Baaghi TV

Tag: محسن نقوی

  • جن املاک کونقصان پہنچا ،اسی حالت میں بحال کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

    جن املاک کونقصان پہنچا ،اسی حالت میں بحال کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی نبیﷺ نے سکھایا ہے کہ اقلیتوں کیساتھ کیسا سلوک کرنا ہے، وعدہ ہے جو نقصان ہوا 3،4 روز میں پورا کریں گے، ہمیں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے لانگ ٹرم پلان بنانا پڑے گا،ہمارا دین اور ملک ایسے واقعات کی اجازت نہیں دیتا،جن املاک کونقصان پہنچا ان کواسی حالت میں بحال کریں گے پولیس نے پلاننگ سے جانی نقصان ہونے سے بچایا ,ہر عمارت، گھر اور گرجا گھر کو اس کی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا

    نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی زیر صدارت تمام مذاہب اور ادیان کے قائدین (مسلم، کرسچن، سکھ،ہندو، بہائی) کے اجلاس کا متفقہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا،نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب اور ادیان کے قائدین اور زعماء (مسلم، کرسچن، سکھ،ہندو، بہائی) کا مشترکہ اجلاس آج وزیر اعلی آفس میں منعقد ہوا ، اجلاس کے اختتام پرمسیحی برادری کے رہنما بشپ ندیم کامران نے اتفاق رائے سے مشترکہ اعلامیہ پیش کیا، اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کے قیام اور اس کے استحکام میں پاکستان میں بسنے والے دیگر تمام مذاہب اور اقلیتی رہنماؤں کا کردار ہماری تاریخ کا ایک روشن باب ہے-وطن عزیز کے معروضی حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ تمام مذاہب اور ادیان کی لیڈرشپ اور دینی شخصیات قومی یکجہتی، ملکی استحکام، بین المذاہب مکالمہ اور مجموعی امن و امان کے لئے ہمیشہ کی طرح اپنا اساسی اور کلیدی کردار ادا کرتے رہیں

    دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ میں جو افسوسناک واقعہ پیش آیا اس میں ملوث کسی کو نہیں چھوڑیں گے، کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا، نگران وزیراعظم انوارالحق نے واقعہ کی مذمت کی ہے، پورے ملک کی عوام مسیحی برادری کے ساتھ گزشتہ روز ہونیوالے سلوک پر دکھی ہے،

    واضح رہے کہ پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں گزشتہ روز افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، قرآن مجید کی مبینہ طور پر بے حرمتی کے بعد مشتعل افراد نے مسیحی برادری کے املاک کو آگ لگا دی، چرچوں سے سامان باہر پھینکا، اور چرچ جلا دیئے، صلیب اتار دی، واقعات کے بعد جڑانوالہ میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، شہر میں رینجرز اور پولیس تعینات ہے، آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب نے رات گئے جڑانوالہ کا دورہ کیا ہے، پنجاب کی نگراں حکومت نے واقعات کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

    توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

    توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و توہین مذہب کا مقدمہ،دفاعی شہادت پیش کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا مسترد

    پابندی کے بعد مذہبی جماعت کیخلاف سپریم کورٹ میں کب ہو گا ریفرنس دائر؟

    ن لیگ نے گرفتار مذہبی جماعت کے سربراہ کو اہم پیغام بھجوا دیا

    کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور کامیاب، کس نے کیا اہم کردار ادا،شیخ رشید نے بتا دیا

    پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج

  • محسن نقوی کا جنرل ہسپتال کا دورہ، رضوانہ سے ملاقات،ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا

    محسن نقوی کا جنرل ہسپتال کا دورہ، رضوانہ سے ملاقات،ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا، اس دوران محسن نقوی نے ناقص کارکردگی پر ایم ایس جنرل ہسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا، وہیں محسن نقوی نے ہسپتال میں زیر علاج کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ سے بھی ملاقات کی

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عملے کو ہدایت کی کہ رضوانہ کے علاج میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہئے ،دورے کے دوران نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے ایک مریض نے شکایت کی کہ گزشتہ 8 روز سے ہسپتال میں ہوں داخل نہیں کیا گیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اسے فوری داخل کرنے کا حکم دے دیا

    نگران وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز کا دورہ کیا، ایک وارڈ میں اینٹوں پر بیڈ دیکھ کر نگران وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کیا۔ شدید گرمی میں مریض بغیر اے سی کے اذیت میں مبتلا تھے جس پر محسن نقوی نے فوری ایئرکنڈیشنز مہیا کرنے کی ہدایت کی ،

    نگران وزیراعلیٰ نے ایم ایس جنرل ہسپتال کو کہا کہ آپ اپنی کارکردگی دیکھ لیں روزانہ ایک مرتبہ بھی ایمرجنسی سمیت وارڈز کا چکر لگائیں تو ایسی صورتحال نظر نہ آئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ناقص کارکردگی پر ایم ایس جنرل ہسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    واقعہ کا اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

     ابتدائی طور پر بچی کے زخم پرانے ہیں تاہم حتمی فیصلہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر ہوگا

    پولیس نے بچی اور اسکے والد کا بیان ریکارڈ کر لیا

    میری اہلیہ سخت مزاج ہے لیکن اس نے مارپیٹ نہیں کی ہے

    وزیراعظم نے کہا ہے کہ بچی کوعلاج کی بہترین سہولیات کی فراہم کی جائیں

    واضح رہے کہ تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کا تعلق سرگودھا سے ہے تشدد کا واقعہ علاقہ تھانہ ہمک اسلام آباد میں پیش آیا ، بچی کو مضروب حالت میں اس کی والدہ اسلام آباد سے واپس سرگودھا لیکر آئی،

  • محسن نقوی کا سمرقند میں امام بخاریؒ کے مزار کا دورہ

    محسن نقوی کا سمرقند میں امام بخاریؒ کے مزار کا دورہ

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ازبکستان کے شہر سمرقند میں واقع امام بخاریؒ کے مزارکا دورہ کیااور مزار پر حاضری دی اورخصوصی دعا کی- وزیر اعلی محسن نقوی نے بخارا میں مختلف ہسپتالوں اور ٹوریسٹ پولیس سٹیشن کا بھی وزٹ کیا اور وہاں دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا-

    وزیر اعلی محسن نقوی اور وفد کے ارکان کا امام بخاریؒ کے مزار پہنچنے پر مزار کے منتظم نے خیر مقدم کیا -وزیراعلیٰ محسن نقوی اوروفدنے امام بخاریؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی-وزیر اعلی محسن نقوی اور وفد کے دیگر ارکان نے پاکستان کی سا لمیت، استحکام،امن اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی -مزار امام بخاریؒ کمپلیکس کے منتظم نے دعاکرائی اور خوش الحانی سے تلاوت قرآن پاک پیش کی- محسن نقوی اور وفد نے امام بخاری ؒ میموریل کمپلیکس کا دورہ کیا اور تزئین وآرائش کے کام کا معائنہ کیا -محسن نقوی نے کہا کہ امام بخاری ؒ اور دیگر صوفیا و علماء ازبکستان اور پاکستان کامشترکہ اثاثہ ہیں۔امام بخاری ؒ میموریل کمپلیکس کا فن تعمیر دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ازبک طرز تعمیر کوسراہا اورخوبصورت ٹائلوں میں دلچسپی کا اظہار کیا-

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

    وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بخارا میں ہسپتالوں کا دورہ کیا اورمریضوں کے لئے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا – محسن نقوی اور وفد نے ازبک ہسپتالوں میں استقبالیہ ڈیسک، ریفرل سسٹم اورمختلف شعبوں کا مشاہدہ کیا اورچائلڈ ایمرجنسی ،شعبہ ڈائیگناسٹک،میڈیکل وارڈ اور آئی سی یو کا وزٹ کیا، طبی آلات اور جدید بیڈزدیکھے- محسن نقوی نے میڈیکل وارڈز، ڈینٹل کلینک اور شعبہ امراض قلب میں علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں معلومات لیں – محسن نقوی نے جدید ترین طبی آلات سے مزین ڈیپارٹمنٹ اور کارڈیک وآئی سی یو میں طریقہ علاج کا مشاہدہ کیا اور ڈاکٹرز کے لئے لائبریری کے جدید نظام، ڈاکٹروں او رطبی عملے کی ٹریننگ کے لئے سیمینار روم کا معائنہ کیا-وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکٹرو ں اور طبی عملے سے گفتگو کی اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ازبک ڈاکٹروں اور عملے کے جذبے کو سراہا-وزیراعلیٰ محسن نقوی کو ہسپتال کمپلیکس کے بارے میں بریفنگ دی گئی –

    محسن نقوی نے کہا کہ ازبکستان کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتیں دیکھ کر متاثرہوا ہوں – ہم پنجاب میں بھی مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں دینے کے لئے کوشاں ہیں -انشاء اللہ پنجاب کے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر سے بہتر بنائیں گے – وزیراعلیٰ محسن نقوی اور وفدکے ارکان نے بخارا میں ٹوریسٹ پولیس سٹیشن کا دورہ کیا- وزیر اعلی محسن نقوی نے ٹوریسٹ پولیس سٹیشن کے مختلف سیکشن کا معائنہ کیا اور سیاحوں کی سہولت کے لئے وضع کردہ نظام کا جائزہ لیا-وز یراعلیٰ محسن نقوی نے ٹوریسٹ پولیس سٹیشن میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے سسٹم کا مشاہدہ کیا اور جدید نظام کے ذریعے مانیٹرنگ کے عمل کی تعریف کی-وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ٹوریسٹ پولیس سٹیشن میں سیاحوں کی سہولت اور رہنما ئی کے لئے قائم استقبالیہ ڈیسک کا بھی معائنہ کیا –

    وزیر اعلی محسن نقوی اور وفد کے ارکان کو نقشے کی مدد سے سیاحتی مقامات اور وہاں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے آگاہ کیا گیا – ازبک ٹوریسٹ پولیس کے اعلی حکام نے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور وفد کے ارکان کوسیاحوں کی ہیلپ کے طریقہ کاراور سلک روٹ کے بارے میں بریفنگ دی-وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت اور رہنمائی کے لئے ازبک ٹوریسٹ پولیس کا نظام جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے -پنجاب کے سیاحتی مقامات پر ازبک ٹوریسٹ پولیس کی طرز کا موثر نظام متعارف کرانے کی ضرورت ہے -ٹوریسٹ پولیس سے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو بہترین اورمحفوظ ماحول میسر آئے گا -صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری زراعت،اپٹما کے گروپ لیڈرگوہر اعجاز، فواد مختار، شاہد ستار اور وفد کے دیگر ارکان بھی ہمراہ تھے-

  • سمن آباد انڈر پاس ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

    سمن آباد انڈر پاس ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

    سمن آباد انڈر پاس کا آغاز، ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

    سمن آباد انڈر پاس کو کنٹریکٹ پیریڈ سے دو ماہ پہلے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سمن آباد انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پربریفنگ میں بتایا گیا کہ سمن آباد انڈرپاس سے روزانہ تقریباً 2 لاکھ گاڑیوں کو آمدورفت میں بے پناہ سہولت ملے گی اور ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہو گی۔ سمن آباد انڈر پاس کی تعمیر کے دوران ملتان روڈ کو ایک دن بھی ٹریفک کے لیے بند نہیں کیا گیا۔انڈرپاس کے ڈیزائن میں تبدیلی کرکے 78 قیمتی درختوں کو بچایا گیا اور گرین بیلٹ پر 300 نئے پلانٹ لگائے گئے ہیں۔انڈرپاس کی تکمیل سے سمن آباد، گلشن راوی، توحید پارک، ملتان روڈ، چوبرجی، یتیم خانہ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگ مستفید ہونگے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ بتایا کہ سمن آباد انڈر پاس پراجیکٹ پر2 ارب سے زائد لاگت آئی، انڈرپاس 440 میٹر طویل اور 2 لین پر مشتمل ہے۔سمن آباد انڈر پاس کی تکمیل میں بڑا چیلنج قیمتی درختوں کو بچانا اور سیورج لائن کی منتقلی تھی۔ مسلسل فالو اپ کی وجہ سے کنٹریکٹ میں وضع کردہ ڈیڈ لائن 30ستمبر سے دو ماہ قبل اس منصوبے کو مکمل کر لیا گیا۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سمن آباد انڈر پاس کے دور ے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرا کسی سے کوئی تعلق نہیں۔ہم الیکشن کمیشن کے ماتحت ہیں اورانہی کے مینڈیٹ سے کام کررہے ہیں۔جو الیکشن کمیشن کہے گا،وہی کریں گے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ شدید بارشوں اور چیلنجز کے باوجود انڈر پاس کی تکمیل پر ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ان کی ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔ اللہ کے فضل و کرم سے آج سمن آباد انڈر پاکس عوام کے لئے کھول دیاگیا ہے۔سمن آباد انڈر پاس پراجیکٹ طے شدہ وقت سے دو ماہ پہلے تیار ہوا۔انہوں نے کہا کہ میری مقررہ کردہ ڈیڈ لائن سے بارشوں کی وجہ سے کچھ تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔سیکرٹری ہاؤسنگ،سی اینڈ ڈبلیو اورایل ڈی اے کی ٹیم نے محنت کی۔ایل ڈی اے نے ری ڈیزائن کر کے اربوں روپے کی بچت کی۔سمن آباد انڈر پاس کوری ڈیزائن کر کے درخت اورسیوریج سسٹم کو بھی بچایا گیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ میری سپیڈ دراصل میری ٹیم کی سپیڈ ہے۔تمام پراجیکٹس اسی سپیڈ اورلگن کے ساتھ مکمل کیے جائیں گے۔ ساری ٹیم کوشش کرتی ہے تو مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ بارشیں پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے ہدف کومتاثر کررہی ہیں۔

    سوال کا جوواب دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پارکنگ مافیاء کو ہسپتال سے ہٹانے پر مسائل ہیں لیکن یہ مسئلہ حل کریں گے۔ایک ہسپتال دورہ کیاوہاں لوگوں کو اندرجانے کیلئے پیسے مانگے جارہے تھے۔دوسری دفعہ گیا تو پھر گارڈ کے خلاف داخلے کیلئے پیسے کی شکایت ہوئی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مزارداتاصاحب کے سامنے سڑک کو ون وے کر کے ٹریفک مسائل حل کریں گے۔ صوبائی وزراء منصور قادر،عامر میر، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہوراورسی سی پی بھی اس موقع پر موجود تھے

    تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کی نازیبا ویڈیو سامنے آئی ہے

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیو لیک

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    افتخار درانی کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا

  • سروسز سے ابتر حالت کسی ہسپتال کی نہیں دیکھی،ذمہ دار حکومت بھی ہے،محسن نقوی

    سروسز سے ابتر حالت کسی ہسپتال کی نہیں دیکھی،ذمہ دار حکومت بھی ہے،محسن نقوی

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے آڈیٹوریم میں سینئر ڈاکٹرز سے ملاقات کی۔

    وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال میں مریضوں کے لئے علاج معالجہ اور دیگر سہولتیں بہتر بنانے کے لئے سینئر ڈاکٹرز سے اپنے خطاب میں کہاکہ صرف لیڈر،سیاست دان اور بیورکریسی خرابیوں کی ذمہ دار نہیں ہے۔مایوسی گناہ ہے، اللہ تعالی نے مایوسی کو سخت ناپسند فرمایا ہے۔ بحیثیت پاکستانی حالات میں بہتری کیلئے اپناپورا حصہ ڈالنا ہمارا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک کی چھوٹی سے چھوٹی کوشش سے مثبت اور بڑی تبدیلی آ سکتی ہے۔سروسز ہسپتال کی حالت دیکھ کر مجبوراً کہنا پڑا کہ کسی دشمن کو بھی اس ہسپتال نہ بھیجوں

    ۔وزیراعلی نے کہا کہ پورے پنجاب میں ہسپتالوں کے دورے کئے، سروسز سے ابتر حالت کسی ہسپتال کی نہیں دیکھی۔خرابیوں اورخامیوں کے ذمہ دار محض ڈاکٹر ز نہیں بلکہ حکومت بھی ہے۔ ہاتھ دھونے کیلئے صابن،فرش دھونے والا ملازم اور اے سی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر کو کام کرنے کیلئے صاف ستھرا اور بہترین ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ملتان کے ہسپتال میں ایک ہی بیڈ پر پانچ بچوں کا علاج ہوتے دیکھاہے۔اگر ایک بیڈ پر پانچ،پانچ مریضوں کا علاج ہو رہا ہے، یہ ڈاکٹر کا قصور نہیں ہے۔ ہم کو ڈاکٹر کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے کہ ایک کی گنجائش پر 5 مریضوں کا علاج کر رہا ہے۔ ہسپتالوں میں نامساعد حالات کے باوجود فرض ادا کرنے والے ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے۔

    وزیراعلی نے کہا کہ ہمیں اپنی سوچ بدلنی ہوگی، ہر خرابی کا ذمہ دار ڈاکٹر نہیں ہوتا۔لاہور کے مرکز میں واقع سروسزہسپتال ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا فیس ہے،یہ ہسپتال ہمارا اثاثہ ہے۔جو بھی حکمران آتے ہیں، نئے ہسپتال بنانے لگ جاتے ہیں،پرانے ہسپتالوں پرکوئی توجہ نہیں دیتا۔سہولتیں نہ ہوں تو ڈاکٹرکیسے کام کریں گے؟ سہولتیں ہوں اور کام نہ کرنے پر قصور وار ٹھہرایا جا سکتا ہے۔ہم چند ماہ میں پانچ، دس ارب لگائیں گے،سروسز ہسپتال کے لئے کوئی لمٹ نہیں۔سروسز ہسپتال کو مختصر عرصے میں بر ینڈ نیو ہسپتال بنا یا جائے گا لیکن اونرشپ نہ لی گئی تو پھر یہی حال ہوگا۔ سرکاری ہسپتال بہترین پرائیویٹ ہسپتالوں کی طرح کیوں نہیں بن سکتے؟ سینئرڈاکٹرز اگرہسپتال میں ڈیوٹی کے اوقات پورا نہیں کریں گے تو نچلا سٹاف بھی پوری ڈیوٹی نہیں کرے گا۔خبریں چلیں گی کہ ہسپتال ٹھیک ہو رہا ہے لیکن پھر ویسا حال ہو جائے گا، اپنی ذمہ داری نبھائیں۔آپ اس ہسپتال کے مالک بنیں اور اس کے لئے دن رات کام کریں۔ گھر کے لئے کوشش کرتے ہیں ہسپتال بھی آپ کا گھر ہے اس کے لئے بھی کوشش کریں۔ ہسپتال کی اونرشپ کا مطلب ہے ڈاکٹراور دیگر سٹاف ڈیوٹی کے اوقات پورے کرے۔ڈیوٹی پوری کرنے کا عہد کرلیں تو مختصر وقت میں مثبت نتائج آپ کے سامنے ہوں گے۔ سرکاری ڈیوٹی پوری کرنے کے بعد ڈاکٹر اپنا کام کریں۔ نیت صاف ہے ،اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔اگردل سے کاوشیں کی جائیں تو بہترین رزلٹ آتا ہے،۔ تمام ٹیسٹ، ادویات ہسپتال میں مہیا ہونے چاہئیں

    نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکٹروں کی تجاویز اور سفارشات پر فوری احکامات جاری کئے
    وزیراعلی نے کہا کہ ہم نے چند ماہ میں چلے جانا ہے لیکن جاتے جاتے آپ کا ہسپتال ٹھیک کرکے جائیں گے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو کامیاب کرے۔سب کو اپنا کردار مزید بڑھانا پڑے گا۔یہ ہسپتال آپ لوگوں کا ہے، آپ لوگوں کی رائے باقی افسران سے زیادہ اہم ہے۔سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہسپتال کے دورے کرتا رہوں گا۔ ہسپتال سٹاف جہاں بھی کام کررہا ہے، واپس آئے گا، یہاں کام کرے گا ورنہ تنخواہ نہیں ملے گی۔فالج کے دورے کے لئے ضروری انجکشن فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کریں گے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکٹروں کی تجاویز اور سفارشات پر فوری احکامات جاری کئے۔ پرنسپل سمز نے سروسز ہسپتال کے امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔بعدازاں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آج سروسز ہسپتال میں میڈیکل یونٹ ون کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کے بعد میڈیکل یونٹ ون میں مریضوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کوسراہا۔محسن نقوی میڈیکل یونٹ ون کے مختلف سیکشن میں گئے اور فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔

    میوہسپتال کی او پی ڈی،ایمرجنسی او رچائلڈبلاکس کو ری ڈیزائن کرنے کا اصولی فیصلہ
    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر میوہسپتال کی او پی ڈی،ایمرجنسی او رچائلڈبلاکس کو ری ڈیزائن کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اس ضمن میں پلان طلب کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نے ہسپتالوں میں نرسوں کی تعدادبیڈز کے تناسب سے پوری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی یو میں نرسز کی تعداد ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی حالت کو بہتر بنانا ہمارا عزم ہے۔ میوہسپتال کی تعمیر نوکے ساتھ ضروری فرنیچر اور طبی آلات بھی فراہم کئے جائیں گے۔ ایم آر آئی، سی ٹی سکین او رانجیوگرافی سروسز کی آؤٹ سورسنگ کے پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ ہسپتالوں کی میڈیسن کیلئے مرکزی سٹور ہائر کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتالو ں میں ائیرکنڈیشن ترجیحی بنیادوں پر درست کرنے کی ہدایت کی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ اجلاس میں ہسپتالوں میں صحت کی سہولتوں کی بہتری اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم،سیکرٹریزفنانس، تعمیرات و مواصلات، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، صحت، ہاؤسنگ، پرنسپل کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج، پرنسپل سمز اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

    ہتھکڑیاں لگے فواد چودھری کی عدالت پیشی،رات میری آنکھوں پرپٹی باندھی گئی،فواد کا بیان

    فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

     فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا 

    میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

    ہ عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

     فوادچودھری کے بھائی فراز چودھری کو بھی گرفتار کر لیا گیا

  • نرسوں کی بیرون ملک ملازمت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور

    نرسوں کی بیرون ملک ملازمت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور

    چھٹی کی درخواست پر فیصلہ چار دن میں کیا جائے گا، ان کا زرمبادلہ پاکستان بھجوانا قومی خدمت ہوگا- ڈاکٹر جمال ناصر
    وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر محکمہ پرائمری ہیلتھ کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والی سینئر نرسوں کی بیرون ملک ملازمت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کر دی گئی ہیں۔ گریڈ 16 سے 19 تک ریگولر ملازم نرسوں کو بیرون ملک ملازمت کی خاطر چھٹی دینے کے لئے سہولتیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کی بیرون ملک رخصت کی درخواست پر فیصلہ چار دن کے اندر اندر کر دیا جائے گا تا ہم ان کے پاس غیر ملکی ہسپتال کی طرف سے ملازمت کی پیشکش کا لیٹر ہونا ضروری ہے۔

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    گزشتہ روز ایک اجلاس کے دوران انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک ملازمت کی خواہشمند نرسوں کو چھٹی کی درخواست اپنے ادارے کے سربراہ کے ذریعے بھجوانا ضروری نہیں۔ اہل نرسیں درخواستیں براہ راست محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر کے سہولت مرکز میں جمع کروا سکتی ہیں۔ بیرون ملک چھٹی کی درخواستوں پر تاخیری حربے استعمال نہیں کئے جاسکتے۔ انہوں نے بتایا کہ پیڈا ایکٹ 2006کے تحت انکوائری کا سامنا کرنے والی نرسوں کی بیرون ملک رخصت کی درخواست پر فیصلہ کیس ٹو کیس بنیاد پر کیا جائے گا۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ نرسوں کی بیرون ملک ملازمت سے واپسی کے بعد مقامی مریض اور ہسپتال ان کے تجربے سے استفادہ کر سکیں گے۔ ان کا بیرون ملک ملازمت کے دوران نرسوں کا قیمتی زرمبادلہ پاکستان بھجوانا قومی خدمت ہوگا-

  • سی ٹی ڈی کی کاروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 10 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کاروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 10 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی نے مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ 10 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف شہروں میں 132 خفیہ آپریشنز کیے، اس دوران ٹی ٹی پی، داعش اور دیگر کالعدم تنظیموں سے وابستہ 10 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔لاہور ،ملتان اور ڈی جی خان سے گرفتار دہشت گرد مزاروں اور عبادت گاہوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اٹک سے گرفتار ٹی ٹی پی کے 2 کمانڈر چینی شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔دہشت گردوں سے بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹر ، اسلحہ، گولیاں، اہم عمارتوں کے نقشے اور نقدی برآمد کرلی گئی۔دہشت گردوں کی شناحت عذیر، عادل، رمضان، عبدالرحمٰن، عثمان، آصف، معاویہ،اسامہ، رحمٰن اور حضرت شیان کے نام سے ہوئی۔ سوشل میڈیا پرفرقوں کے خلاف نفرت انگیز مواد شیئر کرنے پر 7 افراد گرفتار کیے گئے۔

    سی ٹی ڈی ساہیوال نے امجد عطاری، الطاف، عدنان،شہریار، اعجاز، حمزہ اورعثمان کو گرفتار کر لیا۔رواں ہفتے 485 کومبنگ آپریشنز کے دوران36 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔ 21008 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی ۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے یہ کارروائیاں لاہور، اٹک،سرگودھا، گوجرانولہ، ملتان اور ڈی جی خان میں کیں ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سی ٹی ڈی پرعزم ہے

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کر لئے

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    دوسری جانب نگران پنجاب حکومت نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو جدید ترین گاڑیوں سے لیس کردیا۔ 16 نئی بم ڈسپوزل ریسپانس گاڑیاں اور جدیدآلات بم ڈسپوزل سکواڈ کے سپرد کر دیے گئے۔وزیراعلی محسن نقوی نے سول سیکرٹریٹ میں نئی بم ڈسپوزل ریسپانس گاڑیاں 16 اضلاع کے بم ڈسپوزل کمانڈرز کے حوالے کیں۔محسن نقوی نے نئی بم ڈسپوزل ریسپانس گاڑیوں کا معائنہ کیا اور جدیدآلات دیکھے, انہوں نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو جدید آلات سے لیس کرنے کے اقدام کو سراہا۔نگراں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ موجودہ حالات میں سول ڈیفنس کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ جدید سہولتوں اور آلات سے لیس گاڑیوں سے بم ڈسپوزل سکواڈ کی صلاحیتو ں میں مزید اضافہ ہو گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کیلئے جدیدآلات کی ٹریننگ کا اہتمام بھی کیا جائے۔نئی بم ڈسپوزل ریسپانس گاڑیاں بھکر، چنیوٹ، گجرات، حافظ آباد، جہلم، خانیوال،خوشاب، لیہ، منڈی بہاالدین، مظفر گڑھ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ،پاکپتن،شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وہاڑی کے اضلاع کو دی گئی ہیں

  • دشمن کو بھی اس ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں نہ بھیجوں،محسن نقوی دورے کے بعد پھٹ پڑے

    دشمن کو بھی اس ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں نہ بھیجوں،محسن نقوی دورے کے بعد پھٹ پڑے

    نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے آج سروسزہسپتال کا 3 گھنٹے طویل دورہ کیا- وارڈز میں خراب بیڈز، بدبودارمیٹرس، اے سی بند، مریضوں کا حبس سے برا حال، ناقص صفائی، آپریشن تھیٹرزکی ابترصورتحال اور طبی سہولتوں کے فقدان تھا-وزیر اعلی محسن نقوی سروسز ہسپتال کی حالت زاردیکھ کر شدید برہم ہوئے- محسن نقوی نے اے سی کی دیکھ بھال کے کنٹریکٹرکو 7 ماہ سے ادائیگی نہ ہونے پر ڈائریکٹر فنانس کی سرزنش کی اور فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا-محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کی پارکنگ کے حوالے سے اوورچارجنگ کی شکایات پر پارکنگ کا ٹھیکہ منسوخ کرتے ہوئے لاہور پارکنگ کمپنی کو سروسز ہسپتال کی پارکنگ کا انتظام سنبھالنے کی ہدایت کی- وزیراعلی محسن نقوی نے پرانے بیڈ اور میٹرس تبدیل کرنے کا حکم دیااور اے سی کے کنٹریکٹرکوجلد ادائیگی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وارڈز میں اے سی کو فوری طور پر فنکشنل اور خراب اے سی کوتبدیل کیا جائے- محسن نقوی نے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیا اور فوری طور پر ماسٹر پلان طلب کرتے ہوئے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کو سروسز ہسپتال کا ماسٹر پلان تیارکرنے کی ہدایت کی- وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈائیلسزیونٹ، پاپولیشن ویلفیئر کے سنٹر،پولیس چوکی، پارکنگ، میڈیسن سٹورکا وزٹ کیا-انہوں نے سرجیکل یونٹ، آپریشن تھیٹرز، آئی سی یو، نیورو وارڈ، گیسٹرالوجی و لیور یونٹ، میڈیکل یونٹ اور آئی وارڈ کا بھی معائنہ کیااورزیر علاج مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولتوں کے بارے پوچھا،مریضوں اور تیماردارو ں نے طبی سہولتو ں کے فقدان، صفائی کے ناقص انتظامات اور اے سی کی بندش کے بارے شکایات کیں -وزیر اعلی محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کو مریضو ں کو معیاری علاج معالجے فراہم کرنے کیلئے ہدایات دیں -محسن نقوی نے ڈائیلسز یونٹ میں زیر علاج نوجوان طلحہ کا کڈنی ٹرانسپلانٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ طلحہ کے علاج کی بابت روانہ کی بنیاد پر مجھے رپورٹ دی جائے -محسن نقوی نے کہا کہ مجھے یہ پرانے اور ٹوٹے ہوئے بیڈ آئندہ نظر نہ آئیں، اگلے ہفتے پھر سے وزٹ کروں گا-میڈیسن سٹور میں ادویات ہر وقت موجود ہونی چاہئیں -محسن نقوی نے میڈیسن سٹور میں ادویات اور انجکشن کیلئے کولنگ کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی-محسن نقوی نے سٹورروم کا بھی دورہ کیا -وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے نئی ایمرجنسی کا معائنہ کیا اورتعمیراتی کاموں کا جائزہ لیااور نئی ایمرجنسی کو 7 روز کے اندر فنکشنل کرنے کا حکم دیا- محسن نقوی نے کہا کہ نئی ایمرجنسی کی جلد تکمیل کے لئے تعطیلات کے دوران بھی کام جاری رکھا جائے اورنئی ایمرجنسی میں معیاری کام کو یقینی بنایا جائے – محسن نقوی نے میڈیکل ایمرجنسی میں سیوریج اور نکاسی کے نظام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی-انہوں نے کہا ہے کہا کہ لاہور کے مرکز میں واقع سروسز ہسپتال کی حالت دیکھ کر بہت افسوس ہوا –

    نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میں نے درجنوں ہسپتالوں کے وزٹ کئے ہیں سب سے بری اور بدترین حالت سروسز ہسپتال کی ہے – کسی دشمن کو بھی اس ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں نہ بھیجوں جو حالت ان آپریشن تھیٹرز کی میں نے دیکھی ہے – انہوں نے کہا کہ ہمیں روز آنا پڑا تو روز آئیں گے اور اس ہسپتال کو بہتربنائیں گے-جتنا بھی وقت ہے سروسز ہسپتال کو بہترین ہسپتال بنانے کیلئے صرف کریں گے-محسن نقوی نے کہا کہ ڈائریکٹر فنانس ایئرکنڈیشنرز کی دیکھ بھال کے حوالے سے ادائیگیوں پر بالکل مطمئن نہیں کر سکے-گرمیاں شروع ہوئے3 ماہ ہو چکے ہیں،اے سی کی دیکھ بھال کیلئے 7 ماہ سے فنڈز جاری نہیں ہوئے -صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت، ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر منیر ملک، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-

    بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب

    سابقہ حکومت کی نااہلی کا بول کر عوام پر بوجھ ڈالا گیا،ناصر خان موسیٰ زئی

    باغی ٹی وی کی ویڈیو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

    اسمبلیوں کی تحلیل۔۔۔ آئین کیا کہتا ہے؟

  • نومئی واقعات،171 شرپسندوں کی شناخت نہ ہونے کا وزیراعلیٰ پنجاب نے لیا نوٹس

    نومئی واقعات،171 شرپسندوں کی شناخت نہ ہونے کا وزیراعلیٰ پنجاب نے لیا نوٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ میں ملوث شرپسندوں کی رہائی کے بعد پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ضمانت کی منسوخی کے لئے درخواست دائر کی جائے گی

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ہائی پروفائل کیسز میں ضمانت پررہا ہونے والوں کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے اپیلیں دائر کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں ملوث 171 شرپسندوں کی شناخت نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے شناخت کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ تمام شرپسندوں کے خلاف کیسز کو پیشہ ورانہ طریقے سے آگے بڑھایا جائے اور مفرور شرپسندوں کاتعاقب جاری رکھاجائے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مفرور مرکزی شرپسندوں کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکینکل کے ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے مفروروں تک پہنچا جائے۔

    انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پراسیکیوشن کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے۔ محسن نقوی نے کہا کہ مفرورشرپسند جتنا مرضی چھپ لیں، ان تک پہنچیں گے۔ 9مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کر کے ملک کی اساس پر حملہ کیاگیا۔حملے، جلاؤو گھیراؤ ،لوٹ مار اورتوڑ پھوڑ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کی گئی۔شرپسندوں نے جو گھناؤنا کھیل کھیلا وہ ناقابل معافی جرم ہے۔ سیاست کی آڑ میں دہشت گردی کی گئی۔دہشت گردی کے ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔چیف سیکرٹری،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او لاہور، سیکرٹری پراسیکیوشن، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ سرگودھا، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے کمشنرز اور آر پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ ہوا، تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے، حکومت کی جانب سے فیصلہ ہوا کہ حملے کرنیوالے تمام شرپسندوں کے مقدمے ملٹری کورٹ میں چلائے جائیں گے ,تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ،ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد دن بدن بے نقاب ہو رہے ہیں، واقعات میں ملوث تمام افراد کی شناخت ہو چکی ہے ،جناح ہاؤس لاہور میں حملہ کرنیوالے ایک اور شرپسند کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شرپسند نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تحریک انصاف کا کارکن اور قیادت کے کہنے پر حملہ کیا ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

  • ہیلتھ کارڈ کا غلط استعمال بند کیا ہے،نگران وزیراعلیٰ پنجاب

    ہیلتھ کارڈ کا غلط استعمال بند کیا ہے،نگران وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کارڈ بالکل بند نہیں ہورہے اور کسی غریب کا علاج بند نہیں ہورہا۔

    نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رات گئے لاہور میں اکبرچوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا اورکام کی رفتار کا جائزہ لیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ،کلمہ چوک انڈرپاس میں بارش کا پانی جمع ہونے کی رپورٹ ملنے پرذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کا غلط استعمال بند کیا ہے، دل کے آپریشن بالکل بند نہیں کیے، صرف نجی اسپتال میں دل کے آپریشن پر 30 فیصد ادا کرنا ہوگا،ہیلتھ کارڈ بالکل بند نہیں ہورہے،کسی غریب کا علاج بند نہیں ہورہا، امید ہے جو ٹارگٹ رکھا ہوا ہے یہ منصوبہ اس پر مکمل ہوگا۔

    عدالت نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکنے کا حکم امتناعی واپس لے لیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر اورنگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے مشترکہ پریس کانفرنس کی،جس میں ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا تھا کہ صحت سہولت کارڈ کا نام بدلتا رہا، لوگ اس کارڈ پر ارب پتی بن گئے اور اتنے اسٹنٹ ڈالے گئے کہ ملک سے اسٹنٹ ختم ہوگئے،صحت کارڈ ایک اچھا مثبت قدم تھااسے بند نہیں کیا جا رہا اب صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اورسوشل ویلفیئر سےرجسٹرڈ غریب افراد صحت کی سہولت حاصل کرسکیں گے،جونیئرز ڈاکٹرز نے پرائیوٹ اسپتالوں میں آپریشن کیے، 50 فیصد نارمل ڈلیوری کے سی سیکشن ہوئے۔

    مون سون بارشوں کی پیشگوئی،اربن فلڈنگ کا خطرہ

    عامر میر کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ اسکیم نواز شریف کے دور 2015 میں غریبوں کے لیے تھی، اس دور میں ہیلتھ کارڈ پر آپریشن کیلئے 3 لاکھ حد رکھی گئی تھی،ابق حکومت نے ہیلتھ کارڈ پر400 ارب روپےمختص کیےایک مافیہ بنا پرائیوٹ اسپتالوں کےساتھ کمیشن طے ہوئے، دھڑا دھڑ مریضوں کو پرائیوٹ اسپتالوں میں آپریشن کیلئے بھیجا گیااور خوب پیسا کمایا گیا، سابق حکومت کے صحت کارڈ پرپرائیوٹ اسپتا لوں کے 100، 100 ارب روپے کے بل بنے پڑے ہیں، صحت سہولت کارڈ سے متعلق خبروں سے غلط تاثر پیدا ہورہا ہے، اب یہ سہولت ان لوگوں کے لیے ہوگی جو افورڈ نہیں کرسکتے۔

    بلاول بھٹو کی جاپانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت