Baaghi TV

Tag: مسلم لیگ ن

  • خواجہ آصف نے عثمان ڈار کی والدہ کو نوٹس بھجوا دیا

    خواجہ آصف نے عثمان ڈار کی والدہ کو نوٹس بھجوا دیا

    سیالکوٹ: مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما خواجہ آصف نے عثمان ڈار اور ان کی والدہ کو ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا۔

    باغی ٹی وی: خواجہ آصف کی جانب سے عثمان ڈاراور ان کی والدہ کے الزامات پر دونوں کو نوٹس بھیجا گیا، لیگی رہنما نے عثمان ڈار کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیجا جبکہ عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو ایک روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے قانونی نوٹس میں 14 روز میں ہرجانہ ادا کرنے کامطالبہ کیا گیا ہے۔

    واضح رہےکہ کچھ روز پہلےعثمان ڈار کی والدہ نےالزامات لگائے تھےکہ خواجہ آصف نے 20 لوگ ان کے گھر بھیجے تھے جنہوں نے انہیں زدوکوب کیا تھا عثمان ڈار نے بھی الزام عائدکیا تھا کہ پولیس ان کےگھر میں وارنٹ گرفتاری کے بغیر گھسی اور خواجہ آصف کی ایما پر ہی 9 مئی کو گھر پر حملہ کیا گیا۔

    جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ آصف نے عثمان ڈار کی والدہ کے الزامات پر تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا،اپنے ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا تھا کہ معزز جج کے جمعے کے روز کے عدالتی ریمارکس میڈیا نے رپورٹ کیے، انصاف کا تقاضا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کی انکوائری کا حکم دیا جائے-

    عثمان ڈار کی والدہ کے الزامات پر خواجہ آصف نے رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی انتقامی سیاست سے میرا کوئی تعلق نہیں، میں نے ہمیشہ اپنے سیاسی مخالفین اور ان کے خاندان کا احترام کیا ہےمیری بیوی تین درجن بار عدالتوں کی پیشیاں بھگت چکی ہیں، میرا بیٹا جس کا سیاست سےکوئی تعلق نہیں اس کے خلاف بھی جھوٹے مقدمے بنائے گئے، میرے ان سیاسی مخالفین نے مشرف اورپی ٹی آئی حکومتوں میں میرے خلاف درخواست بازی کی، میں نے دونوں ادوار میں 6،6 ماہ قید کاٹی لیکن کچھ ثابت نہ ہوسکا، میری ذات کی سیاست عوام سے کمٹمنٹ، اصولوں اور وفاداری پر ہے۔

  • پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے کی ن لیگ میں شمولیت

    پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے کی ن لیگ میں شمولیت

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) جمیل احمد نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیارکرلی۔

    باغی ٹی وی: کراچی میں کیپٹن (ر) جمیل احمد نے ن لیگ کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی تھےاس کے علاوہ چیئرمین فشر فوک فورم مہران علی شاہ، حبیب اللہ میمن اور دیگر نے بھی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    اس موقع پر ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کا کہنا تھاکہ سندھ پر 15 سال سے حکومت کرنے والوں نے ملیر کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو منتخب کیا عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا، ہمیں سندھ کے عوام کی تقدیر بدلنے کے لیے آگے آنا ہے۔

    انسانی اسمگلنگ کا شُبہ:فرانس نے طیارہ واپس بھارت بھیج دیا

    جوڑے نے سمندر میں زندگی گزارنے کیلئے تمام جائیداد فروخت کردی

    پارٹی ٹکٹ ان کا حق بنتا ہے جنہوں نے مشکلات کاٹیں،حمزہ شہباز کا نواز شریف

  • پارٹی ٹکٹ ان کا حق بنتا ہے جنہوں نے مشکلات کاٹیں،حمزہ شہباز کا نواز شریف سے شکوہ

    پارٹی ٹکٹ ان کا حق بنتا ہے جنہوں نے مشکلات کاٹیں،حمزہ شہباز کا نواز شریف سے شکوہ

    لاہور: مسلم لیگ (ن) پارٹی کے نائب صدر حمزہ شہباز کہا ہے کہ پارٹی کیلئے ماریں کھانے والوں کونظرانداز کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پارٹی کے نائب صدر حمزہ شہباز نے شکوے اور شکایتوں کے انبار لگا دئیے اور انہوں نے نواز شریف سے شکوہ کیا کہ پارٹی میں پرانے ورکرز کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میاں صاحب پارٹی میں کام کرنے والے لوگوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، خاموشی کی ایک زبان ہوتی ہے لیکن اسے کوئی سننے اور سمجھنے والا نہیں،جن لوگوں نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور ماریں کھائیں ان کو نظرانداز کیا جارہا ہے اور نئے لوگوں کو سامنے لاکر کھڑا کردیا گیا ہے تو پرانے وفادار ورکرز کا اب کیا ہوگا پرانا ورکر آج بہت پریشان ہے، انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، پارٹی ٹکٹ ان کا حق بنتا ہے جنہوں نے مشکلات کاٹیں۔

    ہمیں بچانے کی کوشش میں حماس کے نوجوانوں نے اپنی جانیں قربان کردیں،اسرائیلی خواتین

    میلبورن ٹیسٹ کے پہلے دن شاہین اور لیبسچین کے درمیان زبانی تکرار

    ذکا اشرف کی بہن کو ن لیگ نے پنجاب کی مخصوص سیٹ کیلئے کیا نامزد

  • لیگی امیدوار کا حامیوں سے قرآن پر حلف

    لیگی امیدوار کا حامیوں سے قرآن پر حلف

    مظفر گڑھ: مسلم لیگ (ن) کے انتخابی امیدوار باسط سلطان بخاری کی جانب سے حامیوں سے قرآن پر حلف لینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے امیدوار باسط سلطان بخاری نے اپنے حامیوں سے قرآن پاک پر حلف لیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے باسط بخاری کا کہنا تھا کہ حلف کا مقصد مخالفین کے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینا تھا،مخالفین ہماری سیاسی قوت کے حوالے سے پروپیگنڈا کر رہے تھے سابق چیئرمینوں کی خواہش پر ان سے حلف لیا گیا، حلف کا مقصد مخالفین کے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینا تھا۔

    واضح رہے کہ باسط سلطان بخاری نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی انہوں نے این اے 176، این اے 177، پی پی 272 اور 273 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

    کسی کو بھی انتخابی نشان بلے کی پیشکش نہیں کی گئی، الیکشن کمیشن

    شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سردار سید رازی موسوی جاں بحق

    کاغذات نامزدگی کی مد میں وصول ہونے والی فیس کی تفصیلات جاری

  • نوازشریف کو بھی عمران خان کی طرح  لانےکی تیاری کی جا رہی ہے،منظور وسان

    نوازشریف کو بھی عمران خان کی طرح لانےکی تیاری کی جا رہی ہے،منظور وسان

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنمامنظور وسان نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کو الیکشن لڑنے کا حق دیا جائے، پی ٹی آئی سمیت ہر پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے-

    باغی ٹی وی: منظور وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 میں جس طرح عمران خان کو لایا گیا اسی طرح نوازشریف کو بھی لانےکی تیاری کی جارہی ہے، انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت نہیں ملے گی، تمام پارٹیاں سیٹیں لیں گی، تمام جماعتوں کو الیکشن لڑنے کا حق دیا جائے، پی ٹی آئی سمیت ہر پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، عمران خان بھی الیکشن لڑسکتا ہے جلد پتا چل جائے گا-

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا، وفاق میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت بن سکتی ہے، 2018 میں جس طرح عمران خان کو لایا گیا اسی طرح نوازشریف کو بھی لانےکی تیاری کی جارہی ہے، انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت نہیں ملے گی، تمام پارٹیاں سیٹیں لیں گی۔

    اے آئی ٹیکنالوجی موت کےامکانات کی درست پیشگوئی کرسکتا ہے؟

    منظور وسان کا کہنا تھاکہ انتخابات قریب آتے ہی پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد بنتے رہتے ہیں، آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کا کچھ پارٹیوں سے مقابلہ ہوگا، ہمارے روٹھے ہوئے لوگ پیر پگاڑہ کے پاس جائیں گے قومی اسمبلی کی نشست این اے 202 پر کل فارم جمع کرواؤں گا پارٹی نے ٹکٹ دیا تو الیکشن لڑوں گا، جبکہ پی ایس 27 کوٹ ڈیجی پر میری جگہ اب میرے بیٹے ہالار وسان الیکشن لڑیں گے۔

    بینکنگ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم 9 برس بعد گرفتار

    دوسری جانب رہنما پاکستان مسلم لیگ و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میرا ن لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہے،نوازشریف سے 35،36سال کا تعلق ہے، ن لیگ جس طرح کی سیاست کررہی ہے میں اس سے اتفاق نہیں کرتا، لوگوں پر 14،14 سال سے نیب کے کیسز چل رہے ہیں،نیب میں کیس چلنے کے بعد شہری کی پوری زندگی مفلوج ہوجاتی ہےپی ڈی ایم کو نیب کو ختم کرنا چاہیے تھا،ہمیں ایس آئی ایف سی کو اس لیےبنانا پڑا کیونکہ نیب کے ذریعے ہم سرمایہ کاری کو تحفظ نہیں دے سکتےتھے۔

    اٹلی میں سیپیوں، مرجان اور سنگ مر مر سے مزین 2300 سال پرانا …

    انہوں نے کہا کہ نیب نے نوازشریف کیخلاف جعلی کیسز بنائے،سب کہتے ہیں نوازشریف کو انصاف مل گیا،لیکن میرا یہ سوال ہے کہ ان کے 5سال ضائع ہو گئے ان کاانصاف کیسے ہوگاپاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اپنے دور حکومت میں سیاستدانوں کو جیل میں ڈالنے کاکریڈٹ لیتے رہےلیکن آج وہ خود جیل میں ہیں،میرا ن لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہے، جس طرح کی سیاست کررہی ہے میں اس سے اتفاق نہیں کرتا، نوازشریف سے 35،36سال کا تعلق ہے مجھے کسی شخص سے پرابلم نہیں ، میراایسی سیاست سے اتفاق نہیں ،ہر قیمت پر اقتدار کے حصول کا قائل نہیں ہوں، میرا اصولی اختلاف ہے، میں کسی شخص سے کچھ چاہتا نہیں ،جو آج ن لیگ نے سیاست اپنائی ہے، اس کے اثرات اچھے نہیں ہوں گے، جب آپ اصولوں سے ہٹ جاتے ہیں تو لوگ بھی دیکھتے ہیں، ذاتی معاملات سیاستدان کو برداشت کرنا چاہیے، جنہوں نے کیا وہ خود بھگت لیں گے۔

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی

  • اقلیتی برادری نےملک کےلیےبہت قربانیاں دیں، نواز شریف

    اقلیتی برادری نےملک کےلیےبہت قربانیاں دیں، نواز شریف

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کےبغیرمکمل نہیں۔

    باغی ٹی وی: لاہور میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب میں انہو ں نے کہا کہ ملک وقوم کےلیےخدمات پراقلیتی برادری کوسلام پیش کرتا ہوں،میرے لیےسب برابرہےمسلم لیگ(ن)میں روزبروزاقلیتی برادری کا اضافہ ہورہا ہےپاکستان ایک گلدستہ ہے اور ہم اس کومل کرسجائیں گے اقلیتی برادری نےملک کےلیےبہت قربانیاں دیں،اقلیتیں پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں انہوں نے دورا ن خطاب مسیحی برادری کوکرسمس کی مبارکباد بھی پیش کی-

    مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سینئر خواتین رہنماؤں کی مریم نواز سے جھڑپ ہوگئی اور خواتین اعلیٰ قیادت کے سامنے پھٹ پڑیں گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ میں خواتین کے انٹرویوز کئے گئے، جس میں ن لیگ کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے مریم اورنگزیب، عظمی بخاری اور حنا پرویز بٹ کی تعریفیں کیں، حنا پرویز بٹ کی تعریف پر کئی لیگی ورکرز سیخ پا ہو گئیں، اور خواتین امیدوار اعلی قیادت کے سامنے پھٹ پڑیں، جب کہ سینئر رہنما تہمینہ دولتانہ اور مدیحہ نیازی کی مریم نواز سے جھڑپ بھی ہوئی، خواتین رہنماؤں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ میک اپ اور برینڈڈ کپڑے پہننے سے پارٹی کی خدمت نہیں ہوتی۔

    اسرائیل کی جارحیت جاری، شمالی غزہ کے تمام اسپتال غیر فعال ہو گئے

    نجی خبررساں ادارے کے مطابق لاہور سے لیگی ورکر مدیحہ نیازی نے تو قیادت کو کھری کھری سنا دیں، اور نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب ہم کسی کی بھانجییاں اور بھتیجیاں نہیں، ہماری سفارش بھی نہیں اس لئے ہماری بات نہیں سنی جا رہی، مدیحہ نیازی کے بیان پر دیگر خواتین امیدواروں نے تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی پرچی والی خواتین کی تعریفیں اور قربانیاں دہنے والوں کی آواز دبائی جا رہی ہے جس پر مریم نواز نے مدیحہ نیازی سے کہا کہ آپ کی بات سن لی ہے، اب بیٹھ جائیں، تاہم مدیحہ نیازی نے جواب دیا کہ میں بیٹھنے نہیں اپنی قربانیاں گنوانے آئی ہوں، میں اپنی بات پوری کروں گی باہر نکالنا ہے تو نکال دیں۔

    آج رواں سال کی سب طویل رات ہو گی

    اجلاس میں مریم نواز اور سینئر لیگی رہنما تہمینہ دولتانہ کے درمیان بھی سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ میں نے اپنے علاقے میں بہت کام کیا ہے جس پر مریم نواز نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی کہانی نہ سنائیں، آپ نے پارٹی کیلئے کیا کیا، جس پر تہمینہ دولتانہ غصے میں آگئیں اور کہا کہ کیا میں مر جاؤں پھر آپ کو یقین آئے گا۔

    ذرائع کے مطابق رہنماؤں کی اس چپقلش میں ن لیگ کے قائد نواز شریف کو مداخلت کرنا پڑی اور انہوں نے کہا کہ خواتین ہماری طاقت ہیں، پارٹی آپ کی وجہ سے آگے بڑھ رہی ہیں، یہاں جو رہنما بیٹھے ہیں وہ آپ کی وجہ سے اسمبلیوں میں گئےآپ ہمارے لئے قابل احترام ہیں، آپ کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے الیکٹرک رکشے متعارف

  • ہمارے ارد گرد کے ممالک چاند پر پہنچ گئے اور ہم زمین سے نہیں اٹھ رہے،نواز شریف

    ہمارے ارد گرد کے ممالک چاند پر پہنچ گئے اور ہم زمین سے نہیں اٹھ رہے،نواز شریف

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے ارد گرد کے ممالک چاند پر پہنچ گئے اور ہم زمین سے نہیں اٹھ رہے-

    باغی ٹی وی :ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ارد گرد کے ممالک چاند پر پہنچ گئے اور ہم زمین سے نہیں اٹھ رہے، ایسا لگ رہا تھا کہ ملک پاکستان جلد ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا مگر ایسا نہ ہوا، روٹی سستی تھی جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں کہا گیا کہ نواز شریف اور مریم کو ضمانت نہیں دینی انہیں باہر نہیں نکالنا انہیں جیل میں رکھنا ہے ورنہ ہماری دو سال کی محنت ضائع ہوجائے گی۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ دو سال کی محنت کیا تھی؟ وہ یہ تھی کہ ایک ایسے شخص کو لانا تھا جسے ملک چلانے کا کوئی تجربہ نہیں تھا اور اس نے آکر کہا ملک کا بھٹہ بٹھایا، اس نے آتے ہی مہنگائی ہوئی، بجلی مہنگی ہوئی، ہر چیز لوگوں کی پہنچ سے دور ہوگئی، ملک تباہ ہوگیا جب کہ ہمارے دور میں کہا گیا تھا کہ ملک اچھا چل رہا ہے اگلا الیکشن بھی نواز شریف جیتے گا۔

    ٹی 20 سیریز : نیوزی لینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    دوسری جانب سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے عام انتخابات 2024 میں کراچی سے حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی کاغذات وصول کرنے جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، اسی دوران شہباز شریف نے بھی شہر قائد سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 242 کے لیے شہباز شریف کا فارم صالحین تنولی نے وصول کیا جو فارم لے کر آج کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوں گے کل شہباز شریف کا فارم این اے 242 جمع کرادیں گے، مریم نواز کے لیے این اے 237 کراچی سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے گئے۔

    عمران خان تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے،بیرسٹر علی گوہر

    واضح رہے کہ عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کروانے کا سلسلہ آج سے شروع ہو گیا ہے امیدوار 20 سے 22 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں، ان کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی جب کہ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی۔

    ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ

  • نواز شریف نے ٹکٹ کے معاملے پر خفا باپ بیٹے کے درمیان صلح کرادی

    نواز شریف نے ٹکٹ کے معاملے پر خفا باپ بیٹے کے درمیان صلح کرادی

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے میاں نواز شریف نے سابق ایم این اے میاں محمد فاروق اور ان کے بیٹے میاں معظم فاروق کے درمیان صلح کرا دی –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے لئے مسلم لیگ ن فیصل آباد کے امیدواروں کی ٹکٹیں فائنل کرنے کے لئے لاہور میں ہونے والے اجلاس میں میاں نواز شریف نے سابق ایم این اے میاں محمد فاروق اور ان کے بیٹے میاں معظم فاروق کے درمیان صلح کرا دی،دونوں باپ بیٹا ٹکٹ کے معاملے پر خفا تھے-

    سابق ایم این اے میاں محمد فاروق مسلم لیگ ن کے کارکن ہیں جبکہ ان کے بیٹے میاں معظم فاروق مسلم لیگ ن فیصل آباد ضلع کی تنظیم کے صدر ہیں اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے این اے 99 فیصل آباد پانچ سے ٹکٹ کے لئے لیگی قیادت کو درخواست دے رکھی ہے جبکہ میاں معظم فاروق سابق چئیرمین ضلع کونسل ہیں انہوں نے بھی اسی حلقے سے پارٹی سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ مانگا ہے، دونوں آج مسلم لیگ ن کے لاہور میں ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شریک تھے۔

    وہ ممالک جو ہم سے کہیں پیچھے تھےآج آگے چلے گئے،نواز شریف

    میاں نواز شریف نے میاں معظم فاروق کو ہدایت کی کہ وہ اپنے والد میاں فاروق سے معذرت کریں ان کی قدموں کو چھوئیں اور اپنے لئے دنیا و آخرت میں آسانیوں کے طلب گار ہوں میاں معظم فاروق معذرت کے لئے اپنے والد کے پاس گئے اور معافی مانگی جس پر میاں فاروق نے اُن کی معافی کو قبول کیا اور معظم فاروق کے سر پر بوسہ بھی دیا۔

    کسی کو بچانے یا پھنسانے کے لئے سوالات نہیں کررہے ہیں،عدالت

  • اے این پی کے رہنما ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

    اے این پی کے رہنما ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

    کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ملک اسرار ترین اپنے ساتھیوں سیمت مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے-

    باغی ٹی وی:کوئٹہ پریس کلب میں سابق صوبائی وزیر نور محمد دمڑ کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل اور جمال شاہ کاکڑ نے پریس کانفرس کی،پریس کانفرنس کے موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ملک اسرار ترین نے اپنے ساتھیوں سیمت اے این پی سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    اس موقع پر رہنما ن لیگ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہوگا، نواز شریف نے پاکستان میں روز گار کے مواقع عام کیے اس لئے لوگ جوق درجوق پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، بلوچستان کے قبائلی معتبرین اور سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد جماعت کا حصہ بن رہی ہے،ہرنائی اور دیگر علاقوں کے نوجوان نواز شریف کے کاروان کا حصہ ہیں، سیاسی جماعتوں سے مایوس افراد مسلم لیگ ن کا حصہ بن چکے ہیں۔

    پادری ہم جنس پرست جوڑوں کیلئے دعائے خیر کر سکتے ہیں،پوپ فرانسس

    حلیم عادل شیخ مزید 3 مقدمات میں گرفتار

    میرے گھر پر حملہ خواجہ آصف نے کرایا،عثما ن ڈار کی والدہ کا الزام

  • ن لیگ کا   آئندہ انتخابات کے لیے 9 نکاتی  ایجنڈا   تیار

    ن لیگ کا آئندہ انتخابات کے لیے 9 نکاتی ایجنڈا تیار

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے 9 نکاتی ایجنڈا تیار کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کی تیاریاں جاری ہیں، مسلم لیگ ن آئندہ عام انتخابات کے لیے 9 نکاتی ایجنڈے پر انتخابی مہم چلائے گی، سرکاری اور انتظامی امور کے اخراجات میں کمی کی جائے گی، آمدنی اور محصولات میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ ٹیکس کے نظام میں اصلاحات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں، برآمدات میں اضافے کے لیے فوری اور ہنگامی اقدامات کیے جائیں گے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ، توانائی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی بھی ن لیگ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

    دوسری جانب صدر ن لیگ شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں،سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال، میاں ثاقب خورشید، جاوید علی شاہ، عائشہ ارشد لودھی ،نوید اسلم لودھی ، شیخ فیاض، عابد رضا کوٹلہ سید مبین، قطب کوریجہ، مخدوم مبین، چوہدری محمود عالم، چوہدری ارشد اور منور کھیتران نے پارٹی صدر سے ملاقات کی۔

    اسرائیلی حملوں کی مکمل بندش تک مزید یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جائے گا،حماس

    اس موقع پر سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سابق وزیر ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے، ملاقات میں پارٹی امور اور عام انتخابات کے حوالے سے گفتگو ہوئی، رہنماؤں نے سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات سے قائد نواز شریف کی بریت پر پارٹی صدر کو مبارک دی۔

    شہباز شریف نے نیک تمناؤں کے اظہار پر رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کی سزاؤں سے بریت دلائیں گے، نواز شریف کو سزائیں سنا کر قوم اور ملک کو سزا دی گئی مقدمات ہی نہیں، مقدمات بنانے والے بھی جھوٹے نکلے، قوم کی ترقی پر پوری توجہ اور صلاحیتیں مرکوز کریں گے، 16 ماہ کے دوران ریاست کے مفادات میں کئے گئے ہمارے مشکل مگر درست فیصلوں کے نتیجے میں معیشت بہتر ہو رہی ہے انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ 8 فروری کے عام انتخابات کی بھرپور تیاریاں کریں، ملاقات میں رہنماؤں نے اپنے اپنے علاقوں میں انتخابی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔

    اسلام آباد:ڈاکوؤں نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو بیٹے سمیت گولیاں مار کر شہید کر …