Baaghi TV

Tag: لاہور

  • دوران ڈکیتی کارسواروں نے گولیاں چلا دیں، دو ڈاکوؤں کی موت

    دوران ڈکیتی کارسواروں نے گولیاں چلا دیں، دو ڈاکوؤں کی موت

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈکیتی واردات کے دوران کار سواروں نے گولیاں چلا دیں، دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے

    واقعہ لاہور کے علاقے گجر پورہ میں پیش آیا،پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس حکام کے مطابق کار سواروں نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی اس دوران انہوں نے گولیاں بھی چلائیں، جوابی کاروائی میں ہم نے بھی گولیاں چلائیں، جس سے ڈاکوؤں کی موت ہو گئی،

    پولیس کےمطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجبکہ ڈاکؤؤں کو مارنے والے کار سواروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ان سے مزید تحقیقات جاری ہے،ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے بھی پستول ملا ہے

    دوسری جانب ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ساوتھ آفتاب احمد پھلروان نے ماڈل ٹاؤن الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور شہر کے مختلف علاقہ جات، تعلیمی اداروں اوردیگرمقامات میں منشیات فروخت کرنے والابدنام زمانہ 5رکنی گروہ گرفتار کر لیا گیا ہے،ملزمان کا سرغنہ کاشف نواز، اسحاق خان،عادل محمود،ریاست علی اورشمیم اخترگرفتار کئے گئے ہیں،ملزمان سے 66کلومنشیات مالیتی کروڑوں روپے، افیون تقریبا41 کلو، چرس24کلو اور1کلو آئس برآمد کی گئی ہے،ملزمان لاہورکے مختلف علاقہ جات، تعلیمی اداروں اور ایلیٹ کلاس میں منشیات سپلائی کرتے تھے،پولیس حکام کے مطابق منشیات سیل اس مکروہ دھندے کے خلاف سرگرم عمل ہے،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مزید کارروائیاں جاری رہیں گی،ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،IT ایکسپرٹس اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا،ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائےگی،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے

  • نواز شریف طبی معائنہ کروانے ہسپتال پہنچ گئے

    نواز شریف طبی معائنہ کروانے ہسپتال پہنچ گئے

    مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف شریف میڈیکل سٹی سے واپس جاتی امرا رائیونڈ پہنچ گئے

    نواز شریف نے شریف میڈیکل سٹی میں اپنا معمول کا طبی معائنہ کروایا ،نواز شریف نے شریف میڈیکل سٹی میں تقریبا 1 گھنٹے سے زائدوقت گزارا،شریف میڈیکل سٹی کے سی ای او ڈاکٹر عدنان کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے نواز شریف کا طبی معائنہ کیا،نواز شریف طبی معائنہ کروا کر دوبارہ واپس روانہ ہو گئے

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے واپس آئے تو مینار پاکستان جلسہ سے خطاب کیا، عدالت پیش ہوئے تو عدالت نے نواز شریف کو ضمانت دے دی، دو ریفرنسز جن میں نواز شریف اشتہاری ہو چکے تھے، عدالت نے ان میں‌نواز شریف کی اپیلیں بحال کر دی ہیں، نواز شریف عدالت پیشی کے لئے اسلام آباد آتے تھے تاہم پھر مری روانہ ہو جاتے تھے،نواز شریف مری سے دو دن قبل واپس آئے، گزشتہ روز نواز شریف کی صدارت پارٹی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف سب صوبوں کا دورہ کریں گے، منشو ر کمیٹی کا سربراہ عرفان صدیقی کو بنایا گیا ہے، الیکشن لڑنے کے لئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں.

    نواز شریف لاہور سے لندن گئے تھے تو وہ بیمار تھے اور عدالت نے انہیں جانے کی اجازت دی تھی، نواز شریف واپس آئے تو عدالت میں کہا گیا کہ نواز شریف بیمار ہیں اسلئے انہیں عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، احتساب عدالت میں ن لیگ کی جانب سے یہ درخؤاست دائر کی گئی تھی.

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

    میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

    نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

     نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

  • شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں طلبی کا نوٹس جاری

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں طلبی کا نوٹس جاری

    احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے اور لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ کو 29 نومبر کو طلب کرلیا ہے اور نیب لاہور نے سپریم کورٹ کے حکم پر ریفرنس واپس عدالت میں جمع کروایا تھا، اور احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز پر سماعت کرتے ہوئے طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے.

    تاہم اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کرلی تھی جبکہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی گئی تھی جس کی وجہ سے انہیں ابھی رہائی نہیں ملے گی۔ حمزہ شہباز کو نیب نے لاہور ہائی کورٹ سے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز کیس میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا تھا اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔
    رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو واپس نہیں بھیج رہے. نگران وزیراعظم
    نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس
    نیب ترمیم کیس؛ پہلی سماعت پر ہی وفاقی حکومت نے التوا مانگ لیا
    شاہ محمودقریشی؛ سائفر کیس میں دستاویزات فراہمی اور ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے منظور
    پولیس پر حملہ اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق

    وفاقی وزرا کی سیاسی وابستگی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا
    روانڈا سینیٹ کے صدر کی چیئرمین سینیٹ سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات
    حمزہ شہباز سات ماہ سے جیل میں بند رہے رمضان شوگر ملز کیس میں نیب کا موقف یہ ہے کہ لاہور میں پنجاب حکومت نے ایک نالا بنوایا جو کہ رمضان شوگر ملز کے فائدے کے لیے تھا۔ اس کیس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مریم نواز پر بھی ملوث ہونے کا الزام ہے۔

  • وزیراعظم کے لمز  تاخیر پر پہنچنے پر نوجوان کا شکوہ

    وزیراعظم کے لمز تاخیر پر پہنچنے پر نوجوان کا شکوہ

    وزیراعظم صاحب ! ہم اپنی کلاسز چھوڑ کر طلباء ، پروفیسرز آپکا انتظار کر رہے تھے اور آپ 50 منٹ تاخیر سے آئے ہیں، میں اس بات پر شرمندہ ہوں کے میرے وزیراعظم کو علم عزت نہیں- لمز یونیورسٹی میں دیر سے آنے پر نوجوان کا نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے شکوہ کرڈالا جبکہ واضح رہے کہ آج لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے طالب علموں کے ساتھ خصوصی نشست میں شریک ہوئے ہیں.


    جبکہ اس موقع پر نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکٹر نے کہا کہ نگراں حکومت کا قیام آئینی طریقے سے عمل میں آیا ہے اور الیکشن کی تاریخ دینا نگراں حکومت کا نہیں، الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے، نگران حکومت کا کام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنا ہے، ہم اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گے، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جا رہا ہے۔

    معیشت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح انتہائی کم ہے، لوگوں کی اکثریت ٹیکس دینا گوارہ نہیں کرتی، اگر 40 فیصد لوگ بھی ٹیکس دینا شروع کر دیں تو بلوچستان سمیت ملک بھر کی محرمیوں کا ازالہ کیا جا سکتا ہے اور ترقیاتی منصوبے آگے بڑھ سکتے ہیں اور انوار الحق کاکڑ نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک میں آپ ٹیکس دیے بغیر وہاں ایک دن بھی نہیں رہ سکتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تعصبات سے بالاتر ہو کر ہمیں قومی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنا ہو گا، انسان غلطیوں سے ہی سبق سیکھتا ہے. وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ ایک مہذب معاشرے کی تشکیل کے لیے جدو جہد کرنا پڑتی ہے، بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ابھی تک لوگ لسانیت اور فرقہ واریت کا شکار ہو کر ایک دوسرے کو نقصان پہنچاتے ہیں جس کے بھیانک نتائچ پورے معاشرے کو برداشت کرنا پڑتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سوئس خاتون کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کرمبینہ دوست نے کیا قتل
    معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کا نماز جنازہ ادا کردیا گیا
    ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ اور اثاثہ ہیں مگر عسکریت پسندوں نے بالخصوص بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں نوجوانوں کے ذہنوں میں نفرت کے بیج بوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مدرسوں اور تعلیمی درسگاہوں میں نصابی سرگرمیوں کی جانچ پڑتال کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے اور اس کے لیے بھی قانون سازی کی گئی ہے۔ نگراں وزیر اعظم نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کے سامنے پوری زندگی پڑی ہے اس لئے صحیح اور غلط کے درمیان فرق آپ نے خود کرنا ہے۔

  • خاتون کے اندھے قتل کےملزمان 72 گھنٹوں میں گرفتار

    خاتون کے اندھے قتل کےملزمان 72 گھنٹوں میں گرفتار

    انچارج انویسٹی گیشن گارڈن ٹاؤن عابد علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے وقاص اور اس کے ساتھی فیضان کو گرفتارکر لیا،ملزمان اور مقتولہ عروج فاطمہ کی پیسوں کے لین دین پر تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزمان نے فا ئرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہو گۓ تھے۔ملزمان کو مختلف معلومات،سی سی ٹی وی، سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے پولیس ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،ملزمان کو گرفتارکر کےواردات میں استعمال ہونےوالی موٹر سائیکل اور آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی طرف سے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری پر گارڈن ٹاؤن پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا.

    دوسری جانب بین الااضلاعی نقب زن و موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا گیا،انچارج چوکی راجہ مارکیٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی،راجہ مارکیٹ و گردونواح میں موٹرسائیکلیں چوری کرنے والا 2 رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا،ملزمان ریکی کرکے مختلف برگر پوئنٹ، سٹورز کے سامنے سے موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے ،ملزمان واردات کرکے شیخوپورہ و گوجرانوالہ فرار ہو جاتے تھے ،ملزمان فیاض،نوید ڈکیتی، نقب زنی، ناجائز اسلحہ سمیت دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں ،ملزمان سے 6 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد، مقدمہ درج کر لیا گیا،ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ نقب زن، ڈکیت و چور گینگز کیخلاف ٹیمیں بنا کر کارروائیاں جاری ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے ساتھ ہتک آمیز رویے کی وجہ سامنے آگئی ، حکومتی وزراء بھی حمایت میں بول اٹھے

    فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

    فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

  • انتخابات کا وقت قریب ہے،چیف الیکشن کمشنر

    انتخابات کا وقت قریب ہے،چیف الیکشن کمشنر

    لاہور،وزیراعلیٰ ہاؤس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا

    اجلاس میں الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران اور پنجاب کی نگران کابینہ نے شرکت کی ،اجلاس میں عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے انتظامات اور پنجاب حکومت کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں عام انتخابات کے لیے سکیورٹی انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی اور اس دوران عام انتخابات کےپرامن، آزادانہ اور منصفانہ انعقاد یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا،عام انتخابات کے سلسلے میں نگران پنجاب حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ کوآرڈینیشن کے لیے فوکل پرسن مقرر کرے گی

    اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجہ سلطان سکندر کا کہنا تھا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے انتخابات کا وقت قریب ہے سب کو مل کر منصفانہ اور شفاف الیکشن یقینی بنانا ہے جس کے لیے الیکشن کمیشن تیار ہے نگران پنجاب حکومت کو فری اینڈ فیئر الیکشن کے لیے مکمل سپورٹ کریں گے، پنجاب حکومت کے اب تک کے اقدامات سے مکمل طور پر مطمئن ہیں30 نومبر تک حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

  • دو روزہ جسمانی ریمانڈ میں 41 لاکھ روپے پرویز الہی سے ریکور کیا،اینٹی کرپشن

    دو روزہ جسمانی ریمانڈ میں 41 لاکھ روپے پرویز الہی سے ریکور کیا،اینٹی کرپشن

    ضلع کچہری لاہور پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں مبینہ بدعنوانی کا مقدمہ ،پرویز الٰہی بھرتیاں کیس کی سماعت ہوئی،

    پراسیکوٹر نے دو روزہ ریمانڈ کی استدعا کر دی ، پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ پرویز الہی کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ میں 41 لاکھ روپے پرویز الہی سے ریکور کیا ہے، پرویز الہی کی ظہور الہی روڑ پر واقع رہائش گاہ سے پیسے ریکور کیے ، پرویز الہی سے مزید دستاویزات ریکور کرنا مقصود ہے،وہ دستاویزات اہم نوعیت کی ہیں عدالت جسمانی ریمانڈ فراہم کرے،وکیل پرویز الہیٰ نے کہا کہ یہ ریمانڈ پیپرز فرضی ہیں ،پیسے دے کر بھرتی ہونے والے کیسے استعفیٰ دے سکتے ہیں ،ریکارڈ میں تفصیلات ظاہر نہیں کیں، پرویز الٰہی کے وکیل نے ریمانڈ کی مخالف میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ معاہدہ کے تحت این ٹی ایس نے امتحان لینا تھا ،این ٹی ایس نے طریقہ کار واضح کر دیا تھا،این ٹی ایس نے تحریری امتحان اور انٹرویو کے نتائج جاری کیے ،یہ رزلٹ وٹس اپ پر اپ لوڈ ہوا ،میں نے گزشتہ سماعت پر بھی یہ ریکارڈ پیش کیا تھا،ٹاپ والے بارہ امیدواروں کو کامیاب ڈیکلیر کر دیا گیا،رزلٹ کے اعلان کے بعدکس طرح ردوبدل ہو سکتا ہے ،

    دوران سماعت پرویز الٰہی کے وکیل آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے،انٹی کرپشن والے فائل نہیں پڑھتے، انکو لکھی ہوئی فائل آتی ہے یہ عدالت میں فائل پڑھتے ہیں،کیا کسی متاثرہ امیدوار نے ایف آئی آر کروائی ،کیا پکڑی ہوئی رقم کی وصولی کا بتایا گیا، یہ جعلی ریکوری ہے،انٹی کرپشن کو پیسے کی کمی نہیں ،یہ جہاں چھاپے مارتے ہیں زیورات لے آتے ہیں ،ریکوری کی بابت ایف آئی آر میں زکر نہیں،اینٹی کرپشن اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہی ہے،محض اینٹی کرپشن کی خواہشات پر ریمانڈ نہیں دیا جاسکتا ،پرویز الٰہی مسلسل اینٹی کرپشن حراست میں ہیں، پرویز الٰہی سے مزید کیا ریکوری کرنا ہے، اینٹی کرپشن کو ایک ایک منٹ کا حساب دینا ہوگا ،برامد شدہ نوٹوں کی جانچ پرتال ضروری ہے،

    پراسیکیوٹر نے کہا کہ قانون شہادت آرڈر کی شق 141کے تحت رقم کی جانچ پڑتال ضروری نہیں،اینٹی کرپشن عدالت ہی ریکوری کی جانچ پڑتال کراسکتی ہے ،الزامات صرف ٹرائل میں ثابت ہوں گے،ریمانڈ میں الزامات نہیں دیکھے جاسکتے ہیں، وایئٹ کالر کرائم میں پرویز الٰہی ملوث ہیں، آئی او کو تفتش اگے بڑھانے کے کیے مزیدجسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے ،دو روزہ جسمانی ریمانڈ کم تھا، پرویز الٰہی کو گھر سے کھانا لانے کی سہولت ہے،

    میں نے لوگوں کی خدمت کی وہ شہباز شریف والی خدمت نہیں ،پرویز الہیٰ
    دوران سماعت پرویز الہی روسٹرم پر آگئے ،پرویز الہیٰ نے کہا کہ میں نے اپنی ساری زندگی اللہ کی رضا کے لیے کام کیا ہے ،میں نے لوگوں کی خدمت کی ہے وہ شہباز شریف والی خدمت نہیں ،میں نے ایک روپیہ نہیں کھایا، رات کو میرے پاس کوئی بندہ نہیں آیا ،پتہ نہیں کہاں سے ریکوری ڈال کرلے آئے،میں رات بھر اینٹی کرپشن میں سویا رہا ہوں، مجھے تو ادھر آکر پتہ چلا ریکوری ڈال لائے ہیں،یہ اپنی نوکریاں پکی کرنے کے چکر میں ہیں سب سے زیادہ نوکریاں بھی میں نے دی ہیں،جوڈیشیل مجسٹریٹ نے کہا کہ کیوں تفتیشی صاحب چوہدری صاحب تو کہتے ہیں کہیں لیکر ہی نہیں گے، تفتیشی افسر نے کہا کہ سر آپکو پتہ ہے ہر ملزم ہی یہی کہتا ہے، ہم تو چوہدری پرویز کو لیکر گئے انکے گھر ،یہ رقم کہاں سے آئی پھر ،

    سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کے ریمانڈ کا معاملہ ،عدالت نے پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا منظور کر لی،عدالت نے پرویز الٰہی کو دو روزہ ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا،جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے اینٹی کرپشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے،اینٹی کرپشن نے پرویز الہی کے مزید بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی.

    اینٹی کرپشن چوہدری پرویز الٰہی سے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں تفتیش کر رہا ہے۔اینٹی کرپشن کا الزام ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر نےمیرٹ سے ہٹ کر غیر قانونی تقرریاں کیں۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور منتقل کیا گیا، ان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج ہے، انہیں ایڈیشنل سیشن کے فیصلے کے مطابق لاہور لایا گیا

    نواز شریف اورشہباز شریف کے لیے ہی سارے ریلیف ہیں

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • اب دعووں اور وعدوں سے کام نہیں چلے گا،علیم خان

    اب دعووں اور وعدوں سے کام نہیں چلے گا،علیم خان

    استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے سابقہ ایم این اے منزہ حسن کی ملاقات ہوئی ہے،

    مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونیوالی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال و پارٹی کے تنظیمی امور پر گفتگو کی گئی، اس موقع پر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی وخوشحالی کے لئے استحکام پاکستان پارٹی اپنا مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے، گزشتہ نا اہل حکومتوں نے عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچایا،سیاست میں ریاستی اداروں کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ رویے والوں کی کوئی گنجائش نہیں، عوام مسائل کا عملی حل چاہتے ہیں، اب دعووں اور وعدوں سے کام نہیں چلے گا

    عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پنجاب و سندھ میں 50 سال اقتدار میں رہنے والی حکومتیں بنیادی مسائل بھی نہ حل کر سکیں، یہ کیسی جمہوریت ہے؟ عام آدمی 50سال بعد بھی روٹی کپڑے اور مکان کو ترس رہا ہے،گزشتہ حکومتوں نے روزگار،مکانات اور درختوں کے فرضی اور جھوٹے اعداد و شمار دیے،

    عبدالعلیم خان نے عندلیب عباس، سعدیہ سہیل رانا اور سمیرا احمد کی پارٹی میں شمولیت پر اظہار مسرت کیا،آئی پی پی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں خواتین کیلئے شعبہ قائم، منزہ حسن کی نگرانی میں پارٹی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    سوشل میڈیا پر عمران خان کی کامیابی کا راز فاش

    سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ

  • رانا مجاہد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل منتخب

    رانا مجاہد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل منتخب

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جنرل کونسل میٹنگ ہوئی

    لاہور میں پی ایچ ایف جنرل کونسل میٹنگ میں اہم فیصلے کئے گئے، حیدر حسین کی جگہ رانا مجاہد ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری منتخب ہو گئے،کرنل آصف ناز کھوکھر جوائنٹ سیکرٹری بن گئے, سیکرٹری اور جوائنٹ اکتوبر 2026 تک فرائض انجام دینگے

    واضح رہے کہ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے گزشتہ دنوں استعفیٰ دے دیا تھا، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر رخالد سجاد کھوکر نے سیکٹری جنرل حیدر حسین کے استعفی کی تصدیق کی تھی ،خالد سجاد کے مطابق حیدر حسین نے اپنیذاتی مسائل کے بنیاد پر استعفی دیا تھا جس کو قبول کر لیا گیا،صدر پاکستان ہاکی فیڈیشن کی جانب سے حیدر حسین کی خراج تحسین بھی پیش کیا گیا اور کہا کہ انھوں نے ہاکی کے بہتری کے لئے بہت کام کیا ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،

    دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سلطان جوہر ہاکی کپ کے لیے آفیشل اور جونیئرز کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا، سلطان جوہر ہاکی کپ 27 اکتوبر سے 4 نومبر تک ملائیشیا کے شہر جوہر بھارو میں کھیلا جائے گا، ٹیم آفیشلز میں مینیجر آصف نواز کھوکھر، اور ہیڈ کوچ حنیف خان شامل ہیں، کنسلٹنٹ رولینٹ آلٹمینز ، اور کوچز میں آصف احمد ، محمد علی اور شکیل عباسی شامل ہیں،جوہر ہاکی کپ کےلیے 21 رکنی جونیئر کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا

    پاکستان واپڈا ٹیم ماڑی پیٹرولیم آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی چیمپین بن گئی

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • بشریٰ بی بی کے بھائی کی گرفتاری کے لئے چھاپے

    بشریٰ بی بی کے بھائی کی گرفتاری کے لئے چھاپے

    اینٹی کرپشن پنجاب کے چیئرمین کی ہدایت پر سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے بھائی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے

    سابق خاتون اول بشری بی بی کے بھائی کے علاوہ سابقہ ایم این ایز اور ایم پی کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے، اینٹی کرپشن نے گزشتہ رات ساہیوال ،اوکاڑہ اور پاکپتن میں مختلف مقامات پر ریڈ کئے، اینٹی کرپشن ساہیوال نے سابقہ ایم این ایز رائے حسن نواز اور رائے مرتضی اقبال کے گھروں پر چھاپے مارے۔سابقہ ایم پی اے نعیم ابراہیم ،سیاسی رہنماسلیم صادق کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔سابق خاتون اول بشری بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپہ مارا گیا، تمام ملزمان موقع سے فرار ہو گئے،گرفتاری عمل میں نہ آ سکی،بشری بی بی کے بھائی احمد مجتبی کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے، بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ وٹو پر ترقیاتی کاموں میں کروڑں کے غبن کا الزام ہے

    بشریٰ کے بھائی احمد مجبتیٰ پر دیپالپور میں سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے بشریٰ بی بی کے بھائی نے سرکاری زمین پر قبضہ کروایا سرکاری مارکیٹ کی جگہ پر قبضہ کروا کر دکانیں تعمیر کی گئیں ، ملزمان کی جانب سے سرکاری خزانے کو20 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا

    ریاستِ پاکستان کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی سازش بے نقاب, اپنے ہی پرنسپل سیکرٹری نے سازشی بیانیہ زمیں بوس کردیا

    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

    جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

    چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

    نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،