Baaghi TV

Tag: محسن نقوی

  • محسن نقوی  کاکچے کے ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن کا حکم

    محسن نقوی کاکچے کے ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن کا حکم

    وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کے لئے گرینڈ آپریشن کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلی محسن نقوی کی زیر صدارت آج رحیم یار خان ائرپورٹ پر اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ کچے کے علاقے میں کاشت فصلوں کی فوری کٹائی کی جائے تاکہ شرپسندوں کو چھپنے کی جگہ نہ ملے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ میں پولیس کے 3 کانسٹیبل شہید ہوئے جبکہ پولیس کی کاررؤائی میں 4 ڈاکو مارے گئے۔ آر پی او بہاولپور نے ڈاکوؤں کے حملے اور پولیس کے ایکشن کے بارے میں بریفنگ دی۔گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔صوبائی وزراء عامر میر،ابراہیم حسن مراد،انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،ڈی پی او رحیم یار خان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    وزیراعلیٰ محسن نقوی کی رحیم یار خان میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں شہید کانسٹیبل غلام حسین کی نماز جنازہ میں شرکت
    وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پولیس لائنز رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلہ کے دوران شہید ہونے والے کانسٹیبل غلام حسین کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل غلام حسین کے والد سے ملاقات کی، دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل غلام حسین کے والد کو دلاسہ دیا اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل غلام حسین کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے بیٹے غلام حسین نے شہادت کا بلند رتبہ پایا ہے۔ قوم شہید کانسٹیبل غلام حسین کی لازوال قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔پنجاب حکومت شہید غلام حسین کے خاندان کی ہر ممکن دیکھ بھال کرے گی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل غلام حسین کی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس لائنز میں شہیدکانسٹیبل قاسم اورشہید ارشاد کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیااور ان کے اہل خانہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب پولیس کے دلیر جوانوں پر ناز ہے۔پنجاب پولیس کے افسروں اور جوانوں نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی تاریخ رقم کی ہے۔شہید ہونے والے کانسٹبیلز غلام حسین، محمدقاسم اور محمد ارشاد نے بہادری کے ساتھ ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا۔صوبائی وزراء عامر میر، ابراہیم حسن مراد، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، کمشنر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

    وزیر اعلیٰ محسن نقوی کچے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی اہلکاروں کاحوصلہ بڑھانے کے لئے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان پہنچ گئے
    وزیر اعلیٰ محسن نقوی کچے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی اہلکاروں کاحوصلہ بڑھانے کے لئے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان پہنچ گئے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل نوید اختر، جمیل احمد، محمد عمران، عبد الرزاق، آصف علی او رمحمد سرور کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کسان کی بھی عیادت کی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی ہر زخمی کے پاس گئے اور بات چیت کی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں سے واقعہ کی تفصیلات بھی معلوم کی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں کا حوصلہ بڑھایا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زخمی اہلکارو ں کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ کچے میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کرنے والے پولیس افسر اوراہلکار حقیقی ہیرو ہیں۔ ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید اور زخمی ہونے پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا۔ وزراء، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس نے بھی زخمی پولیس اہلکارو ں کی عیادت کی۔صوبائی وزراء عامر میر، ابراہیم مراد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس او ردیگر افسران بھی موجود تھے۔

    وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا رحیم یار خان میں شیخ زید ہسپتال کا دورہ،آفس سی سی یو سے باہر منتقل کرنے کاحکم
    وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رحیم یار خان میں شیخ زید ہسپتال کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شیخ زید ہسپتال کے نئے کارڈیک سنٹر کامعائنہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شیخ زید ہسپتال کے کارڈیک سنٹر کی تعمیر پر یو اے ای کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سی سی یو سے آفس باہر شفٹ کرنے کاحکم دیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نرسنگ ہاسٹل کی اپ گریڈیشن کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے او پی ڈی، انکالوجی اوردیگر وارڈز کابھی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔صوبائی وزراء عامر میر، ابراہیم مراد،سیکرٹریزاور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    بشریٰ بی بی کی سڑک پر دوڑیں، مکافات عمل،نواز شریف کی نئی ضد، الیکشن ہونگے؟

    جعلی رسیدیں، ضمانت کیس، بشریٰ بی بی آج عدالت پیش نہ ہوئیں

    عمران خان، بشریٰ بی بی نے جان بوجھ کر غیر شرعی نکاح پڑھوایا،مفتی سعید کا بیان قلمبند

  • خود کو وزیراعلیٰ پنجاب کا رشتے دار کہنے والا گرفتار

    خود کو وزیراعلیٰ پنجاب کا رشتے دار کہنے والا گرفتار

    وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے نام کا غلط استعمال کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے والے ملزم یسین کو لاہورپولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور ملزم کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کیا گیاہے۔پولیس نے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی۔

    واضح رہے کہ ملزم یسین نے وزیر اعلی پنجاب کا نام استعمال کر کے پولیس پر دباؤ ڈالا اور ڈرائیونگ کرنے والی کم عمر بچی کو وزیراعلی کا رشتہ دار ظاہر کیا اور بچی کو چھوڑنے کے لیے پولیس کو دھمکیاں دیں۔ملزم یسین نے وزیراعلی کا نام استعمال کرکے کم عمر بچی کو چھوڑنے کے حوالے سے پولیس کو دھمکیاں دینے کی وڈیو وائرل ہوئی،جس پروزیر اعلی محسن نقوی نے فوری نوٹس لے کر پولیس کو غلط بیانی اورکار سرکار میں مداخلت پر کارروائی کا حکم دیا۔اس ضمن میں پولیس نے ملزم کا کھوج لگا کر گرفتار کیا اور مزید کارروائی شروع کردی ہے

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

  • پی ٹی وی کی  59ویں سالگرہ، بطور  انٹر نی پی ٹی وی کا آڈٹ کرنے اس بلڈنگ میں آتا رہا ہوں،محسن نقوی

    پی ٹی وی کی 59ویں سالگرہ، بطور انٹر نی پی ٹی وی کا آڈٹ کرنے اس بلڈنگ میں آتا رہا ہوں،محسن نقوی

    اسلام آباد:وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاکستان ٹیلی ویژن کی 59ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی اور وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی اور صوبائی وزیر عامر میر کے ہمراہ کیک کاٹا۔

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سالگرہ کی تقریب میں بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پنجاب اور حکومت پنجاب کی طرف سے پی ٹی وی والوں کو 59ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتا ہوں، میری نیک خواہشات پی ٹی وی اور اس کے ملازمین کے ساتھ ہیں۔
    https://x.com/PTVNewsOfficial/status/1728753357471559894?s=20
    انہوں نے کہا کہ سرکاری تقریب تب تک شروع نہیں ہوتی جب تک پی ٹی وی کا کیمرہ آن نہ ہوجائے، بطور براڈ کاسٹر سمجھتا ہوں کہ ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی پذیر ہے، پی ٹی وی بہترین ادارہ ہے، جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا پر مزید کام کرنا ہوگا۔

    بابا گرو نانک دیو جی کے 554 ویں جنم دن کی تقریبات اکھنڈ پا ٹ …

    محسن نقوی نے کہا کہ دنیا کے ساتھ آگے بڑھنے کیلئے پی ٹی وی کو ڈیجیٹل میڈیا پر کام کرنا ہوگا، پی ٹی وی کو 70 فیصد ڈیجیٹل میڈیا اور 30 فیصد الیکٹرانک میڈیا پر فوکس کرنا چاہیے ،جو ادارے پرنٹ میڈیا تک رہے اور الیکٹرانک میڈیا میں نہیں آئے وہ پیچھے رہ گئے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بطور انٹر نی پی ٹی وی کا آڈٹ کرنے اس بلڈنگ میں آتا رہا ہوں، مرتضیٰ سولنگی کا تبصرہ جامع اور دیا نت دارانہ ہوتا ہے، ہم انہیں منتری مانتے ہیں، مرتضی سولنگی نے ریڈیو پاکستان میں اصلاعات کیں اور اب انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سنبھال رہے ہیں-

    بارشوں کا طاقتور سسٹم ملک میں اثرانداز ہونا شروع

    وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ لوگ محسن نقوی کو اب ”محسن“ ماننے لگے ہیں، انہیں پنجاب کا شیر شاہ سوری کہا جانا چاہیے،بطور صحافی اور براڈ کاسٹر محسن نقوی کو ترقی کا سفر طے کرتے دیکھا ہے۔

    مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پی ٹی وی پاکستان کا قومی براڈ کاسٹر ہے جس نے 59 سال میں شاندار سفر طے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 59 سال قبل لاہور میں میرے استاد اسلم اظہر نے ایک پرانی عمارت کے لان میں ٹینٹ لگا کر پی ٹی وی کی نشریات کا آغاز کیا۔

    پاکستان کو آئندہ ماہ کے آخر میں دو ارب ڈالر ملنے کا امکان

    اس موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پی ٹی وی ملازمین کے ساتھ مل کر پی ٹی وی کی 59 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور انہیں مبارکباد دی، بعد ازاں نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پی ٹی وی لاہور سنٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔

  • نگراں وزیر اعلی کی اشتہاری مہم پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب

    نگراں وزیر اعلی کی اشتہاری مہم پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب

    لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی تصویر کے ساتھ اشتہاری مہم کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا

    جسٹس سلطان تنویر نے فرحان طارق کی درخواست پر تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ،عدالت نے ایل ڈی اے سے نگراں وزیر اعلی کی اشتہاری مہم پر آنے والی اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں تحریری حکم میں حکم کہا گیا کہ عدالت نے نگراں وزیر اعلی محسن نقوی صوبائی وزیر خزانہ اور ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کردیے ،تمام فریقین 29 نومبر کو شق وار جواب جمع کرائیں ،ڈی جی ایل ڈی اے عدالتی معاونت کے لیے زمہ دار افسر تعینات کریں، اشتہاری مہم پر آنے والے اخراجات سے متعلقہ دستاویزات بھی آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کی جائیں ،درخواست گزار حافظ اسرار الحق نے فلائی اوور کی تعمیر پر نگران وزیر اعلی کی تشہیر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا

    قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی تصویر کے ساتھ اشتہاری مہم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی تھی،جسٹس سلطان تنویر نےعوام کے ٹیکس کے پیسے سے محسن نقوی کی تشہیر کرنے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ اہم نوعیت کا معاملہ ہے،یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے ضائع نہیں ہونے دیں گے،عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے تشہیر کرنے والوں کی جیبوں سے پیسہ نکلوائیں گے،عدالت نے فلائی اوورز کی تعمیر پر نگران وزیر اعلی کی تشہیر کے لیے خرچ کیے گئے پیسے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔عدالت نے ایل ڈی اے ڈائریکٹر کو مکمل ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا، درخواست گزار حافظ اسرار الحق نے فلائی اوور کی تعمیر پر نگران وزیر اعلی کی تشہیر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

  • لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کیلئے ماہرین کی خدمات لے لی گئیں

    لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کیلئے ماہرین کی خدمات لے لی گئیں

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سموگ سے نمٹنا قومی ذمہ داری ہے،ہر طبقے کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہو گا۔

    وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سموگ سے نمٹنے کے لئے ہر وہ اقدام اٹھا رہی ہے جو انسانی بس میں ممکن ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ ماسک پہنیں۔لاہور میں 12مقامات پر سموگ ائیر فلٹر آئیونائزر یونٹس لگائے جائیں گے۔سموگ پر قابو پانے کے لئے اعلیٰ اختیاراتی انوائر مینٹل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔مصنوعی بارش برسانے کے لئے ماہرین کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔بیجنگ میں سموگ کا خاتمہ کرنے والی چینی ماہرین کی ٹیم جلد لاہور کا دورہ کرے گی۔ پنجاب حکومت کی ایک اور خصوصی ٹیکنیکل ٹیم بدھ کو الماتا روانہ ہوگی۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 30دن میں چنگ چی رکشوں کی فری رجسٹریشن کی جائے گی او رپھر غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔سرکاری سطح پر فیول موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی لگائی جارہی ہے،اب الیکٹرک بائیک ہی خریدی جائیں گی۔پنجاب میں پہلی بار انوائرمینٹل لیب قائم کی جائے گی۔لاہور سمیت تمام ا ضلاع میں غیر معیاری فیول کی چیکنگ تیز کر دیاہے۔ محکمہ پولیس اور ٹرانسپورٹ کو غیر معیاری پٹرول فروخت کرنے والے پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن کاحکم دے دیاہے۔پاکستان میں 10فیصد فصلوں کی باقیات کوجلایا جاتا ہے جبکہ انڈیا 90فیصد فصلوں کی باقیات جلاتا ہے۔ کسانوں کو فصلوں کی باقیات تلف کرنے کے لئے جدید مشینری دیں گے تا کہ آئندہ سالو ں میں ہم ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رہ سکیں۔

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

    آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم

     ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرائیں

    گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے

    دوسری جانب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں‌ سموگ کاراج برقرار ہے، فضائی آلودگی کےاعتبارسےلاہور آج بھی پہلے نمبر پر رہا، لاہور شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح317ریکارڈ کی گئی، فیز 8 ڈی ایچ اے میں شرح 411، کینٹ پولو گراؤنڈ 454، ایچی سن کالج میں شرح401 ریکارڈ کی گئی، شہر کا موجود درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.

  • دکانیں زبردستی بند کروانے پر نگران وزیراعلیٰ کا نوٹس

    دکانیں زبردستی بند کروانے پر نگران وزیراعلیٰ کا نوٹس

    وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے بعض علاقوں میں مارکیٹیں اور دکانوں زبردستی بند کرانے کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا

    پنجاب حکومت کی جانب سے آج 10نومبر کو مارکیٹیں اور دکانیں بند کرانے کا کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سموگ کی وجہ سے صرف ہفتے کے روز(11نومبر)کو دکانیں اور مارکیٹیں بندرکھنے کا فیصلہ کیا،بارش اور حکومت پنجاب کے اقدامات کے باعث آج سموگ میں نمایاں کمی آئی ہے،میں ذاتی طور پر اور پنجاب حکومت کی جانب سے تعاون پر تاجربرادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں،سموگ سے نمٹنا ایک قومی ذمہ داری ہے اور ہم نے لاہور اور اپنے شہروں کو رہنے کے قابل بنانا ہے،اس ضمن میں حکومتی اقدامات کا ساتھ پورے معاشرے کو دینا ہو گا،تبھی ہم اس آفت سے نبرد آزما ہو سکیں گے،

    واضح رہے کہ سموگ کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد آج پولیس نے لاہور کے کئی علاقوں میں زبردستی دکانیں بند کروا دی تھیں جس پر تاجر رہنما نعیم میر کا کہنا تھا کہ اسموگ کے پیش نظر حکومت نے چار دن سمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا۔ کمشنر لاھور سے مزاکراتی عمل کے نتیجے میں 9 اور 10 نومبر کو کاروبار کھلے رکھنے پر اتفاق ھوا۔ 11اور 12نومبر کو مارکیٹیں بند کرنے پر بھی اتفاق ھوا۔حکومت نے نوٹفکیشن جاری کردیا۔آج بروز جمعہ 10 نومبر مارکیٹوں کو بند کرنے کے لئے پولیس نے دھاوا بول دیا۔ یہ حکومت کے نوٹفکیشن اور ھماری انڈرسٹینڈنگ کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔بارش ھوجانے کی صورت میں سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا وعدہ بھی کیا گیا۔ آج بارش بھی ہوئی اور لاھور کا ائیر کوالٹی انڈیکس بہتر ھوگیا۔ حکومت اپنے وعدوں پر عمل کرے۔ حکومت اپنی کریڈیبیلٹی خراب نہ کرے۔ اگر حکومت کے جھوٹ بولنے کا تاثر عام ھوگیا تو ہم کبھی بھی اعتبار نہ کریں گے۔ سمارٹ لاک ڈاؤن فی الفور ختم کرنے کا اعلان کیا جائے۔

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

    دوسری جانب صوبائی وزیر ماحولیات بلال افضل کا کہنا ہے کہ آج ہونے والی بارش کے باعث لاہور کا ایئر کوالٹی انڈکس صاف اور نچلی سطح پر آگیا ،سمارٹ لاک ڈاؤن اور بارشوں سے ہم توقع کر سکتے ہیں کہ اگلے ہفتے ہمارا اے کیو آئی نچلی سطح پر رہے گا، سمارٹ لاک ڈاؤن ابھی جاری ہے ، اگلے 3دن انوائرمینٹ کافی صاف ہو جائے گا،جس سے ہمارا ائیر کوالٹی انڈکس نچلی سطح پر رہے گا،

    سمارٹ لاک ڈاؤن ختم نہیں ہو گا،ہفتہ اور اتوار کو سمارٹ لاک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا، سمارٹ لاک ڈائون اور بارشوں سے اگلے ہفتے آلودگی کم رہے گی،صوبائی وزیر ماحولیات بلال افضل کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث لاہور کا ائیر کوالٹی انڈکس صاف اور 60کی نچلی سطح پر آ گیا،

    جمعہ کومارکیٹیں کھلی ہونی تھیں لیکن پولیس نے تاجروں کو ڈرایا دھمکایا،نعیم میر
    لاہورپریس کلب میں آل پاکستان انجمن تاجران کے چیرمین سپریم کونسل نعیم میر نے لاہور میں مارکیٹوں کی بندش کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج لاہور کے تمام تاجر پریس کلب میں اکٹھے ہوئے ہیں وزیراعلی نے چھٹی کا اعلان کیا اور بعدازاں مارکیٹوں کی چھٹی کا فیصلہ بعد میں کیا،کمشنر لاہور اور دیگر حکام کی جانب سے بات چیت کی اور جمعہ کو کاروبار کی اجازت ملی،لیکن رات ساڑھے بارہ ہمارے مختلف مارکیٹ صدور کو کال کیے گئے کہ فلاں ایس پی کے سامنے پیش ہوں،صبح ہم سے پہلے پولیس مارکیٹوں میں پہنچ چکی تھی،تاجروں کو ڈرایا دھمکایا گیا،جو کاروائی کی گئی وہ وزیراعلی کے علم میں لائے بغیر کی گئی،جمعہ والے دن دیگر شہروں سے ہول سیل مارکیٹ سے خریداری کے لیے دوسرے شہروں سے لوگ آے ہیں،پولیس نے گارڈ اور ہمارے لوگوں کے ساتھ زبردستی کی، تاجروں کو دھمکایا اور ایف آئی آر کا کہا، وزیر اعلیٰ کی جانب سے ایک پیغام ملا کہ کاروبار کرنے کی اجازت ہے، پولیس کی جانب سے کاروائیوں پر لاعلمی کا اظہار کیا،وزیر اعلیٰ کا بیان اور پولیس کی کاروائی دو متضاد کام ہیں،پولیس باس ہے یا وزیر اعلیٰ ہمیں سمجھ نہیں آ رہی، ہم نے دوبارہ دکانیں کھولیں ، ابھی بھی کہیں کہیں پولیس گردی ہو رہی ہے،جمعے کا دن لاہور کے لیے بہت اہم ہے پنجاب کے دیگر اضلاع سے لوگ خریداری کے لیے آتے ہیں، آج کا سارا دن اسی لڑائی جھگڑے میں ضائع ہو گیا،کاروبار کہاں جاری رہا کاروبار تو وڑ گیا، ہم مطالبہ کرتے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب سے آپ نے وعدہ کیا تھا کہ اگر بارش ہو جاتی ہے ایئر کوالٹی انڈیکس بہتر ہو جاتا ہے تو لاک ڈاؤن ختم کر دیں گے، آج صبح بارش ہوئی اب سمارٹ لاک ڈاؤن کا بنیادی جواز ختم ہو گیا ، کل کا لاک ڈاؤن فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کریں، آئی جی صاحب نے پولیس کا جو سافٹ امیج بنا کر دیا وہ آج نظر نہیں آیا، آج پورے لاہور میں شفقت چیمہ نظر آتا رہا، پولیس اپنے کام تو کر نہیں پا رہی کرائم کنٹرول ہو نہیں رہا، سموگ کے خاتمے کے لیے آپ کو دوبارہ ہمارے ساتھ ملنا پڑے گا،ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے ہم نے اس مسئلے کو باہمی مشاورت سے کام ہو سکتا ہے،زبردستی مسئلے کا حل ممکن نہیں ہے،

  • پی ٹی آئی کی ایسی صورتحال نہیں کہ اس سے اتحاد کیا جائے ،سعید غنی

    پی ٹی آئی کی ایسی صورتحال نہیں کہ اس سے اتحاد کیا جائے ،سعید غنی

    پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سعید غنی، وقار مہدی نے پریس کانفرنس کی ہے،سعید غنی کا کہنا تھا کہ کل اٹھارہ اکتوبر ہے سانحہ کارساز کو سولہ برس ہوگئے، اس سال ملک بھر میں تعزیتی اجتماع ہو رہے ،کراچی میں بلاول ہائوس کے باہر تعزیتی اجتماع ہوگا ، آج شام شہداء کے یادگار پر دیئے جلائیں گے ،کل شہداء کی یادگار پر جائیں گے ، کل اجتماع میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ سانحہ کارساز کی یاد فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی ہوگی ، کل کے اجتماع سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے، اس پر امریکہ کے رویہ کی مذمت بھی کریں گے، 18 اکتوبر کے شہدا کی قربانی ہے، یہ دنیا کی بہت بڑی دہشت گردی تھی،شاہراہِ فیصل پر ہمارے کارکنان پر دھماکے ہوئے،اس واقعہ کے بعد بھی پیپلز پارٹی کے کارکنان نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا ، یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک درد ناک واقعہ تھا،اگلے روز محترمہ نے بہادری کا مظاہرہ کیا، بی بی اگلے روز جناح اسپتال گئی تھی ، لیاری بھی گئی اور شہدا کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کی،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت کم زیادہ ہونے سے انتخابات کے عمل کا تعلق نہیں ہونا چاہئے ،پاکستان اس وقت جس عدم استحکام اور معاشی بحران ہے اس کا حل عام انتخابات میں ہیں ،اگر انتخابات وقت پر نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوں گے، انتخابات نہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں ، جنوری کے آخری ہفتے سے آگے نہیں جانا چاہئے ، مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ کیا یہ کہے گی کہ انتخابات آگے ہوں ، تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ انتخابات ہونے چائیں، معاشی بد حالی کا آغاز عمران خان کی حکومت سے ہوا تھا ، سندھ کی سیاست میں جو الائنس کا شور مچ رہا ہے، یہ الائنس ہر الیکشن میں پیپلز پارٹی کے خلاف بنتے ہیں ،2018 میں بھی تمام جماعتیں پیپلز پارٹی کے خلاف تھیں ،پیپلز پارٹی نے ہر الیکشن میں اپنی سیٹوں میں اضافہ کیا ، دو چار آچکے ہیں دو چار مزید پی پی میں آئیں گے ،پی ٹی آئی کی ایسی صورتحال نہیں کہ اس سے اتحاد کیا جائے ،مرتضی وہاب تینوں نشستوں پر جیتیں گے ، بلدیاتی الیکشن میں ہمارے امیدوار پہلے سے زیادہ ووٹ لیں گے ، ہمیں کوئی خوف نہیں وہ تمام نشستیں پیپلز پارٹی پہلے ہی جیت چکی ہے، موسم کو بنیاد بنا کر الیکشن کو روکا نہیں جاتا، الیکشن ہر حال میں جنوری میں ہونے چائیں ،کہیں سردی ہوتی ہے کہیں گرمی ہوتی ہے پہلے بھی دسمبر اور جنوری میں الیکشن ہوئے ہیں ،

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ نگران حکومت میں مسلم لیگ ن کی نمائندگی موجود ہے ،نگران حکومت کا کام صرف الیکشن کرانا ہے ، نگران حکومت دس سالہ منصوبے بنا رہی ہے ، طویل المدتی منصوبے نہ بنائے جائیں،صوبہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں سارے افسران تبدیل ہوئے ، ایس ایچ اور پٹواری بھی سندھ میں تبدیل ہوئے ، وہاں پر الزام ہے کہ پیپلز پارٹی کے لوگ ہیں ، کسی اور صوبے یا پنجاب میں ایسی بات کی جائے ، جو مخالفین ہیں وہ اپنے لوگ لگوانے چاہتے ہیں، ہر الیکشن سے پہلے بہت سارے لوگ شیروانیاں سلوا کر بیٹھے ہیں ، لیول پلینگ فیلڈ سب کو ملنی چائیے ،پی ٹی آئی ایم کیو ایم کو بھی لیول پلئینگ فیلڈ ملنی چاہئے ، کراچی میں لوگوں کو ایم کیو ایم کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ،کسی جماعت کے لیئے یہ مناسب نہیں، ایم کیو ایم سیاست کرے دھمکیاں نہ دے ، ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم کا برا حشر ہوا تھا ،آج ایم کیو ایم جو دعوے کر رہی ہے وہ غلط ہیں ، ہم اپنے مینڈیٹ کا تحفظ کریں گے،محسن نقوی کا نام حمزہ شہباز نے پیش کیا تھا ، پیپلز پارٹی کا ان کی نامزدگی یا وزیر اعلی بنانے میں کردار نہیں،آصف زرداری سے آپ بھی ملوگے تو بیٹا بولے گا ، جس شخص نے جرم کیا ہے ، وہ استحکام پاکستان پارٹی یا کسی بھی پارٹی میں جائے تو سزا ختم نہیں ہونی چاہئے، یہ پارٹی ڈرائی کلین مشین نہیں ہونی چاہئے

  • شرپسندوں کے سہولت کاروں کیخلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا ،محسن نقوی

    شرپسندوں کے سہولت کاروں کیخلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا ،محسن نقوی

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا،

    اجلاس میں صوبے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا-اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مذہب کے نام پر شر انگیزی پھیلانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اورایسے عناصر کی فنانسنگ روکنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔شرپسندوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا اورقانون شکن عناصر سے کسی قسم کی رعایت نہیں ہو گی –

    وزیر اعلی محسن نقوی نے شرپسندوں اور جرائم پیشہ گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور کہا کہ کسی بھی گروہ یا جتھے کو صوبے کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اجلاس میں میانوالی میں کنڈل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا – اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس نے صوبے میں امن عامہ کی صورتحال اور شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی –

    صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری قانون، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،سی سی پی او، سیکرٹری پراسیکیوشن، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام اور اعلی افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ پنجاب کے تمام آر پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، کھلاڑیوں کا شاہی قلعہ کا دورہ

    برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، بھارتی ٹیم لاہور پہنچ گئی

    سانحہ آرمی پبلک سکول: 3 ہزار صفحات پر مشتمل انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ کے سپرد

    حکومت جواب دے ،پشاوردھماکے میں کون ملوث ہے،سراج الحق

     غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکی شہریوں کو 31 اکتوبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے کیلئے خبردار

  • وزیراعلیٰ محسن نقوی کی شہید ہارون الرشیدکی والدہ، اہلیہ، بچوں اوربھائیوں سے ملاقات

    وزیراعلیٰ محسن نقوی کی شہید ہارون الرشیدکی والدہ، اہلیہ، بچوں اوربھائیوں سے ملاقات

    وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چیک پوسٹ کا جائزہ لیا، حفاظتی دیوار بنانے کا حکم،چھت پر کھڑے جوانوں سے مصافحہ،ملکر نعرے لگائے
    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی میانوالی میں عیسی خیل کنڈل چیک پوسٹ پر د ہشت گردوں کے حملے میں شہید پولیس اہلکار ہارون الرشید خان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جوانوں کاحوصلہ بڑھانے کے لئے کنڈل چیک پوسٹ کا دورہ بھی کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شہید ہارون الرشیدخان کی رہائشگاہ میں ان کی والدہ،بھائیوں،اہلیہ اور بچوں سے ملاقات کی اور اہل خانہ کو دلاسہ دیا اور بچوں سے پیا ر کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا، شہید ہارون الرشیدخان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

    وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رہائشگاہ جانے والی سڑک کو شہیدہارون الرشید خان کے نام سے منسوب کرنے کااعلان کیااو رکہا کہ 4کلو میٹر طویل سڑک کی فوری طور پر تعمیر و مرمت کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ شہید ہارون الرشید خان کے دونوں بچوں کو بہترین سکولوں میں داخلہ کرایا جائے گا۔ پنجاب حکومت شہید کے دونوں بچوں کی تعلیم کے اخراجات ادا کرے گی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شہید ہارون الرشیدخان کی والدہ کو دلاسہ دیا اور ان کے صبر و حوصلے کو سراہا۔شہید کی والدہ نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے شہید ہارون الرشیدخان کی ماں ہونے پر فخر ہے۔ ہارون الرشید کی طرح میں اپنے 4بیٹے بھی وطن پر قربان کردوں۔

    وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ پوری قوم کو شہید ہارون الرشید خان کی بہادری پر فخر ہے۔ آپ ایک بہادر ماں ہیں،اللہ تعالیٰ آپ کو مزید ہمت اورحوصلہ دے۔شہید پولیس اہلکار ہارون الرشیدخان نے بہادری کی بے مثال داستان رقم کی۔ ہمارا ایمان ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اورہارون الرشید خان بھی ہمیشہ زندہ رہیں گے۔میں شہید ہارون الرشید خان کی والدہ اور دیگر اہل خانہ کے حوصلے کوسلام پیش کرتاہوں۔بعدازاں وزیر اعلیٰ محسن نقوی پولیس جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے میانوالی کی عیسی خیل کنڈل چیک پوسٹ پہنچ گئے اور چیک پوسٹ کو شہید ہارون الرشیدخان کے نام سے موسوم کرنے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چیک پوسٹ کا جائزہ لیا، دہشت گردوں کی فائرنگ کے نشانات دیکھے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ہارون الرشید چیک پوسٹ کنڈل کے ارد گرد حفاظتی دیوار بنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کی چیک پوسٹ کی چھت پر کھڑے جوانوں سے مصافحہ کیا،شاباش اورانعامات دئیے۔انہوں نے جوانو ں کے ہمت و حوصلے کو سراہا۔وزیراعلی محسن نقوی نے فورس کے ساتھ مل کر ہارون الرشید شہید زندہ باد،پنجاب پولیس زندہ باداور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور کہاکہ دہشت گردوں کا جواں مردی سے مقابلہ کرنے والے جوان ہمارا فخر ہیں جنہوں نے بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

    صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، کمشنر سرگودھا، آرپی اوسرگودھا، ڈپٹی کمشنر میانوالی اور ڈی پی او بھی اس موقع پر موجود تھے

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں، 

    مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

    پاکستان پہلے نمبر پر،سفارتی تعلقات ختم،عمران خان غصے میں

  • قیدیوں کو حقیقی ریلیف دینے کیلئے جیل میں یوٹیلٹی سٹور کھل گیا

    قیدیوں کو حقیقی ریلیف دینے کیلئے جیل میں یوٹیلٹی سٹور کھل گیا

    نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے آج کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا اورقیدیوں کو حقیقی ریلیف دینے کیلئے تاریخ میں پہلی بار جیل میں قائم یوٹیلٹی سٹور کا افتتاح کیا –

    یوٹیلٹی سٹور کے قیام سے جیل کنٹین کے دہائیوں پرانے استحصالی نظام کا خاتمہ ہوا ہے-قیدی یوٹیلٹی سٹور سے معیاری اشیاء سستے داموں خرید سکیں گے جبکہ جیل ملازمین بھی یوٹیلٹی سٹور سے خریداری کر سکیں گے -قبل ازیں پنجاب حکومت اور یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے درمیان جیلوں میں یوٹیلٹی سٹورز کے قیام کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں آج معاہدہ طے پا یا-وزیر اعلی محسن نقوی کی موجودگی میں کوٹ لکھپت جیل میں معاہدے پر دستخط کئے گئے -انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات فاروق نذیر اور جی ایم آپریشنز یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن سردار محمد خان نے معاہدے پر دستخط کئے-

    معاہدے کے تحت یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن پنجاب کی جیلوں میں یوٹیلٹی سٹورز قائم کرے گی-مرحلہ وار پروگرام کے تحت پنجاب کی تمام جیلوں میں یوٹیلٹی سٹورز قائم کئے جائیں گے اور قیدیوں کو سستے داموں معیاری اشیاء دستیاب ہوں گی-قیدیوں کو جیل کنٹین کی من مانی قیمتوں کی وصولی سے مستقل نجات مل گئی ہے-بعد ازاں وزیر اعلی محسن نقوی نے کوٹ لکھپت جیل میں قائم یوٹیلٹی سٹور کا افتتاح کیا اور یوٹیلٹی سٹور کا دورہ کیا -وزیر اعلی محسن نقوی نے یوٹیلٹی سٹور میں قیدیوں کیلئے فراہم کردہ اشیاء کا معائنہ کیا اور یوٹیلٹی سٹور کو جیل کے احاطے کے اندر مناسب جگہ پر منتقل کرنے کا حکم دیا تا کہ یوٹیلٹی سٹور کی سہولت سے تمام قیدی مستفید ہو سکیں اور اپنی ضرورت کے مطابق اشیاء کی خریداری کر سکیں –

    وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب کی تمام جیلوں میں یوٹیلٹی سٹورز قائم کئے جائیں گے-قیدی اپنی ضرورت کی معیاری اشیاء مناسب داموں خرید سکیں گے -وزیر اعلی محسن نقوی نے پنجاب کی دیگر جیلوں میں 30 روز کے اندر یوٹیلٹی سٹور ز کے قیام کی ہدایت کی -انہوں نے کہا کہ جیلوں میں بیکری بھی کھولی جائیں گی اور قیدی بیکری آئٹمز بھی مناسب نرخوں پر خرید سکیں گے-وزیر اعلی محسن نقوی نے قیدیوں سے ملاقات کیلئے آنے والے عزیز و اقارب سے بھی ملاقات کی اور قیدیوں کے عزیز اقارب سے ان کے مسائل پوچھے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات دیئے-وزیر اعلی محسن نقوی نے ملاقاتیوں کیلئے سہولتیں بہتر بنانے کی ہدایت کی-وزیر اعلی محسن نقوی نے دیگر صوبوں سے آنے والے ملاقاتیوں کی درخواست پر پنجاب کی جیلوں میں ٹرائل اور سزا مکمل کرنے والے دیگر صوبوں کے قیدیوں کو واپس بھجوانے اور دیگر صوبوں میں ٹرائل اور سزا مکمل کرنے والے پنجاب سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کو واپس پنجاب میں لانے کی ہدایت کی اور اس ضمن میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو ضروری ہدایات دیں –

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش