Baaghi TV

Tag: لندن

  • نواز شریف کی پاکستان واپسی کب؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

    نواز شریف کی پاکستان واپسی کب؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان سے علاج کے بہانے لندن گئے تو وہیں کے ہو کر رہ گئے، پاکستان میں عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد بھائی شہباز شریف کی حکومت بنی پھر بھی واپس نہ آئے، ن لیگی رہنما دعوے کرتے رہے کہ نواز شریف جلد واپس آئیں گے لیکن کسی نے کوئی حتمی تاریخ نہیں دی، اب حکومت کی جانب سے نواز شریف کی واپسی کے لئے تاحیات نااہلی ختم کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس ضمن میں ایک بل بھی پاس کیا گیا ہے، نواز شریف کب واپس آتے ہیں اس کا ابھی تک کنفرم نہیں تاہم ن لیگی امید ہیں کہ نواز شریف الیکشن سے قبل واپس آ سکتے ہیں

    گزشتہ روز ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی، اس ملاقات کے بعد اعظم نزیر تارڑ نے میڈیا سے بھی بات چیت کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف الیکشن مہم کو لیڈ کریں گے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ قانون کے مطابق کیا جائے گا ، جے آئی ٹی شواہد اکٹھے کرلے پھر اس کی سفارشات پر عملدر آمد کریں گے منتخب وزیر اعظم کو ہٹا کر ایک شخص کو لانے کیلئے ایک کھیل کھیلا گیا تھا، واپسی کے حوالے سے نواز شریف جو روڈ میپ دینگے اس پر عمل ہوگا الیکشن مہم کو لیڈ نواز شریف کریں گے تاحیات نااہلی والا بل اٹھارویں ترمیم کے ساتھ منسلک ہے اس کا اطلاق اسی دن سے ہو گا جس دن سے اٹھارویں ترمیم کا ہوتا ہے

    وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ دفاعی اداروں پر حملہ کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔ لندن اور کیپٹل ہل پر حملوں پر بھی سزائیں ملیں، پاکستان میں کوئی کام انوکھا نہیں ہورہا فوجی عدالتوں پر وکلا تقسیم ہیں۔ ملزمان کے بنیادی حقوق فوجی عدالتوں سے متاثر نہیں ہوں گے

     

    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے سوال کیا گیا ہے کہ قانونی نکتہ ہے جب میاں نواز شریف وطن واپس جائیں گے تو کیا ضمانت لے کر جائیں گے ؟ جس کے جواب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وکلاء کوئی بھی بات فیس لیئے بغیر نہیں بتاتے ۰

    وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کے بعد مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ متحرک نظر آئے گی ، پاکستان کی سیاست اب تعمیر کی طرف جا رہی ہے ، ہم دوبارہ اس ایجنڈے پر آرہے ہیں جس میں پاکستان کی بہتری ہو، عید الاضحیٰ کے بعد مسلم لیگ ن کی الیکشن مہم تیز ہوگی، نواز شریف مسلم لیگ ن کی الیکشن مہم کی قیادت کریں گے ،

    پاکستان میں الیکشن کب ہوں گے؟ اس حوالے سے بھی ابھی تک سوالیہ نشان موجود ہے، ملک میں مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،بجٹ میں بھی عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا، پی ڈی ایم حکومت آنے کے بعد سو گنا بلکہ اس سے بھی زیادہ مہنگائی ہوئی، ن لیگی رہنما کہتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں گے، آصف زرداری کہتے ہیں کہ جب میں چاہوں گا تب الیکشن ہوں گے، تو کئی سیاسی رہنما کہتے ہیں کہ موجودہ معاشی صورتحال میں اگر الیکشن ایک سال کے لئے لیٹ بھی کر دیئے جائیں تو کوئی مسئلہ نہیں، معیشت اہم ہے، پاکستان میں معیشت کو استحکام ملنا چاہئے،

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

  • بورس جانسن پر پارلیمنٹ میں داخلے پرپابندی

    بورس جانسن پر پارلیمنٹ میں داخلے پرپابندی

    لندن: برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن پر پارلیمنٹ میں داخل ہونے کی پا بندی لگ گئی-

    باغی ٹی وی : کورونا وبا کے دوران سرکاری رہائش گاہ پرخلاف قانون پارٹیوں پرجھوٹ بولنے کی سزا کے تحت برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن پر پارلیمنٹ کےدروازے بند کیے گئےہیں بورس جانسن پارلیمنٹ میں داخلےکے لیےسابق اراکین کو ملنےوالےخصوصی پاس سے محروم کر دیئے گئے ہیں۔

    اراکین پارلیمنٹ نے بورس جانسن سے متعلق پرویلج کمیٹی کی رپورٹ منظور کر لی ہےرپورٹ منظور کرنے کے حق میں 354 اور مخالفت میں صرف 7 ووٹ پڑے، کمیٹی نے بورس جانسن کو 90 روز کیلئے معطل کرنے اور پارلیمنٹ میں داخلے سے روکنے کی سفارش کی تھی۔

    ملائشیا نے بھی بھارتی تیجا طیارے خریدنے سے انکار کر دیا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی بورس جانسن کی ابتدا میں صرف 10 دن سے زائد کی معطلی چاہتی تھی، بورس جانسن کے کمیٹی پر الزامات کے بعد کمیٹی نے معطلی کی مدت میں اضافہ کیا جبکہ بورس جانسن کے حلقے میں 20 جولائی کو ضمنی الیکشن کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

    قبل ازیں ایک برطانوی پارلیمانی کمیٹی کی انکوائری کے نتائج میں انکشاف کیا گیا تھا کہ سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے جان بوجھ کر لاک ڈاؤن پارٹیوں کے معاملے پر پارلیمان کو گمراہ کیا کمیٹی نے پایا کہ جانسن نے متعدد مواقع پر ہاؤس آف کامنز کو بار بار گمراہ کیا، گزشتہ ہفتے کمیٹی کی رپورٹ کو چیلنج کرکے مزید غلط اور توہین آمیز رویے کا ارتکاب کیا، اور ساتھ ہی ایوان نمائندگان کے جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا۔

    امریکی وزیرخارجہ بلنکن کی چینی صدر سے ملاقات

    کمیٹی نے مزید کہا کہ جانسن گذشتہ ہفتے نائب کی حیثیت سے استعفیٰ دینے کے بعد کمیٹی کے خلاف دھمکی دینے والی مہم میں ملوث تھے اور ان کا طرز عمل زیادہ خطرناک اس لیے ہے کیونکہ وہ سابق وزیر اعظم کی حیثیت سے اہم منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔

    بعدازاں بورس جانسن نے کمیٹی کو ایک "کینگرو کورٹ” قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ اس کی سال بھر کی انکوائری "ایک طویل سیاسی قتل ہے انہوں نے کمیٹی کے خلاف تعصب کا الزام لگایا، اور کہا کہ کمیٹی کا نتیجہ "بکواس” اور "جھوٹ” ہے اور یہ "حقائق سے متصادم ہے۔

    بنگلہ دیش کی سرکاری فضائی کمپنی 10 ایئربس جیٹ طیارے خریدے گی

  • عادل راجہ ستمبر تک ضمانت پر

    عادل راجہ ستمبر تک ضمانت پر

    اداروں کے خلاف لندن بیٹھ کر پروپیگنڈہ کرنے والے پاک فوج کے بھگوڑے عادل راجہ کو انسداد دہشت گردی پولیس نے گرفتار کیا تھا جنہیں تین ماہ کی ضمانت ،ماہ ستمبر تک رہا کیا گیا ہے

    نجی ٹی وی جیو میں شائع رپورٹ کے مطابق برطانوی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے شبہ میں یوٹیوبرعادل راجہ کو 13 جون کو گرفتارکیا گیا تھا، پاکستان دشمن یوٹیوبر کی گرفتاری لندن سے نہیں بلکہ چشم سے ہوئی تھی ملزم کی گرفتاری کا میٹروپولیٹن یا اسکاٹ لینڈیارڈ سے تعلق نہیں عادل راجہ کو انسداد دہشتگردی پولیس نے ٹیررازم ایکٹ 2000 کی شق 59 کے تحت گرفتار کیا تھا،

    دوسری جانب نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پرکاؤنٹر ٹیرر پولیسنگ ساؤتھ ایسٹ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عادل راجہ کو کاؤنٹر ٹیرر پولیس ساؤتھ ایسٹ انگلینڈ کے افسران نے گرفتارکیا پاکستان کی شکایات پربرطانیہ کی کاؤنٹر ٹیررازم کمانڈ کی ہدایت پرگرفتاری عمل میں آئی عادل راجہ پربرطانیہ سے باہرجزوی یا مکمل طورپرکسی شخص کو دہشتگرد کارروائی پراکسانے کا الزام ہے برطانوی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ عادل راجہ کی گرفتاری پاکستان میں دہشتگردی کے جرم کے الزام میں کی گئی عادل راجہ کو منگل کوگھر سے گرفتار کیا گیا ،کاؤنٹر ٹیررپولیسنگ ساؤتھ ایسٹ کا کہنا ہے کہ عادل راجہ کو ستمبر تک تین ماہ کی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔

    عادل راجہ کو بڑی رقم پہنچ گئی، پٹھان فلم سے تعلق

    پاکستان مخالف بیانیہ؛ میجر (ر) عادل راجہ کی پنشن مکمل طور پر روک دی گئی

     پاک فوج کے بھگوڑے عادل راجہ کے بارے میں اصلیت قوم کو بتائی

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عادل راجہ، معید حسن پیرزادہ، صابر شاکر، اکبر حسین، وجاہت سعید خان ، حیدر مہدی اور شاہین سہبائی پر قانون کا شکنجہ تنگ ہونے لگا پولیس سٹیشن آبپارہ اور پولیس سٹیشن رمنا میں پاکستان پینل کوڈ کی متعدد دفعات پر ایف آئی آر درج کی گئی دفعات میں 120,121,122,131,11W,21i شامل کی گئی ہیں،ان تمام نام نہاد سوشل میڈیا انفلوینسرز نے پی ٹی آئی ورکرز کو ملٹری اسٹیبلشمنٹس پر حملہ کرنے پر اکسایا قانون اب ان کے خلاف حرکت میں آگیا ہے، ملک کی سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے یا اس پر اکسانے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد عسکری تنصیبات پر تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا اور یہ حملے منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے تھے، سوشل میڈیا پر موجود کچھ لوگ تحریک انصاف کے کارکنان کو ہدایات دیتے رہے تو وہیں اندرون ملک بھی فون کال پر ہدایات دی جاتی رہیں، تحقیقات ہوئیں اور گرفتاریوں کا عمل بھی ہوا، کئی ملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے،  بیرون ممالک مقیم پاکستانی شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،

  • ‏لندن میں ابرارالحق کے کنسرٹ میں لڑائی

    ‏لندن میں ابرارالحق کے کنسرٹ میں لڑائی

    ‏لندن میں ابرارالحق کے کنسرٹ میں لڑائی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی :‏لندن میں ابرارالحق کے کنسرٹ میں لڑائی ہو گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ،عینی شاہدین کے مطابق کنسرٹ کے دوران لوگوں میں بحث و تکرار ہو گئی جو کہ شدید لڑائی تک پہنچ گئی انتظامیہ کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کو بلانا پڑاپولیس نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو منتشرکیا لڑائی کیوں ہوئی یہ وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی ،لندن میں ابرار الحق کے شو کے دوران بدنظمی اور لڑائی ،بڑی مشکل سے ابرار الحق کو نکالا گیا اور ان کو ریسکیو کیا گیا وہ اس واقعہ کے بعد کسی بھی سوال کا جواب نہ دے سکے

    بعد میں ابرارالحق نے کہا کہ گزشتہ روز کانسرٹ کے بعد کچھ لوگوں نے ہنگامہ آرائی کی سیاسی پارٹی کے لوگوں نے کچھ غیر ملکی باشندوں کی مدد سے ہنگامہ آرائی کرنے کی کوشش کی ہنگامہ آرائی کی کوشش لندن کے لوگوں کی بروقت مداخلت سے ناکام ہوئی

    واضح رہے کہ حال ہی میں تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق نےسیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا معروف گلوکار ابرار الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا تعلق فوجی خاندان سے ہے ، شہیدوں کی بے حرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتا، ہر مسلمان کی طرح میں بھی فوج میں جانا چاہتا تھا، جو کچھ 9 مئی کو ہوا وہ انتہائی تکلیف دہ تھا –

    ان کا کہنا تھا کہ ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف پارٹی ہی نہیں بلکہ سیاست بھی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ابرار الحق آبدیدہ ہوگئےتھے-

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

  • مولانا فضل الرحمان لندن میں نواز شریف سے کرینگے اہم ملاقات

    مولانا فضل الرحمان لندن میں نواز شریف سے کرینگے اہم ملاقات

    پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک ہفتے کے تنظیمی دورے پر بیرون ملک روانہ ہوگئے

    مولانا فضل الرحمان گزشتہ روز بیرون ملک روانہ ہوئے ہیں، مولانا فضل الرحمان کی لندن میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کیساتھ انتہائی اہم ملاقات ہو گی، مولانا فضل الرحمان رطانیہ میں جمعیت علماء اسلام کے ذمہ داروں سے بھی ملاقات کریں گے، مولانا فضل الرحمان نواز شریف سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے، عمران خان کے بارے میں بھی مشاورت کی جائے گی،

    واضح رہے کہ پی ڈی ایم اسوقت حکومت میں ہے، پی ڈی ایم کی سربراہی مولانا فضل الرحمان کر رہے ہیں،عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پی ڈی ایم اتحاد نے وفاق میں حکومت بنائی تھی ،شہباز شریف وزیراعظم بنے تا ہم اسکے باوجود ابھی تک نواز شریف پاکستان واپس نہ آ سکے، عمران خان اس وقت مشکل میں گھرے ہوئے ہیں، عمران خان کی گرفتاری کے بعد جو حالات پیدا ہوئے، اس میں مبینہ طور پر عمران خان ماسٹر مائنڈ ہیں، تحریک انصاف کے رہنما و کارکنان گرفتار ہیں،عمران خان بھی جناح ہاؤس میں حملہ کیس میں ضمانت پر ہیں،

    عام شہریوں کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

  • عمران خان کے وکیل، قانونی مشیر ڈاکٹر بابراعوان بیرون ملک روانہ

    عمران خان کے وکیل، قانونی مشیر ڈاکٹر بابراعوان بیرون ملک روانہ

    تحریک انصاف کے سینیئر وائس پریذیڈنٹ سینیٹر بابر اعوان نے بیرون ملک روانہ ہو گئے،

    وہ آج دن 1 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن کے لیے روانہ ہوئے،بابر اعوان عمران خان کے قریب سمجھے جاتے تھے اور ان کے قانونی مشیر بھی تھے،ایٹلانٹک کی پرواز VS 379 کے ذریعے لندن کیلئے روانہ ہوئے،

    بابر اعوان کا کہنا ہے کہ پہلے سے طے شدہ نجی مصروفیات کے لئے ملک سے باہر آیا ہوں، میری ساری دوائیاں پاکستانی اور علاج قابلِ فخر پاکستانی ڈاکٹر کرتے ہیں، عمران خان پہلے دوست، اب میرے لیڈر ہیں،

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان بھر میں جلاؤ گھیراؤ کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان کو جہاں گرفتار کیا جا رہا ہے وہیں شرپسند عناصر کو بھی تحقیقات کے بعد گرفتار کیا جا رہا ہے، ساتھ ہی کئی رہنما عمران خان کو چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں اور تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دہے ہیں، ایسے میں بابر اعوان کا لندن جانا کہیں عمران خان کو چھوڑنا تو نہیں ہے؟

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    سپریم جوڈیشل کونسل کے ہوتے ہوئے کوئی کمیشن قائم ہونا ممکن نہیں، چیف جسٹس نے واضح کر دیا 

  • نواز شریف کے نام پرلندن میں نامعلوم افراد نے ایک اور گاڑی رجسٹر کرالی

    نواز شریف کے نام پرلندن میں نامعلوم افراد نے ایک اور گاڑی رجسٹر کرالی

    لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام پر نامعلوم افراد نے ایک اور گاڑی بھی رجسٹر کرالی اس سے قبل مسلم لیگ ن کے قائد کلے نام 3 گڑیاں رجسٹرڈ کرائی جا چکی ہیں-

    باغی ٹی وی : سٹی آف لندن پولیس سازش کرنے والوں تک پہنچنے کیلئے تحقیقات میں مصروف ہے تاہم اب چوتھی گاڑی بھی نواز شریف کے نام پر رجسٹر کرالی گئی ہے نواز شریف لندن آفس کے خرم بٹ نے پولیس کو چوتھی گاڑی رجسٹر ہونے سے بھی آگاہ کردیا۔

    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری

    نوازشریف لندن آفس کے مطابق گاڑیاں نوازشریف کے نام پر رجسٹر کرانے کا مقصد جرائم کرکے تعلق نوازشریف سے جوڑنا ہوسکتا ہے نوازشریف کے نام پر رجسٹرگاڑیوں کو دہشت گردی، دھوکا دہی اور مجرمانہ کارروائیوں کیلئے استعمال کیاجاسکتا ہے۔

    گزشتہ دنوں گاڑیاں رجسٹر ہونے کا معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب نوازشریف کے نام رجسٹرگاڑی کی تفصیل ڈی وی ایل اے نے ایون فیلڈ بھیجی تھی، مارچ 2023 میں نوازشریف آفس نے ڈی وی ایل اے کو فراڈ سآگاہ کیا اور پھر اپریل 2023 میں ایک اور گاڑی نواز شریف کے نام پر رجسٹر کی گئی نواز شریف کے نام پر تیسری گاڑی کا اس وقت پتہ چلا جب ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کا جرمانہ وصول ہوا۔

    یاسمین ڈار مانچسٹر کی پہلی پاکستانی نژاد مسلم خاتون لارڈ میئر منتخب

    اس حوالے سے خرم بٹ کا کہنا تھاکہ چند شرپسند عناصر نواز شریف کا نام اپنے مجرمانہ مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، دوسروں کے نام پر گاڑی رجسٹر کرانے والے جلد پکڑے جائیں گے۔

    اس حوالے سے لندن پولیس کا کہنا تھا کہ نواز شریف لندن آفس کی گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق شکایت پر تحقیقات کر رہے ہیں پولیس نے تصدیق کی کہ نواز کے لندن آفس کی جانب سے پولیس کو رپورٹ کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا کہ ان کے نام پر تین مختلف گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں اور کوئی جرم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    عمران خان کے مذمتی ڈراموں سے جان نہیں چھوٹے گی،مریم اورنگزیب

  • لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری

    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری

    لندن: پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے نام پر لندن میں نامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں۔

    باغی ٹی وی : نواز شریف کے لندن آفس کی طرف سے جاری کیےگئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سٹی آف لندن پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، اس کام کا مقصد جرائم کرکے ان کا تعلق نواز شریف سے جوڑنا ہوسکتا ہے۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے افغان اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات

    نوازشریف لندن آفس کے ذمہ دار خرم بٹ نے پولیس کو خدشات سے آگاہ کر دیا ہے نواز شریف کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں دہشت گردی اور دھوکہ دہی میں استعمال ہوسکتی ہیں،گاڑیوں کی تفصیل متعلقہ محمکمہ ڈی وی ایل اے نے ایون فیلڈ کو بھیجیں، مارچ میں نواز شریف آفس نےڈرائیور اینڈ وہیکل لائسنسنگ ایجنسی (ڈی وی ایل اے ) کو فراڈ سے آگاہ کر دیا تھا –

    خرم بٹ کا کہنا ہے کہ پریل 2023 میں ایک اور گاڑی نواز شریف کے نام پر رجسٹر ہوئی، ان کے نام تیسری گاڑی کا ٹریفک جرمانے کے وقت پتہ چلا دوسروں کے نام پر گاڑی رجسٹر کرانے والے جلد پکڑے جائیں گے، پولیس کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے سپورٹرز اس فراڈ میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

    اس حوالے سے لندن پولیس کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن آفس کی گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق شکایت پر تحقیقات کر رہے ہیں پولیس نے تصدیق کی کہ نواز کے لندن آفس کی جانب سے پولیس کو رپورٹ کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا کہ ان کے نام پر تین مختلف گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں اور کوئی جرم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    قبول نہیں کرتے کہ سعودی عرب کو ہمارا دشمن سمجھا جائے،ایران

    نجی خبررساں ادارے کے مطابق یہ گاڑیاں مارچ اور اپریل میں رجسٹرڈ ہوئیں۔ نواز کے دفتر نے سٹی آف لندن پولیس کے ساتھ ساتھ ڈرائیور اینڈ وہیکل لائسنسنگ ایجنسی (ڈی وی ایل اے ) کو بھی اس وقت آگاہ کیا جب اسے ڈی وی ایل اے کی طرف سے ایون فیلڈ فلیٹس پر پوسٹل مواصلت موصول ہوئی کہ ایک گاڑی نمبر BF06NWC "میاں محمد نواز شریف” کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

    جب مارچ میں نواز کے دفتر نےڈی وی ایل اے کو بتایا کہ یہ ایک فراڈ ہے اور نہ صرف یہ کہ ان کا نام غلط لکھا گیا ہے، بلکہ کوئی نواز کا نام استعمال کر کے فراڈ اور جرم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ڈی وی ایل اے کے ایک انفورسمنٹ افسر نے جواب دیا کہ آپ کی فراہم کردہ معلومات کو دیکھتے ہوئے ہم معاملے کی مزید تفتیش کریں گے، جیسے ہی یہ تحقیقات مکمل ہوں گی ہم آپ کو آگاہ کریں گے۔

    اسلام آباد: دفعہ 144کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ درج

    ایک اور گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر MM07MUB ہے اپریل میں نواز کے نام پر رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ اس کی اطلاع ڈی وی ایل اے اور پولیس کو بھی دی گئی۔

    ڈی وی ایل اے کی طرف سے 6 اپریل کو نواز شریف کو دیئے گئے جواب میں کہا گیا کہ مذکورہ گاڑی کے لیے آپ کو بھیجی گئی دستاویزات واپس کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔ مجھے افسوس ہے کہ آپ سے اس طرح رابطہ کیا گیا ہے میں نے ریکارڈ چیک کیا ہے اور کسی وجہ سے ہمیں فراہم کردہ درخواست فارم پر آپ کا نام اور پتہ درج تھا۔ اب میں نے گاڑی کے ریکارڈ سے آپ کی تفصیلات ہٹا دی ہیں۔ تاہم، آپ کو دھوکہ دہی کے دعوے کے حوالے سے پولیس سے بات چیت جاری رکھنی چاہیے۔

    ساس نے حاملہ بہو کو زندہ جلا دیا

  • نواز شریف نے بھی چیف جسٹس آف پاکستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    نواز شریف نے بھی چیف جسٹس آف پاکستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    نواز شریف نے بھی چیف جسٹس آف پاکستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    لندن سے پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے قائد میاں نواز شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے یہ مطالبہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔


    انہوں نے کہا ہے کہ عدالتیں قوموں کو بحرانوں سے نکالتی ہیں نہ کہ بحرانوں میں دھکیلتی ہیں، چیف جسٹس نے نجانے کون سا اختیار استعمال کر کے اکثریتی فیصلے پر اقلیتی رائے مسلط کردی۔ علاوہ ازیں ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ چیف جسٹس پی ٹی آئی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے بجائے فی الفور مستعفی ہو جائیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارت کے پاس اب کچھ نہیں اسلیے پانی کے مسئلے کو اٹھا رہا ہے،شیری رحمان
    بنیادی اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم
    میں نہیں مانتی کہ میری وجہ سے ٹرمپ جیل جانے کے حقدار بنتے،اسٹورمی
    پنجاب الیکشن کا ازخود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا ، جسٹس اطہرمن اللہ کا اضافی نوٹ
    بھگڈر سے ہلاکتوں کا کیس، فیکٹری مالک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ
    پاکستان جلد الیکشن کی طرف جائے گا، آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی ,اسد عمر
    یو اے ای نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی معاشی معاونت کی،چیئرمین سینیٹ

    واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا تھاکہ جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ عدالتی کارروائی پر سوالیہ نشان ہے اور جب پٹیشن مستر د ہو گئی تو اس پر بینچ کیسے بنا ؟ انہوں نے کہا چیف جسٹس کی حیثیت متنازعہ ہوچکی ہے لہذا اس لئے مستعفی ہوجائیں۔

  • برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائشگاہ پرافطار ڈنرکا اہتمام،اذان، نماز اور تلاوت قرآن کے خصوصی انتظام

    برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائشگاہ پرافطار ڈنرکا اہتمام،اذان، نماز اور تلاوت قرآن کے خصوصی انتظام

    بھارتی نژاد رشی سونک کے برطانوی وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم کی سرکاری رہائشگاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پُرتکلف افطار ڈنرکا اہتمام کیا گیا۔

    باغی ٹی وی: برطانیہ میں مقیم ممتاز مسلم رہنماؤں کو دونوں مقامات پر مدعو کیا گیا تھا اور جہاں اذان، نماز اور تلاوت قرآن پاک کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھےکنزرویٹو پارٹی کے چیئرمین گریگ ہینڈز نے برطانیہ کے وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر مہمانوں کا استقبال کیا –


    انہوں نے برطانیہ کی ترقی میں مسلمانوں کی خدمات کا اعتراف کیا انہوں نےاسلام کو امن و سلامتی کے مذہب کے طور پر سراہتے ہوئے مزید کہا کہ رمضان اب برطانیہ کی مذہبی اور سماجی ثقافت کا حصہ بن چکا ہے۔


    تقریب کی خاص بات شرکاء کے لیے مزیدار پاکستانی کھانوں کا اہتمام تھی پاکستانی کھانوں کی تیاری کے لیے مشہور شیف سلیمان رضا اور اسپائس ولیج کی خدمات حاصل کی گئی تھیں-


    اس کے علاوہ برطانوی دفتر خارجہ کے لنکاسٹر ہاؤس میں افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا افطار ڈنر میں برطانوی وزیر خارجہ کیمی بیڈنوچ اور وزیر تجارت لارڈ جانسن نےشرکاء سےخطاب کیا وزراء نےلندن کودنیامیں اسلامی مالیات کا مرکز بنانے کے عزم کا اظہار کیا حاضرین کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور برطانیہ میں مقیم مسلم برادری کو خراج تحسین پیش کیا۔

    وزرا نے لندن کو دنیا میں اسلامی مالیات کا مرکز بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ مصر کی جامعہ الازہر کے امام شیخ ہانی سعد محمود تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے اپنی تلاوت کلام پاک سے تمام حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔

    اس تقریب میں بھی روایتی پاکستانی کھانوں کی تیاری کے لیے مشہور شیف سلیمان رضا اور اسپائس ولیج کی خدمات حاصل کی گئی تھیں مہمانوں نے لذیذ کھانے سے لطف اٹھاتے ہوئے منتظمین کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔