کے مطابق فائرنگ کے باعث پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا تھا اور ملزم محمد عظیم نے یکم اکتوبر کو اپنے چار بچوں کو نہر میں پھینک کر قتل کردیا تھا اور بارہ سالہ غلام صابر، 9 سالہ سمعیا، 5 سالہ نبیہ اور 2 سالہ عائشہ کو نہر میں پھینکا گیا تھا جبکہ ملزم عظیم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی تھی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:
چار ضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
جناح ہائوس حملہ کیس، خدیجہ شاہ سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور
کسان، مزدور اور قوم پیپلزپارٹی سے امیدیں لگائے بیٹھی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
انٹر بینک؛ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ
واضح رہے کہ اس سے قبل؛ ملزم کو پولیس گرفتار کیا تھا اور ملزم سے تفتیش جاری تھی اور
Tag: لاہور
-

بچوں کو قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
-

نواز شریف کی واپسی سے قبل ن اور پی پی میں لڑائی
سینئر اینکرپرسن مبشر لقمان نے اپنے پروگرام کھرا سچ میں مسلم لیگ ن کے سابق اور پیپیلزپارٹی کے موجودہ رہنماء عبدالقادر بلوچ سے سوال کیا کہ آپ کی جماعت کو کیا تحفظات ہیں میاں صاحب سے جبکہ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ چیزیں سامنے ہوتی ہیں اور اس پر رائے دینے سے کوئی نئی بات نہیں ہوتی۔
عبدلقادر بلوچ نے کہا کہ اس وقت جو نگران سیٹ اپ ہے اس میں بہت سارے لوگ جو ہیں ان میں اکثریت کی تعداد ن لیگ سے جیسے کہ پرنسپل سیکٹریز تک رہے ہیں لوگ جبکہ انہوں نے اپنے لوگوں اس نظام میں شامل کیا ہے۔
نوازشریف کی واپسی سےقبل ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں لڑائی؟مبشرلقمان نے اہم خبریں نکلوالیں@mubasherlucman @MediaCellPPP @pmln_org @PTIofficial #latestupdates #pnnnews pic.twitter.com/Nd4Tay2dFI
— PNN News (@pnnnewspk) October 17, 2023
ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ تو اہمیت مسلم لیگ ن کو دیں گے ناکہ ہمیں لیکن ہونا ایسا چاہئے کہ نگران نظام والوں کو الیکشن کروانے ہیں غیر جانب دار رہے لیکن اس میں زیادہ تر لوگوں کا جھکاؤ مسلم لیگ ن کی طرف ہے، اور 21 اکتوبر کو بہت کچھ ہونے والا ہے اور میاں صاحب چار سال باہر رہے ہیں اور اس کیلئے بہت ساری تیاری کی گئی ہے۔مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستانیوں کا بائیکاٹ میکڈونلڈ ویران
ورلڈ کپ 2023: 256 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے 8 کھلاڑی آؤٹ
سولہ سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور زہریلی اشیاء کھلانے کے واقعہ میں اہم ہیشرفتعبدالقادر بلوچ نے کہا کہ وہ ایسا ماحول بنانا چاہتے ہیں کہ لوگوں کا جھکاؤ ان کی طرف ہو جبکہ میں ان کی بہت قدر کرتا ہوں لیکن سوال ہے کہ عدالت کی اجازت پر بیماری کیلئے باہر گئے لیکن بیماری کے معاملے پر کوئی اہم چیز نہیں جو پیش کرسکیں، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں سب کو برابر ماحول فراہم کیا جائے تاکہ آزادانہ انتخابات ہوں
-

نوازشریف ملکی بہتری و ترقی کے لئے کام کرے گا،مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر پہنچ گئیں
مریم نواز شریف کے ہمراہ سیف الملوک کھوکھر، خواجہ سلمان رفیق بھی موجود تھے،ایف پی سی سی ائی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے مریم نواز کا استقبال کیا،لاہور کی صنعت کار اور تاجر برادری بھی اس موقع پر موجود تھی،ن لیگی رہنما مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے مہنگائی کو کنٹرول کیا، بجلی کی کئی کئی گھنٹے ہونے والی لوڈشیڈنگ کو کم کیا۔ ملک کو معاشی ترقی کی پٹڑی پر چڑھایا۔ نواز شریف کو پانامہ کی بجائے معمولی اقامہ پر نکال کر ملک کی ترقی کو بریک لگا دی گئی۔ نوازشریف آ کر ملکی بہتری و ترقی کے لئے کام کرے گا۔
صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی ترقی کے لئے میثاق جمہوریت کی طرح میثاق معیشت بھی کرنا چاہیئے۔ پٹرول کی قیمت کم ہونے سے صنعتی پیداواری لاگت کم ہو گی۔حکومت کے حالیہ اقدامات کر سراہتے ہیں۔ میاں انجم نثار کا کہنا تھا کہ کاروبار چلے گا تو ٹیکس ملے گا اور ملک ترقی کرے گا،کاروباری برادری ملکی ترقی میں رکاوٹ کی حامی نہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوانوں کومذموم مقاصد کے لئے استعمال کیاگیا، آگ اور خون کی ندیاں بہائی گئیں،اللہ تعالی کے فضل سے تمام سازشی کردار اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں، سب کچھ بھلا کر پاکستان کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنی ہے،
نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جائے گا
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،
نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا پارٹی باہمی مشاورت سے کرے گی
پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے، پاکستان آمد پر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے اسلام اباد کے بجائے لاہور آنے کا فیصلہ کیا ، ،نواز شریف نے مرکزی قیادت کو استقبال کے لئے ٹاسک سونپ دیا ہےمریم نواز استقبالی معاملات کی نگرانی کر رہی ہیں، اور تنظیمی عہدیداران کو استقبالیہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
-

ٹک ٹاک سٹار ڈولی 16 ملین روپے کی ٹیکس نادہندہ
مشہور پاکستانی ٹک ٹاک سٹار نوشین سید عرف ڈولی 16 ملین روپے کی ٹیکس نادہندہ نکلی
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع ٹک ٹاک ڈولی کا بیوٹی سیلون پی آر اے کے ریڈار پر آگیا، پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر اکاوئنٹ فریز کر دیا گیا ،پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹک ٹاکر ڈولی کے اکاؤنٹ سے 4.4 ملین روپے کی رقم وصول کر لی، رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکر ڈولی سے دیگر رقم کی وصولی کے لئے پراپرٹی ضبط یا دیگر اکاؤنٹ ہونے پر انہیں فریز کیا جائے گاٹک ٹاکر ڈولی کو متعدد بار ٹیکس کی ادائیگی کے لئے نوٹس دیے گئے تھے ،تاہم انہوں نے ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی، ڈولی کو متعدد بار ٹیکس کی ادائیگی کے لئے موقع فراہم کرنے کے باوجود ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر اکاوئنٹ فریز کیا گیا ،کمشنر پی آر اے مصباح نواز کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر سعود عتیق نے کاروائی کی
دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا
پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟
خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار
دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں
مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار
مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہیں
-

جو نواز شریف کے استقبال کیلئےجائے گاوہ جنتی ہے،ن لیگی رہنما کی ویڈیو وائرل
اگر کسی نے جنت میں جانا ہے تو وہ لاہور میں نواز شریف کا استقبال کرنے جائے وہ سیدھا جنتی ہوں گا،
سابق ن لیگی ایم این اے،ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سابق لیگی ایم این اے اسد الرحمن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے ہیں، ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میں تفصیل میں نہیں چاہتا،میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے فرشتوںکو حکم دیا کہ یہاں جتنے لوگ اکٹھے ہیں سب لاہور میں ہوں گے، اللہ نے فرشتوں کو کہاہے کہ یہان جتنے لوگ ہیں سب کے نام لکھ دو بغیر حساب کے سب جنت میں جائیں گے،جتنے آپ آ گئے وہ جنتی ہیں،میں سرٹفکیٹ دیتا ہوں کہ جو یہاں آئے وہ بھی جنتی اور جو لاہو ر جائیں گے وہ بھی جنتی، میں لکھ کر دیتا ہوں، میں ٹکٹ کی خاطر اس لئے نہیں کہہ رہا ، اسوقت ن لیگ سے بہتر کوئی قیادت نہیں، یہ فرشتے ہیں.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ کہا کہ بریانی اور موٹرسائکل سے کام نے بننے پر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سابق لیگی ایم این اے اسد الرحمن نے فتویٰ دیا کہ نواز شریف کے استقبال کے لئے جو بھی جائے گا وہ جنتی ہے۔
بریانی اور موٹرسائکل سے کام نے بننے پر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سابق لیگی ایم این اے اسد الرحمن نے فتویٰ دیا کہ نواز شریف کے استقبال کے لئے جو بھی جائے گا وہ جنتی ہے۔ pic.twitter.com/F5v2qxWhDU
— SahiL Mahi ⁱᴾⁱᵃⁿ (@SahiLMa49720020) October 17, 2023
نواز شریف کو ویلکم کریں گے. پیپلزپارٹی
نواز شریف نااہلی معاملہ دوبارہ عدالت میں جائے گا. ماہر قانون کا دعویٰ
کیا نواز شریف انتخاب لڑ پائیں گے یا پھر تاحیات نااہل؟
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فیصلے کا نواز شریف پر کوئی اثر نہیں ہوگا. شہباز شریف
نواز شریف کو ریلیف نہ ملا تو وہ واپس نہیں آئیں گے . فیصل کریم کنڈی
پاکستانی ہائی کمیشن ڈاکٹر فیصل کی نواز شریف سے الودعی ملاقات، ویڈیو لیک
نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،
نواز شریف کی وطن واپسی، قانونی ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی
واضح رہے کہ نواز شریف کی واپسی رواں ماہ 21 اکتوبر کو طے ہے،ن لیگ نواز شریف کے استقبال کی تیاریان کر رہی ہے، نواز شریف 21 اکتوبر کو پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پہنچیں گے، نواز شریف کا طیارہ لاہور ایئر پورٹ پر دن 12 بجے اترے گا، نواز شریف کے طیارے میں 152 افراد سوار ہوں گے جس میں ن لیگی رہنما، اور میڈیا کے افراد بھی شامل ہوں گے،نواز شریف ایئر پورٹ سے مینار پاکستان آئیں گے جہاں وہ ایک جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے سے صرف نواز شریف کا ہی خطاب ہو گا،
نواز شریف کے بھر پور استقبال کی تیاریاں جاری ہیں، مریم نواز روزانہ کی بنیاد پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ استقبال کی تیاریوں کے حوالہ سے اجلاس کر رہی ہیں، ن لیگ کی کوشش ہے کہ مینار پاکستان کو بھرا جائے،اورشاندار استقبال کیا جائے،پنجاب کےتمام اضلاع میں ن لیگ کی کارنر میٹنگز ہو رہی ہے،ضلعی و تحصیلی عہدیداران کو 21 اکتوبرکو مینار پاکستان بندے لانے کے لئے ٹاسک مل گیا ہے
-

نواز شریف واپسی؛ مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ کبھی بھلایا نہ جائے گا. رانا ثناءاللہ
پاکستان مسلم لیگ نواز پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی ایک اہم ایونٹ ہے اور پوری قوم اس کی تیاریوں میں مصروف ہے جبکہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا خیال رہے کہ لاہور میں سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت پنجاب کے تنظیمی عہدیداروں، ڈویژنل صدور اور کوآرڈی نیٹرز کی اہم زوم میٹنگ ہوئی جس میں پارٹی قائد نواز شریف صاحب کی 21 اکتوبر کی واپسی کے حوالے سے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا اور ساتھ میں مزید ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں.
خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے تمام تنظیمی عہدیداران اور کوارڈینیٹرز کی طرف سے تیاریوں پر پیش کی جانے والی رپورٹس پہ اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور رانا ثناء اللہ کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پنجاب کے طول و عرض میں اس وقت نوازشریف کی واپسی ہی ایک اہم ایونٹ ہے اور پوری قوم اس کی تیاریوں میں مگن ہے جبکہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ کبھی بھلایا نہ جانے والا واقعہ ہوگا اور ہر جلسے کا ریکارڈ توڑ دے گا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 17 اکتوبر کو 2 روزہ دورے پر چین جائیں گے
ویویک اوبرائے کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ
بھارت کی دوسری وکٹ بھی گرگئی
انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
علاوہ ازیں ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کا ہر غریب قائد کی واپسی میں اپنے حالات کو بدلنے کی امید کی طرح دیکھتا ہے یاد رہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر کا مزید کہنا تھاکہ مینار پاکستان کا تاریخی جلسہ اور قائد نواز شریف کی تقریر پاکستان کے روشن، پرامن اور معاشی مستقبل کی نوید ہوگا۔ -

گرفتار سابق انسپکٹر عابد باکسر فرار
لاہور پولیس مقابلوں سے شہرت حاصل کرنے والے سابق انسپکٹر عابد باکسر کو پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا تھا لیکن اب وہ فرار ہوگیا ہے اور فرار کی اطلاع آنے سے قبل عابد باکسر کا بتانا تھاکہ مجھےغیرقانونی پولیس مقابلے میں ماردیا جائے گا جبکہ لاہور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ عابد باکسرسرکاری رائفلیں چھین کر 3 ساتھیوں سمیت فرار ہوا ہے اور پولیس ذرائع کے مطابق کہا جارہا ہے کہ عابد باکسر کو محافظوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا جبکہ عابد باکسراشتہاری ملزمان کےساتھ فرارہوا، ملزم گرفتاری کے بعد پولیس کو للکار رہا تھا۔
تاہم اس سے قبل پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ عابد باکسر کو پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کے الزام میں سی آئی اے نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں سی ٹی اے ماڈل ٹاؤن تھانے منتقل کیا گیا تھا علاوہ ازیں پولیس کے مطابق عابد باکسر کو ماڈل ٹاؤن میں اُن کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد عابد باکسر کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ پولیس نے چھاپے کے دوران عابد باکسر کے پندرہ ملازمین کو بھی حراست میں لیا تھا، کارروائی کے دوران پولیس نے گھر کا سامان اور کیمرے بھی توڑ دئیے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بھارت جانے سے قبل ہی میںبہت بولڈ اداکارہ تھی حمائمہ ملک
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد
حماس کے حملے کی تعریف کرنے پر اسرائیلی بچہ گرفتار
شہر چھوڑ دیں،جب تک کہا نہ جائے، کوئی واپس نہ آئے، اسرائیل نے غزہ میں پمفلٹ گرا دیئے
جبکہ دوسری طرف عابد باکسر نے واقعہ کے بعد ٹوئٹ میں کہا کہ میرے گھر پرغیرقانونی طور پر چھاپہ مارا گیا، ڈی ایس پی سی آئی اے محمدعلی بٹ کی قیادت میں ٹیم نے میرے گھر پرچھاپہ مارا تھا۔ انسپکٹر راشد امین بٹ، ماجد بشیر بھی ٹیم میں شامل تھے۔ عابد باکسر کا مزید کہنا تھا کہ راشد امین بٹ میرے گھر پر فائرنگ کرانے والوں میں شامل تھا، میں غیرمسلح ہوں، مجھےغیرقانونی پولیس مقابلے میں مارا جائے گا، میرے گھر پر چھاپے کا نوٹس لیا جائے۔ -

نواز شریف کا طیارہ 12 بجے لاہور اترے گا
سابق وزیراعظم نواز شریف بیمار ہو کر لندن گئے، واپسی کا پروگرام بنا تو اب سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، سعودی عرب سے یو اے ای آئیں گے اور پھر پاکستان پہنچیں گے
نواز شریف کی واپسی رواں ماہ 21 اکتوبر کو طے ہے،ن لیگ نواز شریف کے استقبال کی تیاریان کر رہی ہے، نواز شریف 21 اکتوبر کو پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پہنچیں گے، نواز شریف کا طیارہ لاہور ایئر پورٹ پر دن 12 بجے اترے گا، نواز شریف کے طیارے میں 152 افراد سوار ہوں گے جس میں ن لیگی رہنما، اور میڈیا کے افراد بھی شامل ہوں گے،نواز شریف ایئر پورٹ سے مینار پاکستان آئیں گے جہاں وہ ایک جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے سے صرف نواز شریف کا ہی خطاب ہو گا،
نواز شریف اس وقت جدہ،سعودی عرب میں موجود ہیں انہوں نے گزشتہ روز عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی ہے
نواز شریف کو ویلکم کریں گے. پیپلزپارٹی
نواز شریف نااہلی معاملہ دوبارہ عدالت میں جائے گا. ماہر قانون کا دعویٰ
کیا نواز شریف انتخاب لڑ پائیں گے یا پھر تاحیات نااہل؟
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فیصلے کا نواز شریف پر کوئی اثر نہیں ہوگا. شہباز شریف
نواز شریف کو ریلیف نہ ملا تو وہ واپس نہیں آئیں گے . فیصل کریم کنڈی
پاکستانی ہائی کمیشن ڈاکٹر فیصل کی نواز شریف سے الودعی ملاقات، ویڈیو لیک
نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،
نواز شریف کی وطن واپسی، قانونی ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی
نواز شریف کے بھر پور استقبال کی تیاریاں جاری ہیں، مریم نواز روزانہ کی بنیاد پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ استقبال کی تیاریوں کے حوالہ سے اجلاس کر رہی ہیں، ن لیگ کی کوشش ہے کہ مینار پاکستان کو بھرا جائے،اورشاندار استقبال کیا جائے،پنجاب کےتمام اضلاع میں ن لیگ کی کارنر میٹنگز ہو رہی ہے،ضلعی و تحصیلی عہدیداران کو 21 اکتوبرکو مینار پاکستان بندے لانے کے لئے ٹاسک مل گیا ہے،
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و مرکزی ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا آج جلسہ عام ہو گا ،جلسہ عام گلشن انوار، ونڈالہ دیال شاہ، شیخوپورہ میں ہو گا ،سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف جلسہ عام سے خطاب کریں گے ،جلسہ عام سے رانا تنویر حسین کے علاوہ پیر اشرف رسول اور دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے ، شہباز شریف پارٹی قائد محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی اور ان کے ایجنڈے کے بارے میں بات کریں گے
-

کیا نواز شریف انتخاب لڑ پائیں گے یا پھر تاحیات نااہل؟
عدالت عظمیٰ نے تاریخی ججمنٹ دے دی ہے یہ کہنا ہے اینکر پرسن مبشر لقمان کا انہوں نے مزید کہا کہ آج جو تاریخی فیصلہ ہوا اس کے مطابق عدالت نے کہہ دیا ہے میاں نواز شریف کے پاس رائیٹ ٹو اپیل کا حق ختم ہوگیا ہے، علاوہ ازیں انہوں نےقانون کے ماہر حسن رضا پاشا سے سوال کیا کہ کیا اب نواز شریف الیکشن لڑ پائیں گے یا پھر وہ تاحیات جیل میں ہی رہیں گے؟
نواز شریف الیکشن لڑ پائیں گے یا تاحیات نا اہلی برقرار رہے گی ؟
اگر جاتی عمرہ سب جیل قرار دی گئی توبنی گالا کو بھی دیا جانا چاہیے، مبشر لقمان اور حسن رضا پاشا میں غور طلب مکالمہ @mubasherlucman #hassanrazapasha #NawazSharif #SupremeCourt #PNNNews pic.twitter.com/OYxIMRto6I— PNN News (@pnnnewspk) October 11, 2023
نااہل ہونے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حسن رضا پاشا نے کہا کہ ترمیم ہوگئی ہے الیکشن ایکٹ میں جس کے تحت اب نااہلی کا دورانیہ پانچ سال ہے اس پر مبشر لقمان نے کہا کہ الیکشن ایکٹ تو ٹو تھرڈ کے حساب سے پاس نہیں ہوا کیا وہ عدالت عظمیٰ کی ججمنٹ کے اوپر لاگو ہوگا؟ اس پر وکیل نے کہا ارٹیکل 6، 1، 2 ایف میں کہیں بھی نہیں لکھا ہوا ہے نااہلی پانچ سال کیلئے ہوگی.
مزید یہ بھی پڑھیں؛پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فیصلے کا نواز شریف پر کوئی اثر نہیں ہوگا. شہباز شریف
سرفرانگا ریلی؛ عادل نعیم کی جیت
نواز شریف کو ریلیف نہ ملا تو وہ واپس نہیں آئیں گے . فیصل کریم کنڈی
پاکستانی ہائی کمیشن ڈاکٹر فیصل کی نواز شریف سے الودعی ملاقات، ویڈیو لیک
الیکشن کمشین؛ بلوچستان میں تعینات افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا اسلام آباد میں بینظیر ون ونڈو سینٹر کا دورہ
روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی
علاوہ ازیں انہوں نے نواز شریف کے پاس حق ہے کہ وہ عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں، جبکہ میاں نواز شریف کو جیل جانا پڑے گا کیونکہ وہ سزا کے دوران گئے تھے علاوہ ازیں اینکر پرسن نے کہا کہ لگتا ہے کہ نواز ڈیل کرکے آرہے جبکہ اگر عدالت انہیں یہ سہولت فراہم کردے کہ ہم ان کے گھر کو سب جیل قرار دے رہیں تو پھر ایسا تو عمران خان سمیت دوسرے لوگ جو قید ہیںکو بھی حق ملنا چاہئے.وکیل نے کہا کہ یہ پاکستان ہی ہے کہ سزایافتہ شخص کو باہر ملک بھیج دیا گیا اور آج وہ چار سال بعد واپس آنے کی اپنی مرضی سے تیاری کررہے ہیں جبکہ یہ عدلیہ پر بھی سوال ہے کہ وہ اب تک وہ واپس کیوں نہ آئے.
-

سیاسی استحکام انتخابات کے نتیجے میں آئے گا،حمزہ شہباز
سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے برٹش پولیٹیکل کونسلر زوئی ویئر کی ملاقات ہوئی ہے،
برٹش پولیٹیکل کونسلرنےحمزہ شہباز شریف کے ساتھ آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن بھرپور سیاسی قوت کے ساتھ میدان میں اترے گی۔سیاسی استحکام انتخابات کے نتیجے میں آئے گا۔ سیاسی استحکام کے بغیر ملکی معیشت کو پیروں پر کھڑا کرنا مشکل ہو گا۔برٹش پولیٹیکل کونسلرنے ملکی معاشی صورتحال پر بات چیت کی، حمزہ شہباز شریف کی جانب سے برٹش پولیٹیکل کونسلر کے ساتھ معیشت کے اہم نکات پر گفتگو کی گئی، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو کھائی سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالا۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، معیشت، انتخابات سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،سابق وزیراعلی پنجاب نے برٹش پولیٹیکل کونسلر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،
شہبازشریف سےحلقے کے عمائدین کی ملاقات ہوئی
مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کا مشاورتی اجلاس
نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جائے گا
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی