Baaghi TV

یوم آزادی پریڈ میں بگھی کا استعمال، محسن نقوی کا وضاحتی بیان جاری

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 14 اگست کی تقریب کے دوران بھگی استعمال کرنے پر تنقید کا سامنا کرنے والے اسلام آباد کے آئی جی پولیس اور چیف کمشنر کا دفاع کیاہے-

یومِ آزادی کی پریڈ اور تقریبات کے دوران دونوں اعلیٰ افسران کی جانب سے بھگی میں سوار ہونے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرنے کے بعد انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس پر وزیر داخلہ نے وضاحت جاری کی،محسن نقوی نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ جو کچھ ہوا وہ مناسب نہیں تھا، تاہم بھگی استعمال کرنے اور مہمان خصوصی اور ان کی عدم موجودگی میں پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ آئی جی یا چیف کمشنر کی غلطی نہیں تھی،صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ایک ملاقات کے باعث مہمان خصوصی اور انہیں تقریب میں پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔

ان کے مطابق بھگی دراصل مہمان خصوصی کے لیے تیار کی گئی تھی، لیکن ناگزیر حالات کے باعث اسے دونوں افسران نے استعمال کیا،دونوں افسران نے ابتدا میں ان کی اور مہمان خصوصی کی عدم موجودگی میں تقریب شروع کرنے سے گریز کیا تھا، تاہم عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں پروگرام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ وہ ریکارڈ پر یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ دونوں افسران نے پہلے پروگرام شروع کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، لیکن عوام کی سہولت کے لیے انہیں تقریب آگے بڑھانے کی خصوصی ہدایت دی گئی،محسن نقوی نے یوم آزادی کی تقریب کو کامیاب بنانے اور اسے جشن میں تبدیل کرنے پر اسلام آباد کے شہریوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

More posts