Tag: مریم نواز
-

مریم نواز کا چیف جسٹس پر عہدے کے بے دریغ استعمال کا الزام
سپریم کورٹ کے آڈیو لیکس کمیشن کو کام سے روکنے کے حکم کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدرمریم نواز نے چیف جسٹس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے عہدے کے بے دریغ استعمال کا الزام لگادیا۔
باغی ٹی وی: مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر براجمان شخص اپنے عہدے کو احتساب سے بچنے کے لیے بے دریغ استعمال کر رہا ہے اگر آپ اور آپ کی ساس کا دامن صاف ہےتو کیا آپ کو قانون کا سامنا نہیں کرنا چاہیے؟یاچیف جسٹس ہونے کے ناطے قانون آپ پر لاگو نہیں ہوتا؟عمر عطا بندیال اپنے خاندان کو بچانے کے لیے قانون کا مذاق اور عدلیہ کا تماشہ بنانے کے جرم میں سزا کے حقدار ہیں۔
امریکی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات
چیف جسٹس کا کمیشن کو کام کرنے سے روک دینا ہی ان کے گناہگار ہونے کا ثبوت اور اعتراف ہے۔ انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر براجمان شخص اپنے عہدے کو احتساب سے بچنے کے لیے بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔ اگر آپ اور آپ کی ساس کا دامن صاف ہے تو کیا آپ کو قانون کا سامنا نہیں کرنا چاہیے ؟ یا چیف…
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 27, 2023
قبل ازیں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم کا کہنا تھا کہ حملے کا مقصد پاکستان کی فوج کو کمزور کرنا اور پر تشدد لہر کو جنم دینا تھا، پاکستان کیخلاف مسلح بغاوت تھی جس کا سرغنہ عمران خان ہے، عمران خان کو شرم آنی چاہیے، ڈوب کر مر جانا چاہیے۔حملوں میں عمران خان اکیلا نہیں، 2014 سے اب تک کے سہولت کار بھی شامل تھے، کوئی پہلا حملہ نہیں تھا، یہ سوچی سمجھی سازش تھی۔
ریت کی طرح جماعت بکھر جانے کے بعد مذاکرات یاد آ گئے؟،مریم اورنگزیب
مریم نواز نے استفسار کیا جب لاہور سے جتھے نکلتے ہیں تو سیدھا جناح ہاوس کیوں جاتے ہیں؟ جب میانوالی سے جھتے نکلتے ہیں تو یہ طیارے پر حملہ کیوں کرتے ہیں؟ یہ اس جہاز پر حملہ کیوں نہیں کرتے جسے عمران خان نے رکشے کی طرح استعمال کیا، جب کوئی جتھہ نکلتا ہے تو یہ لال حویلی جانے کی بجائے جی ایچ کیو کیوں جاتا ہے؟ انہوں نے کہا یہ حملہ پاکستان کی فوج پر حملہ تھا، ہم نے بھی جنرل فیض اور جنرل باجوہ کے خلاف اسٹینڈ لیا تھا، نواز شریف نے کہا جنرل فیض اور جنرل باجوہ قوم آپ سے جواب مانگتی ہے۔
پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت مسترد،اینٹی کرپشن عدالت کا تحریری فیصلہ جاری
-

علماء کی مدد کے بغیر مسائل اور فتنے کا مقابلہ ممکن نہیں ،مریم نواز
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارا معاشرہ تقسیم اور تنزلی کا شکار ہے، ہمارے معاشرے کو فتنوں کا سامنا ہے،مجھے بطور پاکستانی تمام علمائے کرام کی مدد کی ضرورت ہے،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ مذہب سے محبت کرنے والوں کا ملک ہے، ملک فتنے کی لپیٹ میں ہے، اسے پاکستان کو تباہ کرنے کیلئے لانچ کیا گیا، اس فتنے نے ملکی سالمیت، معاشرے، اقدار پر حملہ کیا، این اے 120 کی مہم کے دوران ہم پر حملے ہوا کرتے تھے،یاسمین راشد نے اس نعرے کا بھر پور استعمال کیا، جب ہم پر الزامات لگے تو نواز شریف پر ایک تقریب میں جوتا پھینکا گیا، مذہب کو سیاست کیلئے استعمال کرنا جرم ہے، احسن اقبال کو گولی ماری گئی، شکر ہے وہ بچ گئے،جے آئی ٹی جب تک زمان پارک میں رہی اس کے گرد کالے بکروں کو گھمایا جاتا رہا،
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران فتنہ کو ملک دشمنوں نے فنڈنگ کی ،عمران خان نے اپنی سیاست کیلئے مذہب کو استعمال کیا ،عمران خان نے خواتین اور بچوں کو ورغلانے کیلئے مذہب کا استعمال کیا ،عمران خان نے سیاست میں مذہب کارڈ استعمال کرنے کا گھناؤنا کھیل کھیلا ،دنیا جانتی ہے کہ ہمارے گھر محفل میلاد کا انعقاد کیا جاتا ہے ،عمران خان کی دی ہوئی تکالیف کو مسلم لیگ ن کی قیادت نے صبر وتحمل سے برداشت کیا،مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کرنا جرم ہے ،جب جے آئی ٹی زمان پارک کے اندر گئی تو اُن کے ارد گرد کالے بکرے کھڑے کر دئیے گئے اور اُنہیں اُن کے پاس گُھمایا جاتا رہا۔
برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟
-

عمران خان گرہیں جو تمھیں دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں تم نے خود لگائیں تھیں،مریم نواز
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے-
باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ سے توبہ کرو ان مظالم کی جو تم بے گناہوں پر کرتے رہے ہو۔ نواز شریف اور ہر اس شخص سے معافی مانگو جس پر تم نے جھوٹے الزام لگائے اور انھیں تکلیف پہنچائی۔
پی ٹی آئی وہ گینگ ہے جو غلط وجوہات کی بنیاد پر بنی،مریم نواز
اللّہ سے توبہ کرو ان مظالم کی جو تم بیگناہوں پر کرتے رہے ہو۔ نواز شریف اور ہر اس شخص سے معافی مانگو جس پر تم نے جھوٹے الزام لگائے اور انھیں تکلیف پہنچائی۔ یہ گرہیں جو تمھیں دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں تم نے خود لگائیں تھیں۔ کبھی تکبر اور رعونت کا پہاڑ ہوا کرتے تھے، آج عبرت کا… https://t.co/uXnWsEfXxi
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 17, 2023
مریم نواز نے کہا کہ یہ گرہیں جو تمھیں دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں تم نے خود لگائیں تھیں۔ کبھی تکبر اور رعونت کا پہاڑ ہوا کرتے تھے، آج عبرت کا نشان بنے بیٹھے ہو-جعلی مقدمات چلانے پر شہزاد اکبر اور ماڈل صوفیہ مرزا کے خلاف فوجداری مقدمہ درج
قبل زیں اپنےٹوئٹ میں مریم نواز نے لکھا تھا کہ پی ٹی آئی وہ گینگ ہے جو غلط وجوہات کی بنیاد پر بنی، سوائے ہنگامہ آرائی، تباہی اور غلط کاموں کے یہ کبھی کسی مقصد کےلیےنہیں کھڑے ہوئے یہ سب کچھ اس لیے ہوا کہ انہیں سیاسی جماعت کے لبادے میں کام کرنے دیا گیا نہ اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ ڈالی اور نہ چیک کیا گیا، یہاں تک کہ 9 مئی کا دلخراش واقعہ رونما ہوگیا۔
بدقسمتی سے پی ٹی آئی دوسری ایم کیو ایم بننے جا رہی ہے،فیصل واوڈا
-

پی ٹی آئی وہ گینگ ہے جو غلط وجوہات کی بنیاد پر بنی،مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائز مریم نواز نے ایک بار پھر عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہونے والے پُرتشدد احتجاج کو جواز بناکر تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےٹوئٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ پی ٹی آئی وہ گینگ ہے جو غلط وجوہات کی بنیاد پر بنی، سوائے ہنگامہ آرائی، تباہی اور غلط کاموں کے یہ کبھی کسی مقصد کےلیےنہیں کھڑے ہوئے-
Whoever tries to make it look like a crackdown on a ‘political party’ is intellectually dishonest. PTI always was a gang that was given birth to for wrong reasons & except violence, destruction & foul play, it never stood for anything else. It is because of them being allowed to…
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 17, 2023
انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ اس لیے ہوا کہ انہیں سیاسی جماعت کے لبادے میں کام کرنے دیا گیا نہ اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ ڈالی اور نہ چیک کیا گیا، یہاں تک کہ 9 مئی کا دلخراش واقعہ رونما ہوگیا۔قبل ازیں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر مسلح جتھوں کی کارروائی تھی، جو عمران خان کے کہنے پر ہوئی، زمان پارک میں بیٹھ کر منصوبہ بندی کی وزیراعظم شہباز شریف کی واضح ہدایت ہے کہ کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہ ہو، اس ضمن میں ایک مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے لیکن کسی مجرم کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی-
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں، شرپسندوں کے خلاف افواج قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، املاک پر حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، اس ضمن میں قومی سلامتی کمیٹی اس واضح اعلامیہ جاری کر چکی ہے شر پسندوں نے وہ کیا جو بدترین دشمن بھی نہ کرسکا، زمان پارک آج بھی مجرموں کی پناہ گاہ بنا ہوا ہے، ان سب کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے۔
-

9 مئی کے یوم سیاہ اور15 مئی کے عوامی احتجاج میں فرق پوری دنیا نے دیکھ لیا،مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزرمریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے بتا دیا کہ پرامن جمہوری احتجاج کیا ہوتا ہے۔
باغی ٹی وی : چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کا شاہراہ دستور پر احتجاج میں آنے والے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا مریم نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام(ف)، پی پی پی، اے این پی سمیت پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے قائدین، سیاسی کارکنان کا شکریہ ادا کیا –
میں ہر کسی کو’گڈ ٹو سی یو‘کہتا ہوں ،مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا،چیف جسٹس
انہوں نے کہا کہ امسلم لیگ (ن) کے قائدین اور کارکنوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں شدید گرمی میں بڑی تعداد میں خواتین،بچوں اور نوجوانوں کے شرکت کرنے پر بھی مشکور ہوں میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے سخت موسم اور حبس میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں آئین کی سربلندی اور آزاد و غیر جانبدار سپریم کورٹ کے لئے آواز بلند کرنے آئے، آپ سب کا شکریہ –
مریم نواز نے کہا کہ اشاہراہ دستور پر ہزاروں مظاہرین نے جمہوری احتجاج کی روشن مثال قائم کی ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین اور نوجوانوں نے بتایا کہ پرامن، جمہوری، عوامی احتجاج کیا ہوتا ہے ہزاروں کارکنوں کی آمد اور روانگی ہوئی لیکن ایک شاخ، گملا نہیں ٹوٹا کوئی عمارت جلی نہ گاڑی، کوئی ایمبولنس روکی گئی نہ کسی پولیس اہلکار کا سر پھٹا، یہ ہوتا ہے عوام کا احتجاج-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کی گرفتاری کالعدم قراردی
مریم نواز نے کہا کہ 9 مئی کے یوم سیاہ اور15 مئی کے عوامی احتجاج میں فرق پوری دنیا نے دیکھ لیا9 مئی کو عمرانی منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کیسے ہوتی ہے اور ایک دن کی کال پہ عوام خود کیسے امڈ آتی ہے، فرق سامنے آگیا حق، انصاف اور آئین کےلئے آواز اٹھانے اور چوری چھپانے کی خاطر پاکستان کو جلانے میں کیا فرق ہے، دنیا نے دیکھ لیا –
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو عمران خان کی منصوبہ بندی پر اس کے غنڈوں اور مسلح جتھوں نے دہشت گردی کی عمران خان کی منصوبہ بندی کے نتیجے میں سکول، مساجد، سرکاری املاک جلائیں گئیں، شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی کی گئی 15 مئی کوشاہراہِ دستور پر عوام کے احتجاج میں میڈیا کی گاڑیوں کو توڑا گیا نہ کسی صحافی پر تشدد ہوا –
ظل شاہ قتل کیس:تحریک انصاف کے 6 رہنماؤں کی عبوری ضمانت خارج کردی
مریم نواز نے کہا کہ عارف علوی کے خلاف اشتعال کے باوجود کسی کارکن نے ایوان صدر کا رخ نہیں کیاعوام جانتے ہیں کہ یہ اپنے آئینی حلف کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کا گھر نہیں، ایوان صدر ہے 9 مئی کو غنڈے، مسلح جتھے باہر نکلے اور دہشت گردی کی، 15 مئی کو عوام نکلےاورایک پتہ نہیں ٹوٹا 9 مئی وطن دشمنی اور 15 مئی حب الوطنی کی دو مثالیں، دو موازنے اور دو روئیے ہیں اپنی چوری چھپانے کے لئے ملک جلانے اور انصافی کے خلاف آواز اٹھانے میں یہ فرق ہوتا ہے-
-

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی
سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی ہو گی
عمران خان کو کل گرفتار کیا گیا تھا، عمران خان کی پیشی کے لئے پولیس لائنز میں خصوصی عدالت میں سماعت ہو گی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کریں گے، عدالتی عملہ پولیس لائنز پہنچ گیا ہے، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی ، عمران خان کو پولیس لائن منتقل کر دیا گیا ہے
دوسری جانب عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج اور توڑ پھوڑ کی وجہ سے دو مقدمے درج کئے گئے ہیں، مقدمات تھانہ کھنہ اورلوہی بھیر میں درج کئے گئے ،کار سرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں
اسلام آباد میں دفعہ 144 کے بعد ریڈ الرٹ بھی جاری کر دیا گیاریڈ زون میں عام افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی، سرکاری اورنجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں شہر بھر میں 3 ہزار پولیس اور اینٹی رائٹس فورس کے مسلح اہلکار تعینات کئے جائیں گے اہم مقامات اور چوراہوں پر رینجرز اور ایف سی کی نفری بھی لگائی جائے گی جی پی او اور کچہری پر کنٹینرز لگائے جائیں گے بعد ازاں شہر کے اہم مقامات کو جانے والے راستوں پر بھی کنٹینرز کھڑے کئے جائیں گے
واضح رہے کہ احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیرنے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 11 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8 جبکہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کی سزا معطل کردی تھی ،
دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف کو جب سزا سنائی گئی تھی تو انکے وکیل خواجہ حارث تھے، اب عمران خان کو جب گرفتار کیا گیا ہے تو انکے وکیل بھی خواجہ حارث ہی ہیں، نواز شریف اور عمران خان کے کیس کی ایک ہی جج کے سامنے سماعت اور دونوں کا ایک ہی وکیل ، حسن اتفاق یا کچھ اور کہانی ہے؟
ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ
بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
-

شہری نے اپنی تمام جائیداد مریم نواز کے نام کر دی،وصیت سوشل میڈیا پر وائرل
آزاد کشمیر کے شہری نے تمام جائیداد مریم نواز کے نام کردینے کی وصیت کی ہے-
باغی ٹی وی : زاہد حسین نامی شہری کی جانب سے اپنی تمام جائیداد مریم کے نام کردینے کا وصیت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے وصیت نامے میں شہری کا کہنا ہے کہ وہ مکمل ہو ش و حواس میں بنا کسی دباؤ یا جبر کے اپنی تمام اراضی چاہے وہ 50 ہزار کینال ہو یا 32 ہزار کینال، مریم نواز کو دینے کا اعلان کرتا ہے چاہے وہ اس پر اسپتال بنائیں یا کسی اور فلاحی کام کے لیے استعمال کریں۔ مریم نواز کو مکمل اختیار ہے کہ وہ اس زمین کو جیسے چاہے استعمال کریں۔
ڈائٹنگ سے مرد و خواتین میں بانجھ پن کا امکان بڑھ سکتا ہے،تحقیق
آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ کے رہائشی نے اپنی ساری زمین @MaryamNSharif کے نام کرنے کی وصیت کر دی pic.twitter.com/XK8W1FxDhg
— Raja Nadir imtiaz (@rajanadir92) May 5, 2023
شہری کی جانب سے وصیت میں مزید کہا گیا ہے کہ مریم اس کی زندگی میں بچوں اور ورثاء کے تقریباً 50 کنال کو چھوڑ کر اس کی زندگی میں 50 فیصد اور انتقال کےبعد 100 فیصد کی مالک ہیں۔ اس کےعلاوہ شہری کا معاوضہ جوتقریباً 8 کروڑ روپےہےوہ بھی مریم ہی وصول کریں گی تاہم شہری نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ معاوضہ کس چیز کے عوض ہےاس کے علاوہ مریم کوتمام درختوں اورسات گاؤں پر مشتمل رقبے کا مالک بھی بنایا گیا ہے جو کہ راولہ کوٹ ،موضع چیڑھ اور آزاد کشمیر میں واقع ہیں-واٹس ایپ صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف
OMG! Why would he do that! It is very touching though ❤️🙏🏼 https://t.co/Q6N56IKBI4
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 5, 2023
مریم نواز نے ٹوئٹر پر صحافی کی جانب سے شیئر کیے جانے والے وصیت نامے کو شیئر کرتے ہوئے رعدمل دیاہے،مریم نواز نے حیرانی کا اظہاتر کرتے ہوئے لکھا کہ او میرے خدا، وہ ایسا کیوں کریں گے ، اگرچہ یہ دل کو بہت چھونے والا ہے مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں اظہار محبت وتشکر کے ایموجیز بھی استعمال کیے گئے۔قبل از پیدائش بچے کے دماغ کی ناقابل یقین سرجری
-

ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک،مریم کا ردعمل سامنے آ گیا
لاہور: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا رد عمل سامنے آگیا۔
باغی ٹی وی : مریم نواز نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ جن کے ریٹائر ہوکر یہ حالات ہیں، سوچیں جب وہ طاقت کےنشےمیں اپنی کرسیوں پر فرعونِ وقت بنے بیٹھے تھے تو کس طرح اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کررہے ہوں گے۔نواز شریف چپ ہے مگر اللّہ تعالیٰ کی قدرت کہ اسکے خلاف سازش کرنےوالے سازشیوں کا گھناؤنا چہرہ اور گٹھ جوڑ ہر روز رسوا ہو رہا ہے۔
پولیس پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے میں ناکام،مخبری کس نے کی؟ چودھری سالک بول پڑے
مریم نواز نے کہا کہ سوچیں انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھ کر ریاست کی تقدیر کے فیصلے ساسوں، دامادوں اور بچوں کو انٹر ٹین کرنے کی خاطر یا انکے مالی مفادات کی خاطر ہورہے ہیں دنیا کی تاریخ میں ایسا گھناؤنا عدالتی مذاق آج تک کسی ریاست کے ساتھ نہیں ہوا ہوگا۔ عمران اور اسکو کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں اور قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں۔ ریاست انصاف کی منتظر ہے!
عمران خان کی تین مئی تک عبوری ضمانت منظور
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی اور سینئیر رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ثاقب نثار کی باقیات آج بھی سازش کررہی ہیں اس ملک کی تباہی کرچکے ہیں آپ لوگ , اب بس کردیں.آج بھی پیسے اکٹھے کیے جارہے ہیں یہ نیازی ثاقب گٹھ جوڑ آج بھی عدلیہ پر اثر انداز ہونے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے-
عطا تارڑنے کہا کہ یہ تاثر عام ہوچکا کہ یہ دو تین لوگ جس میں خواجہ طارق رحیم , ثاقب نثار اور کچھ اور لوگ شامل ہیں جو مل کے سہولتکاری میں اپنا کردار ادا کرکے عمران خان کو ریلیف دلوا رہے ہیں-
پی ٹی آئی ٹکٹوں کی تقسیم، ثاقب نثار کے بیٹے نے لگائی دیہاڑی، آڈیو لیک
-
حکومتی اجلاس: پی ٹی آئی سےمذاکرات کےفائنل راؤنڈ کی حکمت عملی طے
وزیراعظم کی زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس ختم،اجلاس میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے فائنل راؤنڈ کی حکمت عملی طے کی گئی۔
باغی ٹی وی: ماڈل ٹاؤن لاہور میں تقریباً دو گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں نواز شریف اور مریم نواز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے اجلاس میں عطا تارڑ، ایاز صادق اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی اجلاس میں منگل کوہونے والے مذاکرات پر مشاورت کی گئی-
حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بھی مشاورت ہوئی وزیراعظم کو اجلاس میں پی ٹی آئی سے مذاکرت پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ حکومتی ٹیم نے آئین کے اندر رہتے ہوئے مثبت تجاویز دیں اور فائنل راؤنڈ میں بھی یہی حکمت عملی اپنائیں گے۔
اجلاس میں ممکنہ انتخابات کی تیاریوں، حلقوں کے مسائل پر غور کیا گیا اور الیکشن اور پی ٹی آئی سے مذاکرات پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے پر اتفاق کیا گیا اجلاس میں معاشی اور سیاسی صورتِ حال پر بریفنگ بھی دی گئی۔
کراچی کی آبادی میں مزید اضافہ
ن لیگی رہنماؤں نے تجویز دی کہ انتخابات سے قبل عوام کو بھرپور ریلیف دیا جائے، الیکشن سےقبل حلقوں کےمسائل حل کرنا ضروری ہیں جس پر وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، عوام کوجلدریلیف کی خوشخبری دیں گے۔
