Baaghi TV

Tag: مریم نواز

  • کارکنوں پرتشدد :پی ٹی آئی نےامریکی ،برطانوی پارلیمنٹ یورپی یونین اورانسانی حقوق کی تنظیموں کو خطوط ارسال کر دیئے

    کارکنوں پرتشدد :پی ٹی آئی نےامریکی ،برطانوی پارلیمنٹ یورپی یونین اورانسانی حقوق کی تنظیموں کو خطوط ارسال کر دیئے

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے امریکی ایوان نمائندگان، ہاؤس آف لارڈز، یورپی یونین اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے عمران خان، اراکین پارلیمنٹ اور کارکنوں پر تشدد کا نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔

    باغی ٹی وی: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دنیا بھر کے پارلیمانی و انسانی حقوق کے فورمز کو خطوط لکھ دیے ہیں، اسد قیصر کی جانب سے یورپی یونین، امریکی ایوان نمائندگان، ہاؤس آف لارڈز اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو خطوط ارسال کیے گئے ہیں۔

    اسد قیصر کی جانب سے لکھے گئے خطوط میں عمران خان، اراکین پارلیمنٹ اور پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد کا نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بطور سابق اسپیکر پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں علم میں لانا چاہ رہا ہوں، پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں نگراں حکومتوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں۔

    اسد قیصر کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو سیاست سے نکالنے کے لیے جھوٹے فوجداری مقدمات درج کیے گئے، سابق وزیراعظم کے گھر پر متعدد حملے اور کارکنان پر تشدد کیا گیا، پی ٹی آئی پر غیر آئینی طور پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خِبرپختونخوا اور پنجاب میں نگراں حکومتوں نے سیاسی ورکروں کی آواز دبانے کے لیے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کیں، سابق وزیراعظم عمران خان کو سیاست سے نکالنے کیلئےجھوٹےفوجداری مقدمات درج کیے گئےعمران خان کو قاتلانہ حملے میں 11 گولیاں ماری اور 127 مقدمات درج کیے گئے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے عالمی اداروں کو خطوط میں لکھا کہ صحافی ارشد شریف کو قتل کیا گیا، ان کی والدہ کو انصاف نہیں ملا، پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کو پنجاب پولیس حراست کے دوران تشدد سے قتل کیا گیا، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اعلیٰ عدلیہ پر جعلی آڈیو ویڈیو کے ذریعے بلیک میلنگ حملے کر چکی ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر آئینی طور پر دو صوبوں میں انتخابات ملتوی کیے،وزیراعظم شہباز شریف نے تشدد کے خلاف مزاحمت کرنے والے پارٹی کارکنان کوعسکریت پسندکہا،وزیراعظم کی بھتیجی مریم نواز نےسیاسی ورکرزکوتعصب اور نسل پرستانہ قرار دیا، پاکستانی عوام کی سیاسی نسل کشی، جمہوریت کی تباہی کو روکنے میں کردار ادا کریں۔

  • عمران کی سیاست بھی اپنے اختتام کی جانب لڑھک رہی ہے،مریم نواز

    عمران کی سیاست بھی اپنے اختتام کی جانب لڑھک رہی ہے،مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جب سے عمران خان کو سیاست میں لایا گیا تب سے ملک فتنہ اور انتشارکا شکار ہے ،عمران خان کو لانے والے بھی اپنے بدترین انجام کو پہنچے،اس کی سیاست بھی رسوائی کے ساتھ اپنے اختتام کی جانب لڑھک رہی ہے،

    زمان پارک آپریشن کے بعد مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی اور کہا کہ کہا تھا نا کہ یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جس کے سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کے لیے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔ یہ مناظر آج سے پہلے صرف دہشت گردی کے حوالے سے دیکھنے کو ملے۔ شرمناک!

    ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ نہتے جدوجہد کی، قربانیاں دیں۔ پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہنا یا عمران خان کو سیاسی لیڈر کہنا، کئی دہائیوں پر پھیلی سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہوگی۔ اگر ضمانت پارک میں صرف ایک خاتون موجود ہے تو پولیس پر اندر سے گولیاں اور پیٹرول بمب کون برسا رہا ہے؟ جھوٹ بولنے سے پہلے سوچتے نہیں؟

    واضح رہے کہ پولیس نے زمان پارک میں آپریشن شروع کر دیا ہے عمران خان کے گھر میں پولیس دروازہ توڑ کر داخل ہو گئی ہے، کرین کے ذریعے مرکزی دروازہ توڑا گیا ہے،تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہےکہ زمان پارک میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی موجود ہیں،پولیس کا زمان پارک میں آپریشن جاری ہے

    تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب نے کہا ہے کہ پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا ،بشریٰ بی بی گھرمیں اکیلی ہیں ،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے

    اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

  • زمان پارک میں ریاست کیخلاف کھلےعام بغاوت ہوئی،مریم نواز

    زمان پارک میں ریاست کیخلاف کھلےعام بغاوت ہوئی،مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ زمان پارک میں جو کچھ دیکھنے کو ملا کبھی ایسا ملکی تاریخ میں نہیں ہوا،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیاست دان کسی خاص کاذ کیلئے پھانسی کا پھندہ بھی قبول کرتے ہیں،یہ گرفتار ی سے بچنے کیلئے ایسی حرکتیں کر رہے ہیں،زمان پارک میں دیکھے جانے والے مناظرپہلے کبھی نہیں دیکھے، سیاسی قائدین نے جمہوریت کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں،زمان پارک میں ریاست کے خلاف کھلے عام بغاوت ہوئی، اپنے آپ کو سیاسی لیڈر کہنے والے کی حرکتیں سب نے دیکھی،اس جماعت کی تاریخ میں یہ سب پہلی بار نہیں ہوا،قانون کے سامنے پیش ہونے سے بچنے کیلئے ریاست پر دھاوابولا گیا،عمران خان نے ریاستی رٹ چیلنج کی، بغاوت کو ہوا دی، جسٹس کھوسہ نے نواز شریف کو شرمناک القابات سے نوازا، زمان پارک میں مسلح جتھوں نے پولیس پر پتھراو اور ڈنڈے برسائے، عمران خان کو سہولت دینے والوں کی باقیات موجود ہیں،ہم نے حالات پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ 2014 میں بھی عمران خان نے امپائرکی انگلی پکڑا رکھی تھی عمران خان کو صادق و امین کے سرٹیفکیٹ دیئے گئے ریاست نہیں چاہتی کہ کوئی خون خرابہ ہو،بگڑا ہوا بچہ ریاست پر پوری قوت سے حملہ آور ہے زمان پارک میں جو ہوا کسی کو پتا چلا ڈان اور گارڈ فادر کیا ہوتا ہے ، کچے کے علاقے میں اور زمان پارک میں جو ہو رہا ہے اس میں کیا فرق ہے؟ کچے میں پولیس جب ڈاکووں کو پکڑنے جاتی ہے تو وہ پولیس پر حملہ کرتے ہیں،زمان پارک کی صورت حال بھی کچے کے علاقے سےمختلف نہیں ہے ،2018میں اپنی حکومت کے دوران عمران خان نے پاکستان کی معیشت پر حملہ کیا، جب عمران کو معلوم ہوا کہ اس کی حکومت جا رہی ہے تو اس نے سائفر کی جھوٹی کہانی بنائی، زلمے خلیل زاد نے عمران خان کے حق میں بیان دیا،زلمے خیل زاد کو کوئی حق نہیں کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں بولے ،زمان پارک میں بیٹھا شخص کارکنان کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسا رہا ہے ،عمران خان نے معیشت تباہ کرنے، دہشتگردی لانے اورانتشار پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں دیا ،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان 3 دن سے انٹرنیشنل میڈیا کو جھوٹے انٹرویو زدے رہا ہے،یہ دنیا سے جھوٹ بول رہا ہے کہ میرے پاس 18 تاریخ تک کی ضمانت ہے،لوگوں کو کہتا ہے کہ مجھے گرفتار کر کے بلوچستان بھیجنا چاہتے ہیں آپ کو گرفتارکرکے بلوچستان جیل لیکر جانا مقصود نہیں بلکہ عدات کے سامنے پیش کرنا ہے ، عمران خان ایک انڈرٹینکنگ دیں کہ میں تمام مقدموں میں جب جب مجھے عدالت سماعت پر بلائے گی میں ہر پیشی پر عدالت میں پیش ہونگا ،میں کہوں گی اس کو گرفتار نہ کریں ،فیصلہ سامنے دیوار پر لکھا ہوا ہے اس لیے وہ پیش نہیں ہوتے،سیاسی جماعتوں کے ہاتھوں میں کبھی آپ نے پیٹرول بم دیکھا؟ ایک صوبے کو دوسرے صوبے سے لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے،عمرن خان کے اپنے بچے لندن میں محفوظ مقامات پر بیٹھے ہوئے ہیں،یاسمین راشد آڈیو میں کہہ رہی ہیں جواحتجاج میں شریک نہیں ہوگااسے ٹکٹ نہیں دیں گے،کہہ رہے ہیں جو جتھے لائے گا اس کو ٹکٹ ملے گا،زمان پارک کے بنکر میں بیٹھ کر لوگوں کو کہا جارہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر پیٹرول بم پھینکو، مران خان نے دوست ممالک سے تعلقات خراب کیے،عمران خان نے زمان پارک میں کلعدم تنظیم کے کارکنان کو پناہ دی ہوئی ہے عمران خان کو عدالتیں بلا رہی ہیں لیکن یہ پیش نہیں ہوتا،یہ سیاسی نہیں عسکری جماعت ہے سوال پوچھتی ہوں کہ یہ تفریق کیوں ہے؟ یہ کومت ایسی کوئی شرط نہیں مانے گی جس سے پاکستان کی سالمیت پر آنچ آئے،اسٹیٹ عمران خان کو پکڑنا چاہے تو 5منٹ سے زیادہ کا کام نہیں ہے عمران خان کے ساتھ دہشتگردوں کی طرح ڈیل کیا جائے میں حکومت کا حصہ نہیں، سوال پوچھ سکتی ہوں، میری ذمہ داری پارٹی کی ہے، میں حکومت کا حصہ نہیں ہوں ،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سروے کے بعدپتہ چلا ہے کہ الیکشن میں مسلم لیگ ن جیتے گی، نواز شریف دل کے عارضے کے باوجود عدالتوں میں پیش ہوتے رہے پورا شریف خاندان ہر پیشی پر عدالت میں پیش ہوا کوئی بہانہ نہیں کیا ، ریاست خون خرابہ نہیں چاہتی،اب ریاست کو اداروں کے ساتھ سرجوڑ کر بیٹھنا ہوگا،ریاست کو اس کے اوپر سے سیاسی جماعت کا لیبل ہٹانا ہوگا، اس کو کالعدم جماعت کے طور پر ڈیل کیا جانا چاہئے، اگر یہ نہیں ہوتا تو اس حکومت پر بہت بڑا سوال کھڑا ہو گا،مہنگائی کو کنڑول کرنا اس حکومت کی پہلی ترجیح ہے،عدالت بلا رہی ہے پیش ہو جاو تمہیں کوئی گرفتار نہیں کرے گا، پاکستان کی ہر بیماری کی جڑ عمران خان ہے لوگوں کو کہا جیلیں بھرو،گرفتاری دو،خود بیلیں بھرتے رہے،معیشت کی تباہی،آئی ایم ایف ڈیل اور لاقانونیت کے ذمہ دار عمران خان ہیں، نواز شریف بہت جلد پاکستان آئیں گے اور الیکشن مہم کو لیڈ کریں گے، 2018میں عمران خان جیتا نہیں جتوایا گیا تھا،

    ریاست مدینہ کے دعویدار نے مزید سود والا قرضہ لے لیا ،بہرہ مند تنگی

    نعرہ ریاست مدینہ کا اور ملک چلا رہے ہیں سود پر، مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ای ایف پی کا گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر سے شرح سود میں نمایاں کمی کا مطالبہ

     ملکی موجودہ ابتر معاشی صورتحال تباہ کن مغربی سودی نظام ہے،علامہ زاہدالراشدی

    سود کا خاتمہ حکم الہٰی کے ساتھ آئین پاکستان کا اہم تقاضا بھی، ڈاکٹر قبلہ ایاز

  • مریم نواز نے انتخابی فارم حاصل کرلیے

    مریم نواز نے انتخابی فارم حاصل کرلیے

    لاہور: رہنما ن لیگ مریم نواز گوجرانوالہ کےحلقہ پی پی 63 سے انتخاب لڑیں گی۔

    باغی ٹی وی: مریم نواز نے انتخابی فارم حاصل کرلیے ہیں جو کل ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں جمع کرائے جائیں گے فارم ن لیگ کے سٹی نائب صدر شعیب بٹ نے وصول کیے ، شعیب بٹ نے مریم نواز کے فارم وصول کرنے کی جیو نیوز کو تصدیق کردی ہے۔

    پنجاب اسمبلی کے انتخابات :حمزہ شہباز نے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

    انہوں نے بتایا کہ 2018 کے انتخابات میں پی پی 63 سے اشرف انصاری ایم پی اے منتخب ہوئے تھے، اشرف انصاری ن لیگ کےمنحرف اراکین میں رہے، بعد میں ن لیگ میں واپس آگئے تھے۔

    قبل ازیں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے بھی پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 3 حلقوں سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، حمزہ شہباز نے پی پی 146، پی پی 147 اور پی پی 163 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

    دفترخارجہ کا’’پاکستان میں انتخابات اورعمران خان کی گرفتاری‘‘ سےمتعلق کازلمےخلیل زاد کا بیان مسترد

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے لاہور سے الیکشن لڑیں گی۔

    خیال رہےکہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرانےکا سلسلہ جاری ہے قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین نے پی پی 173 سے کا غذات جمع کرائے ہیں، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو بھی اس حلقے سے الیکشن لڑنےکی دعوت دی ہے، مریم نواز نے اس حلقے سے کاغذات حاصل کیے ہیں۔

    خواتین کو حقوق کیلئے کاغذوں پر نعرے لکھ کر عورت مارچ کی شکل میں سڑکوں پر آنا پڑتا. شازیہ مری

  • قوم کے بیٹے فالتو نہیں، وہ اپنا فرض نبھا رہے ہیں،مریم نواز

    قوم کے بیٹے فالتو نہیں، وہ اپنا فرض نبھا رہے ہیں،مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد و لاہور پولیس زمان پارک پہنچ چکی ہے

    زمان پارک میں پولیس و کارکنان آمنے سامنے ہیں،پانچ کارکنان کو پولیس نے گرفتار کیا ہے،زمان پارک میں تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا ہے، ایسے میں ن لیگی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے، مریم نواز کہتی ہیں کہ آج زمان پارک میں کسی پولیس کے افسر یا جوان کو کوئی گزند پہنچی تو ذمہ دار عمران ہو گا،قوم کے بیٹے فالتو نہیں، وہ اپنا فرض نبھا رہے ہیں،

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    ، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا دفاع کر رہے ہیں،چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا دفاع کریں گے، تحریک انصاف کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کہا گیا ہے کہ ایچیسن کالج اور زمان پارک کے بیرئیر کے پاس پولیس کی نفری واٹر کینن اور آنسو گیس کے ساتھ پہنچ گئی ہے تمام کارکنان جلد از جلد زمان پارک پہنچیں قا نون پر عمل کرنے کیلئے ہم درمیانی راستہ نکالتے ہیں

  • مریم نواز اورحمزہ شہباز کا لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    مریم نواز اورحمزہ شہباز کا لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    لاہور: ن لیگی چیف آرگنائزر مریم نواز اورحمزہ شہباز نے لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: پارٹی ذرائع کے مطابق لاہورمریم نواز اور حمزہ شہباز کی جانب سے کاغذات نامزدگی آج جمع کروائے جائیں گے-

    خاتون جج دھمکی کیس:عمران خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کردیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لندن سے براستہ دوحہ لاہور پہنچ گئے ہیں پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج سے مریم نواز کے ساتھ انتخابی مہم کا حصہ بنیں گے۔

    اک شخص کتابوں جیسا تھا وہ شخص زبانی یاد ہوا

    حمزہ شہباز سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں، حمزہ شہباز 3 ماہ پہلے 14 دسمبر کو نجی دورے پر ذاتی مصروفیات کے حوالے سے ڈھائی ماہ امریکا میں قیام کرنے کے بعد مدینہ منورہ گئے تھے۔

  • عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز

    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہی ملک کا مستقبل ہیں،

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کوئی بیرونی خطرہ نہیں ہے،پاکستان کو پولیٹیکل پولرئزیشن کا خطرہ ہے،جب ملک کی بات ہو تو کسی بات پر سمجھوتا نہیں ہوگا،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ نوجوانوں کے فلاح و بہبود کی بات کی،چاہتی ہوں نوجوان نسل پاکستان کے کام آئے اور ملک ترقی کرے،نوجوانوں کو آگاہی دینا لیڈرشپ کاکام ہے ملک وقوم کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،عمران خان نے اپنے دورمیں ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، عمران خان نے اپنی حفاظت کیلئے لوگوں کے بیٹوں اور بیٹیوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے،عمران خان کہتے ہیں مریم کو انتخابی مہم کی اجازت ہے اور مجھے نہیں،، مجھے یہ آزادی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی گئی ،عمران خان کے دورمیں بھی دفعہ 144اورپابندیاں لگائی جاتیں تھیں،عمران خان لیڈر ہے یا.. جو اپنے حفاظت کیلئے دوسروں کو استعمال کرتا ہے،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے قوم کے بیٹوں کو جیل میں نہیں بھیجا،اپنی بیٹی کے ہمراہ جیل گئے،عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارنوازشریف نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا،نواز شریف کے دورمیں ڈالر100روپے سے کم کا تھا،شہبازشریف نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کیں،ظل شاہ کی ماں نے کہا عمران خان کے بچے باہر ہیں ، میرا بیٹا مروادیا ،

    معلوم نہیں عمران خان کی ٹانگ خراب ہے یا دماغ،اسحاق ڈار پھٹ پڑے
    میاں نے پستول تو بیوی نے اٹھائی کلاشنکوف،براہ راست فائرنگ،دونوں کی موت
    صحافیوں کے حقوق،مجوزہ قانون سازی کا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل
    آج کی نسل سیکھی سکھائی ہے سینئرز کو ان سے سیکھنا چاہیے ڈاکٹر یونس بٹ

  • توشہ خانہ کے تحائف،مریم بارے ٹویٹ، فواد چودھری کی ہوئی طلبی

    توشہ خانہ کے تحائف،مریم بارے ٹویٹ، فواد چودھری کی ہوئی طلبی

    ن لیگی رہنما مریم نواز سے متعلق توشہ خانہ تحائف پر ٹویٹ کا معاملہ،ایف آئی اے نے فواد چودھری کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا

    ایف آئی اے نے فواد چودھری کو 17 مارچ کو طلبی کا نوٹس بھجوا دیا، فواد چودھری نے گزشتہ روز مریم نواز کے حوالہ سے ٹویٹ کی تھی کہ نیب فوری طور پر مریم نواز کو توشہ خانے سے گھڑی لینے پر طلب کرے اور تحقیقات کی جائیں کہ دو کروڑ روپے کی گھڑی دس لاکھ میں ایک پرائیویٹ شہری کو کیسے دے دی گئی

    https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1635193510096764928

    اس ٹویٹ پر مریم نواز نے ردعمل دیتے ہوئے فواد چودھری کے خلاف قانونی کاروائی کا کہا تھا، آج فواد چودھری کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں طلب کیا گیا ہے. طلبی پر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ٹویٹر پر دھمکی ،ایف آئی اے نے میرے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا،اس ملک میں شہری حقوق مکمل طور پر معطل ہو چکے ہیں،

    ن لیگ کے رہنما، وزیراعظم کے مشیر عطا تارڑ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف پر جھوٹا الزام لگایا۔ جھوٹ بولو گے تو کوئی پوچھ گچھ نہیں ہو گی؟ جھوٹ اور الزام کے علاوہ کوئی اور بات بھی آتی ہے؟ اپنی دفعہ ایک نوٹس کو آئین کی معطلی بنا دیا۔ واہ !!

    واضح رہے کہ عدالتی حکم پر وفاقی حکومت نے 2002 سے 2022 تک کا توشہ خانہ کا ریکارڈ گزشتہ روز پبلک کر دیا ہے،لاہورہائیکورٹ نے حکومت کو 2002 سے قبل کا توشہ خانہ ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا تھا، آج عدالت نے 2002 سے قبل کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے،

  • توشہ خانہ ریکارڈ، مریم نواز پرتنقید ،وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے شیریں مزاری کوآئینہ دکھا دیا

    توشہ خانہ ریکارڈ، مریم نواز پرتنقید ،وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے شیریں مزاری کوآئینہ دکھا دیا

    وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوان شیزا فاطمہ خواجہ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو مریم نواز پر تنقید پر آڑے ہاتھوں کے لیا-

    باغی ٹی وی: ٹوئٹر پر شیریں مزاری نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو توشہ خانہ سے انناس کا ڈبہ ادائیگی کئے بغیر لینے پر تنقید کا نشانہ بنایا تو رکن قومی اسمبلی شزا فاطمہ خواجہ نے بھی انہیں آئینہ دکھا دیا-

    توشہ خانہ کیس:حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ


    مسلم لیگ (ن) کی رہنما شیزا فاطمہ خواجہ نے شیریں مزاری کے ٹوئٹ کے جواب میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میڈم کو 300 روپے کے انناس کے ڈبے سے مسئلہ ہے، جس نے کچھ ہی وقت بعد ایکسپائر ہونا تھا اور قانون کے مطابق 30 ہزار سے کم مالیت کی اشیاء رقم ادا کئے بغیر لے سکتے ہیں۔


    شیزا فاطمہ خواجہ نے لکھا کہ دوسری جانب یہ میڈم عمران خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے ہیرے جڑے قلم، گھڑیاں اور زیورات غلط طریقے سے خریدنے اور پھر اسے فروخت کرنے پر خاموش ہیں، یہ چور اور منافق ہیں-

    وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا 2002 سے 2023 کا ریکارڈ پبلک کر دیا

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا تقریباً 21 سال کا ریکارڈ پبلک کردیا ہے۔

    جس کے مطابق سابق صدر نواز شریف ، ان کی اہلیہ بیگم نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز نے انناس کے ڈبے ادائیگی کئے بغیر توشہ خانہ سے لیئے، جس پر انہیں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    خوف سے گھر میں دبک جانے والے کو گیدڑ کہتے؛ مریم نواز کا عمران خان …

  • میری  گرفتاری کی صورت میں پارٹی کی پلاننگ تیار  ہے،عمران خان

    میری گرفتاری کی صورت میں پارٹی کی پلاننگ تیار ہے،عمران خان

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی کی پلاننگ تیار ہے۔

    عمران خان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ویسے تو ملکی مسائل کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں اگر الیکشن کے علاوہ بھی ملک کو دلدل سے نکالنے کا کوئی راستہ ہے تو وہ بتا دیں ملک میں اس وقت خوف کا نظام قائم ہے، میں پوچھتا ہوں کہ کس نےفیصلہ کیا کہ عمران خان کو نہیں آنے دینا، ملک میں ایک ہی وفاقی پارٹی رہ گئی ہے ، آپ مجھے ختم کریں گے تو ملک کو اکٹھا کون کرے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی پی ٹی آئی کارکن کی موت کی تحقیقات کرنے والی ٹیم سے …

    ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ جنہوں نے این آر او لیا ان کو مجھ سے خطرہ تو ہونا ہی ہے، ملک کا کوئی قانون ہے یا اسے ملکہ کے حکم پر چلانا ہے؟ اختلاف کرتے ہیں تو اس کا مقصد یہ نہیں کہ ہم اداروں سے لڑائی کریں گے، مجھے نظر آرہا ہے کہ صرف عدلیہ ہی ملک کو تباہی سے بچا سکتی ہے-

    ان کا کہنا تھا کہ جام پورکے الیکشن سے ان کی کانپیں ٹانگنے لگی ہیں، ان کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے کسی طرح الیکشن سے نکلو، ان کا پلان تھا ہم سب کو باہر کرکے الیکشن کراتے، آج جتنے لوگ تھے مجھے خوف ہوا کہ نکلے تو خون خرابہ ہو گا، ہم عدالت کے پاس جا رہے ہیں کہ ہمیں عدلیہ سے آر اوز چاہئیں۔

    عمران خان نے کہا کہ ملک میں کوئی قانون ہے یا ملکہ کے حکم پر چلنا ہے، میرا بھی لندن میں فلیٹ تھا اُس پر نواز شریف مجھے عدالت لے گیا ، میں نے اپنے فلیٹ سے متعلق ایک ایک دستاویز پیش کیے۔

    پی ٹی آئی نے لاہور میں کل کی ریلی کے شیڈول کا اعلان کردیا

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں آزاد آدمی ہوں اور کسی کا غلام نہیں بن سکتا اگر یہ ہم سے بہتر معیشت چلاتے تو میں چپ کرکے الیکشن کا انتظار کرتا ان کے پاس جو غیر قانونی دولت ہے اس کا ابھی تک جواب نہیں دیا، جو ملک کا پیسے چوری کر کے باہر لے گئے وہ کیسے ملک ٹھیک کر سکتے ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مریم نواز کو جلسوں کی اجازت ہے ہمیں نہیں، کیا یہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہے؟ ن لیگ کا بیڑا غرق میری وجہ سے نہیں ہو رہا بلکہ اس وجہ سے ہو رہا ہے کہ نواز شریف نے اپنی بیٹی کو اوپر بٹھا دیا ہے، ن لیگ کے پرانے لوگ اس خاتون سے آرڈر لیں گے جس نے ایک گھنٹہ کام نہیں کیا، وہ ہر دوسرے روز ایسی بات کر دیتی ہے جو ہمارا فائدہ کراتی ہے گرفتاری کی صورت میں پلاننگ تیار ہے، وقت پر بتائیں گے-

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا میں نے کبھی نہیں کہا کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو آرمی چیف بناؤ، یہ گیم اپنا کھیل رہے تھے اور مجھے استعمال کیا جا رہا تھا یہ لیول پلئینگ فیلڈ اسے کہتے ہیں کہ دوسرے کے ہاتھ باندھ دو اور اگلے کے ہاتھ میں بندوق پکڑا دو۔

    سستی روٹی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا