Baaghi TV

Tag: محسن نقوی

  • محسن نقوی ایک ہفتے میں دوسری بار تہران پہنچ گئے

    محسن نقوی ایک ہفتے میں دوسری بار تہران پہنچ گئے

    اسلام آباد اور تہران کے درمیان سفارتی رابطے تیز ہوگئے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک ہفتے میں دوسری بار اہم دورے پر تہران پہنچ گئے، جہاں وہ امریکا ایران مذاکرات اور خطے کی بدلتی صورتحال پر ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    خبررساں ادارے الجزیرہ کے مطابق پاکستان پس پردہ سفارتی کوششوں کے ذریعے تہران اور واشنگٹن کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں سرگرم کردار ادا کر رہا ہےوفاقی وزیرِ داخلہ سید محسن نقوی منگل کو تہران کیلئے روانہ ہوئے، جہاں وہ ایرانی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یہ ایک ہفتے کے دوران محسن نقوی کا دوسرا دورۂ ایران ہے، جسے خطے میں جاری کشیدگی اور امریکا ایران رابطوں کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے محسن نقوی ایرانی قیادت کے ساتھ امریکا ایران مذاکرات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور ممکنہ سفارتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے، تاہم ان کے موجودہ دورے کا باقاعدہ ایجنڈا تاحال سامنے نہیں آیا۔

    اس سے قبل اپنے حالیہ دورۂ تہران میں محسن نقوی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیاں سے طویل ملاقات کی تھی، جو تقریباً 90 منٹ تک جاری رہی اس دوران دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور سفارتی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی وفاقی وزیرِ داخلہ نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور ایرانی وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان حالیہ مہینوں میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے متحرک سفارتی کردار ادا کر رہا ہے اسلام آباد اس سے قبل بھی دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور مذاکراتی عمل میں سہولت کاری کی کوششیں کرتا رہا ہے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کا بار بار تہران جانا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ خطے میں بیک ڈور ڈپلومیسی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور پاکستان خود کو ایک اہم ثالث کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

  • محسن نقوی دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

    محسن نقوی دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

    وزیر داخلہ محسن نقوی دو روزہ سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ دورہ اسلام آباد کی خطے میں مذاکرات اور امن کے فروغ کی کوششوں کا حصہ ہےاپنے دورے کے دوران محسن نقوی کی ایرانی قیادت کے ساتھ اہم اور دوطرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں خطے کی موجودہ صورتِ حال، بالخصوص ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا پاکستان اس موقع پر ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں دونوں فریقین کو مذاکراتی عمل میں لچک دکھانے اور سفا ر تی حل اختیار کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرے گا۔

    پاکستانی حکام کے مطابق خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی عمل کو آگے بڑھانا اس دورے کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے، جب کہ اسلام آباد پہلے بھی مختلف مواقع پر تہران اور واشنگٹن کے درمیان رابطوں میں سہولت کاری کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔

  • محسن نقوی کی ڈھاکا میں سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی قبر پر فاتحہ خوانی

    محسن نقوی کی ڈھاکا میں سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی قبر پر فاتحہ خوانی

    ڈھاکا میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سابق وزیراعظم بنگلہ دیش بیگم خالدہ ضیاء کی قبر پر حاضری دی۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے مرحومہ کی قبر پر پھول رکھے اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی،محسن نقوی نے اس موقع پر سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش اور اس کے عوام کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    انہوں نے کہا کہ بیگم خالدہ ضیاء کی سیاسی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،وزیر داخلہ کے بنگلہ دیش کے حالیہ دورے کو دو طرفہ احترام اور سیاسی تاریخ کی اہم شخصیت کو خراج تحسین کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

  • سی ڈی اے کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

    سی ڈی اے کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

    وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں جاری اور نئے منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیاوزیر داخلہ نے کہا کہ سی ڈی اے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن 120 دن میں کی جائے گی ، شہری درخواستوں کا اپ ڈیٹ اسٹیٹس معلوم کر سکیں گے، اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کی اجازت نہیں ہو گی۔

    وزیر داخلہ نے نئے کنونشن سینٹر ، ایکسپو سینٹر اور اسلام آبار ارینا کی تعمیر کیلئے 3 بین الاقوامی کمپنیوں کی پری کوالیفکیشن مکمل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ نئے کنونشن سینٹر ، ایکسپو سینٹر اور اسلام آبار ارینا کی تعمیر ایس سی او سمٹ سے قبل مکمل کی جائے۔

    اجلاس میں اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں خدمت مرکز کیلئے اراضی مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، وزیر داخلہ نے ٹاپ گالف، ہاٹ ایئر بیلون، زپ لائن، واٹر پارک اور امیوزمنٹ پارک پر کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کی، کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جدید اسپورٹس کمپلیکس بنائے جائیں گے،وزیرداخلہ نے شاہدرہ ڈیم کے ساتھ تفریحی سہولیات کا جامع پلان بھی طلب کر لیا۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کا مستحق ٹرانسپورٹرز کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا حکم

    وزیراعلیٰ سندھ کا مستحق ٹرانسپورٹرز کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا حکم

    وزیراعلیٰ سندھ کا مستحق ٹرانسپورٹرز کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا ہے-

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سبسڈی عمل درآمد کا جائزہ اجلاس ہوا اجلاس میں صوبائی وزراء، شرجیل میمن، مکیش چاولہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ آصف اکرام، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسدا ضامن ،سیکر یٹر ی ایکسائیز سلیم راجپوت اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں فیول سبسڈی اسکیم کے تحت 3ہزار 976 گاڑیوں کو ادائیگی کی گئی، جس کی رقم 14 کروڑ 67 لاکھ روپے بنتے ہیں جبکہ پانچ ہزار سے زائد کیسز کی ڈیٹا میں غلطیوں کے باعث تصحیح کا عمل جاری ہے وزیراعلیٰ سندھ نے تصدیقی عمل تیز کرنے کی ہدایت کی کہ 11ہزار 980 اہل گاڑیوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ اور ایکسائز محکموں کو وفاق سے قریبی رابطے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ شناختی کارڈ، آئی بی این اور دیگر ڈیٹا غلطیوں کو فوری درست کیا جائےوزیراعلیٰ سندھ نے ٹرانسپورٹ نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایکسائیز ڈپارٹمنٹ کی موٹر رجسٹریشن، پی ٹی اے اور آر ٹی اے نظام کی خودکاری کا عمل جاری ہے مراد علی شاہ نے ٹریفک اور موٹرو ے پولیس کے ساتھ نظام کے انضمام کی ہدایت دی کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے شفافیت اور کارکردگی بہتر بنائی جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے بغیر روٹ پرمٹ یا فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے رو ٹ پرمٹ لازمی قرار دے دیا انہوں نے فیلڈ چیکنگ اور جرمانوں کا نظام مزید سخت کرنے کی ہدایت کی کہا کہ قانون کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ، ایکسائز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں مؤثر رابطے جبکہ سبسڈی شفاف، بروقت اور مستحق افراد تک پہنچانے کی ہدایت کی۔

  • محسن نقوی کا امریکی سفارتخانے کا دورہ

    محسن نقوی کا امریکی سفارتخانے کا دورہ

    اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں امریکا کے سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ، خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاذرائع کے مطابق اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات بھی گفتگو کا اہم حصہ رہے۔ امریکی سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہا۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ تمام غیر ملکی مہمانوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے پاکستان اپنے تمام خاص مہمانوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنا رہا ہے اور اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

    ملاقات میں ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن بھی موجود تھے۔

  • وزیرِاعظم سے محسن نقوی کی ملاقات

    وزیرِاعظم سے محسن نقوی کی ملاقات

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی ہے-

    ملاقات کے دوران انہوں نے وزیرِ اعظم کو سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے کامیاب سہ ملکی دورے پر مبارکباد پیش کی،وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ ان اہم دوروں سے برادر ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعاون اور اقتصادی روابط کو نئی تقویت ملی ہے،وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو ان کے دوروں کے تناظر میں ملک کی موجودہ امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    واضح رہے کہ غیرملکی دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ دنوں میں سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا دورہ کیا ہے اس دوران وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، امیرقطر اور ترک صدرطیب اردوان سمیت دیگررہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

    شہبازشریف بدھ کے روز 4 روزہ دورے پر بیرون ملک روانہ ہوئے تھے دورے کے دوران وزیراعظم نے انطالیہ میں منعقدہ ڈپلومیسی فورم میں بھی شرکت کی اور مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، وزیراعظم نے برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، خطے میں امن کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

  • محسن نقوی کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات

    محسن نقوی کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات

    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں چینی قونصل خانے کے دورے کے دوران چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سے ملاقات کی-

    محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کے حل اور سہولتوں کی فراہمی کے لیے جلد اسلام آباد میں ایک خصوصی کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس میں چینی بزنس کمیونٹی کو مدعو کیا جائے گا ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری کے فروغ، سیکیورٹی صورتحال اور چینی شہریوں کو درپیش امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی،وزیرِ داخلہ نے کراچی میں مقیم چینی تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کی سہو لت اور تحفظ کو اولین ترجیح دے رہی ہے-

    انہوں نے قونصل جنرل اور چینی سرمایہ کاروں کو مجوزہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی محسن نقوی نے اس موقع پر پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاک چین تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

  • محسن نقوی کا  اسلام آباد مذاکرات کے دوران سیکیورٹی  اداروں کی کارکردگی پر خراج تحسین

    محسن نقوی کا اسلام آباد مذاکرات کے دوران سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر خراج تحسین

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے دوران سیکیورٹی اور سول اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے-

    سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی، پنجاب رینجرز، پنجاب پولیس، موٹروے پولیس، فیڈرل کانسٹیبلری، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی، اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، باہمی تعاون اور چوکس رویے کا مظاہرہ کیا، ان اداروں کے مؤثر اور مربوط سیکیور ٹی انتظامات کی بدولت مذاکرات کے دوران ایک محفوظ، پرامن اور منظم ماحول یقینی بنایا گیا، جو ایک اہم قومی سرگرمی کے لیے نہایت ضروری تھا، قوم کو اپنے سیکیورٹی اداروں کی محنت، لگن اور انتھک خدمات پر فخر ہے، جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں

  • وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات

    وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان کے مضبوط سفارتی کردار کی تعریف کی اور انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی-

    ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں پر بات چیت کی گئی جبکہ جنگ بندی کا خیر مقدم بھی کیا گیا اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی،محسن نقوی نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیفو ٹکوف اور کرشنرر ہمارے خصوصی مہمان ہوں گے، تمام غیر ملکی مہمانوں کو ہر لحاظ سے فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کا جامع پلان مرتب کیا ہے۔