Baaghi TV

Tag: محکمہ موسمیات

  • مختلف شہروں میں بارش سےسردی کی شدت بڑھ گئی

    مختلف شہروں میں بارش سےسردی کی شدت بڑھ گئی

    ملک کے مختلف شہروں میں رات کے وقت بارش ہوئی جس سے سردی بڑھ گئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کوہاٹ میں ہونے والی بارش سے موسم سرد ہو گیا،مردان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،کاٹلنگ میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔لوئردیر میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے سردی مزید بڑھ گئی ،علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق 31 جنوری سے یکم فروری کے درمیان بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا، بارش کی وجہ سے ٹھنڈک میں اضافہ ہوگا ۔مری، گلیات اور گرد و نواح میں رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور بر فبا ری کا امکان ہے۔

    اس دوران راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ دیر، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بٹگرام، شانگلہ، بونیر، سوات، باجوڑ، خیبر، کو ہاٹ اور کرم میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

    ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کا خدشہ

    ٹرمپ انتظامیہ حماس کے ہمدردوں کے پیچے پڑ گئی،ویزے منسوخ

    دنیا بدل رہی پاکستان میں مذاکرات کا کھیل ختم نہیں ہورہا۔ تجزیہ: شہزاد قریشی

    سندھ ہائیکورٹ کے12 نئے ایڈیشنل ججز نےعہدے کا حلف اٹھا لیا

  • لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ  بجھنے کی امید

    لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بجھنے کی امید

    لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں آج سے طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بارش سے بجھنے کا امکان ہے، تیز ہواؤں سے در خت گرنے اور موسلا دھار بارش سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے،محکمہ موسمیات نے میدانی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کی وارننگ جاری کردی ہے۔

    واضح رہے کہ پہلے ہی کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ تاحال قابو سے باہرہے، جس میں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے، آگ کے باعث لاس اینجلس سے لاکھوں افراد نے نقل مکانی کرلی ہے۔

    پاکستان میں سائبر حملوں کے خدشے، نئی ایڈوائزری جاری

    دوسری جانب برطانیہ اور آئرلینڈ کے کئی علاقوں میں طوفان ایووین نے تباہی مچادی جس سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی بحر اوقیانوس میں ایک شدید درجے کا ایووین نامی طوفان موجود ہے جس نے برطانیہ اور آئر لینڈ کے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہےطوفان کی وجہ سے 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس سے بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور 10 لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں طوفان کی وجہ سے ریلوے سروس کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر درخت گرنے سے راستے بند اور ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔

    سابق ٹی وی میزبان اور تجزیہ کار نے امریکی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھال لیا

    برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے موسم کی خرابی کے باعث آئرلینڈ کے شمالی علاقوں اور اسکاٹ لینڈ کے کئی حصوں میں ریڈ وارننگ جاری کی گئی ہے جب کہ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں، طوفانی ہواؤں کے سبب گاڑی پر ایک درخت بھی آگرا جس سے ایک شخص ہلاک ہوا۔

    پاکستان کو اپنے موجودہ وسا ئل پر توجہ دینی چاہئے، نائب صدر عالمی بینک

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر،گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اورشمال مغربی بلوچستان میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع ہے پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں ہلکی دُھند ، جبکہ کشمیر،گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی بلوچستان میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں بالائی خیبر پختونخوا سمیت چند مقامات پر بارش ہوئی، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا، قلات شہر اور گرد و نواح میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔

    حج عازمین کے لیے وزرات مذہبی امور نے نئی پالیسی تیار کرلی

    زشتہ روز چترال ، سوات ، کاکول ، دورش ، دیر میں بارش ہوئی، کالام میں 20، مالم جبہ اور پٹن میں 12، چترال اور دیر میں 9، تیمرگرہ میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ کالام میں 9 انچ ، مالم جبہ میں 7 انچ برف باری ہوئی-

    مختلف ممالک سے 200 سے زائد پاکستانی بے دخل

  • ملک میں ناکافی بارشوں کے باعث خشک سالی کا اندیشہ

    ملک میں ناکافی بارشوں کے باعث خشک سالی کا اندیشہ

    محکمہ موسمیات نے ملک میں ناکافی بارشوں کے باعث خشک سالی کا امکان ظاہر کر دیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں خاطر خواہ بارشیں ریکارڈ نہیں کی گئیں، معمول سے کم بارشوں کے باعث خشک سالی کی صورتحال مزید بڑھ گئی۔دستاویز کے مطابق یکم ستمبر سے 15 جنوری 2024 کے درمیان معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ سندھ میں 52، بلوچستان میں 45 اور پنجاب میں 42 فیصد معمول سے کم بارشیں ہوئیں جبکہ پوٹھوہار میں ہلکی خشک سالی کی صورتحال دیکھی گئی۔دستاویز کے مطابق بارانی علاقوں سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، ناکافی بارشوں کے باعث خشک سالی کا اندیشہ ہے۔دستاویز کے مطابق اٹک، چکوال، راولپنڈی، اسلام آباد، بھکر، لیہ، ملتان میں بھی بارشیں معمول سے کم ہوئیں جبکہ راجن پور، بہاولنگر، بہاولپور، فیصل آباد، سرگودھا میں بھی خشک سالی دیکھی گئی۔

    چین سے21 الیکٹرک بسیں 7 سال بعد لاہور پہنچ گئیں

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24 جنوری کو طلب

    پوسٹ مارٹم کے دوران مردہ زندہ ہوگیا،عملے کی دوڑیں

    ملک میں عالمی برانڈز کی جعلی ادویات کی تیاری اور فروخت کا انکشاف

    اسرائیل کے آرمی چیف نے استعفیٰ دے دیا

  • آج لاہور سمیت بالائی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان

    آج لاہور سمیت بالائی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعدسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز پاکستان میں داخل ہونے والے سسٹم کے تحت آج لاہور سمیت بالائی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں خشک موسم کے سلسلے میں تعطل آیا ہے اور بادل برسا نے والا سسٹم پاکستا ن میں گزشتہ روز داخل ہو چکا ہے اس سسٹم کے تحت بالائی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج بارش کا امکان ہے، آج لاہور میں بھی بارش ہونے کے امکانات ہیں، بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

    ذوالفقار علی بھٹو کا آج 97 واں یوم پیدائش

    امریکہ میں کوئی بھی ادارہ ٹیسلا کا سائبر ٹرک نہیں خرید رہا

    ڈپٹی کمشنر کرم پر حملہ کرنے والے 5 افراد کی شناخت ہوگئی

  • 4 جنوری تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    4 جنوری تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں 4 جنوری تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا مغربی سسٹم آج پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے ، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

    محکمہ موسمیات نے آج شمال اور مغربی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے جبکہ اسلام آباد اور گردونواح میں بھی موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور بونداباندی متوقع ہے۔

    دہشت گردی کا سرکچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم

    محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر،گلگت بلتستان میں شدید سردی اوربرفباری کا امکان ہے اور چترال، دیر، سوات میں برفباری کی توقع ہے جبکہ کوئٹہ بارکھان میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے،ملک میں داخل ہونے والے سسٹم کا کراچی پر بھی اثر پڑے گا، جس کے باعث شہر میں 4 جنوری سے سردی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور شہر قائد میں درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے گرسکتا ہے۔

    جیسے ہی ہم نے رجسٹر یشن شروع کی تو مدارس نے انکار کر دیا،ڈائریکٹر مذہبی تعلیم

  • کراچی میں سردی بڑھنے کی پیش گوئی

    کراچی میں سردی بڑھنے کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں ہفتے کے روز سردی کی شدت دوبارہ بڑھنے کی توقع ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں ہفتے کے روز سردی کی شدت دوبارہ بڑھنے کی توقع ہے، آج ملک میں داخل ہونے والا سلسلہ بلوچستان میں بارش کا سبب بن سکتا ہے، سسٹم کے بلوچستان سے اخراج کے بعد کراچی سرد ہواں کی زد میں آسکتا ہے۔
    کراچی میں اگلے دوروز کے دوران سردی کی شدت میں معمولی کمی کا امکان ہے، کم سے کم پارہ 13 ڈگری/ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ کراچی میں سردی کی نئی لہر کے دوران کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں 6 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے، سردی کی نئی لہرایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز نے کہا کہ کراچی میں سابقہ ریکارڈ ٹوٹنے کا کوئی امکان نہیں ہے، جنوری 1934 میں پارہ صفر ریکارڈ ہوچکا ہے.

    برآمدات میں 10.52 فیصد کا اضافہ

    پاک بحریہ کا کامیاب آپریشن، 1 ملین ڈالر کی منشیات برآمد

  • یکم  سے 6 جنوری تک ملک کے بیشتر علاقوں  میں بارش

    یکم سے 6 جنوری تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے سال (2025) جنوری کے پہلے ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے،بارش پنجاب اور خیبر پختو نخوا کے بارانی علاقوں میں فصلوں کے لیے فائدہ مند ہو گی، بارشوں کے بعد ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی کی اور کی لپیٹ میں آنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سب بننے والی مغربی ہوائیں یکم جنوری ( شام رات) سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی، یہ ہوائیں 06 جنوری، 2025 تک بالائی علاقوں میں موجود رہیں گی اس دوران گفت باستان دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلات کا مجھے، شکر، کشمیر (دیوی تعلیم، منظر آباد، پونچھ بنیان ، باغ ، حویلی، سدھنوتی کو تلی، بھمبر میر پور) مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور شدید برفباری کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق یکم سے 05 جنوری 2025 کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان روانسر در ایبٹ آباد، میری پور بونیر ، اور کزئی، کرم، وزیرستان، پشاور ، چار سده، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کو بات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے۔

    لاہور میں نیو ائیر کے موقع پر آتش بازی پرمکمل پابندی عائد

    محکمہ موسمیات کے مطابق 02 سے 05 جنوری کے دوران ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ ، مظفر گڑھ، تونسہ شریف، خانیوال ساہیوال، با کشتن اوکاڑو اور بہاد انگر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ملکی بارش کی توقع ہے زیارت، چین، پشین، قلعہ عبدالله، قلعہ سیف اللہ، چاقی، نوشکی، قلات، خضدار، ہرنائی، ژوب اور موسیٰ خیل میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    سرکاری افسران اور ملازمین کا ایک سے زائد محکموں میں نوکری کرنے کا انکشاف

    محکمہ موسمیات کے مطابق 02 سے 06 جنوری 202 کے دوران اسلام آباد، پو ٹھو ہار ریین، سرگودھار میانوالی، بھکر ، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین میں بارش کا امکان ہے، گجرات، سیالکوٹ نارووال لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اورٹوبہ یہ ایک سکھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

    یوکرین کے روس پر ڈرونز حملے، تیل کے ڈپو کو آگ لگ گئی

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ 03 جنوری اور 04 جوری کو بالائی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے 02 جنوری سے 06 جنوری کے دوران شدید برفباری کے باعث مری، گلیات ، ناران کاخان ودیر، سوات کوہستان ،مانسہرہ ای بلد آباد، استور، ہنزور اسکرو در وادی نیلم ، بانی ہو مجھ ، حویلی میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

    تاجکستان اور پاکستان کا انسداد دہشت گردی تعاون پر تبادلہ خیال

    محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلستان، تغییر بافتو کے پہاڑی علاقوں، مری اور گلیات میں لینڈ سلا میلہ تک برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے، اس سلسلے میں بارش اور برف باری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہتے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پارہ چنار میں پیش آنے والے واقعات افسوس ناک،علما آگے بڑھیں،تابش قیوم

  • کل اتوار کو موسم کیسا رہے گا؟

    کل اتوار کو موسم کیسا رہے گا؟

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اتوارکے روز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

    باغی ٹی وی: پی ایم ڈی کے مطابق اتوارکے روز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد رہے گا رات اور صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، منگلا، جہلم ، راولپنڈی، لاہور، شیخوپورہ، ،ا وکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، فیصل آباد،جھنگ،بھکر، لیہ ، ملتان،بہاولپور، بہا ولنگر، رحیم یار خان ،ڈی جی خان اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند /سموگ چھائے رہنے کی توقع ہےجبکہ صبح کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کی بھی توقع ہے۔

    طیارہ حادثہ، روس نے آذربائیجان سے معافی مانگ لی

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے ذیادہ محسوس ہوسکتی ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں 8 ڈگری جبکہ ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے، صوبے بھر میں سردی کی شدید لہر بدستور برقرار ہے۔

    غزہ ملین مارچ بین الاقوامی دنیا پر ایک مثبت اثر ڈالے گا،حافظ نعیم

    دیہی سندھ کے تھرپارکر اور بلوچستان کی شمال مشرقی اور شمال مغربی سمت کی یخ بستہ ہواؤں کے باعث شہر میں سردی کی لہر برقرار ہے مختلف اضلاع میں رات کا درجہ حرارت 3 سے5 ڈگری کم ریکارڈ ہوسکتے ہیں جبکہ بالائی اور وسطی اضلاع میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

    ڈاکٹرعاصم کے خاندان کی صحت کے شعبے میں شاندار خدمات ہیں، آصف زرداری

  • 23 دسمبر  کو بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کا امکان

    23 دسمبر کو بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کا امکان

    لاہور: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 23 دسمبر پیر کو بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے اسموگ اور آلودگی بڑھنے سے فضا دھندلی ہوگئی ہے البتہ 23 دسمبر پیر کو بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے بارش سے آلودگی اور خشک موسم کا سلسلہ ٹوٹ جائے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری تک جانے کا امکان ہے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے رات کے اوقات میں پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں میں دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

    خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تاہم چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ، بونیر، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، پشاور، مردان اور صوابی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔