Baaghi TV

Tag: محکمہ موسمیات

  • ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی پنجاب میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے،اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک چکوال اور جہلم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے تاہم میانوالی، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤ الدین، لاہور اور سیالکوٹ میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

    حکومت ہمیں مجبور کر رہی ہے کہ ہم پر امن نہ رہیں،علی امین

    محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مانسہرہ اور ایبٹ آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ پشاور، خیبر، مہمند، صوابی، ہری پور، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، کرم، ہنگو اور کرک میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے-

    بشریٰ بی بی کو درج مقدمات میں 14 روز تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

    دوسری جانب وادی نیلم میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، سیاحتی مقامات رتی گلی،بابون ویلی،پتلیاں جھیل سمیت بلند سیاحتی مقامات اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہوئی ہے،بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث شاہراہ نیلم پرلینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، بارش کے دوران سیاح اور شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

  • کراچی کے شہریوں کو ہیٹ ویو جیسی صورتحال کا سامنا

    کراچی کے شہریوں کو ہیٹ ویو جیسی صورتحال کا سامنا

    کراچی میں آج انتہائی گرم ومرطوب دن ریکارڈ ہوا،نمی کاتناسب 56فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس ہوئی،دن کیوقت ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج شہرمیں ایک اورگرم دن ریکارڈ ہوا،جس کے دوران اکتوبرمیں جون،جولائی جیسی صورتحال رہی،دن کیوقت گذشتہ کئی روز سے مختصروقت کے لیے بند سمندری ہوائوں نے جزوی طورپربحالی کے دوران نمی کے تناسب کوبڑھادیا،جس کی وجہ سے دن کے وقت لوکے تھپیڑے چلیاورہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی۔واضح رہے کہ گذشتہ کئی روزکیدوران شہرکا موسم بلوچستان کی گرم صحرائی ہواوں کی وجہ سے گرم وخشک رہا،جس کے دوران نمی کا تناسب قدرے کم رہا،محکمہ موسمیات کیمطابق پیرکوشہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.6ڈگری رہا،تاہم ہوامیں نمی کاتناسب 56فیصد تک بڑھنے اورتیزدھوپ کی وجہ سیاصل درجہ حرارت سے کئی ڈگری اضافی(46ڈگری کے قریب)گرمی کی شدت محسوس کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اکتوبرکا مہینہ عموما دوموسموں کے درمیان منتقلی کا مہینہ کہلاتاہے،جس کے دوران گرمی کی صورتحال بھی پیدا ہوتی ہے، اسی وجہ سے ہرسال مئی اورجون کے علاوہ اکتوبرکوبھی گرم مہینوں میں شمارکیا جاتا ہے،تاہم رواں سال گرمی کی شدت زیادہ رہی۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفرازکیمطابق مجموعی طورپراکتوبرکے مہینے میں اوائل سے ہی گرم موسم کا آغازہوا،6 اکتوبرسے شروع ہونے والی گرمی کی مختلف لہروں کے دوران زیادہ گرمی محسوس کی گئی،چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق مالدیپ اوربھارتی،راجستھان کے قریب بننے والے ہواکے کم دبائو جو بعدازاں عمان اوریمن کی جانب منتقل ہوئے،ان سرگرمیوں نے سمندری ہواں کاراستہ روکا،جس کی وجہ سے شہرمیں غیرمعمولی گرمی کی صورتحال پیداہوئی جبکہ شہر کے نچلی اوراوپری سطح کی فضائوں میں ہواکے زیادہ دبائو نے بھی گرم موسم کا راستہ ہموارکیا۔
    حالیہ ہواکے زیادہ دبائو کی وجہ سے ان دنوں شہرمیں گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے،تاہم یہ سلسلہ اب پیرکوبتدریج مشرقی بھارت کی جانب منتقل ہونا شروع ہوگیا ہے،یہی وجہ ہے کہ پیرکوسمندر کی بند ہوائیں کھلنے پرنمی کی شدت بڑھی،جس کے سبب موسم گرم ومرطوب رہا،تاہم آنے والے دنوں میں یہ امکان ہے کہ گرمی کی شدت میں معمولی کمی واقع ہوگی۔خنک وسرد موسم کی صورت میں موسم کی تبدیلی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گرمی کی موجودہ لہرمزید پانچ روزتک جاری رہ سکتی ہیجبکہ یہ سلسلہ نومبرکے پہلے ہفتے تک درازہوسکتا ہے، جس کے بعد یہ امید ہے کہ موسم میں بتدریج بہتری آناشروع ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ دیہی سندھ کے مختلف اضلاع وکراچی میں اکتوبرکے اوسط درجہ حرارت سے کئی ڈگری زیادہ گرمی رہی،جس کے دوران دن کے درجہ حرارت میں اضافے کے علاوہ رات کا درجہ حرارت بھی 4سی6 ڈگری اضافی رہا۔

  • آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  پنجاب سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں دھند کا امکان

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں دھند کا امکان

    لاہور: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی پنجاب سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں دھند کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کےمطابق اتوار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں سموگ اور ہلکی دھندکا امکان ہے مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ بعداز دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے ۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، دیر، سوات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ دن کے درجہ حرارت معمول سے03 سے 05 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ،کمشیر ، گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں کراچی میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور زیریں سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہےگا کراچی میں آئندہ 3 روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے جب کہ دن کے پہلے نصف حصہ میں شمال مغرب  سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے سجاول، ٹھٹھہ، حیدر آباد، عمرکوٹ، میرپورخاص اور تھرپارکر میں بھی گرمی میں اضافےکا خدشہ ظاہر کیا ہے جس دوران زیریں سندھ میں آئندہ 3 روز درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے، آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ٹنڈوجام، حیدرآباد، لسبیلہ، شہید بینظیر آباد 42، چھور اور میرپورخاص میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • کراچی میں اتوار تک شدید گرمی اور موسم خشک رہے گا

    کراچی میں اتوار تک شدید گرمی اور موسم خشک رہے گا

    شہر قائد میں تین دن تک شدید گرمی اور موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے کی گئی پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ شہر میں 3روز کے دوران گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے ۔اسی سلسلے میںاتوار تک کراچی کا موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے ۔اِس دوران شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 تا 39 ڈگری رہنے کی توقع ہے جب کہ دن کے پہلے نصف میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر غیرفعال رہ سکتی ہیں۔ بلوچستان کی گرم وخشک ہوائیں بھی شہر پر اثرانداز رہ سکتی ہیں ۔ہفتہ و اتوار کے روز نمی کا تناسب 40 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ میں اجلاس ،پاک ایران جیل میں قیدیوں کی منتقلی پر غور

    کراچی کی پرائیوٹ یونیورسٹی کی طالبہ تصاویر لیکس کا شکار ہوگئیں

  • ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے،اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم شام یا رات میں خضدار، بارکھان اورگرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ بارش ہو سکتی ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم بعد از دوپہر مری، گلیات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

    پانچ آئی پی پیز نے معاہدے ختم کرنے کی دستاویزات پر دستخط کردیئے

    سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی ہے۔

    عمران خان سے اڈیالہ جیل میں وکلا کی ملاقات نہ کرانے پر سیکریٹری داخلہ اور …

  • ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، نارووال اور سیالکوٹ میں بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ راولپنڈی، منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد، گجرات ، گوجرانوالہ ، لاہور، شیخوپورہ شورکوٹ، فیصل آباد، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، جھنگ، سرگودھا، لیہ، ملتان، تونسہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان اور گرد و نواح میں بھی چند مقامات پر بار ش کا امکان ہے۔

    سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، چترال، دیر، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، کرم اور وزیرستان میں بارش جبکہ ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ بارش کا ا مکان ہے سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، خضدار اور کوئٹہ میں بارش ہونے کی توقع ہے،اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا ا مکان ہے۔

    یو این نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،منیراکرم

    کراچی دھماکہ، جیو فینسنگ میں مشکوک خاتون سمیت متعدد افراد زیر حراست

    کراچی میں مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار

  • کراچی: سمندری ہوائیں جزوی معطل ، حبس کی کیفیت

    کراچی: سمندری ہوائیں جزوی معطل ، حبس کی کیفیت

    شہر قائد میں پیر کو سمندری ہوائیں جزوی طور پر معطل ہونے کے باعث حبس کی کیفیت رہی اور گرمی کی شدت37ڈگری تک محسوس کی گئی ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، شہر میں مطلع صاف اور سمندری ہوائیں جزوی طور پر معطل ہے ، جس ک باعث حبس کی کیفیت ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں درجہ حرارت35 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تاہم شدت37 ڈگری تک محسوس کی گئی ۔یاد رہے محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے ایک ایڈوائزری جاری کی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جا سکتا ہے. اس سے قبل محکمہ موسمیات نے اکتوبر کے دوران کراچی میں موسم خثک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی تھی.دوسری جانب شہر میں گرمی بڑھتے ہی کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ کر دیا .

    کراچی دھماکہ، بم ڈسپوزل یونٹ نے رپورٹ جاری کردی

    حکومت سندھ پبلک پارٹنرشپ کے تحت فلائی اوورز تعمیر کرے گی

    20 کلو آٹے کے تھیلے میں 1000 روپے کمی

  • کراچی میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کی پیشگوئی

    کراچی میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کی پیش گوئی کر دی، منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے ایڈوائزری جاری کر دی جس کے مطابق کل سے شہر پر بلوچستان کی شمال مغربی ریگستانی ہوائیں اثرانداز ہونا شروع ہوں گی جس کے سبب پیر کو زیادہ سے زیادہ پارہ 37 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ رہنے کے نتیجے میں گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زائد محسوس کی جا سکتی ہے ۔سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔اکتوبر کا مہینہ ہر سال گرم و مرطوب گزرتا ہے جبکہ نومبر کے اوائل یا وسط سے موسم خنک ہونا شروع ہوگا۔

    فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کل منعقد ہوگی

    بلوائیوں کے تشدد سے 50 اہلکار زخمی ہوئے، اٹک پولیس

    علی امین گنڈا پور منظر عام پرآ گئے،خیبر پختونخوا اسمبلی میں خطاب، حکومت پر تنقید

  • ملک کے چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    ملک کے چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہےپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے اسلام آباد اور گرد و نواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام اور رات کو مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے شام/رات میں گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چندمقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے وسطی اضلا ع میں صبح کے اوقات کے دوران حد نگاہ کم رہنے کی توقع ہے تا ہم شام/رات میں مری، گلیات اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان تاہم شام/رات میں چترال، دیر، کوہستان اور سوات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

    احتجاج ملتوی کرنے کا اختیار نہیں،اگر کسی نے تشدد کیا تو حالات کا وہ …

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم جنوبی علاقوں میں بعد از دوپہر تیزہوائیں چلنے کی توقع ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم جنوبی علاقوں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    پی ٹی آئی کا ی چوک پر احتجاج :موبائل سروس معطل، ڈبل سواری پر پابندی،سڑکیں …

  • چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی

    چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گر م اور خشک رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی مو سم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہےخیبرپختونخوا اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم گر م اور خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے با لا ئی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم گر م اور خشک رہنے کا امکان جبکہ با رکھان، آواران، خضدار اور گردو نواح میں جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گااس وقت شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،گرمی کی شدت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، مغربی سمت سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔